Baaghi TV

Category: کراچی

  • *سیکریٹری بلدیات کی 328 کرپٹ افسران کو کلین چٹ دینے کے بعد کرپٹ مافیا کے حوصلے  بلند۔*

    *سیکریٹری بلدیات کی 328 کرپٹ افسران کو کلین چٹ دینے کے بعد کرپٹ مافیا کے حوصلے بلند۔*

    سیکریٹری بلدیات کی 328 کرپٹ افسران کو کلین چٹ دینے کے بعد کرپٹ مافیا کے حوصلے مزید بلند ہوگئے۔
    بلڈرز کا لبادہ اوڑھ کر ٹھیکیدار مافیا نے پوری ہائوسنگ انڈسٹری اور اصل بلڈرز کو بدنام کرکے رکھ دیا۔
    نارتھ ناظم آباد بلاک آئی کے پلاٹ نمبر ایس سی 1 کی خستہ حال اولڈ بلڈنگ پر تیسرے غیر قانونی فلور کی تعمیرات شہریوں کی جانوں کیلئے خطرہ بن گئیں۔
    ایس بی سی اے افسران نے کارروائی کے بجائے مبینہ کروڑوں نزرانے کے عیوض انسانی جانو کا سودا کرڈالا
    ایس بی سی اے کے کرپٹ افسران اور ٹھیکیدار مافیا کی ملی بھگت سے شہر قائد میں غیرقانونی تعمیرات کا سونامی آگیا،گلی گلی پورشنز کی بڑے پیمانے پر جاری تعمیرات کے ساتھ ساتھ خستہ حال اورخطرناک عمارتوں پر جاری اضافی فلورز کی تعمیرات سندھ حکومت اور تحقیقاتی اداروں کیلئے سوالیہ نشان بن گئی،نارتھ ناظم آباد بلاک آئی کے پلاٹ نمبر ایس سی1 سیلانی مارکیٹ نامی کئی سال پرانی خستہ حال اولڈ بلڈنگ پر اضافی تیسرے فلور کی جاری تعمیرات سے شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے، خطرناک تعمیرات کیخلاف کارروائی کے بجائے افسران بھاری نذرانے وصول کرکے سرپرستی کرنے لگے، ایس بی سی اے کے 328 کرپٹ افسران کیخلاف تحقیقات بند کرکے کلین چٹ دینے والے سیکریٹری بلدیات نجم شاہ پر سہولت کاری کے الزامات عائد کئے جانے لگے،شہری حلقوں کا عدالت عظمی اور وزیر اعلی سندھ سمیت وفاقی تحقیقاتی اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت محکمہ بلدیات اور ڈی جی ایس بی سی اے کی مبینہ آشیرباد سے شہر قائد میں غیرقانونی تعمیرات کا 20 سالہ ریکارڈ توڑ دیا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری بلدیات نجم شاہ کی جانب سے ایس بی سی اے کے328کرپٹ افسران کیخلاف تحقیقات بند کرکے انہیں کلین چٹ دیئے جانے کے بعد شہر میں غیر قانونی تعمیرات میں مزید تیزی آگئی ہے اور کرپٹ افسران کے حوصلے مزید بلند ہوگئے ہیں،ذرائع کے مطابق تمام ٹاﺅنز میں گلی گلی غیر قانونی تعمیرات کا سونامی آیا ہوا ہے اور شہر کا انفراسٹرکچر تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ کرپٹ افسران اور ٹھیکیدار مافیا شہریوں کی قیمتی جانوں سے بھی کھیلنے لگے ہیں،نارتھ ناظم آباد کے بلاک آئی پلا ٹ نمبر ایس سی1 پر کئی سال قبل تعمیر کی گئی سیلانی مارکیٹ نامی خستہ حال اور خطرناک اولڈ بلڈنگ پر اضافی تیسرے فلورز کی تعمیرات تیزی سے شروع کردی گئی ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے نذرانوں کے عیوض مذکورہ کمرشل بلڈنگ پر ایک درجن سے زائد فلیٹس تعمیر کئے جارہے ہیں جبکہ مذکورہ بلڈنگ کی بنیادیں اپنی پرانی تعمیرات کو بمشکل سنبھالے ہوئے ہیں اس پر اضافی فلورز کی تعمیرات انسانی جانوں کیلئے انتہائی خطرناک ہوکر رہ گئی ہیں،علاقہ مکینوں کے مطابق اس سلسلے میں ایس بی سی اے حکام کو آگاہ کیا گیا تاہم کارروائی کرنے کے بجائے کرپٹ افسران نے شہریوں کی درخواست ردی کی نذر کردی ہیں،مذکورہ سیلانی مارکیٹ نامی خستہ حال بلڈنگ پر کھلے عام جاری غیر قانونی تعمیرات سندھ حکومت اور تحقیقاتی اداروں سمیت ایس بی سی اے حکام کیلئے سوالیہ نشان بن گئی ہیں ،واضح رہے کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات کرنے والی ٹھیکیدار مافیا نے بلڈرز کا روپ دھار کراصل تعمیرات کرنے والے بلڈرز اور ہاﺅسنگ وتعمیرات سے وابستہ انڈسٹری کو بدنام کرکے رکھ دیا ہے،اس سلسلے میں ایسوسی ایشن بلڈرز اینڈ یولپرز کے نمائندوں نے واضح کیا ہے کہ گلی گلی پورشن اور غیرقانونی تعمیرات کرنے والی مافیا کا بلڈرز سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ ٹھیکیدار مافیا ہے جو کہ کرپٹ افسران کے ساتھ مل کر شہرکے انفراسٹرکچر کی تباہی اور شہریوں کی جانوں سے کھیلنے میں مصروف ہے۔

