Baaghi TV

Category: کراچی

  • سندھ کے دو اور بلوچستان کے ایک حلقے میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری

    سندھ کے دو اور بلوچستان کے ایک حلقے میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری

    سندھ کے دو اور بلوچستان کے ایک حلقے میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے دو اور بلوچستان کے ایک حلقے میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

    پولنگ شام 5 بجے تک بے تعطل جاری رہے گی۔ پی ایس 43 میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی میں کانٹے کے مقابلے کا امکان ہے۔1 لاکھ 45 ہزار 627 رجسٹرڈ ووٹرز پر مشتمل حلقے ملیر پی ایس 88 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ پیپلزپارٹی کے یوسف بلوچ، پی ٹی آئی کے جان شیر جونیجو اور ایم کیو ایم کے ساجد احمد سمیت دیگر آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔

    پی ایس 88 میں مرد ووٹرز کی تعداد 81 ہزار 425 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 64 ہزار 202 ہیں۔ الیکشن کمیشن نے حلقے میں 108 پولنگ سٹیشن اور 410 پولنگ بوتھس بنائے ہیں۔ 33 پولنگ سٹیشن کو انتہائی حساس اور 36 کو حساس قرار دیا گیا ہے

    الیکشن کمیشن نے جوہر، ائیر پورٹ، سچل، ملیر سٹی، ملیر کینٹ اور میمن گوٹھ تھانے کی حدود میں آنے والے پولنگ سٹیشنز کو حساس اور انتہائی حساس قرار دیا ہے۔

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملیر میں منشیات کے اڈے کھل گئے ،ملیر کو سب نے مل کر لوٹا اورمختلف ادوار میں ٹھیکے پر دیا گیا،ملیرکےآخری ٹھیکیدار راوَ انوار تھے ،جان شیر جنیجو عمران خان کا ٹائیگر ہے،ووٹ پیسوں سے نہیں حق و انصاف سے ملتاہے،آج کی شام فتح کی ہوگی ،

    حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ملیرمیں جیت پی ٹی آئی کی ہوتی ہے،مراد علی شاہ نے بلاول بھٹو کی ہدایت پر مجرموں کو بلایا وزیراعلیٰ ہاوَس میں ملیر میں حالات خراب کرنے کا پلان بن چکا ہے،سندھ پولیس کو وردی اور بغیر وردی استعمال کیاجاسکتاہے ملزمان لیاری اور سندھ کے 2اضلاع سے پولنگ عمل میں مداخلت کریں گے،جان شیر جونیجو عمران خان کا ٹائیگر ہے،رہا کیے گئے ملزمان کو پولنگ کونقصان پہنچانے کے لیےاستعما ل کیاجائے گا،

  • کراچی پولیس، اہم ملزمان گرفتار

    کراچی پولیس، اہم ملزمان گرفتار

    کراچی:
    01- جمشید کوارٹر پولیس نے انتہائی مطلوب منشیات فروش گرفتار کیا

    ملزم کو خفیہ اطلاع پر کارواٸی کرکے کیا گیا ہے

    گرفتار ملزم شاہد کے قبضہ سے 1200 گرام چرس برآمد

    ملزم پہلے بھی تھانہ جمشید کوارٹر اور تھانہ ناظم آباد میں بند ہوکر جیل جا چکا ہے

    ملزم کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی گئی

    ملزم کا سابقہ ریکارڈ
    FIR No. 64/21 u/s 6/9-B PS Jamshed Quarters

    FIR No. 122/1997 u/s 399/402 PPS PS North Nazimabad

    مزید تفتیش جاری ہے

    02- تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے دو منشیات فروشوں گرفتار کئے

    ملزمان کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے گرفتار کیا گیا ہے

    گرفتارملزمان میں عبدالمجید اور کنور خان شامل ہیں

    گرفتار ملزمان کے قبضے سے 170 گرام چرس برآمد

    ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی گئی، مزید تفتیش جاری ہے

    03- تھانہ گلشن اقبال پولیس نے دو مختلف کارواٸیوں میں چار منشیات فروش گرفتار کیٸے

    پولیس نے خفیہ اطلاع اطلاع پر کارواٸی کر کے ملزمان کو گرفتار کیا

    گرفتار ملزمان امین اور رحمت کے قبضے سے 225 گرام چرس برآمد

    گرفتارملزمان عمران اور سرفراز کے قبضے سے 75 گرام چرس برآمد

    ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے، مزید تفتیش جاری ہے.

