Baaghi TV

Category: کراچی

  • ایوانوں میں براجمان افراد نے شہر کو لاوارث بنایا ہوا ہے،مصطفیٰ کمال

    ایوانوں میں براجمان افراد نے شہر کو لاوارث بنایا ہوا ہے،مصطفیٰ کمال

    ایوانوں میں براجمان افراد نے شہر کو لاوارث بنایا ہوا ہے،مصطفیٰ کمال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی کے نام پر ایوانوں میں براجمان افراد نے شہر کو لاوارث بنایا ہوا ہے،

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ فنڈز کا رونا رونے والے میئرکراچی نے بارشوں کی پیشنگوئی کے باوجود نالے صاف نہیں کرائے، بلدیاتی حکومت کو نالوں کی صفائی کے لیے سالانہ 50کروڑ ملتے ہیں،بلدیاتی حکومت ایمانداری سے کام کرے تو نالوں کی صفائی کا کام 10 کروڑ روپے میں ہوسکتا ہے۔

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ سڑکیں جو پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں بارش کے بعد مزید خراب ہوگئیں ہیں،ایک بارش نے وفاق ، صوبائی اور بلدیاتی حکومتوں کی اصلیت سامنے رکھ دی ہے۔ متعدد کمپنیوں کو بجلی کی ترسیل کے لائسنس جاری کیے جائیں ، حکمرانوں نے عوامی مسائل کو حل نہ کرنے کا ارادہ کیا ہواہے، بارش میں کے الیکٹرک کی نااہلی کے باعث عوام کا جینا محال ہوگیا ہے

  • علی زیدی کے دعووں کی حیثیت  کھودا پہاڑ نکلا چوہا جیسی ہے ، مرتضیٰ وھاب

    علی زیدی کے دعووں کی حیثیت کھودا پہاڑ نکلا چوہا جیسی ہے ، مرتضیٰ وھاب

    علی زیدی کے دعووں کی حیثیت کھودا پہاڑ نکلا چوہا جیسی ہے ، مرتضیٰ وھاب

    باغی ٹی وی : ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے حکومتی وزرا کی پریس کانفرنس کو کھودا پہاڑ نکلا چوہا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ساری باتیں تو سوشل میڈیا پر چلتی رہی ہیں۔ جے آئی ٹیز جاری کرکے ہم نے وعدہ پورا کردیا۔

    وفاقی وزرا علی زیدی اور شبلی فراز کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ کون لوگ ہیں جو وفاقی وزیر بحری امور کو یہ دستاویزات دے رہے ہیں؟ سندھ حکومت کو تو اس طرح کا کوئی ڈاکیومنٹس نہیں دیا گیا۔ ان سوالوں کے جواب انہوں نے نہیں دیئے۔

    انہوں نے نکتہ اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ قانونی اعتبار سے جے آئی ٹی حکومت تشکیل دیتی ہے۔ سوال یہ ہے اگر کسی ڈاکیومنٹس پر کسی نے دستخط نہیں کیا تو وہ ان کو کس نے دیا؟ یہ اس بات کی دلیل ہے جس طرح ماضی میں دستاویزات کو بنانے کی کوشش کی گئی، وہی کام علی زیدی کر رہے ہیں۔

    ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ کے کیس میں 7 ممبران پر مشتمل جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی جنہوں نے اپنی رپورٹ ہوم ڈیپارٹمنٹ کو جمع کرائی۔مرتضیٰ وہاب نے اپنی پریس کانفرنس میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹیز کے معاملے میں سندھ حکومت نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ علی زیدی کی پریس کانفرنس کھودا پہاڑ نکلا چوہا ہے۔ یہ ساری باتیں تو سوشل میڈیا پر چلتی رہی ہیں۔
    واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کی ہے

    وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ‏ملک کوآگے لے جانے کے لیےحکومت میں آئےہیں،‏ہمارا عزم ملک کی بہتری اور حقائق سے روشناس کرانا ہے ‏پاکستان کوان لوگوں سے نجات دلائیں گےجوسیاست مفادات کے لیے کرتےہیں،

    وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا تھا کہ ‏گزشتہ رات سےجےآئی ٹی سےمتعلق بات کی جارہی ہے،‏پاکستان میں اس وقت سیاست صحیح اور غلط کی ہے،‏دنیابھرمیں دائیں اوربائیں بازوکی سیاست ہے،‏ہم انتظارکررہےتھےکہ سندھ حکومت جےآئی ٹی رپورٹ پبلک کرے،‏ہمارا فرض غلط کام کوروکنااورعوام کوحقائق بتاناہے،‏جے آئی ٹی میں یہ چیز نہیں کہ کس کے کہنے پر کیا کارروائی کی گئی

    علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ نبیل گبو ل نے گزشتہ رات کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ مکمل نہیں ہے،جے آئی ٹی میں ایک شخص درجنوں قتل کااعتراف کرتا ہے،جے آئی ٹی رپورٹ میں نہیں بتایاگیا عزیر بلوچ نے قتل کس کےکہنے پر کیے،لوگ وزیر بننے کے بعد دیگر طریقوں سے رقم بٹورتے رہے ہیں،

  • بھارتی خفیہ ایجنسی را کراچی میں ہونے والے مذہبی رہنما کے قتل میں ملوث نکلی

    بھارتی خفیہ ایجنسی را کراچی میں ہونے والے مذہبی رہنما کے قتل میں ملوث نکلی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را کراچی میں ہونے والے قتل میں ملوث نکلی

    ذرائع کے مطابق تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے گارڈن میں مولانا مجیب الرحمان کا قتل بھارتی خفیہ ایجنسی را نے کروایا، تفتیشی حکام کے مطابق اسٹاک ایکسچینج کی طرح مجیب الرحمان کے قتل کے لیے بھی ٹیم بنائی گئی تھی،

    تفتیشی حکام کا مزید کہنا تھا کہ اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والی کالعدم تنظیم کے کارندوں نے ہی مجیب الرحمان کو شہید کیا

    مولانا مجیب الرحمان کو گارڈن ٹاؤن میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ را کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، اس قتل کے لئے بھی را کی جانب سے ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی،جس کالعدم تنظیم نے اسٹاک ایکسچینج حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی اسی تنظیم نے مولانا مجبیب الرحمان کو قتل کیا.

    بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس کا اہلکار گرفتار

    بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کیلیے کام کرنیوالا گریڈ 17 کا سرکاری ملازم کراچی سے گرفتار

    واضح رہے کہ رواں ماہ 2 جولائی کو مکران ڈویژن بلوچستان کے معروف مذہبی رہنما مجیب الرحمٰن ضامرانی کراچی میں ایک قاتلانہ حملے میں ڈرائیور سمیت شہید ہو گئے تھے

    بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کے خلاف ایک اور کاروائی، را کا اہم رکن گرفتار

  • ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی کا رین ایمرجنسی کے حوالے سے علاقے کا دورہ، دی اہم ہدایات

    ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی کا رین ایمرجنسی کے حوالے سے علاقے کا دورہ، دی اہم ہدایات

    ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی کا رین ایمرجنسی کے حوالے سے علاقے کا دورہ، دی اہم ہدایات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی نے رین ایمرجنسی کے حوالے سے ویسٹ زون کا دورہ کیا

    امروز ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کیپٹن (ر) عاصم خان نے کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارشوں کے دوران صورتحال کا جائزہ لینے کے لیئے ویسٹ زون کا دورہ کیا۔ ڈی ایس پی آپریشن ویسٹ زون بھی ہمراہ تھے۔

    دورہ کے دوران ڈی آئی جی ویسٹ زون نے زون کے مختلف علاقوں ناگن چورنگی۔ کے ڈی اے چورنگی۔ گلبرگ چورنگی۔ کریم آباد۔ گلبرگ چورنگی۔ لیاقت آباد۔ انڈر پاسسز۔ سائٹ ایریا۔ پاک کالونی اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور ان علاقوں میں بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

