Baaghi TV

Category: کراچی

  • پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کی اہلیہ کو بیرون ملک جانے کی عدالت نے دی اجازت

    پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کی اہلیہ کو بیرون ملک جانے کی عدالت نے دی اجازت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں شرجیل میمن کی اہلیہ کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی

    شرجیل میمن کی اہلیہ نے عدالت سے استدعا کی کہ وفاقی حکومت کو نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے،جس پر عدالت نے رہنما پیپلزپارٹی شرجیل میمن کی اہلیہ کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی

    شرجیل میمن کی اہلیہ نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میں بزنس وومن ہوں بیروں ممالک میں کاروبار ہے،کاروبار کے سلسلے میں بیرون ملک آنا جانا ہوتا ہے میرا بیٹا بھی برطانیہ میں زیر تعلیم ہے۔ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت حاصل کرنے سے قبل عرب امارات میں مستقل رہائش پذیر تھی میرا قصور صرف اتنا ہے کہ میں شرجیل میمن کی اہلیہ ہوں

    شرجیل میمن کی اہلیہ صدف کو 22 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی گئی،سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صدف شرجیل ریفرنس میں مرکزی ملزم نہیں ہے، ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہوئی،

    نیب پراسیکیوٹر نے شرجیل میمن کی اہلیہ کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی مخالفت کی تھی

    مولانا فضل الرحمان غریبوں کے بچوں کو…….علی امین گنڈا پور نے ایسی بات کر دی کہ……

    اللہ تعالیٰ کو پاکستان پر رحم آ گیا، وزیراعظم عمران خان

    واضح رہے کہ شرجیل میمن کے خلاف دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ انھوں نے وزرت اطلاعات و نشریات میں بطور وزیر محکمے کے افسران اور اشتہاری کمپنیوں کے گٹھ جوڑ سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو اشتہارات کی مد میں رقوم جاری کر کے بد عنوانی کی۔ جولائی 2013 سے جون 2015 تک ٹی وی اور ایف ایم چینلوں پر عوام میں آگہی کے لیے مہم چلائی گئی جس کی مد میں قومی خزانے کو تین ارب 27 کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا۔

     

    نیب میں طلبی، عدالت نے شرجیل میمن کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے بڑا حکم دے دیا

  • کراچی آرٹس کونسل میں ’عوامی تھیٹر فیسٹیول‘ کا آغاز کر دیا گیا

    کراچی آرٹس کونسل میں ’عوامی تھیٹر فیسٹیول‘ کا آغاز کر دیا گیا

    کراچی آرٹس کونسل میں ’عوامی تھیٹر فیسٹیول‘ کا آغاز کردیا گیا –

    باغی ٹی وی : گذشتہ روز کراچی آرٹس کونسل میں ’عوامی تھیٹر فیسٹیول‘ کا آغاز کردیا گیا اس موقع پر صوبائی وزیر ثقافت سردار علی شاہ نے آرٹس کونسل میں منعقدہ ’’ عوامی تھیٹر فیسٹیول‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرٹس کونسل نے پورے ملک کے فنکاروں کو یکجا کردیا،کورونا کی وجہ سے ثقافتی سرگرمیاں معطل رہیں ڈر اور خوف کی فضامیں اس طرح کے میلے تازہ ہوا کا جھونکا ہیں۔

    احمد شاہ نے کہا کہ کورونا کی وبا کے پیشِ نظر ثقافتی سرگرمیاں معطل رہیں لیکن سندھ ثقافتی سرگرمیوں کے آغاز میں دیگر صوبوں پر سبقت لے گیا ہے جس کا ثبوت عوامی تھیٹر فیسٹیول کا رنگا رنگ آغاز ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر ثقافت کے شُکر گزار ہیں کہ وہ فیسٹیول میں شریک ہوئےعوامی تھیٹر فیسٹیول کا اعلان اس لیے کیا کہ ان فنکاروں کا اوڑھنا بچھونا ان کا گھر آرٹس کونسل ہی ہے یہ فنکار مجھ سے ہی امید رکھتے تھے کہ میں کچھ کروں گا آرٹس کونسل ان فنکاروں کی وجہ سے ہی ہے۔

    اس موقع پر ہدایت کار پرویز صدیقی کا ڈرامہ خالہ خیالوں میں پیش کیا گیا فیسٹیول میں 18 ڈرامے پیش کیے جائیں گے اردو، سندھی، سرائیکی، پنجابی اور میمنی زبان میں بھی ایک ڈرامہ پیش کیاجائے گا جس میں ہمارے منجھے ہوئے فنکاروں کے بچے بھی حصہ لے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تھیٹر کو سندھ کے دیگر شہروں میں بھی لیکر جائیں گے ۔فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

