Baaghi TV

Category: کراچی

  • پتہ نہیں کراچی کی قسمت کب بدلے گی؟ بارش کا پانی گھر میں داخل ہونے پر خاتون نے ویڈیو بنا کر دی دہائی

    پتہ نہیں کراچی کی قسمت کب بدلے گی؟ بارش کا پانی گھر میں داخل ہونے پر خاتون نے ویڈیو بنا کر دی دہائی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں بارش کے بعد جہاں کچی آبادیاں پانی سے بھر گئیں وہیں پکی بستیوں میں بھی پانی گھروں میں داخل ہو گیا جس کی وجہ سے علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار رہے

    کراچی میں عوام بارشوں کا انتظار کرتے ہیں لیکن حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے یہ بارشیں کراچی کے باسیوں کی زندگی اجیرن کر دیتی ہیں، نالوں کی صفائی پر سیاست تو کی جاتی ہے لیکن صفائی نہیں کی جاتی،پکی آابادیوں میں گھر میں بارش کا پانی داخل ہونے پر خاتون نے گھر کی ویڈیو بنا کر وائرل کر دی اور سندھ حکومت کو کھری کھری سنا دیں

    خاتون نے گھر کی ویڈیو بناتے ہوئے دکھایا کہ اس کے گھر میں بارش کا پانی جع ہے، اور کمروں کے اندر بھی پانی ہے، خاتون کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کچی آبادیوں کی تو بڑی فکر کی ، پکی آبادیوں کو کون دیکھے گا، میرا بیڈ روم ہے، جو پانی میں ڈوبا ہے، اس شہر کی پتہ نہیں قسمت کون بدلے گا، یہ حالات میرے گھر کے ہیں، سارے گھر میں پانی جمع ہے، ملازمہ اور ڈرائیور گھر سے باہر گئے تھے وہ اب واپس نہیں آ سکتے، میں کیا کہہ سکتی ہوں، یہ ہر سال کا تماشا ہے،

    خاتون کا مزید کہنا تھا کہ کچی آبادیاں بنی ہوئی ہیں پانی کے نکاس کے راستوں میں ، اسی لئے یہ حال ہوتا ہے، نالوں کی صفائی تو کرنی نہیں انہوں نے، کس کو برا بھلا کہوں کچھ نہیں کر سکتی، اللہ کا شکر ادا کر سکتی ہوں صرف، یہ ملک کب سدھرے گا، شہر کے حالات کب ٹھیک ہوں گے مجھے تو کوئی امید نہیں

    دوسری جانب کراچی میں جمعہ کے روز ہونے والی بارش سے سیوریج کا نظام تباہ ہو کر رہ گیا، شہر کی بیشتر سڑکیں جو گزشتہ مہینوں میں بنائی گئی تھیں ان کی استر کاری بری طرح متاثر ہوئی ہے ، پرانی سڑکوں پر جا بجا گڑھے نمودار ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ متعلقہ بلدیاتی عملہ بارش اور سیوریج کے پانی کی نکاسی میں ناکام رہا ہے۔

    سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بور ڈکا عملہ بھی کچراکنڈیوں کی صفائی کرنے میں ناکام ہے، جس کی وجہ سے کچراکنڈیوں سے تعفن اٹھ رہا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور سانس لینا بھی دشوار ہوگیا ہے، خاص طور پر شہر کے صنعتی اور تجارتی علاقے اس سے بری طرح متاثر ہیں۔ صدر کی مختلف سڑکوں، پریڈی اسٹریٹ، کارپارکنگ پلاز ہ کے پاس کا علاقہ، بلوچ کالونی فلائی اوور اور سٹی اسکول فلائی اوور کے نیچے بارش کے پانی کے ساتھ سیوریج کا پانی بھی سڑکوں پر بہہ رہا ہے، جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

