Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی میں یخ بستہ ہوائیں، سردی کی نئی لہر متوقع

    کراچی میں یخ بستہ ہوائیں، سردی کی نئی لہر متوقع

    کراچی میںیخ بستہ ہوائیں چل پڑیں، جس کے نتیجے میں سردی کی نئی لہر متوقع ہے۔

    موسمیاتی ماہرین کے مطابق شہر پرمغربی ہواؤں کے اثرات نمودار ہونا شروع ہو گئے ہیں اور شمالی/ شمال مغربی سمت کی 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے یخ بستہ ہوائیں چل پڑی ہیں۔ اس صورت حال کے زیر اثر کل بھی شہر میں دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔تیز ہواؤں کے سبب کم سے کم درجہ حرارت ہفتہ و اتوار کو 6 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے جب کہ سردی کی نئی لہر کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ درجہ حرارت گرنے اور تیز ہواؤں کی وجہ سے صوبے بھر میں کل سے سردی کی نئی لہر متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر اضلاع میں رات کا درجہ حرارت 4 تا 7 ڈگری تک کم ہوسکتا ہے جب کہ بالائی اضلاع میں رات گئے اور صبح سویرے دھند پڑ سکتی ہے۔

    اسلام آباد: تھانہ آئی 9 کے باہر دھماکے کے بعد راکٹ برآمد

    کراچی میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کے نتائج متنازع

    پہلا دن، جنوبی افریقا کے 4وکٹوں کے نقصان پر316رنز

    لنڈی کوتل: لیڈز پبلک ہائی سکول میں 95 طلبہ و طالبات کی دستار بندی کی روح پرور تقریب

  • کراچی میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کے نتائج متنازع

    کراچی میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کے نتائج متنازع

    کراچی میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کے نتائج ایک بار پھر متنازع ہوگئے طلبا نے بورڈ آفس کے باہر احتجاج کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق طلبا نے بتایا کہ نتیجہ انتہائی مایوس کن بنایا گیا ہے، میٹرک میں 80 سے 85 فیصد سے زائد نمبر لینے والے طلبا کو 50 فیصد سے بھی کم نمبر دیے گئے۔احتجاج کرنے والے طلبا کا کہنا ہے کہ کئی کئی مضامین میں فیل بھی کردیا گیا ہے۔ انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل فرسٹ ایئر کے طلبا نے انٹر بورڈ آفس کے باہر احتجاج کیا ہے جس میں نتائج پر نظرثانی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب انٹربورڈ کے نتائج کا تنازع سندھ اسمبلی میں پہنچ گیا اور ارکان کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔ایم کیو ایم ارکان نے وقفہ سوالات میں انٹر نتائج پر بات کرنے کی کوشش کی لیکن ڈپٹی اسپیکر کی اجازت نہ دینے پر شور شرابا گیا کیا اور کاغذ پھاڑ کر اڑا دیے گئے۔ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ آج سندھ اسمبلی میں بھی ایم کیو ایم نے اس مسئلے پر ہنگامہ آرائی کی تھی لیکن بورڈ کسی حکومت کے ماتحت نہیں ہیں جو رزلٹ بناتے ہیں۔سعدیہ جاوید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اصلاحاتی کمیٹی بنادی ہے جو اس معاملے کو دیکھے گی، علی خورشیدی کی ہنگامہ آرائی کے بعد بھی وزیر اعلیٰ نے نوٹس لیا ہے۔ بچوں کو اگر پیپر ری چیک کروانا ہے تو انہیں فیس تو ادا کرنا ہوگی، بورڈ کا جو حشر ہے وہ ایم کیو ایم کا بویا گیا بیج ہے۔

