Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کا پاسپورٹ پھاڑنے کاواقعہ،نجی ایئر لائن عملہ قصوروارقرار

    کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کا پاسپورٹ پھاڑنے کاواقعہ،نجی ایئر لائن عملہ قصوروارقرار

    کراچی، جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر کا پاسپورٹ پھاڑنے کے واقعے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے، تحقیقات کے بعد نجی ائیرلائن،بلیو ایئر لائن کے عملے کو قصوروار قرار دے دیا گیا ہے۔

    کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیرونِ ملک روانہ ہونے والے ایک مسافر کو اس وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب نجی ائیرلائن کے کاؤنٹر پر موجود عملے نے مبینہ طور پر اس کا پاسپورٹ پھاڑ دیا۔ یہ واقعہ مسافر کی پرواز سے عین قبل پیش آیا، جس کے باعث مسافر نہ صرف اپنی فلائٹ سے محروم ہوا بلکہ اسے ذہنی اذیت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کیا۔ ذرائع کے مطابق پی اے اے کی جانب سے کی جانے والی انکوائری میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ائیرلائن کاؤنٹر پر تعینات اسٹاف نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا، جس کے نتیجے میں مسافر کا پاسپورٹ نقصان کا شکار ہوا۔

    تحقیقات میں ائیرلائن کے عملے کو براہِ راست قصوروار قرار دیا گیا ہے، جبکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ جیسے اہم سفری دستاویز کو نقصان پہنچانا نہ صرف سنگین غفلت ہے بلکہ یہ قانونی جرم کے زمرے میں بھی آتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث عملے کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

    پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق مسافروں کے سفری دستاویزات کا تحفظ ائیرپورٹس اور ائیرلائنز کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس نوعیت کے واقعات ملک کے امیج کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔ پی اے اے نے واضح کیا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ائیرلائنز کے عملے کی نگرانی مزید سخت کی جائے گی۔

  • بھارت میں نقاب کی بے حرمتی ،حافظ نعیم کا مسلم ممالک سے بڑا مطالبہ

    بھارت میں نقاب کی بے حرمتی ،حافظ نعیم کا مسلم ممالک سے بڑا مطالبہ

    بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے مسلم خاتون کے نقاب کی بے حرمتی کرنے پر امیر جماعت اسلامی حافط نعیم الرحمان نے مسلم ممالک سے بڑا مطالبہ کر دیا۔

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت ایک فسطائی ریاست بن چکا ہےکسی غنڈے یا بدمعاش نے چوری چھپے نہیں بلکہ ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ نے پوری دنیا کے سامنے ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کے چہرے سے نقاب اتارنے کی کوشش کی، جو انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت عمل ہے۔

    حافظ نعیم نے کہا کہ یہ واقعہ اسلام دشمنی، مسلم دشمنی اور ہندوتوا کی ذہنیت کا کھلا اظہار ہے انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے تاحال اس مکروہ واقعے کی کھل کر مذمت نہیں کی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام مسلم ممالک کم از کم بھارتی سفیر کو طلب کر کے اس واقعے پر احتجاج ریکارڈ کروائیں، پورے عالمِ اسلام کو اس معاملے پر بھرپور مذمت کرنی چاہیے اور مسلمانوں کے مذہبی حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر آواز اٹھانی چاہیے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ بہار کی جانب سے نقاب کھینچنے پر مسلم خاتون ڈاکٹر نے سرکاری ملازمت جوائن نہ کرنے کا فیصلہ کرلیابھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی ہراسانی کا شکار خاتون ڈاکٹر ذہنی دباؤ اور ڈر و خوف میں مبتلا ہوگئی،خاتون ڈاکٹر کے بھائی کا کہنا ہے کہ بہن نے سرکاری ملازمت جوائن نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ اس وقت ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔

    واضح رہے کہ 2 روز قبل بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں بی جے پی کے اتحادی بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ایک تقریب میں مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچ دیا تھا بھارت میں روایتی اور دیسی طریقہ علاج کی وزارت ‘آیوش’ کی جانب سے آیوش ڈاکٹروں کو ملازمت کا تقرر نامہ(Appointment Letter) دینے کی تقریب رکھی گئی تھی جس میں وزیراعلیٰ بہار آیوش ڈاکٹروں کو تقرر نامہ دے رہے تھے۔

