Baaghi TV

Category: کراچی

  • سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں ایک ماہ کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

    سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں ایک ماہ کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

    سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا

    باغی ٹی وی : سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ گزشتہ نوٹیفکیشن کے مطابق رات 12 بجے لاک ڈاؤن کی مدت ختم ہوگئی تھی۔

    نئے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں 15 اگست تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا، اس دوران تعلیمی ادارے، شادی ہالز، بزنس سینٹر اور ایکسپو ہالز بند رہیں گے۔ ریسٹورنٹ میں رات 11 بجے تک ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی، ہفتہ اور اتوار کو گروسری اور فارمیسی کے علاوہ کاروبار مکمل بند رہے گا۔

    واضح رہے کہ اس سے پہلے حکومت سندھ نے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک کی توسیع کی تھی جسے اب مزید توسیع کر کے 15 اگست تک کردیا ہے

    محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتے میں دو دن کاروبار مکمل طور پر بند ہوگا اور ہفتے اور اتوار کو سبزی فروش کے علاوہ کوئی کاروبار نہیں کھلے گا۔

    علاوہ ازیں نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا کہ تعلیمی ادارے، شادی ہالز، بزنس سینٹرز، ایکسپو ہالز، عوامی مقامات بدستور بند رہیں گے۔

    صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کے لیے نئے اوقات کار بھی جاری کیے گئے ہیں جس کے تحت اب صوبے میں کاروباری سرگرمیاں پیر سے جمعہ تک صبح 6 سے شام 7 بجے تک جاری رہیں گی تاہم میڈیکل اسٹورز اور دیگر ضروری سروسز کو ان اوقات سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

    محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی 15 جولائی تک بند رہیں گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق بیوٹی پارلر بھی آئندہ 15 روز کے لیے بند رہیں گے۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے توسیع کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہوم ڈیلیوری رات11بجے تک کی جاسکے گی جبکہ شام 7 بجے تمام دکانیں بند ہو جائیں گی۔بیان میں کہا گیا کہ مخصوص علاقے سیل کرنے کا نوٹی فکیشن کمشنر کراچی جاری کریں

  • کے الیکٹرک کی اوور بلنگ،گورنر سندھ میدان میں آگئے، بڑا قدم اٹھا لیا

    کے الیکٹرک کی اوور بلنگ،گورنر سندھ میدان میں آگئے، بڑا قدم اٹھا لیا

    کے الیکٹرک کی اوور بلنگ،گورنر سندھ میدان میں آگئے، بڑا قدم اٹھا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کی اوور بلنگ، گورنر سندھ نے تحقیقات کے لیے نیپرا کو خط لکھ دیا.

    گورنرسندھ عمران اسماعیل کے پرنسپل سیکریٹری نے چیئرمین نیپرا کوخط لکھا ہے جس میں گورنر سندھ نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک سے متعلق زائدبلنگ کا آڈٹ کیاجائے،

    گورنر ہاؤس سندھ سے بھجوائے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے حوالے شہریوں کی متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں، عام عادمی کیلئے بجلی کا بل ایک ڈراؤنے خواب کی طرح ہوگیا ہے۔ کے الیکٹرک لوگوں کو ریلیف دینے کے بجائے لوگوں سے ادائیگی کا مطالبہ کرتی ہے،گھریلو صارفین کے علاوہ صنعتی اور کمرشل صارفین نے بھی اوور بلنگ کے حوالے سے شکایات درج کرائی ہے۔

    گورنر ہاؤس کی جانب سے نیپرا چیئرمین کو بھیجے جانے والے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے خلاف موصول ہونے والی تمام شکایات کی تحقیقات کی اشد ضرورت ہے، اوور بلنگ کی شکایتوں کے معاملے پر کے الیکٹرک کا آڈٹ کیا جائے۔اوور بلنگ کے حوالے سے جس صارف کی شکایت جائز ہو اُسے اضافی وصول کیے جانے والے پیسے واپس کیے جائیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیپرا موجودہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری احکامات جاری کرے۔

