Baaghi TV

Category: کراچی

  • سندھ حکومت کا 27 دسمبر کو چھٹی کا اعلان

    سندھ حکومت کا 27 دسمبر کو چھٹی کا اعلان

    سندھ حکومت نے سابق وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر 27 دسمبر بروز ہفتہ کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق 27 دسمبر کو سندھ بھر میں تمام سرکاری، نیم سرکاری دفاتر، خودمختار ادارے، بلدیاتی ادارے اور مقامی حکومتوں کے دفاتر بند رہیں گے اس فیصلے کا اطلاق صوبے کے تمام اضلاع پر یکساں طور پر ہوگاہر سال کی طرح اس سال بھی 27 دسمبر کو صوبے بھر میں برسی کے سلسلے میں مختلف تقریبات، دعائیہ مجالس اور سیاسی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔

    25 دسمبر کو ملک بھر کے بینکوں میں عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

    حکام کے مطابق تعطیل کے باعث سرکاری دفاتر میں معمول کی سرگرمیاں معطل رہیں گی، تاہم اسپتالوں، ریسکیو سروسز اور دیگر ضروری ادارے معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تعطیل کے باعث سرکاری امور سے متعلق منصوبہ بندی پہلے سے کر لیں-

    سوئٹزرلینڈ کا بھی بچوں پر سوشل میڈیا پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ شہید بے نظیر بھٹو 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی میں ایک انتخابی جلسے کے بعد دہشت گرد حملے میں شہید ہو گئی تھیں۔

  • 25 دسمبر کو ملک بھر کے بینکوں میں عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

    25 دسمبر کو ملک بھر کے بینکوں میں عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان(state bank of pakistan) نے 25 دسمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹیٹ بینک، کمرشل بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں، مائیکروفنانس بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں میں معمول کی سرگرمیاں معطل رہیں گی،25دسمبر بروز جمعرات کو اسٹیٹ بینک کے تمام دفاتر بند رہیں گے، جب کہ ملک بھر میں بینکوں کی برانچز میں بھی لین دین نہیں ہو سکے گا اس کے علاوہ کلیئرنگ اور سیٹلمنٹ سمیت دیگر بینکنگ سروسز بھی اس روز دستیاب نہیں ہوں گی۔

    اسٹیٹ بینک نے عوام اور کاروباری طبقے کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی مالی ضروریات اور بینکنگ معاملات پیشگی نمٹا لیں تاکہ کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے، تعطیل کے دوران اے ٹی ایم مشینیں معمول کے مطابق فعال رہیں گی، تاہم تکنیکی یا آپریشنل وجوہا ت کی بنا پر بعض مقامات پر خدمات میں عارضی تعطل ہو سکتا ہے، آن لائن بینکنگ، موبائل ایپس اور ڈیجیٹل ادائیگی کے دیگر ذرائع بھی بینکوں کی پالیسی کے مطابق دستیاب رہیں گے۔

    سوئٹزرلینڈ کا بھی بچوں پر سوشل میڈیا پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ 25 دسمبر کو ملک بھر میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کا یومِ پیدائش سرکاری سطح پر منایا جاتا ہے اس موقع پر مختلف سرکاری و نجی اداروں میں تقریبات، سیمینارز اور تقریری مقابلوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، جب کہ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جاتا ہے۔ عوام کی جانب سے قائداعظمؒ کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان معاشی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • ممتاز ماہرِ تعلیم ڈاکٹر منظور احمد انتقال کر گئے

    ممتاز ماہرِ تعلیم ڈاکٹر منظور احمد انتقال کر گئے

    ممتاز ماہرِ تعلیم ڈاکٹر منظور احمد 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے-

    پاکستان کے نامور ماہرِ تعلیم، فلسفی اور جامعہ کراچی کے سابق ڈین آف آرٹس ڈاکٹر منظور احمد پیر کے روز طویل علالت کے بعد 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    ڈاکٹر منظور احمد کا تعلیمی سفر اور خدمات نہایت وسیع تھیں وہ نہ صرف جامعہ کراچی کے شعبہ فلسفہ کے سابق چیئرمین رہے بلکہ انہوں نے 1991ء سے 1994ء تک بطور ڈین آف آرٹس بھی گراں قدر خدمات سرانجام دیں،اس کے علاوہ وہ عثمان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ریکٹر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

    جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے ڈاکٹر منظور احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہےانہوں نے ڈاکٹر منظور احمد کی تعلیمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہےاپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر منظور احمد ایک مایہ ناز استاد اور مفکر تھے، ان کی تعلیمی خدمات اور علمی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کا خلا پر ہونا ممکن نہیں-

  • پی آئی اے ملازمین کا نجکاری کیخلاف بلاول ہاؤس چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ

    پی آئی اے ملازمین کا نجکاری کیخلاف بلاول ہاؤس چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ

    بلاول ہاؤس چورنگی پر ییپلز یونٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرے کے دوران دھرنا دیا-

    میڈیا سے بات چیت میں صدر پیپلز یونٹی ہدایت اللہ خان نے کہا کہ کراچی پریس کلب پر بھی پریس کانفرنس میں یہ بات واضح کردی تھی کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں کی جارہی بلکہ اسے خود خرید رہے ہیں،ہم بلاول ہاؤس آکر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بتانے آئے ہیں کہ ہم آپ کے سپاہی ہیں،بلاول بھٹو زرداری چاہیں تو یہ نجکاری رک سکتی ہے،ہمیں پی آئی اے ملازمین کی پنشن اور ملازمت کی یقین دہانی کرائی جائے ورنہ ہم احتجاج جاری رکھیں گے۔

    صدر پیپلز یونٹی نے کہا کہ پی آئی اے کی دیگر تنظیموں کو بھی احتجاج میں دعوت دی ہےکنسورشیم میں پھوٹ پڑ چکی ہے،ایک کنسور شیم نجکاری کی دوڑ سے باہر ہوچکا ہے باقی تین بھی آپس میں متفق نہیں ہیں100 ارب روپے کے عوض پی آئی اے کی نجکاری کی اجازت دیکر صرف ساڑھے سات ارب روپے میں اونے پونے بیچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    مدارس کے معاملہ میں پہلے سے طے شدہ باتوں کو بار بار نہ چھیڑا جائے،مفتی منیب

    ان کا کہنا تھا کہ نجکاری رکوانے کے لیے لیے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا جائے گاپارلیمنٹ اور سی سی آئی سے بھی پی آئی اے کی نجکاری کی منظوری نہیں لی گئی ،نجکاری رکوانے کے لیے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو تمام گزارش پیش کی ہیں ،امید ہے اچھی خبر ملے گی،کل نجکاری نہیں ہوگی اور اچھی خبر آئے گی اگر نجکاری ہوئی تو ہم اپنا احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔

    پی آئی اے کی نیلامی، فوجی فرٹیلائزر دستبردار

  • افغانی اگر بینکوں سے اپنا پیسہ نکال لیں تو کئی بینک دیوالیہ ہوجائیں، مولانا فضل الرحمان

    افغانی اگر بینکوں سے اپنا پیسہ نکال لیں تو کئی بینک دیوالیہ ہوجائیں، مولانا فضل الرحمان

    کراچی:جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اپنی روایات بچانے کے لیے ہم جدوجہد کررہے ہیں، ایک دوسرے کو عزت دینا ہماری روایات ہیں، اعزازی ڈگری کا شکریہ مگر میں خود کو مولانا کہلوانا پسند کروں گا۔

    کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے معاملے کر آج کے تناظر میں نہیں دیکھا جائے کہ وہاں سے کچھ لوگ آئے اور کارروائی کرکے چلے گئےہمیں 78 سال کی افغان پالیسی پر بات کرنی چاہیے، افغانستان کبھی بھی پاکستان کا دوست نہیں رہا ، ظاہر شاہ سے اشرف غنی تک ہمیں کوئی افغا ن دوست حکومت نہیں ملی، کیا وجہ ہے؟ ہم اپنا بیانیہ تیار کریں گے تو الزام ان پر ہی دیں گے مگر ہمیں اپنے گریبان میں بھی جھانکنا چاہیے کہ یہ ہماری افغان پالیسی کا فیلیئر تو نہیں؟ اس پر بھی بحث کرنی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں شکایات افغان حکومت سے ہیں اور ہم زور ڈال رہے ہیں ان لوگوں پر جو چالیس سال سے ہمارے مہمان ہیں، مہاجرین کو مہمان کے طور پر ڈیل کیا جائے، مہاجرین جب بھی کہیں جاتے ہیں مسئلہ بنتا ہے یہ پاک افغان دوطرفہ مسئلہ ہے دیکھنا پڑے گا یہ چالیس برسوں میں افغانیوں نے پاکستان کی معیشت میں کتنا حصہ ڈالا؟ افغانی اگر بینکوں سے اپنا پیسہ نکال لیں تو کئی بینک دیوالیہ ہوجائیں، پالیسی بنائے جائے افغانیوں کی صلاحیتیں پاکستان کے لیے استعمال ہوں۔

