Baaghi TV

Category: کراچی

  • *پاکستان میں پہلی دفعہ کوریا سے امپورٹ کی جانے والی الیکٹرک کاریں حادثے کا شکار*

    *پاکستان میں پہلی دفعہ کوریا سے امپورٹ کی جانے والی الیکٹرک کاریں حادثے کا شکار*

    پاکستان میں پہلی دفعہ کوریا سے امپورٹ کی جانے والی الیکٹرک کاریں عوام تک پہنچنے سے قبل ہی حادثے کا شکار دولت پور کراچی سے لاہور کاریں لے کر جانے والا ٹرالر الٹ گیا ایک درجن سے زائدالیکٹرک کاریں تباہ ہو گئیں موٹروے پولیس کے مطابق دولت پور قومی شاہراہ دینومشین اسٹاپ پر کراچی سے لاہور جانے والا ٹرالر تیز رفتاری کے باعث اچانک الٹ گیا ٹرالر میں لوڈ ایک درجن الیکٹرک کاریں جو کہ کوریا سے امپورٹ کی گئی تھیں اور پاکستان میں پہلی بار یہ کاریں متعارف کروائی جارہی تھیں یتباہ ہونے والی ایک کار کی قیمت 90 لاکھ بتائی جاتی ہے یہ چارجنگ کاریں پہلی بار پاکستان آئی ہیں۔

  • *کراچی گلشن حدید میں فرسٹ ائیر کی طالبہ کالج کے باہر سے اغواء*

    *کراچی گلشن حدید میں فرسٹ ائیر کی طالبہ کالج کے باہر سے اغواء*

    کراچی: گلشن حدید میں فرسٹ ائیر کی طالبہ کالج کے باہر سے اغواء, اغواء کے بعد پانچ افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا ملزمان طالبہ کو ڈیفنس تھانے کی حدود میں پھینک کر چلے گئے مددگار 15پر اطلاع کے بعد بچی کے والد سے رابطہ ہوا
    متاثرہ بچی بن قاسم کے علاقہ شاہ ٹاون کی رہائشی ہے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، دو ملزمان گرفتار ایس پی ملیر واقع گلشن حدید کالج پہنچ گئے دوسری جانب دو ملزمان گرفتار ہیں جن میں فواد اور سمیع شامل ہیں جبکہ سمیع مرکزی ملزم ہے مزید گرفتاریوں کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے ڈی ایس پی بن قاسم اعظم بلوچ،ایس ایچ او اسٹیل ٹاون،ایس آئی او اسٹیل ٹاون شامل ہیں ۔

  • *کراچی سندھ ہائیکورٹ نے 1300سے زائد ویکسینیٹرز کی بھرتی غیرقانونی قراردے دی*

    *کراچی سندھ ہائیکورٹ نے 1300سے زائد ویکسینیٹرز کی بھرتی غیرقانونی قراردے دی*

    کراچی سندھ ہائیکورٹ نے 1300سے زائد ویکسینیٹرز کی بھرتی غیرقانونی قراردے دی اور نئے امیدواروں سے دوبار انٹرویوز لینے کا حکم دے دیا سندھ ہائیکورٹ میں نومبر2019میں 1300سے زائد ویکسینیٹرز کی بھرتیوں کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی درخواست گزارکا مؤقف تھا کہ 2018میں جاری بھرتیوں کیلئے اشتہار جاری کیا گیا ،این ٹی ایس میں 60 سے کم یا زیادہ نمبر والوں کو یوسی سطح پر بھرتی کیا گیا تھا ،بھرتیوں میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں ہوئیں ہیں عدالت نے 1300سے زائد ویکسینیٹرز کی بھرتی کو غیرقانونی قراردیتے ہوئے نئے امیدواروں سے دوبار انٹرویوزلینے کا حکم دے دیا
    عدالت نے سندھ حکومت کو ویکسینیٹرز ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قائم کرنےکاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

  • *وفا قی حکومت کے وزراءاور ترجمانوں کے سافٹ ویئر میں مسئلہ ہے۔سید ناصر حسین شاہ*

