Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی میں موسم بدلتے ہی بچوں میں نمونیا کے کیسز میں اضافہ

    کراچی میں موسم بدلتے ہی بچوں میں نمونیا کے کیسز میں اضافہ

    صوبائی دارالحکومت کراچی میں بچوں میں نمونیا کے کیسز میں اضافہ ہو نے لگا۔

    ادارہ امراض اطفال کے ایمرجنسی انچارج ڈاکٹرعمران سرور کے مطابق ادارہ امراض اطفال میں نمونیا کے یومیہ 30 کیسز رپورٹ ہورہے ہیں ،سول ہسپتال میں نمونیا کے یومیہ 10 سے 15 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔دوسری جانب سیکرٹری جنرل پاکستان پیڈیاٹرکس ایسوسی ایشن ڈاکٹر خالد شفیع نے بتایا کہ اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں نمونیا کے کیسز بڑھ جاتے ہیں، نمونیا کی کچھ اقسام کی ویکسی نیشن موجود ہے۔ڈاکٹرخالد شفیع نے بتایا کہ پاکستان میں ہر سال تقریبا 70 ہزار سے زائد اموات نمونیا سے ہوتی ہیں، 2 سال سیکم عمر بچوں اور 65 سے زائد عمر کے لوگوں کو نمونیا کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔انہوں نے علامات بتاتے ہوئے کہا کہ نمونیا کی علامات میں کھانسی سے سبز، پیلا یا سرخ بلغم نکلنا شامل ہے، بخار، پسینہ آنا، سردی لگنا، سانس لینے میں دشواری، گہری سانس لینے یا کھانسی سے سینے میں تکلیف بھی نمونیا کی علامات میں شامل ہیں۔

    کراچی کا پہلا 500کے وی گرڈ اسٹیشن قائم

    نان ٹیکس پیئر کیلئے کاروبار کرنا، گاڑی اور گھر لینا ممکن نہیں ہو گا

    ایف آئی اے نے زائد المعیاد اورممنوعہ ادویات کا بڑا ذخیرہ تحویل میں لے لیا

  • کراچی کا پہلا 500کے وی گرڈ اسٹیشن قائم

    کراچی کا پہلا 500کے وی گرڈ اسٹیشن قائم

    کراچی کی عوام کو سستی بجلی کی فراہمی ممکن بنانے کیلیے کے الیکٹرک کی جانب سے اہم اقدام اٹھا لیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک نے کئی دہائیوں کی کوششوں کے بعد کراچی کا پہلا 500 کے وی گرڈ اسٹیشن قائم کرلیا ہے، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔کے الیکٹرک کو کینپ کے ایٹمی پلانٹ سے سستی ترین بجلی کی فراہمی ممکن ہوسکے ہو گئی۔کےالیکٹرک نے 500 کے وی کا KKI (کے کے آئی) گرڈ 22 ماہ کی قلیل ترین مدت میں مکمل کر لیا ہے۔نجی شعبے میں جانے کے کافی عرصے بعد کے کے آئی گرڈ 500کیوی کا کراچی میں اپنی نوعیت کا پہلا گرڈ ہے۔کے کے آئی گرڈ کے ذریعے نیشنل گرڈ اور کی-الیکٹرک کے نیٹ ورک میں بجلی کی ترسیل کا کنکشن ہو گیا ہے۔کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے اس حوالے سے مختلف اسٹیک ہولڈرز بشمول حکومت پاکستان، حکومت سندھ، نیپرا اور دیگر کے درمیان تعاون کو سراہا۔مونس علوی نے کہا کہ الحمدللہ، کے الیکٹرک اور کراچی کے لیے ایک اور تاریخی لمحہ ہے، کی-الیکٹرک کے 500 کلو واٹ گرڈ اسٹیشن نے نیشنل گرڈ سے کراچی کو سستی بجلی کی ترسیل ممکن ہو گئی یہ رابطہ صنعتوں اور ملک کے جنوبی علاقوں کیلئے انرجی سیکیورٹی کو مزید تقویت پہنچائے گا۔

    نان ٹیکس پیئر کیلئے کاروبار کرنا، گاڑی اور گھر لینا ممکن نہیں ہو گا

    ایف آئی اے نے زائد المعیاد اورممنوعہ ادویات کا بڑا ذخیرہ تحویل میں لے لیا

    جماعت اسلامی کے زیراہتمام یحییٰ السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ ،ْ ہزاروں افراد شریک