    نقاب کھینچنے کو بھارتی سیاسی رہنماؤں، صحافیوں اور انسانی حقوق تنظیموں نے شرمناک قرار دیا جس کے بعد بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ریڈی کے خلاف مقدمہ درج ہوگیا،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنو میں سماجی وادی پارٹی کی رہنما سمیہ رانا نے نتیش کمار کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔

  • کراچی : حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم

    کراچی : حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم

    کراچی میں حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد اتفاق رائے ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں ملک بھر میں جاری ہڑتال ختم کر دی گئی ہے۔

    ایسوسی ایشن کے صدرملک شہزاد اعوان نے گلبائی ٹرک اڈے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حکومت نے تمام مطالبات تسلیم کرلئے ہیں اوراس بنیاد پروہ ہڑتال ختم کررہے ہیں، گزشتہ 10 روز سے ٹرانسپورٹرزاحتجاج کررہے تھے جس کی وجہ سے ملک بھر کی صنعتیں خام مال کی فراہمی میں مشکلات کا شکار تھیں،ہڑتال کے دوران سپلائی چین متاثرہوئی اورکاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی تھی، جس سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

    صدرگڈزٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ مذاکرات میں حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے جائزمطالبات سنجیدگی سے سنے اورانہیں فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اب ایسوسی ایشن کے تمام اراکین اپنی نقل و حمل کی سرگرمیاں معمول کے مطابق دوبارہ شروع کردیں گے۔

    ترجمان سندھ حکومت ومیئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی ٹرانسپورٹرزسے مسلسل رابطے میں رہتی ہے، ٹرانسپورٹرز کو اعتماد میں لے کر فیصلے کرتے ہیں اور ٹرانسپورٹرز نے ثابت کیا احتجاج پر امن طریقے سے بھی ہوسکتا ہے۔

  • جاوید میاں دادکے دل میں تکلیف،ہسپتال پہنچ گئے

    جاوید میاں دادکے دل میں تکلیف،ہسپتال پہنچ گئے

    پاکستان کرکٹ کے عظیم بلے باز اور سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد کو دل میں تکلیف کے باعث کراچی کے معروف قومی ادارہ امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے فوری طبی معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کیے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جاوید میانداد کو دل میں درد کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا۔ این آئی سی وی ڈی پہنچنے کے بعد ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کے مختلف ٹیسٹ کیے، جن میں اینجیوگرافی بھی شامل تھی۔ طبی رپورٹس کے تفصیلی جائزے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں مکمل طور پر صحت مند قرار دے دیا اور اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی۔

    ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ جاوید میانداد کی حالت تسلی بخش ہے اور دل کے حوالے سے کسی تشویشناک مسئلے کی نشاندہی نہیں ہوئی۔ تمام ٹیسٹ رپورٹس نارمل آنے کے بعد انہیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

    دوسری جانب جاوید میانداد نے این آئی سی وی ڈی میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور ڈاکٹروں کے رویے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اسپتال سے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو پہلے سے کہیں بہتر محسوس کر رہے ہیں،جاوید میانداد نے کہا،”اللہ کا شکر ہے میں اب بہت بہتر ہوں، قوم کی دعائیں میرے ساتھ رہیں تو صحت میں مزید بہتری آئے گی۔”

  • کراچی،ہوٹل پرگولیاں چل گئیں، ایم کیو ایم کا رکن جاں بحق

    کراچی،ہوٹل پرگولیاں چل گئیں، ایم کیو ایم کا رکن جاں بحق

    نیوکراچی میں چائےکےہوٹل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دورا ن علاج دم توڑ گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ حاجی شہزاد کے نام سے ہوئی، جو ایم کیو ایم پاکستان کا کارکن تھا، ابتدائی تحقیقات میں فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹڈ معلوم ہوتا ہے،واقعے کے بعد پولیس اور کرائم انٹیلی جنس یونٹ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ موقع سے نائن ایم ایم پستول کے 4 خول بھی برآمد کیے گئے ہیں،دوسری جانب ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہےکہ جاں بحق شہزاد نیوکراچی یوسی8 کےجوائنٹ انچارج تھے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ، وزیرداخلہ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سے ملزمان کی گرفتاری کےلئےفوری اقدامات کا مطالبہ کردیا،مقتول کے دوست نے بتایا کہ 3 موٹر سائیکلوں پر نقاب پوش آئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ شہزاد4 بچوں کے باپ تھے،کسی سے دشمنی نہیں تھی۔

  • زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں سالانہ بنیادوں پر 3.203ارب ڈالر اضافہ ریکارڈ کیاگیا،اسٹیٹ بینک

    زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں سالانہ بنیادوں پر 3.203ارب ڈالر اضافہ ریکارڈ کیاگیا،اسٹیٹ بینک

    زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری کیلنڈر سال کے دوران مجموعی طور پر3.203ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔

    کراچی:اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال کے اختتام پرزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکا حجم 16.409ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 11.71 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 4.698ارب ڈالر تھا۔

    زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکا حجم 19.612ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں سے اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 14.58ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 5.026ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جاری کلینڈر سال کے دوران سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں مجموعی طور پر 2.876ارب ڈالر اورکمرشل بنکوں کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 328ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

    گھوٹکی: گاؤں خدا بخش لغاری بنیادی سہولیات سے محروم

    واضح رہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کےلئے 1.2ارب ڈالر کی قسط پہلے سے جاری کی ہے جو اسٹیٹ بینک کو موصول ہوئی ہے جاری ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے حوالے سے جاری اعدادوشمار میں یہ شامل ہوگی جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 1.2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوجائے گا زرمبادلہ کے موجودہ ذخائر2.77 ماہ کی درآمدات کےلئے کافی ہیں۔

    ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی جانچ کے لئے ٹیمیں متحرک

  • کراچی : غیر قانونی نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

    کراچی : غیر قانونی نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

    کراچی:ایڈیشنل آئی جی کراچی نے جمعہ سے شہر بھر میں فینسی نمبر پلیٹس اورغیرقانونی نمبرپلیٹس کی حامل گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

    کراچی پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے چیف سی پی ایل سی زبیرحبیب، ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ اور ڈائریکٹر ایکسائز موٹر رجسٹریشن شبانہ بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ شہرمیں ٹریکس نظام کے نفاذ کے بعد ٹریفک منیجمنٹ میں کافی بہتری نظرآرہی ہے اور شہریوں کی جانب سے بھی اس نئے نظام کو سراہا جا رہا ہے۔

    ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ نئے نظام میں مثبت تبدیلیوں کی ضرورت ہے، مشاہدے اور ریکارڈ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بعض شہریوں نے ای چالان سےبچنے کے لئے مختلف حربے استعمال کرنا شروع کردیے ہیں، بعض شہریوں کی جانب سے جعلی نمبر پلیٹ کا استعمال کیا جا رہا ہے توکسی شہری نے نمبر پلیٹ چھپا نے جیسے اقدامات کئے ہیں۔

    جاوید عالم اوڈھو نے بتایا کہ آئندہ جمعہ سے فینسی نمبر پلیٹس اورغیرقانونی نمبر پلیٹس کی حامل گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پرمہم شروع کرنے جارہے ہیں، اس مہم میں ڈسٹرکٹ پولیس کے ہمراہ ایکسائز اور سی پی ایل سی کے افسران بھی ساتھ ہوں گےنمبر پلیٹس کے غلط استعمال اوراسے چھپانے پرایکسائز ریکارڈ دیکھ کر کارروائی کی جائے گی، خلاف وزری پر گاڑی یا موٹر سائیکل ضبط کرنے کے ساتھ مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

    ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ کسی شہری نے ایکسائز سے اگر نمبر پلیٹ کے لئے رابطہ کیا ہوگا تو رسید ہونا لازم ہوگا قانونی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر گاڑی یا موٹر سائیکل عارضی طور پر ضبط کرلی جائے گی، گاڑی یا موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ ہونے پر مقدمہ درج کریں گے، جو شہری گرین نمبر پلیٹ لگا کر گاڑی چلاتے ہیں اس پر بھی ایکشن کیا جائے گا۔

  • پاکستان بدرنہ کریں،45 برس قبل تبلیغ کیلئے کراچی آئے 28 ترک شہری عدالت پہنچ گئے

    پاکستان بدرنہ کریں،45 برس قبل تبلیغ کیلئے کراچی آئے 28 ترک شہری عدالت پہنچ گئے

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ کراچی میں 28 ترک شہریوں کی جانب سے وفاقی حکومت کے خلاف آئینی درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں حکومت کی جانب سے انہیں افغان شہری قرار دے کر بے دخل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔

    درخواست گزار سید نعمت اللہ اور دیگر افراد نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ ترک شہری ہیں اور کئی برس قبل تبلیغِ دین کے مقصد سے ترکی سے پاکستان آئے تھے۔ درخواست کے مطابق وہ طویل عرصے سے پاکستان میں پُرامن طور پر مقیم ہیں، ان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں، وہ اچھے کردار کے حامل ہیں اور مقامی کمیونٹی میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود حکومتِ پاکستان انہیں افغان شہری قرار دے کر ملک بدر کرنے کی کارروائی کر رہی ہے، جو کہ غیر قانونی اور آئین کے منافی ہے۔ اسی بنیاد پر انہوں نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے تاکہ انہیں قانونی تحفظ فراہم کیا جا سکے اور بے دخلی کا حکم روکا جائے۔

    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کے اس اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے اور درخواست گزاروں کو پاکستان میں قیام کا حق دیا جائے، کیونکہ وہ کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہے۔

    عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد کہا کہ ترکش قونصلیٹ یا ایمبیسی سے رجوع کریں ہم کچھ نہیں کرسکتے.

  • سندھ کابینہ اجلاس،عوامی آگاہی کیلیے دستاویزی فلمیں،ایک ارب روپے کی منظوری

    سندھ کابینہ اجلاس،عوامی آگاہی کیلیے دستاویزی فلمیں،ایک ارب روپے کی منظوری

    وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سی ایم ہاؤس میں کابینہ کا اجلاس ہوا
    کابینہ نے کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی،وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کابینہ کمیٹی برائے خزانہ کی سفارشات پڑھ کر سنائیں،وزیر اعلیٰ سندھ نے پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے بسیں خریدنے کی مد میں 964.407 ملین روپے کی منظوری دیدی،سندھ کابینہ نے عوامی آگاہی کے لیے دستاویزی فلمیں بنانے کے لیے ایک ارب روپے کی منظوری دیدی،کھیلوں خاص طور پر اسکواش چیمپئن شپ ایسوسی ایشن گولڈ کپ کے لیے 56 ملین روپے کی منظوری دی گئی،وزیر اعلیٰ سندھ نے ویٹرن کرکٹ ایسوسی ایشن ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 50 ملین روپے کی منظوری دیدی،وزیراعلٰی سندھ کا کہنا تھا کہ ،کھیلوں کے لیے فنڈز پہلے سے موجود تھے جنہیں دوبارہ مختص (ری اپروپری ایٹ) کیا گیا،

    اسلام کوٹ کے علاقے پریم نگر میں خصوصی یتیم خانہ (ایس او ایس) قائم کرنے کے لیے 329 ملین روپے کی کابینہ نے منظوری دیدی،وزیر اعلیٰ سندھ نے گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج خانپور، ضلع شکارپور کے لیے 187.8 ملین روپے کی ایس این ای کی منظوری دیدی،وزیراعلیٰ سندھ نے ملیر میں واٹر سپلائی اسکیم کے لیے 103.9 ملین روپے کی منظوری دیدی،وزیراعلیٰ سندھ نے کورنگی کازوے سے قبرستان اور پارک کے لیے ایک ریمپ تعمیر کرنے کے لیے 349.2 ملین روپے کی منظوری دیدی،وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ قبرستان اور پارک ریکلیم کی گئی اراضی پر قائم کیے جائیں گے،

    وزیراعلیٰ سندھ نے 10واں آدم کانفرنس اور ادب فیسٹیول کے لیے 7.5 ملین روپے کی منظوری دی دیدی،وزیراعلیٰ سندھ نے ایس ایم بی فاطمہ جناح گرلز سیکنڈری اسکول صدر کے لیے 94.7 ملین روپے کی منظوری دے دی،وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایس ایم بی فاطمہ جناح گرلز سیکنڈری اسکول کو تمام ضروری اور کمی شدہ سہولیات فراہم کی جائیں گی، کابینہ نے سندھ اسمبلی میں ساؤتھ ایسٹ ایشیا ریجنل کانفرنس کے انعقاد کے لیے 200 ملین روپے کی منظوری دے دی