    عوامی تھیٹر فیسٹیول کا افتتاح قومی ترانہ بجا کر کیا گیا اس موقع پر ہدایت کار پرویز صدیقی کا ڈرامہ خالہ خیالوں میں پیش کیا گیا۔

    واضح رہے کہ عوامی تھیٹر فیسٹیول کا انعقاد تمام ایس او پیز کے تحت کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد اہل خانہ کے ہمراہ شریک ہوئی۔

    آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں عوامی تھیٹر فیسٹیول کا انعقاد

  • شہر قائد کے باسیوں کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، لوڈ شیڈنگ نے بے حال کردیا

    شہر قائد کے باسیوں کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، لوڈ شیڈنگ نے بے حال کردیا

    شہر قائد کے باسیوں کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، لوڈ شیڈنگ نے بے حال کردیا

    باغی ٹی وی : شہر قائد میں کے الیکٹرک کو گیس کی عدم فراہمی کے باعث بجلی کی لوڈشیڈنگ کم نہ ہو سکی۔ بجلی کی طلب و رسد میں 400 میگا واٹ کا فرق موجود ہے۔

    سوئی سدرن گیس کی جانب سے کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی میں کمی کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوا جو آج بھی جاری ہے۔ لوڈشیڈنگ سے متثنیٰ علاقوں میں بھی چھ چھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔کراچی میں لائن لاسز والےعلاقوں میں 10 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ نارتھ کراچی، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، بفرزون اور لیاقت آباد سمیت دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے طویل لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ لوڈ شیڈنگ سے ایف بی ایریا، گلستان جوہر اور گلشن اقبال سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

    کراچی کے صنعتی علاقوں میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ رہائشی علاقوں میں 6 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
    سوئی سدرن گیس حکام کے مطابق مجموعی طور پر 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی ہو گئی ہے جس کی وجہ سے نجی بجلی گھروں کو بھی گیس کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔

    ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ ایس ایس جی سی کی جانب سے کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی میں کمی کا سامنا ہے اور گیس میں کمی کے باعث بجلی کی پیداواری صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔ گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث چند علاقوں میں عارضی لوڈ مینجمنٹ جاری ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ گیس کی فراہمی تک لوڈ مینجمنٹ کے تحت بجلی فراہم کرنا مجبوری ہے اور گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں کمی کا سامنا ہے۔

    گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی متاثر ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز بند کر دیا گیا تھا تاہم سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز گیس کی فراہمی کے بعد کھل گئے ہیں

  • مسلمان ممالک کا اسرائیل کو تسلیم کرنا مسئلہ فلسطین اور کشمیر سے سنگین غداری ہے۔ فلسطین فاونڈیشن

    مسلمان ممالک کا اسرائیل کو تسلیم کرنا مسئلہ فلسطین اور کشمیر سے سنگین غداری ہے۔ فلسطین فاونڈیشن

    مسلمان ممالک کا اسرائیل کو تسلیم کرنا مسئلہ فلسطین اور کشمیر سے سنگین غداری ہے۔ فلسطین فاونڈیشن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین فاؤنڈیشن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مسلمان ممالک کا اسرائیل کو تسلیم کرنا مسئلہ فلسطین اور کشمیر سے سنگین غداری ہے۔ملک بھرمیں امریکہ اور اسرائیل کے ناپاک عزائم اور سازشوں کو کچلنے کے لئے اسرائیل نامنظور مہم چلانے کا اعلان کرتے ہیں۔اسرائیل نامنظور مہم کے تحت پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں عالمی دہشت گرد امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے ناپاک عزائم کے خلاف پروگرام ترتیب دئیے جائیں گے۔سوشل میڈیا پر بھرپور مہم کا آغاز کیا جائے گا، پریس کانفرنسز او ر سیمینارز منعقد کئے جائیں گے، ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کئے جائئیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست اراکین بشمول محفوظ یار خان، میجر (ر) قمر عباس، جماعت اسلامی کے نائب امیر مسلم پرویز، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، پاکستان مسلم لیگ ق کے سید طارق حسن، پاکستان مسلم لیگ نواز کے پیر زادہ ازہر علی ہمدانی، آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان قادری، پائیلر کے چئیر مین کرامت علی، اتحاد اہلسنت کے مسرور ہاشمی، جمعیت اہلحدیث کے علامہ عبد الخالق فریدی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے گذشتہ روز کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    رہنماؤں نے کہا کہ خطے میں اسرائیلی مفادات کے دفاع کے لئے پاکستان کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں۔امریکہ اور اسرائیل ہندوستان کے ساتھ مل کر پاکستان میں انارکی پھیلانے چاہتے ہیں۔افواج پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈا اور سازشیں اسرائیلی مقاصد کی تکمیل کی کڑی ہے۔ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر کے فلسطین سمیت مسلم امہ اور مسئلہ کشمیرکے ساتھ بہت بڑی خیانت کی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ جب یہ عرب ریاستیں اسرائیل کے ناجائز وجود کو تسلیم کر رہی ہیں تو ا س کا مطلب یہ ہوا کہ فلسطین کی جد وجہد اور فلسطین کے ساتھ ہونے والے ناانصافی کو تسلیم کیا جا رہاہے تاہم ایسی صورت میں پاکستان کو ان عرب ریاستوں کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر کسی مثبت موقف کی امید باقی نہیں رہی۔