    مولانا فضل الرحمان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئین پاکستان کہتا ہے کہ آئین سازی قرآن و سنت سے ہٹ کر نہیں ہوگی مگر ہم نے حالیہ ترامیم میں کئی قانون پاس کیے ہیں چاہیے وہ 18 سال سے کم عمری کی شادی کا بل ہو، گھریلو تشدد کا بل ہو یا ٹرانس جینڈر ایکٹ ہو، ہم نے قرآن و سنت کو پس پشت ڈال کر صرف اقوام متحدہ کے کہنے پر قانون سازی کی، اس معاملے پر بات کی جائے ہم بات چیت کرنے کو تیار ہیں،2018ء اور 2024ء دونوں انتخابات عوامی نہیں اسٹیبلشمنٹ کے تھے۔

    کراچی:گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

    ان کا کہنا تھا کہ دفاعی حوالے سے پاکستان کی پوزیشن بہتر ہوئی ہے اور ہمیں اسے برقرار رکھنا چاہیے ہم پاکستان کے طاقت ور دفاع کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن دفاعی قوت کو دفاعی لحاظ سے مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں سیاسی قوت کے طور پر نہیں کیوں کہ سیاسی قوت کے طور پر مضبوط ہونا دفاعی قوتوں کا نہیں عوام اور سیاست دانوں کا حق ہے، ہمیں سیاسی اداروں کو مضبوط کرنا چاہیے اگر تمام ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک آگے بڑھے گا ہمیں ایک دوسرے کی بالادستی کے بجائے آئین کی بالادستی کے لیے کام کرنا چاہیے۔

    پاپوانیو گنی میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    غزہ میں فوج بھیجنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی طور پر بھی غزہ میں فوجیں نہ بھیجے اور کسی بھی امن فورس کا حصہ نہ بنے، ہمیں ایک تلخ تجربہ ہےماضی میں اُس وقت کے بریگیڈیئر ضیا الحق اردن گئے تھےاور فلسطینیوں کے خلاف کارروائی کی تھی، فلسطینی وہ وقت بھولے نہیں، ایک دور میں یہ بھی ایشو اٹھا تھا کہ عراق فوج بھیجی جائے یا نہیں، یہ افواج پیس کیپنگ نہیں ہوتیں یہ جنگ کیپنگ ہوتی ہیں ان کا کام لڑنا ہوتا ہے پاکستان کسی صورت یہ غلطی نہ کرے۔

  • مولانا فضل الرحمان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا

    مولانا فضل الرحمان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا

    امیر جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا۔

    گورنر ہاؤس کراچی میں خصوصی کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا، جہاں سر سید یونیورسٹی کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری عطا کی گئی ،جےیوآئی کےسیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری ،علامہ راشد محمود سومرو بھی تقریب میں شریک تھے۔

    بعد ازاں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے جبکہ بھارت کے خلاف پاکستان کو زبردست کامیابی ملی۔

    انہوں نے افغانستان سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو پاکستان کے حوالے کرے دہشت گردی کے تمام تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں،بھارت شکست کا بدلہ لینے کے لیے مختلف حرکتیں کر رہا ہے اور پاکستان اس وقت معاشی بحران سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے پاکستان کی سالمیت کی بات آئے گی تو سب کو کردار ادا کرنا ہو گا، آج مولانا فضل الرحمان کے لیے خود حلیم بنائی، اور امید کرتا ہوں کہ انہیں میری بنائی گئی حلیم پسند آئی ہو گی۔

  • کراچی:گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

    کراچی:گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

    کراچی:بلدیہ ٹاؤن میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ،پولیس نے مقتول کے بھائی کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اتحادٹاؤن کے علاقے بلدیہ ٹاؤن قائم خانی نواب کالونی سیکٹر 13 روٹ نمبر 20 بس اسٹاپ کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔

    عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے فوری بعد سعیدآباد اور اتحاد ٹاؤن پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی، تاہم دونوں تھانوں کی پولیس نے لاش کو ہاتھ نہیں لگایا اور حدود کے تنازعے میں ایک دوسرے سے لڑتی رہی ، پولیس کی اس لڑائی کی وجہ سے لاش کی کئی گھنٹوں تک بےحرمتی ہوتی رہی، بعدازاں ، ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن سب انسپکٹر اسد الہی نے اپنے تھانے کی حدود مانتے ہوئے لاش ایدھی ایمبو لینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کرائی ، مقتول کی شناخت 25 سالہ خالد ولد اسلام کے نام سے کی گئی۔

    پی ٹی وی میں مالی کو پروڈیوسر لگائے جانے کا انکشاف

    ایس ایچ او کے مطابق شبہ ہے کہ مقتول کو اس کے بھائی وسیم نے قتل کیا ہے ، عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا تھا کہ مقتول کا بھائی اسد واقعے کے فوری بعد جائے وقوعہ سے چلا گیا اور اس کے کپڑے خون آلود تھے ، کچھ دیر بعد وہ کپڑے تبدیل کر کے واپس آگیا تھا۔

    مقتول کا آبائی تعلق وزیرستان سے تھا وہ ایک بچے کا باپ تھا جبکہ مقتول اور اس کے بھائی وسیم کا لنڈے کے کپڑوں کا کام ہے ، واقعے سے متعلق مقتول والدین کو وزیرستان میں اطلاع کر دی گئی ہے جو کراچی آنے کے لیے روانہ ہو گئے ہیں ، مقتول کا بھائی مبینہ قاتل پولیس کی حراست میں ہے۔

    پاپوانیو گنی میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    پولیس ذرائع کے مطابق وسیم نے اپنے بھائی کے قتل کا اعتراف کر لیا ، مقتول کی اہلیہ واقعے سے چند گھنٹوں قبل ہی اپنے بیٹے کو لیکر اپنے والدین کے گھر چلی گئی تھی جبکہ وہ جاتے ہوئے گھر سے طلائی زیورات ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان بھی اپنے ہمراہ لے گئی تھی، پولیس واقعے کی تحقیقیات کر رہی ہے۔

  • سونے کی قیمت میں آ ج بھی اضافہ

    سونے کی قیمت میں آ ج بھی اضافہ

    ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے-

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا ہےاضافے کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 62 ہزار 362 روپے ہوگئی،اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت5ہزار315روپے اضافے کے بعد 3لاکھ96ہزار400روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 62 ڈالر اضافے سے 4400 ڈالر فی اونس ہوگیا،مارکیٹ ماہرین کے مطابق عالمی اور مقامی معاشی صورتحال کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

    پاکستانی بیرون ملک ہجرت کرنے پر مجبور کیوں؟تحریر: تابندہ طارق عکس

    سندھ کے لیے 1018 ارب روپے کی جامع ترقیاتی حکمتِ عملی کی منظوری

    بویا سیکورٹی فورسز ہیڈ کوارٹر پر حملہ،ایک حملہ آور کی افغان شہری ہونے کی تصدیق

  • سندھ کے لیے 1018 ارب  روپے کی جامع ترقیاتی حکمتِ عملی کی منظوری

    سندھ کے لیے 1018 ارب روپے کی جامع ترقیاتی حکمتِ عملی کی منظوری

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ترقیاتی حکمتِ عملی اور سرمایہ کاری منصوبوں پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا

    اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی و ترقی جام خان شوررو، وزیر ورکس حاجی علی حسن زرداری، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی نجم شاہ، وزیراعلیٰ کے سیکریٹری رحیم شیخ، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری ورکس نواز سوہو اور دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں سندھ کے لیے 1018 ارب روپے کی جامع ترقیاتی حکمتِ عملی کی منظوری دی گئی،ترقیاتی حکمتِ عملی 2025-26 میں موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ انفرا اسٹرکچر پر زوردیا گیا،وزیراعلیٰ نے تمام نئے منصوبوں میں ڈیزاسٹر رسک کو شامل کرنے کی ہدایت کی،صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025-26 کے تحت 520 ارب روپے مختص کئے گئے،سڑکوں کے انفرا اسٹرکچر کے لیے 582 ارب روپے کا منصوبہ تیارکیا گیا،کراچی کے سڑک منصوبوں کے لیے 194 ارب روپے مختص کئے گئے،شاہراہِ بھٹو ملیر ندی پل اور انڈر پاسز کراچی منصوبوں میں شامل ہیں،وزیراعلیٰ نے کراچی کے سڑک منصوبوں پر کام تیز کرنے اور معیار یقینی بنانے کی ہدایت کی،

    سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے منصوبے بھی ترقیاتی حکمت عملی میں شامل ہے،تعلیم کے شعبے کے لیے 340 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی،سیلاب سے متاثرہ 1600 اسکولوں کی تعمیرِ نو کا فیصلہ کیا گیا،سکھر میں خواتین یونیورسٹی اور 9 نئے کیڈٹ کالجز قائم کرنے کا اعلان کیاگیا،صحت کے شعبے کے لیے 300 ارب روپے مختص 9 ڈی ایچ کیو اسپتالوں کی توسیع ہوگی،مفت علاج کی فراہمی کے لیے ایس آئی یو ٹی۔ این آئی سی وی ڈی اور انڈس اسپتال کو گرانٹس کی منظوری دی گئی،واٹر سینیٹیشن اور حفظانِ صحت کے منصوبوں کے لیے 930ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی،وزیراعلیٰ نے کے فور واٹر سپلائی اور حب کینال منصوبوں کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی،توانائی کے لیے 67.97 ارب روپے کا پیکیج شامل ہے،ریڈ، ییلو اور اورنج لائن بی آر ٹی منصوبوں کے لیے 155 ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے،سندھ سولر انرجی منصوبے کے تحت سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن تیز کرنے کی ہدایت کی گئی،سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ افیکٹیز منصوبہ صوبائی ایجنڈے کا اہم ستون ہے،

    اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھروں کی بحالی کا ہدف ہے،سندھ ہاؤسنگ منصوبے کے تحت اب تک 14 لاکھ ادائیگیاں مکمل ہوچکی ہیں، تقریباً تین لاکھ خواتین کو زمین کے مالکانہ حقوق دیے جا چکے ہیں،ڈیلٹا بلیو کاربن منصوبے سے سالانہ 15 سے 20 ملین ڈالر آمدنی متوقع ہے، فارن پروجیکٹ اسسٹنس کے تحت 1557 ارب روپے سے زائد کی معاونت حاصل ہوچکی ہے، ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سندھ کے بڑے ترقیاتی شراکت دار ہیں،سندھ کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں کی مجموعی مالیت دو سو اٹھتر ارب روپے ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تمام محکموں کو باہمی رابطے سے ترقیاتی حکمتِ عملی پر عملدرآمد کی ہدایت کی اور کہا کہ سیلاب متاثرہ اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو خصوصی فائدہ دیا جائے،

  • کراچی کی بحالی دراصل پاکستان کی معیشت کی بحالی ہے۔شرجیل میمن

    کراچی کی بحالی دراصل پاکستان کی معیشت کی بحالی ہے۔شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر،وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کو صنعتی حب بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ صنعتی زونز کے لیے 9 ارب 28کروڑ کا تاریخی پیکیج منظور کیا گیا ہے تاکہ روزگار، برآمدات اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی کے صنعتی علاقوں کے لیے 9 ارب 28 کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی پیکیج کی منظوری خوش آئند اور تاریخی قدم ہے، جس سے صنعت و روزگار کو فروغ ملے گا۔کراچی کے صنعتی علاقوں کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی پیکیج کی منظوری حکومتِ سندھ کا بروقت اور تاریخی فیصلہ ہے۔صنعتی زونز کی ترقی کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔ کراچی کی بحالی دراصل پاکستان کی معیشت کی بحالی ہے۔کراچی ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ صنعتی زونز کی بحالی روزگار، برآمدات اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے۔

    شرجیل میمن نے سنائی کراچی کی عوام کو بڑی خوشخبری

    بانی پی ٹی آئی جن کے کاندھوں پر چڑھ کرآئے اُنہی کیخلاف سازش کی،شرجیل میمن

    شرجیل میمن سے ایشین ڈولپمنٹ بینک کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات