Baaghi TV

کراچی میں سرکاری ادارے اور شاپنگ مال انتظامیہ کا تنازع شدت اختیار کرگیا

کراچی میں سرکاری ادارے اور شاپنگ مال انتظامیہ کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا ہے سرکاری ادارے نے شاپنگ مال کے داخلی دروازے پر کچرے سے بھرے ٹرک الٹ دیے۔شاپنگ مال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان پر ٹیکسز میں اضافے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں دائر کیسز واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے ۔دوسری جانب کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کے سربراہ کاکہنا ہے کہ ٹیکس نہ دینے کی وجہ سے شاپنگ مال کی صفائی نہیں کرتے اور انہیں نہیں معلوم کہ شاپنگ سینٹر کے باہر کچرا کس نے ڈالا ہے۔

More posts