گورنر سندھ عمران اسمعیٰل سے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے گورنر ہاؤس میں ملاقات ,ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال پاکستان کی سعودی عرب کے ساتھ طویل المدتی دلی اور روحانی وابستگی ہے اور دونوں ممالک کے عوام بھائی چارے کے رشتہ سے پیوستہ ہیں۔ گورنر سندھ دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں تجارت کو فروغ دینے کی عمدہ صلاحیت ہے۔ گورنر سندھ پاکستان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری میں تعاون کو مذید وسعت دینا چاہتے ہیں ۔ نواف سعید المالکی
Category: کراچی
-

ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب کی میڈیا سے گفتگو
ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب کی میڈیا سے گفتگو یہ لوگ چوری اور سینہ زوری کررہیں ہیں جن لوگوں نے کراچی سے ووٹ لینا اور دعوؤں کیا لیکن کوئی کام۔نہیں کیا مائی کلاچی روڈ پر 2019 میں ہم نے پودے لگائے وہ تناور درخت بن گئے ہیں وفاقی وزیر چائنہ کٹنگ پر یقین کرتے ہیں
اپنے اقتدار کو بچانے کے لئے اپنے اے ٹی ایمز استعمال کررہے ہیں ان لوگوں کو بچانے کے لیے سینیٹ میں لایا جارہا ہے ان کا ٹارگیٹ عوام کی فلاح و بہبود نہیں ہے ان کی کوئی سیاسی سوچ نہیں ہے یہ لوگ ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں 6 بار پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا
یہ لوگ ایوان میں کہتے تھے ہم حکومت میں آکر قیمتیں کم۔کریں گے اب کہاں گئے وہ دعوے اور وعدے یہ ساری باتیں بتاتی ہے کہ یہ عوامی حکموت نہین ہے میں ان کی جماعت کا نام پاکستان تحریک استحصال رکھتا ہوں مردا علی شاہ نے صرف سرہرائز کا زکر کیا تھا اور وہ 3 تاریخ ان کو سرپرائز مل جائے گا ماحول دوست ماحول نہیں چاہتی یہ حکومت کوئی قانون دستاویزات دیکھا دیں جس سے ثابت ہو کہ یہ زمیں کے پی ٹی کا ہے تو یہ ثابت ہوا تو میں پیچھے ہٹ جاو گا عدالتی فیصلہ ہے کہ زمین صوبائی سبجیکٹ ہےآئینی اعتبار سے زمین صوبائی سبجیکٹ ہے -

عدالت کا ایک مرتبہ پھر لاپتا افراد کے معاملے پر ٹاسک فورس کو ہر ماہ ملنے کا حکم
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکام کو لاپتا افراد کے ٹھکانے سے متعلق معلومات اکھٹا کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں دو ججز کے بینچ نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے درخواستوں کا ایک سیٹ اٹھایا تو عمر زمان کے والدین، جنہیں 2014 میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے مبینہ طور پر حراست میں لیا، نے عرض کیا کہ ان کے بیٹے کی گمشدگی کے بعد سے اس کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے بینچ نے مشاہدہ کیا کہ لاپتا افراد کے حوالے سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) اور صوبائی ٹاسک فورس (پی ٹی ایف) کے متعدد سیشن ہوئے ہیں تاہم اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا اور درخواست گزار مایوس نظر آئے۔
-

انتظامیہ کی نااہلی، میڈیکل کے طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیا
کراچی : سندھ میں پرائیوٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کی آج آخری تاریخ ہے لیکن ناقص منصوبہ بندی کے باعث بی ڈی ایس کی 740 میں سے 631 نشستیں خالی ہیں ناقص پالیسیوں نے طلباء کا مستقبل تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، ناقص منصوبہ بندی کےباعث بی ڈی ایس کی 740 میں سے631 نشستیں خالی ہیں کیونکہ ایم ڈی کیٹ نتائج کے نمبر 60 فیصد لانے کی شق کے باعث طلباء داخلوں سے محروم رہ گئے صدر پرائیوٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایسوسی ایشن سندھ ڈاکٹر رضی کا کہنا ہے کہ داخلے کی صورتحال سے وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کیا ہے، سندھ بھر کے 12 میڈیکل ڈینٹل کالجز میں صرف 109 داخلے ہوئے ہیں ڈاکٹر رضی نے کہا کہ 631 نشستیں ابھی خالی ہیں لہذا داخلوں کی تاریخ میں تین ہفتے کا اضافہ کیا جائے اور ایم ڈی کیٹ نتائج کی غیر آئینی شق کو ختم کرکے چالیس فیصد کیا جائے۔
-