    *وفا قی حکومت کے وزراءاور ترجمانوں کے سافٹ ویئر میں مسئلہ ہے۔سید ناصر حسین شاہ*

    سینیٹ الیکشن شیڈول عجلت میں جا ر ی کیا گیا شیڈول میں مختصر وقت دیا گیا ہے۔
    الیکشن کمیشن سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ سینیٹ الیکشن کے شیڈول پر نظر ثا نی کر ے
    کرا چی 12فروری ۔صو با ئی وزیر اطلا عا ت و بلدیا ت سید نا صر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن شیڈول عجلت میں جار ی کیا گیا ،شیڈول میں مختصر وقت دیا گیا ہے الیکشن کمیشن سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ سینیٹ الیکشن کے شیڈول پر نظر ثا نی کرے ۔انہو ں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن پر اعترا ض نہیں کر سکتے وہ ہما ر ے لئے قا بل احترا م ادا ر ہ ہے لیکن فا رم جمع کروانے اور مہم کے لئے وقت کم دیا گیا ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے ٹمبر ما رکیٹ میں رمضا ن بلڈنگ کے متا ثرین میں سندھ حکومت کی جا نب سے امدادی چیک تقسیم کر نے کے بعد میڈیا کے سوالو ں کے جوا با ت دیتے ہو ئے کیا ۔ ایک سوال کے جواب انہو ں نے کہا کہ آج کل میں جو ویڈیو آئی ہے اس سے کھل کے با ت سامنے آگئی ہے کہ اس وقت کی پی ٹی آئی کی صو با ئی حکومت نے اپنے لو گو ں کو پیسے دیئے ۔انہو ں نے کہا کہ سر ما یہ دا رو ں کو پی ٹی آئی کے ٹکٹ دیئے گئے اور ان سے پیسے لیکر اپنے ہی ایم پی ایز کو دیئے گئے اب یہ دو سرو ں پر الزا م لگا تے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ 2018میں وزیر اعظم صا حب کی تقریر کی ویڈیو مو جو د ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں انہو ں نے وہ ویڈیو دیکھی ہے جس میں لو گ پیسے گن رہے ہیں پھر انہی لو گو ں کو پا ر ٹی کے ٹکٹ دیئے گئے اور ایک کو تو وزیر بنا دیا اور انہیں محکمہ قا نو ن کا قلم دا ن سو نپ دیا گیا ۔انہو ں نے کہا کہ اس وقت یہ ویڈیو جا ر ی کر کے سپریم کو ر ٹ پر دبا ﺅ ڈالنے کی کو شش کر رہے ہیں، اس وجہ سے یہ ایسی حر کتیں کر رہے ہیں ویڈیو کے پیچھے بڑ ی کہا نی ہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ وفا قی ; کے وزرا ءاور تر جما نو ں کے سافٹ ویئر میں مسئلہ ہے اپنی نا اہلی کا سا را الزام سندھ حکومت پر ڈال دیتے ہیں انہو ں نے کہا کہ گندم کے معاملے پر وفا قی حکومت نے کو تا ہی کا مظا ہرہ کیا، گندم کا بحرا ن صر ف سندھ میں ہو تو بلکل سا ر ی ذمہ دا ر ی سندھ حکومت کی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ انکے اپنے وفا قی وزیر فخر اما م نے فلو ر آف دی ہا ﺅ س پر کہا تھا کہ پنجا ب کی سا ٹھ لا کھ گندم کی بو ریا ں غا ئب ہیں ۔گندم اسمگل ہو ئی، سر حدیں تو وفا ق کی ذمہ دا ر ی میں ہیں ۔صو با ئی وزیر نے کہا کہ وفا قی حکومت نے سندھ اور پنجا ب کی معیا ر ی گندم کو سبسڈی دے کر برآ مد کرا یا اور بعد میں گندم بحرا ن پیدا کر کے مہنگی اور نا کا رہ گندم درآمد کی گئی، جس کا آٹا کھا نے کے قا بل بھی نہیں ہے۔ انہو ں نے کہا کہ مو جو دہ حکومت الزا ما ت اور انتقام کی حکومت ہے جب انکی کا ر کر دگی پو چھتے ہیں تو الزا ما ت شرو ع کر دیتے ہیں ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ غیر قا نو نی تعمیرا ت کے خلا ف آپریشن سپریم کو ر ٹ کے احکا ما ت پر دو ما ہ سے زائد عر صے سے جاری ہے ۔ہم کسی سے زیا دتی نہیں کر تے اور نہ کسی کو زیادتی نہیں کر نے دینگے، قا نو ن سے کو ئی مبر ا نہیں اگر غیر قا نو نی کا م ہو گا تو کاروائی ہو گی ۔

