کراچی میں کینٹ اسٹیشن کے نزدیک للی برج کے پاس مسافر بس کے حادثے میں 1شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے جمعہ کی صبح ہونے والےاس حادثےمیں تیزرفتاری کےباعث مسافر بس الٹ گئی واقعے میں ملوث بس ڈرائیور جائے وقوعہ سےفرار ہوگیا پولیس نے بس کو تھانے منتقل کردیا ہے جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت مطیع الرحمن کے نام سے ہوئی ہے۔زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔زخمیوں میں پرویز،صدر،فرزانہ،ارم،خالد،عبدالوہاب اور رمضان شامل ہیں۔حادثےکےبعدعلاقےمیں ٹریفک کی روانی متاثرہوئی۔
Category: کراچی
-

*وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ اسکول ایجوکیشن کا اجلاس*
وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ اسکول ایجوکیشن کا اجلاس۔
اجلاس میں سیکرٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو،اسپیشل سیکرٹری آصف میمن، چیف پروگرام مینیجر آر ایس یو حنیف چنا و دیگر افسران شریک۔
اجلاس میں سندھ میں تعلیمی شعبے میں جاری فارن فنڈڈ پروجیکٹس پر تفصیلی غور و خوض۔
کوشش کی جائے کہ ان پراجیکٹس میں زیادہ تر اسکولز کو اپ گریڈ کیا جائے تاکہ بچوں کا پرائمری کے بعد تعلیم چھوڑنے کے عمل کو روکا جاسکے۔
اساتذہ کی ٹریننگ جدید ٹیکنالوجی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائیں۔
بچوں کا پروفائل اور حاضری کے عمل کو بھی ڈیجیٹلائزڈ کیا جائے –
ہم تمام اسکولز کا ڈیٹا ڈیجیٹلائزڈ کرچکے ہیں اب ہمیں مزید چیزیں ڈیجیٹلائزڈ کرنی ہیں تاکہ حقیقی صورتحال ایک کلک پر ہو – -

سینیٹ الیکشن،سندھ میں 11 نشستوں پر کتنے کاغذات نامزدگی لئے گئے؟
سینیٹ الیکشن،سندھ میں 11 نشستوں پر کتنے کاغذات نامزدگی لئے گئے؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا آج سے آغاز ہوگیا۔
نامزدگی فارم ہفتے کے روز بھی جمع کرائے جاسکیں گے، ملک بھر میں سینیٹ انتخابات کے لئے ووٹنگ 3 مارچ کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن سندھ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا پہلا دن ہے
پولنگ افسر ندیم حیدر کا کہنا ہے کہ 132فارم جاری کیے جاچکے ہیں،امیدراو آج اور کل کاغذات نامزدگی جمع کروائینگے،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 اور 16 فروری کو ہوگی
سندھ میں ایوان بالا کی جنرل نشستوں کی تعداد 7 ہے،خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی 2 ،2 نشستیں ہیں،11نشستوں پر پولنگ 3 مارچ سے ہوگی
پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا
نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟
سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ
سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا
اسلام آباد کے لیے اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ ظفراقبال حسین ریٹرننگ افسر مقرر ،پنجاب کےلیے صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان ریٹرننگ افسر ہوں گےسندھ کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان ریٹرننگ افسر ہوں گے،خیبرپختونخوا کےلیے صوببائی الیکشن کمشنر شریف اللہ ریٹرننگ افسر ہوں گے،بلوچستان کےلیے صوبائی الیکشن کمشنر محمد رازق ریٹرننگ افسر ہوں گے
نامزد امیدواروں کی ابتدائی فہرست 14 فروری کو جاری ہوگی،امیدواروں کی اسکرونٹی 15 تا 16 فروری ہوگی، امیدواروں کی حتمی فہرست 21 فروری کو جاری ہوگی،امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 22 فروری تک واپس لے سکیں گے،چاروں صوبائی اسمبلیاں اور پارلیمنٹ ہاوَس کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ حاصل ہوگا، الیکشن کمیشن 48 نشستوں پر سینیٹ انتخابات کرائے گا
-

*سرجانی ٹاؤن سے اسٹریٹ کرمنل ساتھی سمیت گرفتار*
سرجانی ٹاؤن سے اسٹریٹ کرمنل ساتھی سمیت گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز.ایس ایچ او سرجانی نے یار محمد گوٹھ میں کاروائی کی ملزمان بنام جمیل احمد ولد پیرک اور طلعت ولد لیاقت گرفتار ,گرفتار ملزمان سے 2 عدد غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن اور موٹرسائیکل برآمد ملزمان سرجانی ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں شہریوں سے چھینا جھپٹی کی وارداتیں کرتے تھے ملزمان نے دوران انٹروگیشن اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ملزمان کیخلاف مقدمات درج، تفتیش جاری مزید تفتیشی حکام کی جانب سے ملزمان کی شناخت پریڈ کروائی جارہی ہے ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا۔
-

*نیوکراچی سیکٹر11 جے میں فیکٹری میں آگ لگ گئی*
نیوکراچی سیکٹر11 جے میں فیکٹری میں آگ لگ گئی آگ نے تین منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا فیکٹری کے اوپر والے حصے میں فیمیلیز رہائش پذیر ہیں فیکٹری کی بالائی منزل میں رہائش پذیر فیملیز کو کے الیکٹرک کے عملے نے علاقہ مکینوں کی مدد سے بحفاظت نکال لیاگیا فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف، ریسکیو حکام یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی بلدیہ فیکٹری میں آتشزدگی سے 3 مزدور جُھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے
-

*سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کی دردمندانہ اپیل*
سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے ووٹرز سے پتنگ کا ساتھ دینے کی درخواست کرتے ہوئے ملیرٹاؤن ضمنی الیکشن PS88 کے نامزد حق پرست امیدوار ساجداحمد کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
ملیرٹاؤن ضمنی الیکشن PS88 کے نامزد حق پرست امیدوار ساجداحمد کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔تمام مرکزی اراکین او آر سی اور میں حق پرست امیدوار اور پتنگ کے ساتھ ہیں۔
ملیر ٹاؤن کے تمام ووٹرز سے درخواست کرتا ہوں کہ ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست امیدوار کو ضمنی الیکشن PS88 میں پتنگ پر ووٹ ڈال کر کامیاب بنائیں۔ڈاکٹر فاروق ستار نے اپیل کے ہے کہ تمام ووٹرز 16 فروری کو پتنگ کو کامیاب بنائیں۔
-

*کراچی تحریک منہاج القرآن کے یوم تجدید عہد وفا کی تیاریاں*
ترجمان تحریک منہاج القرآن کے مطابق تحریک منہاج القرآن کا یوم تجدید عہد وفا سیمینار 14فروری شاہ فیصل ٹاؤن میں ہو گا۔علامہ نعیم انصاری،مرزا جنید علی و دیگر شخصیات خصوصی شرکت و خطاب کریں گی۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر یوم تجدید عہد وفا سیمینار 14فروری اتوار صبح دس بجے ڈائمنڈ میرج لان ملت ٹاؤن شاہ فیصل میں ہو گا۔سیمینار میں صدر تحریک منہاج القرآن کراچی علامہ نعیم انصاری،ناظم تحریک مرزا جنید علی سمیت دیگر شخصیات شرکت و خطاب کریں گے۔سیمینار میں تحریک منہاج القرآن کراچی کی مقامی قیادت اور بڑی تعداد میں شرکت و خطاب کریں گے۔
-

*عوامی تحریک پاکستان کا پاکستان پیپلز پارٹی سے گڈ جوڑ*
پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 88کے امیدوار یوسف بلوچ کی پاکستان عوامی تحریک کراچی سیکرٹریٹ آمد ہوئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 88کے امیدوار یوسف بلوچ کی پاکستان عوامی تحریک کراچی سے ضمنی الیکشن میں حمایت کی درخواست کی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد میں 30سے زائد قائدین موجود تھے۔پاکستان عوامی تحریک کراچی کے جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطاء الرحمن ہاشمی،سیکرٹری کوآرڈینیشن آصف اللہ رکھا،سیکرٹری انفارمیشن الیاس،مغل،پی اے ٹی لیبر ونگ کے صدر بی ایم مروت،پی اے ٹی ہیومن رائٹس ونگ کراچی کے جنرل سیکرٹری سید مزرق حسین شاہ نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
پیپلز پارٹی کے وفد کی قیادت محمد یوسف بلوچ امیدوار پی ایس 88،عبد الخالق مروت سابق وائس چیئرمین ڈی ایم سی ملیر،عدیل شیخ صدر پی پی پی ملیر،راشد خاصخیلی صدر پیپلز یوتھ کراچی کے علاوہ مختار عباسی و دیگر قائدین نے شرکت کی۔پاکستان عوامی تحریک نے پی ایس 88کے ضمنی الیکشن میں حمایت کیلئے مشاورتی اجلاس کل شام 7بجے طلب کر لیا۔
مختلف سیاسی جماعتیں ضمنی الیکشن میں حمایت کیلئے رابطہ کر رہی ہیں پی اے ٹی کل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں ضمنی الیکشن میں حمایت کے حوالے سے حتمی فیصلہ اور اعلان کرے گی -

*اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی سرکاری ملازمین کے احتجاج کی تیاریاں*
باغی ٹی وی کراچی: سندھ پولیس کے اہلکاروں کابھی تنخواہیں بڑھانے کیلئے احتجاج کا فیصلہ کا فیصلہ کرلیا۔
سندھ پولیس کے اہلکاروں و دیگر نے اسکیل ا پ گریڈ نہ کرنے کیخلاف اسلام آباد میں وفاقی حکومت کے ملازمین کی طرز پر احتجاج کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپاہی، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی پولیس اسٹاف کا احتجاج کے حوالے سے اتفاق اور رابطے تیز کردیئے گئے ہیں جبکہ احتجاج میں وفاقی ملازمین کے طرز پر احتجاجی حکمت عملی اپنانے کا قوی امکان ہے، مشترکہ حکمت عملی کے تحت وی آئی پی ڈیوٹی کابائیکاٹ اور دیگر آپشنز پر غور ہیں۔
واضح رہےکہ دیگر تمام صوبوں کی طرح سندھ پولیس لوئر اسٹاف کے اسکیل اپ گریڈ نہ ہونے پر احساس محرومی پایا جاتا ہے جس بنا پر عدم اعتماد کی فضاء ہے اور غم و غصہ بڑھ رہا ہے ۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کے اہلکار احتجاج سے قبل اسلام آباد میں وفاقی ملازمین کے احتجاج کے نتیجے کا انتظار کررہے ہیں اور اسلام آباد احتجاج کا حتمی فیصلہ ہونے کے بعد سندھ پولیس کا احتجاج شروع ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ملازمین کےاحتجا ج کے اطلاعات پر اعلیٰ حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے وی آئی پی ڈیوٹی چھوڑنے اور ڈیوٹی کے بائیکاٹ سے شہر میں نقص امن کا خدشہ ہوسکتا ہے۔ -

