Baaghi TV

Category: کراچی

  • پاکستان پوسٹ کے بزرگ پنشنر شہری انتظار کے لیے فٹ پاتھ پر بیٹھنے پر مجبور

    پاکستان پوسٹ کے بزرگ پنشنر شہری انتظار کے لیے فٹ پاتھ پر بیٹھنے پر مجبور

    پاکستان پوسٹ کے بزرگ پنشنر شہری انتظار کے لیے فٹ پاتھ پر بیٹھنے پر مجبور

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، پاکستان پوسٹ آفس کے بزرگ پنشنرشہری جب اپنی پنشن لینے پوسٹ آفس چندری گڑھ روڈ کراچی پہنچے تو ان ک لیے انتظار کرنے کے لیے کوئی بیٹھنے کا انتظام نہیں‌ہے. بزرگ شہری کو فٹ پاتھ پر بیٹھ کر انتظار کرنا پڑا.
    جب کہ موجودہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہ بزرگ شہریوں کے حقوق کے لیے سپیشل اقدام کر رہے ہیں. اسی طرح دوسری طرف وزیرمواصلات مراد سعید نے پوسٹ آفس بارے بڑے بلند بانگ دعوے کر رکھے ہیں.
    https://twitter.com/arshadm1988/status/1278576212462522369?s=20

  • کراچی الیکٹرانکس ڈیلرزایسوسی ایشن نے کل سے اپنی دکانیں کھولنے کا اعلان کر دیا۔

    کراچی الیکٹرانکس ڈیلرزایسوسی ایشن نے کل سے اپنی دکانیں کھولنے کا اعلان کر دیا۔

    کراچی الیکٹرانکس ڈیلرزایسوسی ایشن نے کل سے اپنی دکانیں کھولنے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : کراچی الیکٹرانکس ڈیلرزایسوسی ایشن نے لاک ڈاؤن کو معاش کے لیے کریک ڈاؤن قرار دیتے ہوئے کل سے اپنی دکانیں کھولنے کا اعلان کر دیا۔
    کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کےعہدیداروں کا کہنا ہےکہ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت نے ساڑھے 3 ماہ کاروبار بند کرنے والے تاجروں کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ تجارتی مراکز بند کرکے رہائشی علاقے کھولنے سےکورونا پر قابو نہیں پایاجاسکتا ۔
    ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تاجروں کی گرفتاری، جرمانے اور لاک ڈاون اب ناقابل برداشت ہے، اب تاجر سخت مزاحمت کریں گے۔ 

  • آل آئرن اسٹیل مرچنٹس ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کی جانب سے مالی بجٹ 2020 عائد ٹیکسوں میں نمایاں کمی کرنے پر حکومت کے شکرگزار ہیں

    آل آئرن اسٹیل مرچنٹس ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کی جانب سے مالی بجٹ 2020 عائد ٹیکسوں میں نمایاں کمی کرنے پر حکومت کے شکرگزار ہیں

    کراچی (پ ر) آل آئرن اسٹیل مرچنٹس ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے صدر حماد پونا والا کا کہنا ہے کہ مالی سال کے بجٹ 2020 میں تجاویزات پر اسٹیل انڈسٹری و تعمیراتی انڈسٹری پر عائد ٹیکسوں میں نمایاں کمی کرنے پر حکومت کے تہہ دل سے مشکور و ممنون ہیں۔وفاقی بجٹ 21-2020 میں اسٹیل انڈسٹری میں کمرشل کنزیومر میں جو فرق کیا گیا وہ قابل تحسین ہے۔

