پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہےکہ حلیم عادل شیخ، جعلی اکاؤنٹس اور قبضہ مافیا کے خلاف آواز اٹھا رہا ہے، مراد علی شاہ ہماری زبان بندی نہیں کرسکتے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سےگفتگو میں خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ سمیت دیگر ارکان کی سیکیورٹی ہٹادی گئی ہے، پی ٹی آئی ارکان کو کچھ بھی ہوا تواس کی ذمہ داری بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ پر ہوگی۔
Category: کراچی
-

ملیراورکورنگی میں سبزیوں کی کاشت تلف، رپورٹ ہائيکورٹ ميں جمع
ملیراورگورنگی میں گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت کے معاملے پرڈپٹی کمشنرزنےسبزیاں تلف کرنےکی رپورٹ سندھ ہائيکورٹ ميں جمع کروادی ہے بدھ کوسندھ ہائیکورٹ میں کراچی کے علاقے ملیراورگورنگی میں گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ملیراورکورنگی کےڈپٹی کمشنرزکی جمع کروائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 25غیرقانونی کیٹل فارم بھی ختم کردیئےگئےہیں عدالت نے رپورٹ جمع کروانے کےبعد درخواست گزارکوعلاقے کامعائنہ کرکےجواب جمع کرانےکی ہدایت بھی کی ہے اس کےعلاوہ ان علاقوں میں سبزیاں کاشت کرنےوالےمتعددافرادنےبھی عدالت سے رجوع کرلیا ہے پچھلےماہ زہریلے اور گٹر کے پانی سے سبزیاں اُگانےکےمعاملے پرسندھ ہائيکورٹ نے تمام درخواستیں یکجا کرتےہوئے ڈی سی ملیراورکورنگی کو حتمی کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئےجواب طلب کیا تھا۔
-

میں نے کہا تھا الیکشن والے حلقے میں جدید ہتھیاروں کے ساتھ جائیں؟ وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ نے تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی گرفتاری سے اظہار لا تعلقی کردیا۔
میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ کیا میں نے کہا تھا الیکشن والے حلقے میں جدید ہتھیاروں کے ساتھ جائیں،گرفتار کرنے یا چھوڑنے کا حکم میں نہیں دیتا، لوگوں کو چھرے لگے تو پولیس کا کارروائی کرنا بنتا تھا وزیراعلیٰ سندھ نے پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی کو مشورہ دیا کہ وہ سوچ سمجھ کر سینیٹ امیدواروں کو ووٹ دیں خیال رہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ نے الزام عائد کیا ہے کہ بلاول بھٹو کے کہنے پر مراد علی شاہ نے مرتضیٰ بھٹو کی طرح کل مجھے قتل کرانے کی سازش کی تھی۔ -

کراچی عدالت نے پی ایس ایل کے دوران سڑک بند ہونے پر توہین عدالت کی کارروائی کی وارننگ دی
کراچی سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لئے نیشنل اسٹیڈیم ، کراچی کے آس پاس سڑکیں بند کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی اگر سڑکیں بند کردی گئیں تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی پی ایس ایل کے میچز 20 فروری سے کراچی میں شروع ہوں گے
کراچی ٹریفک پولیس نے اس ہفتے کے اوائل میں پی ایس ایل کے لئے ٹریفک پلان جاری کیا تھا انہوں نے کہا کہ فرنچائز ٹیموں کے پریکٹس سیشنوں کے دوران تمام سڑکیں کھلی رہتی ہیں عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر تمام سڑکیں کھلی ہوئی ہیں تو معاملہ ختم ہو گیا ہے ایس ایچ سی بنچ نے کہا کہ اگر سڑکیں بند کردی گئیں تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی ایسٹ ایس پی کے بیان ریکارڈ کرنے کے بعد عدالت نے درخواست خارج کردی منگل کو کراچی ٹریفک پولیس نے پی ایس ایل میچوں کے ٹریفک پلان کی نقاب کشائی کی جس کا آغاز 20 فروری سے 7 مارچ تک ہوگا جو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ، تقریب کے دوران بند سڑکوں اور ان کے متبادل راستوں کی اطلاع کے ساتھ خصوصی ترمیم شدہ ٹریفک ڈائیورژن پلان تیار کیا گیا ہے۔ -

پی ٹی آئی کے رُکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی میڈیا سے گفتگو
جب منہ بند ہوجائیگا تو اس کے بعد خرم شیر زمان کا منہ بھی ہے یہاں راجا اظہار بھی کھڑا ہوا ہے یہاں دعا بھٹو بھی کّھڑی ہے یہاں پر سعید بھی کھڑے ہیں یہاں سب وزیرِ اعظم عمران خان کی چیتے کھڑے ہیں تم ہمارا مراد علی شاہ منہ بند نہیں کروا سکتے ہمیں بھی ارسٹ کراؤ ہمارا قصور یہ ہے کہ حلیم عادل شاہ کریپشن کے خلاف ہے وہ مراد علی شاہ تمہارے خلاف آواز اٹھا رہاہے اِن کا مشین ہے ہے کے پاکستان تحریک انصاف کی لوگوں کو مر دائیں جس طرح انہوں نےہم سب MLA, MPAکی سکیورٹی واپس لے لی ہے خدا نے کرے حلیم عادل شیخ سمیت اگر کسی کو بھی کچھ ہوتا ہے تو اس کا ذمےدار مراد علی شاہ اور بلاول زرداری ہونگے پر پاکستان تحریک انصاف کو ہم انشاء االلہ ضرور کامیاب کرے گے۔
-

