کراچی: کلفٹن بوٹ بیسن کے قریب اہم شاراہیں بند کردی گئی.شاراہیں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بند کی گئی ہیں .بوٹ بیسن سے بلاول چونگی جانے والی سٹرک کو مکمل بند کیا گیا ہے. پولیس کی نفری ریڈ زون اور حساس مقامات پر تعینات کی گئی ہے. کلفٹن اور اطراف کے رہائیشوں سے زحمت کے لئے معزرت ہے. کسی بھی مشکوک سر گرمی یا افراد کو دیکھین تو پولیس کو فوری اطلاع دیں ،پولیس کی شہریوں سے اپیل
Category: کراچی
-

سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو عدالت نے دی ملک سے باہر جانے کی اجازت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی
عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کی غرض سے ایک ماہ کے لیے لندن جانے کی اجازت دی،عدالت نے 25 اگست تک ڈاکٹر عاصم کو وطن واپس آنے کی ہدایت کر دی
کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عاصم کے وکیل اویس جمال ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کی طبیعت خراب ہے اور وہ علاج کیلئے ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔
وکیل کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین فالو اپ چیک اپ کیلئے لندن جانے کے خواہشمند ہی، ڈاکٹر عاصم حسین بیمار ہیں اور لندن میں ان کا علاج جاری ہے۔ اس موقع پر عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی
اس موقع پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈاکٹر عاصم حسین 25 اگست تک وطن واپس آجائیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم کیس میں انیس قائم خانی،وسیم اختر، روف صدیقی،قادر پٹیل،عثمان معظم نامزد ہیں دہشتگردوں کے علاج معالجہ کیس میں عبوری ضمانت مسترد ہونے پر ملزمان جیل بھی جا چکے ہیں.
زرداری کی زبان کاٹے جانے میں مبینہ طور پر ملوث نجف مرزا ایک بار پھرمتحرک
-

کراچی ، کورونا میں مبتلا سسٹر رتھ لیوس وفات پا گئیں،وزیراعلیٰ سندھ کا اظہار افسوس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے،شہر قائد کراچی میں کورونا میں مبتلا سسٹر رتھ لیوس وفات پا گئیں
سسٹر رتھ لیوس کراچی میں فلاحی ادارے دارلسکون کو چلا رہیں تھی، سسٹر رتھ لیوس کی وفات پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی مشیر مرتضی وہاب نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سسٹر رتھ لیوس کی سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
واضح رہے کہ فلاحی ادارہ دارالسکون 1972 میں قائم ہوا ، جس کے بعد سے رتھ لیوس وہاں پر خدمات سرانجام دے رہی تھی، ان کی ادارے میں ذہنی طور پر معذور بچوں کی بحالی کے لیے کی جانے والی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔رتھ لیوس کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھی اور کئی دنوں سے وہ سخت بیمار تھیں ۔
کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ان کا اسپتال میں علاج جاری تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں ۔سسٹر رتھ لیوس کی آخری رسومات خداداد کالونی کے کرائسٹ دی کنگ چرج میں ادا کی جائیں گی،
میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے
دوسروں کی ویڈیو لیک کرنیوالی حریم شاہ کی ایسی "حقیقت” سامنے آئی کہ سب حیران رہ گئے
دوسروں کی ویڈیو لیک کرتے کرتے حریم شاہ کی اپنی ویڈیو لیک، تہلکہ مچ گیا
وینا ملک کی نامور وزیر کے ساتھ….کی ویڈیوز رات کو کروں گی ریلیز، حریم شاہ کا اعلان
شیخ رشید نے نکاح متعہ کیا ہے، حریم شاہ کے انکشاف پر سب حیران
