Baaghi TV

Category: کراچی

  • پی ٹی آئی نے مزار قائد پر جلسے کی اجازت مانگ لی

    پی ٹی آئی نے مزار قائد پر جلسے کی اجازت مانگ لی

    کراچی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے مزار قائد کراچی پر جلسے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت مانگ لی۔

    پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر راجا اظہر نے مزار قائد پر جلسے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر کراچی شرقی کو خط ارسال کر دیا، ڈپٹی کمشنر شرقی کو لکھے گئے خط میں مؤقف اپنایا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی دورہ کراچی کے دوران مزار قائد پر جلسے سے خطاب کرنا چاہتے ہیں، پاکستان تحریک انصا ف کو مزار قائد پر جلسے کی اجازت دی جائے۔

    راجا اظہر نے خط کے ذریعے ضلعی انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ پی ٹی آئی کا جلسہ پُرامن ہو گا اور اس کےلیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دیے گئے ضابطہ اخلاق پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا،جلسے کی اجازت سے متعلق ضلعی انتظامیہ کے مثبت فیصلے کے منتظر ہیں۔

    بھارت: گجرات کی عدالتوں کو بم دھماکوں کی دھمکیاں

    خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی 9 تا 12 جنوری سند کا تین روزہ دورہ کریں گے، وہ 9 جنوری کو دن 11 بجے کراچی ایئرپورٹ پہنچیں گے اور دورے کے پہلے ہی روز انصاف ہاؤس میں ان کی اہم ملاقات شیڈول ہیں، جس کے بعد وہ کراچی پریس کلب جائیں گے،سہیل آفریدی اپنے دورے کے دوسرے روز کراچی سے حیدرآباد جائیں گے، جہاں وہ حیدرآباد بار سے خطاب اور اسٹریٹ موومنٹ میں حصہ لیں گے، دورے کے تیسرے روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کراچی بار سے خطاب کریں گے،سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا، صوبائی وزیر مینا خان آفریدی، رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک اور معاون خصوصی شفیع جان بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہوں گے۔

    ترک صدر کی توہین کے الزام میں اپوزیشن رہنما کو قید کی سزا

  • محکمہ موسمیات کی شعبان المعظم کے چاند سے متعلق پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کی شعبان المعظم کے چاند سے متعلق پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے شعبان المعظم کے چاند سے متعلق پیشگوئی کی ہے کہ یکم شعبان 1447 ہجری بروز بدھ 21 جنوری 2026 کومتوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شعبان المعظم کا چاند 19 جنوری 2026 کو رات 12 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہوگا، تاہم 19 جنوری کی شام کراچی سمیت ملک کے کسی بھی حصے میں چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں،غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 17 سے 18 گھنٹے کے درمیان ہوگی جبکہ اتنی کم عمر میں چاند کا نظر آنا ممکن نہیں،رویت کے لیے چاند کی عمر کم از کم 19 گھنٹے سے زائد ہونا ضروری ہوتی ہے غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 17 گھنٹے 40 منٹ ہو گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں چاند غروبِ آفتاب کے بعد 32 سے 33 منٹ تک افق پر موجود رہے گا، جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں یہ دورانیہ 30 سے 31 منٹ ہوگا، مطلع صاف یا جزوی ابر آلود ہونے کے باوجود رویت ممکن نہیں ہوگی29 رجب کو بھی ملک بھر میں چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے، اس حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کو تفصیلی رپورٹ ارسال کر دی گئی ہےحتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریگی۔

    پاکستانی ویمن کرکٹر عمائمہ سہیل رشتہ ازدواج میں منسلک

    مستفیض الرحمٰن کا آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

    نو مئی کیسز کا فیصلہ سنانے والے جج کا لاہور سے تبادلہ

  • پاکستانی ویمن کرکٹر عمائمہ سہیل رشتہ ازدواج میں منسلک

    پاکستانی ویمن کرکٹر عمائمہ سہیل رشتہ ازدواج میں منسلک

    کراچی: پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر اور بین الاقوامی کھلاڑی عمائمہ سہیل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں-

    شادی کی تقریب سادہ مگر پُروقاراندازمیں منعقد ہوئی، جس میں اہلِ خانہ، قریبی رشتہ داراوردوست احباب شریک ہوئےعمائمہ سہیل اوران کے شریکِ حیات محمد غوث کیلئے موجودہ تمام مہمانوں نے نیک تمناؤں اوردعاؤں کا اظہار کیا۔

    عمائمہ سہیل نے شادی کے پرمسرت موقع پر گولڈن رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ ان کے شوہر نے اسی رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیاشادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں شائقین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے، شائقین نے نہ صرف ان کی ذاتی خوشیوں پر خوشی کا اظہار کیا بلکہ انہیں مستقبل کے لئے نیک خواہشات بھی بھیجیں جبکہ کرکٹ کے حلقوں اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے-