  • نان ٹیکس پیئر کیلئے کاروبار کرنا، گاڑی اور گھر لینا ممکن نہیں ہو گا

    نان ٹیکس پیئر کیلئے کاروبار کرنا، گاڑی اور گھر لینا ممکن نہیں ہو گا

    ٹیکس چور کمپنیوں اور افراد کی فہرستوں کی تیاری مکمل کرلی گئی، آئندہ نان ٹیکس پیئر کیلئے کاروبار کرنا، گاڑی اور گھر لینا ممکن نہیں ہو گا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے کراچی سمیت تمام بڑے شہروں میں آپریشن تیز کر دیا،ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس چور کمپنیوں اور افراد کی فہرستوں کی تیاری مکمل ہے، تمام متعلقہ کمشنرز ٹیکس بے ضابطگیوں پر نوٹسز جاری کریں گے۔ذرائع نے بتایاکہ ایف بی آر تاریخ میں پہلی بار ایف آئی آر درج ہوئیں اور گرفتاریاں ہوئیں، اب ٹیکس گوشوارے داخل نہ کروانا اور ٹیکس چھپانا ممکن نہیں رہے گا۔ذرائع نے کہا کہ سندھ میں لاکھوں افراد کا رہن سہن بتاتا ہے کہ ٹیکس نہیں دیتے، ٹیکس نہ دینے سے ہم ڈیفالٹ کے قریب پہنچے ہیں، حکام نے کہاکہ آئندہ نان ٹیکس پیئر کیلئے کاروبار کرنا، گاڑی، گھر لینا ممکن نہیں ہوگا، ٹیکس درست ادائیگی میں قوم و ملک کی بقا ہے۔

    ایف آئی اے نے زائد المعیاد اورممنوعہ ادویات کا بڑا ذخیرہ تحویل میں لے لیا

    جماعت اسلامی کے زیراہتمام یحییٰ السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ ،ْ ہزاروں افراد شریک

    کراچی میں 4 خواتین کا پراسرار قتل، گھر کا سربراہ بیٹوں سمیت زیرِ حراست

  • ایف آئی اے نے زائد المعیاد اورممنوعہ ادویات کا بڑا ذخیرہ تحویل میں لے لیا

    ایف آئی اے نے زائد المعیاد اورممنوعہ ادویات کا بڑا ذخیرہ تحویل میں لے لیا

    فیڈل انویسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران زائد المعیاد اور ممنوعہ ادویات کا بڑا ذخیرہ تحویل میں لے لیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر ممنوعہ ،غیر معیاری ،غیررجسٹرڈ اور زائد المعیاد ادویات کی تیاری و خریدوفروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈان جاری ہے۔خفیہ اطلاع ملنے پر نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں واقع گودام پر ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ چھاپہ مارکارروائی عمل میں لائی گئی چھاپہ مارکارروائی میں زائد المعیاد اور ممنوعہ ادویات کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا جن میں برآمد شدہ ادویات میں ملٹی وٹامن سپلیمنٹ ،اسکن کنڈیشنر اور اینٹی بائیوٹک ادویات شامل تھیں۔ممنوعہ، غیرمعیاری اور زائدالمعیاد ادویات کی خریدوفروخت میں ملوث ملزم شہزاد آفتاب کی گرفتاری عمل میں آئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم زائد المعیاد ادویات پر چسپاں تاریخ تبدیل کرکیان کو دوبارہ مارکیٹ میں فروخت کرتا تھا۔برآمد شدہ ادویات کے نمونے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو بھجوا دیے گئے جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

    جماعت اسلامی کے زیراہتمام یحییٰ السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ ،ْ ہزاروں افراد شریک

    ہمارے دو سینیٹرز حکومتی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دے سکتے ہیں،بیرسٹر گوہر

    صدرمملکت کی فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد متوقع

    شہر قائد میں پسند کی شادی کا انجام نئی نویلی دلہن کے افسوس ناک قتل پر ختم

  • جماعت اسلامی کے زیراہتمام یحییٰ السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ ،ْ ہزاروں افراد شریک

    جماعت اسلامی کے زیراہتمام یحییٰ السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ ،ْ ہزاروں افراد شریک