    بلوچ کالونی کازوے کے انڈسٹریل ایریا کی جانب اترنے والے حصے کے دونوں جانب برساتی پانی ہفتہ کی شام تک موجودتھا، مہران ٹائون کی گلیاں ایک ایک فٹ پانی میں ڈوبی ہوئی تھیں۔ رامسوامی، رنچھور لائن، میر ایوب روڈ پر بارش وسیوریج کا پانی موجود ہے، ملیر میں ماڈل کالونی اور سعود آباد کے علاقے میں موجود بار ش کے پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی ۔ اختر کالونی کی متعدد گلیوں میں بارش کا پانی ہفتہ کی شام تک موجود تھا۔

    لائنزایریاکی مختلف گلیوں بالخصو ص جامع مسجد احتشامیہ نظامی روڈ اور شاہراہ قائدین کے بعض حصوں میں پانی موجود تھا۔ نجی سپر اسٹور قیوم آباد، سرسید اسپتال کے سامنے والی سڑک، ڈیفنس فیز فور کی گلیوں، پی این ٹی کالونی بخشن ولیج اور گزری کی مختلف گلیوں سے بارش کے پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی تھی۔ دہلی کالونی کی مارکیٹ کی حالت بہت خراب ہے جہاں کیچڑ کی وجہ سے تعفن پھیلا ہوا ہے۔

    شہر قائد کراچی میں بارش نے سندھ حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا

  • سندھ میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 20 ہزار کے قریب رہ گئی،وزیراعلیٰ سندھ

    سندھ میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 20 ہزار کے قریب رہ گئی،وزیراعلیٰ سندھ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 20 ہزار کے قریب رہ گئی ہے

    وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے جاری پیغام میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 280 متاثرہ مریض صحت یاب ہوگئے ہے ، صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 91 ہزار 383 ہوگئی ہے ، 22 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 1974ہوگئی ہے ۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار 270 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 880 کے نتائج مثبت آئے ہیں ۔ اب تک مجموعی طور پر 6 لاکھ 34 ہزار 871 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس میں 1 لاکھ 12 ہزار 118 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت صوبہ میں کورونا کے 18 ہزار 761 مریض زیر علاج ہیں جس میں 17 ہزار 938 مریض گھروں، 79 آئسولیشن سینٹرز اور 744 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ 526 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ، 72 مریض وینٹی لیٹرز پرہیں۔ صوبہ میں نئے سامنے آنے ولے 880 کیسز میں سے 267 کا تعلق کراچی سے ہے جس میں ضلع شرقی کے 80، جنوبی 59، وسطی 51 ، ، ملیر 37 ، غربی 31 اور کورنگی کے 9 کیسز شامل ہیں ۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبہ کے دیگر اضلاع کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد 67، خیر پور 42، سانگھڑ 37، سکھر 31، شہید بے نظیر آباد 28، میر پور خاص 22، سجاول 22،گھوٹکی21، نوشہرو فیروز20، دادو 18، بدین 15، قمبر 13، کشمور 13، ٹنڈوالہ یار 13، لاڑکانہ 12، شکار پور11،جیکب آباد 7، مٹیاری 7، ٹھٹھہ 7، جام شورو6، ٹنڈو محمد خان 6 اور عمر کوٹ میں 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔وزیراعلی سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں .

  • رینجرز کا سندھ کی جیلوں میں سرچ آپریشن، ممنوعہ اشیا برآمد

    رینجرز کا سندھ کی جیلوں میں سرچ آپریشن، ممنوعہ اشیا برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان رینجرز(سندھ) نے حالیہ دہشت گردی اور درپیش خطرات کے پیش نظر سینٹرل جیل کراچی، حیدر آباد اور سکھر میں آپریشن کیا۔

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق آپریشن میں رینجرز کے مختلف ونگز نے حصہ لیا۔ تینوں جیلوں کی تمام قیدی بیرکس اور سیلز کی تفصیلی تلاشی بذریعہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے لی گئی۔

