پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جہاں جہاں ضمنی انتخابات ہوئے حکومت کوعبرتناک شکست ہوئی ہے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس88 ملیر کی یہ سیٹ جیت کربنی گالا کی نیندیں حرام کردی ہیں، پورے پاکستان کو دکھا دیا ہے ان کٹھ پتلیوں کی اصلیت کیا ہے۔ 2018 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی انھوں نے حکمراں جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگلے الیکشن میں آپ کی ضمانتیں ضبط ہوں گی بلاول نے کارکنان کو ہدایت دیں کہ آپ اپنی تیاری کریں مارچ میں مارچ ہوگا، ہم سیکریٹ بیلٹ کیلئے تیار ہیں، اوپن بیلٹ کیلئے بھی تیار ہیں لیکن ہم سینٹ الیکشن میں دھاندلی کی اجازت نہیں دیں گے بلاول بھٹو نےمزید کہا کہ حکومت کیخلاف ہر میدان میں لڑیں گے
Category: کراچی
-

اسٹیٹ بینک کی جانب سے ٹرین میں کراچی سے فیصل آباد بھیجی گئی کیش کی کھیپ سے 50 لاکھ روپے غائب
سمہ سٹہ ریلوے پولیس نے سازو سامان لے جانی والی ٹرین سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے 50 لاکھ روپے کے کرنسی نوٹ لاپتہ ہونے کے چند روز بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا یہ مقدمہ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ پریس (پی ایس پی پی)، کراچی کے ملازم تنویر حسین کی شکایت پر پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 380 کے تحت درج کیا گیا ہے یہ رقم 10 فروری کی رات کو سمہ سٹہ ریلوے اسٹیشن پر پی ایس پی پی کے لاک کیے گئے نقدی کے باکسز سے مبینہ طور پر چوری کی گئی تھی۔ٹرین 501-اپ میں اسٹیٹ بینک کے لاکھوں روپے کی کھیپ اور پرائز بانڈز پر مشتمل متعدد نقدی باکسز کراچی سے فیصل آباد جارہے تھے پولیس اہلکاروں کے سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود چور نے سمہ سٹہ ریلوے یارڈ پر ویگن کو کھولنے اور دو باکسز کھولنے میں کامیاب ہوگئے
شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ جب فیصل آباد میں آف لوڈنگ کی گئی تو نقدی رقم کی جانچ پڑتال کی گئی جس میں 50 لاکھ روپے غائب تھے۔انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ کی رات جب ٹرین سمہ سٹہ ریلوے یارڈ پر کھڑی تھی، صبح 4 بجے نامعلوم موٹرسائیکل سوار کنٹرول روم سے نمودار ہوا تھا اور انہیں اس شخص پر شبہ ہےانہوں نے بتایا کہ سمہ سٹہ پولیس کے اہلکار صدیق اور اللہ رکھا کی اس رقم کی حفاظت کرنے کی ذمہ داری تھی اسٹیشن ہاؤس آفیسر ملک فیاض نے کہا کہ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کی بنیاد پر تفتیش شروع کی جائے گی اور چوری کے ذمہ دار عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی -

کراچی برسات کے متاثرین کو معاوضہ دینے سے متعلق درخواست
سندھ ہائیکرٹ کراچی برسات دینے کے لیے درخواست کی سماعت کراچی سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی کیا صوبے کی ایسی پالیسی ہے جو نقصانات کا ازالہ کر سکے کراچی صوبائی حکومت نے کسی کو معاوضہ دینا ہے یا نہیں ؟ کراچی تباہ کاریوں سے متعلق وفاق کی کیا پالیسی ہے تفصیلات پیش کی جائے کراچی سندھ ہائیکورٹ نے فریقین سے 31 مارچ کی رپورٹ طلب کرلی۔
-

: گلشن اقبال میں پولیس مقابلہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو گرفتار،
: گلشن اقبال نعمان ریلوے پھاٹک بلاک 13D1 میں پولیس مقابلہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو گرفتار، ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا گرفتار زخمی ملزم شکیل کو پولیس نے موقع پر گرفتار کیا گرفتار ملزم کا دوسرا ساتھی سہیل فرار ہو رہا تھا پولیس نے بروقت پیچھا کرکے گرفتار کیا ملزمان کے قبضے سے اسلحہ دو پسٹل اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد مقابلہ گلشن اقبال پولیس موٹر ساٸیکل پکٹ پر مامور پولیس پارٹی نے کیا پولیس پکٹ کراٸم کو کنٹرول کرنے کے لیٸے لگاٸی گٸی تھی ملزمان نعمان ریلوے پھاٹک پر شہریوں سے موٹر ساٸیکلیں اور نقدی چھین کر فرار ہوجاتے تھے ملزمان پکٹ کے طرف آ رہے تھے پولیس پارٹی نے روکنے کا اشارہ کیا ملزمان نے پولیس پر فاٸرنک کی ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ کارواٸی عمل میں لاٸی گٸی گرفتار زخمی ملزم کو طبی امداد کے لئے ہاسپیٹل منتقل کردیا گیا۔
-

سیکیورٹی گارڈز کی ویری فکیشن کیلیے خصوصی سیل قائم
: سیکیورٹی گارڈز کی ویری فکیشن کیلئے خصوصی سیل کا قیام کردیا گیا ، سیل کا کمپیوٹرائز سسٹم نادرا اور سی آراو سے منسلک ہے ، سیکیورٹی گارڈکو بھرتی سے قبل تصدیقی سرٹیفکیٹ لینا ہوگا سیکیورٹی گارڈز کی ویری فکیشن سے متعلق خصوصی سیل آل پاکستان سیکیورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن کے دفتر میں قائم کیا گیا ہے کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سیل کا کمپیوٹرائز سسٹم نادرا اور سی آر او سے منسلک ہے پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈز کو بھرتی کرنے سے قبل تصدیقی سرٹیفیکٹ لینا ہو گا غلام نبی میمن کا مزید کہنا تھا کہ سیل میں 57 سیکیورٹی گارڈز کی ویری فکیشن میں 3 کا کرمنل ریکارڈ سامنے آیا۔
-

پارک کی زمین پرقبضہ: کےڈی اے،ایس بی سی اے،بلڈر کو نوٹس
سندھ ہائیکورٹ نے گلستان جوہر بلاک 1 میں پارک کی زمین پر قبضے کے کیس میں کے ڈی اے، ایس بی سی اے اور بلڈر کو نوٹس جاری کر دیے درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ گلستان جوہر بلاک 1 میں جعلی دستاویزات بنا کے پارک کی زمین پر قبصہ کیا جا رہا ہے لہٰذا سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں پارک سے قبضہ ختم کرایا جائے درخواست گزار کے مطابق بلڈر نے کے ڈی اے سے 2012 میں جعلی دستاویزات حاصل کیں اور کے ڈی اے کے آفیسر نے ان دستاویزات کے چالان اپنے اؤکانٹ میں جمع کرائے۔ پارک میں ہمارے بچے کھلتے ہیں اگر پارکس پر قبضے ہونگے تو بچوں کا کیا ہوگا عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 مارچ تک فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے
-

اعتراضات کے باوجود فیصل واوڈا کے کاغذات کیسے منظور ہوئے؟ اپوزیشن جماعتوں کا بڑا اعلان
اعتراضات کے باوجود فیصل واوڈا کے کاغذات کیسے منظور ہوئے؟ اپوزیشن جماعتوں کا بڑا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اعتراضات کے باوجود فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے
فیصل واوڈا کی سینیٹ کے انتخابات کے سلسلے میں جانچ پڑتال کے لیے الیکشن کمیشن آمد پر آج ہنگامہ آرائی ہوئی پاکستان تحریکِ انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان آمنے سامنے آگئے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹ کے امیدوار فیصل واؤڈا کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لئے
پیپلزپارٹی کے وکیل قادرخان مندوخیل اورنہال ہاشمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعتراض تھا کہ فیصل واوڈا نےلکھا انہوں نےامریکی شہریت 2018 میں ترک کی فیصل واوڈا کو سینیٹ امیدوار کا نہیں وفاقی وزیر کا پروٹوکول دیا گیا،فیصل واوڈا کے خلاف ہائیکورٹ پھرسپریم کورٹ میں اپیل کریں گے،
قبل ازیں سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوسرے روز مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل اور محمد زبیرفیصل واوڈا کے خلاف الیکشن کمیشن آفس میں پیش ہوئے میڈیا سے گفتگو میں سابق گورنر سندھ محمد زبیرکا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا نے جب حلف لیا تو وہ امریکہ کے شہری تھے۔ بینک ڈیفالٹرہونے کے باوجود وہ ایم این اے بھی بن گئے اور اب سینیٹر بننے جارہے ہیں۔
فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ
فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم
نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ درخواست دہندہ پریشان ہو گیا
فیصل واوڈا کی بیرون ملک جائیدادیں، ناقابل تردید ثبوت باغی ٹی وی نے حاصل کر لئے
درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی
زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ
آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی
پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے
موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا
قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ
سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے،اسکے ہوتے ہوئے عورت محفوظ نہیں رہ سکتی، مریم اورنگزیب
فیصل واوڈا نےعدالت کو مذاق بنایا ،عدالتی نظام پر ہنس رہا ہوگا،وکیل کے بیان پر عدالت نے کیا کہا؟
نااہلی سے بچنے کے لئے فیصل واوڈا نے عدالت میں کیا قدم اٹھا لیا
فیصل واوڈا نااہلی کیس، جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے پر عدالت کا حکم آ گیا
فیصل واوڈا جواب نہیں دینا چاہتے تو بتا دیں، ہم فیصلہ کر دیتے ہیں، عدالت
فیصل واوڈا پر جرمانہ عائد،اگلی پیشی پر ذاتی حیثیت میں طلب
سینیٹ الیکشن میں وزیراعظم کا اپنی "اے ٹی ایم” بچانے کا فیصلہ
نااہلی سے بچنے کے لئے فیصل واوڈا کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ
فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرنے کون الیکشن کمیشن پہنچ گیا؟
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا نے نااہلی سے بچنے کے لئے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے باخبر ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا قومی اسمبلی کی سیٹ سے استعفیٰ دیں گے اور سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے، وفاقی وزیر فواد چوھدری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فیصل واوڈا سندھ سے سینیٹ الیکشن میں امیدوار ہوں گے
فیصل واوڈا کیخلاف ایلکشن کمیشن میں نااہلی کا کیس چل رہا ہے فیصل واوڈا نے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے بعد دوہری شہریت چھوڑ دی تھی فیصل واوڈا کو یقین ہے کہ وہ نااہل ہورہے ہے اسلئے انہوں نے سینٹ کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں تحریک انصاف فیصل واوڈا کو پارٹی ٹکٹ بھی دے رہی ہے
فیصل واوڈا رکن اسمبلی ہیں اور انکے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان، اسلام آباد ہائیکورٹ میں نااہلی کی درخواستیں زیر سماعت ہیں جہاں وہ پیش نہیں ہو رہے، عدالت کئی بار طلب کر چکی ہے لیکن ہر تاریخ پر کوئی نہ کوئی بہانہ بنا دیا جاتا ہے
الیکشن کمیشن آفس میں ایسا کیا ہوا کہ فیصل واوڈا کو ریٹرننگ آفس کے دفتر چھپنا پڑا
-