  • *کراچی میں تیز رفتار گاڑی کی  رینجرز موبائل کو ٹکر ایک اہلکار   جاں بحق*

    *کراچی میں تیز رفتار گاڑی کی رینجرز موبائل کو ٹکر ایک اہلکار جاں بحق*

    کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں تیز رفتار گاڑی رینجرز موبائل سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق تیز رفتار گاڑی نے شرافی گوٹھ پل پر رینجرز موبائل کو ٹکر ماری، حادثے میں رینجرز کے دیگر اہلکار اور کار میں سوار 4 افراد زخمی ہوئے پولیس کے مطابق رینجرز اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔

  • *گجر نالے پر قائم غیرپختہ تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا*

    *گجر نالے پر قائم غیرپختہ تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا*

    گجر نالہ سے غیر پختہ تجاوزات ہٹانے کا عمل جمعہ کو مکمل ہوگیا، کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کردی کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر نے بتایا کہ انسداد تجاوزات ٹیموں نے خاموش کالونی سے حاجی مرید گوٹھ تک 4 کلو میٹر کے فاصلے پر غیر پختہ تجاوزات ہٹادیں، جو گجر نالے کا اختتامی مقام ہے کے ایم سی محکمہ انسداد تجاوزات کا شعبہ کچی آبادی اور ضلعی انتظامیہ ہفتہ کو غیرپختہ تجاوزات کی موجودگی کا جائزہ لینے کیلئے گجر نالے کے تمام راستوں کا سروے کریں گے کے ایم سی کی ٹیمیں کل مشینری کے ساتھ ساتھ سائٹ پر سروے کریں گی اور گجر نالے کے راستے میں جہاں ضرورت ہو وہاں موجودگ تجاوزات کو مسمار کردیں گے بشیر صدیقی کا کہنا ہے کہ کے ایم سی ٹیموں نے گجر نالہ کے دونوں اطراف سے غیر پختہ تجاوزات میں جھونپڑیوں، مویشیوں کے فارمز، لکڑی کے گوداموں اور غیر کنکریٹ ڈھانچوں کو ہٹادیا انہوں نے کہا کہ انسداد تجاوزات ٹیمیں گجر نالے میں متعلقہ محکمے کی جانب سے لگائے گئے نشانات کے مطابق کنکریٹ مکانات (پختہ تجاوزات) کو مسمار کرنے کیلئے اپنا کام شروع کریں گی این ای ڈی کی تکنیکی رپورٹ کے مطابق برساتی نالے کے دونوں اطراف 4 ہزار کے قریب غیر قانونی مکانات موجود ہیں، جنہیں گجر نالے کو وسعت دینے کیلئے منہدم کیا جارہا ہے
    کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر نے کہا کہ کا رپوریشن نے گجر نالے پر انسداد تجاوزات کے تیز رفتار آپریشن کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہےابتدائی طور پر کے ایم سی نے نالے کے دونوں سروں سے پختہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے دو ٹیمیں تشکیل دی ہیں، ٹیموں کی تعداد میں 4 سے 6 تک بڑھائی جائے گی گجر نالے پر انسداد تجاوزات آپریشن 8 فروری کو شروع کیا گیا تھا، 5 دن کے دوران کے ایم سی نے نالہ سے غیر پختہ تجاوزات کو ہٹا دیا گجر نالے کی کل لمبائی تقریباً 13 کلومیٹر ہے، جو دونوں اطراف 26 کلو میٹر بنتی ہے، یہ کراچی کا سب سے طویل برساتی پانی کا نالہ ہے جو نیوکراچی نالہ اسٹاپ کے قریب نورانی محلہ سے شروع ہوکر لیاقت آباد ٹاؤن کے عقب میں حاجی مرید گوٹھ پر ختم ہوتا ہے اس سے قبل کے ایم سی نے محمود آباد میں منظور کالونی سے غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کیا تھا، آپریشن میں تقریباً ایک ماہ کا عرصہ لگا، اس نالے کی لمبائی 8 کلو میٹر کے قریب ہے۔