    اسلام کوٹ تا چھوڑ اور بن قاسم سے پورٹ قاسم تک ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ،تھر کول فیلڈ تا چھوڑ تک اور بن قاسم سے پورٹ قاسم تک ریلوے لائن بچھانا سندھ اور وفاق کا مشترکہ منصوبہ ہے،منصوبے کے تحت اسلام کوٹ سے چھوڑ تک 105 کلومیٹر طویل ریلوے لائن بچھائی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ بن قاسم تا پورٹ قاسم تک 9 کلومیٹر طویل ڈبل ٹریک ریلوے لائن تعمیر کی جا رہی ہے،اس ریلوے لائن کے ذریعے کوئلہ تھر سے کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں تک منتقل کیا جائے گا ،سندھ حکومت اور وزارت ریلوے کے درمیان پچاس پچاس فیصد کے اشتراک سے ریلوے لائن بچھائی جا رہی ہے،ریلوے لائن بچھانے کے منصوبے کی مجموعی لاگت 90 ارب روپے ہے، سندھ کابینہ نے غور کرنے کے بعد ریلوے لائن منصوبے کے لیے 6.6 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی

  • پی آئی اے  کی نجکاری کیخلاف عالمی عدالت جانے کا اعلان

    پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف عالمی عدالت جانے کا اعلان

    پاکستان پیپلزپارٹی لیبر ڈویژن کے رہنما اور پیپلزیونٹی آف پی آئی اے نے قومی ایئرلائن کی نجکاری کیخلاف عالمی عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

    کراچی پریس کلب میں پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائز کے مرکزی صدر ہدایت اللہ خان، سینئررہنما پاکستان پیپلزپارٹی انچارج لیبرڈویژن پاکستان چوہدری منظور، لیبر ڈویژن سندھ کےصدرحبیب الدین جنیدی نےمشترکہ پریس کانفرنس کی۔

    صدرپیپلزیونٹی آف پی آئی اے ہدایت اللہ نے کہا کہ پی آئی اے کوسوچے سمجھےمنصوبے کے تحت پرائیوٹائز کیا جارہاہے، ہم نےبھی بولی میں شامل ہونے کی درخواست کی جسے بغیر کسی جائزے کے مسترد کر دیا گیا، اگر ایسا نہ ہوا توآئی ٹی ایف کے ذریعے بین الاقوامی عدالت انصاف کا دروازہ ضرور کھٹکھٹائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ موجودہ اورریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر فوائد کو کسی قسم کا خطرہ نہیں ہوگا اور ہمیں تحریری یقین دہانی کرائی جائےمنگل سے علامتی طور پر ایک گھنٹے پر مشتمل احتجاج شروع کررہے ہیں جبکہ 23 دسمبرکو احتجاج کا دائرہ وسیع کیاجائےگا پُرامن احتجاج کے حامی ہیں، کسی انتہائی اقدام کے حامی نہیں ہیں مگرحکومت بھی ہزاروں ملازمین کی پریشانیوں کا احساس کرے۔

    رہنما و انچارج پیپلز پارٹی لیبر ڈویژن چوہدری منظورنے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری 23 دسمبر کو مقرر کی گئی ہے جوکہ سراسرغیر قانونی اورغیر آئینی ہے، پی آئی اے کا حل نجکاری نہیں بلکہ فضائی بیڑے میں نئے جہازوں کا اضافہ ہے دنیا بھرمیں لیز پر جہازوں کا حصول عام سی بات ہے، بیرون ممالک پاکستانی سرمایہ کار پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ذریعے پی آئی اے میں حصہ ڈالنے کے لیے آمادہ ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے قومی خزانے پر بوجھ نہیں ہے، گورنمنٹ نے کبھی سبسڈی یا گرانٹ نہیں بلکہ قرض دیا ہے، ایک دفعہ ناکامی کے بعد دوبارہ قوانین کومرضی کے مطابق ڈھال کر کوشش کی جارہی ہے کہ اونے پونے اپنے من پسند افراد کو فروخت کر دی جائے، درپردہ خود ہی موجود ہیں، مطلب خود ہی خریدار ہیں، پیپلز یو نٹی آف پی آئی اے ایک قانونی حیثیت رکھتی ہے مگرجان بوجھ کرنجکاری کے عمل سےسے باہر رکھا گیا۔