    04- ٹیپو سلطان پولیس کا اسٹریٹ كریمنل کے خلاف کریک ڈاون جاری

    خفیہ اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوٸے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    ملزم کی شناخت صاحب بہادر ولد خان بہادر سے ہوٸے

    ملزم کے قبضے سے پستول 32بور بمع 2راؤنڈ برآمد

    گرفتارملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 72/21 جرم دفعہ23(1)a اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا.

    ملزم پہلے بھی تھانہ فیریر میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے .

  • کراچی حادثات، 2 خواتین سمیت 11 افراد ہلاک 1 زخمی

    کراچی حادثات، 2 خواتین سمیت 11 افراد ہلاک 1 زخمی

    کراچی:سوک سینٹر پل کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص ہلاک ۔
    ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت شہزاد ولد یوسف عمر32سال۔

    کراچی:ڈیفنس فیز 6خیابان راحت کے قریب خودکشی گن شارٹ ایک شخص ہلاک۔
    ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت صدر السلام ولد نامعلوم عمر45سال۔

    کراچی:نارتھ ناظم آباد بلاک Bکے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد(وجہ ہلاکت نامعلوم)۔
    لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کیاگیا.
    لاش کی شناخت محمد نواز ولد چنوں خان عمر71سال۔

    کراچی:معمار موڑ شنواری ریسٹورنٹ کے قریب ٹریفک حادثہ ایک خاتون ہلاک۔
    ہلاک ہونے والی خاتون کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت زاہدہ زوجہ فصل ودود عمر50سال۔

    کراچی:جہانگیر روڈ 02نمبر جمشید کوارٹرگھر سے 04سے 05دن پرانی ایک شخص کی لاش برآمد(وجہ ہلاکت نامعلوم)۔
    لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے سول ہسپتال منتقل کیاگیا.
    لاش کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر60سال۔

    کراچی:پرانا حاجی کیمپ ٹیمپر مارکیٹ کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص ہلاک سول ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔
    ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عاطف ولد اشرف عمر28سال۔

    کراچی:گلشن معمار فقیرا گوٹھ گھرمیں خودکشی گن شارٹ ایک شخص ہلاک۔
    ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت جمشید خان ولد جان سن عمر35سال۔

    کراچی:سائٹ ایریانورس چورنگی کے قریب کمپنی سے ایک خاتون کی لاش برآمد(وجہ ہلاکت نامعلوم)۔
    لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کیاگیا.
    لاش کی شناخت حلیمہ بانو زوجہ سعید احمد عمر45سال۔

    کراچی:گلزار ہجری کنٹری ہائٹس گھر میں خودکشی گن شارٹ ایک شخص ہلاک۔
    ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محتشم ولد نعیم عمر35سال۔

    کراچی:لانڈھی 01 نمبرنور منزل کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی۔
    زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت مختیار ولد داؤد خان عمر33سال۔

    کراچی:بلاول چورنگی کے قریب ٹریفک حادثہ02افراد ہلاک۔
    ہلاک ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والوں کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر22,24سال۔

  • سردار عبدالرب نشتر قائد اعظم کے رفیق خاص تھے

    سردار عبدالرب نشتر قائد اعظم کے رفیق خاص تھے

    سردار عبدالرب نشتر قائد اعظم کے رفیق خاص تھے طارق حسن

    پاکستان حاصل کرنے کیلئے عبدالرب نشتر نے عملی جدوجہد کی کنور ارشد علی خان

    زندہ قومیں اپنے اکابرین کے کارناموں پر فخر کرتی ہیں صادق شیخ

    نعمت خلجی. معیزالحسن. عبدالقیوم خان. کمال احمد. فرید قریشی. امتیاز علی و دیگر کا سردار عبدالرب نشتر کی 63 ویں برسی کے موقع پر مذاکرے میں اظہار خیال

