Baaghi TV

Category: کراچی

  • سندھہ کی بیٹی بشراں راجپر کے حق میں احتجاجی ریلی

    سندھہ کی بیٹی بشراں راجپر کے حق میں احتجاجی ریلی

    سندھہ کی بیٹی بشراں راجپر کے حق میں احتجاجی ریلی ملیر پریس کلب پر سندھہ کی بیٹی بشراں راجپر کے ساتھہ کراچی میں ہونے والے ظلم اور بربریت پرچیرمین ابرار احمد صدیقی کی ہدایت پر اینٹی کرائم فار ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کی جانب سے چیف آرگنائیزر چوہدری حماد،ضلع ملیر کے صدر سلیم جوکھیو اور سول سوسائٹی کی جانب سے مذمتی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں اہلیان ملیر نے بڑی تعداد میں شرکت کی احتجاج میں سیاسی سماجی رہنماؤں اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنکا کہنا تھا کے اس دکھہ کی گھڑی میں پورا سندھہ بشراں راجپر کو انصاف دلانے کیلئے یکجا ہے آرگنائزنگ ذمہ داران میں ایڈوکیٹ عباس خٹک، حمائل چیمہ ، زین علی جٹ ، میاں ہارون ، امین ابڑو، زاہد اقبال جمیل عباسی ، عسد شبیر ، اویس احمد فکس اٹ، حیدر عباس ،راشد جٹ ، غلام رسول ، طیب بھٹی ، زبیر بروہی اور دیگر احباب نے احتجاج کو کامیاب بنانے میں اپنی خدمات سر انجام دیں
    احتجاج مظاہرے کے آرگنائزر چوہدری حماد کا کہنا تھا کہ بشراں کے کیس کے تمام اخراجات اینٹی کرائم فار ہیومن رائٹس برداشت کرے گی اور درندوں کو کیفر کردار تک پہنچانے تک اس کیس کا پیچھا کریں گے ہمارا مطالبہ ہے کہ درندوں کو عبرتناک سزا دی جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا

  • آج سندھ میں کورونا کے251 نئے مریضوں کی تشخیص، 7 افراد کا انتقال ہوگیا

    آج سندھ میں کورونا کے251 نئے مریضوں کی تشخیص، 7 افراد کا انتقال ہوگیا

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 9252 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں251 نئے کیسز سامنے آئے۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سندھ میں ابتک کورونا کے 2872660 ٹیسٹ کیے گئے۔ اور صوبے میں ابتک 253761 کیسز ہوچکے ہیں، جبکہ آج کورونا کے مزید 327 مریض صحتیاب ہوگئے۔ اس طرح ابتک 235470 یعنی 93 فیصد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے باعث مزید 7 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح صوبہ بھر میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 4219 یعنی 1.6 فیصد ہوگئی ہے۔ اسوقت 14072 مریض زیر علاج ہیں۔ جبکہ 13568 مریض گھروں پر قرنطینہ ہیں۔ اسکے علاوہ آئسولیشن سینٹرز پر 11 مریض زیرعلاج ہیں اور مختلف اسپتالوں میں 493 مریضوں کا علاج جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ کورونا متاثرہ 450 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اسوقت کورونا کے 57 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر کے 251 کورونا کیسز میں 134 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی میں 55، جنوبی کراچی میں 39، کورنگی میں 15، ضلع وسطی میں 13، ملیر اور غربی میں 6 – 6 مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔صوبے کے دیگر اضلاع میں شہید بینظیر آباد میں 15، بدین میں 13، ٹنڈوالہیار میں 12، شکارپور میں 10، جیکب آباد میں 9، لاڑکانہ، قمبر، میرپورخاص، نوشہرو فیروز اور گھوٹکی میں 6 – 6، حیدرآباد اور خیرپور میں 5 – 5، جامشورو اور دادو میں 4 – 4 اور سکھر میں 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • *کراچی سائیٹ ایریا نادرا سینٹر کے ملازم کا خواتین کو ہراساں کرنے کا انکشاف*

    *کراچی سائیٹ ایریا نادرا سینٹر کے ملازم کا خواتین کو ہراساں کرنے کا انکشاف*

    کراچی: سائیٹ ایریا نادرا سینٹر کے ملازم کا خواتین کو ہراساں کرنے کا انکشاف ڈیٹا انٹری ملازم خواتین کے نمبر نکلوا کر ان کے نمبر پر رابطہ کرتا اور ویڈیوز بھیجتا تھا، پولیس کو متاثرہ شہری نے درخواست دے دی متاثرہ شہری کی شکایات پر سائیٹ پولیس کا چھاپہ نادرا میگا سینٹر کے ڈیٹا انٹری آپریٹر کو حراست میں لے لیا گیا، پولیس ملزم معراج کئی روز سے خواتین اور لڑکیوں سے انکے موبائل فونز پر رابطے کرکے تنگ کررہا تھا، پولیس ملزم خواتین کو کئی نمبروں سے غیر اخلاقی ویڈیوز بھی بھیجا کرتا تھا
    شادی شدہ خواتین کے گھروں میں جھگڑے شروع ہوگئے تھے پولیس تفتیش کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا

  • *پی سی بی کا کراچی میں پی ایس ایل کی تشہیری مہم چلانے  سے گریز*

    *پی سی بی کا کراچی میں پی ایس ایل کی تشہیری مہم چلانے سے گریز*

    کراچی: پی ایس ایل 6 میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت باقی رہ گیا مگر پی سی بی نے کراچی میں کوئی تشہیری مہم نہیں چلائی جب کہ نیشنل اسٹیڈیم میں بھی گذشتہ سال کے بورڈز نصب ہیں پی ایس ایل 6 کا افتتاحی میچ 20 فروری کو کھیلا جائے گا، مگر کراچی میں لیگ کے حوالے سے تشہیری مہم منقود نظر آرہی ہے، حیران کن طور پر نیشنل اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت اور مختلف مقامات پر ہنوز پی ایس ایل 2020 کے دیو قامت سائن بورڈز آویزاں ہیں، چھٹے ایڈیشن کا ایک بھی سائن بورڈ نصب نہیں کیا جا سکا دوسری جانب لیگ میں شرکت کیلیے غیر ملکی کرکٹرز اور آفیشلز کی پاکستان آمد کا سلسلہ ہفتے کو بھی جاری رہا۔ کراچی کنگز کے جو کلارک بھی لیگ میں شرکت کے لیے شہر قائد کے مہمان بن گئے، پشاور زلمی کے روی بوپارا نے بھی روشنیوں کے شہر کو اپنا عارضی مسکن بنالیا ادھر پیر سے شروع ہونے والے پریکٹس سیشنز اور میچز کیلیے مجموعی طور پر 18 پچزکی تیاری کا سلسلہ ہفتے کو بھی جاری رہا،اسپن، فاسٹ، بیٹنگ اور باؤنسی پچز تیار کر لی گئیں، ایک پچ پر سنگ مرمر بھی نصب کیا گیا ہے تماشائیوں کیلیے اسٹیڈیم کے مختلف انکلوژر کی صفائی کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے، احاطے میں فوڈ اسٹالز لگانے کا بھی آغاز ہوگیا، اتوار کو اسٹیڈیم کو حفاظتی تحویل میں لے لیا جائے گا، دیواروں پرخاردار آہنی تاریں لگائی جا رہی ہیں، مینوئل اسکور بورڈ کے نئے باکسز تیار کرلیے گئے ٹیموں کو ہوٹل سے اسٹیڈیم لانے اور واپس لے جانے کی ریہرسل بھی ہوئی، میچز میں ذمہ داریاں ادا کرنے والے میڈیا نمائندوں کے کوویڈ19 ٹیسٹ لیے گئے۔