  • *حلیم عادل شیخ اور دیگر کے ملیر میں فارم ہاوسز کے خلاف کارروائی کا معاملہ*

    *حلیم عادل شیخ اور دیگر کے ملیر میں فارم ہاوسز کے خلاف کارروائی کا معاملہ*

    پی ٹی آئی کے رہنما اور قائد حزب اختلاف صوبائی اسبملی سندھ حلیم عادل شیخ اور دیگر کے ملیر میں فارم ہاوسز کے خلاف کارروائی کا معاملہ حلیم عادل شیخ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا عدالت نے ملیر میں فارم ہاوسز گرانے پر عبوری حکم امتناعی جاری کردیا عدالت نے چیف سیکرٹری و دیگر فریقین کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردئے عدالت نے سماعت 23 فروری تک جواب طلب کرلیا عدالت نے عظیم شیخ اور طارق قریشی کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور کردی حکومت نے انتقامی کارروائی کی ہے، سپریم کورٹ فیصلے کا غلط مطلب نکال کر کارروائی کی گئی،خواجہ شمس الاسلام ایڈووکیٹ حلیم عادل شیخ عدالت نے آئندہ سماعت تک متعلقہ حکام کو کارروائی کرنے سے بھی روک دیا ۔

  • حیران کن زریعےسے منشیات بحرین بھیجنے کی کوشش، مگر ناکامی کا سامنا ہوا!!!

    حیران کن زریعےسے منشیات بحرین بھیجنے کی کوشش، مگر ناکامی کا سامنا ہوا!!!

    خشک میوہ جات کی آڑ میں 4 کروڑ روپے کی منشیات بحرین بھیجنے کی کوشش ناکام ہو گیی۔
    کراچی میں کسٹم نے خشک میوہ جات کے پارسل کی آڑ میں 4 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی منشیات بحرین بھیجنے کی کوشش ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز جناح ائیرپورٹ نے پاکستان پوسٹ ایکسپریس میل سروس ایکسپورٹ شارع فیصل پر ایک کامیاب کارروائی میں پاکستان سے خشک میوہ جات پارسل کی آڑ میں منشیات بھیجنے کی کوشش ناکام بنادی۔
    ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انعام وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان سے بذریعہ پارسل 14 سیل شدہ ٹن پیک کے ذریعے ایمیٹامائن کرسٹل بحرین بھیجی جارہی تھی، 14 سیل شدہ ٹن پیک میں برآمد شدہ ایمیٹامائن کرسٹل کا وزن 4.10 کلو گرام ہے جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 4 کروڑ 10 لاکھ روپے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 14 ٹن پیک پر مشتمل یہ پارسل کراچی کے رہائشی محمد علی نامی شخص نے بک کرایا تھا جسے گرفتار کرکے مجاز عدالت سے ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔حکام نے کسٹمز/نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

  • *سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے لینڈ اسکینڈل کا انکشاف*

