Baaghi TV

Category: کراچی

  • سونے کی قیمت میں اضافہ،نئی قیمت نے تمام ریکارڈز توڑ دیئے

    سونے کی قیمت میں اضافہ،نئی قیمت نے تمام ریکارڈز توڑ دیئے

    کراچی: ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپےکا اضافہ ہوا ہے،ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 81 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے،10 گرام سونےکی قیمت 772 روپے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 598 روپے ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونےکی قیمت 9 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 721 ڈالر فی اونس ہے۔

  • کراچی: فلیٹ سے 4 خواتین کی تشدد زدہ اور گلا کٹی لاشیں برآمد

    کراچی: فلیٹ سے 4 خواتین کی تشدد زدہ اور گلا کٹی لاشیں برآمد

    کراچی (باغی ٹی وی )کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں ایک فلیٹ سے 4 خواتین کی تشدد زدہ اور گلا کٹی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واقعہ رہائشی عمارت کی ساتویں منزل پر پیش آیا، جہاں چاروں خواتین کی لاشیں الگ الگ کمروں سے ملیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل سے قبل خواتین پر تشدد کیا گیا تھا۔ کرائم سین یونٹ جائے وقوعہ پر موجود ہے اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔

    پولیس کے مطابق مقتولین میں ماں، بیٹی، نواسی اور بہو شامل ہیں جن کی عمریں بالترتیب 51، 18، 19 اور 13 سال ہیں۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور جائے وقوعہ سے مزید شواہد حاصل کیے جا رہے ہیں تاکہ قتل کے محرکات اور ملزمان کا پتہ چلایا جا سکے۔

    گھر کے سربراہ محمد فاروق نے بتایا کہ واردات کے وقت وہ اور اس کے دونوں بیٹے گھر پر موجود نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کسی پر شک نہیں ہے اور وہ بھی اس سانحے سے صدمے میں ہیں۔

    پولیس اس بات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ واردات ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے یا اس کے پیچھے کوئی اور مقصد کارفرما تھا۔ علاقے کے لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاکہ واقعے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا سکیں۔

    معاملے کی سنگینی کے پیش نظر کیس کی تحقیقات میں تیزی لائی جا رہی ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر کے حقائق منظرِ عام پر لائے جائیں گے۔

  • اسٹریٹ کرائمز میں 50 فیصد تک کمی آ چکی ہے، کراچی پولیس چیف

    اسٹریٹ کرائمز میں 50 فیصد تک کمی آ چکی ہے، کراچی پولیس چیف

    کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ پولیس کی اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے پر خصوصی توجہ ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جاوید عالم اوڈھو نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی سہ ماہی سے اسٹریٹ کرائمز میں 50 فیصد تک کمی آ چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک پولیس اہلکار ڈاکووں سے مقابلے میں شہید ہوا اور ایک ڈاکو مارا گیا، شہید ہونے والے اہلکار کو سول ایوارڈ کے لیے نامزد کر رہے ہیں۔کراچی پولیس چیف نے کہا کہ کراچی پولیس کی انویسٹی گیشن میں بھی بہتری آئی ہے، سائٹ سپر ہائی وے سے بڑا جرائم پیشہ گینگ پولیس کے ہاتھ آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی روک تھام میں انٹیلی جنس کی سپورٹ اہم ہوتی ہے، دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے جو چیزیں چاہئیں وہ دیگر کرائمز سے الگ ہیں۔جاوید عالم اوڈھو نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ لوگ گھروں میں ملازم بغیر پولیس ویری فیکیشن کے نہ رکھیں۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں ڈکیتی کے جتنے بڑے واقعات ہوئے ملوث ملزمان پکڑے گئے ہیں۔کراچی پولیس چیف نے بتایا کہ سیف سٹی کے پہلے فیز میں 25 فیصد کیمرے لگنا شروع ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں ہمیں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی ضرورت ہے، حکومت منظوری دے تو پولیس پرائیویٹ سیکیورٹی کے لیے اہلکار دینے کی پابند ہے۔

    کراچی میں سفاک شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل ساس شدید زخمی

    ڈاکٹر شاہنواز کے واقعہ پر افسران کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ

  • کراچی :گلبرگ ٹاون ، واٹر پمپ مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن

    کراچی :گلبرگ ٹاون ، واٹر پمپ مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن

    گلبرک ٹائون اینٹی انکروچمنٹ سیل کی واٹرپمپ مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف بھرپور کارروائی کر دی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہ ٰ سلیم اور چیئرمین گلبرک ٹائو ن نصرت اللہ خان کی ہدایت پر سینئر ڈائریکٹرلینڈ عمار احمدخان نے ایکشن لیا اے ڈی سی ون اور ڈائریکٹرلینڈ سینٹرل کی زیر نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ سینٹرل محمد ریحان نے اے سی گلبرک احمد مرتضیٰ عملے اور علاقہ پولیس کے ہمراہ واٹر پمپ مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن کیا اور ٹھیلے وپتھارے ضبط کرکے کے ایم سی اسٹور میں جمع کرادئیے اور مین روڈ سروس روڈ اور فٹ پاتھوں کو کلئیر کرادیا گیا علاوہ ازیں مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب اور چیئرمین گلبرک ٹائون نصرت اللہ کی ہدایت پر گلبرک ٹائون میں تجاوزات کیخلاف آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری ہے. واضح رہے رواں ہفتے وزیر اعلی سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں تجاوزات کے خلاف کراچی بھر میں کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا.

    کراچی پولیس کےشہید اہلکار کے قاتل افغانی شہری نکلے، مقابلے مٰیں ہلاک

    کراچی میں دفعہ 144 میں 2 دن کی توسیع

    پی ایم ڈی سی نے چاروں صوبوں میں میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے روک دیئے

    پی ایم ڈی سی نے چاروں صوبوں میں میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے روک دیئے

  • کراچی پولیس کےشہید اہلکار  کے قاتل افغانی شہری نکلے، مقابلے مٰیں ہلاک

    کراچی پولیس کےشہید اہلکار کے قاتل افغانی شہری نکلے، مقابلے مٰیں ہلاک

    ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی ٹارگیٹڈ کارروائی، پولیس اہلکار عبدالغفار کو مقابلے کے دوران شہید کرنے والے باقی دو ملزمان بھی اپنے انجام کو پہنچے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز صبح خلیل مارکیٹ کے قریب تین مسلح ملزمان سبزی منڈی جانے والے افراد کی سوزوکی روک کر واردات کا نشانہ بنا رہے تھے۔ اسی دوران پولیس کانسٹیبل عبدالغفار جو ڈیوٹی پر آ رہے تھے، انہوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے واردات کو ناکام بنانے کی کوشش کی تو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے پولیس اہلکار عبدالغفار کو شہید اور سوزوکی ڈرائیور اعجاز کو زخمی کیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک ملزم تاج الدین ولد دن یار جہنم واصل ہوگیا، جبکہ دو ساتھی ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔رات گئے پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹارگیٹڈ کارروائی کی تو ملزمان نے پھر سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس کی حفاظت خود اختیاری کے لئے جوابی کارروائی کے دوران دو ملزمان شدید زخمی حالت میں گرفتار ہوئے جو بعد ازاں ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کے دو ساتھی ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
    ہلاک ملزمان کی شناخت نجیب اللہ ولد فیض اللہ اور فہیم ولد جان محمد کے ناموں سے ہوئی، جبکہ ایک ملزم شہید اہلکار کے ہاتھوں گولی لگنے سے موقع پر ہلاک ہوا تھا۔ ہلاک ہونے والے تین ملزمان میں سے دو ملزمان غیر ملکی افغان شہری نکلے۔
    ہلاک ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، دو موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی، جبکہ واقعہ/واردات میں استعمال ہونے والی 125 موٹرسائیکل بھی ملزمان کے زیر استعمال تھی جو کہ برآمد ہوگئی ہے۔
    ہلاک ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے۔ مضروب سوزوکی ڈرائیور کی مدد سے ہلاک ملزمان کی شناخت کروائی جائے گی۔
    ہلاک ملزم نجیب اللہ ولد فیض اللہ غیر ملکی افغانی باشندہ تھا جس کا سابقہ کرمنل ریکارڈ کی تفصیلات ذیل ہیں:
    1. مقدمہ الزام نمبر 222/2022 بجرم دفعہ 6/9 بی نارکوٹکس ایکٹ تھانہ سرسید۔
    2. مقدمہ الزام نمبر 223/2022 بجرم دفعہ 23(ا)اے اسلحہ ایکٹ تھانہ سرسید۔
    3. مقدمہ الزام نمبر 288/2022 بجرم دفعہ 23(ا)اے اسلحہ ایکٹ تھانہ اتحاد ٹاؤن۔
    4. مقدمہ الزام نمبر 280/2023 بجرم دفعہ 353/324/34 ت پ تھانہ سعید آباد۔
    5. مقدمہ الزام نمبر 282/2023 بجرم دفعہ 23(ا)اے اسلحہ ایکٹ تھانہ سعید آباد۔
    دیگر دو ہلاک ساتھی ملزمان کے خلاف پہلے سے درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

    کراچی میں دفعہ 144 میں 2 دن کی توسیع

    پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار

    پی ایم ڈی سی نے چاروں صوبوں میں میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے روک دیئے