    پہلا دن، جنوبی افریقا کے 4وکٹوں کے نقصان پر316رنز

    ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر مقابلے کے بعد گرفتار

  • ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر مقابلے کے بعد گرفتار

    ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر مقابلے کے بعد گرفتار

    پولیس نے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر کو مبینہ مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں اینٹی اسٹریٹ کرائم ٹاسک فورس کا ملزمان سے مقابلہ ہوا، پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت آصف عرف گوگا اور نواز کے ناموں سے ہوئی ہے، گرفتار زخمی ملزم آصف عرف گوگا کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، ملزم آصف ٹارگٹ کلنگ، قتل، چوری، ڈکیتی وارداتوں میں ملوث ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزم نے کورنگی صنعتی ایریا میں پولیس افسر کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی، ملزم آصف کی فائرنگ سے پولیس افسر شدید زخمی ہوا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کورنگی مہران ٹان میں 8 رکنی ڈکیت گینگ چلا رہا تھا، ملزم اپنے گینگ کے کارندوں کو ڈکیتی وارداتوں کیلئے اسلحہ فراہم کرتا تھا۔پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم ساتھیوں کے ہمراہ کورنگی صنعتی ایریا اور ندی سے گزرنے والے شہریوں کو لوٹتا تھا، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    لنڈی کوتل: لیڈز پبلک ہائی سکول میں 95 طلبہ و طالبات کی دستار بندی کی روح پرور تقریب

    ڈیرہ غازی خان: قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن، 50 سال بعد سرکاری اراضی واگزار

    دھند اور خراب موسم، ٹرینیں تاخیر کا شکار

  • سونا فی تولہ 2200 روپے مہنگا

    سونا فی تولہ 2200 روپے مہنگا

    سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے بڑھ گئی جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 76 ہزار900 روپےکا ہوگیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونا 1886روپےمہنگا ہو کر2 لاکھ37 ہزار397روپےکا ہوگیا،یاد رہے گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔سال 2024 میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 23.9 فیصد( 52 ہزار 600 روپے) اضافہ ہوا،ایسوسی ایشن کے مطابق سال 2024 میں سونے کی فی تولہ بلند ترین قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے رہی جب کہ کم ترین قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 800 روپے رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی بلند ترین قیمت 2784 ڈالر فی اونس رہی جب کہ سونےکی کم ترین قیمت 2010 ڈالر فی اونس رہی۔سونے کی عالمی قیمت سال 2024 میں 552 ڈالر بڑھ کر 2614 ڈالر رہی، سونے کی عالمی قیمت سال 2024 میں 26.7 فیصد بڑھی۔

    چیمپئنز ٹرافی، یو اے ای میں میچز سے بھی بڑی آمدنی متوقع

    ن لیگ اور جے یو آئی میں سیاسی رابطے

    دھند اور خراب موسم، ٹرینیں تاخیر کا شکار

    مودی کا جِل بائیڈن کوسب سے مہنگا تحفہ، تفصیلات جاری

  • دھند اور خراب موسم،   ٹرینیں تاخیر کا شکار

    دھند اور خراب موسم، ٹرینیں تاخیر کا شکار

    کراچی سے آنے اور جانے والی متعدد ٹرینیں دھند اور موسم کی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار ہیں۔

    ریلوے کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 45 آپ پاکستان ایکسپریس 2 بجے کے بجائے 2 گھنٹے کی تاخیر کے بعد 4 بجے روانہ ہوگی۔33آپ پاک بزنس ایکسپریس شام 4 کے بجائے 30 منٹس کی تاخیر کے ساتھ ساڑھے چار بجے روانہ ہوگی۔کراچی سے لالہ موسیٰ براستہ فیصل آباد جانے والی 17آپ ملت ایکسپریس شام 5 کے بجائے 4 گھنٹے 15 منٹس کی تاخیر کے بعد رات 9بجکر 15 منٹ پر روانہ ہوگی۔1آپ خیبر میل سوا دس بجے کے بجائے 45 منٹس کی تاخیر کے بعد رات 11 بجے تک روانہ ہوگی۔بقایا تمام ریل گاڑیاں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگئی۔واضح رہے کہ شدید دھند کے باعث موٹروے بھی اچانک بند ہو رہی ہیں جس سے مسافروں کی نقل و حمل میں شکلات پیش آ رہی ہیں.

    مودی کا جِل بائیڈن کوسب سے مہنگا تحفہ، تفصیلات جاری

    سال 2025 کی پہلی براہ راست سرمایہ کاری آگئی

    پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ کا وینیو تبدیل کیےجانے کا امکان

  • سعید غنی نے 2025ء میں عمران خان کی رہائی کا دعویٰ کر دیا

    سعید غنی نے 2025ء میں عمران خان کی رہائی کا دعویٰ کر دیا

    پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء سعید غنی نے 2025ءمیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کادعویٰ کر دیا، کہا کہ پی ٹی آئی کا مستقبل عمران خان کے اپنے ہاتھ میں ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خا ن جیل سے رہا ہوجائیں گے تاہم ان کا سیاست میں کردار ختم ہو جائیگا.

    نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا مستقبل ان کے اپنے ہاتھ میں ہے لیکن انہوں نے ثابت کیا ہے کہ یہ اپنا بیڑہ خود غرق کرتے ہیں۔ملک میں سیاسی عدم استحکام کم ہوچکا ہے ۔نئے سال سے ہمیں اچھی توقعات وابستہ کرنی چاہئیں۔ امید ہے نیا سال مجموعی طور پر پاکستان کیلئے بہتر ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے معاشی طور پر نیا سال بہتر ثابت ہوگا۔سیاسی عدم استحکام میں کمی آچکی ہے اور یہ نئے سال میں مکمل ختم ہوجائے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنماء منظور وسان نے اپنی پیش گوئی میں بتایا تھا کہ نئے سال میں بہت سی تبدیلیاں ہوں گی۔کچھ نئے چہرے سامنے آئیں گے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سب چھوڑ کر چلے جائیں گے اور وہ اکیلے مار کھائیں گے۔نئے سال میں اداروں میں بھی گرما گرمی چلے گی۔پنی پیش گوئیوں کے حوالے سے مشہور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ءنے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ 2025ءدیگر سالوں سے مختلف اور خطرناک ہو گا۔اس سال کئی انوکھے واقعات ہوں گے۔قبل ازیں بھی منظور وسان کا کہنا تھا کہ باتیں ہونی چاہئیں پر باتوں کا مطلب یہ بالکل نہیں کہ صرف آپ کو ریلیز کیا جائے۔ہم نہیں چاہتے کہ جمہوریت کو نقصان ہو ہم نہیں چاہتے کہ باتیں نہ ہوں۔ باتوں سے ریلیف نہیں ملے گا عدالت اور کیسز پر فیصلہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ جو پہلے کہتا تھا ہم کوئی غلام ہیں اب امریکا کو مداخلت کرنے کیلئے اپیل کر رہا تھے۔ ہم بھی غلام نہیں کہ کس کے کہنے پر تمہیں ریلیف دیں گے کیسز تو چلیں گے۔رہنماءپیپلزپارٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ باتیں بھی ہوتی رہیں کیسز بھی چلتے رہیں اور عدالت حق کا فاصلہ کرے گی۔ہم کسی چور دروازے سے نہیں آتے ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔ان کاکہناتھا کہ آئندہ وزیراعظم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے باہر آ بھی گئے تو مشکلات میں گھرے رہیں گے۔انہوں نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھاکہ حالات بتا رہے تھے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں تھا۔رہنماءپیپلزپارٹی نے بانی پی ٹی آئی کو خاموش رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھاکہ عمران خان کیلئے بہتر ہے کہ خاموشی اختیار کریں۔پی ٹی آئی دھرنوں سے گریز کریں اور پارٹی مضبوط کرنے کی کوشش کریں۔انہوں نے کہا تھا کہ مجھے سیاستدانوں کیلئے اچھے دن نظر نہیں آ رہے تھے۔منظور وسان نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ آئندہ ماہ اسمبلی میں اہم فیصلے ہونے اور کچھ تبدیلیوں کا امکان تھا۔

    سعید غنی نے 2025ء میں عمران خان کی رہائی کا دعویٰ کر دیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ چین کے ثمرات، 700ملین ڈالر کی چینی سرمایہ کاری

  • شرجیل  میمن کی بی آر ٹی منصوبے میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے  کی ہدایت

    شرجیل میمن کی بی آر ٹی منصوبے میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کی ہدایت