    *سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے لینڈ اسکینڈل کا انکشاف*

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے لینڈ اسکینڈل کا انکشاف
    مقدمے کی سماعت کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ کے ڈی اے کے پاس اسکیم 36 کی 2000 ایکڑ اراضی کی لیز کا اختیار ہی نہ تھا اسکیم 36 پر کراچی کا اہم ترین علاقہ گلستان جوہر اور دیگر علاقے آباد ہیں اس انکشاف کے بعد کے ڈے اے نے بلڈرز ، اداروں اور افراد کو زمین کیسے فروخت کی؟ قانونی سوال پیدا ہو گیا یہ انکشافات سندھ ہائیکورٹ میں دائر مقدمہ نمبر 2137/2020 میں سامنے آئے عدالت نے فلک ناز سمفونی کو بکنگ سے روک دیا ہےاور معاملے کا جائزہ لینے کے لیے ناظر کا تقرر کر دیا سندھ ہائی کورٹ نے بورڈ آف ریونیو ، ڈپٹی کمشنر ایسٹ کراچی ،مختار کار گلشن اقبال اور کے ڈی اے حکام کو 16 فروری کو طلب کر لیا ہے ملٹری اسٹیٹ آفیسر ، فیصل کنٹونمنٹ بورڈ اور کے کے بلڈرز سے بھی جواب طلب کر لیا گیا ہے عدالت نے فریقین سے قانونی دستاویزات بھی طلب کر لیں عدالت میں دائر درخواست اور دستیاب دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ کے ڈی اے نے دیگر کے ساتھ ملٹری اسٹیٹ آفس کو بھی زمین فروخت کی ،جس کی لیز ہی نہیں تھی ملٹری اسٹیٹ آفس نے زرعی زمین کے بدلے کے کے بلڈرز کو زمین دے دی جس کے بعد فیصل کنٹونمنٹ بورڈ نے بلڈرز کو زرعی زمین پر کمرشل پلازے اور شاپنگ مال تعمیرکرنے کی بھی اجازت دی گئی دائر درخواست کے مطابق گلستان جوہر میں منیر میگا مال، روفی شاپنگ مال اور بلیز پروجیکٹ متنازع اراضی پر تعمیر شدہ ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ فلک ناز سمفونی (Symphony ) بھی متنازع زمین پر تعمیر ہو رہا ہےدرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کے ڈی اے اسکیم 36 کے لیے زمین 1978 میں مختص کی گئی تھی تاہم کے ڈی اے نے حکومت سندھ کو مطلوبہ رقم ادا نہیں کی عدم ادائیگی پر کے ڈی اے کو زمین حوالے نہیں کی گئی عدالت نے حکم دیا کہ فریقین ٹائٹل دستاویزات کے ساتھ 16 فروری کو ناظر کے پاس پیش ہوں ۔

  • *کراچی چوری شدہ اور چھینے ہوئے موبائل فونز کے عوض منشیات فروشی کرنے والا ملزم گرفتار*

    *کراچی چوری شدہ اور چھینے ہوئے موبائل فونز کے عوض منشیات فروشی کرنے والا ملزم گرفتار*

    کراچی: چوری شدہ اور چھینے ہوئے موبائل فونز کے عوض منشیات فروشی کرنے والا ملزم گرفتار کلاکوٹ پولیس نے جٹ پٹ مارکیٹ میں کاروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش جو کہ چھینے ہوئے اور چوری شدہ موبائل فونز کے عوض منشیات سپلائی کرتا تھا کو گرفتار کرتے ہوئے بڑی مقدار میں چوری شدہ اور چھینے ہوئے موبائل فون سمیت منشیات برآمد کر لی, ایس ایس پی سٹی گرفتار ملزم کے قبضہ سے (35) عدد مختلف قسم کے چوری شدہ اور چھینے ہوئے موبائل فونز, (950) گرام چرس, (370) گرام کرسٹال, (120) گرام آئس اور زرفروختگی رقم 1200 روپے برآمد کی گئی, ایس ایس پی سٹی گرفتار ملزم کا نام فیصل ولد مراد بخش ہے گرفتار ملزم منشیات کے عادی لوگوں سے منشیات کے عوض موبائل فونز کی ڈیمانڈ کرتا تھا, ایس ایس پی سٹی گرفتار ملزم سے برآمد چوری شدہ/چھینے ہوئے موبائل فونز کے بارے میں CPLC سے معلومات حاصل کی جارہی ہیں
    ترجمان، سٹی ڈسٹرکٹ پولیس کراچی

