Baaghi TV

Category: کراچی

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں چاندی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں چاندی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں چاندی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 7.5 فیصد اضافے سے بلند ترین سطح 93 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہےچاندی کی موجودہ قیمتوں میں اضافہ 2025 میں شروع ہوا، چاندی کی قیمتوں میں صرف 13 ماہ میں 210 فیصد سے زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح 4 لاکھ 86 ہزار 162روپے پر پہنچ چکی ہے، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4638 ڈالر کا ہو گیا ہے،پاکستان میں چاندی کی قیمت بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، گزشتہ روز فی تولہ قیمت 9575 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

    سرکاری نوکریوں کے نام پر لاکھوں کا فراڈ منظر عام پر

    امریکا ایران میں کن اہداف کو نشانہ بنا سکتا؟

    ایران کے معاملے پر ٹرمپ کاسخت مؤقف، فوجی کارروائی سمیت مختلف آپشنز زیر غور

  • ایک سازش کے تحت سندھ کی کردار کشی کی جاتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

    ایک سازش کے تحت سندھ کی کردار کشی کی جاتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ آپ کو اپنے وسائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، جب بے نظیر بھٹو نے کوشش کی تو سازشوں کے تحت اسے ناکام بنادیا گیا۔

    مٹھی میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک سازش کے تحت سندھ کی کردار کشی کی جاتی ہے اس جھوٹے بیانیے کا جواب تھرپارکر کی ترقی ہے، جب بھی تھر آتا ہوں تو خوشی ہوتی ہے، یہاں کے عوام پیپلز پارٹی، بے نظیر بھٹو اور شہید بھٹو سے محبت کرتے ہیں، جتنی محنت تھرپارکر کی ترقی کے لیے پیپلز پارٹی نے کی ہے تو ثابت کردیا ہے کہ پارٹی کتنا یہاں کی عوام سے محبت کرتی ہے ہماری بدقسمتی ہے کہ آپ کو اپنے وسائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، جب بے نظیر بھٹو نے کوشش کی تو سازشوں کے تحت اسے ناکام بنادیا گیا۔

    بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں 13 فیصد اضافہ

    انہوں نے کہا کہ تھرکول کی وجہ سے معاشی انقلاب آیا،اس کی وجہ سے ہم نے ایک سماجی انقلاب تھرپارکر میں دیکھا ہے، یہاں نہ ڈسپنسری، نہ ہیلتھ یونٹ اور نہ اسپتال ہوتے تھے لیکن اب صحت کا نظام تھرپارکر میں بچھایا گیا ہے، تھرپارکر کی ترقی کے لیے ہم نے تھر فاؤنڈیشن بنائی، تھرپارکر سے حاصل منافع کا ایک حصہ اس فاؤنڈیشن کو دیا جاتا ہے۔

    وفاق نےمتبادل راستوں کے ذریعے کینو اور آلو کی ایکسپورٹ کی اجازت دیدی

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم پورے سندھ میں اسی طریقے سے محنت کررہے ہیں، ہماری حکومت عوام دوست حکومت ہے، ہم صوبے کے عوام کے مفاد میں سوچتے ہیں، ہم نے سندھ میں یونیورسٹیز اور اس کے کیمپس کو دگنا کیا، ہم اسی طرح دیگر صوبوں سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں، امید ہے کہ تھرپارکر کے عوام تعلیم حاصل کرکے ہر شعبے میں ترقی کریں گے،مجھے خوشی ہوئی کہ تھرپارکر میں گلگت کے طالب علم بھی تعلیم حاصل کرنے آئے ہیں-

    کراچی اور لاہور کے درمیان بعض فضائی راستے آج اور کل بند رہیں گے

  • کراچی اور لاہور کے درمیان بعض فضائی راستے آج اور کل بند رہیں گے

    کراچی اور لاہور کے درمیان بعض فضائی راستے آج اور کل بند رہیں گے

    کراچی:آج اور کل کراچی اور لاہور کی فضائی حدود کے درمیان بعض فضائی راستے پروازوں کے لیے بند رہیں گے۔

    پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) جاری کردہ نوٹم کے مطابق کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے درمیان بعض فضائی راستوں کی عارضی بندش آپریشنل وجوہات کی بنا پر ہے، 14 اور 15 جنوری بدھ اور جمعرات ان دو دنوں کے دوران عارضی بندش کا دورانیہ شام سات سے رات دس بجے تک ہوگا، مسافر حضرات سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں کے شیڈول کی تصدیق متعلقہ ایئرلائنز سے ضرور کریں۔

    پاکستان، آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری

    بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کے بیان پر پاکستان کا سخت ردِعمل

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ٹیکنالوجی کو ترجیح دے رہی ہیں،عظمیٰ بخاری

  • اپوزیشن صرف ایک قیدی کی رہائی کے پیچھے پڑی ہے،شازیہ مری

    اپوزیشن صرف ایک قیدی کی رہائی کے پیچھے پڑی ہے،شازیہ مری

    پیپلز پارٹی کی رہنما ،رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ حکومت کو سپورٹ صرف پاکستان کے مفاد میں کر رہے ہیں،اپوزیشن صرف ایک قیدی کی رہائی کے پیچھے پڑی ہے،اسلام آباد میں درخت کٹتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، لگتے ہوئے نہیں،کراچی جیسے بڑے شہر میں گیس تک نہیں،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پرائیویٹائزیشن پر بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کا مؤقف واضح ہے، پی پی نے نجکاری کو ہمیشہ سنجیدگی سے لیا ہے،وفاق بار بار نجکاری کا نعرہ لگانے کے بجائے نجی شعبے کی شراکت کے ساتھ چلانے کا منصوبہ بنائے، حکومت اہم ادارے کی نجکاری کرے اور اثاثوں اور ملازمین کا تحفظ نہ ہو، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا ماڈل ہونا چاہیے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کامیابی سے سندھ میں چل رہی ہے، پیپلز پارٹی نے نجکاری کے عمل کو سنجیدگی سے دیکھا ہے، قومی ایئرلائن کی نجکاری کرتے ہوئے ملازمین اور اثاثوں کا خیال رکھنا چاہیے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ایک ماڈل ہونا چاہیے،ہ وزیرِ خزانہ نے کئی بار تسلیم کیا کہ سندھ کا پبلک پرائیویٹ ماڈل اچھا ہے اور اختیار کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم کابینہ کو ہدایت کریں کہ جو ادارے حکومت نہیں چلا سکتی انہیں شراکت سے چلانا چاہیے۔

    شازیہ مری کا کہنا تھا کہ غلام سرور کے بیان سے گزشتہ 4 سال میں قومی ایئرلائن کو 600 ملین ڈالر نقصان ہوا، غلام سرور کی وجہ سے نقصان کی پوچھ گچھ ہونی چاہیے، اس بیان سے پائلٹس سمیت عملے کی نوکریاں چھن گئیں، قومی ایئرلائن کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب کرنا چاہیے، قومی ایئرلائن کو نقصان پہنچا کر نجکاری کی راہ ہموار کی گئی، قومی ایئرلائن کے نقصانات پر تحقیقات کریں، نجکاری حل نہیں،قومی ایئرلائن کی عمارتیں اربوں کی ہیں، دس ارب روپے میں پی آئی اے کا سودا ہوا، 135 ارب کی فروخت بتائی گی، قومی ایئرلائن کے منافع کی نجکاری جبکہ نقصان حکومت کو دیا گیا۔

    شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں درختوں کو کاٹا جا رہا ہے، درختوں کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلی آ رہی ہے، موسمیاتی تبدیلی کے وجہ سے سیلاب آئے، موسمیاتی تبدیلی کے نقصان کا ازالہ پاکستان کر رہا ہے،ہ اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر درختوں کی کٹائی ہو رہی ہے، ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سب دیکھ رہے ہیں، پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، 30 ہزار کے قریب درخت کاٹے گئے ہیں، تمام پارلیمنٹیرین کو تحفظات تھے، پی پی نے درختوں کی کٹائی کا معاملہ ایوان میں اٹھایا ہے، وزیر داخلہ نے ایسے جواب دیے کہ نئے سوال پیدا ہو گئے، درختوں کی کٹائی ایسا عمل ہے جو شفافیت پر سوال اٹھا رہا ہے، ہمیں بتایا جائے کہ کتنے درخت لگائے گئے، ہمیں درخت کٹتے نظر آرہے ہیں مگر لگنے والے درخت نظر نہیں آرہے، اگر شفافیت ہے وہ شئیر کریں اور بتائیں، ہر بات پر پریس کانفرنس ہو جاتی ہے، کیوں درختوں کی کٹائی پر بات نہیں ہوئی، ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، سانگھڑ میں 20 ، 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، آپ جو ناجائز بلنگ کر رہے ہیں وہ کون سا قانونی ہے، سردی میں بجلی کی صورتحال یہ ہے گرمیوں میں کیا صورتحال ہوگی، گرمیوں میں آپ لوگوں کی چینخیں نکال دیں گے، گیس کی بھی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، 70 فیصد گیس سندھ سے پیدا ہو رہی ہے، بلوچستان کو نچوڑ کر رکھ دیا ہے اب سندھ کا یہ حال کرنے جا رہے ہیں، سندھ کیوں امپورٹڈ گیس استعمال کرے؟ سب سے پہلا حق اس علاقے کے رہنے والے لوگوں کا ہے جہاں سے گیس نکل رہی ہے، کراچی میں بھی گیس نہیں ہے، دیہی علاقوں کا آپ سوچ سکتے ہیں کیا صورتحال ہے،وزیر اعظم سے مطالبہ ہے کہ وہ نوٹس لیں، حکومت نے وعدہ کیا تھا قانون سازی کے لیے اعتماد میں لیا جائے گا۔ صدر مملکت کے دستخط کے بغیر آرڈیننس جاری ہونا کریمنل اقدام ہے۔ آرڈیننس سے متعلق ہم سے مشورہ کیا جائے، وفاقی وزیرقانون کو اپنے بارے میں خود سوچنا چاہیے، دو دو وزیر وزارتیں سنبھال رہے ہیں، نہیں بتا رہے کہ مسئلہ کیا ہے؟کسی قانون سازی میں اپوزیشن اپنا کام نہیں کر رہی، اپوزیشن صرف شور شرابا کرنے میں مصروف ہے۔

  • کراچی شہر میں دن رات کام ہو رہا ہے،مرتضیٰ وہاب

    کراچی شہر میں دن رات کام ہو رہا ہے،مرتضیٰ وہاب

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کو موقع دیا تو اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور شہر میں عملی طور پر ترقیاتی کام جاری ہیں۔ آنے والے چند دنوں میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی کے لیے ایک بڑا اور جامع ترقیاتی پیکج متعارف کرایا جائے گا، جس سے شہری مسائل کے حل میں نمایاں پیش رفت ہوگی۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) اور سندھ حکومت باہمی تعاون سے شہر کی بہتری کے لیے بھرپور انداز میں کام کر رہی ہیں، جبکہ ٹاؤنز کی سطح پر بھی اداروں سے یہی توقع ہے کہ وہ شہری سہولتوں کی فراہمی میں اسی جذبے کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام کام شفافیت اور بہتر منصوبہ بندی کے تحت مکمل کیے جائیں گے،میئر کراچی نے بتایا کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیراتی کام مرحلہ وار مکمل کیے جا رہے ہیں تاکہ روزمرہ زندگی متاثر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی تمام اہم شاہراہوں کو بھی مرحلہ وار بہتر بنایا جائے گا تاکہ ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے اور شہریوں کو بہتر سفری سہولتیں میسر ہوں۔

