Baaghi TV

Category: کراچی

  • حکومت  اگلی حکومت کیلئے ایٹم بم بچھا رہی ہے،مفتاح اسماعیل

    حکومت اگلی حکومت کیلئے ایٹم بم بچھا رہی ہے،مفتاح اسماعیل

    حکومت اگلی حکومت کیلئے ایٹم بم بچھا رہی ہے،مفتاح اسماعیل

    مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت اگلی حکومت کیلئے ایٹم بم بچھا رہی ہے حکومت جاتے جاتے آئی ایم ایف سے ڈیل توڑ رہی ہے

    شہر قائد کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام جاری رہنا ضروری ہے ،شوکت ترین نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے عمران خان نے پہلے چین اور پھر مغرب سے بھی لڑائی لے لی خان صاحب نے پہلے سی پیک بند کر کے چین سے اور اب یورپی یونین سے لڑائی لے لی ہے آج پاکستان میں مہنگائی بھارت اور بنگلہ دیش سے زیادہ ہے مران خان کہا کرتے تھے کہ مہنگائی زیادہ ہو تو سمجھ جائیں کہ وزیر اعظم چور ہوتا ہے ان کی حکومت میں 60 لاکھ لوگ بے روزگار ہوئے،

    مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی اجازت کے بغیر ایمنسٹی دی اس کے فیٹف پر اثرات پڑیں گے آئی ایم ایف سے ابھی تک حکومت کے مذاکرات چل رہے ہیں، عمران خان معیشت کو ایسا کر کے جا رہے ہیں کہ ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا عمران خان کہہ رہے ہیں اشیا کی قیمتوں پر نظر نہیں رکھوں گا،آپ قیمتیں دیکھنے نہیں آئے تھے تو ورلڈ کپ لینے آئے تھے؟ یہ ملک ہماراملک ہے اسکوسنوارنا انشاءاللہ تعالی ہماری زمے داری ہے جوجوغلطیاں اس حکومت نے مہنگی بجلی بنانے میں کی ہیں وہ توہ م پہلے دن ٹھیک کردیں گے عمران حکومت کی جو دو اہم چیزیں ہیں نااہلی اور کرپشن جب یہ دوچیزیں نہیں ہوں گی توملک خود بخود بہترہونا شروع ہوجائے گا۔

    سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے جانےمیں ہفتہ یا 10 دن رہ گئے ہیں،عمران خان نے یورپی یونین سے متعلق بیان دے کر ایٹم بم گرایا، ایک کروڑ نوکریاں، 50 لاکھ گھر کہاں گئے؟ ہم غیرملکی سرمایہ کاری کا جال بچھا کر گئے تھے،

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے اور اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ کئی پی ٹی آئی اراکین بھی ہمیں ووٹ دیں گے، وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے بھی ڈی چوک پر میدان لگانے کا فیصلہ کیا ہے،پی ڈی ایم کی جماعتیں بھی ڈی چوک پر جلسہ کریں گی اور جلسہ عدم اعتماد والے روز ہو گا اس ضمن میں مشاورت جاری ہے ،تحریک انصاف نے بھی ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے

    وزیراعظم نے کہا تھا کہ تین ماہ…..شیخ رشید بھی مان گئے

    طورخم ،چمن بارڈر پرسکون،پاکستانیوں کو واپس لائینگے،اشرف غنی کے دل میں فتور تھا،شیخ رشید

    بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان

    بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید

    وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

    شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف

    چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم کومشیروں سے خبردار کر دیا

    حکومت اپنے اتحادیوں کو اپوزیشن کیمپ کی طرف نہ دھکیلے،پرویز الہیٰ

    حفیظ شیخ میری سابق کابینہ کا حصہ تھے، میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا، یوسف رضا گیلانی کا دبنگ اعلان

    لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

    بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

    مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید

    بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید

    عمران خان کا خطرناک ہونے کا پیغام کس کیلئے تھا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    فیصل واوڈا کی نااہلی،شیخ رشید کا اعلان،اپوزیشن کو بھی چیلنج دے دیا

    پشاور دھماکہ،وزیراعظم کو بریفنگ، ملزمان کی شناخت ہو چکی، شیخ رشید

    شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں

    پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل

    عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج

    تحریک عدم اعتماد،اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،ملاقاتیں جاری