  • سید ناصر حسین شاہ کا وفاقی حکومت کے خلاف بڑا بیان*

    سید ناصر حسین شاہ کا وفاقی حکومت کے خلاف بڑا بیان*

    وفاقی حکومت کو اپنے لوگوں پر شک ہے۔
    پی ٹی آئی نے جن لوگوں کو سینٹ کے ٹکٹ دیئے ہیں، اوپن ووٹنگ ہو تب بھی، پی ٹی آئی کے ایم پی ایز ان کو ووٹ نہیں دیں گے۔
    صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جن لوگوں کو سینٹ کے ٹکٹ دیئے ہیں، اگر اوپن ووٹنگ ہو تب بھی ان کے بہت سارے اپنے اراکین اسمبلی ان کو ووٹ نہیں دیں گے۔ یہ بات انہوں نے گرو مندر کے علاقے میں فلاحی تنظیم کے دسترخواں کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سب نے دیکھا کے بلوچستان میں سینٹ ٹکٹ دے کر واپس لے لیا۔ سینٹ انتخابات سے متعلق جو آرڈیننس لائے ہیں اس میں لکھا ہے کہ دوہری شہریت کے حامل سینٹ انتخابات کے لیے اہل ہیں اور جیتنے کے بعد وہ شہریت ترک کر سکتے ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نیتوں میں فطور ہے اور بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے۔ ان کو اپنے لوگوں پر اعتماد نہیں اور وفاقی حکومت کو خوف ہے اور اپنے لوگوں پر شک ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ان کے اس طرح کے اقدامات کرنے سے اگر اوپن ووٹنگ ہو تب بھی ان کے بہت سارے لوگ ان کے کہنے پر ووٹ نہیں دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہوگیا ہے، ایک طرف مہنگائی کا نے طوفان ہے بجلی، تیل، گیس کی نرخوں میں آئے روز اضافہ کردیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کو گیس جیسی بنیادی ضرورت سے محروم کیا گیا ہے۔ ہم نے گیس کے بحران پر اسمبلیوں میں شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی سطح پر ہونے والے اجلاسوں میں معاملہ اٹھایا ہے۔ سندھ سب سے زیادہ گیس پیدوار دینے والا صوبہ ہے، آئین کے مطابق سندھ کو گیس کا حصہ ملنا چاہیے۔ دیگر صوبوں کو بھی دیں ، ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہم سب پاکستانی ہیں اور پورا ملک ہمارا ہے،لیکن جو چیز جس صوبے سے نکلتی ہے پہلے اس کا حصہ پورا دیں۔ گندم کے بحران پر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گندم کا بحران پورے ملک میں آیا ہے اور لیکن اس کا سارا ملبہ سندھ حکومت پر ڈال دیا گیا۔ سندھ سے زیادہ گندم کی پیداوار تو پنجاب میں ہوتی ہے وہ کہاں گئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب، کے پی کے ، بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں آٹا نایاب ہے تو اس میں سندھ حکومت کا قصور ہے۔ وفاقی حکومت نے سندھ اور پنجاب کی معیاری گندم سبسڈی دیکر باہر بھجوا دی اور بعد مہنگے داموں پر غیر معیاری گندم درآمد کی جو کہ کھانے کے قابل بھی نہیں ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے صوبے میں گندم کی کاشت بڑھانے اور اسمگلنگ کو روکنے کے لئے رواں سال گندم کی سپورٹ پرائس 2 ہزار روپے فی من مقرر کی ہے ، جبکہ پنجاب میں حکومت نے 18 سو مقرر کی ہے ، جس سے انہوں نے گندم کی اسمگلنگ کا راستہ کھول دیا ہے اور خدشہ ہے آنے والے سیزن میں گندم کا شدید بحران آئے گا۔ لیکن ان نااہلوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔

  • کراچی میں اگست تک گرین لائن بس چل پڑیگی

    کراچی میں اگست تک گرین لائن بس چل پڑیگی

    وفاقی وزیر اسد عمر نے کراچی کے شہریوں کو خوش خبری سنا دی کہ کراچی میں جولائی، اگست میں گرین لائن بس چل پڑے گی گورنر ہاؤس کراچی میں 52 فائر ٹینڈرز کے ایم سی کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر اسد عمر، علی زیدی اور سابق میئر کراچی وسیم اختر نے بھی شرکت کی اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرین لائن کے لیے پروٹو ٹائپ بس جلد تیار ہو جائے گی۔

  • *کیماڑی میں دولہا کی کار پرفاٸرنگ دولہا زخمی*

    *کیماڑی میں دولہا کی کار پرفاٸرنگ دولہا زخمی*

    کیماڑی میں دولہا کی کار پرفاٸرنگ بچی جاں بحق ہو گٸی دولہا زخمی ملزم دلہن کا کزن ہے شادی کی تقریب میں شریک تھا ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کی کراچی نیوز ٹاٸمز سے گفتگو پہلے دلہن سے اسکی منگنی ہوٸی تھی۔ منگنی ٹوٹ جانے کا ملزم کو دکھ تھا۔
    ملزم کی تلاش جاری ہے۔جلد گرفتار کر لینگے۔ فدا حسین جانوری جیکسن تھانے کی حدود مسان چوک کے قریب طاہر میڈیکل سینٹر پر ملیر سے آئی ہوئی برات پر دلہن کے سگے چاچا کے بیٹے شاہد نے دلہے کی کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کمسن بچہ موقع پر ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی علاج معالجے کے لئے ضیاء الدین ہسپتال منتقل کیا گیا پولیس فائرنگ کرنے والی شخص کی تلاش میں مصروف

  • کراچی حادثات، 2 افراد ہلاک 4 زخمی

    کراچی حادثات، 2 افراد ہلاک 4 زخمی

    کراچی:ملیر کالا بورڈ ریلوے ٹریک ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ۔
    ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت واصف اختر ولد عثمان عمر61سال۔

    کراچی:بڑا بورڈ چمن سنیما کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی۔
    زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا.
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت علی ولد محمد صادق عمر23سال۔