    اس سے بہت سے کمرشل امپوٹرز اور ٹریڈرز کو روزگار ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ایچ آڑ سی پر ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی 17.5% سے 12.5% تھی، ایڈیشنل ڈیوٹی 2%، سیلز ٹیکس 17%، انکم ٹیکس 6% تھا یعنی ٹوٹل 42.5% تھاجبکہ مالی سال کے بجٹ 2020 میں کمی واقع ہونے کے بعد ایچ آڑ سی میں ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی 11% کردی گئی یعنی 6.5% کمی واقع ہوئی ایڈیشنل ڈیوٹی 2%، سیلز ٹیکس 17%، انکم ٹیکس 2%، یعنی ٹوٹل 32% ہوگیا جس کے مطابق فی ٹن 10,000 روپے کمی واقع ہوئی ہے۔ اسی طرح جی پی کوائل سی اڑ سی پر ڈیوٹی 10%، ریگولیٹری ڈیوٹی 5%، ایڈیشنل ڈیوٹی 2%، سیلز ٹیکس 17%، انکم ٹیکس 6%، تھا یعنی ٹوٹل 40% بنتا ہے بجٹ پیش ہونے کے بعد اب سی آڑ سی اور جی کوائل گیلونائزڈ کوائل پر ڈیوٹی 10%، ریگولیٹری ڈیوٹی 5%، ایڈیشنل ڈیوٹی 2%، سیلز ٹیکس 17%، انکم ٹیکس 2%، کردیا گیا جوکہ ٹوٹل 36% بنتا ہے یعنی 4% کمی واقع ہوئی اس کمی کے مطابق فی ٹن پر 4500 سے 4000 کی کمی ہوئی ہے۔

    اسکے علاوہ مینوفیکچررز پائپ ملز والوں کے لئےڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی 11%، ایڈیشنل ڈیوٹی 2%، سیلز ٹیکس 17%، انکم ٹیکس 2%، یعنی ٹوٹل 32% ہوا جوکہ کمرشل امپورٹرز اور پائپ ملز والوں کے لئے یکساں کردیا گیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس اقدامات سے حکومت کو اربوں روپے کا ریونیو جنریٹ ہوگا اور بجٹ خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سے انکم ٹیکس چوری کے مواقع بھی ختم ہوجائیں گے۔ جوکہ خوش آئند بات ہے۔ہم کافی عرصے سے کوشش کررہے تھے کہ اسٹیل انڈسٹری میں کمرشل امپورٹرز کی واپسی ہو اور امپورٹر اور مینوفیکچررز کو یکساں مواقع فراہم ہوں ۔گزشتہ کافی عرصے سے کمرشل امپورٹر ز کو دیوار سے لگایا جارہا تھا جس کے باعث امپورٹ بالکل نہ ہونے کے برابر تھی اور مینوفیکچررز اس کا پورا فائدہ حاصل کررہے تھے ۔

    ابھی بھی ایس آر او 565 اور 655 میں ٹیکسوں اور ڈیوٹی اسٹرکچر میں کافی حد تک فرق باقی ہے۔ایس آر او کے غلط استعمال پر آل آئرن اسٹیل مرچنٹس ایسوسی ایشن رجسٹرڈ نے شروع سے مخالفت کی ہے اور ہمیشہ ہر فورم پر اس کی روک تھام کے لئے آواز اٹھائی ہے ۔کمرشل امپورٹ کرنے سے حکومت کو سالانہ بہتریں ریوینیو جنریٹ ہوگا اور ایس آر او کے غلط استعمال کے غلط استعمال کی بھی روک تھام ہوگی۔ میری تمام لوہے کے تاجروں سے اپیل ہے کہ اب ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ مل رہی ہے لہٰذا اپنے کمرشل امپورٹر کو سپورٹ کریں ۔ہمیں اپنے کمرشل امپورٹرز کو سپورٹ کرنا چاہئے تاکہ ہم کمرشل امپورٹ کرنے اور ایس آر او پر امپورٹ کرنے کا فرق حکومت کو واضح کرسکیں ۔تمام کمرشل امپورٹرز سے بھی گزارش ہے کہ وہ بھی لیگل طریقے سے اپنی امپورٹ کریں اور ا س موقع سے بھر پور استفادہ حاصل کریں۔اس سلسلے میں ہماری ٹیم نے جو انتھک محنتیں کی ہیں وہ قابلِ تحسین ہیں میں ان کاوشوں پر اپنی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    ہماری اس مہم میں میڈیا نے بھی ہمارا بھر پور ساتھ دیا اور ہماری آواز کو حکومت تک پہنچانے کا ذریعہ بنی۔ہم تمام میڈیا کا بھی اس مہم میں بھر پور ساتھ دینے پر انتہائی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

