Baaghi TV

Category: کراچی

  • بھارت سے دوحہ جانیوالے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

    بھارت سے دوحہ جانیوالے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

    بھارت سے دوحہ جانیوالے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت سے دوحہ جانے والی پرواز کی شہر قائد کراچی میں ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے

    قطر ایئر لائن کی پرواز دہلی سے دوحہ جا رہی تھی کہ فنی خرابی کی وجہ سے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اسکی ہنگا می لینڈنگ کی گئی ہے، پرواز کیو آر579 نے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی پرواز میں12 کریوممبرز اور 283 مسافر سوار تھے، مسافروں کو محفوظ منتقل کر دیا گیا ہے،

    خبر رساں ادارے کے مطابق دہلی سے پرواز نے تین پچاس پر اڑان بھری تھی جبکہ اسکو دوحہ سوا سات بجے پہنچنا تھا مگر خرابی کے باعث طیارے کو کراچی میں ہی اتارنا پڑ گیا،قطر ایئر لائن حکام کا کہناہے کہ مسافروں کو متبادل پرواز مہیا کریں گے ہم مسافروں سے معذرت خواہ ہیں،

    پرواز کے کپتان کو طیارے کے کارگو ہولڈ میں اسموگ سگنل ملا جس کے بعد ایمرجنسی کی صورت میں پائلٹ کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ اے ٹی سی سے لینڈ کرنے کی اجازت طلب کی گئی تھی جس پر ایئرپورٹ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے جہاز کو لینڈ کرنے کی اجازت دی ،

    ایوی ایشن حکام کے مطابق قطر ائیرویز کی پرواز کیو آر 579 کراچی کے قریب تھی کہ اس میں خرابی پیدا ہوئی اور طیارے نے فائر انڈیکیشن دیے طیارے کے کیبن میں اسموگ بھی بھر گئی جس کے باعث 150 ائیر بس طیارے کو ہنگامی طور پر کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کرنا پڑی فائر انڈیکیشن کے وقت طیارہ 40 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا جب کہ اس طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے باعث دوحہ سے کراچی آنے والی قطر ائیرویز کی ایک اور پرواز فضا میں ہی چکر کاٹتی رہی

    بحفاظت لینڈنگ کے بعد طیارے کوپارک کروا کر مسافروں کو ٹرانزٹ لاؤنج میں شفٹ کیا گیا مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے روانہ کیا جائے گا

    کاش. پی آئی اے والے یہ کام کر لیتے تو PK8303 کا حادثہ نہ ہوتا، سنیے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات

    ماشاء اللہ، پی آئی اے کے پائلٹ ماضی میں کیا کیا گل کھلاتے رہے ؟سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    سول ایوی ایشن نے گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ دی،پائلٹ کوذمہ دار ٹھہرانے کا لیٹر کیوں جاری کیا گیا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    طیارہ حادثہ،ابتدائی رپورٹ اسمبلی میں پیش، تحقیقاتی کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ،پائلٹس کی ڈگریاں بھی ہوں گی چیک

    طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

    لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

  • رمیش کمار کے گھر کے باہر احتجاج، دو پی ٹی آئی اراکین اسمبلی پر مقدمہ درج

    رمیش کمار کے گھر کے باہر احتجاج، دو پی ٹی آئی اراکین اسمبلی پر مقدمہ درج

    رمیش کمار کے گھر کے باہر احتجاج، دو پی ٹی آئی اراکین اسمبلی پر مقدمہ درج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کررہی ہے

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ الزام یہ کہ کارکنوں نے پی ٹی آئی منحرف ایم این اے کے گھر کے باہر پرامن احتجاج کیا دلچسپ بات یہ ہے کہ ایف آئی آر میں ایم پی ایز کو بھی نامزد کیا گیا بلاول زرداری کے لہجے، چہرے اور رویے دونوں پر گھبراہٹ کے آثار نمایاں ہیں