    واقعی عمران خان گھبرا گئے؟ کابینہ اجلاس چوتھے ہفتے بھی التوا کا شکار

  • تحر یک انصاف سندھ کے رہنماؤں کی اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف منفی اقدامات کی مذمت

    تحر یک انصاف سندھ کے رہنماؤں کی اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف منفی اقدامات کی مذمت

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف سندھ کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج اور صدر پی ٹی آئی کراچی و رکن سندھ اسمبلی بلال غفار اور رکن سندھ اسمبلی سدرہ عمران نے پارٹی سیکریٹریٹ انصاف ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف منفی اقدامات کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی سندھ ارسلان تاج کا کہنا تھا کہ اس وقت ملکی سیاست میں مختلف ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک ڈھکن کھولنے والے صوبائی وزیر کہتے ہیں کہ ہمیں ایسا کردینا چاہیے تھا۔ اقتدار کی ہوس یں یہ لوگ پہلے اقلیت ہونے کا طعنہ دیتے ہیں۔ کراچی سمیت پاکستان کے لوگ دیکھ رہے ہیں ۔

    بے نظیر شہید کا نام لے کر غلیظ الفاظ استعمال ہورہے ہیں۔ صرف اقتدار کے لیے ان لوگوں کے ساتھ بیٹھے ہیں جو انکی مرحوم بیگم کے بارے میں برے الفاظ استعمال کرتے تھے۔ یہ لوگ بغض عمران خان میں سارے چوروں کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ انکو ڈر ہے کہ عمران خان انکے حلق سے پیسے نکال لینگے۔ زرداری جن کے ساتھ دبئی میں سفر کیا کرتے تھے۔ مصطفی میمن کے پاس ایان علی کو بلاول ہاؤس لے کر آنے جانے کی ذمہ داری تھی۔
    مصطفی میمن کی زمینوں اور پیٹرول پمپ پر زرداری مافیا قبضے کروارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرداری کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ بلاول زرداری کہتے ہیں کہ میری رگوں میں بی بی شہید، مرتضی بھٹو، آصف زرداری کا خون ہے، وہ ایک کا نام لینا بھول گئے۔ حاکم علی زرداری کا خون بھی شامل ہے۔ حاکم علی زرداری قائد اعظم محمد علی جناح کے لیے کہتا تھا کہ اس نے پاکستان بنا کر غلط کیا۔
    بلاول زرداری تمہاری رگوں میں حاکم علی زرداری کا گندا خون ہے۔ آج جو سازشیں بیرونی قوتوں کے کہنے پر تم کر رہے ہو یہ تمہارے خون کا اثر ہے۔ آج تک بلاول نے حاکم علی زرداری سے لاتعلقی کا اعلان نہیں کیا۔ بلاول صاحب آپ کو اپنی نسل ہی یاد ہے۔ بمبینو سینما میں ٹکٹ بلیک کرنے والے کے خون آپکی رگوں میں دوڑ رہا ہے۔ یہ بلاول ہاؤس جہاں آپ رہ رہے ہیں۔
    عزیر بلوچ نے بلاول ہاؤس کے ارد گرد لوگوں کے گھروں پر قبضہ کر کے بنایا ہے۔ بلاول نے کہا تھا کہ میں مارچ کے دوران وہاں ٹہرونگا جو مجھے 4 کروڑ دے گا۔ اور اسلام آباد پہنچ کر نوجوانوں کو ایک انجوائے کرنے کا موقع ملا۔ جب ٹیسٹ ٹیوب سے رہنما بنتے ہیں تو یہی حال ہوتا ہے، آپکی کانپیں ٹانگ رہی ہیں اور وہ ٹانگتی رہی گی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت تمام موسٹ وانٹڈ کرمنل ایک ہوگئے ہیں۔
    عمران خان نے آج سے بہت پہلے کہا تھا کہ جب ان سے پیسے نکلوائے جائینگے تو یہ سارے چور ایک ہوجاینگے۔ یہ سب چور غیر ملکی سازش کے تحت سب ایک ہوئے ہیں۔ یہ سب را ، موساد کے ایجنٹس ہیں جو پاکستان کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ عمران خان نے واضح بتا دیا ہے کہ ہم خودمختار خارجہ پالیسی ہوگی۔ یورپی یونین بھی عمران خان کے مضبوط موقف کے بعد انڈیا کو خط لکھنے پر مجبور ہوگئے۔
    3.5 سال سے ایک بھی درون حملہ نہیں ہوا۔ کیا ہم واپس وہی حکمران چاہتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو غیر ملکی آقاؤں کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔ غیر ملکی فنڈنگ سے ڈالرز میں لوگوں کے۔ ضمیر خریدے جارہے ہیں۔ شہباز شریف کہتے ہیں کہ عمران خان یورپی یونین کے خلاف بات کیوں کررپا ہے۔ جوائنٹ اپوزیشن والوں آپ نے دیکھ لیا کہ عوام کے ساتھ لوگ کھڑے ہیں۔ کراچی کی عوام بھی ڈی چوک جانے کے لیے تیار ہے۔
    پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ اسلام آباد میں ہونے جارہاہے۔ کراچی کے ورکرز اسلام آباد جانے کے لیے تیار ہیں۔ میں جوائنٹ اپوزیشن کو کہتا ہوں کہ سیاست میں اتنا نہیں گرے کہ ملک کو نقصان نہ پہنچے۔ پورا ملک جان چکا ہے کہ ایک طرف پورا ملک ہے دوسری طرف عمران خان ہے، کراچی میں عوامی رابطہ کی مہم بھی جلد شروع ہوگی۔ بہت بڑا قافلہ کراچی سے اسلام آباد جائے گا۔

