*👈 مظاہرین کا اسٹیل ٹاون پولیس پر حملہ ، پولیس اہلکار سے بچاو کے دوران گولی چل جانے سے ایک شخص پاوں میں گولی لگنے سے زخمی۔۔
*👈 مظاہرین نے تھانے پر حملہ کرکے گرفتار افراد کو چھڑانے کی کوشش کی تھی۔۔
*👈وڈیو میں مظاہرین کیجانب سے پولیس پر حملے کے مناظر بخوبی دیکھے جاسکتے ہیں۔۔*
Category: کراچی
-

*👈 مظاہرین کا اسٹیل ٹاون پولیس پر حملہ*
-

*کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں کپڑوں کی فیکٹری میں آگ لگ گئ*
کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں کپڑوں کی فیکٹری میں آگ لگ گی، لگی آگ کو بجھا دیا گیا ہے۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق سائٹ کے علاقے میں کپڑے بنانے کے کارخانے میں جمعہ کی صبح آگ لگی۔ اس دوران آگ نے پہلی اور دوسری منرل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
امدادی آپریشن میں فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے حصہ لیا اور آگ پر قابو پایا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، تاہم آتشزدگی کے باعث بھاری مالیت کا کپڑا جل گیا۔ -

*گورنر سندھ عمران اسماعیل کا یکجہتی کشمیر پر خصوصی پیغام*
"ہم آج یکجہتی کشمیر کے دن یہ عہد کرتے ہیں کہ اپنے کشمیری بھائیوں کی طویل جدو جہد کو ضائع نہیں ہونے دیں گے، ہم آزادی کی اس جنگ میں انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جس کی مثال یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پوری دنیا میں کشمیر کا مسئلہ اسطرح اجاگر کیا کہ اب دنیا میں ہر جگہ کشمیر میں کیے جانے والے ظلم و بربریت پر کھل کر بات ہورہی ہے ”
اب وقت آگیا ہے کہ بھارت کا مکرو چہرہ دنیا کے سامنے پہلے سے زیادہ ظاہر ہو اور اسکے کشمیر پر ناپاک عزائم دنیا پر واضح کیے -

