Baaghi TV

Category: کراچی

  • سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز (کل) سے دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ

    سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز (کل) سے دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ

    کراچی : سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز (کل) جمعہ سے دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے فرانچائز صوبہ سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز بشمول آر ایل این جی پمپز کو جمعہ 25 مارچ صبح 8 بجے سے پیر 28 مارچ صبح 8 بجے تک 72 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی بند رہے گی ۔

    ایس ایس جی سی کے مطابق گیس بند کرکے گھریلو صارفین کی گیس کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ تمام جنرل انڈسٹری اور کیپٹو پاور کو اتوار 27 مارچ صبح 8 بجے سے اگلے 24 گھنٹے کیلئے گیس کی ترسیل بند رہے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل 11 مارچ کو ایس ایس جی سی نے سندھ بھر میں سی این جی 72 گھنٹوں کے لیے بند کی تھی۔

  • شہر قائد میں ڈاکوؤں نے قصور کے تاجر سے سوا کروڑ روپے چھین لئے

    شہر قائد میں ڈاکوؤں نے قصور کے تاجر سے سوا کروڑ روپے چھین لئے

    کراچی : شارع پاکستان پر قصورکے تاجروں سے 3 نامعلوم ملزمان اسلحے کے زورپرسوا کروڑروپے لوٹ کرفرار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : شہر قائد میں ڈکیتی کی ایک اور بڑی واردات ، شارع پاکستان پر قصورکے تاجروں سے 3 نامعلوم ملزمان اسلحے کے زورپرسوا کروڑروپے لوٹ کرفرار ہوگئے لوٹی جانے والی رقم میں 78لاکھ روپے مالیت کے 10 والے نئے نوٹ بھی شامل تھے ،متاثرہ تاجر قصور میں شادی بیاہ میں استعمال کیے جانے والے ہار بنانے کا کاروبار کرتے ہیں۔

    پولیس کی بروقت کاروائی:دماغی طور پرمفلوج شخص کو مشتعل ہجوم سےبچالیا

    سمن آباد تھانے کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 17 شارع پاکستان پر سوزوکی پک اپ میں سوار قصورکے تاجروں سے 3 نامعلوم ملزمان اسلحے کے زورپرسوا کروڑروپے لوٹ کرفرار ہوگئے، تاجرجس سوزوکی میں سوارتھے مسلح ملزمان فرارہوتے ہوئے وہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

    متاثرہ تاجررمضان اپنے پارٹنرمشتاق کے ہمراہ منگل کی دوپہر12 بجے قصورسے کراچی پہنچا تھا اورنئے نوٹوں کی خریداری کے لیے میٹھادر گیا تھا جہاں تاجروں نے 78 لاکھ روپے مالیت کے10 والے نئے نوٹ خریدے اور 13 چینی کے بوروں میں پیک کیے جبکہ تاجرکے پارٹنرمشتاق کے سیاہ رنگ کے سفری بیگ میں ان کے کپڑے اورتقریبا 37 لاکھ روپے موجود تھے –

    متاثرہ تاجر جناح کالونی بیرون کوٹ فتح دین قصور پنجاب کے رہائشی ہیں اورقصور میں شادی بیاہ میں استعمال کیے جانے والے ہار بنانے کا کاروبار کرتے ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ تاجروں کے ساتھ ہونے والی واردات منگل کی رات 8 بجے کے قریب پیش آئی۔ واردات کے بعد پولیس نے تاجررمضان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

    پانی بھرنے کیلیے جانے والی لڑکی کے ساتھ تین افراد کی اجتماعی زیادتی

  • گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری

    گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری

    کراچی : کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول بھی رکھے، صوبائی وزراء بھی اٴْن کے ہمراہ موجود تھے۔
    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا 23 مارچ 1940 کے بعد ملک کے حصول کے لئے ایک منظم جدوجہد کی گئی تھی، یہ ملک بڑی جدوجہد کے بعد حاصل کیا اور اس کی حفاظت ہمارا فرض ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ ہم سب کو ملک اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کام کرنا چاہیے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک میں تمام مذاہب اور عقائد کے لوگوں کا احترام اور عزت کرنی چاہیے،آج کے دن ہمیں پاکستان کی سلامتی کا عہد کرنا چاہیے، ہمارا ملک کافی مشکلات سے گزرا ہے اور اب بھی مسائل کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے،کشمیر میں ظلم اور بربریت جاری ہے،ہم مل کر اپنی سرحدوں اور آئین کا تحفظ کریں گے۔

