Baaghi TV

Category: کراچی

  • سونے  کی قیمت  میں معمولی اضافہ

    سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

    ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 500 روپے اضافہ سے 4 لاکھ 43 ہزار 562 روپے کا ہوگیا،اسی طرح 10 گرام سونا 428 روپے اضافہ سے 3 لاکھ 80 ہزار 282 روپے کا ہو گیا جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 212 ڈالر کی سطح پر آگئی-

    اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 85روپے کے اضافے سے 6ہزار 452روپے کے ساتھ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 73 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 531 روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔

    یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر جعلی ڈاکٹر کےآپریشن نے خاتون کی جان لے لی

    پاکستان میں سالانہ سونے کی طلب 60 سے 90 ٹن کے درمیان ہے جس کی مالیت تقریباً 8 سے 12 ارب ڈالر بنتی ہے، لیکن اس میں سے 90 فیصد سے زیادہ کاروبار اب بھی غیر دستاویزی ہےسی سی پی کی ’’پاکستان کی سونے کی مارکیٹ‘‘ سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ملکی سونے کی 70 فیصد طلب شادیوں اور تقریبات سے جڑی ہوتی ہے۔

    ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی: الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کوطلب کر لیا

    پاکستان سونے کی درآمدات پر بھی انحصار کرتا ہے اور مالی سال 2024 میں 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا،ملک کے سرکاری ذخائر 2025 کے آخر تک 64.76 ٹن ریکارڈ کیے گئے جن کی مالیت تقریباً 9 ارب ڈالر بنتی ہےریکو ڈیک منصوبہ آئندہ 37 برسوں میں 74 ارب ڈالر تک کی آمدنی پیدا کر سکتا ہے، جبکہ موجودہ قیمتوں کے مطابق اس سے 1 کروڑ 79 لاکھ اونس سونا حاصل ہوگا جس کی مالیت تقریباً 54 ارب ڈالر ہے۔

    سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

  • سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

    سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

    صوبہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔

    سندھ کے محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے موسم سرما کی سالانہ چھٹیوں کا اعلان کیاترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے بھر میں موسمِ سرما کی تعطیلات 22 سے 31 دسمبر تک ہوں گی،تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یکم جنوری سے معمول کے مطابق کھلیں گے،تاہم ان تعطیلات کے دوران بورڈ کے ضمنی امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے،کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام سرکاری اور نجی کالجز کو ہدایت کی ہے کہ وہ نوٹیفکیشن پر مکمل عملدرآمد کریں۔

  • سندھ ہائیکورٹ،ای چالان کیخلاف حکم امتناع کی درخواست مسترد

    سندھ ہائیکورٹ،ای چالان کیخلاف حکم امتناع کی درخواست مسترد

    سندھ ہائی کورٹ نے اِی چالان کے خلاف درخواست پر حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی

    جسٹس عدنان اقبال نے ریمارکس دیے کہ حکومت ایسے کام کرتے وقت کم از کم لیگل ٹیم سے ہی مشاورت کرلیتی، رات کے چار بجے بھی شہری سگنل کھلنے کا انتظار کرے گا تو دائیں بائیں سے پستول والا آجائے گا،جسٹس عدنان اقبال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رات کے وقت ایئر پورٹ جانے والے شہری کا پرس، فون اور جان بھی جاسکتی ہے، حکومت کو قانون سازی کرتے وقت تمام پہلوؤں کو دیکھنا چاہیے،سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ اِی چالان کے بعد شہر بھر میں حادثات میں 50 فیصد کمی آئی ہے،

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اِی چالان سے متعلق نوٹیفکیشن آپ کی فائل میں کہاں ہے؟ آپ نے خبر بنوانی ہے تو بنوالیں لیکن وہ نوٹیفکیشن تو منسلک کریں جو چیلنج کیا ہے،عدالت نے سندھ حکومت سے اِی چالان اور جرمانوں کے نوٹیفکیشن سے متعلق رپورٹ 15 جنوری تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

  • پی ٹی آئی  رہنماپیپلز پارٹی میں شامل

    پی ٹی آئی رہنماپیپلز پارٹی میں شامل

    پاکستان تحریک انصاف کےایک اور اہم رہنما نے پارٹی چھوڑ دی۔

    تحریک انصاف ضلع لیہ سے سجاد حسین العمروف سجن خان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سجن خان کو پی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا،بلاول بھٹو سے دربار حضرت سلطان باہو کے گدی نشین صاحبزادہ نجیب سلطان نے بھی ملاقات کی ،صاحبزادہ نجیب سلطان نے پیپلزپارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی سے بریگیڈئیر ریٹائرڈ عاصم نواز و دیگر نے بھی ملاقات کی ،بریگیڈیئرریٹائرڈ عاصم نواز اور سابق سٹی ناظم طاہر اعوان نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا,wa رہے چند روز قبل ہی پی ٹی آئی کے تحصیل صدر میجر (ر) طارق محمود نے سماہنی میں پریس کانفرنس کے دوران پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

  • کراچی:چھوٹے بچوں کے ساتھ بدفعلی و غلط حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی:چھوٹے بچوں کے ساتھ بدفعلی و غلط حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی:پولیس نے چھوٹے بچوں کے ساتھ بدفعلی و غلط حرکات کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

    ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق ملزم کو علاقہ تھانہ عیدگاہ کی حدود میں 12 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت حیدر علی کے نام سے ہوئی ہےملزم نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بچوں کو چیز کے بہانے بہلا پھسلا کر سنسان جگہ پر لیجا کر ان کے ساتھ بد فعلی کرتا تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزم اب تک کئی بچوں کے ساتھ بد فعلی کرنے کا اعتراف کر چکا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

  • ملک میں سونے  کی قیمت میں اضافہ

    ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا-

    12 سو روپےکے اضافے سے فی تولہ سونا 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے پرپہنچ گیا،دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 29 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 79 ہزار 854 روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 12 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 4 ہزار 204 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

    دوسری جانب چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے، فی تولہ چاندی 265 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 366 پرپہنچ گئی، دس گرام چاندی کی قیمت 227 روپے کے اضافےسے 5 ہزار 458 روپے ہوگئی،عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 60.9 ڈالر ہوگئی ہے

  • کراچی:گلشن اقبال میں تہرے قتل کا معمہ حل، گھر کا سربراہ اور بیٹا گرفتار

    کراچی:گلشن اقبال میں تہرے قتل کا معمہ حل، گھر کا سربراہ اور بیٹا گرفتار

    گلشن اقبال کے رہائشی فلیٹ سے ماں بیٹی اور بہو کی لاشیں ملنے کے معاملے پر انویسٹی گیشن پولیس نے تہرے قتل میں گھر کے سربراہ اور بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے بیٹے کو باقاعدہ گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کو گلشن اقبال بلاک ون کے رہائشی فلیٹ سے ماں بیٹی اور بہو کی لاشیں ملنے کے معاملے پر انویسٹی گیشن پولیس نے تہرے قتل کے واقعے کی گتھی سلجھا لی، انویسٹی گیشن پولیس نے گھر کے سربراہ اقبال اور گھر سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے بیٹے یاسین کو تہرے قتل کے الزام میں باقاعدہ گرفتار کر لیا، گرفتار باپ بیٹا نے اعتراف جرم بھی کرلیا، واقعے کا منصوبہ گھر کے سربراہ اور بیٹے نے مل کر بنایا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق اہلخانہ نے معاشی تنگی کے باعث انتہائی قدم اٹھایا اور موت کو گلے لگایا، تینوں خواتین کی موت چوہے مار ادویات اور نیند کی گولیاں کھانے سے ہوئیں، سب سے پہلی موت بہو 22 سالہ ماہا اور اس کے بعد ماں 52 سالہ ثمینہ اور بیٹی 19 سالہ ثمرین کی ہوئی،واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے دوبارہ موقع معائنہ کیا گیا تھاتفصیلی معائنے کے دوران فلیٹ سے چوہے مار دوا کے 10 کے قریب ریپر ملے تھے اور چوہے مار دوا محلول شکل میں تھی، فلیٹس سے نیند کی گولیوں کے 13 پیکٹس بھی ملے ہیں۔

    تحقیقات کے مطابق گھر کے سربراہ اقبال نے ماں، بیٹی اور بیٹے کو جوس میں زہریلی دوا ملا کر پلائی، بیٹے کو تڑپتا دیکھ کر باپ دوا ملا جوس کا گلاس پینے کی ہمت نہ کر سکا باپ نے اپنی بہن زرینہ کو فون کیا اور زرینہ نے اپنے بھائی اقبال کو فون کیا اور اقبال نے مدد گار ون فائیو پولیس کو اطلاع دی، واقعے سے قبل اہلخانہ نے مجموعی طور پر 4 خطوط لکھے تھے، ایک خط رشتہ داروں کے نام پر رکھا گیا، دوسرا خط رہائشی اپارٹمنٹ کی انتظامیہ کے نام پر لکھا گیا، تیسرے خط میں مرنے کے بعد قبروں کی ترتیب کا خاکہ بھی بنایا گیا جبکہ چوتھے خط میں تدفین کے بعد اخراجات کیسے انجام دیے جائیں وہ بھی تحریر کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گلشن اقبال کے فلیٹ سے تین خواتین کی لاش ملنے کے بعد پولیس کی جانب سے واقعہ کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت سرکار مدعیت میں درج کیا گیا تھا،پولیس نے معاملہ مشکوک ہونے پر گھر کے سربراہ محمد اقبال اور اسپتال میں زیر علاج بیٹے یاسین کو حراست میں لیا تھا اور دونوں سے تفتیش کی جا رہی تھی۔

  • 7 دسمبر کو کلچر ڈے کے نام پر ریاستی قانون کو پامال کیا گیا،فاروق ستار

    7 دسمبر کو کلچر ڈے کے نام پر ریاستی قانون کو پامال کیا گیا،فاروق ستار

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا ہےکہ 7 دسمبر کو سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی کی شاہراؤں پر ریاست کے اندر ریاست قائم کی گئی۔

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی کی شاہراہوں اور مختلف مقامات پر ہنگامہ آرائی، بلوہ اور تشدد کے واقعات ہوئے، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ملک دشمنی کا اظہار کیا گیا، اسلحہ لہرا لہرا کر دکھایا گیا، یہ افسوسناک اور شرمناک عمل تھا، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،7 دسمبر کو کلچر ڈے کے نام پر ریاستی قانون کو پامال کیا گیا، ثابت کیا گیا کہ سات دسمبر کو سندھو دیش قائم کیا گیا، کئی لوگوں کو زخمی کیا گیا، وہاں پولیس مقابلہ ہوا، پولیس نے جب روکنے کی کوشش کی تو پولیس پر بھی حملے کیا گیا، یہ خوفناک اور خطرناک عمل تھا، جو مقدمہ بنایا گیا اس میں دہشتگردی، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل ہیں،سارے سانحے پر حکومت سندھ کے رد عمل کو دیکھنا تھا، ترجمان سندھ حکومت کی جانب سے چھوٹی چھوٹی چیزوں پر ردعمل دیا جاتا ہے لیکن اس پر کوئی رد عمل نہیں آیا، رنگے ہاتھوں گرفتار ملزمان کے حوالے سے عدالت کا رویہ بھی دیکھا، جن گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا تو عدالت نے خود ان کا مقدمہ لڑا، انہیں وکیل کی ضرورت ہی نہیں رہی، گرفتار اکثریت کو چھوڑ دیا گیا۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا ریلی کے شرکا نے گورنر کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی، گورنر ہاؤس پہنچ کر ریلی کے شرکاء کا اصل مقصد گورنر سندھ کو حدف تنقید بنانا تھا، گورنر سندھ کی عزت کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا، گورنر سندھ کی نسلوں کو تباہ کرنے کی دھمکی دی گئی مگر عدالتیں خاموش ہیں، اس پر بھی ہماری عدالتیں یہ رویہ اختیار کریں، پاکستان کی سالمیت کو چیلنج کیا گیا، کراچی کے امن کو تباہ کرکے فساد کی سازش کی گئی، ایک بار پھر بھائی سے بھائی کو لڑانے کی سازش ہو رہی ہے، کیا عدالت کسی دہشتگردی کے واقعے کے انتظار میں تھے، عدالت کہتی ہے معصوم لوگوں کی ریلی تھی، ہماری عدلیہ شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار ہوگئی، عدالت میں مقدمہ چلنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا، شہر میں تشویشناک صورتحال ہے، حکومت سندھ سے وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ سے کہتے ہیں کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں، جو شہر میں چین و سکون سے رہ رہے ہیں انہیں بے سکون نہ کیا جائے، سندھ ہائیکورٹ کو سارے واقعے کا سوموٹو نوٹس لینا چاہیے، ہائیکورٹ کو کوئی کمیشن قائم کرنی چاہیے اور اس واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

  • شرجیل میمن کا خواتین کے لیے ای وی اسکوٹیز کی تقسیم کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا حکم

    شرجیل میمن کا خواتین کے لیے ای وی اسکوٹیز کی تقسیم کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا حکم

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے خواتین کے لیے ای وی اسکوٹیز کی تقسیم کا دوسرے مرحلہ فوری شروع کرنے کا حکم دے دیا گیا

    سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کنول نظام بھٹو اور دیگر حکام شریک ہوئے،اجلاس میں صوبے بھر میں جاری اور آئندہ شروع ہونے والے ٹرانسپورٹ اور موبیلیٹی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پنک اسکوٹیز اسکیم کے تحت بڑی تعداد میں خواتین کو جدید اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کی جائے گی،پنک اسکوٹیز کی سہولت سے خواتین کی آمد و رفت میں آسانی اور خودمختاری کو فروغ ملے گا، نئی الیکٹرک بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں، جو جلد شہر کے مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی، خیرپور، شکارپور اور حیدرآباد کے چار نئے روٹس پر سروے مکمل کر لیا گیا ہے، ان روٹس پر جلد بسیں چلائی جائیں گی، تمام نئے روٹس رواں ماہ ہی فعال کر دیے جائیں گے تاکہ ان اضلاع کے شہری بھی جدید سفری سہولت سے مستفید ہو سکیں، شہر کی مرکزی شاہراہوں پر مزید ڈبل ڈیکر بسوں کو شامل کیا جائے تاکہ ٹریفک کے دباؤ میں کمی لائی جا سکے ،

    شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت جدید، ماحول دوست اور پائیدار ٹرانسپورٹ نظام کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، ای وی بسیں، ای وی اسکوٹیز، ڈبل ڈیکر بسیں اور ای وی ٹیکسی سروس کراچی اور دیگر شہروں کو ایک نئے دور میں داخل کریں گی، تمام منصوبے براہ راست عوامی سہولت سے جڑے ہوئے ہیں، ان کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے ،

  • کراچی،گھر سے خواتین کی 3 لاشیں ملنے کا معمہ مزید پیچیدہ

    کراچی،گھر سے خواتین کی 3 لاشیں ملنے کا معمہ مزید پیچیدہ

    کراچی: شہرِ قائد کے علاقے گلشن اقبال کے ایک فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملنے کے ہولناک واقعے کی تحقیقات میں نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ نہایت پیچیدہ نوعیت کا ہے اور تاحال خواتین کی موت کی حتمی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔

    پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق گھر کے سربراہ محمد اقبال نے خود پولیس ہیلپ لائن پر اطلاع دی تھی کہ گھر میں گیس بھر جانے سے خواتین کی حالت خراب ہے۔ تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اس ابتدائی مفروضے پر شکوک پیدا ہو گئے۔پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے دوران انکشاف ہوا کہ تین میں سے ایک خاتون کی لاش کم از کم دو روز پرانی تھی، جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ خواتین کی موت ایک ہی وقت میں واقع نہیں ہوئی۔فلیٹ سے یاسین نامی نوجوان بھی نیم بے ہوشی کی حالت میں ملا جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق یاسین گھر کے سربراہ کا بیٹا ہے۔ اس سے جب پوچھ گچھ کی گئی تو وہ بیان دینے میں شدید تذبذب کا شکار رہا، جس کے باعث مزید شبہات پیدا ہوئے۔پولیس سرجن کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوجوان کے خون میں مشکوک عناصر پائے گئے جو خواتین کی موت سے مماثلت رکھتے ہیں اور یہ معاملہ مزید پیچیدہ بناتا ہے۔

    تحقیقات میں مشکوک حقائق سامنے آنے پر پولیس نے محمد اقبال اور ان کے بیٹے یاسین کو حراست میں لے لیا ہے۔ حکام کے مطابق دونوں سے تفتیش جاری ہے اور معاملے کے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ گھر کا سربراہ محمد اقبال مبینہ طور پر جادو ٹونے کا کام کرتا تھا۔ اس دعوے کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ متاثرہ خاندان نے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد قرض لے رکھا تھا، جبکہ گھر اور ایک گاڑی بھی کرائے پر لی گئی تھی۔ یاسین کا تعلق پراپرٹی کے شعبے سے بتایا جاتا ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ گھر سے ایک خط بھی برآمد ہوا ہے جس کی جانچ پڑتال جاری ہے اور جو ممکنہ طور پر معاملے کی گتھی سلجھانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

    پولیس کے مطابق خواتین کی مکمل پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آ سکے گی۔ تاہم یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ تینوں خواتین کی اموات ایک ہی وقت میں نہیں ہوئیں۔یاد رہے کہ تین روز قبل گلشن اقبال کے ایک فلیٹ سے ماں، بیٹی اور بہو کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ گھر کے سربراہ محمد اقبال نے ہی اطلاع دی تھی، مگر ابتدائی تحقیقات میں ہی معاملہ مشکوک قرار دیا گیا تھا۔