  • حلیم عادل شیخ اور رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات

    حلیم عادل شیخ اور رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات

    کراچی : سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ اور رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی جس میں طارق جمیل نے وزیراعظم کوخصوصی دعائیں دیں۔تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکومتی کیمپ اور اپوزیشن کیمپ کی سیاسی سرگرمیاں تو جاری ہیں اب پی ٹی آئی نے تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کیلیے خصوصی اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما علمائے کرام سے ملاقات کرکے ان سے وزیراعظم کی کامیابی کیلیے خصوصی دعائیں کرارہے ہیں۔گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور ایم پی اے سعید آفرید نے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی، جس کا احوال ایم پی اے سعید آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے۔سعید آفریدی نے ملاقات کی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھاکہ آج مولانا طارق جمیل سے کراچی میں ملاقات کا شرف حاصل ہوا ہے۔ٹوئٹ میں انہوں نے لکھاکہ مولانا طارق جمیل صاحب نے وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کیلیے ڈھیروں دعائیں کی ہیں۔ دراصل طارق جمیل جیسے عالم دین ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں۔

  • سندھ میں مویشیوں میں لمپی اسکن نامی بیماری سے مرنیوالے جانوروں کی تعداد 162 ہو گئی

    سندھ میں مویشیوں میں لمپی اسکن نامی بیماری سے مرنیوالے جانوروں کی تعداد 162 ہو گئی

    کراچی : سندھ میں مویشیوں میں لمپی اسکن نامی بیماری سے مرنیوالے جانوروں کی تعداد 162 ہو گئی۔صوبائی ٹاسک فورس نے لمپی اسکن بیماری کے اعداد و شمار جاری کر دئیے ہیں جس کے مطابق اب تک صوبے میں جلدی بیماری سے ہونے والی جانوروں کی تعداد 162 تک پہنچ گئی ہے۔صوبائی ٹاسک فورس کے مطابق جلدی بیماری سے ایک روز میں مزید 6 جانور مر گئے
    بیمارجانوروں کی تعداد میں بھی مزیداضافہ ہو گیا، بیماری میں مبتلا جانوروں کے 766نئے کیسزسامنے آئے اور بیمار جانوروں کی تعداد 24ہزار 9سو 48 سے تجاوز کر گئی ہے۔
    صوبائی ٹاسک فورس نے کہاکہ لمپی اسکین سے صحتیاب ہونے والیجانوروں کی تعداد 8 ہزار491 ہو گئی ہے۔دوسری جانب ڈائریکٹوریٹ جنرل لائیو اسٹاک سندھ نے مویشی منڈیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لمپی اسکن سے انسانی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
    ڈائریکٹوریٹ جنرل لائیو اسٹاک اینیمل سائنسز نے سیکرٹری سندھ کو خط تحریر کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پابندی سے عوام میں دودھ اور گوشت کے ذریعے انسانوں میں بیماری کی منتقلی کے حوالے سے غلط فہمی پھیل رہی ہے۔ڈاکٹر نذیر حسین نے کہا کہ مویشیوں کی بیماری لمپی اسکن سے انسانی جان کوکوئی خطرہ نہیں ، اس لیے مویشی منڈیوں پر عائد پابندی ختم کی جائے۔

  • بلاول کی اردو سب سے منفرد اور اسٹائل بھی مختلف ہے انشاء اللہ اگلے وزیراعظم وہی ہوں گے : حریم شاہ

    بلاول کی اردو سب سے منفرد اور اسٹائل بھی مختلف ہے انشاء اللہ اگلے وزیراعظم وہی ہوں گے : حریم شاہ

    کراچی : پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ حریم شاہ نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی اردو پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول کی اردو سب سے منفرد اور اسٹائل بھی مختلف ہے، ان شااللہ وہی اگلے وزیراعظم ہوں گے۔

    حال ہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عوامی مارچ سے خطاب کے دوران زبان پھسلنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔
    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلاول بھٹو نے جیالوں کا جوش بڑھانے کے لیے کہا کہ آپ کا جوش و جذبہ اسلام آباد کو ہلا رہا ہے اور اسلام آباد کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، یعنی انہوں نے خطاب کے دوران ٹانگیں کو کانپیں اور کانپ کو ٹانگ کہہ دیا تھا۔

    بلاول کی لفظوں میں گڑبڑ کے بعد کانپیں ٹانگ سوشل میڈیا ٹرینڈ بن گیا تھا جس کے بعد عام عوام سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے بھی بلاول کے جملوں پر پیروڈی ویڈیوز بنائی گئیں۔

    اب اس ویڈیو پر ردعمل دینے کے لیے حریم شاہ نے انسٹاگرام کا رخ کیا جہاں انہوں نے اپنا ایک تفصیلی ویڈیو پیغام جاری کیا۔حریم شاہ نے بلاول بھٹو کا ساتھ دیتے ہوئے کہا کہ غلطی کوئی بھی کرسکتا ہے، اسی طرح بلاول سے بھی بولنے میں تھوڑی گڑ بڑ ہوگئی، اگر ہم نے سور حجرات پڑھی ہوتی یا ہمیں کچھ شرم ہوتی تو ہمیں معلوم ہوتا کہ کسی کا مذاق اڑانا کتنی غلط بات ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ہم میں کوئی بھی انسان بہت اچھی اردو نہیں بول سکتا اور غلطی تو ہر دور میں کسی نہ کسی سیاستدان یا مشہور شخصیت سے ہوئی ہے، اس پر مذاق اڑانا درست نہیں۔ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ بلاول کی تعلیمی ڈگری بین الاقوامی ہیں جس کی وجہ سے سب ان کی اردو کا مذاق اڑاتے ہیں لیکن انسان وقت کے ساتھ ہی سیکھتا ہے اور میری نظر میں بلاول بھٹو کی اردو سب سے منفرد ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ہمیں خوش ہونا چاہیے کہ بلاول جیسا نوجوان اور خوبصورت انسان سیاست میں آگے آرہا ہے اور ان شااللہ مستقبل میں وہی پاکستان کے وزیراعظم ہوں گے۔حریم شاہ نے بلاول کے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جن سیاستدانوں نے بلاول بھٹو کا مذاق اڑایا ہے انہیں کچھ شرم کرنی چاہیے کہ اتنے بڑے عہدے پر بیٹھ کر وہ معصوم اور نوجوان بلاول کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں بلاول سے بہت محبت کرتی ہوں، میری سپورٹ بھی ان کے ساتھ ہے اور بلاول ہمارے اگلے وزیراعظم ہیں۔

  • کراچی: ٹسیٹ سیریز کا دوسرا روز، آسٹریلیا کے 8 وکٹوں کے نقصان پر 505 رنز

    کراچی: ٹسیٹ سیریز کا دوسرا روز، آسٹریلیا کے 8 وکٹوں کے نقصان پر 505 رنز

    کراچی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نےکھیل کے اختتام تک 8 وکٹوں کے نقصان پر 505 رنز بنائے ہیں-

    باغی ٹی وی : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی میں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے جہاں آج دوسرے روز کا کھیل کھیلا گیا، آسٹریلیا نے دوسرے روز کا کھیل 251 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے شروع کیا اور دن کے اختتام تک اسکور کر 505 تک پہنچایا۔ آسٹریلیا کے عثمان خواجہ 160 رنز کر بنا کر نمایاں بلے باز رہے اس وقت وکٹ پر مچل اسٹارک 28 رنز اور پیٹ کمنز بغیر کوئی رن بنائے موجود ہیں۔