    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر،وزیراطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ریڈ لائن بی آر ٹی پروجیکٹ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں منصوبے کی پیشرفت، درپیش مسائل اور تاخیر کے اسباب پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔

    اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ نجم شاہ، کمشنر کراچی حسن نقوی، سی ای او ٹرانس کراچی طارق منظور شیخ اور دیگر اہم حکام نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ، ایشین ڈولپمنٹ بینک کے مشیر للائڈ رائٹ اور بین الاقوامی کنسلٹنٹس نے بھی اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔اجلاس میں ریڈ لائن بی آر ٹی پروجیکٹ میں پیش آنے والی رکاوٹوں اور مسائل پر تفصیل سے بات چیت کی گئی، خاص طور پر پانی کی سپلائی لائنوں، کے الیکٹرک، نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کی تنصیبات کی وجہ سے ہونے والی تاخیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان یوٹیلٹیز کی منتقلی اور ان کے انتظامات میں سست روی کے سبب منصوبے میں تاخیر ہو رہی تھی۔

    سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے واضح طور پر کہا کہ یہ صورتحال ناقابل قبول ہے اور ان رکاوٹوں کو جلد از جلد حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پروجیکٹ کی تکمیل میں مزید تاخیر نہ ہو۔اجلاس میں لاٹ 1 اور لاٹ 2 میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ پروجیکٹ کنٹریکٹرز نے اپنی پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا، جبکہ ٹرانس کراچی کے سی ای او طارق منظور شیخ نے عملدرآمد میں درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی۔سی ای او ٹرانس کراچی نے بتایا کہ یوٹیلیٹی پرووائیڈرز کی جانب سے ری لوکیشن کے حوالے سے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جا رہے جس کی وجہ سے پروجیکٹ میں مزید تاخیر ہو رہی ہے۔

    سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو سخت ہدایات دیں کہ وہ مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کریں اور بلا روک ٹوک پیش رفت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے پانچ دن کی سخت ڈیڈ لائن مقرر کی تاکہ تمام متعلقہ ادارے اور کمپنیز ان رکاوٹوں کو حل کریں اور کام میں تیزی لائیں۔اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ کے فور اور کے ای کے انفراسٹرکچر ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے منصوبے میں تاخیر ہو رہی ہے، جس کے لیے فوری طور پر قابل عمل حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔شرجیل انعام میمن نے ریڈ لائن بی آر ٹی پروجیکٹ کے حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کرنے کی ہدایت دی تاکہ ایئرپورٹ کے قریب کام شروع کیا جا سکے اور منصوبے کی تکمیل میں مزید سرعت لائی جا سکے۔سینئر وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کراچی کے لیے ایک فلیگ شپ ٹرانسپورٹیشن پروجیکٹ ہے اور اس کا مقصد کراچی کی ٹرانسپورٹ کے نظام میں انقلاب لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے شہر میں جدید، موثر اور ماحول دوست ماس ٹرانزٹ سسٹم فراہم ہوگا، جو روزانہ ہزاروں مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا۔

    ریڈ لائن بی آر ٹی کا منصوبہ کراچی کے ٹرانسپورٹ نظام کو بہتر کرے گا ،شرجیل میمن
    شرجیل انعام میمن نے کہا، "ریڈ لائن بی آر ٹی کا منصوبہ نہ صرف کراچی کے ٹرانسپورٹ نظام کو بہتر کرے گا بلکہ شہریوں کی زندگی میں بھی نمایاں بہتری لائے گا۔ ہمیں ٹائم لائن سے پہلے کام مکمل کرنا ہوگا اور اس منصوبے کو کامیاب بنانا ہوگا۔”انہوں نے مزید کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کے تعمیراتی کام میں تیزی لانے کے لیے تین شفٹوں (صبح، شام اور رات) میں کام کیا جائے گا۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کام چوبیس گھنٹے جاری رہے تاکہ منصوبے کی تکمیل میں مزید تاخیر نہ ہو۔شرجیل انعام میمن نے اجلاس کے اختتام پر تمام متعلقہ حکام اور اداروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے نبھائیں اور ریڈ لائن بی آر ٹی کے منصوبے کی تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ کراچی کے شہریوں کو بہترین سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

