بدھ کو سندھ اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کےلیے ووٹ ڈالنے کےبعد پی ٹی آئی رکن اسمبلی کریم بخش گبول نے دلچسپ ویڈیو بنائی۔ انھوں نےاپنی جماعت کےاراکین کےساتھ مشہورہونےوالی پاوری ویڈیو کی پیروڈی کی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی اراکین کی خوشی دیدنی تھی۔واضح رہے کہ دو روز سے کریم بخش مغل اپنی جماعت سے ناراض تھےاورگذشتہ روز بھی ان کے ایوان میں آنےپرکافی تکراراوردھکم پیل ہوئی تھی.
Category: کراچی
-

پيپلزپارٹی کے 2 اراکين اسمبلی میں وہيل چيئر پر آمد
سينيٹ انتخابات کيلئے پولنگ کا عمل جاری ہے پيپلزپارٹی کے 2 اراکين اسمبلی میں وہيل چيئر پر آمد ہوئی طبيعت ناسازی کے باوجود پيپلزپارٹی کے دو اراکين اسمبلی وہيل چيئر پر سندھ اسمبلی پہنچے اور ووٹ کاسٹ کیا۔ پروين بشير قائم خانی کہتی ہيں کہ طبیعت خرابی کے باوجود جمہوری عمل کا حصہ بننے پہنچی ہوں۔
-

محکمہ تعلیم سندھ کا انتہائ اہم نوٹیفکیشن جاری
محکمہ تعلیم سندھ نے تمام سرکاری غیرسرکاری خط و کتابت میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نام کو درج ذیل طریقے سے لکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
-

پی سی بی کو کراچی کنگز کے تمام اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مل گیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کل پی ایس ایل کی 5 فرنچائز کے 244 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے کراچی کنگز کے پی سی آرٹیسٹ کی رپورٹ گزشتہ رات موصول ہوئی۔پی سی بی نے تصدیق کی کہ کراچی کنگز کے تمام اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کلیئر ہوگئے ہیں۔پی سی بی کا کہنا ہےکہ پی ایس ایل میں شریک تمام فرنچائزکے کورونا ٹیسٹ کاعمل مکمل ہوگیا جب کہ 4 روز بعد دوبارہ تمام اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔
-

سندھ اسمبلی میں پی پی اراکین کیلئے مزیدار ناشتہ
آج ہونے والے سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی اراکین کے لیے سندھ اسمبلی میں ناشتے کی خصوصی تیاری کی گئی۔ سندھ اسمبلی میں سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والے پی پی اراکین کے لیے ناشتے کا انتظام کیا گیا جس میں گرما گرم پراٹھے، چنے، دودھ پتی اور چائے تیار کی گئی۔پی پی اراکین کے لیے پراٹھے دیسی گھی سے بنائے گئے جبکہ گرما گرم حلوہ پوری اور انڈوں سے بھی ارکان کی تواضع کی گئی۔واضح رہے کہ ایوان بالا سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے انتخابی میدان سج گیا۔
-

ڈی جی رینجرز نے آل پاکستان چرچ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فیسٹیول میں شرکت کی
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے سعود آباد محفوظ اسٹیڈیم میں آل پاکستان چرچ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد کئے گئے تین روزہ پاکستان امن فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ترجمان رینجرز کے مطابق پروگرام کے آرگنائزر آل پاکستان چرچ ایسوسی ایشن کے صدر پادری عتیق بھٹی نے ڈی جی رینجرزکاتقریب میں آمد پر خیرمقدم کیا۔فیسٹیول میں مسیحی برادی سے تعلق رکھنے والے 3 ہزار سے زائد مرد اور خواتین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری سمیت دیگر مذاہب کے درمیان اتحاد اور بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کے استحکام کا باعث ہے ۔
-