اقبا ل سے منسوب ایک نظم اور صورت ِ احوالِ واقعی
آج کل سوشل میڈیا پر ایک آڈیو ریکارڈنگ گردش کر رہی ہے جسے پوسٹ کر نے والے صاحب نے علامہ اقبال کی نایاب آڈیو ریکارڈنگ بتا یا ہے۔7دسمبر 2018 کو مجھے محترم بشارت علی سید نے یہ ریکارڈنگ وٹس ایپ کی تومجھے شبہ ہوا کہ یہ نظم اقبال کی نہیں۔سو میں نے تحقیق کی توپتا چلا کہ یہ ریکارڈنگ علامہ اقبال کی نہیں بلکہ بھارت میں مقیم شاعر عتیق احمد جاذب کی ہے جو اپنی نظم”ہم نے تجھے جانا ہے فقط تیری عطا سے”پڑھ رہے ہیں.میں نے اس تحقیق کی روشنی میں اُسی دن یعنی 7دسمبر 2018 کوہی فیس بک پہ ایک پوسٹ لگا دی تاکہ شعر وادب بالخصوص اقبال کے شیدائی آگاہ ہوں اور اس جعلی ریکارڈنگ کو آ گے بڑھانے سے گریز کریں ۔میری پوسٹ کے کچھ دن بعد کسی دوست نے عتیق احمدجاذب کی وڈیو ریکارڈنگ بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی مگر کیا کیا جائے کہ دنیا بغیر تتحقیق و تصدیق اس ریکارڈنگ کو آگے ہی آگے بڑھا ئے جاتی ہے۔ یہ معاملہ نیا نہیں ،ایسے کئی اشعار اور غزلیں موجود ہیں جن کے حقیقی شاعر کو کم لوگ جانتے ہیں۔کئی اشعار اقبال نہیں مگر اقبال کے نام سے منسوب کرکے آگے بڑھائے جا رہے ہیں ۔افسوس تو اس بات کا ہے کہ کئی اچھے بھلے پڑھے لکھے لوگ اس کام میں مصروف ہیں۔یہاں وہ سارے اشعار درج کرنے کا تو مقام نہیں مگر صرف دو شعر قارئین کی نذر کرتا ہوں،جو اقبال کے نہیں مگر ان سے منسوب کر دیے گئے ہیں
تندیِ باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے
(صادق حسین صادق)
اسلام کے دامن میں اور اس کے سوا کیا ہے
اک ضربِ یداللہی اک سجدہء شبیری(وقارانبالوی)
گزشتہ دنوں محترم ذہین احمد صاحب ،عزیزی ذیشان جنجوعہ اور کئی دیگر دوستوںنے یہ ریکارڈنگ مجھے مسینجر پر بھجوائی تو میں نے انھیں صورت حال سے آگاہ کر دیا۔پھر سوچا کیوں نہ اخبار کے قارئین کو بھی اس حقیقت سے آگاہ کردیا جائے۔سو قارئین محترم!یہ ریکارڈنگ اقبال کی نہیں ،عتیق احمد جاذب کی ہے اور اب ان کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر دستیاب ہے۔ عتیق جاذب صاحب کی کتابیں "ریختہ ڈاٹ کام "پر موجود ہیں اور ان کی کتاب "پیامِ حیات” اور "گلستان ِحیات” میں یہ حمدیہ نظم اولین صفحات پر درج ہے۔واقفان حال بتاتے ہیں کہ اقبال کی کوئی آڈیو یا وڈیو ریکارڈنگ موجود نہیں۔گزشتہ 78 سال سے محقیقین اس حوالے سے ریسرچ کر رہے ہیں لیکن انھیں تاحال کامیابی نہیں ہوئی۔ عتیق جاذب صاحب کی نظم درج ذیل ہے
ہم نے تجھے جانا ہے فقط تیری عطا سے
سورج کے اجالوں سے، فضاؤں سے ، خلا سے
چاند اور ستاروں کی چمک اور ضیا سے
جنگل کی خموشی سے، پہاڑوں کی انا سے
پرہول سمندر سے ، پراسرار گھٹا سے
بجلی کے چمکنے سے ، کڑکنے کی صدا سے
مٹی کے خزانوں سے، اناجوں سے، غذا سے
برسات سے، طوفان سے، پانی سے، ہوا سے
ہم نے تجھے جانا ہے فقط تیری عطا سے
گلشن کی بہاروں سے، تو کلیوں کی حیا سے
معصوم سی روتی ہوئی شبنم کی ادا سے
لہراتی ہوئی باد سحر، باد صبا سے
ہر رنگ کے ہر شان کے پھولوں کی قبا سے
چڑیوں کے چہکنے سے تو بلبل کی نوا سے
موتی کی نزاکت سے تو ہیرے کی جلا سے
ہر شے کے جھلکتے ہوئے فن اور کلا سے
ہم نے تجھے جانا ہے فقط تیری عطا سے
دنیا کے حوادث سے ، وفاؤں سے، جفا سے
رنج و غم و آلام سے، دردوں سے، دوا سے
خوشیوں سے، تبسم سے، مریضوں کی شفا سے
بچوں کی شرارت سے تو ماؤں کی دعا سے
نیکی سے، عبادات سے، لغزش سے، خطا سے
خود اپنے ہی سینے کے دھڑکنے کی صدا سے
رحمت تیری ہر گام پہ دیتی ہے دلاسے
ہم نے تجھے جانا ہے فقط تیری عطا سے
ابلیس کے فتنوں سے تو آدم کی خطا سے
اوصافِ براہیم ؑ سے، یوسف ؑ کی حیا سے
اور حضرت ایوبؑ کی تسلیم و رضا سے
عیسٰی ؑکی مسیحائی سے، موسیٰ ؑکے عصا سے
نمرود کے، فرعون کے انجام فنا سے
کعبہ کے تقدس سے تو مرویٰ و صفا سے
تورات سے، انجیل سے، قرآں کی صدا سے
یٰسین سے، طٰہٰ سے، مزمل سے ، نبا سے
اک نور جو نکلا تھا کبھی غار حرا سے
ہم نے تجھے جانا ہے فقط تیری عطا سے.
-

