شہر قائد میں فائرنگ کے واقعات کے ساتھ لُوٹ مار میں بھی اضافہ،
نئے سال میں جرائم کی شرح بھی گزشتہ سال کی نسبت بڑھ گئی،
دسمبر 2020 کی نسبت جنوری 2021 میں 37 فیصد زیادہ موٹرسائیکلیں چھینی گئیں،
جنوری میں گاڑی چوری میں 24، موٹر سائیکلیں چوری میں 7 فیصد اضافہ،
دسمبر 2020 کی نسبت جنوری میں 10 فیصد موبائل فونز بھی زیادہ چھینے گئے، سی پی ایل سی
Category: کراچی
-

*شہر قائد میں گزشتہ سال جرائم کی شرح بڑھ گئی*
-

*پی ٹی آئی سندھ اسمبلی ممبر ملک شہزاد اعوان*
بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی نوجوان تڑپنے رہے، پولیس اہلکار بے حسی کی مثال بن گئے
بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی جوان پاکستان تحریک انصاف کے کارکن صدام آفریدی اور ان کے دوست عامر اور ریحان سڑک پر بے یار و مددگار تڑپتے رہے اور پولیس اہلکار تماشائی بن کر وڈیو بناتے رہے ملک شہزاد اعوان کا صورتحال کا نوٹس وزیر اعلیٰ سندھ ، ائی آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف سے جے ائی ٹی تشکیل دے کر شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا ملک شہزاد اعوان نے جاری بیان میں کہا کہ اس طرح کے واقعات میں پولیس اہلکاروں کا اس طرح کا رویہ ناقابلِ برداشت ہے اس طرح کے اہلکار پولیس ڈیپارٹمنٹ پر بدنامی کا داغ ہیں جو دیگر پولیس افسران اور ڈیپارٹمنٹ کی عزت کو پامال کرنے کا باعث ہیں، اکثر اوقات کیسز میں یہ دیکھا گیا ہے کہ ماورائے عدالت قتل کے بعد پولیس کیس کو شفافیت کے ساتھ تحقیق کرنے کے بجائے کیس کو دبانے کے لیے مقتولین کا سابقہ پولیس ریکارڈ سامنے رکھ کر لواحقین کے جذبات کے ساتھ کھیلتے نظر آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ صدام آفریدی پاکستان تحریک انصاف کا اثاثہ تھے انہوں نے پارٹی کے لیے بہت قربانیاں دی ان پر کچھ دن قبل ہی ایس ایچ او اتحاد ٹاون پرویز بھٹو نے ذاتیات کی بنا پر جھوٹا مقدمہ دائر کیا صدام کے بھائی کو بھی جھوٹے مقدمے میں نامزد کیا مجھے شبہ ہے کہ اب اس جھوٹے ریکارڈ کو قتل کی تفتیش کا حصہ بنا کر کیس دبا دیا جائے گا، یقیناً میں اس طرح کی صورتحال نہیں بننے دونگا، معاملے کی شفاف تحقیقات کروائی جائے گی میں صدام آفریدی,انعام اور عامر کی فیملی کے ساتھ ہوں انہیں مکمل انصاف دلایا جائے گا۔ -

ٹک ٹاکر قتل کیس کی تحقیقات میں پیش رفت
کراچی: گزشتہ رات گارڈن کے علاقے میں لڑکی سمیت چار افراد کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گارڈن میں لڑکی سمیت 4 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے 2 سینئر انسپکٹرز کی سربراہی میں ٹیم بنادی گئی ہے جس نے جاں بحق افراد کی کالز کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔
-

*کراچی میں ایم کیو ایم کا دفتر سیل*
کراچی کے علاقہ گلستان جوہر میں گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ پاکستان گروپ کے مرکزی رہنما عامر خان نے انتخابی دفتر کا افتتاح کیا تھا۔ دفتر کی افتتاحی تقریب کے دوران کارکنان اور ارکان اسمبلی کی بڑی تعداد موجود تھی۔
آج شام کو دفتر میں متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کے ترانے بجنا شروع ہوگئے جس پر کارکنان اور پارٹی رہنما فوری گانے بند کروانے کیلئے ساؤنڈ سسٹم کے پاس پہنچ گئے اور پروگرام میں شریک لوگ حیران وپریشان ہوئے۔
ایم کیو ایم رہنماؤں نے ساؤنڈ سسٹم والے سے الطاف حسین کے ترانے بجانے پر بازپرس بھی کی۔
میڈیا پر خبر چلنے کے بعد سیکیورٹی ادارے حرکت میں آگئے اور موقع پر پہنچ کر دفتر کو سیل کرکے ساؤنڈ سسٹم بھی قبضے میں لے لیا۔
ایم کیو ایم پاکستان نے تاحال اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
واضح رہے کہ الطاف حسین دو دن سے کرونا وائرس کے باعث انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخلہ
-