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق تلاشی کے دوران مختلف ممنوعہ اشیاء کی برآمدگی کی گئی جن میں ٹیلی ویژن، بریکٹ فین، فریج، ایئر کولر، ناخن تراش، قینچی، لائٹرز، سٹیپلر ز، دستی گھڑی، گولڈ چین، پیڈسٹل فین اور سٹیبلایزر شامل ہیں۔

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ممنوعہ اشیاء قبضے میں لے لی گئی ہیں

  • سندھ میں قتل و غارت گری کا پیپلز پارٹی سے تعلق کا معاملہ،علی زیدی ایک اور ثبوت لے آئے

    سندھ میں قتل و غارت گری کا پیپلز پارٹی سے تعلق کا معاملہ،علی زیدی ایک اور ثبوت لے آئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں قتل و غارت گری کا پیپلز پارٹی سے گہرے تعلق کا معاملہ ،وفاقی وزیر علی زیدی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کے بعد پیپلز پارٹی کے سینٹر فیصل رضا عابدی کا بیان سامنے لے آئے

    "ہر گھر سے سچا نکلے گا تم کتنے سچے مارو گے” کا عنوان دیکر فیصل رضا عابدی کا بیان ٹویٹر پر ڈال دیا ،

    فیصل رضا عابدی کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ کو کنٹرول زرداری ہاؤس کرتا تھا، زرداری ہاؤس کے میکینوں نے لیاری میں آپریشن رکوایا، عزیر بلوچ کے سر سے قیمت ہٹوائی اور مقدمات بھی ختم کروائے، لیاری میں گینگسٹرز کیخلاف آپریشن رکوانے میں فریال تالپور کا اہم کردار نہیں بلکہ کردار ہی انکا تھا،

    فیصل رضا عابدی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں زمینوں پر جو قتل عام ہوئے ہیں اس میں پیپلز پارٹی کے سینٹرز اور سابق اراکین اسمبلی ملوث ہیں،

    علی زیدی ملزمان کو فائدہ پہنچانے کے لیے جے آئی ٹی کو متنازع بنا رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    علی زیدی عدالت پہنچ گئے ، ایسا مطالبہ کر دیا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی

    جے آئی ٹی رپورٹ، کس نے کہا تھا کہ سندھ پولیس دستخط نہیں کر رہی؟ علی زیدی ویڈیو سامنے لے آئے

    شاہ محمود قریشی سانحہ اے پی ایس کی ذمہ دار ٹی ٹی پی قیادت سے قطر میں ملتے رہے، شرجیل میمن

    جے آئی ٹی رپورٹ پڑھ کر تو لگتا ہے کہ عزیر بلوچ سندھ حکومت کا وزیر تھا، انور لودھی

    ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے،غلط فہمیاں تیسری قوتوں کی بد نیتی پرمبنی کوشش سے ہوتی ہیں،ایرانی سفیر

    عزیر بلوچ بارے وفاقی وزیر علی زیدی نے ویڈیو جاری کر دی

  • سندھ میں کورونا  ٹیسٹ کی شرح کم،قربانی جانوروں کی خریدوفروخت بارے کونسی لگائی پابندی؟ وزیراعلیٰ سندھ نے بتا دیا

    سندھ میں کورونا ٹیسٹ کی شرح کم،قربانی جانوروں کی خریدوفروخت بارے کونسی لگائی پابندی؟ وزیراعلیٰ سندھ نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ ہاوَس سندھ میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکا اجلاس جاری ہے، وفاقی وزیر اسد عمر اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

    اجلاس میں عیدالاضحیٰ میں مویشی منڈیوں کی ایس او پیز سے متعلق بریفنگ دی گئی،تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت ہے،

    این سی او سی اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ سندھ میں کوروکاٹیسٹنگ کی استعداد 12ہزار یومیہ کردی گئی،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبوں میں این سی اوسی اجلاس سے کوآرڈی نیشن مزید بہتر ہوگی،سندھ میں کورونا ٹیسٹ کی شرح کم ہوگئی ہاٹ اسپاٹس ایریا میں اسمارٹ لاک ڈاوَن کر رہے ہیں ،کورونا متاثرین کے لیے کراچی میں 2 الگ اسپتال قائم کیے ہیں ،گلیوں میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی لگائی ہے ،

