Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی میں ایک اور مخدوش عمارت خالی نہ کرائی جا سکی

    کراچی میں ایک اور مخدوش عمارت خالی نہ کرائی جا سکی

    شہر قائد میں ایک اور مخدوش عمارت خالی نہ کرائی جا سکی، انتظامیہ کسی بڑے حادثے کا انتظار کرنے لگی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اولڈ ایریا میں ایک اور مخدوش عمارت کے گرنے کا خطرہ ہے، تاہم انتظامیہ اس عمارت کو بھی خالی نہ کرا سکی ہے۔

    سول اسپتال کے قریب رنچھوڑ لائن میں مخدوش قرار دی جانے والی عمارت کئی جانوں کے لیے خطرہ بن گئی ہے، 2 منزلہ عمارت میں 4 فیملیز رہائش پذیر ہیں، اور اس کے گراؤنڈ پر ہوٹل بھی قائم ہے۔

    عمارت کئی جگہ سے رسنا شروع ہو گئی ہے، دیواروں میں کریک پڑ چکے ہیں، اور خستہ حالی کا یہ عالم ہے کہ دیواروں میں سریا بھی کئی جگہ سے نظر آنے لگا ہے۔

    سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے عمارت کو مخدوش قرار دے کر خالی کرنے کے احکامات جاری کر کے جان چھڑا لی ہے، دوسری طرف یوٹیلیٹی کنکشنز منقطع کرنے کے باوجود رہائشیوں اور ہوٹل مالک نے غیر قانونی کنڈے استعمال کرنا شروع کر دیے ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر جنوبی کی جانب سے بھی رہائشیوں کو بلڈنگ خالی کرانے کے اقدامات نہ کیے جا سکے، رہائشیوں کو خطرناک بلڈنگ چھوڑنے کے صرف ریمائنڈرز بھیج کر فائلوں کا پیٹ بھر دیا گیا۔

    واضح رہے کہ ایس بی سی اے اور ڈپٹی کمشنرز اپنی رپورٹ میں عمارت کو رہائش کے لیے خطرناک قرار دے چکے ہیں۔

  • سندھ حکومت کا 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان

    سندھ حکومت کا 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان

    کراچی : سندھ میں27 دسمبر کو محترمہ بےنظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا،چھٹی کے روز تمام سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق27 دسمبر کو صوبائی حکومت کے ماتحت تمام دفاترمیں بند رہیں گے۔
    یاد رہے 27 دسمبر2007 کو محترمہ بےنظیر بھٹو کو راولپنڈی میں دہشتگرد حملے میں شہید کردیا گیا تھا،اور ہرسال ان کی برسی منائی جاتی ہے۔دوسری جانب این سی او سی کی جانب سے اسکولوں میں 3جنوری سے چھٹیاں دینے کی ہدایت پر محکمہ داخلہ سندھ نے سردیوں کی تعطیلات کا شیڈول دوبارہ مرتب کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، سندھ کے تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر بروز پیر سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا جب کہ این سی او سی نے تین جنوری سے چھٹیاں دینے کی ہدایات دی ہیں۔
    اب محکمہ داخلہ سندھ نے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس میں چھٹیاں 20 دسمبر سے دینے کے بجائے تین جنوری سے کرنے کی بات کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کو ازسرنو مرتب کیا جائے،3 جنوری سے سردیوں کی چھٹیاں شروع کی جائیں۔ محکمہ داخلہ نے اپنی سفارشات این سی او سی کی ہدایت کے مطابق محکمہ اسکولز، کالجز اور جامعات کو ارسال کردی ہیں۔
    دوسری جانب چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدر علی نے سردی کی تعطیلات پر محکمہ داخلہ سندھ کے خط کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں سردیوں کی چھٹیاں شروع ہو چکی ہیں، سندھ میں سرکاری نوٹی فکیشن کے مطابق 20 دسمبر سے یکم جنوری ہی تعطیلات ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ تمام صوبے اپنے شیڈول کے تحت چھٹیاں کررہے ہیں، گزشتہ ایک ہفتے سے تعطیلات کے مسئلے کو غیر ضروری طور پر طول دیا جارہا ہے، صوبائی معاملے پر وفاق کی مداخلت غیر ضروری ہے، وفاقی وزارت تعلیم غیر سنجیدہ اور قوت فیصلہ سے محروم ہے۔انہوں ںے مزید کہا کہ سردیوں کی تعطیلات ہر سال کا معاملہ ہے، کیا صوبے اس قابل نہیں کہ وہ خود اس کو طے کرسکیں۔

  • زرداری نے کہا تھا پی ٹی آئی کا جنم خیبر پختونخوا سے ہوا،وہیں دفن ہو گی

    زرداری نے کہا تھا پی ٹی آئی کا جنم خیبر پختونخوا سے ہوا،وہیں دفن ہو گی

    زرداری نے کہا تھا پی ٹی آئی کا جنم خیبر پختونخوا سے ہوا،وہیں دفن ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن کے کئی نتائج روکے گئے ہیں