    کراچی: پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان کے رہنما سردار عبدالرب نشتر قائد اعظم محمد علی جناح کے رفیق خاص تھے قیام پاکستان میں انکی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ان خیالات اظہار انہوں تحریک پاکستان کے رہنما سردار عبدالرب نشتر کی کی 63 ویں برسی کے موقع پر مسلم لیگ (ق) کے تحت منعقدہ مذاکرے سے کیا مسلم لیگ (ق) سندھ کے جنرل سیکرٹیری کنور ارشد علی خان نے کہا کہ قیام پاکستان کے حصول کیلئے سردار عبدالرب نشتر نے عملی جدوجہد کی اور مسلم لیگ (ق) اکابرین ملت کی زندگی کو شعار بناتے ہوئے انکے کاز پر عمل پیرا ہے مسلم لیگ (ق) سندھ کے انفارمیشن سیکرٹیری محمد صادق شیخ نے کہا کہ آزادی وطن نعمت ہے اور زندہ قومیں اپنے اکابرین کے کارناموں پر فخر کرتی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ سردار عبدالرب نشتر اور اکابرین ملت کے نقشں قدم پر چل کر تکمیل پاکستان کیلئے اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر نعمت خان خلجی. معیزالحسن. عبدالقیوم خان. فرید قریشی. کمال احمد. امتیاز علی. راؤکاشف. واصل خان. سلطان بھٹی. سہیل صدیقی. سید اخلاق . ذاکر قریشی. حنیف وارثی. حاجی زاہد. رحیم شاہ. حاجی عبدالستار. اسلم سندھی اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا.

  • کے الیکٹرک کے پروگرام ”روشنی باجی“ کا افتتاح

    کے الیکٹرک کے پروگرام ”روشنی باجی“ کا افتتاح

    چیئرمین نیپرا،توصیف ایچ فاروقی نے کے الیکٹرک کے ویمن ایمبیسیڈر پروگرام ”روشنی باجی“ کا افتتاح کر دیا

    کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کے چیئرمین، توصیف ایچ فاروقی نے کراچی میں کے الیکٹرک کے ویمن ایمبیسیڈر پروگرام”روشنی باجی“ کا افتتاح کردیا۔اس سلسلے میں ایک تقریب کے الیکٹرک کے ٹیپو سلطان کسٹمر کیئر سینٹر میں منعقد ہوئی۔یہ اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے جس میں منتخب خواتین کو سیفٹی ایمبیسیڈر مقرر کیا جائے گا جن کا مقصد مختلف کمیونٹیز میں خواتین کو بجلی کے موثر استعمال اور کنڈا کنکشن کے بجائے بجلی کے قانونی استعمال کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔ یہ اقدام کمیونٹیز کے ساتھ کے الیکٹرک کی شراکت داری کا ایک تسلسل ہے جس میں رہائشیوں کو بجلی تک آسان رسائی، عوامی مقامات کی تزئین و آرائش اور روزگار کے مواقع ٖکی فراہمی کے ذریعے انہیں ترقی دینا اور باختیار بنانا شامل ہے۔

    نیپرا کی طرف سے جناب سیف اللہ چٹھہ، معززوائس چیئرمین اور ممبر پنجاب، جناب رفیق احمد شیخ، معزز ممبر سندھ، جناب رحمت اللہ بلوچ،معزز ممبر بلوچستان، انجینئر بہادر شاہ، معزز ممبر کے پی کے اور نیپرا، سی ایس آر ہیڈ محترمہ ہما ظفر،نے تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، مونس عبداللہ علوی، چیف فنانشل آفیسر، عامر غازیانی،چیف ڈسٹری بیوشن آفیسر، عامر ضیاء، چیف مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن آفیسر، محترمہ سعدیہ دادا اور کے الیکٹرک کی لیڈرشپ کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔

    ”روشنی باجی“ ویمن ایمبیسیڈر پروگرام کا مقصد 100,000 سے زائد خواتین کو اس پروگرام میں شامل کرتے ہوئے اپنے خاندان کے افراد کو عمومی حفاظت، بجلی سے تحفظ، بارش میں حفاظت، بجلی چوری کے خطرات اور توانائی کی بچت جیسے اہم بنیادی اصولوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔کے الیکٹرک صحت اور تحفظ کے شعبے میں عمدہ کارکردگی کے حوالے سے غیر متزلزل عزم رکھتا ہے اورکمپنی کی جانب سے ہر سال جنرل پبلک سیفٹی سے متعلق آگاہی مہم چلائی جاتی ہے اوریہ مہم اِسی عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

    اس ماڈل میں سوشل پارٹنر، کنسرن فار چلڈرن(سی ایف سی) کے اشتراک سے ممکنہ ریکروٹمنٹ اور ٹریننگ کو شامل کیا گیا ہے جو کراچی کے پسماندہ اور ترقی پذیر علاقوں میں مضبوط فٹ پرنٹ رکھتی ہے۔ پاور یوٹیلیٹی نے متعدد مقاصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس سرگرمی کا آغاز کیا ہے جس میں سے اہم ترین مقصد، زیادہ تر آبادی کے لیے، بالخصوص پسماندہ طبقات اور خواتین کے لیے حفاظتی کورسز اور تربیتی سیشن کی کمی کو دور کرنا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد اعلیٰ ترین کارکردگی اور نتائج کی حامل خواتین کو شناخت کر کے، وقت کے ساتھ ان کی سند یافتہ خواتین الیکٹریشنز کے طور پرتربیت کرنا ہے، تاکہ وہ انرجی سیکٹر میں ملازمت حاصل کر سکیں، یا اپنے رہائشی علاقے میں انفرادی طور پر الیکٹریشن کا پیشہ اختیار کرسکیں۔

    اس موقع پر نیپرا کے چیئرمین، توصیف فاروقی نے کہا کہ، کارپوریٹ سوشل رسپانسیبلیٹی پروجیکٹس کے ذریعے نیپرا کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بجلی کی فراہمی، پاکستان کی تمام کمیونٹیز میں خوشحالی لائے گی۔انہوں نے کہا کہ تقریباً 14ماہ قبل ہم نے پاکستان کے پسماندہ طبقات کو ترقی دینے کا خواب دیکھا تھا اور اب وقت آگیا ہے کہ حکمت عملی اور پائیدار سی ایس آر پروجیکٹس کے ذریعے اس خواب کو پورا کیا جائے جیسا کہ کے الیکٹرک اور دیگر لائسنس یافتہ ادارے کررہے ہیں۔انہوں نے کے الیکٹرک کے سی ایس آر اقدام کو بھی سراہا جو پاور سیکٹرکی دیگر تمام کمپنیوں کیلئے ایک ماڈل کے طور پر کام کرتی ہے۔ دونوں اداروں کی لیڈرشپ نے، نیپرا کے سی ایس آر، ویژن ”بجلی کی فراہمی کے ساتھ خوشحالی‘کو حاصل کرنے کیلئے شراکت داری میں توسیع کے عزم کا اظہار کیا۔

    کے الیکٹرک کے LEEDسرٹیفائیڈ ”گرین بلڈنگ“ کا دورہ کرتے ہوئے نیپرا کے چیئرمین نے کہاکہ، ”حفاظت ہر شخص کی ذمہ داری ہے اور خواتین کی چینج ایجنٹ کے طور پر شمولیت یقینی طور پر نہ صرف کمیونٹی ممبران بلکہ آنے والی نسل میں بھی حفاظت کے حوالے سے شعور میں اضافہ کرے گی۔مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ کے الیکٹرک نے نہ صرف ذاتی و عوامی تحفظ کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے میں راہنما کردار ادا کررہا ہے بلکہ انہوں نے خواتین کی معاشی ترقی کے ذریعے بھی یہ کامیابی حاصل کی ہے۔یہ دونوں نیپرا کے سی ایس آر فریم ورک کی ترجیحات میں شامل ہیں اور جب میں مستقبل میں اس پروگرام کے مثبت اثرات دیکھتا ہوں تو دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ وہ بھی اسی نوعیت کے سوشل انویسٹمنٹ اقدامات کے ساتھ آگے آئیں۔“

    تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، مونس علوی نے کہا:”ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارا کردار بجلی کی فراہمی سے بڑھ کر ہے جیسا کہ ہم نے پروجیکٹ سربلندی اور اجالا سمیت سوشل انویسٹمنٹ کے پروگرامز کے ذریعے کمیونٹی کے ساتھ کام کرنے اور ان کی ترقی کیلئے کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔اسی کے ساتھ ہم خواتین کی شمولیت اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے بھی پرعزم ہیں،اس بات کو جانتے ہوئے کہ یہ معاشرتی ترقی کو فروغ دینے کا پائیدار طریقہ ہے۔کے الیکٹرک کی خواتین میٹر ریڈرزاس کا ثبوت ہیں اور ہم”روشنی باجی“ پروگرام کے ذریعے ان دونوں تصورات کومزید تقویت دے رہے ہیں۔ہرایک روشنی باجی نہ صرف فیمیل کمیونٹی انفلوئنسر کے طور پر کام کریں گی اوران کمیونیٹیز میں آگاہی فراہم کریں گے جن علاقوں سے وہ تعلق رکھتی ہیں بلکہ و ہ اپنے خاندان کیلئے مختلف مواقع بھی پیدا کریں گی۔

    کے الیکٹرک کی مینجمنٹ نے نیپرا کے وفد کو موسم گرما کے دوران شہر میں بجلی کی فراہمی کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی،جب بجلی کی طلب زیادہ ہوتی ہے اور اتھارٹی کو یقینی دہانی کروائی کہ بجلی کی فراہمی کے تسلسل کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔نیپرا کے وفد کو پاور یوٹیلیٹی کے 900میگا واٹ کے آر ایل این پر مبنی پاور پلانٹ، بی کیو پی ایس III- کی پیشرفت اور 2021کے موسم گرما تک 450میگاواٹ کے پہلے یونٹ کی بروقت تکمیل کے بارے میں بھی آگاہ کیاگیا۔

  • امتحانات کے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

    امتحانات کے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

    جامعہ سندھ کی جانب سے ملحقہ کالجز میں سیمسٹر امتحانات کے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 23 فروری تک توسیع

    جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے تمام الحاق سرکاری و نجی کالجز میں بی ایس سی، بی ایس آئی ٹی اور بی ایس سافٹ ویئر انجنیئرنگ کی تمام بیچز کے سیمسٹر امتحانات کے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 23 فروری 2021ء تک توسیع کر دی گئی ہے۔ ناظم امتحانات سیمسٹر محمد معشوق صدیقی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق طلباء 17 فروری سے 23 فروری تک بغیر لیٹ فیس کے امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ 24 سے 26 تک 5 ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ فارم جمع کیا جا سکے گا۔ اعلامیہ کے مطابق ملحقہ کالجز یکم مارچ 2021ء تک ریگیولر و فیلیوئر طلباء کے امتحانی فارم کنٹرولر آفس میں جمع کرائیں۔

  • 2 ہزار پولیس اہلکار کراچی گیٹ پر تعینات

    2 ہزار پولیس اہلکار کراچی گیٹ پر تعینات

    کراچی: (باغی ٹی وی رپورٹر) تحفظ عزاء لانگ مارچ وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی کی طرف رواں دواں
    باغی ٹی وی رپورٹر نے تحفظ عزاء لانگ مارچ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حجت السلام علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی مارچ میں آمد، اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ شیخ شبیر حسن میثمی، صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل سندھ علامہ سید ناظر عباس تقوی ، علامہ اسد اقبال علامہ ریاض حسین الحسینی موجود کارواں حیدرآباد پہنچ گیا ہیں۔تازہ ترین خبر کے مطابق جلوس کراچی گیٹ بہریہ ٹائون کے قریب ہیں جبکہ ریلی کو روکنے کے لئے کم وبش ۲ ہزار پولیس اہلکار کراچی گیٹ پر تعینات کردیے گئے ہیں.