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے

    لاہور کا کوئی محلہ کرونا سے محفوظ نہیں، 6 لاکھ 70 ہزار مریضوں کا اندازہ، وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری میں انکشاف

    میری خالہ نے بتایا کہ ہمسائے کے لوگ کرونا کا شکار، کوئی موت کے ڈر سے ہسپتال جانے کو تیار نہیں، گھر میں جانیں دے رہے

    وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ این سی او سی کو صوبوں میں لانے کا مقصد کام کو مزید بہتر کرنا ہے ،کورونا کیسز پرکنٹرول تمام صوبوں کی مشترکہ کاوشوں سے ہوگا،صوبائی حکومتوں نے بھی کورونا کو کنٹرول کرنے میں اہم کام کیا ہے وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاورت سے کام کررہی ہے

    نامور سرجن، نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کرونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے

  • این سی او سی کی مرکزی ٹیم کراچی پہنچ گئی، اسد عمر کی زیر صدارت ہو گا اہم اجلاس

    این سی او سی کی مرکزی ٹیم کراچی پہنچ گئی، اسد عمر کی زیر صدارت ہو گا اہم اجلاس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این سی او سی کی مرکزی ٹیم کراچی پہنچ گئی. چیرمین این سی او سی اسد عمراور این سی او سی نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان کی سربراہی میں این سی او سی کا خصوصی اجلاس آج کراچی میں ہو گا.

    وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے.اسلام آباد، آزاد جموں وکشمیر اور دیگر صوبوں کے نمائندے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے.

    کراچی میں ہونے والے اجلاس میں عید الاضحی کے موقع پر ایس او پیز پر عمل درآمد اور مویشی منڈیوں کی منیجمنٹ کے سلسلے میں تمام صوبے بریفنگ دیں گے. ہاٹ سپاٹ ایریاز، سمارٹ لاک ڈاؤن ، کانٹیکٹ ٹریسنگ کے حوالے سے خصوصی جائزہ لیا جائے گا.

    این سی او سی کا صوبائ دارلاحکومت میں یہ دوسرا اجلاس ہے. اس سلسلے کا پہلا اجلاس گزشتہ ہفتہ لاہور میں منعقد ہوا تھا. صوبائی دارالحکومت میں ہونے والے ان اجلاس کا مقصد کورونا وبا کے خلاف قومی یکجہتی, مسائل کی بہتر تفہیم, ہم آہنگی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ صوبوں کی کورونا کے خلاف کارکردگی کو سراہنا ہے.

    وفاقی وزیر وزیر داخلہ اعجاز شاہ سندھ میں عید الاضحی, مویشی منڈیوں اور محرم الحرام کے حوالے سے بھی اجلاس کی صدارت کریں گے

  • شہر قائد کراچی میں بارش نے سندھ حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا

    شہر قائد کراچی میں بارش نے سندھ حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں بارش نے سندھ حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا،شہر قائد میں بارش شروع ہوتے ہی بیشتر علاقوں میں معطلی کی گئی بجلی تاحال بحال نہ ہو سکی۔

    شہر قائد کراچی میں بوندا باندی سے شروع ہونا والا سلسلہ تیز بارش میں تبدیل ہوا اور جل تھل ہو گیا۔ حکومت اور ضلعی انتظامیہ منظر نامے سے غائب نظر آئے۔ روایتی طور پر بارش کراچی والوں کے لیے زحمت ثابت ہوئی، بارش سے شاہراہ فیصل اور کورنگی روڈ پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا۔ پنجاب چورنگی، اولڈ سٹی ایریا اور بیشتر انڈس پاسز پانی سے بھر گئے۔ ڈیفنس اور کلفٹن میں پانی جمع ہونے سے بیشتر گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ڈوب گئیں۔