    قبل ازیں نجی ٹی وی سے گفتگو میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی انکوائری لوگوں کی اموات سے متعلق تھی اور اس سال انکوائری شہر قائد میں لوڈشیڈنگ سے متعلق ہے۔ اس مرتبہ کے الیکٹر کی لوڈشیڈنگ پر مخصوص انکوائری ہوگی اور اگر کےالیکٹرک نے واضح جوابات یا تعاون نہیں کیا تو ایکشن لیں گے۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کو تنہا تو نہیں چھوڑیں گے، عوام کب تک خمیازہ بھگتئں گے، آج کے الیکٹرک سے متعلق نیپرا کو خط بھی لکھا ہے۔ کے الیکٹرک کہتی ہے فیڈر ٹرپ ہوگیا حالانکہ وہ لوڈ برداشت نہیں کرسکتے، ہماری کوشش تھی کے الیکٹرک کراچی کو بجلی کی سپلائی بہتر کرے، بن قاسم کو فرنس آئل پر منتقل کرنے کیلئے آج بند رکھا گیا ہے۔

  • کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ،مجلس وحدت مسلمین نے کیا بڑا اعلان

    کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ،مجلس وحدت مسلمین نے کیا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد دودھ کی قیمت میں ہوشربااضافہ ناقابل برداشت ہے۔ کمشنر کراچی دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس لیں۔

    ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کےلاک ڈاؤن اور معاشی مشکلات میں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کراچی کے عوام پر مزید ظلم ہے۔ کراچی کے شہری پہلے ہی کے۔الیکٹرک کے مظالم اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سمیت اشیائے خوردنوش کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں ان حالات میں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ سراسر زیادتی ہے۔ اگر فوری طور پر دودھ کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو مجلس وحدت مسلمین بھر پور احتجاج کرے گی۔

    صدر ڈیری فارمر نے دودھ کی قیمت میں مزید اضافے کا اعلان کیا ہے، کراچی میں دودھ 110 روپے لیٹر فروخت ہوتا رہا ہے مگر دودھ زبردستی 90 روپے لیٹر فروخت کرانےکی کوشش کی جارہی ہے۔ڈیری اینڈ کیٹل فارمر کےصدر شاکر گجر نے کہا ہے کہ فی الحال 120 روپےفی لیٹر دودھ فروخت کیا جائے گا، اور دودھ کی قیمت میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا، کمشنر کراچی کو بات چیت کا راستہ اپنانا چاہیے طاقت کا نہیں۔

    ن لیگ کا آٹا ،چینی، گوشت اور خشک دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش

  • کراچی کے علاقے کورنگی میں کرنٹ‌ لگنے سے لڑکا جاں ‌بحق

    کراچی کے علاقے کورنگی میں کرنٹ‌ لگنے سے لڑکا جاں ‌بحق

    کراچی کے علاقے کورنگی میں کرنٹ‌ لگنے سے لڑکا جاں ‌بحق

    باغی ٹی وی کراچی کے علاقے کورنگی میں کے الیکٹرک کی غفلت کے سبب کرنٹ لگنے سے چودہ سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق حادثہ بجلی کی چوری کیلئے لگائے تار کے باعث پیش آیا۔

    کراچی میں بجلی چوری کیلئے لگائے کنڈے سے جان چلی گئی، کورنگی ڈھائی نمبر کے قریب دکان میں غیرقانونی طور پر بجلی کا تار لگایا گیا تھا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق دکاندار نے غیرقانونی طریقے سے بجلی حاصل کررکھی تھی۔

    جاں بحق ہونے والے کاشف کے دوستوں کا کہنا ہے کہ اسے سنوکر کھیلتے ہوئے دو مرتبہ کرنٹ لگا، دکاندار کو بتایا لیکن اس نے بات سنی ان سنی کر دی۔ جاں بحق کاشف سبزی فروش اور غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا، حادثے کے بعد لواحقین غم سے نڈھال ہیں.
    خیال رہے کہ کراچی میں 8 سے 10 گھنٹے کی بدترین اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے جب کہ بجلی کی بندش سے پانی کا بحران بھی جنم لے چکا ہے ۔

    اس بحران کے بعد سندھ میں پی ٹی آئی سمیت دیگرتمام سیاسی جماعتوں نے کے الیکٹرک کو وفاق کے کنٹرول میں‌لانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے اوراب یہ مطالبہ شدت اختیارکرگیا ہے

    چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کو اضافی گیس فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد کے الیکٹرک کو اضافی گیس کی فراہمی کے باعث سی این جی اسٹیشن 2 روز کے لیے بند کردیے گئے۔

  • مراد سعید کی سیاسی جد وجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، جام اکرام اللہ دھاریجو

    مراد سعید کی سیاسی جد وجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، جام اکرام اللہ دھاریجو

    مراد سعید کی سیاسی جد وجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، جام اکرام اللہ دھاریجو

    باغی ٹی وی : صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے وفاقی وزیر مراد سعید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مراد سعید کی سیاسی جد وجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

    جام اکرام اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کیسے اقتدار میں آئی قوم بخوبی جانتی ہے۔ فرزند بے نظیر بھٹو شہید اور فرزند زرداری سندھ کا سپوت ہے اور سندھ نے پاکستان کو جنم دیا اور پاکستان کے لیے ہمیشہ پیپلز پارٹی لیڈران نے قربانیاں دین مراد سعید اپنی سیاسی شناخت بتائیں۔مراد سعید سمیت دیگر اناڑی صرف اور صرف جھوٹ بولنے پر مامور ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈہ پر مبنی پریس کانفرنسیں کرنے والے وزراء کبھی اپنے قلمدانوں کی کارکردگی پر بھی بات کرلیا کریں۔ عمران خان جیسے خودساختہ صادق اور امین لیڈرشپ کے نیچے چور اکٹھے ہوگئے ہیں۔ جام اکرام اللہ دھاریجو. . .

    چینی چور ، آٹا چور، پیٹرول چور تمام کے تمام پی ٹی آئی کے ہیروز ہیں۔ ایک کروڑ نوکریاں بانٹنے والے خود آئی ایم ایف سے بھیک مانگ رہے ہیں .جتنے ترقیاتی منصوبے پیپلز پارٹی کے دور میں مکمل ہوئے ہیں وہ ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت کوئی ایک مکمل منصوبہ سامنے لائے۔۔ فارن پالیسی میں بہتری کے دعوے صرف جھوٹ کا پلندہ ہیں ۔

    پی ٹی آئی نے ملک کو بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ سندھ کے لوگ باشعور ہیں پیپلز پارٹی نے گھر گھر روزگار دیا ہے۔ غریب لوگ روزگار کے لئے ترس رہے ہیں ۔

    واضح‌ رہے کہ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بوکھلاہٹ کا شکار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم پر الزامات لگا کر اپنا قد بڑھانا چاہتے ہیں۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج فرزند زرداری کرپشن پر بات کر رہا تھا۔ ان کا سارا خاندان کمیشن اور بھتہ خوری سے پہچانا جاتا ہے۔ ایک پرچی پر لیڈر بننے والے بلاول بھٹو نہ تو پارٹی کے ورکر رہے اور نہ ہی ان کی کوئی جدوجہد ہے۔ جب اسمبلی میں مجھے مائیک ملتا ہے تو وہ نو دو گیارہ ہو جاتے ہیں۔ اسمبلی کے دروازے بند کر دینے چاہیں تاکہ ان کو فرار کا موقع نہ ملے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ امپائر بھی بلاول بھٹو کی مرضی کے ہونگے، وہ بتائیں کونسے فورم پر ڈبیٹ کرنی ہے۔ پرچی پر رٹہ لگانے والے اور سیاسی ورکر کا قوم کو پتا چل جائے گا۔ میں ان کے چیلنج کو قبول کرتا ہوں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ 54 سال بعد سیکیورٹی کونسل میں دو دفعہ کشمیر مسئلے پر بحث ہوئی۔ پاکستان کی فارن پالیسی بہتر ہونے سے بلاول کو دکھ پہنچا۔ آپ چھپ نہیں سکتے، ہم نے آپ کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے

  • بنی گالہ میں تین سو کنال پر واقع گھر کی جو قیمت عمران خان نے بتائی ہے اس تناسب سے میرا گھر تقریباً 175 روپے کا بنتا ہے۔انور مقصود