  • رات گئے کراچی کی سٹرکوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ، کچھ بڑا ہونے والا…؟

    رات گئے کراچی کی سٹرکوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ، کچھ بڑا ہونے والا…؟

    رات گئے کراچی کی سٹرکوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ، کچھ بڑا ہونے والا…؟

    باغی ٹی وی : کراچی کی سٹرکوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کیا بڑا ہونا والے چہ مگوئیاں‌جاری ، کراچی میں باغی ٹی وی کے بیورو چیف ضمیر ملک نے اپنی ایک ایک خصوصی رپورٹ میں کراچی کی تازہ صورت حال کو بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس وقت کراچی بحریہ ٹاؤن کے مین گیٹ سے داخل ہو رہا ہوں جہاں پولیس کی بھاری تعداد دیکھی جاسکتی ہے .


    ضمیر ملک کے مطابق پولیس کی تعداد لگ بھگ دو ہزار کے قریب ہے . ان کا کہنا تھا کہ میں‌ نے پولیس آفیسر رائے بہادر سے رائے لینے کی کوشش کی لیکن ان کو چپ کرادیا گیا. ان کو کہا گیا کیا پریس ریلیز جاری کردی جائے گی . ضمیر ملک کا مزید کہنا تھا کہ سپیشل کمانڈوز بھی بلا لیے گئے اور ان کی تعیناتی بھی ہو رہی ہے .

    بیور چیف باغی ٹی وی کا کہنا تھا کہ پولیس کی اس بھاری تفری پر مختلف قسم کی چہ مگوئیاں کی جار ہی ہیں.. کوئی کہتا ہے کہ پولیس کی کو تعینات کرنے کو مقصد ہے کہ کسی مسلکی چپقلش کا اندیشہ ہے جسے روکنے کے لیے اس قدر بھاری تعیناتی کی گئی ہے


    بعض نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کا کوئی اندرونی مسئلہ ہے . اور کوئی کہتا ہے کہ کوئی ریلی آر ہی ہے اس کو روکنے کی تیاری کی جا رہی ہے. ضمیر ملک کا کہنا تھاکہ میں نے ٹرک ڈرائیور حضرات سے بھی پوچھنے کی کوشش کی ہے لیکن مجھے چپ کرادیا گیا ہے . اس طرح کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے ، کراچی میں کچھ بڑا ہونے والا ہے .