    گورنر ہاوُس جانے والی سڑک پر کھمبا اور درخت گر گیا جس باعث سڑک کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔ ادھر بارش کی پہلی بوند گرتے ہی کے الیکڑک کا نظام ٹھپ ہو گیا۔ دو سو فیڈرز نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ صدر، اورنگی، کورنگی، فیڈرل بی ایریا، ملیر، شارع فیصل، پی آئی بی، سرجانی میں بجلی معطل ہو گئی۔ لیاری، بلدیہ، کلفٹن، حسن سکوئر اور گلشن اقبال سمیت محمود آباد میں بجلی گئی تو بحال نہ ہو سکی

    بارش کے دوران گزشتہ روز شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی تھیں، متعدد پول گرگئے تھے، انڈر پاسز سے ٹریفک کا گزرنا نا ممکن ہو گیا تھا، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے تھے اور مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن کرکے رکھ دی تھی۔

    کراچی میں ہونے والی تیز بارش کے نتیجے میں پانی جناح اسپتال میں بھی داخل ہو گیا تھا جس کی وجہ سے ڈاکٹروں اور مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،جناح اسپتال کے اولڈ سرجیکل بلاک میں پانی بھر گیا ہے۔ جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق اسپتال میں پمپ کے ذریعے پانی کی نکاسی کا انتظام کردیا ہے۔

    ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ تیز بارش کی وجہ سے جناح اسپتال میں بھی بارش کا پانی بڑی مقدار میں داخل ہوا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسپتال میں ایمرجنسی سروسز مکمل طور پر بحال ہیں اوران میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی ہے۔

    کراچی کی معروف شاہراہ فیصل پر پانی بھر جانے کی وجہ سے ٹریفک شدید جام ہو گئی، گاڑیاں پانی میں پھنس کر رہ گئیں ،حکومت کہیں بھی نظر نہیں آئی، سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، اور ایک دہائی سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے پی پی سرکار حکومت کر رہی ہے لیکن کچرے پر تو سیاست کی جاتی ہے، شہریوں کی زندگیوں کو داؤ پر لگایا جاتا ہے شہریوں‌کو ریلیف دینے کے لئے کوئی کام نہیں کیا جاتا، اب بارش نے پی پی حکومت کی کارکردگرگی کا پول کھول دیا ہے،

  • ایم ڈی واٹربورڈکراچی کی ہدایا ت پر شہر کے مختلف علاقوں سے فراہمی ونکاسی آب کی متعددشکایات دور کردی گئی ہیں.

    ایم ڈی واٹربورڈکراچی کی ہدایا ت پر شہر کے مختلف علاقوں سے فراہمی ونکاسی آب کی متعددشکایات دور کردی گئی ہیں.

    کراچیجمعہ 17جولائی 2020: ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ کی ہدایا ت پر شہر کے مختلف علاقوں سے فراہمی ونکاسی آب کی متعددشکایات دور کردی گئی ہیں.

    واٹربورڈ کے عملے نے گلبرگ میں فراہمی آب کی لائنوں میں پھنسی درختوں کی جڑیں نکال کرپانی کی فراہمی میں رکاوٹ دور کردی ہے ، جبکہ مختلف پمپنگ اسٹیشنوں پر ناکارہ والوکوتبدیل کرکے تقسیم آب کا عمل بہتر کردیا گیا ہے . شہر میں اوورفلو کا شکا ر سیوریج لائنوں اور مین ہولز کو جدید مشینوں کے ذریعے صاف کرنے کا عمل جاری ہے ،ترجما ن واٹربورڈ کے مطابق واٹربورڈ کے عملے نے منیجنگ ڈائریکٹرخالد شیخ کی ہدایات پرگلبرگ بلاک 7آغاخان اسکول کے قریب واٹربورڈ کی فراہمی آب کی لائن سے بڑی مقدارمیں درختوں کی جڑیں نکال کر بلاک 7اور ملحقہ علاقوں کو پانی کی فراہمی بہترکردی،جبکہ بلاک 13,19اور17میں 12انچ قطر کے والوکی مرمت کی گئی.

