Baaghi TV

Category: کراچی

  • چوری کی موٹر سائیکلوں کا بڑا گودام پکڑا گیا

    چوری کی موٹر سائیکلوں کا بڑا گودام پکڑا گیا

    کراچی: ضلع سینٹرل پولیس کا سرجانی میں چھاپہ، چوری کی موٹر سائیکلوں کا بڑا گودام پکڑا گیا۔گودام سے بوریوں میں بھرے ہوئے 250 سے زائد موٹر سائیکل کے انجن برآمد۔کارروائی کے دوران ملزمان کی پولیس پر فائرنگ۔کوئی نقصان نہیں ہوا۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضلع سینٹرل کے تمام ایس ایچ اوز کو نفری سمیت طلب کر لیا گیا۔

    خفیہ اطلاع پرگودام پر چھاپہ مارا گیا تھا اور اطلاع تھی کہ مذکورہ گودام میں شہر بھر سے چوری کی موٹر سائیکل لائی جاتی ہیں جبکہ گودام چلانے والے ملزمان 3 ہزار میں موٹر سائیکل لفٹرز سے چوری کی موٹر سائیکل خرید لیتے تھے۔
    ملزمان پولیس کو دیکھ کر گودام سے فرار ہوئے۔گودام سے چوری کا سامان ٹرک میں لوڈ کرتے ہوئے ملزموں نے پولیس پر حملہ کردیا، ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے کا محاصرہ کیا گیا ہے۔

  • مبینہ ٹاؤن پولیس کی دو مختلف کارروائیاں

    مبینہ ٹاؤن پولیس کی دو مختلف کارروائیاں

    مبینہ ٹاؤن پولیس کی دو مختلف کارروائیاں

    اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری و چھیننے کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا

    ملزمان کلری,لیاری,سچل,گلستانِ جوہر,گلشنِ اقبال,بہادرآباد سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے

    گرفتار ملزمان میں سید حذیفہ ولد سید محمد عمران 2 محمد عامر ولد گل حمید 3 فیاض ولد غلام قادر 4 نعمان ولد عبدالرزاق شامل ہیں

    ملزمان کے قبضے سے چار بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول اور چوری شدہ دو موٹرسائیکل برآمد

    ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 198/2021 اور 199/2021 اور 200/2021 اور 201/2021 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے

    گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کےلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے

    دوسری کارروائی میں سادہ لوح عوام کو لوٹنے والے دونوں میاں بیوی گرفتار

    دونوں میاں بیوی سادہ لوح عوام کو نوسربازی کرکے نوٹ بنانے کا جھانسہ دے کر لوٹتے تھے

    ملزمان محمد آصف اور بشری اسلحہ کے زور پر بھی عوام کو لوٹتے تھے

    ایس ایچ او شاہد تاج نے کارروائی کے دوران دو بغیر لائسنس ریوالور بمعہ لوڈ میگزین برآمد کرلیا

    ملزمان کے قبضے سے مزید جعلی نوٹ بنانے کا سامان مختلف کرنسی نوٹوں کے سائز کےلئے کالے کاغذات کے چار پیکٹس 9 عدد چھوٹی بڑی کیمیکل کی۔بوتلیں اور چار خالی بوتلیں نقد رقم برآمد کرلی ہے

    پولیس نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 202/2021 اور 203/2021 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے

    گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کےلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے .

  • موجودہ دور حکومت میں اندرونی و بیرونی قرضوں کا نیاریکارڈ قائم

    موجودہ دور حکومت میں اندرونی و بیرونی قرضوں کا نیاریکارڈ قائم

    دور حکومت میں اندرونی و بیرونی قرضوں کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔سرکاری دستاویز کے مطابق ملک پر قرضوں کا مجموعی بوجھ 44 ہزار 979 ارب روپے ہو گیا ہے، قرضوں کا بوجھ ڈھائی سال میں 15 ہزار 100 ارب روپے بڑھ گیا۔دستاویز کے مطابق قرضوں کا بوجھ مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کے 98.7 فیصد ہوگیا ہے، مقامی قرضوں کا بوجھ ڈھائی سال میں 7 ہزار 893 ارب روپے بڑھ گیا اور مقامی قرضوں کا حجم 24 ہزار 310 ارب روپے ہو گیا ہے۔آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے سرمایہ کار پاکستان کی طرف مائل ہوں گے، وزیر خزانہ دستاویز کے مطابق بیرونی قرضوں کے بوجھ میں ڈھائی سال میں 6 ہزار 214 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور بیرونی قرضے 17 ہزار 167 ارب روپے ہوگئے۔اس کے علاوہ جون 2018 تک ملک پر قرضوں کا مجموعی بوجھ 29 ہزار 879 ارب روپے تھا، جون 2018 تک مقامی قرضے 16 ہزار 416 ارب روپے تھے، جون 2018 تک غیر ملکی قرضوں کا حجم 10 ہزار 953 ارب روپے تھا ، 2013 میں ملک پر قرضوں کا مجموعی بوجھ 14 ہزار 318 ارب روپے تھا۔ لیگی حکومت کے دور میں قرضوں کے بوجھ میں 15 ہزار 561 ارب روپے کا اضافہ ہوا، پیپلزپارٹی کے 5 سالہ دور میں قرضوں میں 8 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ مشرف کے 9 سالہ دور میں قرضوں میں 3 ہزار 200 ارب روپے کااضافہ ہوا۔

  • اقوام متحدہ کا کورونا ویکسینیشن میں عالمی سطح پر عدم مساوات پر تشویش کا اظہار

    اقوام متحدہ کا کورونا ویکسینیشن میں عالمی سطح پر عدم مساوات پر تشویش کا اظہار

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کورونا کی ویکسینیشن میں عدم مساوات کو عالمی برادری کی اخلاقیات کے لیے آزمائش قرار دے دیا۔ایک ورچوئل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ امیر ممالک ترقی پذیر اور غریب ملکوں کا بھی احساس کریں۔
    کورونا کی روک تھام کیلیے جو کچھ ہوسکتا تھا نہیں کیا گیا: یو این سیکرٹری جنرل
    اقوام متحدہ نے کورونا وائرس کو جنگ عظیم دوئم کے بعد بدترین بحران قرار دیدیا
    انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسینیشن پر اب تک کی پیش رفت بڑے پیمانے پر نامناسب اور عدم مساوات پر مبنی رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک کورونا وائرس کی ویکسین کی مجموعی تعداد میں سے 75 فیصد صرف 10 امیر ملکوں نے حاصل کی ہے جب کہ 130ملکوں میں ابھی تک ایک ویکسین بھی نہیں پہنچی۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ دنیا کو فوری طور پر عالمی سطح پر ویکسینیشن منصوبے کی ضرورت ہے تاکہ تمام افراد کو ایک ساتھ ملایا جاسکے جو اس سلسلے میں مطلوبہ طاقت ، مہارت اور پیداوار کی صلاحیتوں کے حامل ہیں۔

