Baaghi TV

Category: کراچی

  • حکمرانوں کے جابرانہ اقدامات، محض13دن میں تیسری بار بجلی کے نرخ میں اضافہ کیوں؟؟ ایم کیو ایم (پاکستان)

    حکمرانوں کے جابرانہ اقدامات، محض13دن میں تیسری بار بجلی کے نرخ میں اضافہ کیوں؟؟ ایم کیو ایم (پاکستان)

    حکومتی بھوکھلاہٹ نے ملک کو معاشی طور پرمفلوج کردیاہے،شاہد فراز
    کے الیکٹرک صارفین پر 200ارب کا مزید اضافی بوجھ قابل ِ قبول نہیں،
    رواں ماہ میں محض 13ایام میں تیسری بار بجلی نرخ میں اضافہ حیران کن ہے،
    حکمرانوں کو اپنی جاگیردارانہ سوچ اورطرزحکمرانی کو تبدیل کرنا ہوگا،
    مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئر مین شاہد فراز نے گزشتہ روز آفاق احمد کی رہائشگاہ پر سائٹ انڈسٹریل ایر یا سے آئے صنعتکاروں کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ حکومتی بھوکھلاہٹ اور نااہل طرزِ حکمرانی نے ناصرف صنعتی سیکٹر کا دیوالیہ کردیا ہے بلکہ ملک بھر میں عوامی سہولت کیلئے قائم کردہ ادارے اور شعباجات اپنی بدنیتی و نااہلی کے سبب تباہ و برباد کردئیے جنہیں دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنا آسان نہ ہوگا۔شاہد فرازنے کہاکہ ملک میں تعلیمی شعباجات ہو ں یا صنعتی سیکٹرغلط حکومتی پالیسیوں کے سبب تیزی سے تنزلی کا شکار بنتے جارہے ہیں جبکہ ملک میں گورنینس نام کی کہیں کوئی چیز موجود نہیں،جس کی زندہ مثال کے الیکٹرک کے وہ احمقانہ و جبرانہ اقدام ہیں جس کے تحت رواں ماہ کے دوران محض 13ایام میں تیسری بار بجلی کے نرخ میں بلاجواز اضافہ حیران کن ہے، جو ملکی معیشت سمیت عام صارفین کو زندہ درگور کرنے کی حکومتی سازش ہے، جسے کسی طور قبول نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ نیپرا اور کے الیکٹرک کی جانب سے کئے جانے والے اس ظالمانہ اقدام کی مد میں کراچی صارفین پر 200ارب کا مزید اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے جو حکومتی جانبداری اور غاصبانہ سوچ کا تسلسل ہے،جبکہ اس قسم کے غیر سنجیدہ اورعوام دشمن اقدام لوگوں میں نفرتوں اور محرمیوں کو پر وان چڑھانے کازریعہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اقدام میں افسوسناک پہلو یہ ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 50یونٹ جیسے چھوٹے صارفین پر یکساں طور پر نافذالعمل ہونا ہے،جبکہ تجارتی و صنعتی سیکٹرمسلسل بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شدید مالی بحران اور تالہ بندی کا شکار بنتے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو اپنی جاگیردارانہ سوچ اورطرزحکمرانی کو تبدیل کرنا ہوگا کیونکہ با حیثیت کراچی کے شہری ہم سے زیادہ اس شہر کے لوگوں اور انکی سوچ کو کوئی نہیں جانتا،اس شہر کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں اور محرمیوں کو مٹانے کیلئے اس شہر کے مقامی افراد کو یکساں وسائل اور حقوق کی فراہمی کویقینی بنانا ناگزیر ہوچکا ہے بصورت دیگر حالات کی غلط سمت میں جاتا دیکھ رہے ہیں۔

  • *بھارت کو 55 سیکنڈ میں شکست دیکر تاریخ رقم کی، احمد مجتبیٰ*

    *بھارت کو 55 سیکنڈ میں شکست دیکر تاریخ رقم کی، احمد مجتبیٰ*

    وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ون چیمپئن شپ میں کامیاب پاکستانی باکسر احمد مجتبیٰ کی کراچی آمد پر وہلا استقبال
    اراکین اسمبلی فہیم خان اور راجہ اظہر نے احمد مجتبیٰ کا جناح ائیرپورٹ پر استقبال کیا،
    اراکین کی جانب سے احمد مجتبیٰ کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے،
    پاکستانی باکسر احمد مجتبیٰ کے ہمراہ ان کوچ محمد بلال بھی موجود
    احمد مجتبیٰ کی جیت پاکستانی قوم کی جیت ہے، فہیم خان
    پاکستان کے شیر نے بھارتی نژاد کو پچپن سیکنڈ میں ناک آؤٹ کیا، فہیم خان
    قوم کو احمد مجتبیٰ پر فخر ہے، راجہ اظہر
    بھارت کو پچپن سیکنڈ میں شکست دیکر تاریخ رقم کی،
    پاکستان کا نام مزید آگے بھی روشن کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں،

