Baaghi TV

Category: کراچی

  • وزیر تعلیم سندھ کامیٹرک میں پوزیشن ہولڈرز کیلئے لاکھوں روپے کے انعامات کا اعلان

    وزیر تعلیم سندھ کامیٹرک میں پوزیشن ہولڈرز کیلئے لاکھوں روپے کے انعامات کا اعلان

    سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے میٹرک بورڈ کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے انعامات کا اعلان کیا ہے۔ت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے دہلی اسکول اولڈ بوائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کے دوران پہلی پوزیشن کو 2 لاکھ روپے، سیکنڈ پوزیشن کو ڈیڑھ لاکھ اور تیسری پوزیشن والی طالبہ کو ایک لاکھ دینے کا اعلان کیا۔کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج نارتھ ناظم آباد کے آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والی تقریب میں طلبہ و طالبات، اساتذہ، تعلیمی افسران و دیگر نے شرکت کی۔ وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے کہا سرکاری اسکول کے بچے نے پوزیشن حاصل کر کے ایک مثال قائم کر دی ہے۔انھوں نے کہا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ذمہ داری دیتے ہوئے مجھ سے پوچھا تھا کہ پہلا کام کیا کرو گے، میں نے چیئرمین سے کہا تھا کہ اپنی بیٹی کو سرکاری اسکول میں داخل کرائوں گا، اپنے اسکولوں کو اون کرنا اپنی ذمہ داری کے طور پر میرا پہلا اصول تھا۔

    وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ بورڈ امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم حافظ عبدالرافع کی حوصلہ افزائی کی۔وزیر تعلیم نے کہاکہ 28 سال کے بعد سرکاری اسکول کی پوزیشن سے ایک نئی شروعات ہوئی ہے، میں پرائیویٹ اسکول کے خلاف نہیں ہوں مگر والدین کے حق میں ضرور ہوں، محکمہ تعلیم روزگار دینے کا ذریعہ نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ کراچی سمیت پورے سندھ میں اسکول اس دھرتی کے صاحب حیثیت لوگوں نے بنائے، سند مدرسہ، ڈائو یونیورسٹی جیسے ادارے یہاں کے لوگوں نے بنائے، انگریزوں نے قانون بنایا کہ ادارے ان کے نام سے ہونے چاہئیں، اسی وجہ سے ان ناموں سے ادارے چلے۔ مفت تعلیم کے آئینی وعدے کے باوجود بچے پیسے دے کے تعلیم حاصل کر رہے ہیں، ان اسکولوں کو اون کرنا ہوگا جن میں غریبوں کے بچے پڑھ رہے ہیں۔

    ڈیڑھ کروڑپاکستانی نوجوان منشیات کی لت میں مبتلا ہیں،سروے

    کرکٹ کلب کی آڑ میں جعلی دستاویزات پر امریکا جانے کی کوشش کرنے والا شہری گرفتار

    سینیٹ میں آئینی ترمیم کی منظوری: حکومت کو تاحال ایک ووٹ کی کمی کا سامنا

    چین کی جانب سے پاکستان میں 30 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کا امکان