  • کراچی پولیس کا ایک اورمقابلہ جعلی نکلا , گلگت  ہنزہ کے نوجوان کا ناحق قتل

    کراچی پولیس کا ایک اورمقابلہ جعلی نکلا , گلگت ہنزہ کے نوجوان کا ناحق قتل

    کراچی پولیس کا ایک اورمقابلہ جعلی نکلا،3 جنوری کوسائٹ اے تھانے کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران جاں بحق ہونے والا گلگت ہنزہ کا نوجوان ابتدائی انکوائری کے بعد تحقیقاتی رپورٹ میں بھی بے قصورقرارپایا ایس ایس پی ملیرنے تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرلی ،جعلی پولیس مقابلے میں ملوث دونوں پولیس اہلکار مفرور ہیں جن کی گرفتاری کی کوششیں کی جا رہی ہیں
    3 جنوری کو سائٹ اے پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہنزہ کے رہائشی نوجوان سلطان نذیر کو ہلاک کرنےکا دعویٰ کیا تھا تاہم متوفی نوجوان کے رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ سلطان نذیر کوموٹر سائیکل چلانا نہیں آتی تھی ۔ اسی لیے وہ گارڈن سے آن لائن موٹر سائیکل سروس بک کراکر میٹروویل سائٹ ایریا میں اپنے عزیزوں کے گھرسوئم میں شرکت کے لیے گیا تھا اور واپسی پراسےسائٹ حبیب بینک چورنگی کے قریب جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا گیا اورپولیس نے سلطان نذیرکے پاس تمام دستاویزات موجود ہونے کے باوجود اہلخانہ کو اطلاع نہیں دی تھی مقتول نوجوان کے رشتہ داروں نے واقعے کی صاف شفاف تحقیقات اور جعلی پولیس مقابلے میں ملوث اہلکاروں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا جس پر پولیس نے مقابلے کا مقدمہ الزام نمبر2021/9 بجرم دفعہ 353،34/324 اور دہشت گردی کی دفعہ 7اے ٹی اے کے تحت درج کرکے ایس پی بلدیہ فیضان علی کو انکوائری افسر مقرر کردیا تھا اورایس پی بلدیہ نے بھی انکوائری رپورٹ میں نوجوان سلطان نذیرکو بے قصور قراردیتے ہوئے مزید تحقیقات کسی دوسرے ضلع کے افسر سے کرانے کا کہا تھا اور اپنی انکوائری رپورٹ ڈی آئی جی ساؤتھ کو جمع کردی تھی اور ڈی آئی جی ساؤتھ نے ابتدائی انکوائری رپورٹ ایڈیشنل آئی جی کراچی کو بھجوا دی تھی،14 جنوری کو ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایس ایس پی عرفان بہادر کو تحقیقات منتقل کردی تھی اور اس سلسلے میں ایک نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا تھا جس میں ہدایت کی گئی تھی واقعے کی صاف و شفاف اور میرٹ پر تحقیقات کی جائیں
    پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر نے بھی اپنے تحقیقاتی رپورٹ مرتب کر لی ہے اور تحقیقاتی رپورٹ میں ہنزہ کے مقتول جوان سلطان نذیر کو بے قصور قرار دیا گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ ایس ایس پی ملیر کی جانب سے آئندہ چند روز میں تحقیقاتی رپورٹ ایڈیشنل آئی جی کراچی کو جمع کروا دی جائے گی، پولیس ذرائع کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ تین جنوری کو مقتول سلطان نذیر آن لائن سروس کے ذریعے اپنے رشتہ داروں کے گھر سے واپس گھر جا رہا تھا رائیڈر نے پیٹرول ڈلوانے کے لیے پمپ پرموٹرسائیکل روکی دوسری جانب سے پولیس اہلکار2 ملزمان کا پیچھا کرتے ہوئے آرہے تھے پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کی تو موٹرسائیکل رائیڈر بھاگا، سلطان نذیر موٹرسائیکل رائیڈر کے پیچھے دوڑا تو پولیس اہلکاروں نے سلطان نذیر کو بھاگتے دیکھ کر اسے گولیاں ماری ، ذرائع کے مطابق ایس ایس پی عرفان بہادر کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹس میں جعلی پولیس مقابلے میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں شبیر اور جہانگیرکے خلاف سخت قانونی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے ذرائع کے مطابق جعلی پولیس مقابلے میں ملوث دونوں پولیس اہلکار مفرور ہیں اور شبہ ہے کہ دونوں پولیس اہلکارکسی دوسرے صوبے فرار ہو چکے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔

  • سچل پولیس کا سرچ آپریشن کوئٹہ بس ٹرمینل سپر ہائی وے پر کاروائی

    سچل پولیس کا سرچ آپریشن کوئٹہ بس ٹرمینل سپر ہائی وے پر کاروائی

    ایڈیشنل آٸی جی کراچی غلام نبی میمن اور ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزٸی کی ہدایات پر ایس ایچ او سچل زبیر نواز کی نگرانی میں سچل پولیس کا سرچ آپریشن کوئٹہ بس ٹرمینل سپر ہائی وے پر کاروائی ,کروڑوں مالیت کی چھالیا صابن پرفیومز کپڑا انڈین گٹکا ماوا بیرنگ برامد اسمگلرز غیرملکی سامان کو کوئٹہ سے کراچی آنے والی بسوں کے خفیہ خانوں میں نان کسٹم پیڈ ممنوعہ سامان کو چھپا کر کراچی لاکر ڈمپ کرتے تھے رات کی تاریکی میں چھوٹی سوزوکیوں میں مال کو لاد کر کراچی اور اندرون سندھ کے کئی علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا۔۔