    جہانگیر روڈ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس شاہراہ کی تعمیر و بحالی سے نہ صرف ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی بلکہ اطراف کے علاقوں میں شہری سہولتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ ان کے مطابق جہانگیر روڈ کی بحالی کراچی کی مجموعی ترقیاتی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ ہے، جس کا مقصد شہر کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا ہے۔میئر کراچی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کو کراچی کے عوام نے جو اعتماد دیا ہے، اس کے نتیجے میں شہر بھر میں دن رات ترقیاتی کام ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف منصوبوں کو دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے اور شہری سہولتوں کی بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، تاکہ کراچی کو ایک بہتر اور جدید شہر بنایا جا سکے۔

  • سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    ایران امریکا کشیدگی سے خطے میں غیریقینی صورتحال سے عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند سطح پر آگئی ہیں۔

    آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4300 روپے کا اضافہ ہو گیاہے،4300 کے اضافے کے بعد سونے کی نئی قیمت بلند ترین سطح 4 لاکھ 86 ہزار 162روپے پر پہنچ گئی ہے دس گرام سونے کے نرخ میں 3 ہزار 687 روپے اضافہ ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 16ہزار 805 روپے ہو گئی ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں 43 ڈالر اضافہ ہونے سے فی اونس قیمت 4638 ڈالر تک پہنچ گئی ہے، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت یکدم 500روپے کے اضافے سے 9ہزار 575روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 429روپے کے اضافے سے 8ہزار 209روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔

    اڈیالہ جیل میں بااثرقیدی کا دوسرے پر تشدد،ناک کی ہڈی توڑ دی

    وزیراعلیٰ کی جانب سے گوجرخان میں علماء الاؤنس کارڈ کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز

    اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی

  • اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی

    اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر100 انڈیکس ابتدائی لمحات میں تقریباً 600 پوائنٹس کی کمی کا شکار ہو گیا۔

    دن 12 بجےبینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 183,628.84 پوائنٹس پر موجود تھا، جو 322.66 پوائنٹس یا 0.18 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے،مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ مختلف اہم شعبوں میں نمایاں رہا، جن میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس اور فرٹیلائزر سیکٹر شامل ہیں،انڈیکس پر زیادہ اثر رکھنے والے حصص، جن میں پاکستان آئل فیلڈز، پاکستان اسٹیٹ آئل، حبیب بینک، مسلم کمرشل بینک اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی شامل ہیں، مندی کا شکار رہے۔ 1و444ققققق

    دوسری جانب عالمی بینک نے اپنی تازہ رپورٹ ’گلوبل اکنامک پراسپیکٹس‘ میں کہا ہے کہ پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو مالی سال 26-2025 میں 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، جو مالی سال 2026-27 میں بڑھ کر 3.4 فیصد ہو سکتی ہے۔

    15 جنوری کو پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

    رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ زرعی پیداوار میں بہتری اور 2025 کے سیلاب کے بعد تعمیرِ نو کی سرگرمیوں کے باعث متوقع ہےتاہم عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ مالی سال 27-2026 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے کا خدشہ ہے، جس کی وجہ معاشی سرگرمیوں میں بہتری کے ساتھ درآمدی طلب میں اضافہ اور سیلاب کے بعد ترسیلاتِ زر میں معمول پر آنے کا عمل ہو سکتا ہے۔

    سب سے پہلے خودکش حملوں کیخلاف فتویٰ پاکستان کے علماء نے دیا،علامہ طاہر اشرفی

    واضح رہے کہ منگل کے روز پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست بحالی دیکھنے میں آئی تھی، جب سرمایہ کاروں کی جانب سے دوبارہ خریداری کے رجحان کے باعث پیر کے نقصانات کا بڑا حصہ پورا ہو گیاکے ایس ای 100 انڈیکس منگل کو 1,567.36 پوائنٹس یعنی 0.86 فیصد اضافے کے ساتھ 183,951.51 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    شائننگ انڈیا یا اعدادی فریب؟ بھارت میں ریاستی بیانیہ حقیقت مسخ کرنے لگا

  • بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا

    بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا

    لاہور:مغرب سے بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا جس کے سبب پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر شدید سردی اور دھند ہے جبکہ بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بادلوں اور دھند سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، بارش برسانے والا سسٹم لاہور پنجاب کے میدانی علاقوں کے بجائے مری اور گلیات میں بارش برسائے گا۔

    لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 3.6 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، 24 گھنٹوں کے دوران لاہور اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارش کا امکان نہیں جبکہ موسم خشک اور سرد رہے گا۔

    دوسری جانب روس کے دارالحکومت میں برفباری کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان دنوں ماسکو شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جہاں کئی فٹ برفباری ریکارڈ کی جارہی ہےماسکو میں رواں ماہ 146سالہ ریکارڈ کی پانچویں سخت برف باری ہوئی اور ویک اینڈ پر ایک ملین کیوبک میٹرز برف صاف کی گئی،شدید سردی کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کے نظام کے ساتھ ساتھ شہریوں کو دیگر معمولات زندگی میں بھی دشواری کا سامنا ہے،ماسکو میں آج درجہ حرارت منفی9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جب کہ مزید برفباری کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

  • سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    مقامی اور عالمی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،، جس کے باعث سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے-

    صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے میں فروخت ہو رہا ہےاسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 771 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 13 ہزار 118 روپے ہو گئی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر اضافے کے بعد 4595 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

    دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 180روپے کے اضافے سے 9ہزار 075 روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 154روپے کے اضافے سے 7ہزار 780روپے کی سطح پر آگئی۔

    کراچی: ٹینکرز اور واٹر ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی ختم کرنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7700 روپے کا اضافہ ہوا تھااضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 80 ہزار 962 روپے کا ہوگیا تھا جب کہ 10 گرام سونا 6602 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 12 ہزار 347 روپے کا ہو گیاتھا۔

    جوڈیشل کمیشن اجلاس کا اعلامیہ جاری

  • کراچی:  ٹینکرز اور واٹر ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی ختم کرنے کا فیصلہ

    کراچی: ٹینکرز اور واٹر ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی ختم کرنے کا فیصلہ

    کراچی سے ٹینکرز اور واٹر ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واٹر کارپوریشن کے اعلیٰ حکام کو پانی کی ترسیل کے لیے متبادل نظام متعارف کرانے کی ہدا یت جاری کر دی ہے کہ شہر میں موجود تمام 7 واٹر ہائیڈرنٹس کو مرحلہ وار ختم کیا جائے اور شہریوں کو پائپ لائنوں کے ذریعے پانی فراہم کرنے کا بندوبست کیا جائےشہریوں کو پانی ان کی دہلیز پر لائنوں کے ذریعے فراہم کیا جائے۔

    میئر کراچی نے بتایا کہ واٹر ہائیڈرنٹس سے ماہانہ تقریباً 30 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہوتا ہے، اس کے باوجود شہریوں کے مفاد میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے واٹر ہائیڈرنٹس کے کنٹریکٹس گزشتہ سال ہی ختم ہو چکے ہیں اور اب نئے کنٹریکٹس جاری نہیں کیے جائیں گے، ہم شہریوں کو ٹینکرز کے ذریعے پانی حاصل کرنے کی مجبوری سے نجات دلائیں گےٹینکرز کے ذریعے پانی کی فراہمی کوئی مستقل حل نہیں اور اس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے شہر میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ہر علاقے کو متبادل دنوں میں پانی فراہم کیا جائے گا تاکہ نظام بہتر ہو سکے-

    جوڈیشل کمیشن اجلاس کا اعلامیہ جاری

    میئر کراچی نے واٹر کارپوریشن کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے شفاف، مؤثر اور مستقل نظام نافذ کیا جائے تاکہ کراچی کے عوام کو بنیادی سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

    پینٹنگ کی ماہر چمپینزی 49 برس کی عمر میں چل بسی