    اسرائیل کے غاصبانہ قبضے سے انبیاء کی سرزمین فلسطین و قبلہ اول کی آزادی کی جدوجہد اور تحریک حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار شہید کی غائبانہ نماز جنازہ ہفتہ کو نیو ایم اے جناح روڈ پر سابق امیرجماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی کی امامت میں ادا کی گئی ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نمازجنازہ میں شہر بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی ،مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر اسامہ رضی ، امیرکراچی منعم ظفر خان ،حماس کے ترجمان خالد قدومی وسکریٹری کراچی توفیق الدین صدیقی نے نماز جنازہ کے شرکاء سے خطاب کیا۔شرکاء میں زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آیا ،یحییٰ السنوار کی شہادت اور قربانیوں پر ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور پرجوش نعرے لگائے جن میں ’’نعرے تکبیر اللہ اکبر،انقلاب انقلاب اسلامی انقلاب ، مبارک مبارک شہادت مبارک، تیری میری آرزو شہادت شہادت، خون رنگ لائے گا انقلاب آئے گا ، مردہ باد مردہ باد‘ اسرائیل مردہ باد ‘‘شامل تھے ۔شرکاء نے فلسطین و جماعت اسلامی کے جھنڈے ،اسماعیل ہانیہ اوریحییٰ السنوار کی تصاویر والے پلے کارڈ ز بھی اُٹھائے ہوئے تھے ۔ڈاکٹر اسامہ رضی نے نماز جنازہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے حکمرانوں کو واضح اور دوٹوک انداز میں کہنا چاہیے کہ اگر فلسطین پر بمباری ختم نہ کی گئی تو ہم راست اقدامات کریں گے۔ پاکستان اور مصر کو چاہیے کہ خیموں میں بسنے والوں کی امداد کے لیے حکومتی سطح پر مل کر کام کریںاور رفح باڈر کھولا جائے ۔حکومت پاکستان مصری حکومت سے بات کرے اور رفح باڈر کھولنے کا مطالبہ کرے ۔بصورت دیگر مصرسے تعلقات منقطع اور مصری سفیروں کو واپس بھجوایا جائے ۔ عوام ،پوری دنیا کے باشعور لوگوں اوران حکمرانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے حکومت میں ہوتے ہوئے فلسطینیوں کا ساتھ دیا اور نفرت کرتے ہیں ان حکمرانوں سے جو فلسطینیوں کے لیے اسرائیل کے خلاف آواز نہیں اٹھاتے ،اسپین کے نائب وزیر اعظم اور آئر لینڈ کے وزیر اعظم اسرائیل کے خلاف احتجاج کی قیادت کرسکتے ہیں تو شہباز شریف کیوں نہیں کرتے ، شہباز شریف تو اسلام آباد میں احتجاج بھی کرنے نہیں دے رہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ جنوبی ایشیا میں بھارت کو بڑا بنانے اور پاکستان کو بھارت کا دست نگر بنانے کے لیے بھارت سے دوستی کی جارہی ہے۔ نواز شریف کو اسی کام کے لیے لایا گیا ہے ۔ حکمران افغانستان سے دوستی ختم اور چین کے ساتھ سرد مہری اختیار کررہے ہیں۔ جب بھارت سے بات ہوسکتی ہے تو ایران، افغانستان سے بات کیوں نہیں ہوسکتی۔ اسرائیلی صدر نیتن یاہو نے اقوام متحدہ میں نقشہ دکھایا ہے اور کہا ہے کہ جنگ ایران تک پہنچ گئی ہے اور آگے بھارت ہمارا دوست ملک ہے۔