  • *کراچی ایم کیو ایم کے بانی سمیت دیگر ملزمان پر میڈیا ہاؤسز پر حملے*

    *کراچی ایم کیو ایم کے بانی سمیت دیگر ملزمان پر میڈیا ہاؤسز پر حملے*

    کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت ایم کیو ایم کے بانی سمیت دیگر ملزمان پر میڈیا ہاؤسز پر حملے جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات کی سماعت
    ایم کیو ایم رہنما قمر منصور ، فاروق ستار و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے انسپکٹر علی رضا نے فاروق ستار، عامر خان اور دیگر کو شناخت کرلیا، عدالت نے مزید سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی۔

  • *اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کردی*

    *اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کردی*

    اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کردی۔ حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں 16 روپے فی لٹر تک اضافے کیلئے اوگرا نے کاغذی کارروائی مکمل کرکے سفارش حکومت کو بھجوا دی۔ سمری میں پٹرول 16 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 14 روپے 75 پیسے بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے ذرائع کے مطابق سمری کی منظوری کی صورت میں پیٹرول کی قیمت 127 روپے 90 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 130 روپے 83 پیسے فی لٹر ہوجائے گی ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے سمری 30 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی کے تناسب سے تیار کی گئی۔ حکومت چاہے تو لیوی کی شرح کم کرکے عوام کو ریلیف دے سکتی ہے۔ اِس وقت پیٹرول پر لیوی 21 روپے 4 پیسے جبکہ ڈیزل پر 22 روپے 11 پیسے فی لیٹر ہے قیمتیں بڑھانے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی مشاورت کے بعد وزیراعظم عمران خان کریں گے جس کا اطلاق 16 سے 28 فروری تک ہوگا۔