  • *گریڈ 18 کے طاقتور افسران کی بدمعاشی شروع*

    *گریڈ 18 کے طاقتور افسران کی بدمعاشی شروع*

    گریڈ 18 کے طاقتور افسر نے چیف سیکریٹری سندھ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔۔۔
    چیف سیکریٹری سندھ نے عدالتی احکامات کیخلاف چیف آفیسر گریڈ19 کی پوسٹ پر گریڈ18 کے او پی ایس افسر کو تعینات کرکے سندھ کی بیوروکریسی میں ہلچل مچادی،ڈسٹرکٹ کونسل کراچی میں مبینہ سیاسی وابستگیوں پر گریڈ 18 کے افسر ایاز حمیداللہ بلوچ چیف آفیسر کے اہم عہدے پر تعینات،گریڈ19 کے سینئر افسر اشفاق ملاح کاتبادلہ کرکے او پی ایس افسر کو تعینات کیا گیا،محکمہ بلدیات سندھ کی سفارشات پر اشفاق ملاح کو ڈسٹرکٹ کونسل میں چیف آفیسر تعیناتی کا آرڈر چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے 19جنوری 2021ءکو کیا گیا تھا اور 12روز بعد ہی مذکورہ آرڈر حیران کن طور پر منسوخ کرکے گریڈ18کے او پی ایس افسر کو تعینات کرکے عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے عدالتی احکامات کو مذاق بناتے ہوئے کھلم کھلا خلاف ورزیوں کے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں،چیف سیکریٹری سندھ سرکاری اداروں میں او پی ایس افسرام کی تعیناتی پر عائد پابندی کو ہوا میں اڑاتے ہوئے ڈسٹرکٹ کونسل کراچی میں چیف آفیسر جو کہ گریڈ19 کی پوسٹ ہے مذکورہ پوسٹ پر گریڈ18 کے افسر کی تعیناتی کرکے سندھ کی بیوروکریسی میں ہلچل مچادی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ بلدیات سندھ کی سفارشات پر اشفاق ملاح جو کہ ایس سی یو جی ایڈ من برانچ گریڈ19 کے افسر ہیں انہیں چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل کراچی میں19جنوری2021ءکو ایک آرڈر کے تحت تعینات کیا گیا تھا جبکہ او پی ایس افسر ایاز حمیداللہ کا تبادلہ کردیا گیا تھا،ذرائع کا کہنا ہے کہ طاقتور او پی ایس افسر ایاز حمیداللہ نے چیف سیکریٹری سندھ کے آرڈر کو نہ مانتے ہوئے عہدے کا چارج نہیں چھوڑا جس پر چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے کوئی کارروائی کے بجائے مذکورہ او پی ایس افسر کے سامنے چیف سیکریٹری سندھ نے بھی گھٹنے ٹیک دیئے ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ19جنوری کو ہونے والے آرڈر کو یکم فروری کو چیف سیکریٹری سندھ کو منسوخ کرنا پڑا اور ایک مرتبہ پھر عدالتی احکامات کے خلاف او پی ایس افسر ایاز حمید اللہ کو چیف آفیسر کے اہم عہدے پر کام کرنے کی ہدایت کردی گئی،موجودہ صورتحال میں سندھ حکومت پر سندھ حکومت کی بیوروکریسی میں شدید ہلچل مچی ہوئی ہے،افسران کا کہنا ہے کہ گریڈ 18 کے ایک افسر نے نہ صرف چیف سیکریٹری سندھ کے احکامات کو چیلنج کرکے رکھ دیا بلکہ دوسری طرف چیف سیکریٹری سندھ کو گھٹنے ٹیکنے پر بھی مجبور کردیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے عدالتی احکامات کو مذاق بناتے ہوئے کھلم کھلا خلاف ورزیوں کا ریکارڈ قائم کرلیا ہے، مبینہ سیاسی وابستگیوں پر اہم عہدوں پر عدالتی احکامات کیخلاف افسران کی تعیناتی اعلی حکام اور تحقیقاتی اداروں کیلئے سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔

  • *پی ایس ایل کراچی کنگز کے 3 غیر ملکی کھلاڑی اور ہیڈ کوچ کراچی پہنچ گئے*

    *پی ایس ایل کراچی کنگز کے 3 غیر ملکی کھلاڑی اور ہیڈ کوچ کراچی پہنچ گئے*

    پی ایس ایل 6 میں شرکت کے لیے کراچی کنگز کے کولن انگرام، ہیڈ کوچ ہرشل گبز، چیڈویک والٹن اور نور احمد کراچی پہنچ گئے ہیں جب کہ اسلام آباد یونائٹیڈ،کوئٹہ گلیڈ ایٹرز اور لاہور قلندر کے کھلاڑی بھی کراچی آئیں گے پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی آج رات کراچی پہنچیں گے جب کہ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض، شعیب ملک،امام الحق اور کامران اکمل نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے اس کے علاوہ روی بوپارہ کل جب کہ ردرفورڈ اور مجیب الرحمان 14 فروری کو کراچی پہنچیں گے فرنچائز کے اسکواڈ مکمل ہونے پر کورونا ٹیسٹ ہوں گے اور رپورٹ کلیئر آنے پر کھلاڑی اور آفیشلز بائیو سیکیور ببل میں جائیں گے فرنچائز ٹیموں کے ٹریننگ سیشنز 15 فروری سے شیڈول ہیں اور کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا افتتاحی میچ 20 فروری کو ہوگا۔