  • ڈیڑھ کروڑپاکستانی نوجوان منشیات کی لت میں مبتلا ہیں،سروے

    ڈیڑھ کروڑپاکستانی نوجوان منشیات کی لت میں مبتلا ہیں،سروے

    ماہرین صحت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ دار عہدیداروں نے انکشاف کیا ہے کہ ڈیڑھ کروڑپاکستانی نوجوان منشیات کی لت میں مبتلا ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مختلف سرکاری و غیرسرکاری حکام کے مطابق اس وقت 25مختلف اقسام کا غیرقانونی اور صحت کے لیے خطرناک نشہ، 80 سے زائد نشہ آور گولیاں، کیپسولز اورمائع حالت میں نشہ آور مشروب تقریبا ڈیڑھ کروڑ سے زائد پاکستانیوں کے زیراستعمال ہیں۔تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ تیس لاکھ طلباوطالبات نشے کی اس لت کا شکار ہیں، لگ بھگ تین ہزار سے زائد تعلیمی اداروں اور دوہزار سے زائد دفاترکا معائنہ کیا گیا ہے جس سے انکشاف ہواہے کہ نشہ کی لت کا شکار زیادہ ترنوجوان ہیں۔ اگرچہ منشیات کا باقاعدہ استعمال کرنے والوں کی اس کثیر تعداد کا مستند دستاویزی ثبوت موجود نہیں لیکن ایسے ماہرین بھی نہیں ملتے،جو منشیات استعمال کرنے والوں کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے کم ہونے کا دعوی کرتے ہوں۔
    تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ چار سو سے زائد پولیس اور نارکوٹکس کنڑول کے اہلکاروں کو پچھلے پانچ سال میں نشہ کے کاروبار میں ملوث ہونے کی وجہ سے نوکریوں سے فارغ کردیاگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق انسانی صحت کے لیے خطرناک ترین نشے کی زیادہ تر اقسام بڑے شہروں کے پوش علاقوں سے لے کر چھوٹے قصبوں، دیہات حتی کہ تعلیمی، سرکاری دفاتر، شمالی علاقہ جات اور کئی دوسرے تفریحی مقامات پر بھی آسانی سے دستیاب ہیں۔
    قانون نافذ کرنے والے سرکاری اداروں نے کئی ایسے 370سے زائد منشیات فروش گینگ گرفتار کیے ہیں جو بین الاقوامی کوریئر کمپنیوں کے ذریعے ملک بھر میں آسانی کے ساتھ منشیات سپلائی کررہے تھے۔بہت سے منشیات فروش گینگزسوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کررہے ہیں، بڑے شہروں میں مخصوص پارٹیاں اور فنکشنز ہر قسم کے نشہ کی فراوانی اور دستیابی کے ساتھ منعقد ساتھ منعقد کیے جاتے ہیں۔قانون نافذ کرنے واے اداروں کی رپورٹ اور بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں اور خاص طور پر طالب علموں کی بہت بڑی تعداد اس مہلک نشے کی وبا اور علت کی لپیٹ میں آچکی ہے اور ایک تازہ ترین خفیہ رپورٹ کے مطابق ہر دسواں طالب علم نشے کا عادی ہے۔پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں کئی منشیات فروش گینگز اِن اداروں میں سرگرم عمل ہیں۔ماہرین کے مطابق ڈرگز کاا ستعمال اب ایک فیشن بن چکا ہے اور اس کے بغیر گزارہ ممکن نہیں۔
    ملک کے سب سے بڑے صوبے کی پولیس کے ایک سابق سربراہ نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ جب پولیس کے ملازمین خود نشہ کریں گے، نشے کا کاروبار کریں گے تو وہ صوبے میں تیزی کے ساتھ بڑھتی ہوئی نشے کی لعنت کو کیوں روکیں گی ۔پنجاب پولیس کی طرف سے مرتب کی گی ایک رپورٹ میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ صوبے بھر میں 250 سے زائد پولیس ملازمین منشیات کے غیر قانونی کاروبار سے براہ راست منسلک ہیں۔
    پنجاب پولیس کی سرویلنس برانچ کی اس رپورٹ کے مطابق چھوٹے رینک کے ملازمین سے لے کر اعلی عہدوں پر موجود پولیس افسران جن کی تعداد سینکڑوں میں ہے، صوبے میں چرس ہیروئن اور آئس کی تجارت اور نقل وحمل میں براہ راست ملوث ہیں۔منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث کرداروں اور نیٹ ورکس کی صورت حال یہ ہے کہ اب کاروبارصرف مقامی لوگوں کے ہی پاس نہیں بلکہ اس میں بین الاقوامی گروہ بھی شامل ہو چکے ہیں۔
    پنجاب پولیس نے گزشتہ ماہ چاکلیٹس اور ٹافیوں میں خطرنا ک ترین نشہ سپلائی کرنے والے ایک انٹرنیشنل گروہ جارڈن گینگ کو گرفتار کیا۔ منشیات سپلائی کرنے والا یہ گینگ ڈرگز سے بھری امپورٹڈ چاکلیٹس کوریئرسروس کے ذریعے فروخت کر رہا تھا۔دوسری طرف منشیات کے عادی افراد کے علاج کے لیے ریاستی سطح پر ایک مکمل سردمہری پائی جاتی ہے۔مختلف غیر سرکاری اداروں، انسداد منشیات کے سرکاری اداروں اور کئی تحقیقاتی اداروں کی طرف سے پیش کیے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت ملک میں نشے کے عادی افراد کی تعداد ڈیڑھ کروڑ کے قریب ہے اور اس میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
    ملک میں منشیات کے استعمال کی اس غیر معمولی لہر اور منشیات اسمگلروں کی یلغار کے پیش نظر ایسے بحالی مراکز یعنی ری ہیب سنٹرز کی جتنی ضرورت ہے، اس کا عشر عشیر بھی ملک میں موجود نہیں۔اے این ایف اور وزارت صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں سات ماڈل ٹریٹمنٹ، ری ہیب سینٹرز اور اینٹی کریشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ یہ سینٹرز کراچی، سکھر، حیدرآباد، اسلام آباد اور کوئٹہ میں قائم کیے گئے ہیں جب کہ دوسری جانب منشیات کی عادت کی روک تھام کے لیے پنجاب کے 10ہسپتالوں میں ماڈل ڈرگ ابیوز سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔
    سرکاری اعدادوشمار کے مطابق خیبر پختونخواہ میں صوبائی حکومت کی نگرانی میں ایک ری ہیب سینٹر کام کررہا ہے۔ اس قسم کے ری ہیب سینٹرز کا عملہ معلومات کی فراہمی میں میڈیا کے ساتھ تعاون نہیں کرتا اور ایسے سینٹرز جو کاروباری ادارے یا افرادچلاتے ہیں وہاں پر ہونے والے علاج کے بارے میں بہت سے سوالات اٹھائے جاتے ہیں۔