  • *۔594 ریٹا ئرڈ ملازمین میں 10 کروڑ کی چیک تقسیم۔ ناصر حسین شاہ*

    *۔594 ریٹا ئرڈ ملازمین میں 10 کروڑ کی چیک تقسیم۔ ناصر حسین شاہ*

    ڈی ایم سی وسطی میں 594 ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن اور بقایاجات کی مد میں 10کروڑ روپے کے چیک تقسیم
    بلدیاتی اداروں شفافیت کو فروغ دینے سے صرف کراچی میں ایک ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔
    ضلع سینٹرل میں ایک ارب روپے کے ترقیاتی کام کر وا رہے ہیں، 18کروڑ روپے کی پہلی ٹرانچ ڈی ایم سی کو جاری کر دی ہے، صوبائی وزیر بلدیات
    صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں میں نیا ٹیکس نہیں لگایا اور نہ ہی کسی ٹیکس میں اضافہ کیا ہے ،اس کے باوجود بلدیاتی اداروں کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور اخراجات میں کمی واقع ہوئی ہے۔بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کے بعد ریکارڈ بچت ہوئی ہے ہماری کوشش ہے کہ ٹیکس کا پیسہ حکومت کے خزانے میں جائیں نہ کسی کے ذاتی جیب میں جائے ۔یہ عوام کا پیسہ ہے عوام کی فلا ح و بہبود پر خرچ ہونا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی وسطی میں ڈی ایم سیز کے 594 ریٹائرڈ ملازمین میں پینشن اور بقایا جات کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایم سی سینٹرل کی ریٹائرڈ ملازمین کودیرینہ حق ملا ہے۔ملازمین کو ان کا حق پہلے ہی مل جانا چاہیے تھا تاخیر پر معذرت خواہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ مہدی حسن پارک میں تقریب منعقد کی گئی۔مہدی حسن ہمارے لیجنڈ ہیں ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر مہدی حسن کی آخری آرام گاہ کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ان کی آخری آرام گاہ کی مرمت اور صفائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کے لیے رواں سال ایک ارب روپے کے ترقیاتی کام منظور کئے ہیں ،جس میں سے 18 کروڑ روپے کی پہلی ٹرانچ ڈی ایم سی کو مل گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 70 کروڑ کی ترقیاتی کام کلک پروجیکٹ کے تحت کیے جا رہے ہیں، ضلع کے ڈرینیج، سیوریج، اسٹریٹ لائٹ، سڑکوں اور کھیلوں کے میدانوں کو فوکس کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دوسروں کے مینڈیٹ کا احترام کیا ہے ہم نے بلدیاتی اداروں کو مدت پوری کرنے دی ،اس کے باوجود کہ میئر کراچی اور چار ڈی ایم سیز میں متحدہ کے چیئرمین تھے ،جبکہ نیا پاکستان اور تبدیلی کی بات کرنے والوں نے دیگر صوبوں میں بلدیاتی اداروں کو دو سال پہلے ہی تحلیل کر دیاتھا۔انہوںنے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت دی کہ بلدیاتی اداروں کو اپنی مدت پوری کرنے دیں۔انہوں نے کہا کہ سیلریز کی مد میں گذشتہ سال چار ماہ میں ضلع شرقی میں 1007 ملین روپے خرچ کیے گئے تھے، جبکہ ایڈمنسٹریٹر کے چار ماہ میں 917 ملین روپے تنخواہوں پر خرچ کئے ہیں جس سے آٹھ کروڑ کی صرف تنخواہوں کی مد میں بچت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جب تنخواہ لینے والے ملاز مین وہی ہیں تو یہ آٹھ کروڑ کہاں جاتے تھے، اس کے علاوہ پی او ایل اور کانٹنجنسی اخراجات کی مد میں چار ماہ میں 182 ملین روپے خرچ کیے جاتے تھے۔لیکن اب 32 ملین روپے خرچ کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سال چار ماہ میں 141 ملین روپے آمدنی جنریٹ کی گئی جبکہ ایڈمنسٹریٹر کے چار ماہ میں 223 ملین روپے آمدنی جنریٹ کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی سے ہرماہ 16ہزار ٹن کچرا اٹھایا جاتا تھا جبکہ اب 54 ہزار ٹن لینڈ فل سائیڈ پر پہنچایا جا رہا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں 600 کچرا کنڈیاں نوٹیفائی کی گئی ہیں۔63 کے قریب چھوٹی سڑکوں کو بہتر کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکس اور کھیلوں کے میدانوں سے قبضہ خالی کروایا گیا ہے اور انہیں بہتر کیا جا رہا ہے ضلع وسطی میں 207 ملین روپے بچت کی گئی ہے جو کہ ڈی ایم سی کے اکاو¿نٹ میں موجود ہیں ۔انہوں نے1873 سٹریٹ لائٹس لگائی گئی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے بلدیاتی اداروں میں ٹیکس کے نظام میں شفافیت کو فروغ دیا ہے جس سے صرف کراچی ڈویژن میں ایک ارب روپے کی بچت کی ہے ۔ تقریب سے صوبائی وزیر ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا ، ڈپٹی کمشنر سینٹرل ڈاکٹر ایم بی دھاریجو ، پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے صدر ظفر صدیقی نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے 594 ریٹا ئرڈ ملازمین میں چیک تقسیم کئے۔

  • *کراچی صدرڈاکٹر عارف علوی کا نیشنل میوزیم آف پاکستان کا دورہ*

    *کراچی صدرڈاکٹر عارف علوی کا نیشنل میوزیم آف پاکستان کا دورہ*

    کراچی:صدرڈاکٹر عارف علوی کا نیشنل میوزیم آف پاکستان کا دورہ صدر مملکت کو نیشنل میوزیم کے قیام کے مقاصد اور مزید توسیعی منصوبے کے بارے میں بریفنگ نیشنل میوزیم کو جدید تقاضوں کے مطابق بہتر سہولیات سے مزین کرنے کیلئے منصوبہ بنایا جائے میوزیم میں ڈیجیٹیلائزیشن سینٹر اور دستاویزات کو محفوظ رکھنے کی لیبارٹری بنائی جائے
    پاکستان انڈس اور گندھارا کےتاریخی تہذیبی ورثے کا امین ہے:صدرمملکت