امن مشق 2021 نیول چیف کا روسی بحری جہاز کا دورہ
کراچی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ملک میں امن مشق 2021 کے دوران روسی بحری جہاز کا دورہ کیا جہاں غیرملکی افسران نے جہاز میں نصب جدید سسٹم سے متعارف کرایا تفصیلات کے مطابق نیول چیف نے روسی بحری جہاز ‘ایڈمرل گریگورووچ فریگیٹ’ کا دورہ کیا، اس موقع پر روسی جہاز کے کپتان کونسٹنٹن اکسیونوف نے فریگیٹ کے ذریعے پاکستانی مہمان کی رہنمائی کی، غیرملکی افسران نے بحری بیڑے میں نصب خصوصی آلات اور جدید تکنیکی مہارت سے آگاہ کیا امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اعزازی مہمانوں کی کتاب میں اپنی یادگار بھی درج کیں خیال رہے کہ پاکستان نے امن 2021 مشقوں کے ذریعے سے دشمن کو بتا دیا کہ خبر دار کوئی میلی نگاہ نہ ڈالے، ملک کی سمندری سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں ہیں گزشتہ روز امن مشق کے دوران کراچی میں پی این ایس قاسم منوڑہ پر پاک نیوی کے جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت، دہشت گردی کے خاتمے اور جنگی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا واضح رہے کہ امن مشقیں دو ہزار اکیس کے موقع پر پاکستان کو تنہا کرنے کا خواب بھی چکنا چور ہوگیا، تقریب میں فرانس، جرمنی اور ایران سمیت 40 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔
-

کراچی سے ووٹ لینے کا دعویٰ کرنیوالوں نے کچھ نہیں کیا،مرتضیٰ وہاب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی سے ووٹ لینے کا دعویٰ کرنیوالوں نے کچھ نہیں کیا،
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ سندھ کی 769 ایکڑ زمین پر قابض ہے، پورٹ قاسم اتھارٹی سندھ کی 3960 ایکڑ زمین پر قابض ہے، انہوں نے سندھ کے جزائر پر قبضے کی کوشش کی، اگر آپ سندھ حکومت کی حدود میں مداخلت کریں گے تو پولیس ایکشن لے گی، سپریم کورٹ نے کہا کہ زمینیں الاٹ کرنا کے پی ٹی کا کام نہیں۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جب کوئی ادارہ کام کرتا ہے تو کرنے نہیں دیا جاتا، یہ لوگ سندھ کی زمین پر قابض ہیں، ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یہ لوگ سندھ کی زمین پر قابض ہیں اور الزام ہم پر لگاتے ہیں۔ یہ لوگ شفافیت پر یقین نہیں رکھتے، اپنے سیاسی کارکنوں کے ساتھ بھی مخلص نہیں ہیں، عوام کی فلاح ان کا ہدف نہیں ہے۔
مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ سندھ حکومت کی حدود میں مداخلت کریں گے تو پولیس ایکشن لےگی، جاپانی ٹیکنالوجی کےتحت ساحلی پٹی پر اربن فاریسٹ لگائیں گے،تین سال سے جاری پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبے چلنے لگے ہیں،جب ہم کچھ کام کرنے آتے ہیں تو دھونس لگاتے ہیں، 2019میں مائی کلاچی میں شجر کاری کی تھی، آج وہاں تناور درخت ہیں،سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کے خلاف نہیں،حلقہ بندیاں مردم شماری کے حتمی رپورٹ پر منحصر ہے قانون کا نفاذ چاروں صوبوں میں ہونا چاہیے،سندھ میں نئی حلقہ بندیاں نہیں ہوسکتیں،ت
-

*آئی بی اے طلباء کاجامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر پرتشدد*
جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر پر آئی بی اے کے طلباء و گارڈز کے مبینہ تشدد کے خلاف اساتذہ نے آئی بی اے کے مرکزی دروازے کے سامنے احتجاج کیا جبکہ جامعہ کراچی میں تدریسی عمل معطل ہےانجمن اساتذہ جامعہ کراچی کا کہنا ہے کہ آئی بی اے کا انتظامیہ اس واقعے پر فی الفور کارروائی کرے جبکہ استاد ڈاکٹر مصطفیٰ حیدر پر تشدد کے واقعے میں ملوث طلباء کا آئی بی اے سے اخراج کیا جائے اور اس میں ملوث سیکیورٹی گارڈز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں برطرف کیا جائے انجمن اساتذہ کے مطابق اس واقعے میں ملوث طلباء کی تصاویر پریس کو جاری کی جائیں اور یہ تصاویر جامعہ کراچی کے دروازوں پر آویزاں کی جائیں۔ ان تمام لوگوں کے جامعہ کراچی کی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے انجمن اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ جامعہ کراچی کی حدود میں سیکورٹی جامعہ کراچی کی ذمہ داری ہے لہذا آئندہ سے جامعہ کراچی کے داخلی دروازوں پر جامعہ کراچی کے علاؤہ کوئی گارڈ نہیں ہوگا اساتذہ کے مطابق ہفتے 13 فروری کی شام گاڑی کا سائرن بجانے پر آئی بی اے کے طالب علم سے تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر طالب علم نے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ حیدر کو تھپڑ مارا۔ اسکے بعد آئی بی اے کے گارڈز اور طلباء نے استاد کو تشدد کا نشانہ بنایا
-