    کراچی:ملیر کے ڈی اے خیابان محمد کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد(وجہ ہلاکت نامعلوم)۔
    لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے جناح ہسپتال منتقل کیاگیا.
    لاش کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر50سال۔

    کراچی:مومن آباد سکندر ہوٹل کے قریب فائرنگ ایک شخص شدید زخمی۔
    زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا.
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت معین اللہ ولد عبدالواجد عمر35سال۔

    کراچی:نارتھ کراچی یوپی موڑکے قریب پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی۔
    زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا.
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر22سال۔

    کراچی:بلدیہ سعید آباد بسم اللہ چوک کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت سلمان ولد سفیرعمر17سال۔

  • لال گاڑی گینگ، شہری قیمتی اشیاء سے محروم

    لال گاڑی گینگ، شہری قیمتی اشیاء سے محروم

    کراچی: ایک بار پھر لال گاڑی گینگ.

    کراچی: سفید کرولا کے بعد لال گاڑی ضلع سینٹرل میں خوف کی علامت بن گئی ۔۔

    کراچی: ایک دن میں دو سے زیادہ وارداتیں کی

    کراچی: واردات گلبرگ بلاک 12 گلی نمبر 2 میں ہوئی

    کراچی: سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے گلی سے گزرتے ہوئے لال گاڑی گینگ شہری کا تعاقب کرتا ہے

    کراچی: شہری گھر سے نکل کر دفتر کے لیے روانہ ہو رہا ہوتا ہے کے کار سوار لوٹیرے گلی میں واپس آ کے دونوں شہریوں کو لوٹ کر باآسانی فرار ہو جاتے ہیں

    کراچی: شہریوں سے لیپ ٹاپ، موبائل فون، پیسے اور دیگر قیمتی اشیاء لے کر ہوا میں اڑ جاتے ہیں

  • 100 روز میں تبدیلی کا وعدہ وفا نا ہوسکا

    100 روز میں تبدیلی کا وعدہ وفا نا ہوسکا

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن سے قبل 100 روز میں تبدیلی کا وعدہ کیا جو پورا نہ ہونے پر عوام کو مزید چھ مہینے کی نوید سنائی۔ وزیراعظم عمران خان کا یہ فرمانا کہ تبدیلی کے لیے 5 سال کا عرصہ کافی نہیں، وفاقی حکومت کی ناکامی کی دلیل ہے۔ اسکی مثال ایسی ہی ہے کہ ناچ نا جانے آنگن ٹیڑھا۔ دنیا بھر کی جمہوریتیں 4-5 سال میں عوامی فلاح کے اتنے کام کرجاتیں ہیں کہ اقتدار میں نئے آنے والوں کے لیے مشعل راہ بن جاتی ہیں۔ جبکہ پاکستان میں الٹا ہی حساب ہے، یہاں ماضی اور حال میں بلند و بانگ دعووں کیساتھ جو اقتدار میں آیا اسکی تمام توانائیاں اقتدار کی بقا کی خاطر مخالفین کو زیر کرنے اور کرپشن میں صرف ہوئیں۔ نتیجتاً اختیارات اور وسائل پر قابض لفظوں کے سوداگر بے بس عوام کو انتخابات آتے ہی پھر لفظوں کے جال میں پھنساتے ہیں۔ حکمران قوم کو بے وقوف سمجھنے کی غلطی نا کریں۔ پی ٹی آئی کی حکومت اگر انتخابی و معاشی اصلاحات سمیت صحت، تعلیم، پولیس، عدلیہ اور دیگر شعبوں میں اصلاحات پر کام کرتی تو آج نصف دور اقتدار گزر جانے کے بعد عوام کو تبدیلی کے ثمرات ملنا شروع ہوجاتے اور عمران خان کو یہ کہنے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی کے تبدیلی کے لیے 5 سال کم ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا یہ کہنا کہ پانچ سال میں تبدیلی ناممکن ہے عوام سے امید کی کرن چھین لینے کے مترادف ہے۔ اقتدار ملنے کی تیاری سیاسی جماعتوں کی جانب سے اقتدار ملنے سے قبل کی جانی چاہیے۔ موجودہ صورتحال میں پاکستان کا نظام مزید نہیں چل سکتا۔ پاک سرزمین پارٹی گرینڈ نیشنل ڈائلاگ کا مطالبہ کرتی ہے، جس میں قومی اتفاقِ رائے سے 10، 20 اور 50 سالہ اہداف کا تعین کیا جائے جس کے بعد تمام سیاسی جماعتیں اپنا پارٹی منشور پیش کر کے عوام سے مینڈیٹ لے کر اقتدار میں آئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں الیکشن سیل کے زمہ داران کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