حریم شاہ کے الزامات، شیخ رشید نے کونسا قدم اٹھا لیا؟ سب حیران رہ گئے
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سسٹر رتھ لیوس کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سسٹر رتھ لیوس کئی برسوں سے دارالسکون چلا رہی تھیں، سسٹر رتھ لیوس کی خدمات خصوصی بچوں کی تربیت اور پرورش کرنے میں ناقابل فراموش ہیں،وزیراعلیٰ سندھ نے مرحومہ سسٹر رتھ لیوس کی فیملی اور دارالسکون کے اسٹاف اور وہاں رہنے والے خصوصی بچوں سے تعزیت کی
-

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیلز کو کراچی میں رقوم فراہم کرنیوالا گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کا مبینہ ملزم جنیدگرفتارکر لیا
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم جنید کو بہادرآباد میں دھوراجی سے گرفتار کیا گیا، ملزم حوالہ ہنڈی کے عالمی نیٹ ورک کا کارندہ اور منی ایکسچینج کمپنی کا مینجر ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیلز کو کراچی میں رقوم فراہم کی جا رہی تھیں،رقم دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور ہتھیاروں کی خریداری میں استعمال ہوتی تھی،
ایف آئی اے کے مطابق ملزم جنید کے دیگر ساتھی دبئی میں حوالہ ہنڈی کاکام کرتے ہیں،بھارت سے محمود صدیقی گروپ بذریعہ ای میل ر ا ملزمان کو ٹاسک دیتا ہے،
ایف آئی اے نے ملزم جنید سے لیپ ٹاپ ،یو ایس بی اور دیگر سامان برآمد کر لیا
واضح رہے کہ 15 جولائی کو ایف آئی اے حکام نے کامیاب کروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی "را” سلیپر سیل کا اہم رکن ظفر گرفتار کر لیا گیا.ملزم ظفر بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے،
گرفتار ملزم نے بھارت میں چودہ ماہ دہشت گردی کی ٹریننگ لی.ملزم ظفر کو دہلی میں محمود صدیقی گروپ نے عسکری تربیت دلوائی، ملزم ظفر کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے،گرفتار ملزم بم بنانے اور جدید ہتھیار چلانے کا ماہر ہے .ملزم ظفر فائر بریگیڈ میں سرکاری ملازمت بھی کرتا تھا،
رواں برس ماہ مئی میں کراچی سے را سلیپر سیل کا ایک اور اہم رکن گرفتار کرلیا گیا، ملزم کراچی ایئر پورٹ پر سرویلنس یونٹ میں ڈیوٹی کر رہا تھا۔
ملزم کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہے ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم 1991 میں سندھ پولیس میں بھرتی ہوا، ملزم 2008 میں ٹریننگ کے لیے بھارت بھی جا چکا ہے، ملزم ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، ملزم سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے،
ایف آئی اے کے مطابق اے ایس آئی مصور نقوی را سلیپرسیل کا اہم رکن ہے۔ ملزم کراچی ایئرپورٹ پر سرویلنس یونٹ میں ڈیوٹی کر رہا تھا
ملزم 1991 میں سندھ پولیس میں بھرتی ہوا تھا، محمود صدیقی کی ہدایت پر ملزم کو رقم فراہم کی جاتی تھی۔ ملزم 2008 میں ٹریننگ کے لیے انڈیا بھی جا چکا ہے ملزم ایئرپورٹ پر ساتھیوں کی آمدورفت میں سہولت کاری بھی کرتا تھاقبل ازیں ماہ مئی میں ہی ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ نے اہم کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیل کے اہم رکن آصف صدیقی کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم آصف صدیقی 17 گریڈ کا سرکاری ملازم تھا،
ملزم بھارتی خفیہ ادارے کے لئے کام کرتا تھا اور پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بارے میں اہم معلومات بھارت بھجواتا تھا، اس حوالہ سے ملزم نے کئی ای میلز کی ہیں، ملزم نے حساس مقامات کی تصاویر اور تفصیلات بذریعہ ای میل بھارت بھیجی ہیں.