    بنی گالہ میں تین سو کنال پر واقع گھر کی جو قیمت عمران خان نے بتائی ہے اس تناسب سے میرا گھر تقریباً 175 روپے کا بنتا ہے۔انور مقصود

    بنی گالہ میں تین سو کنال پر واقع گھر کی جو قیمت عمران خان نے بتائی ہے اس تناسب سے میرا گھر تقریباً 175 روپے کا بنتا ہے۔انور مقصود
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق معروف ادیب ، ڈرامہ نگار اور دانشور انور مقصود نے کہا ہے کہ بنی گالہ میں تین سو کنال پر واقع گھر کی جو قیمت عمران خان نے بتائی ہے اس تناسب سے میرا گھر تقریباً 175 روپے کا بنتا ہے۔
    https://twitter.com/ANWARMAQS00D01/status/1282613509570912257?s=20
    عمران خان نے اپنے گوشواروں میں لکھا ہے کہ بنی گالہ کی جائیداد ان کو تحفہ میں ملی اور اسی وجہ سے انہوں نے اس کی قیمت اپنے گوشواروں میں ظاہر نہیں کی۔

    وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی معلومات پر نظر ڈالیں تو وہاں پھر بھی عمران خان نے بنی گالہ جائیداد کو تحفہ ظاہر کیا ہے۔ سال 2015 اور 2016 کے گوشواروں میں جائیداد کی موجود مالیت کا خانہ بھی شامل تھا جس میں عمران خان نے بنی گالہ جائیداد کی موجودہ مالیت 75 کروڑ ظاہر کی تھی مگر اسے تحفہ ہی ظاہر کیا تھا۔
    واضح‌ رہے ک بنی گالہ کے حوالے میڈیا پر بہت سے رومرز زیر گردش ہیں. ابھی تازہ ہی ریحام خان نے اپنے ایک انٹرویو میں‌ ن لیگ کے ایک سپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے عمران خان نے کہا کہ بنی گالہ کے دروازے تبدیل کروادو ، جس پر میں نے کہا کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں، جس پر عمران خان مجھے کہنے لگے کہ پیسوں کی کیا ضرورت ہے، خیبرپختونخوا کا ٹمبر پڑا ہوا ہے۔

    ریحام خان نے کہا کہ مجھے اچھے اور خوبصورت گھر بہت پسند ہیں لیکن ہم جو پیسے لگاتے ہیں، اپنی حق حلال کی کمائی سے لگاتے ہیں۔اگر پیسے نہیں ہیں تو اگلے ماہ کرلیں یا اگلے سال کرلیں گے جب پیسے ہوں گے

    اس پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے اور ریحام خان کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ اگر یہ سچ ہے تو عمران خان نے ابھی تک گھر کے دروازے کیوں نہیں تبدیل کئے؟ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ یہ عورت کچھ ماہ عمران خان کی بیوی رہی ہے، اب یہ عمران خان کی داستانیں بیچ کر اور کہانیاں گھڑ کر عمران خان کے نام پر کماتی رہے گی ۔

  • چیرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کا آج 2 گھنٹے کیلئے کراچی میں علامتی ہڑتال کا اعلان

    چیرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کا آج 2 گھنٹے کیلئے کراچی میں علامتی ہڑتال کا اعلان

    ‏چیرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے آج 2 گھنٹے کیلئے کراچی میں علامتی ہڑتال کا اعلان کیا ہے .

    باغی ٹی وی : ‏چیرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن خالد آرائیں نے کہ اہے کہ ‏آج شام 7سے 9بجے کراچی میں انٹرنیٹ اورکیبل ٹی وی سروس بندرہےگی.‏کے الیکٹرک کے ظالمانہ اقدامات کے باعث انتہائی قدم اٹھانے جارہے ہیں،‏کےالیکٹرک ہم سے مذاکرات کرتی ہےاور اگلے ہی لمحےتاریں کاٹ دیتی ہے،

    ‏اگرہمارے مطالبات نہ تسلیم کیے گئےتوپورے پاکستان میں سروس بندکریں گے،‏کل تک مذاکرات نہ ہوئے تو کل بھی علامتی ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا،