  • موٹرسائیکل لفٹر، منشیات فروش، اسٹریٹ کرمنل اور گداگروں کا صفایا، کراچی ڈیفنس پولیس

    موٹرسائیکل لفٹر، منشیات فروش، اسٹریٹ کرمنل اور گداگروں کا صفایا، کراچی ڈیفنس پولیس

    ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نزیر شیخ کی خصوصی ہدایت پر ڈیفنس پولیس کی موٹرسائیکل لفٹر منشیات فروش و اسٹریٹ کرمنل اور گداگروں کے خلاف کارروائیاں

    ڈیفنس پولیس نے تین مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا

    قیوم آباد کے علاقے سے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم شعیب ندیم ولد ریاض احمد خان کو گرفتار کرلیا

    گرفتار ملزم کے قبضے سے تھانہ ٹیپوسلطان کی حدود سے چوری شدہ موٹرسائیکل KIF-1670 برآمد

    ملزم شعیب ندیم کے قبضے سے تھانہ بوٹ بیسن کی حدود سے چوری شدہ موٹرسائیکل KLI-2636 بھی برآمد کرلیا

    ایس ایچ او ڈیفنس کے مطابق گرفتار ملزم ماضی میں موٹرسائیکل چوری اسٹریٹ کرائم سمیت مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے

    پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 127/2021 بجرم دفعہ 411/413/397 پاکستان پینل کوڈ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے

    گرفتار ملزم کو مزید کارروائی کےلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے

    دوسری کارروائی انٹیلیجنس بیس پر قیوم آباد میں کی گئی

    کارروائی کے دوران منشیات فروشی و اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

    ملزم ریاض خان ولد شیر محمد کے قبضے سے ڈیڑھ کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول برآمد

    ملزم ماضی میں منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے

    ڈیفنس پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 128/2021 بجرم دفعہ 6/9C انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت درج کردیا ہے

    ایف آئی آر نمبر 129/2021 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے

    اعلیٰ افسران کی ہدایت پر معصوم بچوں کو نشہ آوور دوا پلا کر بھیک مانگنے والوں کے خلاف کارروائی

    کارروائی کے دوران ایک۔خاتون رابعہ زوجہ مہدی حسن, جمال ولدخیر بخش , محمد خان ولد حیدر خان کو گرفتار کرلیا

    پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 124/2021 اور 125/2021 بجرم دفعہ 337-J گداگری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے

    تمام ملزمان کو مزید کارروائی کےلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا ہے