*ناصر حسین شاہ کا لیاری ریکسر لین میں صدیق بلوچ پرائمری اسکول کا افتتاح*
سید ناصر حسین شاہ چیئر مین بلا ول بھٹو زر دا ر ی کی ہدایت پر لیاری پہنچ گئے
ریکسر لین میں صدیق بلوچ پرائمری اسکول کا افتتا ح،لیا ر ی میں انجینئرنگ کا لج کے قیا م کا اعلا ن
کرا چی 11فروری ۔ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے آج لیاری کے علا قے ریکسر لین یو نین کو نسل 13 میں صدیق بلوچ پرائمری اسکول کی افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کی فراہمی پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ آج چیئرمین بلاول بھٹو زردا ر ی کی ہدایت پر لیا ری آئے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی نے لیاری یو نیورسٹی اور میڈیکل کا لج کا تحفہ دیا ہے ۔اب ہم نے لیاری میں انجینئرنگ کالج کے قیام کی بھی منظوری دیدی ہے۔انہو ں نے کہا کہ لیا ر ی میں سڑکوں کی تعمیر ، کھیلو ں کے میدانوں کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ نئے میدان بھی بنائے جائیں گے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ لیاری کے نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں دی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ پانی کی چوری کا خاتمہ کر رہے ہیں تاکہ پانی کا مسئلہ حل کیا جا سکے۔جبکہ آراو پلانٹس کو بھی ٹھیک کر رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے وا جا صدیق بلو چ کی تعلیم، صحافت اور کھیلو ں کے شعبوں میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے علا قے کےلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں میں ان کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔اس مو قع پر صحا فیو ں کے سوالا ت کے جوا با ت دیتے ہو ئے سید نا صر حسین شا ہ نے کہا کہ موجود ہ وفاقی حکومت الزام اور انتقام کی حکومت ہے یہ سفید جھوٹ بولتے ہیں، گندم کا ایشو سند ھ میں ہو تو ہماری کوتاہی ہے جبکہ یہ بحرا ن تما م صو بو ں میں ہے ،ہمیں بتا ئیں کہ پنجا ب کی سا ٹھ لا کھ بو ریا ں کہا ں گئیں ۔انہو ں نے کہا کہ یہ وفا قی حکومت کی نا اہلی ہے کہ تیل کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ ہم سوفٹ تجاوزات ہٹا رہے ہیں، این ڈی یونیورسٹی نے پلان دیا ہے ہم کم سے کم لوگوں کو ڈسٹرب کریں گے،ہماری کوشش ہے لوگوں کا کم سے کم نقصان ہو۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت ہے کہ کسی کو بے گھر نہ کریں۔ایک اور سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن ہو رہا ہے کسی کو غیر قانونی تعمیرات نہیں کرنے دیں گے،ہم پر کسی قسم کا کو ئی سیا سی دبا ﺅ نہیں ہے ۔انہو ں نے کہا کہ وفاقی کا بینہ میں صرف سندھ ڈسکس ہوتا ہے لیاری میں جن لوگوں کے ساتھ ظلم ہوا پیپلز پارٹی ان کا خیال رکھے گی۔ایک اور سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ ڈی ایم سیز کے زیر انتظا م اسکو ل اور ہسپتا ل اور ڈسپنسریز محکمہ تعلیم سندھ اور محکمہ صحت کے حوالے کئے جا رہے ہیںتاکہ ان اداروں میں بہتری لائی جاسکے۔انہو ں نے کہا کہ ماضی میں سفارشی اسکول کھولے گئے، ایک گاو¿ں میں 40 اسکول بنائے گئے۔ گیس پر وفاقی حکومت کی نااہلی ہے انہوں نے ایل این جی نہیں منگوائی جس کے با عث گیس کا بحرا ن پیدا ہو ا ۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ کی معا ون خصوصی نسیمہ بلوچ ، صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی، پاکستا ن پیپلز پا ر ٹی کرا چی کے جنر ل سیکریٹری جاویدناگوری،ضلع جنو بی کے جنر ل سیکریٹری خلیل ہوت،صو با ئی وزیر بلدیا ت کے مشیر کرم اللہ وقاصی ،ڈی سی ساو¿تھ ارشاد علی سو دھڑ اور پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