    اس وقت ملک میں صورتحال یہ ہے کہ پاکستان کو بھی آئینی طور پر فلسطین میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔حالات بہت کشیدہ ہوتے چلے جارہے ہیں اور ہمیں بے خبر رکھا جارہا ہے۔ ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہاکہ بدقسمتی سے مسلم دنیا کے سارے حکمران ایک طرف اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیںاور عوام دوسری جانب فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف کھڑے ہیں ،غزہ کے مسلمانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کیں ہیں۔
    خیموں پر بھی بمباری کی گئی اور ایسی نوعیت کے بم اور بارود استعمال کیے گئے جس سے انسانوں کی لاشیں پہچاننا مشکل ہوگیا ہے۔ زندہ انسان جل گئے اور ریت کی شکل میں بدل گئے ۔منعم ظفر خان نے کہاکہ فلسطین میں اسرائیلی دہشت گردی کا مقابلہ کرتے ہوئے عزیمت کا پہاڑ، حماس کے رہنما یحییٰ السنوار اپنے رب کے حضور پیش ہوگئے ہیں۔اسرائیل، امریکہ و برطانیہ کی پشت پناہی میں فلسطین میں دہشت گردی کررہا ہے۔
    وہ سمجھتاہے کہ اس پیغام اور نظریے کو شکست دے دے گا۔ امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل جان لیں کہ جذبہ ٴ جہاد اور شہادت سے بھر پور نظریے کو شکست نہیں دے سکتے۔ اہل غزہ و فلسطین کی مائیں،بہنیں اور بچے آج بھی عزیمت کے پہاڑ بنے کھڑے ہیں۔حماس کے مجاہدین فلسطین میں رہنے والے لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں۔ حزیمت کے 365 دن سے زائد گزرچکے ہیں اس کے باوجود فلسطینی بچے اور مائیں ڈٹے ہوئے ہیں۔
    امریکہ ، اسرائیل کو 17 ارب ڈالر کا اسلحہ دے چکا ہے لیکن اقوام متحدہ میں اس پر کوئی بات نہیں ہوتی۔ امریکہ، برطانیہ، جرمنی، فرانس سب مظلوم کے خلاف ایک ہی صف میں کھڑے ہیں۔ مسلم اُمہ کے حکمران اپنی معیشت کو بچانے کے لیے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ شیخ احمد یاسین، ابراہیم رینتسی، اسماعیل ہانیہ اور یحییٰ السنوار کی جدوجہد پورے امت اسلامیہ کی جدوجہد ہے۔
    ہم مزاحمت کاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ حماس کے ترجمان خالد قدومی نے کہاکہ شہید یحییٰ السنوار کی زندگی مشعل راہ ہے،شہداء کی قربانیاں امن و سکون کی امید اور آزادی کے سفر کی شروعات ہیں۔ شہید السنوار نے قبلہ اول و فلسطین کی آزادی کے لیے اپنی جان قربان کردی۔ اللہ کے دربار میں شہید ہوکر پیش ہونا سب سے افضل ہے۔ شیخ السنوار نوجوانوں کے لیے رول ماڈل تھے انہوں نے آخری وقت تک آزادی کے لیے جدوجہد کی۔
    سیاست اور دین ہی یحییٰ السنوار کا مسلک تھا۔ ایمان و کفر کی جنگ جاری ہے، مجرم یحییٰ السنوار کی شہادت پر جشن منارہے ہیں۔ باطل کا وہم و گمان ہے وہ جیت گئے،لیکن وہ وقت دور نہیں یحیٰی السنوار اور تمام شہداء کا خون رنگ لائے گا۔ شیخ احمد یاسین کی شہادت کے ایک ماہ بعد ہی مجاہدین نے باطل کے خلاف زبردست معرکہ آرائی کی اور جہنم واصل کیا۔سلسلہ فتح جاری ہے اور اس کا انجام قبلہ اول و فلسطین کی آزادی پر ہوگا۔

    کراچی میں 4 خواتین کا پراسرار قتل، گھر کا سربراہ بیٹوں سمیت زیرِ حراست

    مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے پریس کلب پریحییٰ السنوار کی غائبانہ نمازجنازہ ادا

    کراچی میں سمندری ہوائیں بند ، موسم گرم رہنے کا امکان

  • کراچی میں 4 خواتین کا پراسرار  قتل، گھر کا سربراہ بیٹوں سمیت زیرِ حراست

    کراچی میں 4 خواتین کا پراسرار قتل، گھر کا سربراہ بیٹوں سمیت زیرِ حراست

    کراچی کے علاقے لیاری لی مارکیٹ میں رہائشی عمارت سے 4 خواتین کی لاشیں ملنے کے بعد گھر کے سربراہ اور دونوں بیٹوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب رہائشی عمارت کی ساتویں منزل کے فلیٹ سے 13 سال کی لڑکی سمیت 4 خواتین کی گلا کٹی لاشیں ملی تھیں۔گھر کا سربراہ رات گئے گھر پہنچا تو بیوی بیٹی، نواسی اور بہو کی لاشیں گھر میں مختلف کمروں میں موجود تھیں۔پولیس نے لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر کے گھر سے شواہد اکٹھے کیے تھے۔حراست میں لیے جانے سے قبل گھر کے سربراہ فاروق کا کہنا تھا کہ میں اور دونوں بیٹے گھر واپس آئے تو گھر پر دستک دی، گیٹ اندر سے کسی نے نہیں کھولا تو چابی سے کھول کر اندر داخل ہوئے، گھر میں اہلیہ، بیٹی، نواسی اور بہو کی گلا کٹی لاشیں موجود تھیں۔پولیس کے مطابق واقعے کے وقت گھر میں صرف خواتین ہی موجود تھیں، گھر کا سربراہ فاروق اور ایک بیٹا ٹرانسپورٹ اور مویشیوں کا کاروبار کرتا ہے۔مرنے والوں میں 13 سال کی علینا، 18 سال کی مدیحہ، 19 سال کی عائشہ اور 51 سال کی شہناز شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں ایک ملزم ملوث ہے یا ایک سے زائد اس حوالے سے تفتیش کر رہے ہیں تاہم قاتل آلہ قتل سمیت فرار ہوا ہے۔پولیس کے مطابق اطراف میں لگے کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔

    مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے پریس کلب پریحییٰ السنوار کی غائبانہ نمازجنازہ ادا

    شہر قائد میں پسند کی شادی کا انجام نئی نویلی دلہن کے افسوس ناک قتل پر ختم

    کراچی میں سمندری ہوائیں بند ، موسم گرم رہنے کا امکان

  • مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے پریس کلب پریحییٰ السنوار کی غائبانہ نمازجنازہ ادا

    مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے پریس کلب پریحییٰ السنوار کی غائبانہ نمازجنازہ ادا

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے زیر اہتمام پریس کلب پر شہیدحماس رہنما یحیی السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔نماز جنازہ کی امامت مرکزی مسلم لیگ کے رہنما مفتی محمدیوسف کشمیری نے کی ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے رہنماں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے فلک شگاف نعرے لگائے اور یحیی السنوار کو خراج تحسین پیش کیا۔جنازہ کے موقع پر شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کراچی کے صدراحمدندیم اعوان نے کہاکہ اہل غزہ اپنی آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں، اور فلسطینی قیادت قربانیوں میں سر فہرست ہے۔اسرائیلی سربریت پر پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، جبکہ اقوام متحدہ بھی کوئی مثر کردار ادا نہیں کر رہا۔ غزہ کے لوگوں نے دلیری کی مثال قائم کی ہے۔ مرکزی مسلم لیگ ہر پلیٹ فارم پر فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گی۔ان کا کہناتھاکہ اسرائیل فلسطینی ماں، بہنوں اور بچوں کے خون کاپیاسا بن چکا ہے۔ اب تک اسرائیل پینتالیس ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے۔لیکن اقوام متحدہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر خاموش ہے۔ پوری دنیا اس صورتحال پر گونگی تماشائی بنی ہوئی ہے۔مرکزی مسلم لیگ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ اے پی سی کی تجاویز پر عمل درآمد کرے اور مسئلہ فلسطین پر عملی کردار ادا کرے۔جنازے کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ اسرائیل اس دور کا فرعون بن چکا ہے، اور اس نے انبیا کی سرزمین کو خون سے رنگین کر دیا ہے۔
    یحیی السنوار نے قبلہ اول کی خاطر اپنی جان قربان کی۔ مرکزی مسلم لیگ یحیی السنوار شہید کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور فلسطینی شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اقوام متحدہ مسلمانوں کے بارے میں دوغلی پالیسی اختیار کیے ہوئے ہے، جبکہ جانوروں کے حقوق کی بات کرنے والے فلسطینی شہدا کو نظرانداز کر رہے ہیں۔ مسلمانوں کے سربراہوں کی خاموشی ایک المیہ ہے۔مسلمانوں کا بچہ بچہ قبلہ اول کی آزادی کے لیے جذبہ شہادت سے سرشار ہے، اور مسلم حکمرانوں کو ایک مضبوط پالیسی اختیار کرنی ہوگی۔