    پاکستان خودمختار ملک ، اندرونی معاملات میں دخل اندازی کی اجازت نہیں،شرجیل میمن

    ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ کراچی کے مسافروں کیلیے گیم چینجر ہے، شرجیل انعام میمن

    سازش کے تحت کراچی سے کاروبار کو باہر منتقل کروایا گیا، شرجیل میمن

  • سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی میں سی پیک توانائی کے انفراسٹرکچر پر کانفرنس کا انعقاد

    سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی میں سی پیک توانائی کے انفراسٹرکچر پر کانفرنس کا انعقاد

    سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور چین کی ژیان جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی کے تعاون سے ایک دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا جس کا موضوع "سی پیک توانائی کے انفراسٹرکچر اور سماجی و اقتصادی تبدیلیاں” تھا۔ یہ کانفرنس عالمی سطح پر مختلف ممالک کے ماہرین اور محققین کی شرکت سے منعقد ہوئی، جس میں چین، ترکی اور ملائیشیا سمیت متعدد ممالک کے معروف اسکالرز نے اپنی آن لائن پریزنٹیشنز پیش کیں۔

    کانفرنس کے دوران سی پیک کے توانائی کے منصوبوں اور ان کے پاکستان کی معیشت، زرعی شعبہ، اور سماجی و اقتصادی ترقی پر اثرات پر گہری بحث کی گئی۔ کانفرنس میں پاکستان کے مختلف صوبوں کی یونیورسٹیوں، تحقیقاتی اداروں اور زرعی تنظیموں کے محققین نے بھی حصہ لیا اور مختلف تکنیکی سیشنز میں اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی کے وائس چانسلر، ڈاکٹر فتح ماری نے سی پیک کے تحت پاکستان کی برآمدات کو یورپ تک بڑھانے کے امکانات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ترقیاتی ماڈلز کو اپنانا اور زرعی باقیات سے توانائی کے منصوبے شروع کرنا پاکستان کے اقتصادی مستقبل کے لیے اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے ساحلی علاقوں کی بہتر استعمال کے لیے بھی تجاویز پیش کیں تاکہ ان علاقوں سے توانائی پیدا کی جا سکے۔ڈاکٹر فتح ماری نے سی پیک فریم ورک کے تحت ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے اور غربت و خوراک کی کمی کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک صرف اقتصادی ترقی کا ذریعہ نہیں ہے، بلکہ اس کے ذریعے پاکستان اور چین کے درمیان سماجی اور ثقافتی روابط میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

    کانفرنس میں ژیان جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی کے پروفیسر کوان باو جیانگ نے بھی شرکت کی اور سی پیک کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا ایک اہم جزو قرار دیا۔ پروفیسر جیانگ نے کہا کہ چین نے اس منصوبے کے ذریعے 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان میں کی ہے، جو دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے سی پیک کے تحت ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ان منصوبوں کو پاکستان کی ترقی کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا۔ پروفیسر کوان باو جیانگ نے کہا کہ سی پیک نہ صرف پاکستان کی معیشت کو فائدہ پہنچا رہا ہے بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی تعلقات کو بھی مستحکم کر رہا ہے۔

    کانفرنس کے اختتام پر، ایس اے یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح ماری نے سی پیک فریم ورک کے تحت زرعی ترقی اور سماجی بہبود کے لیے مختلف منصوبوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری لانے سے پاکستان کی زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن ہے، جس سے نہ صرف ملک کی معیشت کو تقویت ملے گی بلکہ غربت کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔

    کانفرنس میں شریک ماہرین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبے اور زرعی ترقی کے لیے کی جانے والی سرمایہ کاری پاکستان کے معاشی مستقبل کے لیے نہایت اہم ہے۔ اس کے علاوہ، کانفرنس کے دوران ہونے والی تحقیقاتی پیشکشوں اور تجزیوں نے سی پیک کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس کے کامیاب نفاذ کے لیے مختلف حکمت عملیوں پر غور کیا۔