ملزم آصف صدیقی اسلحے کی ترسیل میں بھی ملوث ہے، ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے،
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ بیس اپریل کو بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس کا اے ایس آئی گرفتارکر لیا گیا تھا،پولیس کے مطابق ایس آئی یو پولیس اور اداروں نے گلستان جوہر میں کاروائی کی،اے ایس آئی شہزاد پرویز شاہراہ فیصل تھانے میں تعینات تھا۔ ملزم شہزاد پرویز کو محمود صدیقی گروپ کی جانب سے بھاری رقم فراہم کی جارہی تھی ،گرفتار پولیس اہلکار دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے
پولیس کے مطابق پولیس اہلکار ٹارگٹ کلرز کی ٹیم کا اہم رکن بتایا جاتا ہے ،ملزم اہلکار ایم کیوایم لندن سے وابستہ ہے،اے ایس آئی شہزاد پرویز گلستان جوہر کا رہائشی ہے،گرفتار اہلکار کے قبضے سے 2 دستی بم برآمد کئے گئے تھے
قبل ازیں یکم اپریل کو بھی شہر قائد کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گرفتار ملزمان کی جانب سے انکشاف کے بعد کراچی یونیورسٹی کے ایک دفتر پر اداروں نے چھاپہ مارا اور ایک مشین گن، دو پستول اور گولیاں برآمد کر لی
اداروں نے چھاپے کے دوران لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر بھی برآمد کر لیا،ملک کے خلاف ذہن سازی کا لٹریچر بھی برآمد کیا گیا،ملزم ماجد نے اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر میں اپنا آفس بنا رکھا تھا،گروہ کے سرغنہ شاہد متحدہ کی ہدایت پر آفس بنایا گیا تھا
کاروائی جے آئی ٹی میں انکشافات کے بعد کی گئی،ایف آئی اے نے ملزمان کے زیراستعمال آئی پی کی جانچ پڑتال کر لی ،ملزمان کو بھارت سے تخریب کاری کے لیے ہدایات ملتی تھی ،ای میل ریکارڈ اور ڈیٹا بھی تحویل میں لے لیا گیا ،ملزمان شاہد متحدہ عادل انصاری اور ماجد کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے اور تلاشی لی گئی،
بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس کا اہلکار گرفتار
بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کیلیے کام کرنیوالا گریڈ 17 کا سرکاری ملازم کراچی سے گرفتار
چھاپوں کے دوران ملک کی اہم تنصیبات کی تصاویر نقشے اور چیک بکس برآمد ہوئیں،ایس آئی یو پولیس اور ایف آئی اے نے کارروائیاں تیز کر دیں ،اورتحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا
بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کے خلاف ایک اور کاروائی، را کا اہم رکن گرفتار

-

بلاول اچھے ان سے شادی…حریم شاہ نے بڑا اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متنازعہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ ان دنوں کراچی میں ہیں، کراچی میں ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار سے بھی حریم شاہ کی ملاقات ہوئی ہے
حریم شاہ نے نجی ٹی وی چینل سما کو ایک انٹرویو میں کہا کہ بلاول زرداری اچھے ضرور ہيں ليکن ان سے شادی نہيں کر سکتی،
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ تحريکِ انصاف کی حامی ضرور ہوں ليکن پيپلزپارٹی نے بھی ملک کے ليے بہت کچھ کيا ہے، حریم شاہ سے سوال ہوا کہ اگر شيخ رشيد آفر کريں شادی کے ليے آپ کو ؟ جس پر ٹک ٹاک گرل کا کہنا تھا کہ نہيں وہ اتنے بڈھے ہيں ميں شادی کيوں کروں ! 60 سال انسان کی آخری عمر ہوتی ہے اس سے اوپر خوش نصيب ہی جاتے ہيں تو ميں کيا پھر بيوہ زندگی گزاروں گی۔
ٹک ٹاک اسٹار حريم شاہ کہتی ہيں کہ بلاول زرداری اچھے ضرور ہيں ليکن ان سے شادی نہيں کرسکتی، انہوں نے کہا کہ تحريکِ انصاف کی حامی ضرور ہوں ليکن پيپلزپارٹی نے بھی ملک کے ليے بہت کچھ کيا ہے، شيخ رشيد سے شادی نہ کرنے کی وجہ بھی بتا دی #SamaaTV pic.twitter.com/bSKh2wbeI3