    ان کاکہنا تھا کہ اسرائیل غاصب صہیونیوں کی قائم کردہ جعلی ریاست ہے جو خطے سمیت دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے، اسرائیل فلسطین پر قابض ہے اور اب لبنان اور شام پر اپنا تسلط قائم کرنے کے لئے عرب ریاستوں کے ساتھ مل کر نئی سازشوں کا جال بنایا جا رہاہے۔ ان کاکہنا تھا کہ عرب امارات ہوں یا بحرین ان دونوں ریاستوں کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے سے خود خلیجی عرب ممالک کی سیکورٹی بھی خطرے میں پڑ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں اسرائیل کے اثر و رسو خ کو بڑھا کر حقیقت میں فلسطین کے ساتھ ساتھ کشمیر کی جدوجہد کو بھی دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔خلیجی ممالک نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر کے او آئی سی اور عرب لیگ سمیت خلیج کونسل کے وجود کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔

  • پاکستان کی بڑی کاروائی، 56 بھارتی شہری گرفتار

    پاکستان کی بڑی کاروائی، 56 بھارتی شہری گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے کاروائی کرتے ہوئے 56 بھارتی گرفتار کر لئے

    پاکستان نے کاروائی کرتے ہوئے اپنی حدود میں آنے والی دس بھارتی کشتیوں اور ان میں موجود 56 ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا ہے،

    نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے غیرملکی کشتیوں کی سمندری حدود میں داخل ہونے کی اطلاع دی جس پر کاروائی کی گئی، اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا ہے کہ اطلاع ملنے پر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے اپنے ایئرکرافٹ کو سرویلینس کے لیے بھیجا۔

    مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی

    لاہور کے علاقے سے کٹی ہوئی دو ٹانگیں کچرا کنڈی سے برآمد

    فیس بک نے ٹرمپ کی الیکشن مہم کے اشتہارات ہٹا دئیے

    ہم نسل پرستی کے خلاف سیاہ فام برادری کے ساتھ ہیں، فیس بک کے مالک نے قانونی معاونت کیلئے دس ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا

    تشدد کو کم کرنے کیلئے فیس بک نے اپنی پالیسی ریوو کرنے کا اعلان کر دیا

    فیس بک کے ذریعے دو بھارتیوں نے چند روپوں کے عوض دیں آئی ایس آئی کو بھارتی فوج کی حساس معلومات، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    مقبوضہ کشمیر میں پہلے غیر ریاستی بھارتی افسر کو مستقل شہریت دے دی گئی

    میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق ایئر کرافٹ نے کشتیوں کی موجودگی کی اطلاع دی جس کے بعد جہاز نے اپنی حدود میں موجود دس بھارتی کشتیوں اور 56 ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لیے گئے تمام بھارتی ماہی گیروں کومزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    بھارت کی طرف سے 25000 بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ دینے پر پاکستان کا ردعمل آ گیا

  • سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس،عدالت نے فیصلہ مؤخر کر دیا

    سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس،عدالت نے فیصلہ مؤخر کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس،انسداد دہشتگری کی عدالت نے فیصلہ 22 ستمبر تک موخر کردیا

    نامزد ملزم رؤف صدیقی عدالت میں پیش ہوئے دیگر ملزمان محمد افضل ۔محمد ارشد۔ علی محمد چوکیدار سمیت عدالت میں پیش ہوئے،11 ستمبر 2012 کو بھتہ نہ دینے پر بلدیہ فیکٹری کو آگ لگا دی گئی تھی