  • کراچی میں دفعہ 144 میں 2 دن کی توسیع

    کراچی میں دفعہ 144 میں 2 دن کی توسیع

    کراچی میں دفعہ 144 میں 2 دن کی توسیع کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق دفعہ 144 کے تحت جلسے اور ریلیوں پر پابندی عائد ہے۔کراچی میں 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہے جبکہ جلسے اور ریلیاں منعقد نہیں کی جا سکیں گی۔جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی 18 اور 19 اکتوبر تک عائد رہے گی۔کراچی میں اس سے قبل 13 سے 17 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی۔واضح رہے کہ شہر میں مان و امان اور بغیر اجازت ریلی اور جلوسوں کو روکنے کے لیے حکومت نے دفعہ 144 ناٍفذ کی تھی.

    پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار

    کراچی میں سفاک شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل ساس شدید زخمی

    اوچ شریف: پرائس کنٹرول خلاف ورزی اور تجاوزات کے خلاف کارروائی، متعدد دکانیں سیل

    بانی پی ٹی آئی سیاسی رویہ اختیار کرے تو مسائل چند ہفتوں میں حل ہوسکتے ہیں،وزیربلدیات سندھ

  • پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار

    پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار

    ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور وفاقی حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ وار ملاں نثار کا اہم کارندہ گرفتار کر لیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزم کی شناخت اویس کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم سے ایک ہینڈ گرینیڈ اور ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوا۔ملزم کو علاقہ تھانہ چاکیواڑہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔ملزم لیاری گینگ وار ملا نثار گروپ کے لیے بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ، مختلف ڈکیت گروپوں کو لیڈ، اسمگلنگ، منشیات فروشی اور موٹر سائیکل اسنیچنگ کرتا تھا۔ملزم ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہے۔ملزم نے اصغر نامی ملزم سے جو بیرون ملک موجود ہے کے کہنے پر پنجاب میں بھی ٹارگٹ کلنگ کی تھی۔ملزم شہر بھر میں سرگرم مختلف ڈکیت گروپوں کو لیڈ کر رہا تھا، ملزم ڈکیتوں کو اسلحہ بھی فراہم کرتا تھا۔ملزم لانڈھی، کورنگی اور کراچی کے مختلف علاقوں سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکلز چھین کر بلوچستان سپلائی کرتا تھا۔ملزم منشیات، اسمگلنگ اور ایرانی ڈیزل/پیٹرول کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہے۔ملزم سے برآمدہ موٹر سائیکل تھانہ فیروزآباد کی سرقہ ہے۔ملزم اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ملزم کے خلاف تھانہ چاکیواڑہ میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

    کراچی میں سفاک شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل ساس شدید زخمی

    ڈاکٹر شاہنواز کے واقعہ پر افسران کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : ایف آئی اے کرائم سرکل کی کارروائی ،2 ملزمان گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے کرائم سرکل کی کارروائی ،2 ملزمان گرفتار

  • کراچی میں سفاک شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل ساس شدید زخمی

    کراچی میں سفاک شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل ساس شدید زخمی

    کراچی کے علاقے کورنگی ضیا کالونی میں سفاک شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل جبکہ ساس کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورنگی پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر سفاک قاتل کو گرفتار کرلیا۔گزشتہ روز کورنگی ضیا کالونی میں سفاک شوہر نے ناراض بیوی کو چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔ملزم فاروق کی بیوی جویریہ ناراض ہوکر میکے آگئی تھی۔ملزم نے اپنے سسرال جاکر بیوی جویریہ کو چھریوں کے وار سے شدید زخمی کردیا تھا۔چھریوں کے وار سے قاتل فاروق کی ساس لیلی بھی شدید زخمی ہوئی تھی۔ملزم فاروق واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ملزم کی بیوی جویریہ نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا تھا۔مقتول جویریہ کی والدہ اسپتال میں زندگی و موت کے کشمکش میں ہے۔ایس ایچ او کورنگی ملک عامر نے ٹیکنیکلی بنیاد پر ملزم فاروق کو گرفتار کرلیا ہے۔واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے ماموں عبداللہ کی مدعیت میں کورنگی تھانے میں درج کیا گیا ہےملزم نے اپنی بیوی کو قتل اور ساس کو زخمی کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے۔ملزم سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

    ڈاکٹر شاہنواز کے واقعہ پر افسران کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ

    عافیہ کی رہائی کیلئے وزیراعظم کے خط کا خیرمقدم کرتے ہیں: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

    سینیٹ اجلاس،شہدا کارساز، حماس رہنما یحییٰ سنوار کی شہادت پر کروائی گئی دعا

    بانی پی ٹی آئی سیاسی رویہ اختیار کرے تو مسائل چند ہفتوں میں حل ہوسکتے ہیں،وزیربلدیات سندھ