  • صدر کہیں گے تو مجھے گورنر راج لگانا ہو گا : عمران اسماعیل

    صدر کہیں گے تو مجھے گورنر راج لگانا ہو گا : عمران اسماعیل

    کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اگر صدر مملکت کہیں گے تو پھر مجھے گورنر راج لگانا ہو گا۔

    کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ آج کل ضمیر کے جاگنے اور سونے کا سیزن آیا ہوا ہے۔ایک سوال کے جواب میں عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کا حق ہے وہ جس طرف بھی کھڑے ہوں، ہر ایک نے اپنی پارٹی کے فیصلے پر عمل کرنا ہے۔

    سندھ میں گورنر راج سے متعلق سوال پر عمران اسماعیل نے کہا کہ صدر مجھے کہیں کہ آپ گورنر راج لگا دیں تو مجھے لگانا ہو گا تاہم فی الحال گورنر راج کے حوالے سے ایسی کوئی صورت حال نہیں ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سندھ میں گورنر راج نافذ کر دیں تاہم وزیراعظم کی قانونی ٹیم نے سندھ میں گورنر راج کی مخالفت کر دی تھی جس کے بعد عمران خان نے سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کے مشورے کو مسترد کر دیا تھا۔

  • جو ہونے والا ہے وہ نہیں ہونے والا اور جو نہیں ہونے والا وہ ہونے والا ہے: عامر لیاقت

    جو ہونے والا ہے وہ نہیں ہونے والا اور جو نہیں ہونے والا وہ ہونے والا ہے: عامر لیاقت

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے کہا ہے کہ جو ہونے والا ہے وہ نہیں ہونے والا، جو نہیں ہونے والا وہ ہونے والا ہے، عمران خان نے مجھے نہیں میں نے ان کو قائل کیا، عمران خان تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کیلئے پرامید تھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات میں وفاقی وزیر اسد عمر اور علی زیدی بھی شریک تھے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں ملک و قوم کے حوالے سے بہت باتیں ہوئیں، عمران خان پرامید ہیں کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی۔

    عامر لیاقت نے مزید کہا کہ عمران خان نے مجھے شادی کی مبارکباد دی، اہلیہ کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے سیاسی صورتحال پر مزید کہا کہ جو ہونے والا ہے وہ نہیں ہونے والا، جو نہیں ہونے والا وہ ہونے والا ہے، عمران خان نے مجھے نہیں میں نے ان کو قائل کیا، مجھے کوئی نہیں میں قائل کرتا ہوں۔

    قبل ازیں دو روز پہلے عامر لیاقت نے اپنے ٹویٹر پروزیراعظم عمران خان کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سندھ ہاؤس پر جو حملہ ہوا ہے اس نے پی ٹی آئی کی ساکھ کی دھجیاں بکھیر رکھ دی ہیں، ہم جمہوریت کے پاسدار نہیں رہے، ہم شدت پسند ہوگئے ہیں، جن کو جانا ہے ان کو جانے دیجئے،جو آپ کے ہیں وہ آپ کے ساتھ ہیں، آپ نے خود کہا تھا کہ اپوزیشن میں بیٹھنا پڑا تو بیٹھوں گا، کوئی بات نہیں اپوزیشن بھی اچھی چیز ہوتی ہے، وزیراعظم کو چاہیے سندھ ہاؤس میں جو ہوا اس کی مذمت کی جانی چاہیے۔
    سندھ ہاؤس میں جو بھی ارکان اسمبلی تھے وہ منحرف تھے لیکن وہ ہمارے اپنے تھے۔ یہ مولاجٹ جو آئے ہیں جن کے ہاتھوں میں گنڈاسے ہیں، ان کو ذرا بٹھائیں اور ان کو کہیں جن کے پاس تیر ہیں اگر انہوں نے برسانے شروع کردیے تو بڑا مسئلہ ہوجائے گا۔ ہمیں تو کبھی آپ نے پوچھا ہی نہیں، آپ نے رحمت اللعالمین ﷺ ٹرسٹ بنایا لیکن اس میں ہمیں پوچھا نہیں۔ ایک بات میں آپ سے اورکہنا چاہتا ہوں کہ آپ اگر یہ کام کرنے جا رہے ہیں تو مت کیجئے گا، اطلاع ہے کہ آپ لیفٹیننٹ جنرل شاہین محمود کو آرمی چیف بنانا چاہتے ہیں ، اگر آپ جاتے جاتے ایسا کریں گے تو سب زیادہ خطرناک آواز عامر لیاقت کی اٹھے گی۔