    قبل ازیں کراچی میں کھیلے جارہے تاریخی ٹیسٹ میچ میں پہلے روز آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے سیشن میں اوپنر ڈیوڈ وارنر 36 رنز کی اننگز کھیل کر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ مارنوس لیمبوشین بغیر کوئی اسکور کیے رن آؤٹ ہوگئے ان کی وکٹ ساجد خان نے حاصل کی۔

    پہلے روز کے کھیل کے اختتام سے ایک اوور قبل پاکستان نے بریک تھرو حاصل کیا اور اسٹیو اسمتھ 71 رنز بناکر حسن علی کا شکار بن گئے اوپنر عثمان خواجہ نے 127 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    کرکٹ قوانین میں بڑی تبدیلیاں

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جبکہ اس حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔

    پاکستان

    امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فہیم اشرف، فواد عالم، نعمان علی، ساجد خان، شاھین شاہ آفریدی، حسن علی۔

    آسٹریلیا

    عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر، مارنوس لیبوشین، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، الیکس کیری، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، نیتھن لائن، مچل سوئپسن۔

    پاکستان کے کھلاڑی بہترین،ٹیم کو ہرانے کیلئے بہترین کرکٹ کھیلنی پڑے گی،اسٹیو سمتھ

  • بلدیہ عظمیٰ کراچی میں 3 سال کے وقفے کے بعد فوتگی کوٹے پر 326 ملازمین کے بچوں بیوائوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کی تیاریاں

    بلدیہ عظمیٰ کراچی میں 3 سال کے وقفے کے بعد فوتگی کوٹے پر 326 ملازمین کے بچوں بیوائوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کی تیاریاں

    کراچی : کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں 3 سال کے وقفے کے بعد فوتگی کوٹے پر کاغذات کی تصدیق اور انٹرویو کے مراحل مکمل ہونے کے بعد 326 وفات شدہ ملازمین کے بچوں بیوائوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ 49 ملازمین کو ان کے محکموں کے افسران اور عملے کی غفلت لاپرواہی، سستی کی وجہ سے تاخیر کرنے پر ان کے کیسز مسترد کردیئے گئے۔
    ان میں اکثر کے پاس بروقت درخواستیں جمع کروانے کے دستاویزی شواہد بھی موجود ہیں لیکن فوتگی کوٹے کی کمیٹی میں شامل بعض تعصب رکھنے والے افسران کی وجہ سے ان 49 کیسز کو مسترد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کیسز کا ازسرنو جائزہ لے کر انہیں بھی تقرری ناموں کی فہرست میں شامل کیا جائے بصورت دیگر سجن یونین اس زیادتی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے پر مجبور ہوجائے گی۔
    انہوں نے گزشتہ روز بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران و ملازمین ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس انور زیدی کے صاحبزادے، ایڈیشنل ڈائریکٹر وہیکل محمد عثمان کے والدہ، والدہ، ڈائریکٹر بجٹ ناصر محمود اسحاقی کی والدہ، ڈائریکٹر قبرستان اقبال پرویز کی والدہ، سابق ڈائریکٹر اسٹیٹ ایاز خان اور اعجاز خان کی ہمشیرہ، کیمرہ مین ایس ایم طارق کی اہلیہ سمیت دیگر مرحومین کے ایصال کیلئے قرآن خوانی اور اجتماعی فاتحہ کا اہتمام کرنے پر انتظامیہ کے اس قدم کی تعریف کی ہے۔

  • پاکستان میں رہوں گا میرے کپڑے بھجوا دیں، غیر ملکی تماشائی کا اپنی والدہ کو پیغام

    پاکستان میں رہوں گا میرے کپڑے بھجوا دیں، غیر ملکی تماشائی کا اپنی والدہ کو پیغام

    کراچی : ایک غیر ملکی تماشائی نے اپنی والدہ کو پاکستان منتقل ہونے کا بتاتے ہوئے ان سے اپنے کپڑے بھجوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    کراچی میں موسم گرم ہونے کے باوجود ٹیسٹ میچ دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی تماشائی اسٹیڈیم کا رخ کر رہے ہیں ، اس موقع پر سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں،پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کی کچھ تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