  • ‘سلیکٹڈ’ یا ‘الیکٹڈ’، ہم  کشمیر کاز پر اکٹھے تھے لیکن یہ پہلے اور آخری وزیراعظم ہیں جنہوں نے قوم کو کشمیر کاز پر متحد نہیں کیا۔بلاول

    ‘سلیکٹڈ’ یا ‘الیکٹڈ’، ہم کشمیر کاز پر اکٹھے تھے لیکن یہ پہلے اور آخری وزیراعظم ہیں جنہوں نے قوم کو کشمیر کاز پر متحد نہیں کیا۔بلاول

    ‘سلیکٹڈ’ یا ‘الیکٹڈ’، ہم سب کشمیر کاز پر اکٹھے ہوتے تھے لیکن یہ پہلے اور آخری وزیراعظم ہیں جنہوں نے قوم کو کشمیر کاز پر متحد نہیں کیا۔بلاول

    باغی ٹی وی : بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو معیشت اور جمہوریت کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر احتساب کا نظام موجود ہے تو سب کے لیے ایک جیسا ہونا چاہیے۔

    بلاول نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عمران خان نے کشمیریوں کو لاوارث چھوڑ دیا۔ ‘سلیکٹڈ’ یا ‘الیکٹڈ’، ہم سب کشمیر کاز پر اکٹھے ہوتے تھے لیکن یہ پہلے اور آخری وزیراعظم ہونے جنہوں نے قوم کو کشمیر کاز پر متحد نہیں کیا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی الیکشن مہم میں حمایت کی تھی۔ وہ مسئلہ کشمیر پر اتحاد قائم کرنے میں ناکام رہے۔

    انہوں نے کہا کہ بجٹ میں مزدور، محنت کشوں اور کورونا کا فرنٹ لائن پر مقابلہ کرنے والوں اور ٹڈی دل کا مقابلہ کرنے کیلئے بھی کچھ نہیں رکھا گیا۔ پاکستان میں بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک میں ایسا معاشی بحران پہلے نہیں دیکھا۔ جو بے روزگار ہونگے، ان کی مدد کریں گے۔

    اپنی صوبائی حکومت کی کارکردگی کا دعویٰ کرتے ہوئے چئیرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سندھ عوامی بجٹ پیش کرتے ہوئے کم وسائل کے باوجود ڈاکٹرز اور نرسرز کو ریلیف دیا۔ ٹڈل دل کی وجہ سے کسان بہت متاثر ہو رہے ہیں۔ سندھ حکومت ان کی مدد کرتے ہوئے انھیں سبسڈی دے گی۔ اربن سینٹر میں بھی چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو قرض دیں گے اور وبا کے متاثرین کی فیملی کو گرانٹ دلوائیں گے۔

    صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کم وسائل اور مشکلات کے باوجود پرعزم ہے۔ گورننس کا الزام لگانے والے کورونا کے علاج کے حوالے سے ہم سے موازنہ کر لیں۔ سندھ میں آئی سی یو بیڈز اور ٹیسٹ کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ ہم صرف نعرے نہیں لگا رہے بلکہ عملی اقدامات کرکے دکھا رہے ہیں۔ جن کے پاس وسائل نہیں، ان کا ٹیسٹ مفت اور علاج کرا رہے ہیں۔ دوسری جانب وفاق جان بوجھ کر ٹیسٹوں کی تعداد کم کر رہا ہے۔ جب ٹیسٹ نہیں کریں گے تو مریضوں کا گراف نیچے ہی جائے گا۔

    اس کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر پرسن بلاول بھٹو سے متعلق کہا ہے کہ بلاول واقعی ابھی بے بی ہے، زرداری، بلاول اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات کی تصویر بلاول بھٹو نے خود جاری کی تھی۔

  • بلاول کے سندھ میں‌ میں غذائی قلت کے باعث مزید 2 بچے دم توڑ گئے

    بلاول کے سندھ میں‌ میں غذائی قلت کے باعث مزید 2 بچے دم توڑ گئے

    بلاول کے سندھ میں‌ میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید 2 بچے دم توڑ گئے

    باغی ٹی وی :بلاول کے صوبہ سندھ میں ذرائع محکمہ صحت کے مطابق جون اور جولائی میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 76 ہو گئی جبکہ رواں سال جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 389 ہو گئی ہے۔ تھرپارکر سے ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ غذائی قلت اور امراض کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔

    محکمہ صحت ذرائع کے مطابق رواں سال کے پہلے ماہ جنوری میں ستتر، فروری میں چیاسٹھ ، مارچ میں سینتالیس، اپریل میں انسٹھ اور مئی میں ترسٹھ بچے جاں بحق ہوئے۔اسی طرح دو ہزار اٹھارہ میں پانچ سو پانچ بچے بھوک اور امراض کی وجہ سے مرجھا گئے۔ دو ہزار سترہ میں بھی چار سو پینتالیس ،دو ہزار سولہ میں چار سو اناسی، دو ہزار پندرہ میں تین سو اٹھانوے اور دو ہزار چودہ میں تین سو چھبیس بچے جاں بحق ہوئی۔

    خیال رہے کہ سال 2019 میں سامنے آنے والے ایک سروے کے مطابق سندھ میں پانچ سال سے کم عمر کے 50 فیصد بچوں کوغذائی قلت کا سامنا ہے۔

    تھرپارکر میں‌ غذائی قلت اور وبائی امراض سے مزید تین بچے جان کی بازی ہار گئے

  • کراچی میں لوڈشیڈنگ، گورنر سندھ نے اسد عمر کی موجودگی میں اہلیان کراچی کو بڑی خوشخبری سنا دی

    کراچی میں لوڈشیڈنگ، گورنر سندھ نے اسد عمر کی موجودگی میں اہلیان کراچی کو بڑی خوشخبری سنا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کو حل کریں گے ،

    گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے معاملے کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں،آج بجلی کی لوڈ شیڈنگ سےمتعلق اجلاس بلایا گیاتھا،کل سے کراچی میں غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم ہوجائے گا،وفاق نے وزیراعظم کی ہدایت پر لوڈ شیڈنگ کے مسئلہ کو سنجیدگی سے دیکھا ہے، آج وزراء کراچی آئے ہیں

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و توانائی اسد عمر کا کہنا تھا کہ بجلی سے زیادہ بڑا مسئلہ کورونا ہے ،کے ای کو 290 ملین مکعب فٹ گیس دی جائے گی،بن قاسم پاور پلانٹ کے تمام یونٹس کو چلایا جائے گا ،فرنس آئل کی فراہمی کو بڑھایا جائے گا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار کون ہے فیصلہ نیپرا کرے گا ،کراچی کے تین چوتھائی حصے کو مسلسل بجلی فراہم کی جائے گی

    اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ دو سال کے دوران بجلی کی فراہمی میں1300میگاواٹ بجلی کا اضافہ کیاجائےگا،کراچی میں آئندہ سال 18فیصد بجلی کا اضافہ کیاجائےگا،کے الیکٹرک نجی ادارے کے پاس ہے ،کراچی کے نہیں ،وفاق مزید 500 ٹن فرنس آئل دے سکتا ہے کراچی کی پیک ڈیمانڈ 3500 سے 3600 میگا واٹ ہے ،کے الیکٹرک 3سال میں 2100 میگا واٹ بجلی سسٹم میں ڈالنے کے منصوبہ پر کام کرے ،اگر رویہ درست نہیں ہوا تو وفاق کے ای کو اپنی تحویل میں لے سکتا ہے

    واضح رہے کہ  وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے گورنر سندھ سمیت دیگر حکام کو ہدایت کی ہے کہ کے الیکٹرک اور عوامی مسائل کا حل ممکن بنایا جائے۔

    وزیراعظم سے گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر اسد عمر اور شہزاد قاسم نے خصوصی ملاقات کی جس میں صوبے میں کورونا کی صورتحال اور کے الیکٹرک سمیت دیگر ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر وزیراعظم نے تینوں شخصیات کو ہدایت کی کے الیکٹرک انتظامیہ سے جلد ملاقات کرکے لوڈشیڈنگ اور عوامی مسائل کا حل ممکن بنایا جائے.

    کے الیکٹرک میں نجکاری کے باوجود بہتری نہیں آ رہی،چیئرمین نیپرا