  • سندھ میں کورونازدہ طبی فضلہ تلف کرنے کا ہدایت نامہ جاری

    سندھ میں کورونازدہ طبی فضلہ تلف کرنے کا ہدایت نامہ جاری

    سندھ میں کورونازدہ طبی فضلہ تلف کرنے کا ہدایت نامہ جاری

    باغی ٹی وی سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج اور دیکھ بھال کرنے والے ہسپتالوں اور قرنطینہ مراکز سے نکلنے والے طبی فضلے کو محفوظ اور ماحول دوست طریقے سے تلف کرنے کا ہدایت نامہ ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ نے جاری کردیا۔
    حکومت سندھ کے ترجمان اور وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے قانون، ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل سیپا نعیم مغل کی جانب سے سندھ کے قانون برائے تحفظ ماحول کی دفعہ چھ کی ذیلی دفعہ ایک کے تحت جاری شدہ ہدایات نامے میں کورونا کے مریضوں کا علاج اور دیکھ بھال کرنے والے صوبے بھر کے ہسپتالوں اور قرنطینہ مراکز سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے طبی فضلے کو ٹھکانے لگاتے ہوئے سندھ کے قانون برائے تحفظ ماحول کی متعلقہ دفعات اور طبی فضلہ ٹھکانے لگانے کی جامع گائیڈلائنز پر سختی سے عمل کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ جاری کردہ ہدایت نامے کی تمام شقوں پر بھی سختی سے عمل کریں گے۔
    ہدایت نامے میں مذکورہ ہسپتالوں اور قرنطینہ مراکزکو پابند کیا گیا ہے کہ وہ کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے کے حوالے سے جاری کردہ دیگر ہدایت، حفاظتی اقدامات اور احتیاطوں کو بھی پوری طرح ملحوظ خاطر رکھنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تقاضوں کابھی پورا خیال رکھیں گے۔
    مذکورہ ہسپتالوں اور قرنطینہ مراکز کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ کورونا کے مریضوں کا طبی فضلہ اکٹھا کرنے، اسے عارضی طور پر رکھنے اور پھردیر تک رکھنے کے مقام تک لے جانے کے لیے تمام سائنسی حفاظتی ہدایات پر پوری طرح عمل کریں۔
    انہیں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کورونا کے مریضوں کے علاج کے دوران پیدا ہونے والے طبی فضلے کو مضبوط اور موٹے پلاسٹک کی دہری تھیلیوں میں اچھی طرح بند کیا جائے، جبکہ تیز دھار آلات کو سخت اور مضبوط ڈبوں میں بند کرکے انہیں تلف کرنے کے لیے لے جایا جائے۔ ہر بیگ کا وزن دس کلو سے زائد نہ ہو، اور اس پر جلی حروف میں کویڈ نائنٹین لکھا ہونا چاہیے، اور تمام بیگز کا یومیہ ریکارڈ رکھا جائے، جبکہ تمام بیگز اور انہیں لانے لیجانے والی ٹرالیوں کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے دن میں تین بار ان پر ایک فیصد سوڈیم کلورائیڈ ملے پانی کا اسپرے کیا جائے۔اس کے علاوہ مذکورہ طبی فضلہ جمع کرنے، لانے اور لے جانے کے لیے ایک علیحدہ سے تربیتی یافتہ ٹیم مختص کی جائے اور انہیں حفاظتی لباس کے ساتھ ساتھ اپنا کام کرنے کے لیے تمام ضروری سامان لازمی مہیا کیا جائے۔
    دوسرے مرحلے میں مذکورہ طبی فضلے کوسائنسی بھٹی(انسنریٹر) تک فوری تلف کرنے کے لیے لانے کے لیے مکمل طور پر بند کنٹینرز استعمال کئے جائیں، جبکہ فضلہ لانے لیجانے والے عملے کو ضروری تربیت اور ساز و سامان فراہم کیا جائے اور ترسیل کا پورا ریکارڈ رکھا جائے جبکہ جن گاڑیوں میں مذکورہ فضلہ لے جایا جائے اسے بھی جراثیم کش اسپرے سے صاف کیا جائے اور عملے کو بھی واپسی پر پوری طرح سینیٹائز کیا جائے۔
    عملے کے افراد جو اس کام پر مامور ہوں ان کا ہر دوسرے روز کورونا ٹیسٹ کیا جائے، جبکہ عملے کے جن افراد میں بخار، کھانسی یا نزلہ کی علامات ہوں انہیں اس کام سے علیحدہ رکھا جائے۔
    مذکورہ فضلہ تلف کرنے کے لیے دہرے چیمبر والا انسنریٹر استعمال کیا جائے جس کے پرائمر ی چیمبر کا درجہ حرارت آٹھ سو اور ثانوی چیمبر کا درجہ حرارت ایک ہزار ڈگر ی سے زائد ہو۔انسنریٹر میں فضلہ ڈالنے اور بعد میں فضلے کی راکھ باہر نکالنے کے لیے خود کار طریقہ اختیار کیا جائے، جبکہ اس میں سے دھویں کے نکلنے کا موثر انتظام کیا جائے اور سائنسی بھٹی چلانے والے عملے کو بھی حفاظتی لباس اور تمام ضروری ساز و سامان لازمی مہیا کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ بھٹی سے نکلنے والی راکھ کو محفوظ مروجہ طریقہ کار کے تحت منظور شدہ لینڈ فل میں پھینکا جائے۔

    ترجمان
    محکمہ ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی
    حکومت سندھ

  • جیم خانہ کی تزئین وآرائش کے کام میں روکاوٹ ڈالنے پر کیس کی سماعت 15 جولائی تک ملتوی

    جیم خانہ کی تزئین وآرائش کے کام میں روکاوٹ ڈالنے پر کیس کی سماعت 15 جولائی تک ملتوی

    جیم خانہ کی تزئین وآرائش کے کام روکاوٹ ڈالنے پر کیس کی سماعت 15 جولائی تک ملتوی

    باغی ٹی وی : جیم خانہ کی تزئین وآرائش کے کام روکاوٹ ڈالنے پر کمشنر کراچی،ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے کراچی جم خانہ انتظامیہ کو چار دیواری کے اندر تعمیراتی کام جاری رکھنے کا حکم دے دیا

    جس میں عدالت نے ڈائریکٹر ہیریٹج منظور کناسرو اور ایس ایچ او سول لائن کے ضمانت وارنٹ جاری کر دیے، کمشنر کراچی و دیگر کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کرادیا گیا .کراچی جیم خانہ کی عمارت کا شمار ثقافتی ورثے میں ہوتا ہے

    سپریم کورٹ نے غیر قانونی تعمیراتی سے روک رکھا ہے،وکیل درخواست خواجہ شمس السلام نے کہا کہ کراچی جیم خانہ انتظامیہ ٹینس کورٹ کو ختم کرکے وہاں پارکنگ بنانا چاہتی ہے،کراچی جیم خانہ ثقافتی ورثہ میں نہیں آتا ہے،

    خواجہ شمس السلام ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ایک سرکاری لیٹر جاری کر کے جیم خانہ کو ثقافتی ورثے میں شامل نہیں کیا جا سکتا، ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہوتا ہے،بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور کمشنر کراچی کو اختیار نہیں کہ نجی عمارت میں کام رکوائے، کراچی میں کتنی عمارتین غیر قانونی تعمیر ہیں بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ان کا خیال نہیں ہے،

    لیاری میں چند ہفتے قبل عمارت گرنے سے لوگ ہلاک ہو گئے ہیں، اس وقت بلڈنگ کنٹرول والے کہاں تھے، جیم خانہ انتظامیہ نے تعمیراتی کام شروع کر رکھا ہے،

    توہین عدالت کی درخواست کراچی جیم خانہ انتظامیہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے. عدالت نے مزید سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی

  • وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ گرانٹ قبول کرنے سے کراچی پریس کلب کی معذرت ،چیک واپس کرنے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ گرانٹ قبول کرنے سے کراچی پریس کلب کی معذرت ،چیک واپس کرنے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ گرانٹ قبول کرنے سے کراچی پریس کلب کی معذرت ،چیک واپس کرنے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی پریس کلب نے وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ گرانٹ اور طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے قبول کرنے سے معذرت کی ہے اور چیک واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    کراچی پریس کلب کے صدر، سیکرٹری اور ارکان گورننگ باڈی نے اعلامیے میں وفاقی حکومت کو وعدے یاد دلاتے ہوئے کہا ہے کہ وعدے کے مطابق میڈیا ورکرز کو فوری صحت کارڈ کا اجراء کیا جائے ،تنخواہوں کی بر وقت ادائیگی کے لئے مستقل طریقہ کار وضع کیا جائے اور سستی رہائش کی فراہمی کے لئے پاکستان ہائوسنگ اسکیم میں باقاعدہ شامل کیا جائے۔

    منگل کو کراچی پریس کلب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی پریس کلب متحدہ پاکستان کا پہلا مرکزی کلب ہے جس کی ملک میں مظلوم طبقات اور جمہوریت کے لئے جدوجہد سب کے سامنے عیاں ہے۔ اس کے ساتھ کلب صحافی برادری کی بڑی تعداد کوذہنی و پیشہ وارانہ اور صحت کی سہولتوں کے ساتھ ساتھ کینٹین کی سہولت بھی رعائیتی اور بلامعاوضہ فراہم کرتا ہے اس سلسلے میں سندھ حکومت بجٹ میں 25ملین روپے کی معقول رقم فراہم کرتی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پہلی مرتبہ اعلان کردہ 10لاکھ روپے کی رقم خود وفاقی حکومت کے لئے سوالیہ نشان ہے۔

    اعلامیے میں وفاقی حکومت سے کہا گیاہے کہ ملک کے تمام بڑے پریس کلبز کواعتماد میں لے کر گرانٹ کے لیے متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے اوراسے وفاقی بجٹ کا حصہ بنایا جائے جبکہ میڈیا اور نان میڈیا ورکرز کے لیے صحت کارڈ کے اجراء کے لیے بھی فوری اقدامات کیے جائیں ۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے ملک دیگر شعبوں کی طرح میڈیا انڈسٹری بھی سخت مسائل کا شکار ہے ۔میڈیا ورکرزکو برطرفیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی جیسے مسائل کا سامنا ہے ایسی صورت حال میں وفاقی حکومت کی جانب سے غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے۔

    اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا یے کہ میڈیا انڈسٹری کو باقاعدہ طورپرانڈسٹری تسلیم کرتے ہوئے دوسرے شعبوں کی طرح بھرپور سپورٹ کی جائے اور دیگر انڈسٹریز کی طرح میڈیا انڈسٹری کے لیے بھی ورکرزکی تنخواہوں سے مشروط خصوصی بیل آئوٹ پیکیج جاری کیا جائے۔

  • ماریہ بی کا کراچی حملے میں شہید ہونے والے سیکورٹی گارڈز کیلئے مالی معاونت کا  اعلان

    ماریہ بی کا کراچی حملے میں شہید ہونے والے سیکورٹی گارڈز کیلئے مالی معاونت کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی گارڈز کے اہلخانہ کے لیے نجی سیکیورٹی کمپنی اور پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے امداد کا اعلان کیا ہے

    سی ای او نجی سیکیورٹی کمپنی کا کہنا ہے کہ اپنی ایس او پی کے تحت شہدا کے اہلخانہ کے اخراجات اٹھائیں گے، شہید افتخار وحید اور خدا یار دیر کے رہنے والے تھے۔ افتخار وحید دسمبر 2016 سے اسٹاک ایکسچینج پر تعینات تھے، شہید خدا یار دسمبر 2014 سے اسٹاک ایکسچینج پر فرائض انجام دے رہے تھے

    سیکیورٹی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا مزید کہنا تھا کہ کمپنی کے 2 سیکیورٹی گارڈ وقاص اور شاہ زیب آپریشن تھیٹر میں ہیں۔

    پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے بھی سیکورٹی گارڈز کی امداد کا اعلان کیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کہا گیا کہ ماریہ بی کی ٹیم نے افتخار وحید کے بیٹے سے رابطہ کیا ہے۔ خدایار کے اہل خانہ سے بھی رابطے کی کوشش کر رہے ہیں

    قبل ازیں فلاحی تنظیم جے ڈی سی نے بھی شہید گارڈز کی بیواؤں کے لیے 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے

    اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے شہید ہونے والا سکیورٹی گارڈ افتخار 5 بچوں کا باپ تھا، ایک بچہ ذہنی طور پر ٹھیک نہیں، شہید اہلکار صرف 2 دن بعد یکم جولائی کو ریٹائرڈ ہونے والا تھا، اور تنخواہ صرف 18 ہزار روپے تھی

    گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور اسٹاک ایکسچینج کے 2 سیکیورٹی گارڈ سمیت 7 افراد شہید ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے

    کراچی حملہ ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا، وزیر اعظم

    شہر قائد کے بعد پشاور میں سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا ناکام

    آج کے حملے کے تانے بانے بھارت کے سلیپرسیل سے ملتے ہیں، وزیر خارجہ

    قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گے،آرمی چیف

    پاکستان کو غیر مستحکم کرنیکی سازشیں کرنیوالے ناکام رہیں گے، گورنر بلوچستان

    کراچی اسٹاک ایکسچینج حملہ،چینی سفارتخانہ بھی میدان میں آ گیا، مذمت کے ساتھ کیا بڑا اعلان

    کراچی ،دہشت گردانہ حملے میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا

    کراچی حملہ، مولانا فضل الرحمان کی مذمت، ساتھ ہی بڑا مطالبہ کر دیا

    دہشت گردی کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس کے بہادر سپاہیوں اورمحافظوں کو وزیراعظم کا سلام

    بھارت کے دہشتگردی میں ہاتھ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،ثروت اعجاز قادری

    دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانیوالے اہلکاروں کو انعام دینے کا فیصلہ

    کل جہنم واصل ہونے والے دہشتگرد بھی آپکے ماموں کی مسنگ پرسن لسٹ میں شامل تھے؟ وینا ملک

    پولیس کے مطابق پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے اسٹاک ایکسچینج میں داخلے کی کوشش کرتے وقت 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جب کہ مزید 2 دہشتگردوں کو آگے ہی مار گرایا اور دہشتگرد اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں داخل نہ ہوسکے۔

    کراچی حملہ، تحقیقات میں اہم پیشرفت، واقعہ کا مقدمہ درج

  • کراچی حملہ، تحقیقات میں اہم پیشرفت، واقعہ کا مقدمہ درج

    کراچی حملہ، تحقیقات میں اہم پیشرفت، واقعہ کا مقدمہ درج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے

    واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی طارق روڈ سے خریدنے کا انکشاف ہوا ہے، ہلاک دہشت گرد سلمان نے سی پی ایل سی سے کلیئر کار کا 13 لاکھ میں سودا کیا، حملہ آور ممکنہ طور پر ضلع سینٹرل سے آئے۔

    دوسری جانب کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے کا مقدمہ ایس ایچ او میٹھا در کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سول لائنز میں درج کی گئی۔ رپورٹ میں ایکسپلوزیو ایکٹ اور سندھ آرمز ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    قبل ازیں پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے سے متعلق بم ڈسپوزل سکواڈ نے اپنی رپورٹ تیار کرلی ہے۔ جائے وقوعہ سے 39 رائفل گرنیڈ برآمد ہوئے، دہشتگرد ایک آٹومیٹک لانچر بھی ساتھ لائے، ملزمان سے ملنے والے 15 روسی ساختہ دستی بم بھی ناکارہ کر دیئے گئے۔ مارے گئے دہشتگردوں سے 10 امریکی گرنیڈ بھی برآمد ہوئے۔

    کراچی حملہ ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا، وزیر اعظم

    شہر قائد کے بعد پشاور میں سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا ناکام

    آج کے حملے کے تانے بانے بھارت کے سلیپرسیل سے ملتے ہیں، وزیر خارجہ

    قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گے،آرمی چیف

    پاکستان کو غیر مستحکم کرنیکی سازشیں کرنیوالے ناکام رہیں گے، گورنر بلوچستان

    کراچی اسٹاک ایکسچینج حملہ،چینی سفارتخانہ بھی میدان میں آ گیا، مذمت کے ساتھ کیا بڑا اعلان

    کراچی ،دہشت گردانہ حملے میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا

    کراچی حملہ، مولانا فضل الرحمان کی مذمت، ساتھ ہی بڑا مطالبہ کر دیا

    دہشت گردی کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس کے بہادر سپاہیوں اورمحافظوں کو وزیراعظم کا سلام

    بھارت کے دہشتگردی میں ہاتھ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،ثروت اعجاز قادری

    دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانیوالے اہلکاروں کو انعام دینے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے چاروں دہشتگرد 8 منٹ میں ہلاک کر دیئے گئے، مقابلے کے دوران سب انسپکٹر پولیس، 3 سکیورٹی گارڈ شہید ہوئے جبکہ 3 پولیس اہلکار، ایک سیکیورٹی گارڈ اور دو شہری زخمی ہوئے تھے۔ کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی نے دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی

    کل جہنم واصل ہونے والے دہشتگرد بھی آپکے ماموں کی مسنگ پرسن لسٹ میں شامل تھے؟ وینا ملک

  • دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانیوالے اہلکاروں کو انعام دینے کا فیصلہ

    دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانیوالے اہلکاروں کو انعام دینے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے آر آر ایف اہلکاروں کو انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ریپڈ رسپانس فورس (آر آر ایف) کے ڈی آئی جی کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے ہوئے انھیں جہنم واصل کرنے والے اہلکار کو تعریفی سند سمیت نقدی انعام بھی دیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سٹاک ایکسچیج پر آر آر ایف کی ایک کمپنی تعینات ہے جس میں 25 کمانڈوز تعینات ہوتے ہیں۔ آئی جی سندھ کو بھی مزید انعام کیلئے لکھ دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ حملے کے پہلے 8 منٹ کے اندر رینجرز، پولیس اور پرائیویٹ گارڈ نے چاروں دہشتگردوں کو ٹھکانے لگا دیا تھا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشتگردوں کو بلڈنگ کے داخلی راستے پر ہی روک لیا تھا جس کی وجہ سے وہ اپنے ناپاک مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

    کراچی حملہ ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا، وزیر اعظم

    شہر قائد کے بعد پشاور میں سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا ناکام