    ایک تصویر میں ایک غیر ملکی تماشائی نے ہاتھ میں پوسٹر اٹھا رکھا ہے جس پر مزار قائد اور پاکستان کے جھنڈے بنے ہوئے ہیں اور ساتھ میں کیپشن بھی لکھا ہے کہ امی، میں پاکستان منتقل ہو رہا ہوں، براہ مہربانی مجھے کپڑے بھجوا دیں ،دوسرے پوسٹر میں ایک مقامی تماشائی آسٹریلوی بیٹر مارنس لبوسکاخنی سے محبت کا اظہار کر رہا ہے۔

  • پولیس میں بھرتی کا خواہشمند نوجوان مقابلے کی دوڑ کے دوران گر کرجاں بحق

    پولیس میں بھرتی کا خواہشمند نوجوان مقابلے کی دوڑ کے دوران گر کرجاں بحق

    کراچی : پولیس میں بھرتی کا خواہشند نوجوان مقابلے کی دوڑ کے دوران گر کرانتقال کرگیا ۔

    باغی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کراچی میں بلدیہ ٹاؤن میں واقع پولیس ٹریننگ سینٹر میں آج پولیس اہلکاروں کی بھرتی کے سلسلے میں دوڑ ہو رہی تھی کہ اس دوران بھرتی کے لیے دوڑ کے دوران نوجوان امیدوار عبد المجید گر کر جاں بحق ہوگیا ۔
    بتایا گیا ہے کہ 23 سالہ عبدالمجید محکمہ پولیس سندھ میں پولیس کانسٹیبل بھرتی ہونے کے لیے آج صبح 8 بجے پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد پہنچا جہاں عبدالمجید کو بھرتی کی دوڑ کے لیے ساڑھے 8 بجے کا ٹائم دیا گیا تھا تاہم لیاقت آباد کا رہائشی عبدالمجید دوڑ کے دوران مبینہ طور پر گر کر بے ہوش ہوگیا جسے فوری طبی امداد دی گئی مگر اس دوران ہی وہ چل بسا ۔

  • عامر لیاقت کا مستقبل میں پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ

    عامر لیاقت کا مستقبل میں پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے مستقبل میں پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ دے دیا ۔

    تفصیلات کے مطابق انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے وفا کا جو صلہ دیا وہ یادرکھوں گا ، اب میں سوچ چکا ، اس کے بعد ہمارے راستے جدا ، پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو نہ گھبرانے کا مشورہ بھی دے دیا ۔
    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ وزیراعظم صاحب نے شاید ذلیل القدر مشیروں کی ایما پر مجھے بھی لسٹ میں ڈال دیاُاور سب سے بات کی مجھ سے ملنا بھی گوارا نہیں ، آپ شروع ہی سے مردم شناس نہیں اور ہمیشہ اختلاف رائے کو مخالفت سمجھا ، سب کو اسی طرح کھو رہے ہیں ، میں بھی “عین” سے ہوں اتنا ہی سوچ لیتے! لیکن اب میں سوچ چکا ۔
    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صاحب جو کم بخت آپ کو چاہتے ہیں وہ آپ کے بدترین رویے کے باوجود ساتھ ہیں ، گھبرانا نہیں ہے ، یہ اعصاب کا کھیل ہے ،اللہ پاکستان کے لیے بہتر فرمائے گا ، اس کے بعد ہمارے راستے جدا ، آپ نے وفا کا جو صلہ دیا وہ یادرکھوں گا ، سلامت رہیے اور ہوسکے تو استغفار کی کثرت کیجیے ۔
    قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی ہی پارٹی کے وفاقی وزیر اسد عمر پر اراکین کو دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا، انہوں نے کہا کہ اسد عمر کو متنبہ کرتا ہوں وہ اراکین کودھمکیاں دینے سے باز رہیں ، آئین اتنا وہ نہیں جانتے جتنا میں جانتا ہوں ، دونوں بھائی لڈو بٹورے کھڑے ہیں ایک نواز شریف کا وفادار دوسرا شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار ، ہمارے خاندان سے اپنے والدمحترم جنرل محمد عمر کےمثالی تعلقات کا خیال کریں ۔
    خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد والے دن ہمارا کوئی رکن اسمبلی نہیں جائے گا ، تحریک عدم اعتماد سے متعلق ہم نے حکمت عملی بنالی ہے، اس دن کوئی رکن اسمبلی نہیں جائے گا ۔