  • کراچی حادثات، 3 افراد ہلاک 12 زخمی

    کراچی حادثات، 3 افراد ہلاک 12 زخمی

    کراچی:کینٹ اسٹیشن للی بریج کے قریب ٹریفک حادثہ01شخص ہلاک و08 افراد زخمی۔
    ہلاک و زخمی ہونے والے افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت (ہلاک )مطیع الرحمٰن ولد خانی رحمان عمر23سال،(زخمی )شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر20,20,56,20,35,30,40,18سال۔

    کراچی:بنارس رحمان ہسپتال کے قریب فائرنگ ایک شخص شدید زخمی عباسی ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت میاں سید قوی ولد میاں سید گوہرعمر55سال۔

    کراچی:اورنگی ٹاﺅن فرنٹیئرکالونی نمبر 03 کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی عباسی ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت امجد ولد میر محمد عمر36سال۔چھیپا ذرائع۔

    کراچی:عائشہ منزل پل کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص ہلاک ۔
    ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
    ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اختر ولد بشیر عمر25سال۔

    کراچی:قصبہ کالونی 2.5نمبر کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی عباسی ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت صفدر ولد سودا گرعمر55سال۔

    کراچی:نیوکراچی گودھرا چوک کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد(وجہ ہلاکت نامعلوم)۔
    لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کیاجارہا ہے۔
    لاش کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر40سال۔

    تازہ ترین:
    کورنگی 3 نمبر پی ایس او کے پمپ کے پاس کار پر فائرنگ.ایک گولی پیٹ پر لگی ہے اشفاق نام سے شناخت ہوئی ہے عمر 45 سال،
    ایک شخص ہلاک جناح اسپتال منتقل کیا جارہا ہے.

  • ایم کیوایم کی جانب سے تاحال سینیٹ ٹکٹس کا فیصلہ نہ ہوسکا

    ایم کیوایم کی جانب سے تاحال سینیٹ ٹکٹس کا فیصلہ نہ ہوسکا

    کراچی: ایم کیوایم کی جانب سے تاحال سینیٹ ٹکٹس کا فیصلہ نہ ہوسکا، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی جانب سے تاحال سینیٹ انتخابات میں ٹکٹ دینے کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان 10 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گی۔ جنرل نشست پر فیصل سبزواری، عامر خان، رؤف صدیقی، کاعذات جمع کروائیں گے۔

    مزید تفصیلات کے مطابق عبدالقادر خانزادہ اور ظفر جمالی کے کاغذات بھی جنرل نشست پر جمع کروائے جائیں گے۔

    خواتین کی مخصوص نشست پر نسرین جلیل اور خالدہ طیب کے فارم جمع کروائے جائیں گے۔ جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لئے شہاب امام، اقبال قادری اور رؤف صدیقی کے فارم جمع کروائے جائیں گے۔

    کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا فیصلہ متحدہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، سندھ اسمبلی میں متحدہ اراکین کی تعداد 21 ہے۔