  • *کراچی ضلع ایسٹ پولیس کی گداگروں کے خلاف کارواٸیاں*

    *کراچی ضلع ایسٹ پولیس کی گداگروں کے خلاف کارواٸیاں*

    کراچی: ضلع ایسٹ پولیس کی گداگروں کے خلاف کارواٸیاں کراچی میں بچے کرایہ پر لیکر بھیک مانگنے کے انکشاف پر کارواٸیاں کی گٸیں اعلیٰ افسران کی ہدایت پر معصوم بچوں کو نشہ آور دوا پلا کر بھیک مانگنے والوں کے خلاف کارروائی
    مجموعی طور پر 81 گداگر گرفتار ہوٸے اور 22 مقدمات درج کٸے گٸے گلشن اقبال پولیس کی کارروائی 5 گداگر گرفتار تھانہ عزیز بھٹی پولیس کی کارواٸی 8 گداگر گرفتار تھانہ شاہراہ فیصل کی کارواٸی 2 گداگر گرفتار گلستان جوہر پولیس کی کارواٸی 6 گداگر گرفتار نیوٹاون پولیس کی کارواٸی 19 گداگر گرفتار تھانہ پی آٸی بی کالونی پولیس نے 2 گدا گروں کو گرفتار کر کے کارواٸی کی ماڈل تھانہ فیروزآباد پولیس نے 5 گدا گروں کو گرفتار کر کے کارواٸی کی برگیڈ پولیس نے 5 گدا گروں کو گرفتار کر کے کارواٸی کی جمشید کواٹر پولیس نے 8 گدا گروں کو گرفتار کر کے کارواٸی کی سولجر بازار پولیس نے 5 گدا گروں کو گرفتار کر کے کارواٸی کی محمود آباد پولیس نے 1 گدا گر کو گرفتار کر کے کارواٸی کی مبینہ ٹاٶن پولیس نے 1 گدا گر کو گرفتار کر کے کارواٸی کی سہراب گوٹھ پولیس نے 3 گدا گروں کو گرفتار کر کے کارواٸی کی ساٸیٹ سپر ہاٸی وے پولیس نے 11 گدا گروں کو گرفتار کر کے کارواٸی کی، ترجمان ضلع ایسٹ پولیس

  • *کراچی سفید کرولا کے بعد لال گاڑی ضلع سینٹرل میں خوف کی علامت بن گئی*

    *کراچی سفید کرولا کے بعد لال گاڑی ضلع سینٹرل میں خوف کی علامت بن گئی*

    کراچی: سفید کرولا کے بعد لال گاڑی ضلع سینٹرل میں خوف کی علامت بن گئی
    ایک دن میں دو سے زیادہ وارداتیں کی واردات گلبرگ بلاک 12 گلی نمبر 2 میں ہوئی،
    شہری گھر سے نکل کر دفتر کے لیے روانہ ہو رہا ہوتا ہے کہ کار سوار لٹیرے گلی میں واپس آ کر دونوں شہریوں کو لوٹ کر باآسانی فرار ہو جاتے ہیں ملزمان شہریوں سے لیپ ٹاپ، موبائل فون، پیسے اور دیگر قیمتی اشیاء لے کر نو دو گیارہ ہوگئے

  • طالبہ کو انصاف دلوانے کے لئے ٹویٹر پر #JusticeForBushraRajpar ٹاپ ٹرینڈ

    طالبہ کو انصاف دلوانے کے لئے ٹویٹر پر #JusticeForBushraRajpar ٹاپ ٹرینڈ

    فرسٹ ایئر کی طالبہ کو انصاف دلوانے کے لئے ٹویٹر پر #JusticeForBushraRajpar ٹاپ ٹرینڈ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فرسٹ ایئر کی طالبہ کو انصاف دلوانے کے لئے ٹویٹر پر عوام نے پرزور مطالبہ کیا ہے

    جسٹس فار بشریٰ کے نام سے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ ہے جس میں بشریٰ کو انصاف فراہم کرنے اور اسکے ساتھ زیادتی کرنیوالوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بڑی تعداد میں‌صارفین نے طالبہ کے ساتھ زیادتی پر غم و غصے کا اظہار کیا،ایک‌ صارف کا کہنا تھا کہ السلام وعلیکم پاکستان آخر وجہ کیا ہے کہ میرے پاکستان کی بیٹی محفوظ نہیں رہی. کیا ریاست پاکستان 2, 4 درندوں کو پکڑ کر لٹکا نہیں سکتی..ان کو صرف نامرد بنانے یا ان کا عضو خاص کاٹنے سے کچھ نہیں ہو گا بلکہ ان کو لٹکایا بھی جائے.