*کراچی ٹک ٹاکر قتل کیس میں پولیس کی نئی پیش رفت*
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کراچی کے علاقے گارڈن میں قتل ہونے والےٹک ٹاکرز کےکیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، مقتولین میں سےتین خود بھی جرائم پیشہ نکلے جبکہ مقتولہ مسکان کا تعلق بھی مبینہ طور پر منشیات فروشوں سےنکلا ہے۔
پولیس کےمطابق مسکان کےمنشیات فروشوں سےمبینہ رابطوں کی بھی تحقیقات جاری ہیں، مقتولہ کی قائد آباد کے بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالرحمان سےدوستی تھی، پولیس نےمنشیات فروشوں کی تصاویرحاصل کرلیں ہیں، قتل کے واقعےکے بعد سےعبدالرحمان اور آصف روپوش ہوگئے ہیں،دونوں ملزمان پولیس کو کئی مقدمات میں پہلے ہی مطلوب تھےگارڈن فائرنگ: اہم پیش رفت، ٹک ٹاکرز کا کرمنل ریکارڈ منظر عام پر گذشتہ روز گارڈن میں قتل کئے گئے “ٹک ٹاکرز” صدام اور ریحان کا کرائم ریکارڈ منظر عام پر آیا ہے جبکہ مسکان نامی خاتون کا منشیات فروشوں سے مبینہ رابطوں کی بھی تحقیقات جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کراچی کے علاقے گارڈن میں قتل ہونے والےٹک ٹاکرز کےکیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، مقتولین میں سےتین خود بھی جرائم پیشہ نکلے جبکہ مقتولہ مسکان کا تعلق بھی مبینہ طور پر منشیات فروشوں سےنکلا ہے۔
پولیس کےمطابق مسکان کےمنشیات فروشوں سےمبینہ رابطوں کی بھی تحقیقات جاری ہیں، مقتولہ کی قائد آباد کے بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالرحمان سےدوستی تھی، پولیس نےمنشیات فروشوں کی تصاویرحاصل کرلیں ہیں، قتل کے واقعےکے بعد سےعبدالرحمان اور آصف روپوش ہوگئے ہیں،دونوں ملزمان پولیس کو کئی مقدمات میں پہلے ہی مطلوب تھے۔
ادھر قتل ہونیوالے صدام اور ریحان کی چندرو زقبل بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، جس میں دونوں کو ٹک ٹاک ویڈیو بناتے اور ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتاہے۔
پولیس کے مطابق اس ہوائی فائرنگ ک امقدمہ اتحاد ٹاؤن تھانےمیں چندروز قبل ہی درج کیا گیا تھا، ٹک ٹاکر صدام اور ریحان اقدام قتل کےمقدمےمیں بھی ملوث رہےہیں،مقتولین نےایک سال قبل ساتھیوں کے ہمراہ شہری کو فائرنگ کرکےزخمی کیا تھا۔
دوسری جانب پولیس نےقتل کا مقدمہ صدام کےبھائی کی مدعیت میں درج کرلیاہے۔
پولیس نے واقعے کی ممکنہ وجہ بیان کردی
واضح رہے گذشتہ روز پولیس حکام نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ ٹک ٹاکر مسکان کی دوستی قتل کی وجہ ہوسکتی ہے، کیونکہ رحمان نامی نوجوان مسکان کو عامر سے دوستی رکھنے پر منع کرتا تھا اور اس بات کا اظہار کئی بار رحمان نے مسکان سے کیا تھا۔
فائرنگ کے واقعے سے قبل تمام دوست ایک ساتھ کھانا کھانے کے لئے نکلے، راستے میں انہوں نے “ٹک ٹاک ” بھی بنائی، بعد ازاں انکل سریا اسپتال کے قریب ان کی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنادیا گیا۔ -

*ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس وسندھ رینجرزکامشترکہ فلیگ مارچ*
ڈسٹرکٹ کورنگی میں کشمیر ڈے کے حوالے سے کورنگی پولیس و سندھ رینجرز کامشترکہ فلیگ مارچ ایس پی لانڈہی شاہ نواز چاچڑکی قیادت میں کیا گیا
شہر میں موجودہ حالات کی پیش نظر امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے ضلع کورنگی پولیس اور پاکستان رینجرز کے افسران و جوانوں کا مشترکہ فلیگ مارچ کا انعقاد ایس پی لانڈہی کی قیادت میں کیا گیا۔
فلیگ مارچ میں ضلع کورنگی کے تمام DSP و SHO صاحبان، 12 رینجرز موبائل اور 15 پولیس موبائلوں نے شرکت کی۔
فلیگ مارچ ضلع کورنگی کے علاقے کورنگی نمبر چار سے شروع ہوکر کراسنگ ، ہینو چورنگی ضلع بھر کے علاقوں سے ہوتا ہوا براستہ ملیر 15 پر پر اختتام پذیر ہوا۔
فلیگ مارچ کا مقصد کشمیر ڈے کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے اور عوام میں تحفظ کا احساس اور شر پسند عناصر کو یہ پیغام دینا ہے کہ ضلع کورنگی پولیس اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، اور ہر طرح کے چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں. -