  • شہاب الدین مارکیٹ سے تجاوزات ختم کردی گئی، ایڈمنسٹریٹر کراچی

    شہاب الدین مارکیٹ سے تجاوزات ختم کردی گئی، ایڈمنسٹریٹر کراچی

    کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمدنے کہا ہے کہ شہاب الدین مارکیٹ کے داخلی راستے اور اطراف سے تمام تجاوزات ختم کردی ہیں جس سے یہاں کاروبار کی راہ میں حائل رکاوٹ دور ہوگئی ہے، شہاب الدین مارکیٹ یونین کے عہدیداران سے وعدے کے مطابق خصوصی آپریشن کیا گیا جس کے دوران مارکیٹ میں بنایا گیا غیرقانونی ہوٹل،تندور، ٹی شاپس اور دیواریں مسمار کردی گئیں اور ٹھیلے اور کیبن وغیرہ ضبط کرلئے گئے ہیں، تجاوزات کے خاتمے کے بعد مارکیٹ کی چار دیواری کو اونچا کرکے ایسے انتظامات کئے جائیں گے کہ یہاں دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہوسکیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ اسٹیٹ / اینٹی انکروچمنٹ کی جانب سے صدر میں شہاب الدین مارکیٹ میں کئے گئے انسداد تجاوزات کے آپریشن کا جائزہ لیتے ہوئے کیا، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ شہاب الدین مارکیٹ کی تعمیر کے پہلے مرحلے میں 425 دکانیں شاپ کیپرز کو الاٹ کی گئی تھیں تاہم تجاوزات اور دیگر وجوہات کے باعث یہ لوگ یہاں کاروبار نہیں کر پارہے تھے، ان دکانداروں کو 2007ء میں مارکیٹ کی ازسرنو تعمیر کے لئے لائنز ایریا میں عارضی طور پر منتقل کیا گیا تھا جہاں سے انہیں مارکیٹ میں واپس لانے کے لئے دکانیں الاٹ کی گئی تھیں، تجاوزات کے خاتمے سے مارکیٹ کے داخلی راستے پر قائم ہر قسم کی رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں اور اب امید ہے کہ شہاب الدین مارکیٹ کے الاٹیز یہاں آکر اپنا کاروبار اطمینان سے کرسکیں گے،ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ شہاب الدین مارکیٹ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام ایک اہم کاروباری جگہ ہے جو شہر کے قلب صدر میں واقع ہے اس مارکیٹ کو کاروبار کے لئے دوبارہ فعال بنانے کی ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے جس کے لئے تمام ضروری اقدامات عمل میں لائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ شہریوں اور کاروباری برادری کو سہولیات فراہم کرنا بلدیہ عظمیٰ کراچی کی بنیادی ذمہ داری ہے لہٰذا ایسا ماحول بنایا جا رہا ہے جس میں دکانداروں اور خریداروں دونوں کے لئے سہولیات اور آسانیاں موجود ہوں، دریں اثناء جمعہ کی صبح ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کی خصوصی ہدایت پر سینئر ڈائریکٹر انسدادتجاوزات بشیر صدیقی کی نگرانی اور ڈائریکٹر انسداد تجاوزات ضلع جنوبی و ڈائریکٹر اسٹیٹ عمران صدیقی کی سربراہی میں شہاب الدین مارکیٹ صدر کے داخلی راستوں اور اطراف میں قائم غیرقانونی تجاوزات کے خلاف ایک بڑا آپریشن کیا گیا جس میں ہر قسم کی تجاوزات کو ختم کرکے مارکیٹ میں آمدورفت کے راستوں کو تجاوزات سے پاک کردیا گیا، اس آپریشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر انسداد تجاوزات آصف جیٹھا، نعمان احمد، پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کے علاوہ محکمہ اسٹیٹ و انسدادتجاوزات کے عملے نے شرکت کی۔

  • کراچی آرٹس کونسل میں ڈانس جنکشن کا انعقاد

    کراچی آرٹس کونسل میں ڈانس جنکشن کا انعقاد

    آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے رقص میں دلچسپی لینے والے فن کاروں کے لئے” ڈانس جنکشن“ پروگرام کا انعقاد

    آرٹس کونسل کراچی کا رقص کے فروغ کے لئے ”ڈانس جنکشن“ جیسے پروگرام کا انعقاد ،اُبھرتے ہوئے ڈانسرز کیلئے زبردست پلیٹ فارم ہے ،معروف کوریو گرافر و ڈانسر وہاب شاہ

    کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے دو روزہ ”ڈانس جنکشن“ کا اہتمام کراچی آرٹس کونسل میں کیا گیا ۔ڈانس جنکشن کا انعقاد معروف کوریو گرافر و ڈانسر وہاب شاہ کے تعاون سے کیا گیا۔ پروگرام میں کراچی کے مختلف ڈانسرز نے حصہ لیا۔اس موقع پر فنکاروں نے اپنے فن کا بھرپور اظہار کیا ۔ڈانس جنکشن پروگرام کی جیوری میں معروف کوریو گرافر وہاب شاہ،آرٹس کونسل کراچی ڈانس اکیڈمی کے ہیڈ مانی چاو¿ اور معروف کوریو گرافر عبدالغنی شامل تھے ۔ تینوں ججز نے نوجوانوں کو ڈانس سے متعلق مختلف باریکیاں سمجھائیں ۔اس موقع پر وہاب شاہ نے کہا کہ ہم صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں یہ پلیٹ فارم مہیا کیا کہ ہم نئے آنے والے ڈانسرز کی صلاحتیں اجاگر کر سکے۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ وہ فن کار جنہیں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع نہیں ملتا وہ یہاں سے استفادہ کرسکیں ۔آرٹس کونسل کراچی ڈانس اکیڈمی کے ہیڈ مانی چاو¿ نے کہا کہ کرونا وبا کے بعد جہاں بہت سے شعبے متاثر ہوئے وہیں ڈانسرز کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔صدر آرٹس کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے موقع دیا کہ ہم ان فنکاروں تک پہنچ سکے ہیں جو اس فیلڈ میں کچھ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

  • کے یو جے کا صحافیوں کے حق میں ایک عظیم قدم،  ویب سائٹ متعارف کروادی

    کے یو جے کا صحافیوں کے حق میں ایک عظیم قدم، ویب سائٹ متعارف کروادی

    کے یو جے نے اپنی ویب سائٹ کا اجرا کردیا جس کی مدد سے بیروزگار صحافیوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے میں مدد ملے گی- ارکان ویب سائٹ پر موجود شاندار فیچر سے اپنی فیس بھی ادا کرسکیں گے- ای او بی آئی میں رجسٹریشن اور کم تنخواہ کے قانون پر عملدرآمد سے متعلق معلومات بھی اکھٹا ہوسکیں گی-

    کراچی یونین آف جرنلسٹس نے اپنی ویب سائٹ کا اجرا کردیا ہے ویب سائٹ کے ذریعے بیروزگار صحافیوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا جاسکے گا- جبکہ صحافیوں کی ای او بی آئی میں رجسٹریشن اور میڈیا ہاوسز میں کم از کم تنخواہ کے قوانین پر عملدرآمد سے متعلق معلومات بھی اکھٹی ہوسکیں گی- کے یو جے کی ویب سائٹ میں فیس کی ادائیگی کا شاندار فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے- جس کے بعد ارکان کی یہ شکایت ختم ہوجائے گی کہ فیس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ان کا نام ووٹر لسٹ میں شامل ہونے سے رہ گیا ہے- ویب سائٹ کے ایک اور شاندار فیچر کے ذریعے ارکان کی تاریخ پیدائش سے ان کی عمر کا تعین کرکے 60 سال پورے ہوتے ہی ان کا نام ازخود ووٹر لسٹ میں شامل ہوجائے گا۔ ویب سائٹ کے ذریعے ارکان کی اسکروٹنی میں بھی مدد ملے گی ۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کے یو جے کی ویب سائٹ کا ایڈریس www.kuj.net.pk ہے ارکان کی آسانی کے لیے
    www.kuj.com.pk کا ڈومین بھی لے لیا گیا ہے ارکان دونوں ایڈریسز سے اس ویب سائٹ کو وزٹ کرسکیں گے۔