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے کہا تھا پی ٹی آئی کا جنم خیبر پختونخوا سے ہوا،وہیں دفن ہو گی، خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کی شکست سے ان کاجنازہ نکلا ،ایم کیوایم مہنگائی ،بے روزگاری ،گندم بحران سمیت تمام مسائل پرخاموش ہے ،خیبرپختونخواپی ٹی آئی کا گڑھ تھا اور پشاور میں شکست کھائی ،کراچی کے حقوق کا ٹھیکیدار بننے والی جماعت آج خاموش ہے ایم کیو ایم کو جن لوگوں نے غلطی سے ووٹ دیا تھا ان کی امید بلاول ہے سندھ میں کوئی نیابلدیاتی نظام نہیں آیا،بلدیاتی قوانین کو بہتر بنانے کے لیے ترامیم کی ہیں،کراچی کی صنعتوں کوگیس نہیں مل رہی،فیکٹریاں بندہورہی ہیں ایم کیوایم چینی، یوریااورگیس بحران پرخاموش ہے،

    ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ میں ووٹ نہیں دیکھیں گے ہرجگہ ترقیاتی کام کرائیں گے ہمارے پارکس کی ماضی میں چائنہ کٹنگ کی گئی تھی، اب تمام پارکس کے دروازے عوام کے لیے کھول دئیے گئے ہیں ہمیں کوئی اختیارات،کوئی وسائل اضافی نہیں ملے ہیں ،قیادت تبدیل ہوئی اور تبدیلی سب کو نظر آرہی ہے،پودے لگانے اور پارکس کھولنے کے لیے اربوں روپے نہیں لگتے، واٹر پمپ چورنگی کو ماضی میں نظر انداز کیا تھا عزیز آباد پارک سابق بلدیاتی نمائندوں کی عدم توجہی کا شکار تھا کراچی کے ساتوں اضلاع میں ترقیاتی کام شروع کیے گئے ہیں ،

    پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سنگاپورکی کمپنی 10جنوری کوایل این جی کارگو ڈلیور نہیں کر سکے گی نومبرمیں بھی اس کمپنی نے کارگوفراہم نہیں کیا،حکومت وضاحت کرے ڈیفالٹ کمپنی سے دوبارہ معاہدہ کیسے کیا گیا؟ پہلے ہی حکومتی نااہلی کے باعث گیس کا بحران ہے جنوری میں گیس کی طلب سب سےزیادہ ہوتی ہے،ایل این جی کارگوکی تاخیرسےبحران مزیدبدترہوجائے گا

    کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

    مریم نواز عدالت پہنچ گئی

    مریم نواز کی گرفتاری کی تیاریاں شروع

    دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب

    بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

    بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر

    آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

    روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس

  • جیل سے رہائی کے فوری بعد ملزم ڈکیتی مارتے پکڑا گیا

    جیل سے رہائی کے فوری بعد ملزم ڈکیتی مارتے پکڑا گیا

    شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم ڈکیتی اور رہزنی کی درجنوں وارداتیں کرچکا ہے۔

    اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ملیر میں دوران ڈکیتی شہری کو زخمی کرنے میں بھی ملوث ہے۔

    ملزم مجیب کھوسہ شہر بھر میں اسٹریٹ کرائم کی 70 سے زائد وارداتوں میں ملوث رہا ہے، ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو ایک شہری پر فائرنگ کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، پانچ روز قبل ملزم کی فائرنگ سے 55 سالہ جاوید نامی شخص زخمی ہوا تھا۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم مجیب کھوسہ کے خلاف مختلف تھانوں میں گیارہ مقدمات درج ہیں، گرفتار ملزم 2 دسمبر کو ضمانت پر رہا ہوا تھا۔

    ایس ایس پی ملیر نے صحافیوں کو مزید بتایا کہ ملزم مجیب نے رہائی کے فوری بعد دوبارہ ڈکیتی کی وارداتیں کرنا شروع کردی تھیں۔

  • ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کی وفات، صدر مملکت کا اظہار تعزیت

    ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کی وفات، صدر مملکت کا اظہار تعزیت

    ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کی وفات، صدر مملکت کا اظہار تعزیت

    پاکستان کے معروف ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی وفات پا گئے ہیں

    ڈاکٹر طاہر شمسی کی و فات کی تصدیق انکے اہلخانہ نے کی ہے، اہلخانہ کے مطابق ڈاکٹر طاہر شمسی برین ہیمرج کے بعد شہر قائد کراچی کی نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے اور انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں تھے، انکا علاج چل رہا تھا تاہم آج انکی موت ہو گئی ہے

    ڈاکٹر طاہر شمسی نے 1996 میں پاکستان میں بون میرو ٹرانسپلانٹ متعارف کروایا تھا اور انہوں نے بون میرو ٹرانسپلانٹ کے 650 آپریشن کیے اور 100 سے زیادہ تحقیقی مضامین بھی لکھے۔ کرونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کے پلازما کے ذریعے کووِڈ 19 کے مریضوں کے علاج کا خیال بھی ڈاکٹر طاہر شمسی کو ہی پہلی بار آیا۔

    2011 میں ڈاکٹر طاہر شمسی نے خون سے متعلق بیماریوں کے علاج کے لیے نیشنل انسٹیٹیوٹ فار بلڈ ڈیزیز قائم کیا۔ ڈاکٹر طاہرشمسی این آئی بی ڈی میں اسٹیم سیل پروگرام کے ڈائریکٹر بھی تھے اور وہ رائل کالج کے پیتھالوجسٹ فیلو بھی تھے۔ ڈاؤ گریڈیٹس ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا نے ڈاکٹر طاہر شمسی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں 2016 میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا تھا۔

    صدر مملکت عارف علوی نے ماہر امراضِ خون پروفیسر ڈاکٹر طاہر شمسی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے طب اور تحقیق کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیں، ڈاکٹر طاہر شمسی کے بون میرو ٹرانسپلانٹ ،خون اور کینسر کے علاج میں خدمات ياد رکھی جائیں گی،

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    کورونا سے صحت مند 80 افراد مزید 80 افراد کی جان بچا سکتے ہیں، ڈاکٹر طاہر شمسی

    پلازمہ کے عطیات کے حوالے سے لوگوں کا ردعمل کیسا ہے ؟ڈاکٹر طاہر شمسی نے بڑی اپیل کر دی

  • بانی پاکستان کی ولادت پر مزار کی تزئین و آرائش کا کام جاری

    بانی پاکستان کی ولادت پر مزار کی تزئین و آرائش کا کام جاری

    بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کی منابست سے مزار قائد کی تزئین و آرائش اورگنبد اورزینوں کے سنگ مرمرکی مرمت کا کام جاری ہے-

    باغی ٹی وی :بانی پاکستان کا یوم ولادت ہر سال 25 دسمبر کوجوش و خروش سے منایا جاتا ہے تاہم اس حوالے سے مزار قائد پر تزئین و آرائش کا کام جاری ہےطویل و عریض رقبے پر پھیلے بانی پاکستان کے مزار کی دیکھ بھال،اور تزئین وآرائش کا سلسلہ پورے سال جاری رہتا ہے،مگر بابائے قوم کی یوم ولادت 25دسمبر کی تیاریوں کے حوالے سے خاص اقدامات کیے جاتے ہیں پیر کواسی تزئین وآرائش کے دوران پاک چین دوستی کی علامت 80 فٹ طویل فانوس کی صفائی کا کام شروع کیا گیا۔

    نجی خبررساں ادارے ایکسپریس کے مطابق کئی روز سے جاری کاموں کے دوران قبر کے گرد موجود چاندی کی جالیوں اورمرکزی دروازوں کے رنگ روغن اور پودوں کی تراش خراش کا کام پورا ہوگیا ہے، گزشتہ روز پیر کوعین قائد اعظم کی قبر پر نصب پاک چین دوستی کی علامت 80 فٹ طویل فانوس کی صفائی کا کام ہوا-

    فوٹو بشکریہ: ایکسپریس
    مزارقائد کے ریذیڈنٹ انجینئرعلیم شیخ کے مطابق بابائے قوم کے مزارکی آرائش ومرمت کا کام پورے سال جاری رہتا ہے تاہم قومی تہواروں پر اس حوالے سے اہتمام بڑھ جاتا ہے اس سلسلے میں سب سے بڑا اقدام 72 فٹ ڈایا میٹر کے گنبد کی مرمت ہے،کیونکہ مسلسل دھوپ اورسردوگرم موسموں کی وجہ سے گنبد کے جوڑوں کی مرمت اور بعدازاں دھلائی ناگزیر ہے بابائے قوم کی قبر پرنصب دیدہ زیب فانوس جس پر ساڑھے 6 کلوگرام سونے کا پانی چڑھا ہوا ہے اس کی صفائی اورپالش کے کام کو بھی خصوصی فوقیت دی جاتی ہے۔

    علیم شیخ کے مطابق پہلا فانوس سن 1971میں چین کے مسلمانوں کی جانب سے تحفے میں دیا گیا تھا جبکہ حالیہ نصب فانوس جمہوریہ چین کے عوام کی جانب سے سن 2017 میں نصب کیا گیا ہے، بابائے قوم کی قبر کے گرد چاندی کی منقش جالیوں اورگنبد کے چاروں دروازوں پرنصب تانبے اورلکڑی کی دیدہ زیب جالیوں کی پالش اوررنگ وروغن بھی جاری ہے۔