سندھ میں تمام مزارات آج سے کھل گئے
مذہبی حلقوں کے مطالبے پر حکومت سندھ نے سندھ بھر کے مزارات اولیا کرام کو کھولنے کا اعلان کر دیا۔
حکومت سندھ نے کورونا کے باعث سندھ بھر میں محکمہ اوقاف کے زیر نگرانی قائم مزارات کو 23نومبر کو 31جنوری تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا، محکمہ اوقاف کے مطابق کراچی کی 28درگاہوں اور سندھ کے تمام مزارات آج کھول دیئے جائیں گئے۔
سندھ بھر کے مزارات ایس او پیز کے تحت کھول دیئے گئے وزیر اوقاف سہیل انور سیال نے درگاہ عبداللہ شاہ غازی کا دورہ کیا اورايس اوپيز پر عمل کرانے کی ہدایات جاری کیں
-

*میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ڈیفنس کراچی کے تحت تین دن کا مدنی قافلہ*
*میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ڈیفنس کراچی کے تحت تین دن کا مدنی قافلہ*
دنیائے اسلام کی علمی مدنی تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے *میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ڈیفنس کراچی* کے تحت 3 دن کے مدنی قافلے 7-6-5 فروری کو سفر کریں گے جس میں میڈیا سے منسلک افراد کو قرآن و نماز کی بنیادی تعلیم کے ساتھ ساتھ زندگی کے ہر میدان اور بلخصوص سوشل میڈیا کے مثبت استعمال اور شرعی احتیاطوں کے متعلق راہنمائی فراہم کی جائےگی!
-

بینظیر کی چھوٹی بیٹی آصفہ کتنے برس کی ہو گئیں؟ سالگرہ پر ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
بینظیر کی چھوٹی بیٹی آصفہ کتنے برس کی ہو گئیں؟ سالگرہ پر ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری 27 برس کی ہو گئیں
آصفہ زرداری کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد کے پیغامات دینے کے لئے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ چل رہا ہے ، پی پی کے اراکین بڑی تعداد میں آصفہ کو مبارکباد دے رہے ہیں
پاکستان پیپلز پارٹی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو 28 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔@AseefaBZ #HappyBirthdayAseefaBZ #HappyBirthdayAseefaBiBi pic.twitter.com/dsPTZeuM26
— PPP (@MediaCellPPP) February 3, 2021
پیپلز پارٹی کے آفیشیل ٹویٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو 28 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔
آصفہ بھٹو زرداری سابق صدر آصف علی زرداری کے تین بچوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔ ان کی پیدائش 3 فروری 1993 کو لندن میں ہوئی تھی تاہم اب وہ اپنی فیملی کے ساتھ پاکستان میں مقیم ہیں اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیتی رہتی ہیں۔
بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول
مریم نواز ملتان کیلئے روانہ،کہا جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا
آصفہ بھٹوکراچی سے ملتان روانہ، کون ہے ہمراہ؟
آصفہ بھٹو مریم نواز پر پہلے روز ہی بازی لے گئی
پی ڈی ایم وائرس کا بھی مقابلہ کریں گے،مریم نواز کی سیاست بارے فردوس عاشق کا بڑا دعویٰ
آصفہ بھٹو زرداری گزشتہ کچھ سالوں سے خواتین کے حقوق کے حوالے سے کام کرتی آرہی ہیں تاہم ان کی سیاست میں باضابطہ انٹری پی ڈی ایم کے ملتان جلسے سے ہوئی جس میں انہوں نے اپنے سیاسی کریئر کی پہلی تقریر کی۔
-