    بھٹہ ولیج کیماڑی میں پونا والا اپارٹمنٹ کے قریب 12انچ قطر کی ایم ایس پائپ لائن کی مرمت کرکے پینے کے پانی میں گندے پانی کی آمیزش کی شکایت دور کی گئی ،مظفرآبادکالونی بن قاسم میں 8انچ قطر کی پرانی اور نئی بچھائی گئی لائنوں میں سلائس والو نصب کیا گیا ،لیاقت آباد کی مرکزی شاہراہوں پر ٹوٹے مین ہول کورز تبدیل کیئے گئے ،بلدیہ گلشن مزدور میں سیوریج لائنوں کی مشینوں کے ذریعے سیوریج لائنوں کی صفائی کرکے علاقہ سے اوورفلو کی شکایت کا خاتمہ کیا گیا،بن قاسم عسکری ٹاون بلاک 7میں 6اور4انچ قطر کی فراہمی آب کی لائنوں کی مرمت کرکے پینے کے پانی میں بدبودار پانی کی آمیز ش کی شکایت دور کی گئی ،نائنتھ مائلز کارساز میں فراہمی آب کی لائن میں پڑنے والے شگاف کو ہنگامی بنیادوں پر بند کیا گیا ،اورنگی ٹاو ن اور ملحقہ علاقوں میں ٹوٹنے والے مین ہولز کوراور رنگ سلیب کی تبدیلی کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے ،بہار کالونی لیاری میں قائم ٹینری سیوریج پمپنگ اسٹیشن کے سمپ کی صفائی کی گئی.

    ،بہار کالونی مرزا آدم خان روڈ میں 24انچ قطر کی سیوریج لائن کو صاف کردیا گیا گیا ہے ،اجمیر پمپنگ اسٹیشن پر ملحقہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے والونصب کیا گیا ہے ،پاک کالونی میں فراہمی آب کی 8انچ قطر کی لائن میں والو ٹی نصب کی گئی ،حسن کالونی گلبہار میں 15انچ قطر کی مین سیورکی مشینوں کے ذریعے صفائی کی گئی ،حیدرآباد کالونی جمشید ٹاون میں پینے کے پانی میں بدبودار پانی کی آمیزش کی شکایت دور کی گئی ،چاکیواڑہ یوسی 11اور 13میں سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کیا گیا ،ضلع ملیر یوسی 10میں سیوریج کے مسائل دور کردیئے گئے ہیں ،لانڈھی یوسی 22کے اور جے ایریا میں نکاسی آب کے مسائل حل کیئے گئے،گلبرگ بلاک 15میں سیوریج لائنوں کی ڈی سیلینٹنگ کی گئی ،سرجانی ٹاون سیکٹر4بی میں سیوریج اوورفلو کے خاتمے سمیت گٹروں پر رنگ سلیب اور ڈھکن رکھے گئے،سرجانی سیکٹرایل ون میں دھنسنے والی 8انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیل کردی گئی ہے .

    لیاری فداحسین شیخا روڈ میں 160ایم ایم کی لائن بچھائی گئی ،شہید چوک پمپنگ اسٹیشن کورنگی میں پرانے ٹربائن پمپ کی جگہ نیا پمپ نصب کردیا گیا ہے،گارڈن ایسٹ لولین لیاری ایکسپریس وے کے قریب 26فٹ گہرائی میں36انچ قطر کی سیوریج لائن کو مشینوں کے ذریعے صفائی کرکے کلیئر کردیا گیا ہے،پپری پمپنگ اسٹیشن سے خوردروجھاڑیاں سرکنڈے اور دیگر جنگلی پودوں کو صاف کردیا گیا ہے،سائٹ ٹاون کے علاقہ میں دھنسنے والی 15انچ قطرکی سیوریج لائن کوتبدیل کرنے کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے،دھابیجی پمپنگ اسٹیشن اوراس کے قریب اراضی پر اگنے والی جھاڑیوں کو کاٹ کر صاف کردیا گیا ہے ،اجمیر نگری پمپنگ اسٹیشن پر 48انچ قطر کے والوکی تنصیب کا کام کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا ہے ،اورنگی ٹاون ڈسکو موڑ پمپنگ اسٹیشن پر ہونے والے بجلی کے نقص کو واٹربورڈ کے عملے نے دور کردیا ہے۔