    شہر قائد میں پسند کی شادی کا انجام نئی نویلی دلہن کے افسوس ناک قتل پر ختم

    کراچی میں سمندری ہوائیں بند ، موسم گرم رہنے کا امکان

  • شہر قائد میں  پسند کی شادی کا انجام نئی نویلی دلہن کے افسوس ناک قتل پر ختم

    شہر قائد میں پسند کی شادی کا انجام نئی نویلی دلہن کے افسوس ناک قتل پر ختم

    شہر قائد میں 4 ماہ قبل ہی ہونے والی پسند کی ایک شادی کا انجام بیوی کے افسوس ناک قتل پر ختم ہو گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں ایک شخص نے اپنی نئی نویلی دلہن کو جان سے مار دیا ہے، پولیس نے بیوی کو قتل کرنے والے شوہر گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اور مقتولہ نے 4 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، تاہم دونوں میں فورا ہی جھگڑے شروع ہو گئے تھے، ان جھگڑوں کے باعث مقتولہ شادی کے بعد بار بار ناراض ہو کر میکے چلی جاتی تھی۔شاہ فیصل پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام جھگڑے کے دوران ملزم نے طیش میں آ کر بیوی پر حملہ کیا، جس سے اس کی جان چلی گئی۔

    کراچی میں سمندری ہوائیں بند ، موسم گرم رہنے کا امکان

  • کراچی میں سمندری ہوائیں بند ، موسم گرم رہنے کا امکان

    کراچی میں سمندری ہوائیں بند ، موسم گرم رہنے کا امکان

    کراچی میں آئندہ 4 سے 5 روز کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق 4 سے 5 روز کے دوران درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں دن کے بیشتر حصے میں بند رہیں گی، زیادہ تر شمال مغرب اور شمال مشرق سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔علاوہ ازیں سندھ کے بیشتر مقامات پر بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 20 اور 21 اکتوبر کو عمرکوٹ، تھرپارکر کے اضلاع میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث کراچی میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ اور بارشوں میں کمی ہو رہی ہے اور اس وقت شہر میں مختلف وبائی امراض پھیل رہے ہیں.

    مسودہ میرا تو ووٹ دوں گا،مولانا کے جواب پر محسن نقوی،اسحاق ڈار واپس روانہ

  • گلاب جامن بیچنے والا برنس روڈ کا روہت شیٹھی

    گلاب جامن بیچنے والا برنس روڈ کا روہت شیٹھی

    کراچی:شہر قائد کی مشہور فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ پر مٹھائی کا ٹھیلہ لگانے والے روہت شیٹھی نے سب کی توجہ سمیٹ لی ہے۔

    باغی ٹی وی: کراچی کی مشہور فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ پر تازہ تازہ گلاب جامن شیرے میں بھگو کر بیچنے والا شخص رضوان نامی نوجوان ہے جس کے انتہائی لذیذ گلاب جامن اور جلیباں کھانے لوگ دور دور سے آتے ہیں لیکن ان کو برنس روڈ کا روہت شیٹھی اس لئے کہا جاتا ہے کیونکہ ان کی شکل مشہور بھارتی فلم ڈائریکٹر روہت شیٹھی سے بھی بہت ملتی ہے

    رضوان کا کہنا تھا کہ لوگ ان سے دور دور سے ملنے آتے ہیں اور ساتھ میں سیلفیاں بھی کھنچواتے ہیں تاہم انہیں اداکاری یا ہدایتکاری میں کسی قسم کی دلچسپی نہیں ہےرضوان کا گلاب جامن بیچنے کا اسٹائل ہے وہ اسے بڑے چمچے سے اچھال کر پلیٹ پر ڈالتے ہیں رضوان کا کہنا تھا کہ روہت شیٹھی بھارت میں ایکشن اسٹنٹ دکھاتے ہیں تو میں پاکستان میں اسٹنٹ دکھاتا ہوں، اگر روہت شیٹھی سے ملنے کا موقع ملا تو وہ ضرور ان سے ملیں گے تاہم وہ بھارت نہیں جائیں گے روہت شیٹھی کو دبئی آنا ہوگا۔
    rizwan
    رضوان نے انکشاف کیا کہ بھارت سے ایک شخص ان سے ملنے بھی آیا تھا کیونکہ ان کی شکل روہت شیٹھی سے ملتی ہے۔