— SAMAA TV (@SAMAATV) July 20, 2020
حريم شاہ کا يہ بھی کہنا تھا کہ بہت سے لوگ ان سے ملتے ہيں مگر پتا نہيں کيوں اسے چھپانے کی کوشش کرتے ہيں۔کراچی آکر بہت اچھا لگا بہت مزہ آرہا ہے چونکہ ابھی کورونا ہے، لاک ڈاؤن ہے سب کچھ بند ہے
واضح رہے کہ مختلف سیاسی وزرا کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی متنازع سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا’’ہیلو ڈونلڈ ٹرمپ میں پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار ہوں۔ کیا آپ میرے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟‘‘
تاہم حریم شاہ کے اس ٹوئٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زیادہ پسند نہیں کیا گیا اور کئی لوگوں نے تو ان کا مذاق اڑایا اور ان کے لیے نازیبا جملے بھی استعمال کیے۔ ایک صارف نے مذاقاً حریم شاہ کی حمایت کرتے ہوئے دیگر صارفین کو کہا مذاق نہیں اڑائیں اس ٹک ٹاک کے لیے میری پوری سپورٹ حریم شاہ کے ساتھ ہے۔
اشنا شاہ نامی خاتون نے حریم شاہ پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا مہربانی کرکے پاکستان کا نام نہ لیں
حریم شاہ چند ماہ سے خبروں میں تھیں اور انہوں نے آڈیو ویڈیو لیکس کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے، وہ دبئی میں تھی تا ہم چند ماہ قبل اپنی دوست صندل خٹک کے ہمراہ پاکستان پہنچی اور اسکے بعد منظر سے غائب تھیں اب دوبارہ سامنے آگئی ہیں، وزیراعظم نے حریم شاہ کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے کہ یہ کون ہے اور اس کے کیا مقاصد ہیں،
حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف
حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟
مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان
حریم شاہ خود کو پاکستانی اور پی ٹی آئی کی کہتی ہیں تا ہم انہوں نے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے خلاف ایک محاذ بنایا ہوا ہے ، حریم شاہ روزانہ ٹویٹ کر کے پھر ڈیلیٹ کر دیتی ہے، کہتی ہے عمران خان کو دھمکی نہیں دی لیکن تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف شاید مریم نواز اتنے ٹویٹ نہیں کرتی تھی جتنے حریم شاہ کے اکاؤنٹ سے ہوتے ہیں اس کے باوجود پنجاب حکومت کے فیاض الحسن چوہان حریم شاہ سے رابطے میں ہیں.
حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے
شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟
عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی
میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے
دوسروں کی ویڈیو لیک کرنیوالی حریم شاہ کی ایسی "حقیقت” سامنے آئی کہ سب حیران رہ گئے
دوسروں کی ویڈیو لیک کرتے کرتے حریم شاہ کی اپنی ویڈیو لیک، تہلکہ مچ گیا
وینا ملک کی نامور وزیر کے ساتھ….کی ویڈیوز رات کو کروں گی ریلیز، حریم شاہ کا اعلان
شیخ رشید نے نکاح متعہ کیا ہے، حریم شاہ کے انکشاف پر سب حیران
حریم شاہ کے الزامات، شیخ رشید نے کونسا قدم اٹھا لیا؟ سب حیران رہ گئے
شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی،حریم شاہ کو کال کر کے کیا کہا؟ ریکارڈنگ منظر عام پر
حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی
شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا
حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان
ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟
سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف
حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا
حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران
دوسروں کی ویڈیو لیک کرتے کرتے حریم شاہ کی اپنی ویڈیو لیک، تہلکہ مچ گیا
سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے طیارے سے چوری کرنے اور بعد میں معافی مانگنے والی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ دفتر خارجہ کے کمیٹی روم میں پہنچ گئی تھی جس کا سوشل میڈیا پر چرچاہوا، ٹویٹر پر ویڈیو جاری ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس نے نوٹس لیا ہے اور تحقیقات کا حکم دیا تھا تا ہم تحقیقاتی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی
غیر سنجیدہ خاتون حریم شاہ وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں کیسے پہنچیں ؟ کس کے ساتھ گئیں ؟ اس کا ذمہ دار کون ہے سوالات اٹھ گئے، وزیراعظم ہاؤس کے نوٹس لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا تا ہم کیا تحقیقات ہوئیں اور کس کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا کچھ معلوم نہ ہو سکا
حریم شاہ، صندل خٹک نےمشبر لقمان کے خلاف سازش رچانےکا اعتراف کرتے ہوئے معافی کی درخواست کردی
معروف اینکر مبشر لقمان کے خلاف سازشی عناصر ننگے ہوگئے ، سازش فیاض الحسن چوہان نے تیار کی ، سازشی کرداروں نے راز اگل دیئے
-

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں اسپیشل اکنامک زون کے بورڈ نے دی مختلف فیصلوں کی منظوری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا ہے ۔
اجلاس میں چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری انویسٹمنٹ نجم شاہ، سیکریٹری فنانس حسن نقوی، سیکریٹری زراعت رحیم سومرو، سیکریٹری ورکس عمران سومرو، کے سی سی آئی کے فیصل جنید اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے
اجلاس میں اسپیشل اکنامک زون کے بورڈ نے مختلف فیصلوں کی منظوری دیدی گئی ، وزیراعلیٰ سندھ اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی بورڈ کے چیئرمین ہیں ، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری فنانس، سیکریٹری انویسٹمنٹ، سیکریٹری انڈسٹریز، سیکریٹری ایل یو، سیکریٹری انرجی ، سیکریٹری ورکس، سیکریٹری زراعت، صدر کے سی سی آئی ممبران میں شامل ہیں
اجلاس میں نوشہروفیروز میں 80 ایکڑز پر انڈسٹریل پارک قائم کرنے کی بورڈ نے منظوری دیدی ، بھولیری میں 282 ایکڑز پر اسپیشل اکنامک زون قائم کرنے کی منظوری دی گئی، نوینا اسٹیل ملز (پرائیوٹ) لمیٹڈ 50 ایکڑز پر قائم کرنے کی بھی منظوری دیدی
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز پرائیوٹ سیکٹر قائم کرے گا، نوری آباد کے قریب 50 ایکڑز پر پرائیوٹ سیکٹر سے ٹائرز کی فیکٹری قائم کرنے کی منظوری دی گئی
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی کہ 300 ایکڑز پر مستمل ماربل سٹی ناردن بائی پاس کے قریب قائم کیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ پر کام شروع کیا گیا ہے،
وزیراعلیٰ سندھ کو بتایاگیا کہ پروجیکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں پر 10 جولائی کو حملہ ہوا تھا،وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ حملہ آوروں کو فوری گرفتارکرکے کڑی سزا دی جائے، ملک اور صوبے کی ترقی کو روکنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بریفنگ دی گئی کہ خیرپور اسپیشل اکنامک زون کا 90 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے، یہ زون 140 ایکڑز پر مشتمل ہے، خیرپور اسپیشل اکنامک زون میں 500 پلاٹس ہیں، اس زون میں ایگرو فوڈ پروسیسنگ، ایگرو-نان فوڈ پروسیسنگ اور لائیٹ انجنیئرنگ کی صنعت کیلئے پلاٹس ہیں.