*کراچی پریڈی تھانہ پولیس اور نشے میں دھت اسسٹنٹ کمشنرز کی لڑائی*
پریڈی پولیس نے نشے میں دھت 2 مبینہ اسسٹنٹ کمشنرز کو سرکاری گاڑی سمیت حراست میں لے لیا،
اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے پولیس سے تلخ کلامی اور گالم گلوچ کی گئی حراست میں لینے کے بعد دونوں افسران کا شراب نوشی کا ٹیسٹ بھی لے لیا گیا جس میں الکول کے واضح اجزاء پائے گئے اسسٹنٹ کمشنرز کا تعلق ریونیو ڈیپارٹ سے بتایا جاتا ہے
اسسٹنٹ کمشنرز کی مسلسل پولیس اہلکار کو دھمکیاں ،موقع پر موجود عوام کا کہنا ہے کہ جب سرکاری افسران کا یہ حال ہے تو ان سے عوام ،ملک کے ادراوں کی خدمت کی کیا امید کی جاسکتی ہے -

*نشے کی حالت میں نہ گاڑی اور نہ ہی ملک چلانا چاہیے۔ عبدالقادر پٹیل*
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پیٹل نے اسمبلی میں کشمالہ طارق کے بیٹے کے کار حادثہ کیس پر طنزیہ گفتگو کرتے ہو اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ *انسان کو کبھی نشے میں گاڑی نہیں چلانی چاہیے اور نہ ہی نشے کی حالات میں ملک کو چلانا چاہیے* انکے ان الفاظ پر دیگر جماعتوں نے شدید مذمت کی اور شور شرابا کیا اور ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا یاد رہے کہ قادر پیٹل اپنے طنزیہ اور چٹخارے دار انداز کی وجہ اسمبلی میں ہمیشہ نمایاں نظر آتے ہیں اور مزید تیسرے اور آخری سوال کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کو لوٹا کہہ دیا جس پر اسپیکر نے انکو اپنے الفاظ واپس لینے کو کہا اور مائک بند کردیا۔
-

*کراچی باغی ٹی وی ٹیم اور بنی پاکیزہ فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے کل 5 فروری کشمیر ڈے ریلی انعقاد*
بنی پاکیزہ مینجمنٹ ٹیم کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کل مورخہ 5 فروری 2021 نماز جمعہ کے بعد بنی پاکیزہ فائڈیشن کے رضاکار اور باغی ٹیم کراچی کے باہمی اشتراک سے اظہار یوم تکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ تفصیل کے مطابق کل بعد نماز جمعہ ریلی کے شراکا کراچی باغی ٹی وی آفس سائٹ ایریا سے دو بجے روانہ ہونگے اور مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے کراچی ساحل سمندر پر اختیام ہوگی مزید اسکول،کالج، یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ بھی بڑی تعداد میں شرکت کرے گے ریلی کی قیادت چئیرمین بنی پاکیزہ، ریزیڈنٹ ایڈیٹر باغی ٹی وی ملک ضمیر الرکن اور بیورو چیف کراچی باغی ٹی وی فیضان رضا کرے گے۔ اور کل دن کی نسبت سے انڈیا کو باور کروائے گے کہ کشمیر بنے گا پاکستان انشاءاللہریلی کی نمایاں خصوصیات میں ساحل سمندر کی صفائی مہم اور شجرکاری مہم بھی ہوگی معزز مہانوں میں انچارج بنی پاکیزہ قائدہ آباد یونٹ شمیم احمد ،شاہراہ فیصل یونٹ اسد احمد خان اور ناظم آباد یونٹ مرزا زبیر بیگ بھی شامل ہونگے۔
-

*پی ٹی آئی کراچی کے صدر کا کل ۵ فروری کشمیر ڈے کے حوالے سے اہم اعلان*
پی ٹی آئی کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا یومِ یکجتی کشمیر ریلی کے حوالے سے پیغام۔
وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر کل 5 فروری بروز جمعہ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں دوپہر تین بجے انصاف ہاؤس کراچی تامزار قائد ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں آپ شرکت کر کے اپنے کشمیری بھائی بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی میں ہمارےقدم سےقدم ملائیں.مزید کہا کہ ۵ فروری کے دن کی نسبت سے ہم بھارت کا مکرو چہرہ دنیا کے سامنے بےنقاب کرے اور اپنے کشمیری بھائیوں کے حق کی آواز کو بلند کرکے عالمی طاقتوں تک پہنچا کر دم لے گے۔