    دوسری جانب ایم این اے رمیش کمار کے گھر کے باہر احتجاج اور ہنگامہ آرائی کرنے والے 2 افراد گرفتار کر لئے گئے ،بوٹ بیسن تھانے میں پی ٹی آئی کے دو ممبران سندھ اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مقدمہ ایم پی اے شاہنواز جدون اور سعید اللہ آفریدی کے خلاف درج کیا گیا ایس پی کلفٹن روحيل کھوسو اور پی ٹی آئی رہنماؤں میں مذاکرات کامیاب ہوئے جس کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے کلفٹن تھانے کے باہر احتجاج ختم کردیا

    قبل ازیں فیصل آباد کی مقامی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل کو رمیش کمار کے خلاف نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر 29 مارچ کو طلب کرلیا فیصل آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قمر الزمان کی عدالت میں مقامی وکیل محمد عثمان ملک ایڈووکیٹ کی طرف سے دفعہ 22 اے اور 22 بی کے تحت رٹ پٹیشن دائر کی گئی پٹیشن میں شہباز گل پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ٹی وی پروگرام کے دوران رمیش کمار کو متعدد مرتبہ غلیظ گالیاں دی عدالت نے شہباز گل، ٹی وی اینکر ، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کو 29 مارچ کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے لائیو پروگرام کے دوران رکن قومی اسمبلی رمیش کمار سے تلخ کلامی کی تھی جس پر شہباز گل نے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا مباحثے کے دوران شہباز گل نے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر اقلیتیوں کی خصوصی نشست پر منتخب رکن قومی اسمبلی پر الزام عائد کیا اور ان کی تلخ کلامی ہو گئی۔

    ڈاکٹر رمیش کمار سے لائیو ٹی وی پروگرام میں بدزبانی پیمرا نے نوٹس لے لیا ،

     منحرف رکن اسمبلی رمیش کمار نے ڈاکٹر شہباز گل کو لیگل نوٹس بھیج دیا

    مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا

    اقلیتوں کے حقوق،سپریم کورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

    وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

    اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

    مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

    مندر حملہ کیس، متعلقہ ایس ایچ او کو ابھی تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ چیف جسٹس

    قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید

    مندر کی تعمیر کے خلاف مزید دو درخواستیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

    رمیش کمار پر قاتلانہ حملہ، سپریم کورٹ نے رپورٹ طلب کر لی

  • سندھ کے پانچ ہزار اسپیشل افراد کو مضبوط اور قابل بنائیں گے : مراد علی شاہ

    سندھ کے پانچ ہزار اسپیشل افراد کو مضبوط اور قابل بنائیں گے : مراد علی شاہ

    کراچی : وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سندھ حکومت اسپیشل بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے کے وی ٹی سی کے ساتھ کھڑی ہے، کے وی ٹی سی کے ویژن 2030 کو پورا کیا جائے گااور سندھ کے کم از کم 5000 مختلف طور پر معذور افراد کومضبوطی کے ساتھ قابل بنایا جاسکے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارکراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹرمیں زیرِتعلیم خصوصی افراد کے لیے پہلی گریجویشن تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔
    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے وی ٹی سی کے سی ای او سینیٹر عبدالحسیب خان کے ہمراہ بچوں میں گھل مل گئے اور اسپیشل بچوں کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔ وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان میں خصوصی افراد کے لیے پہلی گریجویشن تقریب کے انعقاد پر خصوصی افراد کے ادارے کے وی ٹی سی کو مبارکباد دی اور گریجویٹ ہونے والے طلباء میں میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔

    تقریب میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی جن میں کے وی ٹی سی کے سی ای او سینیٹر عبدالحسیب خان، وائس پریزیڈنٹ قیصر عالم، چیئرمین یونی لیور عامر رسول پراچہ، خالدمیر، وزیرِاعلیٰ کے معاونِ خصوصی صادق علی میمن، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ، کراچی ارشاد علی سودھر ، اٹک سیمنٹ کے سی ای او بابر بشیر نواز، ترجمان ایس ایس جی سی سلمان اے صدیقی،احمد شاہ، اور بروکس فارما کے ندیم خان اور عمر خان اور و دیگر شامل تھے۔
    جبکہ کے وی ٹی سی کی مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین پرنسپل محترمہ ثناء ایاز،ڈائریکٹر ریہیبلی ٹیشن عامر شہاب، سینئر ایگزیکٹو ایڈمنسٹریشن محترمہ فرحین عامر، محترمہ سبین وقار، عمران سہیل ،بشریٰ میر، علینہ فاطمہ بھی موجود تھیں۔وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی صادق علی میمن نے ادارے کے مستقبل کے اہداف کی تکمیل کے لیے اپنے محکمے اور سندھ حکومت کے مکمل تعاون کی یقینی دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ کے وی ٹی سی کا کام قابلِ تحسین ہے اور ہم ہر موقع پر ان کے ساتھ ہیں۔
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر عبدالحسیب خان نے کہا کہ آج کا دن ہمارے ان بچوں کے لئے اور ہمارے لئے بہت اہم ہے، ان بچوں کی لگن اور ہمارے ٹیچرز کی محنت کا ثمر ہے اور میں کے وی ٹی سی کے تمام خیرخواہوں کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے تقریب میں شریک ہوکر ہمارا حوصلہ بڑھایا۔ عامر پراچہ نے کارپوریٹ سیکٹر کو کے وی ٹی سی کے عظیم مقصد میں تعاون کرنے پر زور دیا۔

  • پیپلز پارٹی نے مجھے سولہ کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے : نصرت واحد کا دعویٰ

    پیپلز پارٹی نے مجھے سولہ کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے : نصرت واحد کا دعویٰ

    کراچی : پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی نے مجھے 16 کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے۔

    تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ انہیں پیپلزپارٹی نے تحریک عدم اعتماد میں حمایت کے عوض 16 کروڑ روپے کی آفر کی ہے، اور یہ پیشکش دو جگہوں سندھ اور پنجاب سے ہوئی ہے ۔

    نصرت واحد کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے لوگوں کی طرف سے 2 دفعہ رابطہ کیا گیا اور 16 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی، اتنی بڑی رقم کو رد کرنا ایک مشکل کام ہی ہوتا ہے، لیکن میں ان پیسوں کا کیا کروں گی، میرے خیال میں حرام کی کمائی شکلیں نہیں بگاڑتی بلکہ نسلیں بگاڑ دیتی ہے، اور نسلیں بگڑ جائیں تو بڑا نقصان ہوتا ہے، اس لئے تھوڑے پیسے مل جائیں تو ان پر ہی گزارا کرنا چاہئے۔

    واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی نصرف واحد نے رابطہ کرکے رقم کی پیشکش کرنے والوں کا نام نہیں بتایا۔

  • حکومت کو بچانے سے زیادہ جمہوریت بچانے کا فیصلہ کرنا ہے : خالد مقبول صدیقی

    حکومت کو بچانے سے زیادہ جمہوریت بچانے کا فیصلہ کرنا ہے : خالد مقبول صدیقی

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)کے کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارے بغیر نہ حکومت بن سکتی ہے اور نہ ختم ہوسکتی ہے، ایک اچھے وقت اور آنے والے ہفتے کے درمیان ہمارا امتحان آرہا ہے، حکومت کو بچانے سے زیادہ جمہوریت بچانے کا فیصلہ کرنا ہے۔

    بہادر آباد میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کیا ہم اچھے وقت کے لیے تیار ہیں؟ تین بڑی جماعتیں، ن لیگ، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی دو کے تجربے ہم کر چکے ایک کا ہو رہا ہے، جو توڑنے اور بکھیرنے کے فارمولے تھے وہ سب ناکام ہو چکے۔
    خالد مقبول صدیقی کے مطابق جو ہم کو ختم کرنے آئے تھے آج ان کے حوصلے ختم ہونے والے ہیں، ہماری سیاسی آزادی اور تعلیم پر قدغن لگانے والوں کا وقت ختم ہونے والا ہے، ہمارے طرز سیاست نے جاگیرداروں اورسرمایہ داروں کو متحد کردیا تھا۔
    انہوں نے کہا کہ ہم بڑے خوش نصیب تھے کہ آزادی ملی مگر بدنصیبی سے ہم اسکی قدر نہیں کرسکے، ہم نے آزادی کی بھاری قیمت کے باوجود آزادی کی قدر کیوں نہیں کی، آزادی کی قدر اس لیے نہ ہوسکی کہ پاکستان ان کے ہتھے لگا جو سب سے بڑے غلام تھے۔

    خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ آج عہد کرتے ہیں جس مقصد کیلیے یہ ملک بناتھا اس کو جان دیکر بھی بچائیں گے، ہماری تحریک کے زیر اثر ہی ہماری سیاست رہے گی، سیاست ایم کیوایم پاکستان کا مقصد نہیں صرف نظریہ تک پہنچنے کا راستہ ہے، نام نہاد جاگیردارانہ جمہوریت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔

  • علامہ قاری کلیم اللّٰہ نقشبندی کی زیر صدارت سالانہ تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

    علامہ قاری کلیم اللّٰہ نقشبندی کی زیر صدارت سالانہ تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

    کراچی : علامہ قاری کلیم اللّٰہ نقشبندی کی زیر صدارت سالانہ تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق ہیومن ہیلپ ویلفیئر ٹرسٹ کے ادارے ایچ ایچ اسلامک اکیڈمی کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد گلشن سرجانی میں علامہ قاری کلیم اللہ نقشبندی کی زیرصدارت منعقدکی گئی جس میں پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعیداحمدبیگ،پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماسید سہیل عابدی، آل میچ میکرزایسوسی ایشن کے چیئرمین سمیع شیخ،پاکستا ن مسلم لیگ ن کے رہنماوقارحسین گورچانی،جرنلسٹ یونین آف پاکستان کے چیئرمین راناتنویر احمد،اکیڈمی کے ڈائریکٹرمفتی حفیظ اللہ ہادیہ،جے یوپی رہنمافقیر ملک محمدشکیل قاسمی،وڈیرہ علی حسن بروہی، حمید میمن،سلیم لالا،رضوان،فہیم شاہ،پاکستان مسلم لیگ ف کے وصی الحق ملک،معروف ثناء خواں ڈاکٹرطلحہ قادری،سینئر صحافی سرفرازحسین ساگر،پرائیویٹ اسکول رہنماقیصر،فہد،وصی شاہ، شازیہ ریحان نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

    اس موقع پر مہمانان گرامی نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں ٹرافیاں،میڈلز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے،جبکہ اکیڈمی کے ڈائریکٹر مفتی محمدحفیظ اللہ ہادیہ نے مہمانان گرامی کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔اس موقع پر اکیڈمی کی اساتذہ اور اسٹاف کو بھی ایوارڈ ز دیئے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کے بچوں میں صلاحیتوں کا کوئی فقدان نہیں،ایچ ایچ اسلامک اکیڈمی علاقے کے بچوں کی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں کرداراداکررہی ہے، موجودہ دورمیں پرائیویٹ تعلیمی ادارے نہایت کم وسائل کے باوجود علاقے کے بچوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرکے باوقار شہری بنانے میں اپناکرداراداکررہے ہیں جو لائق تحسین ہے۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہمارے بچے کسی بھی ترقی یافتہ ملک کے بچوں سے صلاحیتوں میں کسی طوربھی کم نہیں ہیں،اکیڈمی کے جن طلبہ نے پوزیشن حاصل کی ہیں وہ مزید محنت کرکے اپنے اساتذہ اور والدین کا سرفخرسے بلندکریں اور جوبچے پوزیشن حاصل کرنے سے رہ گئے ہیں وہ اپنی صلاحیتوں کو بڑھائیں اور کوشش کریں کہ اگلی مرتبہ آپ بھی نمایاں پوزیشن حاصل کریں۔

  • 28 تاریخ پاکستان کی تاریخ کا بڑا دن ہوگا، خرم شیر زمان

    28 تاریخ پاکستان کی تاریخ کا بڑا دن ہوگا، خرم شیر زمان

    کراچی: پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ ہمارے مذہب کیلئے جو وزیر اعظم نے اپنا اقدام کیا ہے اسے جتنا سراہا یا جائے کم ہے-

    باغی ٹی وی : خرم شیر زمان کی سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ اہم قرارداد اسمبلی میں جمع کروائی ہے،وزیر اعظم اعمران خان کی بہت سے کاوشیں ہیں ہمارے مذہب کیلئے جو وزیر اعظم نے اپنا اقدام کیا ہے اسے جتنا سراہا یا جائے کم ہے-

    سندھ ہاوس کے خلاف آپریشن کیا گیا تو غیرقانونی عمل ہوگا،گیلانی

    خرم شیر زمان نے کہا کہ جن جن ممالک میں اسلام اور نبی پاک کے گستاخانہ خاکوں کے خالف ایک دن منایا جائے گا انہوں نے کہا کہ مولانا افضل نے کا بھی اس کیلئے آواز نہیں اٹھائی-

    فارن فنڈنگ کیس، تحریک انصاف کو دیا الیکشن کمیشن نے بڑا جھٹکا

    خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں وزیر اعظم کو خارج تحسین پیش کرتے ہیں دنیا بھر میں 15 مارچ کو آگاہی کا دن منایا جائے گا کانفرنسسز کی جائے گی سیکریٹری سندھ اسیمبلی کوخط لکھ دیا ہے 26 ایم پی ایزکوسندھ ہاؤس میں کمرے دیئے جائیں-

    انہوں نے کہا کہ 25 سے 28 تاریخ تک کمرے چاہیئے 28 تاریخ پاکستان کی تاریخ کا بڑا دن ہوگا اپوزیشن جماعتوں کوشکست ہوگی-

    وزیراعظم عمران خان پرچوہدری شجاعت کی سورہ حجرات والی نصحیت اثرکرگئی

  • سنگدل ماں نے بیٹی کو پیدا ہوتے ہی چلتی ایمبولینس سے سڑک پر پھینک دیا

    سنگدل ماں نے بیٹی کو پیدا ہوتے ہی چلتی ایمبولینس سے سڑک پر پھینک دیا

    کراچی : ) سنگدل ماں نے بیٹی کو پیدا ہوتے ہی چلتی ایمبولینس سے سڑک پر پھینک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔واعہ فئیر کے علاقے میں ماں نے بیٹی کو پیدا ہوتے ہی سڑک پر پھینک دیا۔پولیس نے بچہ پھینکنے والی خاتون اور اس کی ماں کو گرفتار کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق خاتون نے چلتی ایمبولینس میں بچی کو جنم دیا اور بچی پیدا ہوتے ہی ایمبولینس سے ہاتھ باہر نکال کر سڑک پر پھینک دی۔
    پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتاریاں کیں۔رواں سال فروری میں قائد آباد کے قریب ٹرین کی پٹریوں سے نومولود بچے کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں ، کراچی میں نومولود بچے کی لاش ملنے ایک اور واقعہ پیش آیا، قائد آباد کے علاقے سے ریلوے پھاٹک کے قریب سے نومولود کی لاش ملی، بچے کی لاش ایدھی ہوم سہراب گوٹھ منتقل کردی گئی تھی۔

    ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ نومولود بچوں کی لاشوں کی اطلاع اہل علاقہ کی جانب سے دی گئی۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 3 سے رواں ماہ کی 21 اور 22 تاریخ کو دو مختلف مقامات سے 2 نومولود بچوں کی لاشیں ملیں ، جنہیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ایدھی سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کیا گیا تھا۔حکام کے مطابق تینوں بچے وقوعہ پر ہی انتقال کر چکے تھے، سماجی رہنما و ماہر تعلیم حنید لاکھانی نے شہرقائد میں نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کے سلسلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت دکھ کی بات ہے کہ ہمارے معاشرے میں ایسا ظلم ہورہا ہے جس کے بارے میں سن کر ہی رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔
    حنید لاکھانی نے کہا کہ یہ واقعات ہمارے معاشرے میں پنپتی اخلاقی گراوٹ کی نشاندہی کے لیئے کافی ہیں، حالات اسقدر خراب ہوچکے ہیں کہ اگر ان پر توجہ نہ دی گئی تو تکلیف دہ صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک انسان کا نا حق قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے اور بچے تو معصوم ہوتے ہیں نومولود بچے کو تو کچھ بھی معلوم نہیں ہوتا۔

  • کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق، فائرنگ سے 5  خواجہ سرا زخمی

    کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق، فائرنگ سے 5 خواجہ سرا زخمی

    رحیم یار خان میں کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ کوٹ سمابہ کے قریب 86 والا پل پر پیش آیا ہے جہاں مین روڈ پر ٹریفک بلاک ہونے پرنہر کنارے کچہ راستہ استعمال کرتے ہوئے کار نہر میں جاگری جس میں 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 7 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونےوالے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن کی لاشیں نہر سے نکال لی گئی ہیں۔

    دوسری جانب مانسہرہ میں خواجہ سرا کے ڈیرے پر فائرنگ سے 5 خواجہ سرا زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ بائی پاس روڈ پر پیش آیا جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پانچوں خواجہ سراؤں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کیا گیا ہےاسپتال ذرائع کے مطابق زخمی حالت میں لائے گئے خواجہ سراؤں میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

    بھائی کی شادی پر رقص کیوں کیا؟ بیوی کے بال اور ناک کاٹنے کی کوشش پر شوہر گرفتار

    پولیس حکام کے مطابق ایک زخمی خواجہ سرا نے الزام لگایا کہ ملزم سبطین جنسی تعلقات رکھنا چاہتا تھا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔

    ادھر کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں فیکٹری ملازم کے قتل میں ملوث دو پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا مقدمہ گبول ٹاون تھانے میں قتل کی دفعہ 302/34 کے تحت مقتول اسماعیل کے چچا زیدی گل کی مدعیت میں پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کیا گیا۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقدمے میں پولیس اہلکار توصیف الرحمن اور عبدلعلی کو نامزد کیا گیا ہے مقتول کے چچا زیدی گل کے مطابق اسماعیل فیکٹری سے گھر کھانا کھانے آیا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے گولی مار دی، مقتول اسماعیل تولیہ فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا اہلکاروں کی فائرنگ سے اسماعیل زخمی ہوا اور اسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہوگیا۔

    بچوں پرجنسی تشدد کیس کے مجرم کو سزائے موت دینے کی تجویز کا مسودہ تیار

  • کراچی ائیر پورٹ پردبئی جانے والے مسافر کے جوتوں سے 40 تولہ سونا برآمد

    کراچی ائیر پورٹ پردبئی جانے والے مسافر کے جوتوں سے 40 تولہ سونا برآمد

    کراچی:ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے 40 تولہ سونا برآمد کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے مطابق اے ایس ایف عملے نے دبئی جانے والے مسافر سے 40 تولہ سونا برآمد کیا، مسافر ذیشان وحید نے سونا جوتوں میں مہارت سے چھپا رکھا تھا تاہم اے ایس ایف نے تلاشی کے دوران سونا برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

    ترجمان نے بتایا کہ عملے نے تلاشی کے دوران سونا برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی، ملزم اورسونا مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

    خیال رہے کہ ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر اس سے قبل بھی متعدد ملزمان سونا، رقم یا منشیات اسمگلنگ کی کوشش میں گرفتار ہوچکے ہیں۔ ایئرپورٹ سکیورٹی اور کسٹم حکام اس ضمن میں کافی متحرک ہیں۔

    قبل ازیں گزشتہ روزا ینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 840 گرام ہیروئن برآمد کی تھیپ

    حکام کے مطابق چارسدہ کا رہائشی مطہر شاہ نامی مسافر پرواز نمبر کے یو 206 کے ذریعے سعودی عرب کے لیے روانہ ہو رہا تھا ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا-