Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی: پی این ایس سی کے جہاز میں حادثہ، کریو ممبر جاں بحق

    کراچی: پی این ایس سی کے جہاز میں حادثہ، کریو ممبر جاں بحق

    متحدہ عرب امارات کے فجیرا پورٹ سے پیٹرول لے کر آنے والے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے جہاز میں حادثہ پیش آیا ہے۔

    پی این ایس سی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے فجیرا پورٹ سے پیٹرول لے کر آنے والے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے جہاز میں حادثہ پیش آیا ہے، حادثہ جہاز کے ایک ٹینک کی صفائی کے دوران پیش آیا، جہاں بے احتیاطی کے باعث ایک کریو ممبر جاں بحق ہوگیا، واقعے میں جہاز کا پمپ مین بھی زخمی ہوا، تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے،جاں بحق ہونے والے کریو ممبر کی میت گوادر پورٹ سے اس کے آبائی علاقے بھکر روانہ کر دی گئی ہے۔

  • مدرسہ کے بارے جو نظریہ انگریز کا وہی نظریہ آج کے اسٹبلشمنٹ کا ہے، مولانا فضل الرحمان

    کراچی:جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مدرسہ کے بارے جو نظریہ انگریز کا وہی نظریہ آج کے اسٹبلشمنٹ کا ہے ،اگر میں پاکستان کی دفاع کو طاقتور دیکھنا چاہتا ہوں تو پھر تم ان دینی مدارس کو طاقتور کیوں نہیں دیکھ سکتے۔

    جے یو آئی ضلع جنوبی کراچی کے زیر اہتمام مولوی عثمان پارک لیاری کراچی میں عظیم الشان تحفظ مدارس دینیہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دینی مدارس کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم تو علم کے تقسیم کے قائل ہی نہیں، ہم ایک نصاب کے قائل ہیں، تم نے مدارس کو تقسیم کیا ان کے حقوق پر شب خون مارا انہی مدارس نے آپ کو شکست دے دی، جو مدرسہ تمہارے ہاتھ لگا اس کی دینی علوم کی حیثیت ختم ہوگئی۔

    اںہوں نے نے کہا کہ تمام مکاتب فکر جمیعت علماء اسلام اور وفاق المدراس العربیہ پاکستان یہ سب اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان میں ایک پرامن نظام کا قیام ہو، کہتے ہیں ہمیں سیاست میں مت گھسیٹوں آپ سیاست میں آتے کیوں ہو؟ زبان سے بات نہیں بنتی، کردار سے تاثر بنتا ہے، پاکستان کے تمام ادارے ناگزیر ہیں، آپ ہمارے سرآنکھوں پر مگر جب اپنے حد میں رہیں گے۔

    بھارتی وزارت دفاع کے لیفٹیننٹ کرنل رشوت اور کرپشن کیس میں گرفتار

    انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ کی جماعت نے کراچی کے اضلاع کے دینی مدارس کے فضلاء کو یہاں جمع کیا ہے اور ان کے سروں پر دستار فضلیت سجانے کیلئے اس اجتماع کا اہتمام کیا گیا، میں سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ انہوں اپنا نصاب مکمل کیا اور انہوں نے عملی طور دنیا کے طرف جانا ہے، ایک تاثر پھیلا جارہا ہے کہ دینی مدارس نے کم نوجوانوں کی صلاحیتیں محدود کی جاتی ہیں اور وہ معا شر ے کے لیے کردار ادا نہیں کرتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے قبل علماء کرام نے اپنے بیان کیے، ہمیں سوسائٹی میں مختلف لوگوں سے ملنا پڑتا ہے ان کے دل و دماغ میں تحفظات ہوتے ہیں لیکن ان کو یہ نہیں بتایا کہ مدرسہ کیوں وجود میں آیا 1857 سے پہلے اس نوعیت کا مدرسہ نہیں تھا مدرسہ کے قیام کا سبب تم بنے ہو، قرآن و سنت کا مسئلہ تم نے اٹھایا، مدرسہ کے بارے جو نظریہ انگریز کا وہی نظریہ آج کے اسٹبلشمنٹ کا ہے جو نظریہ اس وقت اسٹبلشمنٹ کا تھا وہی ان کا ہے۔