    واضح رہے کہ عمائمہ سہیل پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نمایاں کھلاڑیوں میں شمار ہوتی ہیں اور متعدد بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

    مستفیض الرحمٰن کا آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

    نو مئی کیسز کا فیصلہ سنانے والے جج کا لاہور سے تبادلہ

    فارمولا ملک سے فوڈ پوائزننگ کا خدشہ،کمپنی نے پروڈکٹ مارکیٹ سے واپس اٹھالیں

  • کراچی میں صرف 5 دنوں میں کتوں نے 850 افرادکو کاٹ لیا

    کراچی میں صرف 5 دنوں میں کتوں نے 850 افرادکو کاٹ لیا

    
کراچی میں کتے کے کاٹنے کے واقعات وبا کی شکل اختیار کر گئے ہیں، اور صرف رواں سال کے پہلے پانچ دنوں میں کتوں نے تقریباً 850 افراد کو کاٹ لیا۔
    ‎انڈس اسپتال کورنگی میں پانچ دنوں کے دوران 300 نئے سگ گزیدگی کے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ سول اور جناح اسپتال میں بھی 300 سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔
    ‎انچارج ڈاگ بائٹ کلینک، ڈاکٹر آفتاب گوہر کے مطابق زیادہ تر کیسز کورنگی، حب چوکی، بلدیہ، لانڈھی اور گڈاپ کے علاقوں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
    ‎انڈس اسپتال میں کتے کے کاٹے کا شکار 41 سالہ شخص کی انگلی کو انفیکشن پھیلنے کے باعث کاٹنا پڑا۔
    ‎ڈاکٹر آفتاب گوہر نے خبردار کیا کہ ریبیز کی علامات ظاہر ہونے کے بعد یہ بیماری تقریباً ہمیشہ جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔
    ‎شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی ڈاگ بائٹ کی صورت میں فوراً طبی امداد حاصل کریں اور ویکسین لگوائیں تاکہ جان لیوا بیماری سے بچا جا سکے۔

  • پاکستان کے قرضوں سے متعلق اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

    پاکستان کے قرضوں سے متعلق اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

    کراچی: پاکستان کے قرضوں سے متعلق اسٹیٹ بینک نے تازہ رپورٹ جاری کر دی-

    ریاستی بینک کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے بیرونی قرضوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مقامی قرضوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ مجموعی طور پر ملک پر قرضوں کا دباؤ 80 ہزار 681 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

    رپورٹ کے مطابق ملکی مقامی قرضے ایک سال میں 12.7 فیصد اضافے سے 48 ہزار 584 ارب روپے سے بڑھ کر 54 ہزار 619 ارب روپے ہو گئے ایک ماہ کے دوران مقامی قرضوں میں 1.2 فیصد اضافہ ہواجس کے بعد 53 ہزار 966 ارب روپے سے بڑھ کر نومبر 25 میں 54 ہزار 619 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔

    ‎وزیرِاعظم کا زرعی برآمدات اور اصلاحات اجلاس کی صدارت

    رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بیرونی قرضے سالانہ بنیاد پر 5.3 فیصد اضافے سے 21 ہزار 780 ارب روپے سے بڑھ کر نومبر 25 میں 22 ہزار 925 ارب روپے ہو گئےتاہم ماہانہ بنیاد پر بیرونی قرضوں میں 0.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 23 ہزار ارب روپے سے کم ہو کر 22 ہزار 925 ارب روپے رہ گئے۔

    جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کا مجموعی قرض ایک سال میں 10.2 فیصد اضافے سے 70 ہزار 365 ارب روپے سے بڑھ کر 77 ہزار 543 ارب روپے تک پہنچ گیا ایک ماہ کے دوران مجموعی قرضوں میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 76 ہزار 970 ارب روپے سے بڑھ کر 77 ہزار 543 ارب روپے ہو گیا۔

    بھارت:ہندوتوا کے کارکنوں کا مسلم بزرگ پربہیمانہ تشدد

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ حکومتی قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کا حجم ایک ہزار 474 ارب روپے ہے جبکہ حکومتی قرضوں کے علاوہ سرکاری ضمانتوں کی رقم ایک ہزار 664 ارب روپے تک پہنچ چکی ہےاس طرح پاکستان کے قرضے، سود کی ادائیگیاں اور سرکاری ضمانتوں کا مجموعی حجم 80 ہزار 681 ارب روپے ہو گیا ہے جو ملکی معیشت پر بڑھتے ہوئے قرضوں کے دباؤ کی واضح عکاسی کرتا ہے-

  • شہر قائد میں  تیز رفتارواٹر ٹینکرنے ایک اورکمسن بچے کی جان لے لی

    شہر قائد میں تیز رفتارواٹر ٹینکرنے ایک اورکمسن بچے کی جان لے لی

    شہر قائد کے علاقے منگھوپیرغریب نواز کالونی میں تیز رفتارواٹر ٹینکرنے ایک اورکمسن بچے کی جان لے لی۔

    منگھو پیرتھانے کی حدود میں واقع علاقےغریب نواز کالونی میں دندناتے تیز رفتار واٹرٹینکر کی ٹکرسے کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی بچے کی شناخت 7 سالہ عارف ولد غلام عباس کے نام سے ہوئی۔

    حادثے کے بعد منگھوپیر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واٹرٹینکرکو قبضے میں لےکر اس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت وزیر محمد ولد قدرون شاہ کے نام سے ہوئی،متوفی بچے کے والد غلام عباس نے بتایا کہ متوفی بیٹے کی والدہ کا تین سال قبل انتقال ہوگیا تھا، معصوم عارف دوبھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔

    وی وی آئی پی نے تیسری بیوی بننے پر ماہانہ 34 لاکھ، عالیشان گھر اور گاڑی کی پیشکش کی: ملائیشین اداکارہ کا انکشاف

    انہوں نے مزید بتایا کہ واٹرٹینکرگلی میں پانی ڈال کر واپس جا رہا تھا ریورس کرتے ہوتے ہوئے واٹر ٹینکر نے بچے کو کچل دیا، واٹر ٹینکر کے ڈرائیورنے کان میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی لوگوں نے شورکرکے واٹرٹینکرڈرائیورکو آوازدیکرروکنے کی کوشش کی واٹرٹینکر ڈرائیور نے لوگوں کی آواز نہیں سنی، وا ٹرٹینکروالے چند پیسوں کی لالچ میں بچوں کو روندرہے ہیں متوفی بچے کے والد نےانصاف فراہم کرنےاور گرفتار واٹرٹینکرکے ڈرائیور و مالکان کے خلاف قا نونی کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

    لاہور: تحریک انصاف کا پی پی 167 میں ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان

  • رئیس گوٹھ  واقعہ:امید  ہےبہت جلد اس نیٹ ورک کے تمام کارندے گرفتار کر لیے جائیں گے، وزیر داخلہ سندھ

    رئیس گوٹھ واقعہ:امید ہےبہت جلد اس نیٹ ورک کے تمام کارندے گرفتار کر لیے جائیں گے، وزیر داخلہ سندھ

    کراچی:وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ سے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے دوران اگرچہ دہشتگردوں کا پورا نیٹ ورک تاحال مکمل طور پر قانون کی گرفت میں نہیں آیا تاہم جس طر ح ہماری انٹیلیجنس ایجنسیاں،سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ مستعدی اور پیشہ ورانہ مہارت کیساتھ کام کر رہی ہیں

    مختلف چینلز پر آڈیو بیپرز دیتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے بتایا کہ سی ٹی ڈی/سیکیورٹی ایجنسیز کے ہاتھوں پہلے ایک دہشت گرد گرفتار کیا گیا تھا جس کی نشاند ہی پر اس کے مزید دو ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، اگرچہ دہشتگردوں کا پورا نیٹ ورک تاحال مکمل طور پر قانون کی گرفت میں نہیں آیا تاہم جس طر ح ہماری انٹیلیجنس ایجنسیاں،سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ مستعدی اور پیشہ ورانہ مہارت کیساتھ کام کر رہی ہیں،اس سےیہ امید پیدا ہو چکی ہے کہ بہت جلد اس نیٹ ورک کے تمام کارندے گرفتار کر لیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ پر چائنیز شہریوں کے افسوسناک واقعے کے بعد سے تمام سیکیورٹی اور انٹیلیجنس ادارے ہائی الرٹ ہیں اور مختلف اوقات میں دہشتگرد عناصر کی کمر توڑنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اسی تسلسل میں بلوچستان میں بھی سیکیورٹی ادارے، اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور آئی بی دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ طور پر برسرپیکار ہیں۔

    مصطفیٰ عامر قتل کیس: مرکزی ملزم ارمغان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

    ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جوائنٹ آپریشنز کے تحت گرفتاریوں اور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے اس امر کا اعتراف کیا کہ تھریٹس موجود ہیں اور کراچی پاکستان کا ایک انتہائی اہم شہر ہے جو نہ صرف تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کا مرکز ہے بلکہ ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈ ی کی حیثیت رکھنے والی بندرگاہ بھی رکھتا ہے، جس کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

    وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ الحمدللہ ائیرپورٹ حملے کے بعد سے کراچی میں دہشت گردی کا کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ انٹیلیجنس ایجنسیاں،سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر لمحہ متحرک ہیں اور بروقت کارروائیاں کر رہے ہیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار د ہشت گردوں کے سویلین اہداف تھے تاہم مزید تفتیش اور انٹروگیشن کے بعد ہی یہ واضح ہو سکے گا کہ کن علاقوں یا مقامات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا ان دہشت گردوں کی بروقت گرفتاری سے کراچی ایک بڑی ممکنہ تباہی سے بچ گیا۔

