Baaghi TV

Category: کراچی

  • *تھانہ سہراب گوٹھ کے محافظوں کے روپ میں چھپے ہوئے وہ سفاک ڈکیت جنہوں نے ہاتھ اور پیروں سے معذور شخص کی زندگی بھر کی جمع پونجی چھین لی* ۔

    *تھانہ سہراب گوٹھ کے محافظوں کے روپ میں چھپے ہوئے وہ سفاک ڈکیت جنہوں نے ہاتھ اور پیروں سے معذور شخص کی زندگی بھر کی جمع پونجی چھین لی* ۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سائٹ سپر ہائی وے کی حدود سندھی میمن سوسائٹی میں تھانہ سہراب گوٹھ کی موبائل میں آئے ھوے 4 اہلکاروں جن میں ایک اے ایس ائ اور 3 سپاھی شامل تھے نے اپنے گھر کے باہر سوئے ہوئے دونوں ہاتھوں اور دونوں پیروں سے معذور شخص نیک محمد کا موبائل قبضہ میں لیا اور اسے اگلے دن موبائل کا ڈبہ تھانے لانے کا کہا گیا جب یہ معذور شخص تھانہ سہراب گوٹھ پہنچا تو اسے باہر سے ہی اٹھا کر صفورا گوٹھ کے قریب ایک ٹارچر پر سیل میں لے جایا گیا اور اس کو ایک پستول دکھا کر دھمکی دی کے اگر پیسے نہیں دیے تو یہی پسٹل تم پر رکھ کر کیس بنا دیں گے اس کی جمع پونجی بیس ہزار روپے اس سے چھین لیے اس معذور شخص نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف تمام متعلقہ اداروں کو درخواست ارسال کی اور اپیل کی ہے کہ اس واقعہ میں ملوث تمام کرداروں کے خلاف سخت سے سخت محکمہ جاتی کارروائی کی جائے۔

  • *کراچی سی ویو روڑ آج رات 12 بند کر دیا جائے گا*

    *کراچی سی ویو روڑ آج رات 12 بند کر دیا جائے گا*

    تفصیل کے مطابق باغی ٹی وی ٹیم کے رپورٹر خورشید بھٹو نے اطلاع دی کہ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق کراچی سی ویو کے قریب گیس پائپ لائن کی اپ گریڈنگ کے باعث سی ویو جانے والے راستے کو آج رات 12 سے صبح 10 بجے تک بند کردیا جائے گا جسکی وجہ سے عوام کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے تو سی یو روڑ سے گزرنے والے تمام حضرات ہائپر اسٹار کلفٹن روڑ کی بجائے کلفٹن عبداللہ شاہ غازی روڑ کا استعمال کرے۔اور دودریا سے آنے والے حضرت عبدالستار ایدھی روڑ سے آتے ہوئے ویلیج ہوٹل سے بائیں سائٹ کا روڑ استعمال کرے۔

  • *پی پی کے سئینر رہنما آصف موسی کا دیگر سیاسی جماعتوں سے شکوہ*

    *پی پی کے سئینر رہنما آصف موسی کا دیگر سیاسی جماعتوں سے شکوہ*

    پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 115 کے جنرل سیکٹری آصف موسی کا سیکٹر 5j چوبیس مارکیٹ کا ورلڈ بینک کی بند لائن کا وذٹ اور عوامی مشکلات پر اپنا ردعمل دیا چوبیس مارکیٹ پر پچلھے 2 ماہ سے سیوریج کی بند لائن کا کام جاری ھے مگر کچھ سیاسی جماعت کے شر پسند لوگ جان بوجھ کو سیوریج کی لائنوں اور گٹر میں پتھر اور بجری ڈال کر لائن کو بلاک کر رہے ہیں تاکہ علاقہ عوام اذیت اور تکلیف میں رہے، لیکن پاکستان پیپلز پارٹی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور انشاءاللہ پاکستان پیپلز پارٹی اس اوچھے ہتھکنڈوں سے رکنے والی نہیں، اس موقع پر واٹر اینڈ سیورچ کے سب انجینئر اصغر مغل بمع گاڑی اور عملہ کے ساتھ موجود ناصر موسیٰ،حنیف انو، سھیل شاہ، دیگر کارکنان و علاقہ مکین بھی موجود تھے۔

  • *حافظ نعیم الرحمٰن امیر جماعت اسلامی کراچی کو کراچی کے موجودہ حالات پر تشویش*

    *حافظ نعیم الرحمٰن امیر جماعت اسلامی کراچی کو کراچی کے موجودہ حالات پر تشویش*

    کراچی میں حالیہ دنوں میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز پر امیر جماعت اسلامی کراچی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نا اہلی ہے جو دن دھاڑے کراچی کے شہریوں کو انکے گھروں کے سامنے،فیملی کے ساتھ لوٹ لیا جاتا ہے۔جس سے عوام اور چھوٹے کاروباری طبقے میں شدید اضطراب اورخوف وہراس پھیل رہا ہے۔
    حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کراچی کے شہریوں کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کریں۔کیونکہ پرامن کراچی ہے پرامن پاکستان کی ضمانت ہے

  • *ایم کیو ایم کے عارضی مرکز (بہادرآباد) میں شہداء کے نام پر غدار وطن کے لئے دعائیں ہونے لگی*

    *ایم کیو ایم کے عارضی مرکز (بہادرآباد) میں شہداء کے نام پر غدار وطن کے لئے دعائیں ہونے لگی*

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد سے متصل پارک میں ایم کیو ایم پاکستان کے لاپتہ اوراسیرکارکنان کیلے ایک دعائیہ اجتماع کا انعقاد کیاگیا۔جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،ڈپٹی کنوینرز کنورنوید،وسیم اختر،اراکین رابطہ کمیٹی، شعبہ جات کے ذمہ داران،لاپتہ اوراسیر کارکنوں کی فیملیزنے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے آیت کریمہ کی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لاپتہ کارکنان کی بازیابی ہم پر قرض ہے اور ہم ریاست پاکستان پر زور دیتے ہیں کہ کراچی کے نوجوان جو کافی طویل عرصے سے لاپتہ ہیں ان کی مائیں،بہنیں،اور معصوم بچے ان کے انتظار میں راہ تک رہے ہیں اگر ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج ہے تو انھیں عدالتوں میں لایا جائے یقینا قانون اپنا راستہ خود بنائے گااور وہ سینکڑوں گھرانے جو اضطراب کی زندگی گزار رہے ہیں انھیں بھی سکون میسر ہوگا ہم وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سو سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ہم اللہ تعالیٰ کے حضور دعاگو ہیں کہ لاپتہ افراد کی بازیابی جلد ممکن ہو سکے۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی ورکن قومی اسمبلی کشورزہرا نے شہداء واسیر کارکنان کے لواحقین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری مائیں بہنیں یہاں موجود ہیں یہ اصل سلیوٹ کی حق دارہیں انکے صبر،ہمت اور بہادری نے دنیاکو حیران کردیا ہے جس صبر کے ساتھ یہ اپنے پیاروں کا انتظار کررہی ہیں،بچے اپنے باپ کی راہ تک رہے ہیں میں پروردگار سے دعا کرتی ہوں کہ اللہ تعالی ان تمام لوگوں کو اپنے پیاروں سے ملادے اور ہمارے بیمار قائد کو صحت یاب کرے۔

  • *ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس ماہانہ پروگریس رپورٹ میٹنگ*

    *ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس ماہانہ پروگریس رپورٹ میٹنگ*

    ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزٸی صاحب نے آج ضلع کے ایس ڈی پی اوز ایس ایچ اوز ہیڈ آف برانچز کے ساتھ منتھلی پروگریس میٹنگ ایس ایس پی آفیس ایسٹ میں منعقد کی اور ھدایات دیں۔میٹنگ میں خطاب کرتے ہوۓ ایس ایس پی صاحب نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، اور ہیڈ آف برانچز آنے والے مساٸلوں کا بروقت تدارک کریں اور تمام برانچز کا ماحول بہتر بنایا جائے۔ایس ایس پی صاحب نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کرپشن ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی اور تمام افسران اپنے ماتحت ملازمان پر بھی کڑی نظر رکہیں۔ایس ایس پی صاحب نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کے ایف آء آر کو فوری طور پر فری آف رجسٹریشن لازمی کریں کوٸی کوتاہی برداش نہیں ہوگی۔ایس ایس پی ایسٹ نے تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ھدایت کی کے ہاٶس ڈکیتی اور اسٹریٹ کراٸم پر کنٹرول کرین اور کسی ملزم سے رعایت ہرگز قبول نہیں گرینگے۔ایس ایس پی صاحب نے ایس ایچ اوز کو سختی سے ھدایت جاری کی کے کوٸی آرگناٸیز کراٸم اور منشیات ضلع کے اندر نہیں ہو تمام آرگناٸیز کراٸم اور ایکٹو کرمنلز سمیت آٸی آر میں نامزد انتہاٸی مطلوب ,اشتہاریوں، مفروران، منشیات فروشوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف فل فور کاروائیاں کریں۔ضلع ایسٹ کے اندر امن و امان قائم رکھنے کے لئے جامع منصوبہ بندی سے جرائم پیشہ عناصر اور انکے سہولتکاروں کو قانوں کی گرفت میں لانے والا سلسلہ مزید تیز کیا جائے پولیس افسران کی طرف سے جرائم پیشہ افراد سے کسی بھی قسم کی رعایت برداشت نہیں کی جائیگی۔بہتریں کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی گٸی مزید ہدایت کی کے پولیس افسران اور اھلکاروں کا بھترین ٹرن آؤٹ ہونا چاہیے۔ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کے عوام کے جان و مال کی حفاظت اور خدمت کو یقینی بناٸیں جو ہماری اولین ترجیح ہے۔ایس ایس پی ایسٹ نے افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ امید کرتا ہوں کے آپ سب ادارے کی نیک نامی کے لئے پہلے سے زیادہ محنت کریں گے تا کہ پولیس محکمہ کا مورال بلند کیا جا سکے۔انشاءاللہ ایسٹ ضلع کو جراٸم اور کرائم سے پاک ضلع بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ترجمان ضلع ایسٹ پولیس کراچی

  • *کراچی مہران ٹاون کے عوام ہوجاۓ ہوشیار ۔ ڈکیت گروہ سرگرم*ایس ایس پی کورنگی*

    *کراچی مہران ٹاون کے عوام ہوجاۓ ہوشیار ۔ ڈکیت گروہ سرگرم*ایس ایس پی کورنگی*

    مہران ٹاون میں ڈکیت گروہ سرگرم
    دس سے پندرہ رکنی گروہ جدید اسلحے سے واردتیں کرتا ہے
    ملزمان صرف رات کےوقت واردتیں کرتے ہیں اور ایک ساتھ کئی شہریوں کو لوٹتے ہیں
    ملزمان ورادت کے دوران خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنا دیتے ہیں اور شہری کو فائرنگ کرکے زخمی بھی کردیتے ،علاقہ مکین
    گروہ واردت کرنے کے لئے ندی کے بند سے اترتے ہیں اور اسی راستے فرار ہوجاتے ہیں،علاقہ مکین
    ملزمان کئ ماہ سے لوٹ مار کررہے ہیں اور کاز وے روڈ پر بھی گاڑیاں روک کر واردتیں کرتے ہیں ،علاقہ مکین
    ملزمان کے جدید اسلحے سے ورادت واں کی فوٹج بھی موجود
    گزشتہ روز بھی فائرنگ کے زائد نامی شہری کو زخمی کیا تھا
    ملزمان پیدل آتے ہیں اور ننگے پاؤں ہوتے ہیں ،ایس ایس پی کورنگی
    جس ایریا میں واردتیں ہورہی وہاں تین تھانوں کی حدود آتی ہے جہاں پولیس ہو ملزمان واردت دوسری طرف کرتے ہیں ،
    علاقے میں گروہ کا کوئی ساتھی ہے جوان کو پہلے سے اطلاع دے دیتا ہے ،فیصل عبداللہ چاچڑ

  • *کراچی سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7A میں اسٹیٹ ایجنسی پر ڈکیتی کی واردات*

    *کراچی سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7A میں اسٹیٹ ایجنسی پر ڈکیتی کی واردات*

    کراچی/ڈسٹرکٹ ویسٹ/ سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7A میں اسٹیٹ ایجنسی پر ڈکیتی واردات
    5 سے 6 مصلح اشخاص ڈکیتی کی غرض سے اسٹیٹ ایجنسی میں گھسے .
    اسٹیٹ ایجنسی میں موجود 5 افراد سے نقدی 7 موبائل چھینے
    ڈکیتی کے دوران اسٹیٹ ایجنٹ نے مزاحمت کرتے ہوئے ڈکیت کو سر پر شیشے کا گلاس مارا جس سے ڈکیت زخمی ہوا
    مزاحمت کے تبادلے میں ڈکیت کے دیگر 2 ساتھیوں نے اسٹیٹ پر اندھا دھند فائرنگ کردی
    فائرنگ کی زد میں آ کر فاروق نامی شخص ہلاک ہو گیا
    ملزمان نے جاتے ہوئے اسٹیٹ ایجنسی کے برابر میں ملک شاپ کے سیکورٹی گارڈ سے ریپیٹر اور 2 کارتوس بھی چھین کر فرار ہوگئے
    واقعہ کے بعد موقع پر رینجرز اور پولیس کی نفری پوھنچ گئی
    عینی شاہدین سے پوچھ گچھ جاری

  • کراچی سے منتخب ہونے والی پہلی خاتون پائلٹ ؟ ان کے والد کیا کام کرتے ہیں ؟

    کراچی سے منتخب ہونے والی پہلی خاتون پائلٹ ؟ ان کے والد کیا کام کرتے ہیں ؟

    کراچی سے تعلق رکھنے والے ٹریفک وارڈ ن کی ہونہار بیٹی نے پاکستا ن ایئر فورس میں جی ڈی پائلٹ کیلئے منتخب ہو کر اپنے والدین کا نام روشن کر دیاہے ۔

    ناشرہ شاکر نے’’ میریٹریس ڈیفنس چیپٹر ٹیوشن سینٹر ‘‘سے تعلیم حاصل کی۔ اس کامیابی پر ٹیوشن سینٹر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے ان کی تصویر شیئر کی اور اس کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا ہے کہ جی ڈی پی میں فلائنگ آفیسر کی حیثیت سے پاک فضائیہ میں کمیشن حاصل کرنے پر ہمارے ہونہار طالبہ ناشرہ شاکر اور ان کے قابل فخر والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ،اللہ تعالیٰ نے انہیں اور کامیابی عطا کرے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن شاکر احمد ملک کی صاحبزادی ناشرہ شاکر پاکستان ایئر فورس پی اے جی 144 جی ڈی پائلٹ کے کورس میں زیر تربیت رہیں یہ ناصرف پاکستان پولیس/سندھ پولیس کی تاریخ کی بلکہ سندھ کی سطح پر بھی پہلی قابل اور باصلاحیت طالبہ ہیں۔انہوں نے پاکستان ائیر فورس کے امتحانی مراحل میں کامیاب ہونے کے بعد جی ڈی پائلٹ کی تربیت حاصل کی اور اب پائلٹ بن گئی ہیں۔ ان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ کراچی سے منتخب ہونے والی پہلی خاتون جی ڈی پائلٹ ہیں۔

  • لیاری گینگ وار کے اہم ملزمان گرفتار، پاکستان رینجرز کی عوام سے اپیل

    لیاری گینگ وار کے اہم ملزمان گرفتار، پاکستان رینجرز کی عوام سے اپیل

    ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ)

    پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علا قے لیاری میں مشترکہ کاروائی کر تے ہو ئے انتہا ئی مطلوب ملزمان امن عرف نر یش اور اُسامہ عرف مارواڑی کو گر فتارکر لیا۔ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کمانڈر زاہد لا ڈلہ اور مجید عرف مجنا گروپ سے ہے۔ ملزمان قتل، اقدام قتل، بھتہ وصو لی، منشیات فروشی، ڈ کیتی اور گر نیڈ حملے جیسی سنگین کاروائیوں میں ملوث ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشا ف کیا ہے کہ راشد عرف چکنا اور ارشاد عر ف اُلو (زاہد لا ڈ لہ گروپ)کے حکم پر مورخہ 15نومبر 2020کو لیاری کے علاقے پھول پتی لین میں رکشے میں سوار صدام کو گولیاں مار کر قتل کیا۔ ملزم امن عرف نر یش نے مز ید انکشاف کیاکہ دیگر ساتھیوں سفیر، فواد، شیروز عرف ڈاڈا کے ساتھ ملکر لیاری کے مختلف علاقوں میں تاجروں سے بھتہ وصول کیا اور سمیر، اُ سا مہ اور میمن کے ساتھ ملکر بلد یہ، سول ہسپتال، جو ڑ یا بازار اور شیر شاہ کے علاقو ں سے اسلحے کے زور پر 60سے زائد ڈ کیتیاں بھی کر چکاہے۔ ملزم کے دیگر سا تھیوں کی گرفتاری کیلئے چھا پے مارے جارہے ہیں۔

    گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر0347-9001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    ترجمان سندھ رینجرز