  • کرکٹ کلب کی آڑ میں جعلی دستاویزات پر امریکا جانے کی کوشش کرنے والا شہری گرفتار

    کرکٹ کلب کی آڑ میں جعلی دستاویزات پر امریکا جانے کی کوشش کرنے والا شہری گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) نے کرکٹ کلب کی آڑ میں جعلی دستاویزات پر امریکا جانے کی کوشش کرنے والے لاہور کے شہری کو کراچی سے گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی کے عملے نے کہا کہ لاہور سے تعلق رکھنے والا شہری کرکٹ کلب کی جعلی دستاویزات پر امریکا جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ایف آئی اے کے مطابق لاہور کے شہری شکیل رفیق کو کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر سے گرفتار کیا گیا جس کے خلاف کارروائی امریکی قونصل خانے کی درخواست پر عمل میں لائی گئی۔حکام کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے سجاد نامی ایجنٹ سے جعلی کرکٹ کلب کی دستاویزات حاصل کیں اور ملزم نے سجاد سے 32 ہزار اماراتی درہم کے عوض معاملات طے کیے۔ایف آئی اے حکام کا بتانا ہے کہ ملزم نے ابتدائی طور پر 4 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے ادا کیے جبکہ بقایا رقم ویزہ لگنے پر ادا کرنا تھی۔حکام کے مطابق ملزم نے امریکی قونصلیٹ میں اپنی وابستگی کرکٹ کلب کے ساتھ ظاہر کی، ملزم نے کرکٹ کلب سے وابستگی کے حوالے سے جو دستاویزات پیش کیں وہ جعلی ثابت ہوئیں جبکہ ملزم کرکٹ کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات بھی نہیں رکھتا تھا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم امریکی قونصلیٹ کے عملے کو دستاویزات کے حوالے سے تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا اور اس حوالے سے گرفتار ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں نامزد ایجنٹ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    سینیٹ میں آئینی ترمیم کی منظوری: حکومت کو تاحال ایک ووٹ کی کمی کا سامنا

    چین کی جانب سے پاکستان میں 30 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کا امکان

    سندھ کے تعلیمی بورڈز میں اعلی عہدوں پر فائز ہونے کیلیے آئی بی اے کا ٹیسٹ لازم قرار

  • کراچی میں گاڑی پر فائرنگ سے سپارکو کا زخمی ملازم جاں بحق

    کراچی میں گاڑی پر فائرنگ سے سپارکو کا زخمی ملازم جاں بحق

    کراچی کے علاقے سائٹ سپرہائی وے پرگاڑی پر فائرنگ سے زخمی چھبیس سالہ صادق دوران علاج دم توڑ گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 26 سالہ صادق کے نام سے ہوئی اور وہ سپارکو کا ملازم بتایا جاتا ہے، مقتول صبح 8 بجے کے قریب گاڑی میں فیملی کے ہمراہ جارہا تھا۔پولیس کے مطابق 2 نامعلوم ملزمان نے روکنے کی کوشش کی، ملزمان نے گاڑی نہ روکنے پرفائرنگ کردی جس صادق شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق صادق کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑگیا۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول سے کسی قسم کی کوئی لوٹ مارکا واقعہ پیش نہیں آیا۔ واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    سندھ کے تعلیمی بورڈز میں اعلی عہدوں پر فائز ہونے کیلیے آئی بی اے کا ٹیسٹ لازم قرار