    اس دو روزہ کانفرنس کا اختتام ایک کھلے مباحثے اور تجاویز کے ساتھ ہوا، جس میں محققین، اسکالرز اور ماہرین نے سی پیک کے فوائد کو بڑھانے اور اس کے مثبت اثرات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے عملی اقدامات پر بات کی۔ کانفرنس نے یہ واضح کیا کہ سی پیک نہ صرف توانائی کے شعبے میں اہم تبدیلیاں لا رہا ہے بلکہ زرعی اور سماجی ترقی کے لیے بھی ایک اہم راہ ہموار کر رہا ہے۔

    بشریٰ بی بی کی سیاسی فیصلوں میں مداخلت، پی ٹی آئی کی سینئر قیادت میں تشویش

    کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر رواں سال کا پہلا قتل

  • کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر رواں سال کا پہلا قتل

    کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر رواں سال کا پہلا قتل

    کراچی میں رواں سال ڈکیتی میں مزاحمت پر پہلے شہری کا قتل ہوگیا.

    پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بھینس کالونی 10نمبر روڈ پر ڈکیتی میں مزاحمت پر 20 سال کے نوجوان کا قتل ہوا۔ پولیس کے مطابق اس کی شناخت اطہر کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول اطہر کے ماموں شوکت نے جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھینس کالونی گلی نمبر 10 کے قریب اطہر اور نجم بائیک پر سوار تھے، موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے نجم اور اطہر کو روکا اور تلاشی لی، کچھ نہ ملنے پر ملزمان نے اطہر کے سینے پر گولی ماری اور فرار ہو گئے۔ مقتول کے ماموں نے بتایا کہ اطہر کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی۔ مقتول بھینس کالونی میں گوالے کا کام کرتا تھا اور ایک سال قبل شادی ہوئی تھی۔ انہوں نے قاتلوں کی گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا.

    کراچی کی ترقی میں رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا،مرتضیٰ وہاب

    سال2024، پاکستان میں صنفی بنیاد پر تشدد کے 4558 کیسز رپورٹ

    سندھ ،قانون کے باوجود چائلڈ لیبر میں اضافہ کا انکشاف

    تیونس میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک

  • کراچی کی ترقی میں رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا،مرتضیٰ وہاب

    کراچی کی ترقی میں رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا،مرتضیٰ وہاب

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہا ب نے سنگم کرکٹ گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا میں ترقیاتی کام شروع نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر کی معطلی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی ترقی میں رکاوٹ بننے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا.

    باغی ٹی وی کے مطابق سنگم کرکٹ گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا کا دورہ کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی میں تعمیر و ترقی کا سفر بھرپور طریقے سے جاری ہے اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے بنائے گئے پارکس اور کھیلوں کے میدانوں کو ہر قیمت پر بحال کرکے بہتر بنایا جائے گا، نیا سال کراچی کی تعمیر و ترقی کا سال ہے،کراچی کی روشنیوں، رنگوں،امنگوں اور امیدوں کو بحال کریں گے.اے ڈی پی اسکیم کے تحت سنگم کرکٹ گراؤنڈ میں ترقیاتی کام شروع ہوجانے چاہئے تھے جس سے نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع میسر آتے اور مقامی سطح پر باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی، انہوں نے کہا کہ کراچی میں نچلی سطح پر کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں، کھلے مقامات اور پارکوں کی بحالی کا مقصد عوام کو تفریح کی بہتر اور معیاری سہولیات مہیا کرنا ہے، کراچی کے تمام اضلاع میں ترقیاتی کام یکساں رفتار سے جاری ہیں اور موثر حکمت عملی کے تحت بنیادی انفراسٹرکچر کو ترقی دی جا رہی ہے، نئے سال کے دوران اور بھی بھرپور طریقے سے کراچی میں ترقیاتی کام کئے جائیں گے۔

    سال2024، پاکستان میں صنفی بنیاد پر تشدد کے 4558 کیسز رپورٹ

    سندھ ،قانون کے باوجود چائلڈ لیبر میں اضافہ کا انکشاف

    ملک میں انٹرنیٹ ایک بار پھر سست روی کا شکار