    ایرانی سرحد عبور کرتے ہوئے 40 افغان شہری شدید سردی سے جاں بحق

    امیر جے یو آئی نے کہا کہ مولانا شبیر احمد عثمانی اور مفتی شفیع نے دیوبند سے ہجرت کی اور اس ملک میں ہجرت کی اور آکر تجویز دی اب نہ ہندو ہے نہ انگریز آئیں دینی مدرسہ کیلئے ایک لائحہ طے کریں، لیکن تم نے ان کی رائے اور تجویز کو قبول نہیں کیا، تم آج کہتے ہو ہمیں انگریز سے خطرہ نہیں بلکہ خطرہ دینی مدارس سے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تعاون ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلنے کانام ہےمدارس کے تمھارے مذاکرات ہوئے دستخط ہوئے مختلف ادوار میں آپ کے طرف سے شرائط آئیں، دینی مدارس نے قبول کی اس کے باوجود دینی مدارس کیخلاف سازش کیوں کررہے ہو؟مانتا ہوں کہ ملک پاکستان میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹیاں ہیں لیکن ہمارے مدارس سے تم نیشنل ڈمی یونیورسٹی بناؤ تو ہم قبول نہیں کریں گے، تم نے مدارس کو تقسیم کیا اسکے تنظیم پر شب خون مارا لیکن مدارس نے تمھیں شکست دی۔

    پی ٹی آئی رہنما عمر ڈار احتجاجی ریلی کے دوران گرفتار

    مولانا نے کہا کہ ہمیں انگریز یا ہندو سے نہیں دینی علوم کے لیے مسلمانوں سے خطرہ ہے اپنی بیوروکریسی اور اسٹیبلشمنٹ سے خطرہ ہے، کونسا شعبہ ہے پاکستان کا جو تمھارے 78 سال کاکردگی کی گواہی دے، پاکستان میں صرف دینی مدارس ہیں جس نے ملک کو ٹاپ رینکنگ پر رکھا ہوا ہے ،اگر میں پاکستان کی دفاع کو طاقتور دیکھنا چاہتا ہوں تو پھر تم ان دینی مدارس کو طاقتور کیوں نہیں دیکھ سکتے،دینی مدارس کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے اگر سنجیدہ ہو تو آؤ بیٹھو بات کرو ملک کے کتنے مدراس جو تم نے اپنے تحویل میں لیے آج کہاں ہیں ، پاکستان میں جو بھی ادراہ آپکے ہاتھ لگا ہے اسکی دینی حیثیت ختم کردی گئی، کوئی پارٹی اپنے منشور کے لیے پُرامن جدوجہد کرتی ہے تو یہ اس کا آئینی حق ہے۔

    چیئرمین پی سی بی کا انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کیلئے بڑا اعلان

  • کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائی، 1کروڑ 65 لاکھ مالیت کا ایرانی اسمگل شدہ پیٹرول اور ڈیزل ضبط

    کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائی، 1کروڑ 65 لاکھ مالیت کا ایرانی اسمگل شدہ پیٹرول اور ڈیزل ضبط

    پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی جانب سے نادرن بائی پاس میں انٹیلیجنس بیسڈ طویل دورانیے کی کارروائیوں میں 1کروڑ 65 لاکھ مالیت کا ایرانی اسمگل شدہ 64ہزار 578 لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط کرلیا گیا۔

    کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر نادرن بائی پاس کراچی کے علاقے میں تقریباً 64,578 لیٹر سمگل شدہ ایرانی ڈیزل اور پیٹرول برآمد کر لیا جس کی مالیت تقریبا ایک کروڑ 65لاکھ روپے ہے جبکہ دو کروڑ مالیت کی ایک مزدا گاڑی بھی ضبط کر لی گئی۔ اس طرح کیس کی مجموعی مالیت تین کروڑ 65لاکھ روپے بنتی ہے۔

    چیف کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ اسلام آباد باسط مقصود عباسی اور کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی معین وانی کی ہدایات پر اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ایک ٹیم نے اسسٹنٹ کلکٹر بسمہ نور جتوئی کی سرکردگی میں ہفتہ کی شام یہ کارروائی انجام دی،کارروائی کے دوران کسٹمز ٹیموں نے پیٹرول پمپوں کی آڑ میں قائم 5 غیر قانونی ڈمپنگ پوائنٹس پر چھاپے مارے ضبط کی گئی –

