Baaghi TV

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی دوبارہ جیل میں طبیعت بگڑ گئی

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی دوبارہ طبیعت بگڑ گئی ہے جس کے بعد جیل انتظامیہ نے انھیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا ہے حلیم عادل شیخ کو گردے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا حلیم عادل شیخ کے ہسپتال میں مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں ‎خیال رہے کہ اس سے قبل حلیم عادل شیخ کو دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔حلیم عادل شیخ نے دل میں تکلیف اور خرابی صحت کی وجہ سے جیل سپرنٹینڈنٹ سے ہسپتال لے جانے کی درخواست کی تھی۔اس درخواست پر انھیں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں لے جایا گیا جہاں وہ زیر علاج رہے.

More posts