    آج کے حملے کے تانے بانے بھارت کے سلیپرسیل سے ملتے ہیں، وزیر خارجہ

    قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گے،آرمی چیف

    پاکستان کو غیر مستحکم کرنیکی سازشیں کرنیوالے ناکام رہیں گے، گورنر بلوچستان

    کراچی اسٹاک ایکسچینج حملہ،چینی سفارتخانہ بھی میدان میں آ گیا، مذمت کے ساتھ کیا بڑا اعلان

    کراچی ،دہشت گردانہ حملے میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا

    کراچی حملہ، مولانا فضل الرحمان کی مذمت، ساتھ ہی بڑا مطالبہ کر دیا

    دہشت گردی کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس کے بہادر سپاہیوں اورمحافظوں کو وزیراعظم کا سلام

    واضح رہے کہ کراچی سٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، حملے میں ‌ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد شہید ہو گئے جبکہ چاروں دہشتگردوں‌ کو ہلاک کر دیا گیا۔

    4 دہشتگردوں نے آج صبح سٹاک مارکیٹ پر دستی بموں سے حملہ کر دیا جبکہ آٹو میٹک ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار اور 4 سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گئے،دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں چاروں حملہ آور مارے گئے۔

    کراچی پولیس چیف نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سٹاک مارکیٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ حملہ کرنے والے چاروں دہشتگردوں کو بروقت کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔ ایس ایس پی مقدس حیدر کے مطابق ایک پولیس اہلکار اور 3 سکیورٹی اہلکار واقعے میں جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کی گاڑی تحویل میں لے لی ہے، برآمد کئے گئے اسلحے میں دستی بم اور آٹو میٹک رائفلیں شامل ہیں

    بھارت کے دہشتگردی میں ہاتھ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،ثروت اعجاز قادری

  • بھارت کے دہشتگردی میں ہاتھ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،ثروت اعجاز قادری

    بھارت کے دہشتگردی میں ہاتھ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،ثروت اعجاز قادری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر پولیس ورینجرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد اپنے ناپاک عزائم میں ناکم ہوئے پولیس ورینجرز واضع کردیا ملک دشمن کسی غلطی میں نہ رہیں،

    ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو نشان عبرت بنادیا گیا بھارت کے دہشتگردی میں ہاتھ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،ہمیں اپنی فورسز پر اعتماد ہے شہید ہونیوالے پولیس سب انسپکٹر اور دو پرائیوٹ سیکیورٹی گارڈ کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔دہشتگردوں کا اسٹاک ایکسچینج پر حملہ بزدلانہ کاروائی ہے تاجروں،صنعتکاروں کو خوفزدہ نہیں کرسکتے ، ملک کے معاشی حب کراچی میں دہشتگرد حملہ آور ہوکر صنعت کاروں،تاجروں اور سرمایہ داروں کو خوفزدہ نہیں کرسکتے

    ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کی راہ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرینگے،دہشتگرد ایک بار پھر بلوں سے باہر نکل رہے ہیں اور معاشی حب کو کمزور کرنے کے درپے ہیں،پولیس ورینجرز کے ساتھ عوام ملکر دہشتگردوں کا خاتمہ کرینگے،کراچی کے امن کو تباہ اور دہشتگردی کرنے والے ملک دشمن اور بیرونی ایجنڈے پر گامزن ہیں، دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں شہید وں کو سلام پیش کرتے ہیں،

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دہشتگردی کے حملے کی شدید مذمت اور حملے کو ناکام بنانے پر پولیس و رینجرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان مزید دہشتگردی کا متحمل نہیں ہوسکتا سیکیورٹی اداروں کو اپنی رٹ قائم رکھنا ہوگی،پولیس ورینجرز کی کراچی کے امن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قربانیوں پر قوم کو فخر ہے،عوام فورسز کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،انہوں کا کہنا تھا کہ تاجروں ،صنعتکاروں اور عوام کو پولیس ورینجرز پر مکمل اعتماد ہے،انشاء اللہ دہشتگردوں کا انجام ہمیشہ عبرتناک ہوگا۔