    گزشتہ سماعت پرانسداددہشت گردی عدالت نےفیصلہ محفوظ کیا تھا، کیس میں رحمان بھولا، زبیرچریااوردیگرملزمان نامزد ہیں۔ فروری 2017 میں اس کیس میں ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی، رحمان بھولا، زبیر چریا اور دیگر پر فرد جرم عائد کی گئی تھی جبکہ کیس میں 400عینی شاہدین اور دیگر نے اپنے بیان ریکارڈ کرائے ہیں،

    کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں 11 ستمبر 2012 کو خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 260 کےقریب ملازمین جل کر خاکستر ہوگئے تھے۔ بعد ازاں سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ فیکڑی میں آتشزدگی کا واقعہ پیش نہیں آیا بلکہ 20 کروڑ روپے بھتہ نہ دینے پر بلدیہ فیکٹری کو آگ لگائی گئی۔ عبدالرحمان بھولا نے اپنے بیان میں اعتراف کیا تھا کہ اس نے حماد صدیقی کے کہنے پر ہی بلدیہ فیکٹری میں آگ لگائی تھی،

    سانحہ بلدیہ، تفتیشی افسر کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

  • شاہراہ نادرن بائی پاس کے لئے مربوط سیکیورٹی پلان مرتب کرنیکا دعویٰ

    شاہراہ نادرن بائی پاس کے لئے مربوط سیکیورٹی پلان مرتب کرنیکا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہراہ نادرن بائی پاس کے لئے مربوط سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا

    ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد کی ہدایات پرشاہراہ نادرن بائی پاس کے لئے مربوط سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا۔

    فیصلہ شاہراہ نادرن بائی پاس کی تجارتی اہمیت اور مسافروں کی حفاظت کے مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیاجسکے تحت سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کے اہلکار چوبیس گھنٹے تین شفٹوں میں DSP ایس ایس یو کی سربراہی میں تعینات کر دیے گئے ہیں۔

    اس موقع پر ڈی آئی جی مقصود احمد کا کہنا تھا کہ شاہراہ نادرن بائی پاس ایک اہم تجارتی روٹ ہے جو کہ ٹرانسپوٹرز، تاجروں اور مسافروں کی لئے کے لئے اہم شاہراہ ہے جو شہری آبادی کو بائی پاس کر کے سفر کو آسان اور مختصر بناتا ہے لٰہذا شاہراہ کے لئے مربوط سیکیورٹی پلان وقت کی اہم ضرورت تھی۔

    ان کا مزید کہنا تھاکہ اس شاہراہ کی اہمیت کا اندازا اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسکی حدودیں کراچی کے تمام زونز کیساتھ ملتی ہیں جسکی بنیاد پر پیٹرولنگ اور پکٹ ڈیوٹیز کے لئے خصوصی ٹیمز تشکیل دے دی گئیں جنکی تعیناتی روزمرہ کی بنیا د میں بالترتیب ہیڈ کواٹرز نیول، سرجانی ٹاؤن، گلشن معمار پولیس تھانوں سے کی جاتی ہے۔

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تشکیل شدہ ٹیموں کو جدید آلات سے آراستہ اور تربیت یافتہ ایس ایس یو کمانڈوز پر مشتمل SWAT ٹیمز کی مدد بھی درکار ہو گی جوایس ایس یو ہیڈ کواٹرز میں چوبیس گھنٹے الرٹ رہیں گی اور کسی بھی نا گہانی صورتحال میں بروقت کاروائی کریں گی۔

  • کراچی میں‌ پھر سے لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھر کردیا

    کراچی میں‌ پھر سے لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھر کردیا

    کراچی میں‌ پھر سے لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھر کردیا

    باغی ٹی وی : شہر قائد میں ایک مرتبہ پھر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کی وجہ سے شہریوں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    کراچی کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ نارتھ کراچی مسلم ٹاؤن میں بجلی کی فراہمی کئی گھنٹوں سے معطل ہے جبکہ نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، بفرزون، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔

    لیاقت آباد، گلبہار، ملیر اور لانڈھی میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ کئی گھنٹے سے جاری ہے۔

    دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں معمول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہے تاہم کچھ علاقوں میں مرمتی کام ہونے کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

    گزشتہ ماہ چیف جسٹس پاکستان سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد نے حکم دیا تھا کہ کراچی میں ایک منٹ کی لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیے۔

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لوڈ شیڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تو چیف جسٹس گلزار احمد نے کراچی میں لوڈ شیڈنگ پر سخت برہمی کا اظہار کیا

  • پاکستان ریلوے کی کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی،مقدمہ درج

    پاکستان ریلوے کی کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی،مقدمہ درج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ای او پاکستان ریلوے کی کرپٹ عناصر کے خلاف سخت کارروائی،مقدمہ درج کر لیا