  • ضمنی الیکشن: قومی اور صوبائی اسمبلی کی 2،2 نشستوں پر کل مقابلہ ہوگا

    ضمنی الیکشن: قومی اور صوبائی اسمبلی کی 2،2 نشستوں پر کل مقابلہ ہوگا

    قومی اور صوبائی اسمبلی کے دو، دو حلقوں پر ضمنی الیکشن کےلیے میدان کل سج رہاہے۔این اے 75 ڈسکہ، این اے 45کرم ، پی پی 51 گوجرانوالہ اور پی کے63 نوشہرہ پرتمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور سامان کی ترسیل کاعمل جاری ہے ۔عوام پرامید ہیں کہ ووٹ کی طاقت سے ان کے مسائل ضرورحل ہوں گے ۔این اے 75 ڈسکہ این اے 75 ڈسکہ کی نشست ماہ اگست میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے افتخارالحسن شاہ کے انتقال پرخالی ہوئی تھی۔ پیپلزپارٹی نے سندھ کے ضمنی انتخاب میں دونوں نشستیں جیت لیں یہاں 360 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ حلقے میں ووٹرز کی کل تعداد4 لاکھ 4 ہزار 3 ہے جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 73ہزار6 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 20ہزار997 ہے۔ یہاں مسلم لیگ ن کی امیدوار سیدہ نوشین افتخار اور پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔این اے 45 کرم این اے 45ضلع کرم کی نشست جے یو آئی ف کے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔یہاں مجموعی طورپر 27 امیدوار میدان میں ہیں۔ آزادامیدوارحاجی سید جمال، پی ٹی آئی کے فخر زمان بنگش، جے یو آئی کے جمیل خان میں سخت مقابلہ ہوسکتاہے۔حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار 931ہے جن میں خواتین ووٹرز کی تعداد 70 ہزار485 ہے۔ حلقے میں 134 پولنگ اسٹیشنزقائم ہیں۔پی کے 63 نوشہرہ
    پی کے 63 نوشہرہ میں 102 پولنگ اسٹیشن قائم ہیں جن میں 52مرد اور 39 خواتین اور 3مشترکہ پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔1لاکھ 41ہزار934رجسٹرڈ ووٹرز میں 79ہزار63مرد جبکہ 62ہزار871خواتین ووٹرزہیں ۔ یہ نشست سابق تحریک انصاف کے صوبائی وزیرمیاں جمشید الدین کاکاخیل کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔یہاں ن لیگ کے میاں اختیارولی خان پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوارہیں جبکہ تحریک انصاف کے میاں عمرکاکاخیل، اے این پی کے میاں وجاہت اللہ اورتحریک لبیک کے مولانا ثناء اللہ میدان میں ہیں۔علاقے کا شمارضلع کےپوش علاقوں میں ہوتا ہے پھربھی یہاں خراب سڑکوں کی وجہ سے ٹریفک جام، میٹھے پانی کاحصول ،تعلیمی ادارے عوام کے دیرینہ خواب ہیں۔پی پی 51 گوجرانوالہ
    حلقہ پی پی 51کی نشست ن لیگ کے شوکت منظور چیمہ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ن لیگ نے ان کی اہلیہ بیگم طلعت محمود کو امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے چوہدری محمد یوسف کو میدان میں اتارا ہے ۔ یہاں جماعت اسلامی کے امیدوار ناصر محمود کلیر ہیں۔یہ حلقہ وزیرآباد شہر، سوہدرہ اور دیگر دیہاتی علاقوں پرمشتمل ہے۔ یہاں کل ووٹرزکی تعداد2 لاکھ 53 ہزار 949 ہے جبکہ 162پولنگ اسٹیشن قائم کیےگئےہیں جن میں سے 8 کوحساس قراردیاگیاہے۔سیوریج کا بوسیدہ نظام، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ،گلیاں اور سوئی گیس کہ عدم فراہمی لوگوں کے مسائل ہیں۔

  • سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ میں عطیہ کردہ 12کنال زمین مالک کو واپس کردی

    سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ میں عطیہ کردہ 12کنال زمین مالک کو واپس کردی

    12 کنال زمین کےکاغذات مالک کو واپس کردیے۔ سپریم کورٹ میں ڈیم فنڈ میں 12 کنال اراضی عطیہ کرنےکےکیس کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہمارے والد نے ڈپریشن کی وجہ سے زمین فنڈ میں عطیہ کی، بدمعاشوں نے زیادتی کی، پرچہ بھی ہمارے خلاف درج کرایا گیا۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیےکہ چار پیسوں کے لیے والد کو ڈپریشن کا مریض کہہ رہے ہو ، عدالت میں کیا تماشا لگایا ہوا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ لے جائیں اپنی زمین کی دستاویزات ، ڈیم فنڈ میں زمین عطیہ کرنی ہے تو خوشی سے دیں۔عدالت نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو زمین مالک شیخ آفتاب الہی کو دستاویز دینے کی ہدایت کردی

  • سینیٹ کی نشستوں پر ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی اور خضر زیدی کےکاغذات نامزدگی مسترد

    سینیٹ کی نشستوں پر ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی اور خضر زیدی کےکاغذات نامزدگی مسترد

    سندھ سے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رؤف صدیقی اور خضر زیدی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔ سندھ سے سینیٹ کی 11 نشستوں کے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔افسوس پیپلزپارٹی اور ن لیگ میثاقِ جمہوریت معاہدے سے پِھر گئیں، چیف جسٹس سینیٹ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو 39 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے تھے جن میں سے الیکشن کمیشن نے تینوں کیٹگریز کے 35 نامزدگی فارم منظورکرلیے۔ ایم کیو ایم کے 2 اور تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) کے 1 امیدوار کا فارم مسترد کردیا گیا جب کہ پیپلزپارٹی کے 13 اور تحریک انصاف کے 12 میں سے 11 امیدواروں کے کاغذات منظور ہوگئے،تحریک انصاف کی زنیرہ ملک ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش نہیں ہوئیں، ان کے فارم کو پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے غلط قرار دیا تھا۔ایم کیو ایم کے 10 میں سے 8 امیدواروں کے کاغذات درست قرار دیے گئے،ٹیکنو کریٹ پر ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی کے کاغذات مسترد ہوئے، رؤف صدیقی 16 سال کی تعلیمی قابلیت کے معیار پر پورا نہیں اترے، الیکشن کمیشن کے مطابق ٹیکنو کریٹ کی سیٹ کےلیے16 سال کی تعلیم ضروری ہے۔ایم کیو ایم کے خضر زیدی کا نامزدگی فارم بھی مسترد کردیا گیا، الیکشن کمیشن کے مطابق 20سال کا تجربہ نہ ہونے پر خضر زیدی کےکاغذات نامزدگی مسترد کیےگئے