عامر اور شرجیل میچ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، کوچ کراچی کنگز کا اعتراف
کراچی کنگز کے کوچ ہرشل گبز نے پی ایس ایل فائیو کی چیمپئن ٹیم کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا ٹیلنٹ دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کوچ ہرشل گبز نے کہا کہ کراچی کنگز کی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، بابر اعظم کو دنیا کا بہترین بلے باز قرار دیتے ہوئے جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑی اور کراچی کنگز کے کوچ نے کہا کہ شائقین کرکٹ ہر بار بابر اعظم سے ٹی ٹوئنٹی میں نصف سینچری کی توقع رکھتے ہیں ہرشل گبز نے کراچی کنگز کے جارح مزاج بلے باز شرجیل خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے شرجیل خان نے انہیں بہت متاثر کیا ہے، بے شک وہ ایک بہترین بلے باز ہے کراچی کنگز کے اہم بولر محمد عامر سے متعلق کوچ کا کہنا تھا کہ عامر بہت اچھا بولر ہے، وہ میچ کے مطابق اپنا رول ادا کرنے کا ہنر جانتا ہے، عامر اور شرجیل کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے میں مہارت رکھتے ہیں کوچ کراچی کنگز کا مزید کہنا تھا کہ مجموعی طور پر کراچی کنگز کی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، گبز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کے ٹیلنٹ نے انہیں بڑا متاثر کیا ہے۔
-

*پی ٹی ائی رہنما خرم شیر زمان کا وزیراعلی سندھ پر وار*
پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان کی ارسلان بروہی اور کارکنوں کے گھر پر چھاپے کی مذمت،
ارسلان بروہی کے والد اور کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت،
سندھ حکومت کی غلامی میں گردن تک دھنسی پولیس اپنا قبلا درست کرے،
ملیر کی طرح ٹھٹھہ میں بھی کرمنل لوگ پولیس کی وردی پہن کر پہنچ چکے ہیں،
چادر چودیواری کا تقدس پامال کرنے والوں سے حساب لیں گے،
سندھ کے وزیراعلیٰ انتقام اتنا لیں جتنا کل برداشت کرسکیں،
تمام حرکات سینیٹ الیکشن سے دہیان ہٹانے کی سازش ہے،
وزیر اعلیٰ اور ان کی گینگ سے نمٹنا جانتے ہیں،
سندھ کی عوام کے لیے نکلے ہیں، اب آخری مراحل شروع ہوچکے ہیں،
سندھ حکومت صرف سینیٹ انتخابات تک انتظار کرے،
کارکنان حوصلہ بلند رکھیں، مراد فورس سے حساب لیں گے،
عمران خان کے سپاہی مراد سرکار کے بیہودہ عزائم سے ڈرنے والے نہیں، -

الیکشن کمیشن آفس میں ایسا کیا ہوا کہ فیصل واوڈا کو ریٹرننگ آفس کے دفتر چھپنا پڑا
الیکشن کمیشن آفس میں ایسا کیا ہوا کہ فیصل واوڈا کو ریٹرننگ آفس کے دفتر چھپنا پڑا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رکن قومی اسمبلی،امیدوار سییٹ فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن کے دفترمیں آمد ہوئی ہے
فیصل واوڈا میڈیا سے بچنے کیلئے ریٹرننگ افسرکے کمرے میں چلے گئے ،الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا نمائندوں نے فیصل واوڈا سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن فیصل واوڈا جلدی سے بات کئے بغیر ریٹرننگ افسرکے کمرے میں چلے گئے،جس کے بعد پیپلزپارٹی کے وکلا پولیس اہلکاروں سے الجھ گئے ،قادر خان مندو خیل کا کہنا تھا کہ ہم یہاں اعتراضات جمع کروانے آئے ہیں،فیصل واوڈا کے ساتھ کئی غیرضروری لوگ اندرگئے ہمیں روک دیا گیا،
قبل ازیں سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوسرے روز مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل اور محمد زبیرفیصل واوڈا کے خلاف الیکشن کمیشن آفس میں پیش ہوئے میڈیا سے گفتگو میں سابق گورنر سندھ محمد زبیرکا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا نے جب حلف لیا تو وہ امریکہ کے شہری تھے۔ بینک ڈیفالٹرہونے کے باوجود وہ ایم این اے بھی بن گئے اور اب سینیٹر بننے جارہے ہیں۔
سابق وفاقی وزیرمفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل بتائیں وہ کون لوگ ہیں جو پیسے لے کر اسلام آباد میں گھوم رہے ہیں۔عمران خان کو جواب دینا ہوگا کہ انہیں سینیٹ میں ٹکٹسکی خرید و فروخت کا کیسے پتہ چلا؟