  • کے الیکٹرک کی شکایات کے لیے نیپرا نے اہم قدم اٹھا لیا

    کے الیکٹرک کی شکایات کے لیے نیپرا نے اہم قدم اٹھا لیا

    کے الیکٹرک کی شکایات کے لیے نیپرا نے اہم قدم اٹھا لیا

    باغی ٹی وی : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے خلاف شکایات کے اندراج کیلئے کراچی میں دفترقائم کردیا۔ صارفین کے الیکٹرک کے خلاف شکایات کراچی میں قائم دفتر واقع بلاک نمبر 3 واقع بہار مسلم سوسائٹی میں درج کراسکتے ہیں‘ نیپرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ متنازع بلوں کافیصلہ ہونے تک صارف کے الیکٹرک کا بل جمع نہیں کرائے گا اور متنازع بل کافیصلہ آنے تک کے الیکٹرک صارف کی بجلی بھی منقطع نہیں کرےگی ۔اگر کسی صارف کو لگتا ہے کہ ان کے یونٹ کا حساب صحیح نہیں لگایا گیا ہےیا یونٹ ریڈنگ غلط ہےوہ صارف کسی بھی وقت نیپرا آفس آکراپنے بل کی درخواست اور کاپی جمع کراسکتے ہیں

  • چیئرمین نیب نے کراچی  میں  کے الیکٹرک کیخلاف عوامی شکایات کا نوٹس لے لیا

    چیئرمین نیب نے کراچی میں کے الیکٹرک کیخلاف عوامی شکایات کا نوٹس لے لیا

    چیئرمین نیب نے کراچی میں کے الیکٹرک کیخلاف عوامی شکایات کا نوٹس لے لیا

    باغی ٹی وی : چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کے الیکٹرک کے خلاف عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ اور اربوں روپے کی اووربلنگ پر انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔

    چئیرمین نیب کی جانب سے کے الیکٹرک کی جانب سے حکومت سے کیے معاہدے کی مکمل پاسداری نہ کرنے کی انکوائری کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

    انہوں نے کے الیکٹرک کے خلاف تین ماہ میں انکوائری مکمل کرنے اور اس کیساتھ کئے گئے معاہدوں کی تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ خیال رہے کہ کے الیکٹرک پر عوام سے اووربلنگ کی مد میں اربوں روپے کی رقوم ہتھیانے کا بھی الزام ہے۔

    ادھر وفاق کی مداخلت اور بڑی یقین دہانیوں کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہری بجلی کی بندش سے تنگ آ چکے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری، فالٹس اور لوڈ مینجمنٹ کے نام پر گھنٹوں بجلی کی بندش ہو رہی ہے۔

    سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے کہا کہ کراچی کے ہرعلاقےمیں ساڑھے 7 سے 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ اووربلنگ پرصارفین کوغلط فہمی ہوئی ہے۔ کراچی کاٹیرف ملک سے ڈھائی روپے کم ہے۔

    سی ای اوکے الیکٹرک نے کہا کہ فالٹس کو لوڈشیڈنگ نہ سمجھاجائے۔ 2100 میگاواٹ بجلی آئندہ سال کےالیکٹرک کو مل جائے گی۔

    خیال رہے کہ روشنیوں کا شہر کراچی بجلی کی شدید قلت کا شکار ہے جہاں طلب اور رسد کا فرق300 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