    کراچی: سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالے باپ کو 10 سال قید کی سزا

    وزیر داخلہ سندھ نے انٹیلیجنس ایجنسیوں، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کی مسلسل جدوجہد، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے انہیں زبرد ست خراجِ تحسین پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ادارے شہر، صوبے اور عوام کے تحفظ کے لیے آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

  • مصطفیٰ عامر قتل کیس: مرکزی ملزم ارمغان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

    مصطفیٰ عامر قتل کیس: مرکزی ملزم ارمغان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

    ‎
کراچی کی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان عرف ارمی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے غیر قانونی کال سینٹر چلانے سے متعلق پیکا ایکٹ کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔
    تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ارمغان عرف ارمی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، جو غیر قانونی کال سینٹر کے الزام میں پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں دائر کی گئی تھی۔
    ‎عدالت میں سماعت کے دوران وکیل صفائی خرم عباس اعوان ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف تاحال چالان پیش نہیں کیا گیا، نہ ہی تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہو رہا ہے اور نہ کوئی گواہ سامنے آیا ہے۔ وکیل کے مطابق ملزم کے خلاف کوئی تحریری شکایت بھی موجود نہیں۔
    ‎عدالت نے دلائل سننے کے بعد ارمغان عرف ارمی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ ملزم کے خلاف این سی سی آئی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

  • کراچی: سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالے باپ کو 10 سال قید کی سزا

    کراچی: سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالے باپ کو 10 سال قید کی سزا

    کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر باپ کو 10 سال قید کی سزا سنا دی۔

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیاعدالت نے ملزم عرفان کو 10 سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیاعدالت نے جرمانے کی رقم متاثرہ لڑکی کو بطور معاوضہ دینے کا حکم دیا ہے۔

    عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم کا کوئی سابقہ کرمنل ریکارڈ نا ہونا اور تفتیش میں اہم شواہد جمع نہ کرنے پر سزا میں نرمی کی گئی عدالت نے دفاع کی طرف سے جائیداد ہتھیانے کے لیے جھوٹا مقدمہ درج کرانے کی دلیل مسترد کردی،ماں اپنی بیٹی کو جھوٹے الزام میں کبھی نہیں الجھائے گی استغاثہ کے مطابق واقعہ ستمبر 2023 میں کورنگی کے علاقے میں پیش آیا۔

    واٹس ایپ صارفین کو نئے خطرناک سائبر فراڈ کا سامنا،وارننگ اور حفاظتی اقدامات جاری

    بنگلہ دیش کا ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز انڈیا میں کھیلنے سے انکار

    غزہ میں بارش کے بعد خستہ حال عمارت گرنے سے دو فلسطینی جاں بحق

  • سونے کی قیمت میں اضافہ

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    ملک میں سونے کی قیمت میں اچانک ہزاروں روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 9 ہزار 200 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 64 ہزار 762 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا ہےاسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 7 ہزار 888 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 98 ہزار 458 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 92ڈالر کے بڑے اضافے کے نتیجے میں 4ہزار 424ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔

    بنگلہ دیش کا ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز انڈیا میں کھیلنے سے انکار

    اسی طرح مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 267روپے کے اضافے سے 8ہزار 023روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 229روپے کے اضافے سے 6ہزار 878روپے کی سطح پر آگئی۔

    واضح رہے کہ 2 روز قبل سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوئی تھی عالمی مارکیٹ میں 47 ڈالر فی اونس جب کہ مقامی سطح پر 4700 روپے فی تولہ اور 4030 روپے فی 10 گرام نرخوں میں کمی ریکارڈ ہوئی تھی اسی طرح ملک میں چاندی کی قیمت بھی ہفتے کے روز 106 روپے فی تولہ اور 91 روپے فی 10 گرام کم ہوئی تھی۔

    چند لکیریں ” یادوں کی لکیریں” پر،تحریر:اعجازالحق عثمانی

    واضح رہے کہ پاکستان میں سالانہ سونے کی طلب 60 سے 90 ٹن کے درمیان ہے جس کی مالیت تقریباً 8 سے 12 ارب ڈالر بنتی ہے، لیکن اس میں سے 90 فیصد سے زیادہ کاروبار اب بھی غیر دستاویزی ہےپاکستان سونے کی درآمدات پر بھی انحصار کرتا ہے اور مالی سال 2024 میں 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیاملک کے سرکاری ذخائر 2025 کے آخر تک 64.76 ٹن ریکارڈ کیے گئے جن کی مالیت تقریباً 9 ارب ڈالر بنتی ہے۔