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ مزید کتنی بچیاں عزتیں گنوائیں گی کتنی؟ الفاظ ختم ہیں کچھ بھی لکھنے سے قاصر ہوں

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ کبھی علیشا، کبھی مونیکا تو کبھی بشرا۔۔۔ یہاں کوئی محفوظ نہیں۔ سندھ کے مطلق العنان حکمرانوں اور اس کے وکیلوں کو صرف وفاقی حکمرانوں اور ان کے ہمنواؤں کے مظالم نظر آتے ہیں لیکن اپنی چھتری کے نیچے کیا کچھ ہورہا ہے وہ ان کو نظر نہیں آتا۔

    طلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں فرسٹ ائیر کی طالبہ کو اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔کراچی کے علاقے گلشن حدید سے اغواء ہونے والی فرسٹ ائیر کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوگئی جبکہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں اسٹیل ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمے میں کہا گیا کہ کہ متاثرہ لڑکی 9 فروری کو گلشن حدید میں اپنے گھر سے کالج کیلئے نکلی تھی جب دوپہر ایک بجے تک لڑکی کا پتا نا چلا تو اہلخانہ نے خود ہی لڑکی کی تلاش شروع کردی۔

    ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز ڈیفنس تھانے سےفون آیا کہ بیٹی ڈیفنس سے ملی ہے، میری بیٹی کی حالت خراب تھی میں اسے اسپتال لے گیا تھا جہاں میڈیکل کرانے پر لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    اس حوالے سے بچی کے والد کا کہنا ہے کہ بشرا راجپر کو کالج سے چھٹی کے وقت گلشن حدید سے اغو کیا گیا ،بشرا کو 9 فروری کو اغوا کیا گیا اور 10 فروری کی صبح پولیس نے اطلاع دی کے بچی ڈفینس میں بے ہوشی کی حالت میں ملی ہے ۔ والد کہتے ہیں کہ میری بیٹی کو اغوا کرنے والوں نے زیادتی کا نشانہ بنا کر ڈفینس میں بے ہوشی کی حالت میں پھینک دیا

    ایف آئی آر کے مطابق بیٹی نے بتایا کہ2 سے 3 لڑکے اسے اغواء کرکے لےگئے اور زیادتی کی۔مقدمے میں لڑکی کی نشاندہی پر نامزد تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے میڈیکل کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی جبکہ گرفتار ملزمان میں عادل، فواد اور سمیع شامل ہیں۔

  • سینیٹ انتخابات،الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی سہولتکار بن گئی ہے،شازیہ مری

    سینیٹ انتخابات،الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی سہولتکار بن گئی ہے،شازیہ مری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی سہولتکار بن گئی ہے

    شازیہ مری کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے کہنے پر وقت بڑھایا،الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی نے وقت بڑھانے پر مجبور کیا،نئے پاکستان میں نئے چور آگئے ہیں ملک پر قرضوں کا انبار لگادیا ہے ،ملک میں مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور بے روزگاری کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ عمران خان 35 کرب روپے کا رکارڈ قرضہ لے چکے ہیں ۔

    شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ شبلی فراز کو رات کے خواب میں بھی پی پی پی والے یاد آتے ہیں ، وہ صوبائی خود مختیاری کے مخالف ہیں اور 18 ترمیم کو ختم کرنا چاہتے ہیں ، مگر ہم ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے .عمران خان کی سینیٹ سے متعلق بنائی گئی کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں پی ڈی ایم اپنے لانگ مارچ اور پروگرام سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹے گی

    شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جس ترقیاتی فنڈز کو کل تک رشوت کہتے تھے آج وہی اپنے اراکین اسمبلی کو دے رہے ہیں، آج خود کرپشن کرتے ہیں اور الزام دوسروں پر لگاتے ہیں۔ ہ 7برس بیت گئے لیکن فارن فنڈنگ کیس کا کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ،کپتان پہلے کہتا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرض لینے سے بہتر ہے خودکشی کرلوںاورحکومت ملنے کے بعد عوام کو 35 کھرب کا مقروض بنا دیا ہے۔

    سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

    سینیٹ الیکشن میں وزیراعظم کا اپنی "اے ٹی ایم” بچانے کا فیصلہ

    سینیٹ انتخابات، کون بازی لے گیا،سب سے پہلے کس نے جمع کروائے کاغذات؟

    سینیٹ الیکشن،مولانا کا بھائی، سابق وزیراعظم کا داماد،مریم کا ترجمان، شہباز شریف کا وکیل ہوں گے امیدوار

    سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کی ڈیمانڈ مان لی گئی، الیکشن کمیشن نے نیا اعلان کر دیا

    سینیٹ انتخابات، جماعت اسلامی نے بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا

    پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے

    پی ڈی ایم مشترکہ امیدوار،یوسف رضا گیلانی کا کس حکومتی امیدوار سے ہو گا مقابلہ؟

    مسلم لیگ ن اور جے یو آئی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہیں دے گی، اہم شخصیت نے دعویٰ کر دیا

    یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کے تجویز و تائید کنندگان جان کر سب حیران

    جہانگیر ترین آپ کی حمایت کر رہے ہیں؟ یوسف رضا گیلانی نے کیا دیا جواب؟