ٹک ٹاکر لڑکی سمیت چار افراد کا قتل، پولیس کو تفتیش میں ملی اہم پیشرفت
ٹک ٹاکر لڑکی سمیت چار افراد کا قتل، پولیس کو تفتیش میں ملی اہم پیشرفت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گارڈن میں لڑکی سمیت چار افراد کے قتل کا معاملہ لڑکی سمیت چار افراد کے قتل کی تفتیش میں پولیس کو اہم پیشرفت حاصل ہوگئی۔
باخبر ذرائع کے مطابق پولیس نے جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کرلیا۔ پولیس نے قائدآباد کے دو منشیات فروشوں عبدالرحمن اور آصف کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں پولیس مقتولہ اور منشیات فروشوں سے رابطوں کے حوالے سے تحقیقات کرے گاایس ایس پی سٹی کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لئے دو سینئرز انسپکٹرز کی سربراہی میں ٹیم بنادی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے گارڈن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر مسکان سمیت 2 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔کراچی کے علاقے گارڈن انکل سریا اسپتال کے قریب نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے، فائرنگ کے نتیجے میں کار سوار ٹک ٹاکر مسکان جاں بحق ہوگئی جبکہ عامر خان، صدام اور ریحان نامی افراد کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں صدام نامی شخص زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے تعقب کے بعد گاڑی کے پیچھے سے 2 گولیاں مار کر گاڑی کو روکا اورپھر سڑک پر اتار کر تمام افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ کا نشانہ بنے والے مسکان اور عامر کا ٹک ٹاک بھی منظر عام پر آگیا۔ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک ویڈیو فائرنگ کے واقعے سے کچھ دیر قبل بنائی گئی ہے جبکہ عامر بلدیہ جبکہ مسکان لانڈھی کی رہائشی بتائی جارہی ہے۔ فائرنگ کے واقعے میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا۔ پولیس نے شواہد جمع کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
-

سندھ ہائیکورٹ لاپتہ بچوں کی عدم بازیابی پر پولیس حکام پر برہم ،بڑا حکم دے دیا
سندھ ہائیکورٹ لاپتہ بچوں کی عدم بازیابی پر پولیس حکام پر برہم ،بڑا حکم دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ لاپتہ بچوں کی عدم بازیابی پر پولیس حکام پر برہم ہو گئی
عدالت نے ڈی آئی جی سی آئی اے کو ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا ،عدالت نے ایس ایس پی خیر پور اور ایس ایس پی جیکب آباد کو پیش ہونے کا حکم دیا،عدالت نے 8مارچ تک لاپتہ بچوں کو بازیاب کراکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا
13گمشدہ بچوں کی عدم بازیابی پر عدالت نے اظہار تشویش کیا،عدالت نے استفسار کیا کہ لاپتہ بچے کہیں غیر قانونی سرگرمیوں میں تو استعمال نہیں کیے جارہے؟ لاپتہ بچوں کی بازیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے،
ایس ایس پی نے عدالت میں کہا کہ لاپتہ بچی کا رانی پور میں رکھے جانے کا سراغ ملا ہے، ملزم نے بچی کو اپنے پاس رکھا ہوا ہے جس پر جسٹس نعمت اللہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اب تک بچی کو بازیاب کیوں نہیں کرایا؟بچوں کی گمشدگی کا معاملہ انتہائی حساس ہے، پولیس نے بچوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کیوں نہیں کیے؟
سندھ ہائیکورٹ میں خاتون کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر عدالت نادرا حکام پر برہم ہو گئی،سندھ ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر نادرا کو طلب کرلیا، دیگر فریقین سے رپورٹ طلب کر لی،عدالت نے کہا کہ بتایا جائے لاپتہ شہری کی اہلیہ کو قومی شناختی کارڈ جاری کیوں نہیں کیا جارہا؟جسٹس نعمت اللہ نے کہا کہ ایک طرف تو ادارے لاپتہ شہری کو بازیاب کرانے میں ناکام رہے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اب لاپتہ شہری کی فیملی کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،
-

پرویز خٹک کا عمران خان سے متعلق بڑا دعوی
وزیر دفاع پرویزخٹک نے کہا ہے کہ میں نہ چاہوں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی لیکن عمران خان کے مجھ پر بہت احسانات ہیں۔نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن ان کی عزت کرتی ہے اس لیے وہ بھی ارکان اسمبلی کا خیال رکھتے ہیں، انہیں سیاست میں کوئی دھوکا نہیں دے سکتا ۔
انہوں نے کہا کہ میں نہ چاہوں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی لیکن عمران خان کے مجھ پر بہت احسانات ہیں ، اس لیے تن من دھن دینےسے عمران خان کے ساتھ ہوں۔