سندھ ہائی کورٹ میں اسٹیٹ بینک ہاؤسنگ سوسائٹی میں جعل سازی کیس کی سماعت،فیصلہ محفوظ
سندھ ہائی کورٹ نے اسٹیٹ بینک ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھپلوں سے متعلق کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔بدھ 3 مارچ کو دوران کیس کی سماعت ہوئی جس میں ملزمان وکلاء اور نیب پراسیکیوٹر نے دلائل مکمل کرلیے۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کا اسٹیٹ بینک سے کوئی تعلق ہی نہیں۔ ملزمان نے جعل سازی سے 125 ایکٹر پر قبضہ کیا اور 37 کروڑ روپے سے زائد کا لوگوں سے فراڈ کیا گیا۔ اراضی پر قبضے کرکے سوسائٹی بنائی گئی۔ملزمان میں سیکرٹری عبداللہ علوی، مختیار کار نذیر حسین، نصر فیضان صدیقی، سید عامر، عبدالحق، محمد خرم علوی، روشن آرا، اعجاز حسین، غلام حیدر چانڈیو اور عثمان ابراہیم شامل ہیں۔ حسین علی ہاکرو و دیگر کے خلاف نیب تحقیقات کر رہا ہے۔دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
-
کراچی رپورٹر کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ سرجانی ٹاؤن کے علاقے KDA فلیٹ پر بد نام زمانہ لینڈ گریبر کا قبزھ
KDA
فلیٹ پر بد نام زمانہ لینڈ گریبر
جعلی میڈیا نیشنل نیوز ایجنسی کے CEO شاہین عبداللہ قادری کی عوام کے ہاتھوں پٹائی
باوثوق ذرائع کے مطابق
عوام کا کہنا ہے شاہین عبداللہ قادری اور اس کا منظم گروہ جس میں کچھ خواتین بھی شامل ہیں کے ڈی اے فلیٹ کی دکانوں کے تالے توڑ کر اور جعلی فائل بنا کر لوگوں کو فروخت کرتا ہے ایسے کئی لوگ ہیں جن سے اس نے لاکھوں روپے بٹور کر دکانوں کا سودا کر دیا تھا آج کے ڈی اے فلیٹ کی دکان کا مالک جب اپنی دوکان پر پہنچا تو اس کو پتہ چلا اس کی دکان شاہین عبداللہ قادری اور اس کے گروہ کے لوگوں نے فروخت کر دی ہے اس بات پر اس نے کچھ آس پاس کے لوگوں کو بتایا کہ یہ میری دکان ہے شاہین عبداللہ قادری نامی شخص اور جو کہ اپنے آپ کو میڈیا کا ظاہر کرتا ہے اس نے دھوکہ دہی سے میری دکان فروخت کر دی ہے لہذا آپ لوگ میری مدد کریں اس پر شاہین عبداللہ قادری کو بہانے سے بلایا اور شاہین عبداللہ قادری کو بہت مارا اور مرغا بنایا زیر نظر تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں عوام نے شاہین عبداللہ قادری
کے ہاتھ اوپر کر آئے ہوئے ہیں جب شاہین عبداللہ قادری اور اس کے منظم گروہ کے لوگوں کو پتہ چلا کے شاہین کو عوام مار رہی ہے تو اس کے ساتھیوں نے بھاگنے میں آفیت جانی شاہین عبداللہ قادری نے روتے ہوئے عوام سے معافی مانگیں اور دکاندار سے بھی بھی معافی مانگی کہ جن کو میں نے دکان فروخت کی ہے ان کو کچھ ٹائم
بعد میں پیسے ادا کر دوں گا لہذا مجھے جانے دیا جائے جس پر دکان کے مالک نے کے ڈی اے سائٹ ڈائریکٹر شیزاد کو اطلاع دیں اور اصل حقیقت سے آگاہ کیا جس پر ڈائریکٹر کے ڈی اے شہزاد اپنی ٹیم کے ہمراہ جس میں محسن رضا اسسٹنٹ ڈائریکٹر نثار کھوڑو اور کے ڈی اے کے کچھ اور لوگ کے ڈی اے فلیٹ پر پہنچے اور معلومات کی جس پر دکان مالکان اور عوام نے بتایا شاہین عبداللہ قادری اور اس کے گروہ کے لوگ دوکانوں کے تالے توڑ کر جعلی فائل بنا کر بیچ دیتے ہیں جس پر شہزاد صاحب نے جب شاہین عبداللہ سے بات چیت کی تو شاہین عبداللہ قادری نے بتایا کہ مجھ سے غلطی ہوگئی تھی لہذا میں نے سب سے معافی مانگی ہے اور آپ میری ان لوگوں سے جان چھڑائیں جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نثار کھوڑو اور شہزاد صاحب نے دکان مالک اور عوام سے بات چیت کی تو دکان مالک نے کہا میری دوکان مجھے واپس خالی کرکے دی جائے جس پر شاہین عبداللہ نے جس کو دکان فروخت کی تھی اس سے خالی کرا کر دکان کے اصل مالک کو قبضہ دیا گیا اور شاہین عبداللہ کو باقی تمام لوگوں کے نام بتانے پر جو اس کے ساتھی ہیں اس کے ساتھ ڈبل کیبن گاڑی میں آئے تھے نام بتانے اور شہزاد صاحب نے جا بخشی کرائیں -