الیکشن کمیشن میں وزیراعلیٰ کی نااہلی کی درخواست دائر
الیکشن کمیشن میں وزیراعلیٰ کی نااہلی کی درخواست دائر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی سندھ کے خلاف اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ریٹرنگ آفیسر سینیٹ الیکشن کو تحریری درخواست ارسال کر دی۔
حلیم عادل شیخ کی جانب سے دی گئی درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ 14 فروری کو وزیر اعلی نے نیشنل میڈیا کے سامنے سینیٹ انتخابات میں سندھ سے ووٹوں سے زیادہ دس سیٹیں حاصل کرنے کا بیان دیا۔ وزیر اعلی سندھ الیکشن رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سینیٹ انتخابات میں ملوث ہوئے ہیں۔ ووٹوں سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے کا بیان دیکر وزیر اعلی کرپٹ پریکٹس میں ملوث ثابت ہوئے ہیں۔
حلیم عادل شیخ کی جانب سے دی گئی درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی نے سندھ سے دس سیٹیں حاصل کرکے وفاقی حکومت کو سرپرائز دینے کا بیان دیا تھا۔ وزیر اعلی سندھ کے خلاف الیکشن رولز کے تحت کارروائی کرکے ممبر صوبائی اسمبلی کی سیٹ سے نااہل قرار دیا جائے۔ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا سہارا لینے والی پارٹیاں اپنی مقبولیت کھو بیٹھی ہیں۔ وزیر اعلی سندھ کا سینیٹ انتخابات میں ووٹوں سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے کا بیان اعتراف جرم ہے۔
حلیم عادل شیخ کی جانب سے دی گئی درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی سندھ سینیٹ انتخابات میں خرید فروخت کرنے کا اعتراف کر چکے ہیں۔ وزیر اعلی کے اس بیان کو سپریم کورٹ میں بطور ثبوت پیش کیا جائے گا۔
ایف سے قرض لینے سے بہتر ہے خودکشی کرلوںاورحکومت ملنے کے بعد عوام کو 35 کھرب کا مقروض بنا دیا ہے۔
سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا
سینیٹ انتخابات، کون بازی لے گیا،سب سے پہلے کس نے جمع کروائے کاغذات؟
سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کی ڈیمانڈ مان لی گئی، الیکشن کمیشن نے نیا اعلان کر دیا
سینیٹ انتخابات، جماعت اسلامی نے بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا
پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے
پی ڈی ایم مشترکہ امیدوار،یوسف رضا گیلانی کا کس حکومتی امیدوار سے ہو گا مقابلہ؟
مسلم لیگ ن اور جے یو آئی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہیں دے گی، اہم شخصیت نے دعویٰ کر دیا
یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کے تجویز و تائید کنندگان جان کر سب حیران
جہانگیر ترین آپ کی حمایت کر رہے ہیں؟ یوسف رضا گیلانی نے کیا دیا جواب؟
سینیٹ انتخابات،الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی سہولتکار بن گئی ہے،شازیہ مری
-

*سینیٹ انتخابات پی ٹی آئی سندھ کا فیصل واوڈا کو ٹکٹ دینےپر اعتراض، گورنر کو خط لکھ دیا*
تحریک انصاف سینٹرل سندھ ریجن کے عہدیداروں نے سینیٹ کے ٹکٹ کے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا حیدرآباد، سکھر اور نوابشاہ کے عہدیداروں نےگورنر سندھ عمران اسماعیل کو خط لکھ کر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا خط میں فیصل واوڈا اور ٹیکنو کریٹس سیٹ پر نامزد سیف ابڑو کو ٹکٹ دینے کے فیصلے کو غلط قرار دیا گیا۔سینیٹ میں ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ، شاہ محمود کی رات گئے کراچی آمد
‘سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کی پریشانی کی وجہ پارٹی سے باہرکےلوگوں کو ٹکٹ دینا ہے
سینیٹ انتخابات کی منڈی اور تحریک انصاف عہدیداروں کا مؤقف تھا کہ اگر فیصل واوڈا نااہل ہو گئے تو سیٹ خطرے میں آ جائے گی، ٹیکنو کریٹ سیٹ کے لیے نامزد سیف اللہ ابڑو پر کرپشن کے الزامات اور نیب کیسز ہیں خط میں سینیٹ کی جنرل نشست اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے شخص کو دینےکا مطالبہ کیا گیا ہے عہدیداروں نے خبردار کیا کہ فیصلے پر نظرثانی نہ کی گئی تو بلدیاتی انتخابات پر اثرانداز ہوں گے دوسری جانب سندھ سے سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر وزیر خارجہ رات گئے کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مقامی قیادت سے بھی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔ -

سینیٹ میں ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ، شاہ محمود کی رات گئے کراچی آمد
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی رات گئے کراچی پہنچ گئے کراچی ائیرپورٹ پر شاہ محمود قریشی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عہدیداروں نے ملاقات کی ذرائع نے بتایا کہ پارٹی عہدیداروں نے شاہ محمود قریشی کو سینٹ انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تحفظات پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے معاملات کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے واضح رہےکہ کہ پی ٹی آئی سندھ کے تین ریجن کے عہدیداروں نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو خط لکھا ہے جس میں سندھ سے سینیٹ کی ٹکٹوں کی تقسیم پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے جب کہ فیصل واوڈا کی سینیٹ کے لیے نامزدگی پر بھی تحفظات کیے گئے ہیں