    ریلوے کے خزانے کو 20 لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے والے ہیڈ کلرک واحد بخش بھٹی، کلرک عنائیت اللہ اور لوکل کنٹریکٹر محمد عارف کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا،مقدمہ کا اندراج تھانہ ریلوے پولیس سکھر میں غلام قادر بھیو CMI ریلوے کی مدعیت میں درج کیا گیا

    دو سال قبل ریلوے سپر ماڈل سٹال کا ٹھیکہ لوکل کنٹریکٹر محمد عارف کے نام پر جاری ہوا،لوکل کنٹریکٹر نے ریلوے کے خزانے میں 24 لاکھ ، 21 ہزار ، 900 روپے جمع کروانے تھے جبکہ صرف 4 لاکھ 21 ہزار 900 روپے جمع کروائے گئے،محکمہ ریلوے سکھر ڈویژن کمرشل برانچ کے ہیڈ کلرک واحد بخش بھٹی اور کلرک عنائیت اللہ نے ملی بھگت سے ریکارڈ میں تبدیلی کی

    ڈی سی او سکھر سید امتیاز حسین فاروقی کی انکوائری پر ریکارڈ کو چیک کرنے پر 20لاکھ روپے کی خرد برد ثابت ہوئی ،محکمہ ریلوے کو ملی بھگت سے 20لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے والے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

    سی ای او ریلوے نثار احمد میمن کا کہنا ہے کہ مالی بدعنوانی ناقابل برداشت، بدعنوانوں کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائیں گے ۔

  • پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کاروائی،مشتبہ کشتی سے 2700  کلو گرام منشیات  برآمد

    پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کاروائی،مشتبہ کشتی سے 2700 کلو گرام منشیات برآمد

    پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کاروائی،مشتبہ کشتی سے 2700 کلو گرام منشیات برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹم نے انٹیلی جنس پر مبنی کاؤنٹر نارکوٹکس کا ایک اور کامیاب آپریشن کیا ہے جسکے نتیجے میں سمندر میں 2700 کلو گرام منشیات اور 08 سمگلرز کو اپنی تحویل میں لے لیاگیا ۔

    پی ایم ایس اے کے طیارے نے معمول کی گشت کے دوران اپنی سمندری حدود میں ایک مشکوک کشتی کی نشاندہی کی جو کہ ماہی گیروں کی کشتیوں کے درمیان میں چھپی ہوئی تھی۔ جس پر پی ایم ایس اے کے جہاز کوفوراً روانہ کیا گیا۔ جہاز کشتی کی جانب گامزن ہوا۔ مشتبہ کشتی نے جب پی ایم ایس اے کے جہاز کو آتے دیکھا تو وہ کھلے سمندر کی طرف بڑھنے لگی۔ اس نے فرار ہونے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ ناکام رہی۔

    اور جب سمگلرز کو یقین ہو گیا کہ وہ پکڑے جائیں گے۔ تو سمگلرز نے شواہد کو ختم کرنے کے لئے کشتی کو آگ لگا دی اور خود کھلے سمندر میں کود پڑے۔ پی ایم ایس اے کے جہاز نے آگ بجھانے کے لئے پوری کوشش کی لیکن آگ زیادہ پھیلنے کی وجہ سے کشتی سمندر میں ڈوب گئی۔ پی ایم ایس اے کے جہاز نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے تمام 08 سمگلروں کو سمندر سے نکال کر اپنی حراست میں لے لیا۔

    اس کے علاوہ تقریبا 2700 کلو گرام منشیات( چرس ) بھی اپنے قبضے میں لے لی جو کہ پانی پر تیر رہی تھی ۔بین الاقوامی منڈی میں منشیات کی مالیت 820 ملین پاکستانی روپے ہے۔ پکڑی گئی منشیات کو مزید قانونی کاروائی کے لئے پاکستان کسٹم کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں اسمگلنگ کے خلاف یہ تیسرا کامیاب آپریشن ہے۔ اس سے قبل دو کاروائیوں کے نتیجے میں ایرانی ڈیزل کی غیر قانونی اسمگلنگ کو ناکام بنایا گیا۔

    پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے کامیاب آپریشن کے نتیجے میں منشیات کا قبضہ اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ ہم چوکس ہیں اور کسی بھی غیر قانونی کام / مقصد کے لئے پاکستانی سمندری حدود کے استعمال کو روکنے میں پرعزم ہیں۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سمندر میں قانون نافذ کرنےوالا واحد ادارہ ہے جو اپنی قومی ذمہ داری کو نبھانے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے۔