  • مسلم لیگ ن کے شعلہ بیاں رہنما سینیٹر مشاہد اللہ سپردخاک

    مسلم لیگ ن کے شعلہ بیاں رہنما سینیٹر مشاہد اللہ سپردخاک

    مسلم لیگ ن کے شعلہ بیاں رہنما سینیٹر مشاہد اللہ کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کردی گئی جس میں سیاسی رہنماؤں،کارکنوں اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہداللہ خان دسمبر 2020 میں شدید علیل ہوگئے تھے جنہیں اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں داخل کروایا گیا۔ سینیٹر مشاہداللہ خان ڈھائی ماہ تک اسپتال میں زیر علاج رہے تاہم گزشتہ رات ان کی طبیعت بگڑگئی اور وہ خالق حقیقی سے جاملے ۔ سینیٹر مشاہداللہ خان کی نمازجنازہ ادا کرنے کے بعد ان کی تدفین ایچ الیون کے قبرستان میں کی گئی۔ برجستگی اور بزلہ سنجی اور برمحل جملے کے بعد گونج دار قہقہے مارنے کے لیے مشہور زندہ دل اور باغ و بہارشخصیت کے مالک سینیٹر مشاہد اللہ خان کی نماز جنازہ میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں شاہد خاقان عباسی، راجہ ظفرالحق ،اقبال ظفرجھگڑا، سردار ایاز صادق ، مصدق ملک، جے یوآئی کے رہنما مولانا عطاالرحمان، انجم عقیل خان، سردار مہتاب عباسی،پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفٰی نواز کھوکر، پی ڈی ایم کے رہنما شاہ اویس نورانی سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

  • سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بیٹی انتقال کرگئیں

    سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بیٹی انتقال کرگئیں

    قائم علی شاہ کی بیٹی کچھ عرصے سے بیمار تھیں، مرحومہ کی نماز جنازہ خیرپور میں کل ادا کی جائیگی کراچی:سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بیٹی اور رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کی بہن انتقال کرگئیں اہل خانہ کے مطابق قائم علی شاہ کی بڑی بیٹی سیدہ نجمہ شاہ کچھ عرصے سے بیمار تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ خیرپور میں کل ادا کی جائیگی۔

  • پی ٹی آئی اختلافات کا شکار، سیف اللہ ابڑو الیکشن کمیشن کے دفتر میں تنہا گھومنے لگے 

    پی ٹی آئی اختلافات کا شکار، سیف اللہ ابڑو الیکشن کمیشن کے دفتر میں تنہا گھومنے لگے 

    پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے ،پی ٹی آئی کے ارکان نے اپنے ہی سینیٹ کے امیدوار کو تنہا چھوڑ دیا، سیف اللہ ابڑو الیکشن کمیشن کے دفتر میں تنہا گھومنے لگے تفصیلات کے مطابق کراچی سے سینیٹ کیلئے فیصل واوڈا اور سیف اللہ ابڑو کو ٹکٹ دیئے جانے پر پی ٹی آئی ارکان میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں ،وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے پی ٹی آئی ارکان کے تحفظات دور کئے اورانہیں پارٹی امیدوار کو ووٹ دینے کی ہدایت کی تھی وزیراعظم کی ہدایت کے باوجودپی ٹی آئی کے کارکنوں نے سیف اللہ ابڑو سے دوری اختیار کرلی، پی ٹی آئی کے ارکان ایک جگہ بیٹھے رہے جبکہ سیف اللہ ابڑو اکیلے موبائل فون استعمال کرتے رہے واضح رہے کہ سیف اللہ ابڑو پی ٹی آئی کے سینیٹ کے ٹیکنوکریٹ کی سیٹ کےلئے امیدوار ہیں، سیف اللہ ابڑو کے تاحال منظور نہیں ہوئے