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 316 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی: سٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل تیسرے روز تیزی، 316 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا کاروباری ہفتہ شروع ہوتے ہی سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، آج تجارتی لین دین کے دوران 100 انڈیکس 316 پوائنٹس اضافے سے 47 ہزار 187 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ گذشتہ روز بھی سرمایہ کاروں نے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں بھرپوردلچسپی لی، ٹریڈنگ کے دوران 5 حدیں 46400، 46500، 46600، 46700 اور 46800 بحال ہوئیں جبکہ سرمایہ کاروں کو 80 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔
-

حلیم عادل تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
کراچی: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان کو بکتر بند گاڑی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے پولیس نے حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان کو بکتر بند گاڑی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے حلیم عادل پر انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج
سندھ حکومت کے الزامات پر حلیم عادل شیخ کا مؤقف سامنے آگیا پولیس نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل کو حراست میں لے لیاعدالت میں دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی سرکاری وکیل نے عدالت سے پانچ روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس کی حلیم عادل کے وکیل نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کیس نہیں بنتا لہٰذا ریمانڈ کی درخواست مسترد کی جائے تاہم عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل، غلام مصطفیٰ، عبدالحسیب، محمود اور رمضان کا تین روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
عدالت نے پولیس کو ملزمان کو جمعہ کے روز دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ -

سندھ حکومت کا گوداموں میں گندم خراب ہونے کا اعترض
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے آٹا، گندم کے بحران، اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی کیخلاف درخواست پر گندم کی پیداوار، اسمگلنگ، گوداموں میں ذخیرہ کرنے سے متعلق تفصیلی جواب طلب کرلیا جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو آٹا، گندم کے بحران، اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ سیکر یٹری فوڈ سندھ پیش ہوئے۔گوداموں میں گندم پڑی پڑی تباہ اور عوام کے ٹیکس کا پیسہ برباد ہوجاتا ہے، سندھ ہائیکورٹ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ گندم کی اسمگلنگ جاری ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ عدالت نے استفسار کیا آپ گندم کی چوری اور ذخیرہ اندازی روکنے کیلئے کیا اقدامات کررہے ہیں؟ جسٹس امجد سہتو نے ریمارکس دیئے گوداموں میں گندم پڑی پڑی تباہ ہوجاتی ہے، عوام کے ٹیکس کا پیسہ برباد ہوجاتا ہے سیکریٹری فوڈ نے بتایا کہ ہماری گوداموں میں اتنی گنجائش نہیں پرائیوٹ گوداموں میں بھی رکھتے ہیں۔ سیکریٹری فوڈ نے اعتراف کیا کہ بارش ہوتی ہے کسی حد تک گوداموں میں گندم خراب بھی ہوجاتی ہے۔ عدالت نے گوداموں میں گندم خراب ہونے، گندم کی پیداوار، اسمگلنگ، گوداموں میں ذخیرہ کرنے سے متعلق تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی۔
-

کپتان کے کھلاڑی کا جسمانی ریمانڈ منظور
کپتان کے کھلاڑی کا جسمانی ریمانڈ منظور
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حلیم عادل شیخ ودیگرملزمان کوعدالت میں پیش کردیا گیاعدالت نے حلیم عادل اوردیگرکو2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے حلیم عادل شیخ کے ریمانڈ کی استدعا کی جس پر وکیل حلیم عادل شیخ نے دوران سماعت عدالت میں کہا کہ کیس نہیں بنتا،ریمانڈکی درخواست مستردکی جائے،عدالت نے کہا کہ 2 روزہ ریمانڈ دے رہے ہیں، تفتیش کے بعدصورتحال دیکھیں گے،
آصف زرداری کے بیٹے بلاول نے حملے کا حکم دیا،عبداللہ شاہ کے بیٹے مراد علی شاہ نے حملہ کروایا،حلیم عادل#baaghitv #pakistan #karachi #karachipti
#PTIGovernment #HaleemAdilSheikh #haleem @HaleemAdil @ISFKarachi @PTI_KHI
#DoMorePMImranKhan #پاکستان_کے_مجرم pic.twitter.com/m4ZHKFiFzp— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) February 17, 2021
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے بیٹے بلاول نےآرڈر دیئے،مراد علی شاہ نے مجھے قتل کرانے کی سازش کی، میری گاڑی پر گولیاں لگی ہوئی ہیں، ایک بجے تک ہم رہے، کچھ نہیں ہوا، انہوں نے ملیر کو نوگوایریا بنا دیا جیسے الطاف حسین نے بنا دیا، کل یہ مجھے قتل کرنا چاہتے تھے، ہم کپتان کے کھلاڑی ہیں، ہم چوروں کو بے نقاب کریں گے
حلیم عادل شیخ کوگزشتہ روزگرفتارکیا گیا تھا ،حلیم عادل شیخ پرکارسرکارمیں مداخلت،ہنگامہ آرائی سمیت دیگرالزامات ہیں حلیم عادل شیخ کےخلاف ملیرکےمیمن گوٹھ تھانےمیں مقدمہ درج ہے
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ حملےبھی ہم پرایف آئی آربھی ہم پرفائرنگ بھی ہم پر گرفتاربھی ہم،کل بلاول بھٹوکے کہنے پرمرادعلی شاہ نے مجھے مرتضیٰ قتل کرانے کی سازش کی تھی ،ان چوروں کا خاتمہ ہمارے ہاتھوں سے ہوگا،
دوسری جانب حلیم عادل شیخ کے بعد ان کے ساتھیوں کیخلاف بھی3مقدمات درج کئے گئے، مقدمات میمن گوٹھ تھانے میں سندھ آرمز ایکٹ کی دفعہ 23اے کے تحت درج کیے گئے۔گرفتار ملزمان میں محمود،غلام مصطفی اور رمضان شامل ہیں ، ملزمان کے نام دہشت گردی کےتحت درج ایف آئی آر میں بھی شامل ہیں ،
-

بلاول کے کہنے پر مجھے قتل کرانے کی سازش کی گئی، حلیم عادل شیخ
بلاول کے کہنے پر مجھے قتل کرانے کی سازش کی گئی، حلیم عادل شیخ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حلیم عادل شیخ کوبکتربند گاڑی میں عدالت پہنچادیا گیا
حلیم عادل شیخ کوگزشتہ روزگرفتارکیا گیا تھا ،حلیم عادل شیخ پرکارسرکارمیں مداخلت،ہنگامہ آرائی سمیت دیگرالزامات ہیں حلیم عادل شیخ کےخلاف ملیرکےمیمن گوٹھ تھانےمیں مقدمہ درج ہے
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ حملےبھی ہم پرایف آئی آربھی ہم پرفائرنگ بھی ہم پر گرفتاربھی ہم،کل بلاول بھٹوکے کہنے پرمرادعلی شاہ نے مجھے مرتضیٰ قتل کرانے کی سازش کی تھی ،ان چوروں کا خاتمہ ہمارے ہاتھوں سے ہوگا،
حلیم عادل شیخ کی انسداد دہشت گردی عدالت پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو#baaghitv #pakistan #PTIGovernment #HaleemAdilSheikh #haleem @HaleemAdil @ISFKarachi @PTI_KHI pic.twitter.com/PF4nZv7Cwm
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) February 17, 2021
اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی،
دوسری جانب حلیم عادل شیخ کے بعد ان کے ساتھیوں کیخلاف بھی3مقدمات درج کئے گئے، مقدمات میمن گوٹھ تھانے میں سندھ آرمز ایکٹ کی دفعہ 23اے کے تحت درج کیے گئے۔گرفتار ملزمان میں محمود،غلام مصطفی اور رمضان شامل ہیں ، ملزمان کے نام دہشت گردی کےتحت درج ایف آئی آر میں بھی شامل ہیں ، حلیم عادل شیخ کیساتھ گرفتارہونیوالے ساتھیوں سے3ہتھیار ملےتھے، ایف آئی آرکےمطابق گرفتارپرائیوٹ سیکیورٹی اہلکارلائسنس پیش نہ کرسکے پولیس کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو ایک مقدمےمیں نامزد کیاگیا ہے جبکہ دیگر مقدمات حلیم عادل شیخ کےسیکیورٹی گارڈز کےخلاف درج کیے گئے ہیں
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ حلیم عادل شیخ اپنے ساتھی سمیرشیخ اور3 سے4مسلح افراد کےساتھ گھوم رہےتھے، ان کےساتھ پولنگ اسٹیشن آنے والوں کےپاس لاٹھیاں بھی تھیں متن میں کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کےساتھ موجود مسلح افراد نےدہشت پھیلانے کےلیےفائرنگ کی، ہوائی فائرنگ سےعلاقے میں خوف وہراس پھیلا،اوربھگڈر مچ گئی، مسلح افراد نےڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کوتشدد کانشانہ بنایااور وردیاں پھاڑ دیں مقدمے میں کہا گیا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی ہدایت پرپولیس موبائل پرفائرنگ کی گئی،شیشےبھی توڑ دیےگئے، چاروں مقدمات تھانہ میمن گوٹھ کےایس ایچ او خالد عباسی کی مدعیت میں درج کیے