  • عامر لیاقت نے اہلیہ کے ساتھ وزیراعظم کی ملاقات کی تصویر شائع کر دی

    عامر لیاقت نے اہلیہ کے ساتھ وزیراعظم کی ملاقات کی تصویر شائع کر دی

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔

    عامر لیاقت نے اہلیہ کی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کی تصویر بھی شئیر کر دی۔تصویر میں وفاقی وزیر اسد عمر اور وفاقی وزیر علی زیدی بھی موجود تھے۔عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کچھ دیر کے لیے میری اہلیہ سیدہ دانیہ عامر بھی شریک ہوئیں،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے شادی کی مبارک باد دی اورپوچھا “عامر خیال رکھتا ہے یا نہیں” دانیہ نے مسکرا کر کہا “بہت خیال رکھنے والے ہیں، آپ کا بھی رکھتے ہیں۔

    وزیراعظم سے ملاقات کے بعد عامر لیاقت نے صحافیوں سے بھی گفتگو کی۔

    صحافی نے سوال کیا کہ بھابھی نے عمران خان سے آپ کی دوستی کروا دی ہے ؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان سے پہلے بھی دوستی تھی،دوستی ختم نہیں ہوئی تھی لیکن ابھی ووٹ سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں ملک و قوم کے حوالے سے بہت باتیں ہوئیں،عمران خان پرامید ہیں کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی۔

    عامر لیاقت نے مزید کہا کہ عمران خان نے مجھے شادی کی مبارکباد دی، اہلیہ کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔انہوں نے سیاسی صورتحال پر مزید کہا کہ جو ہونے والا ہے نہیں ہونے والا ،جو نہیں ہونے والا تھا وہ ہونے والا ہے۔

  • گیٹ نمبر 4 کو نہیں کھٹکھٹاوں گا بلکہ جمہوری طریقے سے مقابلہ کروں گا : بلاول بھٹو

    گیٹ نمبر 4 کو نہیں کھٹکھٹاوں گا بلکہ جمہوری طریقے سے مقابلہ کروں گا : بلاول بھٹو

    کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو ہٹانے کے لیے میں گیٹ نمبر 4 کو نہیں کھٹکھٹاوں گا بلکہ اس غیر جمہوری شخص کا مقابلہ جمہوری طریقے سے کریں گے۔

    مالاکنڈ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم وقت کے ظالم، فرعون اور یزید کا مقابلہ کر رہے ہیں، پہلے دن سے کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مبارکباد دیتا ہوں کہ عمران خان اپنی اکثریت کھو چکے ہیں اور سابق وزیراعظم بن چکے ہیں، عمران خان بزدل ہیں اور مقابلے سے بھاگ رہے ہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ خود کو خان کہلاتا ہے لیکن یہ کہاں کا خان ہے، خان تو عزت، غیرت اور بہادر ہوتے ہیں لیکن یہ صرف بنی اور فنی گالہ کا خان ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 8مارچ کو عدم اعتماد جمع کروائی لیکن بزدل نے پہلے پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کروایا اور اجلاس بلانے میں تاخیر کروائی، ہم بزدل کو بھاگنے نہیں دیں گے۔
    چیئرمین پی پی نے کہا کہ میری اردو زبان پر تنقید کرنے والے اور مجھے زبان سیکھانے والے وزیراعظم پہلے اپنے بچوں کو اردو سیکھائیں جبکہ مولانا فضل الرحمان سے متعلق برے القابات کہنا وزیراعظم کے شایان شان نہیں۔ مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل کہنے والے نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان تک پہنچا دیں جبکہ ملک میں ہونے والی مہنگائی کی کوئی فکر نہیں۔

    فارن فنڈنگ کیس سے متعلق انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہہ دیا ہے کہ عمران خان کو اسرائیل اور بھارت نے فنڈنگ کی اور الزام دوسروں پر فارنگ فنڈنگ کا لگاتے ہیں، وزیراعظم بیرونی سازش کا سب سے بڑا حصہ ہے۔

    کشمیر پر عمران خان نے جو سودا کیا وہ سازش نہیں تو کیا ہے، وزیراعظم کہتے ہیں کہ مودی کا کامیاب ہوگا اور کشمیر کا مسئلہ حل ہوگا۔ عوام کو جلد اس وزیراعظم سے نجات دلائیں گے، آئندہ انتخابات میں سلیکشن نہیں ہوگا۔

  • عدم اعتماد کی تحریک میں ملک کا نقصان نہیں ہو گا،مراد علی شاہ

    عدم اعتماد کی تحریک میں ملک کا نقصان نہیں ہو گا،مراد علی شاہ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اگلا سال گزشتہ سال سے بہتر ہو گا۔

    باغی ٹی وی : مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک کافی مشکلات سے گزرا ہے اور اب بھی مسائل کا سامنا ہے، آج کے دن ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے، کشمیر میں ظلم اور بربریت جاری ہے، ہم مل کر اپنی سرحدوں اور آئین کا تحفظ کریں گے گورنر صاحب نے درست کہا کہ اگلا سال گزشتہ سال سے بہتر ہو گا۔

    ملک بھر میں یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے،اسلام آباد میں مسلح…

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے کچھ مطالبات رکھے ہیں ان پر ہمیں اعتراض نہیں ہے، مردم شماری کے معاملے پر سندھ کی دیگر جماعتوں نے ہم سے تعاون نہیں کیا، ہم نے بلدیاتی قانون پر بہت سی تجاویز مانی ہیں، بلدیاتی قانون نئی تجاویز کے ساتھ اسمبلی میں پیش ہوا اور کمیٹی کے پاس ہے ہماری ایم کیو ایم کے ساتھ بات ہوئی ہے جو ضروری ہو گا اس پر قانون سازی کریں گے، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بلدیاتی ادارے مضبوط ہوں۔

    سدا خوش رہیں :سلامت رہیں اے اہل وطن: اسکائی ونگزکا یوم 23 مارچ پرقوم کے نام پیغام

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کی ڈیڈلائن کے حساب سے بلدیاتی بل پاس کیا، اس بلدیاتی بل پر گورنر نے اپنی تجاویز دیں ہم نے ان کو ٹھیک کر کے دوبارہ پاس کیا-

    بلاول کریں گے درگئی میں جلسے سے خطاب

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد آئین کے مطابق جمع کرائی گئی ہے، اس سے پہلے سابق وزیر اعظم بینظیر کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد آئی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی، ہم یہ چاہتے ہیں یہ ملک آئین کے مطابق چلائیں، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خلاف جب عدم اعتماد پیش ہوا تو چند دنوں میں اس پر ووٹنگ ہوئی تھی، اس عدم اعتماد کی تحریک میں ملک کا نقصان نہیں ہو گا۔

    ضلع بھر میں یوم پاکستان کے حوالے سے پروگرام

    23 مارچ ،وطن سے محبت اور اسلامی ممالک تنظیم او آئی سی، ازقلم :غنی محمود قصوری

  • ایم کیو ایم کا ساتھ چاہیے،مولانا بہادرآباد پہنچ گئے

    ایم کیو ایم کا ساتھ چاہیے،مولانا بہادرآباد پہنچ گئے

    ایم کیو ایم کا ساتھ چاہیے،مولانا بہادرآباد پہنچ گئے

    پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد آمد ہوئی ہے

    مولانا فضل الرحمان کی ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی ودیگر ذمہ داران سے ملاقات ہوئی مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ایم کیو ایم کو اپوزیشن میں شمولیت کی دعوت دی گئی ،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے ایم کیو ایم کا ساتھ چاہیے ،جمہوریت کے لیے ایم کیو ایم کا کردار ہمیشہ سے اہم رہا ہے،ایم کیو ایم کے تمام خدشات دور کرنے کے لیے تیار ہیں ،مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ بھی وفد تھا

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوچکی ہے موجودہ حالات پر اپوزیشن اورایم کیوایم میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے،ایم کیوایم دفتر سے مطمئن ہوکرجا رہا ہوں ،عمران خان تنہا ہوچکے ہیں ،عمران خان اوران کے جماعت کے لوگ غیر مناسب تقاریر کرتے ہیں،پی ٹی آئی والے سر تا پا وں تک منکرات سے بھرے ہوئے یں عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی یقینی ہے،

    قبل ازیں مولانا فضل الرحمان گزشتہ روز کراچی پہنچے تو انہوں نے نامور عالم دین مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کی،شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ سے تعزیت علامہ شاہ اویس نورانی سے ملاقات حافظ عبدالقیوم نعمانی کی عیادت کی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے سندھ کے جماعتی ذمہ داران کو اسلام آبادلانگ مارچ تیاریوں کی ہدایت کی، مولانا فضل الرحمان سے جے یو آئی سندھ کی قیادت اور کارکنان نے بھی ملاقات کی، مولانا فضل الرحمان نے کارکنان کو اسلام آباد جلسے کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوری ماحول نہیں، حکمرانوں کی ہر بات میں تضاد ہے، فتنے سے جان چھڑوانے تک جدوجہد جاری رہے گی

    مولانا فضل الرحمان 25 مارچ کو ہکلہ سے مہنگائی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے، ڈی آئی خان، لکی مروت، بنوں، کوہاٹ، کرک،پشاور، ہزارہ ڈویژن، مالاکنڈ ڈویژن کے قافلے شام 5 بجے ہلکہ پہنچیں گے

    کس نے کہا گیم ختم ہوا ،ابھی تو شروع ہوا ہے ،وفاقی وزیر

    حملہ ہوا تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے ،تین سابق وزراء اعظم کا خط

    وزیراعظم کی زیر صدارت سینئر وزراء کا اجلاس، ڈی چوک جلسے بارے بھی اہم مشاورت

    ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

    گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

    اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے

    مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود

    پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل

    پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات

    لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے

    کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

    ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی

    بریکنگ، وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس طلب

    آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے ریفرنس، اٹارنی جنرل سپریم کورٹ پہنچ گئے

    پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی

    کسی کو ووٹ دینے سے روکا نہیں جاسکتا،سپریم کورٹ

    جب جہازبھربھرکے لائے جا رہے تھےتوضمیرکی آوازکہاں تھی؟ مولانا فضل الرحمان

  • پی ٹی آئی منحرف اراکین کو ہم نے زبردستی نہیں رکھا،سعید غنی

    پی ٹی آئی منحرف اراکین کو ہم نے زبردستی نہیں رکھا،سعید غنی

    پی ٹی آئی منحرف اراکین کو ہم نے زبردستی نہیں رکھا،سعید غنی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس قومی اسمبلی میں اکثریت نہیں ہے

    پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 54 کے مطابق آج قومی اسمبلی کا اجلاس ہونا چاہیے تھا،25مارچ کو اجلاس بلا کر اسپیکر نے آئین کی خلاف ورزی کی پارلیمنٹ کی تزئین و آرائش کے باعث اجلاس میں تاخیر غیر آئینی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کے وضاحت ناقابل قبول ہے، ریکوزیشن سے پہلے وزرا اپوزیشن کو عدم اعتماد لانے کا چیلنج دیتے رہے ،ریکوزیشن کے بعد وزیراعظم نے کہا ان کی دعا قبول ہو گئی،وزیراعظم نے اپنے ہی ارکان پر پیسے لینے کا الزام لگایا اور دھمکی دی،وزیراعظم اب ارکان کو واپس آنے کی منت سماجت کر رہے ہیں آئین میں یہ نہیں ہے ارکان پارٹی لیڈر کی مرضی کے بنا ووٹ نہیں دے سکتے،حکومت ارکان پارلیمنٹ سے ووٹ کا حق نہیں چھین سکتی

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی جا چکی ہے ،آئین کےمطابق اسپیکر 14 روزمیں اجلاس بلانے کا پابند ہے،آئین کی خلاف ورزی پر اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف کارروائی بنتی ہے، تحریک پیش ہونے کے 3 سے 7 روزمیں ووٹنگ ہونا لازمی ہے، اسپیکر نے عمران نیازی کی وفاداری کا نہیں آئین کی پاسداری کا حلف اٹھایا،کہا گیا کہ سندھ ہاوس میں موجود لوگوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات ہوں گے،پی ٹی آئی منحرف اراکین کو ہم نے زبردستی نہیں رکھا پی ٹی آئی منحرف اراکین کے بچوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، وزیر اعظم خود تقاریر میں کہہ رہے ہیں کہ تم شادیوں میں نہیں جاسکو گے،گزشتہ روز کراچی میں ایک ایم این اے کے گھر پر پی ٹی آئی ورکرزنے حملے کی کوشش کی اسد قیصرعمران خان سے وفاداری نبھارہے ہیں،عمران خان کے پاس قومی اسمبلی میں اکثریت نہیں ہے،حکومت کے 154 ارکان اپنے اورباقی اتحادی ہیں،اوآئی سی کوآڑ بناتے ہوئے تاخیری حربہ استعمال کیا گیا،، اب حکومت اینٹی کرپشن ،ا یف آئی اے سمیت ایجنسیوں کے ذریعے ناراض ارکان کو غائب کرانے کا ٹاسک دے چکی ہے تاکہ عدم اعتماد والے دن وہ ووٹ نہ ڈال سکیں

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ لاجز پر حملہ سب کے سامنے ہے جہاں لاجز کے دروازوں کی توڑ پھوڑ کر کے جے یو آئی کے ارکان کو گرفتار کرلیا گیا گرفتار افراد نے کوئی غیر قانونی ایکٹ نہیں کیا تھا انہیں حرکات سے گھبرا کر مختلف جماعتوں کے ارکان سندھ ہاؤس میں آ گئے تا کہ وہ اور ان کی فیملیز محفوظ رہ سکیںاس پر کہا گیا کہ سندھ ہاؤس میں ارکان کو یرغمال بنا لیا ہے قید کرلیا گیا، انہیں بوریاں بھر بھرکے پیسے دیے گئے ہیں ان ارکان نے میڈیا کے سامنے قرآن پر حلف دیے کہ انہوں نے نہ پیسے لئے اور نہ ہی انہیں آفر ملی ہے سندھ ہاؤس پر حملے نے ان ایم این ایز کے خدشات درست ثابت کردیا کہ پارلیمنٹ لاجز میں ان پر حملے ہو سکتے تھے حکومت کسی بھی صورت میں ان ارکان کو قابو کر کے ان پر کیسز اور حملے کرانا چاہتی ہے ۔ این ایم این ایز کے گھروں پر حملے ہو رہے ہیں، ان کے بچوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں

    ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کہتے تھے اپوزیشن کے پاس نمبرز نہیں ،وزیراعظم اب استعفیٰ دیں کسی بھی ایم این اے کو ووٹ کے حق سے نہیں روکا جا سکتا،

    واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا رکھی ہے، اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس طلب کر لیا ہے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ، 2022 بروز جمعہ المبارک دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کی شق 54 (3) اور شق 254 کے تحت تفویض اختیارات کو بروے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔اجلاس اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 41 واں اجلاس ہو گا قومی اسمبلی کا اجلاس صرف ایک گھنٹہ جاری رہے گا اور پیر تک ملتوی ہو جائے گا۔ 12 بجے جمعہ کا وقفہ ہو گا اور ہفتہ اتوار کو اجلاس نہیں ہوگا

    سندھ میں گورنر راج کا وزیراعظم کو دیا گیا مشورہ

    کس نے کہا گیم ختم ہوا ،ابھی تو شروع ہوا ہے ،وفاقی وزیر

    حملہ ہوا تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے ،تین سابق وزراء اعظم کا خط

    وزیراعظم کی زیر صدارت سینئر وزراء کا اجلاس، ڈی چوک جلسے بارے بھی اہم مشاورت

    ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

    گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

    اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے

    مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود

    پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل

    پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات

    لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے

    کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

    ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی

    بریکنگ، وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس طلب