  • ڈاکٹر شاہنواز کے واقعہ پر افسران کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ

    ڈاکٹر شاہنواز کے واقعہ پر افسران کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ

    سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شاہنواز کے واقعے پرافسران کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،پیپلزپارٹی نے جو موقف لیا شاید دنیا میں پہلی بار ہوا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں سانحہ کارساز کی برسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے کبھی پرامن احتجاج کرنے والوں کو نہیں روکا۔ڈاکٹرشاہنواز کے واقعہ پرافسران کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ رواداری مارچ میں ایسے لوگ بھی موجود تھے جو غلط نعرے لگا رہے تھے اس کے باوجود میں نے خود ان سے رابطہ کیا،معذرت کی اور انکوائری بٹھائی،رواداری مارچ والوں کو بھی قانون کی پابندی کرنا چاہیے تھی۔انہوں نے کہا کہ آج 17 سال ہوگئے ہیں اور ہم ہر سال شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے شہدائے کارساز آتے ہیں۔محترمہ بینظیر بھٹو کا 18 اکتوبر 2007 کو پاکستان کے عوام نے شاندار استقبال کیا۔کراچی ایئرپورٹ سے کارساز تک کا سفر 10 تا 11 گھنٹوں میں ہوا تھا۔ جب پہلا دھماکا ہوا تو ہم نے سمجھا کہ ٹرانسفارمر پھٹا ہے بعد میں دوسرا شدید دھماکا ہوا۔ جہاں سے آواز آئی وہاں دیکھا تو کافی ہمارے جیالے جانثار شہید ہوگئے تھے۔محترمہ بینظیر بھٹو تھوڑی دیر پہلے ہی مزار قائد پر تقریر کو حتمی شکل دینے نیچے گئی تھیں۔ بہادر ہیں ہمارے جیالے جنہوں نے دھماکوں کے باوجود محترمہ بینظیر بھٹو کی حفاظت کی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو جان کو خطرہ ہونے کے باوجود پاکستان آئیں۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مخالفین بھی مانتے ہیں اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے

    عافیہ کی رہائی کیلئے وزیراعظم کے خط کا خیرمقدم کرتے ہیں: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

    کراچی : ایف آئی اے کرائم سرکل کی کارروائی ،2 ملزمان گرفتار

  • سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے

    سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے

    سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے کر دیے گئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او نواز گوندل کو ایس ایچ او تھانہ نیو کراچی تعینات کردیا گیا،ایس ایچ او شوکت اعوان کو ایس ایچ او تھانہ پاپوش نگر تعینات کردیا گیا،لایس ایس پی عبدالغفور لاکھو کو ایس ایس پی سکھر آر آر ایف تعینات کردیا گیا،ایس ایس پی توحید رحمان میمن کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ سٹی تعینات کردیا گیا.ایس ایس پی فتح محمد شیخ کو ایس ایس پی آپریشن ایس پی یو ڈسٹرکٹ حیدرآباد تعینات کردیا گیا.ڈی ایس پی صفدر مشوانی کو ڈی ایس پی سی ٹی ڈی تعینات کردیا گیا.ڈی ایس پی عبدالخالق وگن کو ڈی ایس پی بلدیہ ٹاؤن تعینات کردیا گیا.ڈی ایس پی جاوید سکندر کو ڈی ایس پی عزیز آباد تعینات کردیا گیا.ایس ایچ او اخلاق احمد کو ایس ایچ او تھانہ بن قاسم تعینات کردیا گیا.ایس ایچ او محمد خان بوہڑ کو ایس ایچ او تھانہ اسٹیل ٹاؤن تعینات کردیا گیا.ایس ایچ او چوہدری عامر رفیق کو ایس ایچ او تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا تعینات کردیا گیا.ایس ایچ او محمد وکیل کو ایس ایچ او تھانہ عوامی کالونی تعینات کردیا گیا.ایس ایچ او اکسیر عباسی کو ایس ایچ او تھانہ سول لائن تعینات کردیا گیا.ایس ایچ او غلام رسول سیال کو ایس ایچ او تھانہ لیاقت آباد تعینات کردیا گیا.ایس ایچ او بشارت خان کو ایس ایچ او تھانہ بلوچ کالونی تعینات کردیا گیا.ایس ایچ او نعیم راجپوت کو ایس ایچ او تھانہ گلشن اقبال تعینات کردیا گیا،ایس ایچ او عقیل گجر کو ایس ایچ او تھانہ نیو ٹاؤن تعینات کردیا گیا.ایس ایچ او محمد انیس کو ایس ایچ او تھانہ پی آئی بی تعینات کردیا گیا.