    ویب سائٹ پر کراچی یونین آف جرنلسٹس کی تاریخ پر مبنی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سابق سیکریٹری جنرل حبیب خان غوری کا مضمون "کے یو جے کا جنم” انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں موجود ہے جبکہ پی ایف یو جے کے عظیم رہنما سابق صدر منہاج برنا کا پی ایف یو جے کی تاریخ پر لکھا گیا مضمون ” ایک تحریک جو پی ایف یو جے کہلائی” بھی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ ویب سائٹ پر پی ایف یو جے کا آئین انگریزی جبکہ کے یو جے کا آئین انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں موجود ہے۔ ویب سائٹ پر الگ سے پی ایف یو جے کا ٹیب بنایا گیا ہے جس میں پی ایف یو جے کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے ارکان کے نام مع تصویروں کے موجود ہیں اسی کالم میں دیگر یو جیز کا ٹیب بھی بنایا گیا ہے جہاں تمام یوجیز کے لوگوز ڈال دیے گئے اور ان کی ایگزیکٹو کونسلز بھی وہاں موجود ہوں گی ۔ ارکان کو کے یو جے سے متعلق سرگرمیاں اس ویب سائٹ پر ملیں گی ویب سائٹ پر کے یو جے کے ٹیب میں تمام پریس ریلیز جبکہ گیلری میں کے یو جے کی اب تک کی تمام سرگرمیوں کی تصاویر موجود ہیں۔ ویب سائٹ پر نیوز کے فولڈر میں ناصرف کے یو جے بلکہ پی ایف یو جے سمیت تمام یو جیز کی سرگرمیاں نیوز کی صورت میں فراہم کی گئی ہیں جنہیں کسی بھی سوشل میڈیا اکاونٹ پر ون کلک کے ذریعے شیئر کیا جاسکتا ہے۔ ویب سائٹ کو کے یو جے کے سوشل میڈیا اکاونٹس سے لنک کیا گیا ہے اور ارکان سوشل میڈیا لنکس پر کلک کرکے کے یو جے کے فیس بک، ٹوئٹر یا یو ٹیوب چینل پر وزٹ کرسکیں گے۔

    ویب سائٹ پر ناصرف کے یو جے کی موجود ایگزیکٹو کونسل اور کمیٹیوں کے ارکان کے نام مع تصاویر موجود ہیں بلکہ 1973 ، 1994 یا 2016 میں کون کے یو جے کی ایگزیکٹو کونسل میں تھا یہ معلومات بھی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ کے یو جے کی ویب سائٹ پر ارکان کی سہولت کے لیے تمام میڈیا ہاوسز کے لنکس دیے گئے تاکہ ارکان ویب سائٹ پر رہتے ہوئے اپنے من پسند نیوز چینلز دیکھ سکیں اور اخبار پڑھ سکیں۔ ویب سائٹ پر کے یو جے کی سرگرمیوں کی مختلف چینلز پر نشر یا اخبارات میں شایع ہونے والی خبریں بھی موجود ہیں جبکہ موجودہ مجلس عاملہ کی جانب سے کرائی گئی تربیتی ورکشاپس اور آئندہ آنے والی ورکشاپس سے متعلق معلومات بھی ارکان کو ویب سائٹ سے مل سکتی ہیں۔ ویب سائٹ کو کوئی بھی شخص وزٹ کرسکے گا لیکن چند فیچرز صرف کے یو جے کے ارکان کے لیے ہوں گے جن کے لیے ویب سائٹ پر سائن ان کا آپشن رکھا گیا ہے جس کے بعد وہ بذریعہ پاسورڈ ویب سائٹ پر لاگن ہوسکیں گے کراچی یونین آف جرنلسٹس نے اپنے ارکان سے درخواست کی ہے کہ وہ ویب سائٹ کا ضرور وزٹ کریں اور خود کو ویب سائٹ پر رجسٹر کرائیں۔

  • سرکاری زمینوں پر قابض افراد کے خلاف آپریشن جاری،  ناجائزمکانات اوردیواریں مسمار کردیں

    سرکاری زمینوں پر قابض افراد کے خلاف آپریشن جاری، ناجائزمکانات اوردیواریں مسمار کردیں

    کراچی میں بن قاسم ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں محکمہ روینیو کی لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن کیے گئے-

    ڈپٹی کمشنر ملیر گھنور علی لغاری کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بن قاسم منشاد شاھانی اور مختیار کار فرحان جتوئی نے آپریشن کی نگرانی کی۔ اسٹنٹ کمشنر منشاد شاھانی اور مختیار کار فرحان جتوئی کے بقول ناکلاس 305 اور دیھ کوٹئئڑو میں سرکاری زمینوں پر قبضہ کر کے بنائے گئے مکانات اور دیواریں مسمار کردی۔ آپریشن میں 50 کروڑ مالیت کی 80 ایکڑ زمین سے قبضہ واگزار کروالیا گیا۔ آپریشن میں اینٹی انکروچمنٹ پولیس بھی ھئوی مشینری کے ہمراہ محکمہ روینیو کے ساتھ آپریشن میں شامل تھی- سرکاری زمینوں پر قابض افراد کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