Baaghi TV

Category: کراچی

  • ہمارے  بچے  کہاں  غائب   ہوتے ہیں؟

    ہمارے بچے کہاں غائب ہوتے ہیں؟

    ہمارے بچے کہاں غائب ہوتے ہیں؟
    کبھی یہ سوال ہمارے دل و دماغ میں کیوں نہیں آتا؟

    اگر آتا بھی ہے تو شاید اپنے ہی مسائل میں الجھا ہوا انسان اس کو نظر انداز (ignore) کر دیتا ہے؟

    آج،
    ہم یہ جاننے اور سمجھنے کی کوشش کریں گے کہ ہمارے بچے کہاں غائب ہوتے ہیں؟

    بچوں کے غائب (missing) ہونے کا آغاز پیدا ہوتے ہی زچگی خانہ ( maternity hospital ) سے ہی شروع ہو جاتا ہے _
    غریب والدین کی غربت و افلاس کا فائدہ اٹھاکر چند ہزار روپے میں بچہ کو خریدا جاتا ہے __
    اس میں عیسائی مشینریز اور بچوں کے کاروبار کرنے والی ٹولیاں ہو تی ہیں _
    جو،
    بہت ہوشیاری اور خاموشی سے گدھ (vulture) کی طرح دواخانوں میں منڈلاتے رہتی ہیں.

    عیسائی طبقہ
    کی آبادی صرف دو فیصد ہے _ جو،
    اپنے یتیم خانوں کو بھرنے کے لئے غریب بچوں کو خریدتے ہیں. _
    اس طرح ،
    ہمارے بچے عیسائی ہوجاتے ہیں.

    بچوں کے غائب ہونے کی دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ پورے ملک میں بچوں کو اغواء کرنے والی ٹولیاں گھومتے رہتی ہیں ،
    جو۔۔۔،
    امیر غریب کسی کے بھی بچوں کا اغواء کرتے رہتی ہیں_
    اس میں بھی ہمارے بچوں کی قابل لحاظ تعداد ہوتی ہے _
    اس بارے میں بھی آج تک کسی کو غور کرنے کی بھی توفیق نہیں ہوئی.

    کسی بھی سماج (society)کا تقریباً تیس فیصد حصہ نفسیاتی مریضوں ( psychiatric patients ) پر مشتمل ہوتا ہے _
    جس کی غالب اکثریت بغیر کسی علاج کے زندگی گزارتے رہتی ہے.

    یہ نفسیاتی مریض شادی بھی کرتے ہیں.
    بچے بھی پیدا کرتے ہیں _
    پھر یہی بچے ان نفسیاتی مریضوں کے مظالم کا شکار بنتے ہیں.
    نفسیاتی مریض کا سب سے بڑا مسلہ یہ ہو تا ہے کہ یہ بہت غیر ذمہ دار ہوتے ہیں _
    یہ ملازمت ، نوکری ، تجارت ، محنت مزدوری کسی معاملے میں سنجیدہ نہیں ہوتے _
    بلکہ،
    ان کی بڑی تعداد شراب ، چرس، گانجہ، جوا یا کم از کم بیکاری اور رضاکارانہ بیروزگاری کی عادی ہوتی ہے _

    ایسے گھروں کے بچے باپ کے مظالم کا شکار ہو تے ہیں _

    آخرکار باپ کے مظالم ، غربت و افلاس اور بھوک سے تنگ آکر گھر سے بھاگ جاتے ہیں __

    گھر سے بھاگے ہوئے یہ مظلوم بچے انسانی درندوں اور گدھوں کا شکار ہوجاتے ہیں _

    جو بڑے ہوکر عادی مجرم بن جاتے ہیں.

    حسب روایت،
    ہم حکومت کو اس کا ذمہ دار قرار دے کر اپنی ذمہ داریوں سے فرار ہو گئے.

    کسی بھی اخبار میں اس کے اسباب پر کوئی ایک تحریر بھی نہیں آئی اور نہ ہی اس کے تدارک پر غور کیا گیا.

    سوشیل میڈیا کے ذریعہ اپنی قوم کے شعور اور ضمیر کو بیدار کرنا ضروری ہے _
    پہلے،
    یہ تو سمجھنا چاہیے کہ ہمارے مسائل کیا ہیں؟
    اور ان کا حل کیا ہے.؟

    ہر شہر ، ٹاؤن اور گاؤں میں مسلم یتیم خانہ ہونا بہت ضروری ہے _
    جہاں یتیم اور بےسہارا غریب بچوں کو پناہ مل سکے _
    ہماری قوم کا کوئی بچہ یتیم اور بے سہارا ہو جائے تو سب سے پہلے اسے سر چھپانے کے لئے محفوظ پناہ گاہ ہونا انتہائی ضروری ہے __
    جہاں اس کا معصوم بچپن محفوظ اور سلامت رہے.
    ایک یتیم اور بے سہارا بچہ کے لئے کھانے سے بڑھ کر رات کی پرسکون نیند ہوتی ہے_
    جسے فراہم کرنا ملت کی اولین ذمہ داری ہے.

    ہر شہر ، ٹاؤن ، اور گاؤں میں ایسے چھوٹے چھوٹے ہی سہی ادارے ضرور قائم کریں _
    اگر آپ کا بجٹ بہت کم بھی ہوتو مسلہ نہیں ہے.
    بچوں کو سرکاری اسکول میں داخل کریں _
    باقی آپ حسب استطاعت کچھ کریں _
    قوم کے صاحب حیثیت لوگوں سے رجوع ہوں ،
    ہمت کریں،
    معاون اور مددگار مل جائیں گی.
    انشاء اللہ۔۔

    یہ بچے۔۔۔
    جن کا بچپن گدھوں اور بھیڑیوں نے نوچ نوچ کر چھین لیا تھا_
    بڑے ہو کر جیلوں میں ہی زندگی گزار تے ہیں _
    جیل کی زندگی کیا ہوتی ہے _
    سارے مجرم ایک جگہ جمع ہوتے ہیں
    __ چرس ، گانجہ اور بدفعلی جیل کی زندگی کا خلاصہ ہے.

    جس سے عادی مجرم ایسے مانوس ہوجاتے ہیں،
    کہ
    تاحیات جیل ان کا گھر آنگن بن جاتا ہے.

    اگر ہم چاہتے ہیں کہ جیل میں ہمارا گراف کم ہو،
    تو،
    اس کا حل صرف یہی ہے کہ اپنی قوم کے بچوں سے محبت کرو.
    ان کے معصوم بچپن کا تحفظ کریں __
    ان شاء اللہ۔۔۔۔
    بڑے ہوکر وہ جیل جانے کے بجائے خیر امت کا کردار ادا کریں گے.

    اگر ہم مسلمان باعزت اور باوقار زندگی گزارنا چاہتے ہیں،
    تو کرپشن اور بدعنوانی سے پاک یتیم خانے قائم کرکے اس مسلہ کا حل تلاش کریں.

    قاضی : محمد قاسم اعوان

  • کراچی حادثات، خاتون سمیت 7 افراد ہلاک 1 زخمی

    کراچی حادثات، خاتون سمیت 7 افراد ہلاک 1 زخمی

    کراچی:کورنگی نمبر 2.5 کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص ہلاک۔
    ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت سمیر ولد اقبال عمر18سال۔

    کراچی:ICI لکٹر گودی گودام کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی سول ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت عمر فاروق ولد حنیف عمر18سال۔

    کراچی:بہادرآباد دھوراجی کے قریب گھر کے ٹینک میں ڈوپ کرایک شخص ہلاک ۔
    ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت حارث ولد ابراہیم عمر66سال۔

    کراچی:کورنگی نمبر02نورانی محلہ کے قریب گھر کی چھت سے گر کرایک خاتون ہلاک ۔
    ہلاک ہونے والی خاتون کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت فردوس زوجہ کاشف عمر30سال۔

    کراچی:ملیر کھوکھراپار لاسی پاڑہ کے قریب قبرستان سے مرد کی تشدد زدہ لاش برآمد۔
    لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    لاش کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر50سال۔

    کراچی:سپرہائی وے الاصف چورنگی کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص ہلاک۔
    ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر25سال۔

    کراچی:نارتھ کراچی سیکٹر 11-Eکے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد(وجہ ہلاکت نامعلوم)۔
    لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کیاگیا.
    لاش کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر35سال۔

    کراچی:سپرہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص ہلاک۔
    ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر40سال۔

  • ریکارڈ توڑ دھاندلی کی گئی؟؟

    ریکارڈ توڑ دھاندلی کی گئی؟؟

    ضمنی الیکشن ضلع ملیر پی ایس 88 میں پیپلزپارٹی نے پولیس کی سرپرستی میں دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔
    امیر کراچی علامہ رضی حسینی رضوی

    پیپلزپارٹی کی جانب سے پولنگ اسٹیشن پر جدید اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا گیا جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی۔
    امیر کراچی علامہ رضی حسینی رضوی۔

    پیپلزپارٹی کے غنڈوں نے ٹی ایل پی کے پر امن کارکنان کو زدوکوب کیااور یہ ساری غنڈہ گردی انتظامیہ کی سرپرستی میں ہوتی رہی۔
    امیر کراچی علامہ رضی حسینی رضوی۔

    سندھ کی حکمران جماعت کی جانب سے پی ایس 88 کے ضمنی الیکشن میں زبردستی فوت شدگان اور ایک شناختی کارڈ پر کئی کئی ووٹ ڈلوائے گئے۔
    امیر کراچی علامہ رضی حسینی رضوی۔

    پیپلزپارٹی نے اپنی یقینی شکست نظر آنے پر دھاندلی اور غنڈہ گردی کی بدترین مثالیں قائم کردیں۔
    امیر کراچی علامہ رضی حسینی رضوی۔

    تحریک لبیک کے پولنگ ایجنٹس اور ووٹرز کو ہراساں کیا گیا اس موقع پر انتظامیہ کی خاموشی معنی خیز تھی۔
    امیر کراچی علامہ رضی حسینی رضوی۔

    خواتین کے پولنگ اسٹیشنز پر ایک ایک خواتین نے کئی کئی ووٹ ڈالے پیپلزپارٹی کی اس غنڈہ گردی پر الیکشن حکام کی خاموشی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
    امیر کراچی علامہ رضی حسینی رضوی۔

    پیپلزپارٹی کی جانب سے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا – اور سارا دن الیکشن قوانین کی دھجیاں اڑائی جاتی رہیں۔
    امیر کراچی علامہ رضی حسینی رضوی۔

    کراچی ( ) تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے مرکزی امیر علامہ رضی حسینی رضوی نے کراچی کے حلقہ پی ایس 88 ضلع ملیر میں ہونے والے ضمنی الیکشن کی پولنگ ختم ہونے کے بعد مرکزی الیکشن آفس میں هنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پپلز پارٹی کو سخت الفاظ میں هدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن ضلع ملیر پی ایس 88 میں پیپلزپارٹی نے پولیس کی سرپرستی میں دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے پولنگ اسٹیشن پر جدید اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا گیا جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی۔ یو سی 9 در محمد گوٹھ اور درسانه چنہ سمیت مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر پیپلزپارٹی کے غنڈوں نے ٹی ایل پی کے پر امن کارکنان کو زدوکوب کیا اور یہ ساری غنڈہ گردی انتظامیہ کی سرپرستی میں ہوتی رہی۔سندھ کی حکمران جماعت کی جانب سے پی ایس 88 کے ضمنی الیکشن میں زبردستی فوت شدگان کے ووٹ بھی ڈالے

  • حلیم عادل کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کا وزیر اعلی ہاؤس کے باہر دھرنا

    حلیم عادل کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کا وزیر اعلی ہاؤس کے باہر دھرنا

    کراچی سندھ اسمبلی میں پارٹی رہنما اور اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے منگل کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا۔ اطلاع دی الیکشن کمیشن نے حلیم عادل شیخ کے خلاف سخت کارروائی کی جو ضمنی انتخابات کے دوران اپنے مسلح محافظوں کے ہمراہ پی ایس 88 میں آزادانہ گھوم رہے تھے اور اس کے علاوہ مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ بھی کیا۔

  • حلیم عادل کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کا وزیر اعلی ہاؤس کے باہر دھرنا

    حلیم عادل کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کا وزیر اعلی ہاؤس کے باہر دھرنا

    کراچی سندھ اسمبلی میں پارٹی رہنما اور اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے منگل کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا۔ اطلاع دی الیکشن کمیشن نے حلیم عادل شیخ کے خلاف سخت کارروائی کی جو ضمنی انتخابات کے دوران اپنے مسلح محافظوں کے ہمراہ پی ایس 88 میں آزادانہ گھوم رہے تھے اور اس کے علاوہ مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ بھی کیا۔

  • پولنگ کے بعد ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے

    پولنگ کے بعد ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے

    صوبہ سندھ اور بلوچستان کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔
    سندھ اسمبلی کی 2 نشستوں پی ایس 43 سانگھڑ اور پی ایس 88 ملیر جبکہ بلوچستان کے ضلع پشین کی نشست پی بی 20 پر ضمنی انتخاب ہوا پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا تاہم پولنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشن کی حدود میں موجود افراد اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں گے پولنگ کے بعد ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے دوسری جانب کراچی میں پی ایس 88 ملیر میں پاکستان تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں نوک جھونک جاری رہی۔

  • شرجیل خان پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی دکھاکر قومی ٹیم میں واپسی کیلئے پرعزم

    شرجیل خان پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی دکھاکر قومی ٹیم میں واپسی کیلئے پرعزم

    پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) ٹیم کراچی کنگز کے اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے پاکستان ٹیم میں کم بیک کیلئے پرعزم ہیں کراچی کنگز کے بیٹسمین نے کہا کہ جس انداز میں ان کی ٹیم نے پی ایس ایل 5 کا اختتام کیا، اس ہی انداز میں چھٹے ایڈیشن کا آغاز کریں گے جارح مزاج بلے باز نے کہا کہ ان کا ہدف یہی ہے کہ ایسی پرفارمنس دوں جس سے ٹیم کو فائدہ ہو، پی ایس ایل 6 ان کیلئے کافی اہم ہے اور اس ٹورنامنٹ میں وہ کوشش کریں گے کہ اچھا پرفارم کرکے ٹیم میں کم بیک کریں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی فٹنس اور تمام چیزیں مطلوبہ معیار کے مطابق لارہے ہیں ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ کارکردگی سے ٹیم کو فائدہ ہو، جتنے بھی شائقین آرہے ہیں اس کو انجوائے کریں گے، شائقین کی سپورٹ سے جذبہ بڑھتا ہے ان کا کہنا تھاکہ پچھلے سال کچھ میچز بغیر تماشائیوں کے کھیلے تھے، ان میں میچز والی فیلنگ ہی نہیں تھی ایک سوال پر اوپننگ بیٹسمین نے کہا کہ کراچی کنگز کو کراوڈ نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے، امید ہے اس بار بھی ایسا سپورٹ ملے گا

  • پی ایس ایل 6، آن لائن ٹکٹوں کی فروخت بدھ سے شروع

    پی ایس ایل 6، آن لائن ٹکٹوں کی فروخت بدھ سے شروع

    پاکستان سپر لیگ کےلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کل بدھ سے شروع ہوگی، پی سی بی حکام نے شہریوں کی سہولت کےلئے آن لائن ٹکٹوں کے علاوہ فون نمبر پر ٹکٹوں کی بکنگ کا اعلان کردیا ہے جس کے لئے بک می ڈاٹ کام پر وزٹ کرکے ٹکٹ خریدا جاسکتا ہے، شہری کو اپنا شناختی کارڈ اور موبائل فون نمبر دینا ہوگا جس کے بعد مذکورہ شہری کو ٹوکن نمبر دیا جائے گا

  • نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف تمام رہاٸشی اور کاروباری علاقہ کنٹینرز لگا کر سیل  دکاندارو کا احتجاج

    نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف تمام رہاٸشی اور کاروباری علاقہ کنٹینرز لگا کر سیل دکاندارو کا احتجاج

    گزشتہ روز مشرق سینٹر نعمان آرکیڈ کے دکاندار سراپا احتجاج بن گٸے کرونا کے باعث کاروبار ویسے ہی تباہ ہوگیا تھا ۔اب رہی سہی کسر PSL نے نکال دی بڑی تعداد میں دکاندار بینر اور پلے کاررڈز ہاتھوں میں اٹھاٸے سڑک پر آگٸے نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف تمام رہاٸشی اور کاروباری علاقہ کنٹینرز لگا کر سیل کردیاگیاہے دکانوں اور مارکیٹس کو سربمہر کردیاجاتا ہے۔ ٹریفک جام کے باعث نظام درھم برھم ہوجاتاہے نیوٹاٶن اور عزیز بھٹی پولیس کی بھاری نفری پہنچ گٸی احتجاج میں شامل دکانداروں اور کاروباری حضرات کا کہنا تھا کہ اگر ہماری درخواست پر سندھ حکومت نے کان نہ دھرے تو PSL کے افتتاحی میچ والے روز بھی سڑک پر دھرنا اور بھر پور احتجاج کریں گے احتجاج میں شامل افراد کا موقف تھا کہ پولیس اپنی نااہلی چھپانے کے لٸے سڑکیں بلاک کرتی ہے۔ اگر شروع ہوتے ہی ٹریفک اور کاروبار کھول دیا جاٸے تو میچ بھی ہوگا اور کاروباری افراد کے بچے بھی فاقوں سے بچ جاٸیں گے۔

  • سعید غنی کا حلیم عادل پر ضمنی انتخاب کے دوران فائرنگ اور اسلحے کی نمائش کا الزام

    سعید غنی کا حلیم عادل پر ضمنی انتخاب کے دوران فائرنگ اور اسلحے کی نمائش کا الزام

    صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ پر پی ایس 88 ملیر میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران مسلح افراد کے ساتھ حلقے میں گشت، ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش کا الزام لگایا ہے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر اپنے مسلح لوگوں کے ساتھ پولنگ اسٹیشن میں جارہے تھے، جوکھوگوٹھ کے پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ بھی کی گئی، پریزائیڈنگ افسر کو چاہیے کہ وہ اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرائی ںسعید غنی کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والوں کی ویڈیوز ہیں،گولیوں کے خول بھی موجود ہیں، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہےکہ کارروائی کرے ، پارٹی عہدیداروں نے ایف آئی آر کے لیے تھانےمیں درخواست دی ہےصوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن پُرامن ماحول میں چاہتے تھے، الیکشن کمیشن نے حلیم عادل شیخ کو نکالنےکا اقدام دیر سے اٹھایا ،کسی پولنگ اسٹیشن میں ہمارا کوئی مسلح شخص نہیں گیا، ہم نے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے، الیکشن کمیشن بھی اپنی ذمہ داری پوری کرے خیال رہے کہ پولیس نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو حراست میں لے لیا ہے۔
    ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق حلیم عادل کو الیکشن کمیشن کے حکم پر باقاعدہ حراست میں لے لیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہےکہ حلیم عادل شیخ پر ہنگامہ آرائی اور دیگر مقدمات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا دوسری جانب حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، بلٹ پروف گاڑی پر نشانات بھی موجود ہیں،بطور اپوزیشن لیڈر مجھے سیکیورٹی دی جانی چاہیے تھی،مجھ سے زرداری و بلاول کے حکم پر سیکیورٹی واپس لی گئی ان کا کہنا ہے کہ میں حلقے سے باہر تھا لیکن میرے ورکرز پر حملہ کیا گیا،میں پھر حلقے میں گیا تو مجھ پر حملہ کیا گیا،میرے گارڈز نے ہوائی فائرنگ کرکے حملہ آوروں کو روکا،انہوں نے الیکشن متاثر کرنے کے لیے مجھے تنگ کیا ،ہمارے کارکنان کو اسٹیشنز سے باہر نکالا اور دھکے دیےگئے۔