سینیٹ الیکشن: رکشے یا گدھا گاڑی میں لے جاؤ، میں نے بروقت ووٹ ڈالنا ہے: حلیم عادل
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو اسمبلی لے جانے والی بکتر بند گاڑی آج اسپتال نہ پہنچ سکی جس کے باعث وہ ابھی تک اسمبلی جانے کے منتظر ہیں۔ترجمان حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو جناح اسپتال سے اسمبلی لے جانے کے لیے روزانہ بکتر بند گاڑی پولیس لاتی تھی لیکن آج پولیس نے گاڑی خراب ہونے کا بہانہ بنا کر گاڑی نہیں پہنچائی۔سندھ اسمبلی اجلاس، حلیم عادل کا شرجیل میمن پر جیل میں تشدد کرانے کا الزام ڈی ایس پی اور دیگر اہلکاروں کے سامنے سانپ مارا، حلیم عادل نے بیان ریکارڈ کرالیافواد چوہدری کی حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکلنے اور تشدد کی مذمتحلیم عادل شیخ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حلیم عادل اسمبلی جانے کے لیے ایک گھنٹے سے گاڑی کے انتظار میں ہیں۔اس حوالے سے حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ بحیثیت اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو الیکشن کمیشن کے حکم پر دو دن پہلے اسلام آباد پہنچایا جا چکا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ بکتر بند گاڑی نہیں آئی تو کوئی مسئلہ نہیں، مجھے پولیس موبائل یا میری ذاتی گاڑی میں لے چلیں، گدھا گاڑی یا رکشے میں لے جائیں۔حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے میں پیدل جانے کو بھی تیار ہوں لیکن مجھے بروقت سندھ اسمبلی پہنچائیں کیونکہ پہلا ووٹ میں نے کاسٹ کرنا تھا۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اسپتال میں وارڈ کے باہر گاڑی کے منتظر ہیں اور پولیس افسر سے تکرار کر رہے ہیں۔
-

ہم الیکشن جیت چکے ہیں: یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد: سینیٹ الیکشن میں پاکستان ڈیموکریٹک کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہےکہ وہ الیکشن جیت چکے ہیں۔سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں یوسف رضا گیلانی قومی اسمبلی پہنچے تو انہیں صحافیوں نے گھیر لیا۔ایک سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ علی حیدر گیلانی کی ویڈیو پلانٹڈ ہے۔اس موقع پر صحافی نے یوسف رضا گیلانی سے سوال کیا کہ آپ جیت کے لیے کتنے پر امید ہیں؟ اس پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم جیت چکے ہیں۔دوسری جانب سینیٹ الیکشن کے لیے حکومتی امیدوار حفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کے درمیان قومی اسمبلی میں غیر رسمی ملاقات ہوئی اور دونوں کے درمیان ہلکی پھلکی بات چیت بھی ہوئی۔