-

سندھ میں پیٹرول پمپ چوبیس گھنٹے کھلے رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری
سندھ میں پیٹرول پمپ چوبیس گھنٹے کھلے رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری
باغی ٹی وی : محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت نے پیٹرول پمپس کھلنے کے اوقات کار تبدیل کردئے ہیں۔ بارشوں کے دوران پیٹرول پمپس کو 24گھنٹے کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
سندھ حکومت نے بیکری کے اوقات کار بھی تبدیل کردئیے گئے ہیں۔ بیکریز صبح 6سے رات 10بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی۔ اس سے قبل بیکریوں کے اوقات کار صبح چھ سے شام سات بجے تک تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس کو 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ مون سون کی صورتحال میں عوام کی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ بارشوں کی وجہ سے گاڑی اور جنریٹر کے لیے پیٹرول کے حصول میں لوگوں کو پیش آنے والی تکلیف کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
-

کراچی پولیس ان ایکشن،ایک ہفتے میں 1000 سے زائد ملزمان گرفتار،اسلحہ،منشیات برآمد
کراچی پولیس ان ایکشن،ایک ہفتے میں 1000 سے زائد ملزمان گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی کی خصوصی ہدایت پر شہر میں جرائم کی روک تھام کیلئے اسٹریٹ کرمنلز منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کیخلاف کامیاب کارروائیاں کی گئیں
کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذون میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 1000 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 90 کلو سے زائد اعلی کوالٹی کی چرس، تین کلو سے زائد آئس اور 243 گرام ہیروئن برآمد کی۔
گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 143 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، 05 دستی بم، 06 آوان بم، آوان بم لانچر اور تین کلو سے زائد بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کراچی نے شہر کے مختلف علاقوں سے 16 کار/موٹرسائیکل لفٹرز کو گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ سمیت چوری و چھینی گئی 12 موٹرسائیکلیں اور 04 گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔
کراچی پولیس کیجانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہینگے
-

کراچی میں ایک بار پھر بجلی بحران پیدا ہو گیا
کراچی میں ایک بار پھر بجلی بحران پیدا ہو گیا
باغی ٹی وی :کراچی میں ایک بار پھر بجلی بحران پیدا ہو گیا۔ جس کے باعث شہری رات گئے لوڈشیڈنگ سے بے حال ہو گئے۔ کراچی میں بجلی کی طلب اور رسد کا فرق 300 میگاواٹ کا ہو گیا۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی الیکٹرک (کے ای) کے پاور پلانٹس 1800 میگاواٹ بجلی بنا رہا ہے جبکہ نجی پاور پلانٹس سے 300 اور نیشنل گرڈ اسٹیشن سے 600 میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔
اس وقت کراچی میں کہیں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی، سی ای او کے الیکٹرک
کراچی میں بجلی کے شارٹ فال کو پورا کرنے کے لیے 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، لیاقت آباد، نیو گولیمار، اورنگی ٹاؤن، گلشن اقبال 13 ڈی، لیاری اور بلدیہ ٹاؤن میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی۔
لوڈشیڈنگ کے باعث کراچی میں پانی کا بحران بھی شروع ہو گیا۔چیئرمین نیب نے کراچی میں کے الیکٹرک کیخلاف عوامی شکایات کا نوٹس لے لیا
-

کرونا کے سندھ پولیس پر وار جاری، دو روز میں 152 نئے کیس،2600 سے زائد اہلکار کرونا کا شکار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کا ملک بھر میں پھیلاؤ جاری ہے، پولیس اہلکار بھی کرونا کا شکار ہو رہے ہیں
2روز کے دوران سندھ پولیس میں کورونا کے152نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،اب تک سندھ پولیس کے 2600سےزائد افسر اورجوان کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں،فرائض کی ادائیگی کے دوران 16پولیس افسران جوان کرونا سے شہید ہوئے،
سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق شہدائے پولیس میں14 کراچی اور2کاتعلق حیدرآباد رینج سے تعلق تھا،سندھ پولیس کے1600سےزائد افسر اور جوان اسپتال میں زیرعلاج ہیں،سندھ پولیس کے1050افسراورجوان کورونا سے صحت یاب ہوچکےہیں،
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ
خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے
وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول
کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پراقدامات جاری ہیں۔ کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنیوالے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیئے انتہائی پرعزم اوربلندحوصلہ ہیں
