Baaghi TV

کراچی کے نجی اسپتال میں سرکاری ادارے کے افسر کا معروف آئی سرجن پر تشدد

کراچی کے نجی اسپتال میں ایک سرکاری ادارے کے افسر خضر نے معروف آئی سرجن ڈاکٹر اعظم کو کلینک میں تشدد کا نشانہ بنایا اور موقع پر موجود سینیئر لیڈی ڈاکٹر کو بھی دھکے دیے۔نیوٹاؤن پولیس کے مطابق اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں خدمات انجام دینے والے معروف آئی سرجن ڈاکٹر اعظم نے ایک سرکاری اداے کے افسر خضر کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دی ہے درخواست میں کہا گیا ہے کہ خضر کی اہلیہ کا اسپتال میں آنکھ کا آپریشن کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ روز سرکاری ادارے کے افسر خضر نے ان کے کلینک میں گھس کر پہلے ان کی سینیئر میڈیکل افسر ڈاکٹر شہنیلا سے بدتمیزی کی اور انہیں دھکے دیے۔انہوں نے بتایا کہ جب میں نے بیچ میں آنے کی کوشش کی تو مجھے بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ خضرنے ڈاکٹر اعظم علی کے چہرے پر گھونسا مارا جس سے ان کا چشمہ ٹوٹ گیا اور چہرے پر زخم آیا ہے۔درخواست میں خضر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ پولیس نے مقدمے کے اندراج کیلئے ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔

More posts