    چین کی جانب سے پاکستان میں 30 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کا امکان

  • چین کی جانب سے پاکستان میں 30 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کا امکان

    چین کی جانب سے پاکستان میں 30 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کا امکان

    ایس آئی ایف سی کے تحت چائنا ایشیا اکنامک ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی وزارت توانائی سے ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات اور سولر پاور گرڈ کنکشن کے امور پر ملاقات ہوئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین کے وفد کی ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم پر وزارت صحت سے طبی پالیسیوں اور دواسازی میں سرمایہ کاری پر بھی بات چیت کی گئی۔یہ اقدام چین اور پاکستان کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعلقات کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔ایس آئی ایف سی کے تحت چین کا وفد پاکستان میں فری ٹریڈ زون میں آئندہ 5 سالوں میں 13 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کرے گا۔ اس سرمایہ کاری کے ابتدائی مرحلے کا تخمینہ 8 سے 13 ارب ڈالر تک ہے جبکہ مجموعی سرمایہ کاری تقریبا 30 ارب ڈالر تک متوقع ہے۔تجارتی کمیٹی میں چین کے متعدد بااثر کاروباری اراکین "فری ٹریڈ زون” میں سرمایہ کاری کے لیے پرجوش ہیں جن میں درآمدات اور برآمدات ٹیرف اور ٹیکسوں سے مستثنیٰ ہوں گی۔فری ٹریڈ زون کا مقصد عالمی مارکیٹ اور مقامی پاکستانی ضروریات کو پورا کرنا ہے جن میں پاکستانی شہریوں کے لیے بین الاقوامی سامان فراہم کرنے والے ڈیوٹی فری شاپنگ مال کے قیام کا منصوبہ بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ کراچی میں چائنا ایشیا اکنامک ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن نے اپنے عزم کے تحت 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے 20 ماہی گیری کی کشتیاں بھی پاکستان روانہ کی ہیں۔

    سندھ کے تعلیمی بورڈز میں اعلی عہدوں پر فائز ہونے کیلیے آئی بی اے کا ٹیسٹ لازم قرار

  • سندھ کے تعلیمی بورڈز میں اعلی عہدوں پر فائز ہونے کیلیے آئی بی اے کا ٹیسٹ لازم قرار

    سندھ کے تعلیمی بورڈز میں اعلی عہدوں پر فائز ہونے کیلیے آئی بی اے کا ٹیسٹ لازم قرار

    سندھ کے تعلیمی بورڈز میں چیئرمین، کنٹرولر، سیکریٹری اور آڈٹ افسر بننے کے لیے آئی بی اے کراچی کا ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ بورڈز و جامعات نے سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں چیئرمین، کنٹرولرز، سیکریٹریز اور آڈٹ افسران کی تقرری کے لیے ٹیسٹ لینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے یہ ٹیسٹ آئی بی اے کراچی کے تحت لیا جائے گا۔اس سلسلے میں سیکریٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ نے وزیرِ اعلی سندھ کو سمری ارسال کر دی ہے۔ سمری میں کہا گیا ہے کہ 27 نومبر 2023 کو سندھ میں تعلیمی بورڈز میں مذکورہ بالا عہدوں پر تقرری کے حوالے سے ایک سمری وزیرِ اعلی کو بھیجی گئی تھی جس میں وزیرِ اعلی نے چیئرمین، سیکریٹری، کنٹرولر آف ایگزامینیشن اور آڈٹ افسر کی خالی آسامیوں کو بھرنے کے لیے تلاش کمیٹی کے ذریعے اشتہار کی اشاعت اور اس کے بعد انتخاب کی اجازت دی تھی۔جس کے بعد محکمہ بورڈز و جامعات نے چیئرمین، سیکریٹری، امتحانات کے کنٹرولر اور آڈٹ افسر کی خالی اسامیوں کا اشتہار دیا تھا لیکن ان عہدوں پر تقرری کے عمل کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں مختلف درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔سمری میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے HCA 47/2024 میں حکمِ امتناع کو خارج کر دیا ہے اور محکمہ بورڈز و جامعات کو تلاش کمیٹی کے ذریعے تقرری کے عمل کو آگے بڑھانے کی اجازت دی ہے۔محکمہ بورڈز و جامعات تلاش کمیٹی ایکٹ 2022 کے تحت آئی بی اے کراچی اور تلاش کمیٹی کے ذریعے منعقد کیے جانے والے مسابقتی عمل کے ذریعے مذکورہ بالا افسران کی جلد تقرریوں کے عمل کو مثر طریقے سے شروع کرے گا۔چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بتایاکہ 2 سو سے زیادہ امیدوار ہونے کے باعث آئی بی اے کراچی سے ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ صرف کامیاب امیدواروں کو ہی انٹرویو کے لیے بلایا جا سکے۔

    جے یو آئی کے لاپتہ سینیٹر عبدالشکور پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

  • چیف جسٹس کا تقرر سنیارٹی پر نہیں ہوگا، حافظ نعیم الرحمان

    چیف جسٹس کا تقرر سنیارٹی پر نہیں ہوگا، حافظ نعیم الرحمان

    کراچی: لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق موجودہ صورت حال پر کہنا ہے کہ چیف جسٹس کا تقرر سنیارٹی پر نہیں ہوگا اور عدلیہ پر حکومت کا کنٹرول ہوگا۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر حافظ نعیم الرحمان نے لکھا کہ خوب اتفاق ہے!! ‏بلاول کہتے ہیں ترمیم پر پی پی اور مولانا فضل الرحمان کا 100 فیصد اتفاق ہے جبکہ ‏بیرسٹر گوہر مسلسل کہہ رہے ہیں کہ آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے اتفاق رائے ہوگیا ہے رانا ثناء اللہ کہتے ہیں مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے مسودے سے اتفاق کیا ہے، گویا سب کا اس پر اتفاق ہے کہ اب منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بن رہے،چیف جسٹس کا تقرر سنیارٹی پر نہیں ہوگا اور عدلیہ پر حکومت کا کنٹرول ہوگا۔ ماشاءاللہ، ویلڈن آل۔

    امریکا کا بھارتی وزیر خارجہ اور پاکستانی رہنماؤں کی ملاقات پر ردعمل

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ہفتےکو آئینی ترامیم نہ تو سینیٹ میں پیش ہوسکی اور نہ ہی قومی اسمبلی میں اسے پیش کیا جاسکا، دونوں ایوانوں کے اجلاس اتوار کی دوپہر تک کیلئے ملتوی کردئیے گئے وفاقی کابینہ اور سینیٹ کااجلاس سہ پہرتین بجے، قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام چھ بجے ہوگا جبکہ ہفتے کی رات گئے وفاقی کابینہ کا اجلاس فوری طلب کیا گیا،جس میں وفاقی کابینہ نے 26ویں ترمیم کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

    26ویں آئینی ترمیم: حکومت کا پارلیمان میں بِل پر آج ہی ووٹنگ کا اعلان

    قومی اسمبلی کا اجلاس 11 بج کر 50 منٹ پر ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا اور اتوار کی صبح ساڑھے 11 بجے تک کیلئے ملتوی کردیا گیا، لیکن بعد میں یہ وقت بدل کر دوپہر 3 بجے کردیا گیا لیکن وزیر قانون نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے ہوگا،جبکہ سینیٹ کا اجلاس اتوار کی رات 12 بجے تک کیلئے ملتوی ہوا اور پھر اسے بھی ری شیڈول کرکے وقت دوپہر 3 بجے کردیا گیا۔

  • کراچی پولیس کا  منی گٹکا فیکٹری پر کامیاب چھاپہ، خاتون سمیت تین افراد گرفتار

    کراچی پولیس کا منی گٹکا فیکٹری پر کامیاب چھاپہ، خاتون سمیت تین افراد گرفتار

    کراچی کے ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقے تھانہ پیرآباد پولیس نے اندرون مکان قائم منی گٹکا فیکٹری پر کامیاب چھاپا مارا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزم و خاتون ملزمہ نیو میانوالی کالونی میں اندرون مکان مضر صحت گٹکا ماوا تیار کررہے تھے۔ تھانہ پیرآباد (محمد پور چوکی) پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے 02 خاتون سمیت 03 ملزمان کو گرفتار کیا۔
    مکان/منی فیکٹری سے 50 پڑیاں اور 06 کلو ٹب میں تیار گٹکا ماوا، تمباکو، چونا، کیمیکل، پیکنگ کے ریپرز اور دیگر سامان برآمد ہوا۔گرفتار ملزمان میں حاکم علی ولد عطاء اللّٰہ اور ملزمہ صاحب خاتون زوجہ آدم خان اور نور خاتون زوجہ میر کلام شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کراچی پولیس مسلسل مضر صحت گٹکا ماوا کے خلاف کاروائیوں کر رہی ہے جس کے دوران کروڑوں روپے کا ماوا اور درجنوں ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں.

    6 کینال بن گئے تو بدین، ٹھٹھہ، کراچی، سجاول ڈوب جائیں گے، جی ڈی اے

    بلاجواز اضافے کو واپس لے کر شہر میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ایم کیو ایم

    کراچی میں موسم بدلتے ہی بچوں میں نمونیا کے کیسز میں اضافہ

  • 6 کینال بن گئے تو بدین، ٹھٹھہ، کراچی، سجاول ڈوب جائیں گے، جی ڈی اے

    6 کینال بن گئے تو بدین، ٹھٹھہ، کراچی، سجاول ڈوب جائیں گے، جی ڈی اے

    جی ڈی اے رہنماؤں نے ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف بیداری مارچ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما جی ڈی اے ڈاکٹر صفدر عباسی کا کہنا ہے کہ بیداری مارچ کا جلسہ ٹھٹہ پہنچ کر ہو گا، جولائی میں ارسا ایکٹ میں ترمیم اور 6 کینال بنانے کا فیصلہ ہوا۔ان کا کہنا ہے کہ یہ 6 کینال بنانے کا فیصلہ سندھ کو بنجر بنانے کا فیصلہ ہے۔رہنما جی ڈی اے زین شاہ کا کہنا ہے کہ یہ کینال بن گئے تو بدین، ٹھٹہ، کراچی، سجاول سمندر میں ڈوب جائیں گے، چولستان کی لاکھوں ایکڑ زمین آباد کرنے کے لیے 6 کینال بنائی جا رہی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت نے منع کر دیا تھا، اب وفاقی حکومت اور صدر نے یہ فیصلہ کیا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ 6 کینال سندھ کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہیں، ہم نئی آئینی ترمیم کو بھی مسترد کرتے ہیں، اسے مارشل لاء سمجھتے ہیں۔

    بلاجواز اضافے کو واپس لے کر شہر میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ایم کیو ایم

    کراچی کا پہلا 500کے وی گرڈ اسٹیشن قائم

    کراچی میں موسم بدلتے ہی بچوں میں نمونیا کے کیسز میں اضافہ

  • بلاجواز اضافے کو واپس لے کر شہر میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ایم کیو ایم

    بلاجواز اضافے کو واپس لے کر شہر میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ایم کیو ایم

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نےسوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے زائد بل اور ٹیرف میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے جاری کردہ بیان میں حق پرست اراکینِ صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ موسمِ سرما کی آمد سے قبل ہی دن کے اوقات میں بھی بلخصوص مضافاتی علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی ہے جو کہ گھریلو اور صنعتی صارفین کو مفلوج کر دینے کے مترادف ہے اُس پر خود ساختہ بنائے ٹیرف کی مد میں جبری وصولیوں نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، اراکینِ صوبائی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ محصولات کی مد میں کھربوں روپے قومی خزانے میں جمع کروانے والے شہر کے ساتھ سلوک ناروا رکھے جانا سمجھ سے بالاتر ہے معاشی دارالخلافہ میں بنیادی ضروریات زندگی کو غریب کی دسترس سے دور کرنا کسی مشترکہ اتفاق رائے کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، حق پرست اراکینِ سندھ اسمبلی نے حکومت اور سوئی سدرن گیس کمپنی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاجواز ٹیرف میں اضافے کو فی الفور واپس لے کر شہر میں بلاتعطل گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ملکی معیشت کا پہیہ رواں دواں رہے۔

    مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترمیم کا حتمی مسودہ دے دیا گیا

    کراچی میں موسم بدلتے ہی بچوں میں نمونیا کے کیسز میں اضافہ

    نان ٹیکس پیئر کیلئے کاروبار کرنا، گاڑی اور گھر لینا ممکن نہیں ہو گا