    مزدا گاڑی جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ باکس نصب تھا، ایرانی ڈیزل اتارتے ہوئے پائی گئی تمام برآمد شدہ پیٹرولیم مصنوعات کو پیمائش کے لیے کسٹمز گودام منتقل کر دیا گیافیڈرل بورڈ آف ریونیو انفورسمنٹ کے ذریعے سمگلنگ کے خاتمے، قومی معیشت کے تحفظ اور غیر قانونی تجارت کے خلاف اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

  • میونسپل کمشنر کراچی کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا، پرواز سے آف لوڈ

    میونسپل کمشنر کراچی کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا، پرواز سے آف لوڈ

    کراچی:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نےاسٹاپ لسٹ میں نام شامل ہونے کے سبب میونسپل کمشنر کراچی افضل زیدی کو بیرون ملک سفر سے روک دیا اور ترکیہ جانے والی پرواز سے آف لوڈ کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق میونسپل کمشنر افضل زیدی گزشتہ شب ترکش ائیرلائن کی پرواز کے ذریعےکراچی سے استنبول جا رہے تھے، تاہم امیگریشن کاونٹر عملے نے اسٹاپ لسٹ میں نام شامل ہونے کی وجہ سے انہیں بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت نہیں دی اور انہیں ترکیہ جانے والی پرواز سےآف لوڈ کردیاگیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ امیگریشن حکام کی جانب سےانہیں کہا گیا کہ فہرست میں نام شامل ہونے کے سبب فضائی سفر نہیں کرسکتے، پہلے اسٹاپ لسٹ سےنام نکلوائیں یا عدالت سے اجازت لےکر آئیں پھر بیرون ملک سفر کر سکتے ہیں مختلف الزامات کے سبب درجنوں افسران کو خصوصی واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

  • سونے کی قیمت میں اضافہ

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    کراچی: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔

    آج سونا 1300 روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا ہے1300 روپے مہنگا ہونے کے بعد سونے کے فی تولہ نرخ 4 لاکھ 56 ہزار 162 روپے ہو گئے ہیں،دس گرام سونے کی قیمت میں 1115 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 91 ہزار 85 روپے ہو گئی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 13 ڈالر کا اضافہ ہونے سے فی اونس سونا 4338 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے،گزشتہ روز سونے کے فی تولہ نرخ میں 900 روپے کی کمی ہوئی تھی-

    اسی طرح چاندی کے فی تولہ نرخ میں 139 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 6987 روپےکی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

  • شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی عوام کیلئے قربانی کا باب خون سے لکھا گیا، سید ناصر حسین شاہ

    شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی عوام کیلئے قربانی کا باب خون سے لکھا گیا، سید ناصر حسین شاہ

    کراچی: شہید محترمہ بینظیر بھٹو ٹیلنٹیڈ ایوارڈ کی 12 ویں تقریب ابراہیم جویو آڈیٹوریم کراچی میں شاندار انداز میں منعقد کی گئی۔

    تقریب کے مہمان خصوصی سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ تھے۔ سید ناصر حسین شاہ نے اپنے خطاب میں کہا میرے لئے یہ فخر کی بات ھے کہ اپنی شہید قائد سے منصوب ایوارڈ ان شخصیات کو دے رھا ہوں جنہوں نے اپنی فیلڈ میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ سید ناصر حسین شاہ سے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوریت کیلئے جدوجہد ان کے خون سے عبارت ہے۔ بھٹو خاندان کی قربانیوں کو کوئی فراموش نہیں کرسکتا۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی عوام کیلئے قربانی کا باب خون سے لکھا گیا، سید ناصر حسین شاہ نے اس موقع پر ایوارڈ لینے والی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کو مبارکباد پیش کی۔

  • نچلی سطح پر مضبوط اور خودمختار بلدیاتی نظام قائم کرنا ہوگا،فاروق ستار

    نچلی سطح پر مضبوط اور خودمختار بلدیاتی نظام قائم کرنا ہوگا،فاروق ستار

    ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ جب تک قانون میں میئر کے اختیارات اور کردار کو واضح طور پر متعین نہیں کیا جاتا، اس وقت تک کمیونٹی پولیسنگ کا نظام مؤثر اور نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکتا۔

    کراچی ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کی بہتری، شہری مسائل کے حل اور عوامی سطح پر قانون نافذ کرنے کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے مقامی حکومتوں کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ میئر اور بلدیاتی نمائندوں کو واضح قانونی اختیارات دیے بغیر کسی بھی اصلاحاتی ماڈل کی کامیابی ممکن نہیں۔ڈاکٹر فاروق ستار نے 28ویں آئینی ترمیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس ترمیم کے ذریعے ملک میں نئے انتظامی یونٹس بنانے سے متعلق فیصلے ہونے چاہئیں، کیونکہ موجودہ آبادی اور شہری پھیلاؤ کے پیشِ نظر بڑے صوبے اب انتظامی بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی آبادی، شہری مسائل اور انتظامی پیچیدگیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ موجودہ نظام ناکافی ہو چکا ہے۔

    ویڈیو:بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے زبردستی خاتون کا نقاب کھینچنے پر اسلام آباد میں احتجاج

    ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ بہتر حکمرانی، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے کے لیے نئے انتظامی یونٹس کا قیام وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مؤثر طرزِ حکمرانی کے لیے انتظامی اکائیوں کو آبادی اور جغرافیے کے مطابق منظم کیا جاتا ہے، جبکہ پاکستان میں اس اصول کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے پیش کردہ آئینی ترمیمی بل، جو آرٹیکل 148 سے متعلق ہے، کو 28ویں آئینی ترمیم کا باقاعدہ حصہ بنایا جائے۔ ان کے مطابق اس بل کا مقصد وفاق، صوبوں اور مقامی حکومتوں کے درمیان اختیارات اور ذمہ داریوں کو واضح کرنا ہے تاکہ انتظامی خلاء ختم ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ مقامی حکومتوں کو اختیارات اور وسائل دیے بغیر نہ تو امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جا سکتی ہے اور نہ ہی شہری مسائل کا پائیدار حل ممکن ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اگر حکومت واقعی عوامی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے تو اسے نچلی سطح پر مضبوط اور خودمختار بلدیاتی نظام قائم کرنا ہوگا۔

  • پاکستان میں توانائی کے شعبے میں تاریخی بحالی،جامشورو پلانٹ دوبارہ فعال

    پاکستان میں توانائی کے شعبے میں تاریخی بحالی،جامشورو پلانٹ دوبارہ فعال

    پاکستان میں توانائی کے شعبے میں ایک عظیم تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے

    پانچ سال سے بند قومی اثاثہ دوبارہ فعال ہو گیا،جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ (جے جے وی ایل) کے پلانٹ کی بحالی سے تقریباً 200 بلین ڈالر کی سالانہ بچت ہو سکےگی، سالانہ ٹیکس کی مد کے ذریعے ہر سال تقریباً 3 بلین روپے کی آمدنی کا امکان ہے ،ایس آئی ایف سی کے خوش آئینداقدامات سے طویل عرصے سے جاری تعطل کو دور کیا گیا جس کی بدولت سوئی سدرن گیس کمپنی کو 2 بلین ڈالر کی آمدن متوقع ہے،سالانہ ٹیکس کی مد کے ذریعے ہر سال تقریباً 3 بلین روپے کی آمدنی کا امکان ہے،اس پلانٹ کی دوبارہ فعالی کے بعد 5000 کے قریب بالواسطہ اور بلاواسطہ روزگارکے مواقع پیدا ہوں سکیں گے

    ایس آئی ایف سی کے اس مثالی اقدام سے جہاں ریگولیٹری ماحول سازگار ہوا ہے، وہاں توانائی کے شعبہ جات میں بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے،مقامی پروڈکشن میں اضافے کے باعث 750,000 سے زائد گھرانوں کی توانائی کی ضروریات پوری ہو سکیں گی،توانائی کے شعبے سے منسلک، ایسوسی ایٹڈ گروپ کے چئیرمین اقبال احمد، ایس آئی ایف سی کے تعاون کے شکر گزارہیں،چیئرمین اقبال احمد کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث 250 ملین ڈالر آمدن کی صلاحیت کو بحال کیا گیا ہے ،

    توانائی میں خود کفالت کے ساتھ ساتھ پاکستان کی معیشت مستحکم اورملکی ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے دورمیں داخل ہو رہی ہے ،ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ایک اور برسوں پرانا بند قومی اثاثہ دوبارہ فعال ہو گیا، جو معاشی بحالی کی واضح مثال ہے

  • کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کا پاسپورٹ پھاڑنے کاواقعہ،نجی ایئر لائن عملہ قصوروارقرار

    کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کا پاسپورٹ پھاڑنے کاواقعہ،نجی ایئر لائن عملہ قصوروارقرار