    کیپٹن (ر) عاصم خان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون نے اس موقع پر افسران سے کہا کہ روڈ کو ٹریفک کے لیئے کلیئر رکھیں اور ٹریفک پولیس افسران کے ساتھ مل کر ٹریفک کی روانی برقرار رکھیں اور چوراہوں پر ٹریفک جام نہ ہونے دیں۔ نیز شہری اداروں کے ساتھ مل کر چوراہوں۔ سڑکوں۔ اور دیگر جگہوں پر پانی نکاسی کے کام میں ان کی مدد کریں صفائی کے لیئے مشینری اور دیگر سامان کو متعلقہ جگہوں پر پہنچانے میں تعاون کریں۔

    ڈی آئی جی ویسٹ زون نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر انڈر پاسسز کو کلیئر کرائیں اور اگر ان میں پانی جمع ہو تو ٹریفک کے لئے متبادل راستے کا بندوبست کریں۔

    ڈی آئی جی ویسٹ زون نے کہا کہ متعلقہ افسران ویسٹ زون میں بڑے نالوں گجر نالہ۔ اورنگی نالہ کے ساتھ رہنے والی آبادی کو بھی آگاہ کریں کہ بارشوں کے باعث نالے اوور فلو ہوسکتے ہیں اور پانی گھروں میں داخل ہوسکتا ہے لہذا وہ محفوظ علاقوں میں منتقل ہوجائیں اس سلسلے میں ڈی سی آفسسز سینٹرل اور ویسٹ سے رابطہ کرکے ان کے لیئے عارضی رہائش کا بندوبست کرائیں۔

    بارش کے باعث بجلی کے تار ٹوٹنے کےواقعات بھی ہورہے ہیں جس سے انسانی جانوں کا نقصان ہوسکتا ہے اس لیئے کراچی الیکٹرک کے افسران سے رابطہ میں رہیں اور اگر کہیں تار وغیرہ ٹوٹ جائیں تو اس علاقہ کو سیکیور کرلیں اور کسی بھی فرد کو وہاں نہ جانے دیں اور کراچی الیکٹرک کے آپریشن بیس پر اطلاع کرکے اس جگہ کو کلیئر کرائیں۔

  • کراچی میں طوفان کی وجہ سے بلڈنگ کی ٹائلیں اڑنے لگیں

    کراچی میں طوفان کی وجہ سے بلڈنگ کی ٹائلیں اڑنے لگیں

    کراچی میں طوفان کی وجہ سے بلڈنگ کی ٹائلیں اڑنے لگیں
    باغی ٹی وی رپورٹ‌کے مطابق ، کراچی میں‌ طوفان اور آندھی میں‌ایک بلڈنگ کی ٹائلیں ہوا میں یوں اڑنے لگیں‌جیسے روئی یا کا غذ اڑتا ہے .بلند و بالا بلڈنگ سے ٹائلیں اکھڑ‌ اکھڑ کر فضا میں اڑنے لگیں.


    محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارش برسانے والاسسٹم کراچی کے جنوب مشرق میں سمندر میں موجود ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سمندر سے زیادہ نمی لینے پر سسٹم زیادہ مضبوط ہوسکتا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم کراچی میں داخل ہونے سے قبل آندھی چل سکتی ہے جب کہ آج رات سے 8 جولائی کی صبح تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔واضح رہےکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ شام بھی طوفانی ہوائیں چلیں اور کئی مقامات پر ہلکی بارش بھی ہوئی۔

  • کے الیکٹرک عوام کو جینے نہیں دے گی

    کے الیکٹرک عوام کو جینے نہیں دے گی

    کراچی میں لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کر دیا
    کراچی کے علاقے رمضان گبول گوٹھ کرن ہسپتال روڈ ضلع ایسٹ سفورہ چورنگی میں غیر اعلانیہ12 سے 13 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے علاقہ مکینوں کا جینا حرام کر دیا، علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اگر باہر جاؤ تو پولیس پکڑ لیتی ہے کہ گھر میں رہو باہر اجازت نہیں اور گھر میں بجلی کہ بغیر جہنم کا سما ہے بچے بوڑھے بیمار پڑ گئے ہیں اور اگر ہسپتال جاؤ تو کرونا میں ڈال دیتے ہیں علاقہ مکین اس وجہ سے علاج کہ لیئے بھی نہیں جا رہے، علاقہ مکینوں نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آواز اعلیٰ ایوانوں تک پہنچائی جائے تا کہ ہم سکھ کا سانس لے سکے۔

  • انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سندھ رینجرز کی بڑی کاروائی

    انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سندھ رینجرز کی بڑی کاروائی

    انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سندھ رینجرز کی بڑی کاروائی

    باغی ٹی وی : پاکستان رینجرز(سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیادپر کارروائی کر تے ہوئے اسپشل سنیپ چیکنگ کے دوران محمد اشرکومارٹن کواٹر جمشید ٹاؤن کالاپل سے گرفتار کیا، گرفتار شدہ ملزم کی نشاند ہی پر اس کے ساتھی محمد ارسلان عرف کالا کو لائینز ایریا جٹ لائن اور انکے دیگر سہولت کاراصغرخان عرف نعمان کو قصبہ کالونی سے گرفتار کیا،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں چوری، ڈکیتی اور قتل جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔
    دوران واردات مورخہ 8جون 2020کو قصبہ کالونی بابا خیل مارٹ کے مالک صابر خان ولد عبدالرحمان کو لوٹنے کی کوشش کی تھی،مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر کے اسے ہلاک کیا اورموقع واردات سے فرار ہو گئے تھے، اس واقعے کی ایف آئی آر نمبر 199/2020 U/S 393/302/34پولیس اسٹیشن پیرآباد میں درج ہے۔ اس واقع کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی جس میں ملزمان کو آسانی سے پہچانا جا سکتا ہے۔

    گرفتارملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ یا رینجرز مددگار Whatsapp نمبر03479001111یا رینجرز ہیلپ لا ئن 1101 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

  • پاکستان کوسٹ گارڈ کی بڑی کاروائی،2,142 ملین روپے کی منشیات برآمد

    پاکستان کوسٹ گارڈ کی بڑی کاروائی،2,142 ملین روپے کی منشیات برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ نے کاروائی کرتے ہوئے 1275 کلو گرام چرس برآمد کر لی

    ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈ کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر(بلوچستان) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔

    پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرنے ایک تفصیلی منصوبہ بنایا اور 04 آفیسرزسمیت28جوانوں پر مشتمل موبائل زمینی گشت پارٹیاں تشکیل دیں۔04گاڑیوں پر مشتمل ان پارٹیوں نے مشکوک علاقوں کی کڑی نگرانی شروع کی اور انتھک کوششوں کے بعد کلانچ کے جنرل ایریازمین میں چھپائی گئی 1,275 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی۔

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی بڑی کاروائی، 22 ملزمان گرفتار، کیا کیا برآمد ہوا؟

    ترجمان کے مطابق خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت تقریباً -2,142 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِ عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی بڑی کاروائی، پہاڑی علاقے سے 82 کلو منشیات برآمد

  • سندھ حکومت کا عزیز بلوچ، نثار مورائی اور بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر لانے کا اعلان‏

    سندھ حکومت کا عزیز بلوچ، نثار مورائی اور بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر لانے کا اعلان‏

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏سندھ حکومت نے عزیز بلوچ، نثار مورائی اور بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی منظر عام پر لانےکا اعلان‏ کر دیا

    سندھ حکومت کے وزیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ علی زیدی کو کھلا چیلنج کرتا ہوں جے آئی ٹی رپورٹ میں کہیں آصف زرداری کا ذکر دکھادیں ، تینوں جے آئی ٹی رپورٹ پیرکےروز محکمہ داخلہ کی ویب سائٹ پردستیا ب ہونگی، علی زیدی نے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلیے جو واویلا مچایا،اس کا رپورٹ سےکوئی لینادینا نہیں، علی زیدی نے کہا آصف زرداری نے عزیز بلوچ کو احکامات دیے،

    مرتضیٰ وہاب‏ نے کہا کہ فلو ر پر علی زیدی نے کہا، جے آئی ٹی میں پی پی کی اعلیٰ قیادت کا ذکر ہے،اگرعلی زیدی کے پاس جے آئی ٹی رپورٹ ہے تو مانگ کیوں رہےہیں، علی زیدی کو چیلنج کرتا ہوں اس جے آئی ٹی میں پی پی قیادت کا ذکر دکھا دیں

    مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا علی زیدی اپنے اتحادی ذوالفقار مرزا کے حوالے سے کچھ بتائیں،علی زیدی اپنے محکمے کے بارے میں کوئی جواب نہیں دیتے ،علی زیدی جواب دینے کی اہلیت ہی نہیں رکھتے، کیونکہ کاغذات نہیں پڑھتے، جو پورٹس منسٹری نہیں چلا پائے کہتےہیں6 مہینے میں پی آئی اے ٹھیک کردینگے،

    مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کو مختلف ملکوں میں جگ ہنسائی کا سامنا ہے،اداروں کا بیڑا غرق کردیا ،بس ہم کریں گے ، کر کیا رہےہیں ، یہ نہیں بتاتے،کون کون دہری شہریت رکھتا ہے کابینہ میں نہیں بتایا جاتا،ریاست پاکستان کے ساتھ ان کی کیا وفاداری ہے ؟ ، بلاول بھٹو نے 2018 میں تمام اثاثے ڈکلیئر کیے ، 40لاکھ روپے زرعی انکم ٹیکس کا بھی ذکر کیا گیا، سوال وہ پوچھ رہا ہےکہ جس نے 2016 میں ٹیکس ہی نہیں جمع کرایا،

  • پورے ملک میں ٹرانسپورٹ چل گئی، سندھ میں پابندی کیوں؟ ٹرانسپورٹر میدان میں آ گئے

    پورے ملک میں ٹرانسپورٹ چل گئی، سندھ میں پابندی کیوں؟ ٹرانسپورٹر میدان میں آ گئے

    پورے ملک میں ٹرانسپورٹ چل گئی، سندھ میں پابندی کیوں؟ ٹرانسپورٹر میدان میں آ گئے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز کے عہدیداران نے کہا ہے کہ سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرزملک بھر کے ٹرانسپورٹروں کی نمائندہ تنظیم ہے،

    کروناوائرس اورلاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹرانسپورٹ برادری کوجومسائل درپیش ہے خاص کر ا نٹرسٹی لانگ روٹس(بین الصوبائی روٹس)کی بسوں اوروین پرمسلسل پابندی عائدکی گئی ہے، پورے ملک میں پبلک ٹرانسپورٹ ا نٹرسٹی لانگ روٹس(بین الصوبائی روٹس)پرسفری پابندی ختم کردی گئی ہے ریلوے کوبھی چلانے کی اجازت دی گئی ہے لیکن سندھ میں وزیر ٹرانسپورٹ اینڈماس ٹرانزیٹ ڈیپارٹمنٹ نے پابندی برقراررکھی ہے

    ہم ٹرانسپورٹر سمجھتے ہے کہ یہ عوام اورٹرانسپورٹروں کے ساتھ ناانصافی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ اینڈماس ٹرانزیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ناروا سلوک کی وجہ سے عوام مہنگےکاروں،اورٹرکوں،سوزکیوں،مزدہ ٹرکوں میں لمبا سفربھاری اخراجات کے ساتھ کرنے پرمجبورہے،یہ سب پابندیاں صرف ایک من پسندشحص کونوازنے کے لئے لگائی گئی ہیں۔