    کراچی، جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر کا پاسپورٹ پھاڑنے کے واقعے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے، تحقیقات کے بعد نجی ائیرلائن،بلیو ایئر لائن کے عملے کو قصوروار قرار دے دیا گیا ہے۔

    کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیرونِ ملک روانہ ہونے والے ایک مسافر کو اس وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب نجی ائیرلائن کے کاؤنٹر پر موجود عملے نے مبینہ طور پر اس کا پاسپورٹ پھاڑ دیا۔ یہ واقعہ مسافر کی پرواز سے عین قبل پیش آیا، جس کے باعث مسافر نہ صرف اپنی فلائٹ سے محروم ہوا بلکہ اسے ذہنی اذیت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کیا۔ ذرائع کے مطابق پی اے اے کی جانب سے کی جانے والی انکوائری میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ائیرلائن کاؤنٹر پر تعینات اسٹاف نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا، جس کے نتیجے میں مسافر کا پاسپورٹ نقصان کا شکار ہوا۔

    تحقیقات میں ائیرلائن کے عملے کو براہِ راست قصوروار قرار دیا گیا ہے، جبکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ جیسے اہم سفری دستاویز کو نقصان پہنچانا نہ صرف سنگین غفلت ہے بلکہ یہ قانونی جرم کے زمرے میں بھی آتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث عملے کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

    پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق مسافروں کے سفری دستاویزات کا تحفظ ائیرپورٹس اور ائیرلائنز کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس نوعیت کے واقعات ملک کے امیج کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔ پی اے اے نے واضح کیا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ائیرلائنز کے عملے کی نگرانی مزید سخت کی جائے گی۔

  • بھارت میں نقاب کی بے حرمتی ،حافظ نعیم کا مسلم ممالک سے بڑا مطالبہ

    بھارت میں نقاب کی بے حرمتی ،حافظ نعیم کا مسلم ممالک سے بڑا مطالبہ

    بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے مسلم خاتون کے نقاب کی بے حرمتی کرنے پر امیر جماعت اسلامی حافط نعیم الرحمان نے مسلم ممالک سے بڑا مطالبہ کر دیا۔

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت ایک فسطائی ریاست بن چکا ہےکسی غنڈے یا بدمعاش نے چوری چھپے نہیں بلکہ ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ نے پوری دنیا کے سامنے ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کے چہرے سے نقاب اتارنے کی کوشش کی، جو انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت عمل ہے۔

    حافظ نعیم نے کہا کہ یہ واقعہ اسلام دشمنی، مسلم دشمنی اور ہندوتوا کی ذہنیت کا کھلا اظہار ہے انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے تاحال اس مکروہ واقعے کی کھل کر مذمت نہیں کی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام مسلم ممالک کم از کم بھارتی سفیر کو طلب کر کے اس واقعے پر احتجاج ریکارڈ کروائیں، پورے عالمِ اسلام کو اس معاملے پر بھرپور مذمت کرنی چاہیے اور مسلمانوں کے مذہبی حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر آواز اٹھانی چاہیے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ بہار کی جانب سے نقاب کھینچنے پر مسلم خاتون ڈاکٹر نے سرکاری ملازمت جوائن نہ کرنے کا فیصلہ کرلیابھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی ہراسانی کا شکار خاتون ڈاکٹر ذہنی دباؤ اور ڈر و خوف میں مبتلا ہوگئی،خاتون ڈاکٹر کے بھائی کا کہنا ہے کہ بہن نے سرکاری ملازمت جوائن نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ اس وقت ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔

    واضح رہے کہ 2 روز قبل بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں بی جے پی کے اتحادی بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ایک تقریب میں مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچ دیا تھا بھارت میں روایتی اور دیسی طریقہ علاج کی وزارت ‘آیوش’ کی جانب سے آیوش ڈاکٹروں کو ملازمت کا تقرر نامہ(Appointment Letter) دینے کی تقریب رکھی گئی تھی جس میں وزیراعلیٰ بہار آیوش ڈاکٹروں کو تقرر نامہ دے رہے تھے۔

    نقاب کھینچنے کو بھارتی سیاسی رہنماؤں، صحافیوں اور انسانی حقوق تنظیموں نے شرمناک قرار دیا جس کے بعد بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ریڈی کے خلاف مقدمہ درج ہوگیا،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنو میں سماجی وادی پارٹی کی رہنما سمیہ رانا نے نتیش کمار کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