    مزار کے احاطے میں تاحد نگاہ بچھے سفیدماربل کی صفائی،پودوں کی تراش خراش،گھانس کی کٹائی،اورمرکزی دروازوں کی رنگ وروغن کا کام بھی جاری ہے،خصوصی دن کی مناسبت سے مزارقائد کے سبزہ زاراورزینوں کی دونوں جانب متعدد اقسام کے خوشنما نئے پودے بھی لگائے گئے ہیں۔

    4 روز بعد ہونے والی 25دسمبر کوتبدیلی گارڈ کے بعد خصوصی تقریبات کے دوران گورنرووزیراعلیٰ سندھ کے علاوہ دیگر اہم شخصیات بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزارقائد پرحاضری دیں گے بعدازاں مزارقائد بغیر ٹکٹ کے عام شہریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ قائد اعظم کی آخری آرام گاہ کی تعمیر کا فیصلہ 21جنوری1956ء کوکیا گیا تھا۔ مزار کے ڈیزائن کےلیے ایک بین الا قوامی مقابلہ منعقد کروایا گیا جس میں یحییٰ مرچنٹ کے پیش کردہ ڈیزائن کی منظوری دی گئی۔ تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز8فروری1960ء کو کیا گیا اور31مئی1966ء کو مزار کا بنیادی ڈھانچہ مکمل ہوا۔12جون1970ء کو عمارت کو سنگ مرمر سے آراستہ کرنے کا کام پایہ تکمیل کو پہنچا۔

    دسمبر1970ء میں چینی مسلمانوں کی ایسوسی ایشن کی جانب سے81فٹ لمبا خوبصورت فانوس تحفے میں دیا گیا، جسے مزارِ قائد کے گنبد میں نصب کیا گیا۔ فانوس میں41 طاقتور برقی قمقمے نصب تھے۔2016ء میں46سال کے طویل عرصے میں فانوس پرانا ہوجانے کے پیش نظر چین نےایک اور فانوس کا تحفہ دیا، جس کا وزن2من اور قطر28مربع میٹر ہے جبکہ اس میں48برقی قمقمے اور8.3کلو گرام سونے کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔ اس فانوس کو نصب کرنے کےلیے چین سے انجینئروں اور ٹیکنیشنز کی13رکنی ٹیم پاکستان آئی، جس نے فانوس کی تنصیب کا کام مکمل کیا۔

    پرانے فانوس کو مزارِقائد کے احاطے میں ہی بطور یادگار رکھا گیا ہے اس موقع پر چین سے فانوس نصب کرنے کےلیے آنے والے ٹیکنیکل ہیڈ، مسٹر چاؤنگ اور مسٹر ڈیوڈ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ قائداعظمؒ ایک عالمی لیڈر تھے، جن کی شخصیت کو چین میں بھی انتہائی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے مزید یہ کہ مزار قائد پر فانوس کی تنصیب اُن کےلیے نہ صرف ایک یادگار لمحہ تھا بلکہ ایک ایسا اعزاز تھا جسے وہ کبھی فراموش نہیں کرسکیں گے۔

    مزار کی تعمیر پر آنے والے تمام اخراجات، جو1کروڑ48لاکھ روپے تھے، عوام کے چندے اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے عطیات سے پورے کیے گئے۔ مزارِ قائد کی اونچائی سطح سمندر سے91فٹ بلند رکھی گئی ہے، اس کا کُل رقبہ131.58ایکڑ ہے جس پر بعد میں خوبصورت باغات لگائے گئے، راہ داریاں بنائی گئیں اور فوارے و آبشاریں نصب کی گئیں۔15جنوری1971ء کو مزارِ قائد باضابطہ طور پر شہریوں کےلیے کھول دیا گیا جس کے بعد سے عوام کا ایک جم غفیر روزانہ بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے مزار پر فاتحہ خوانی کےلیے آتا ہے۔

    1995ء میں مزار کو مزید خوبصورت اور سرسبز بنانے کی منظوری دی گئی اور اس کا نام ’’باغِ قائد اعظم‘‘ رکھ دیا گیا۔ مزار کے احاطے میں لینڈ لائٹس، ٹاپ لائٹس اور زیرِ آب لائٹس کا جال بچھا دیا گیا، جس کے بعد مزار قائد مکمل طور پر ایک جدید باغ بن گیا۔ مزار میں داخل ہونے کے لیے مختلف ناموں سے5 دروازے بنائے گئے ہیں جنہیں بابِ جناح، بابِ قائدین، بابِ تنظیم، بابِ امام اور بابِ اتحاد کا نام دیا گیا۔ مزار کا گنبد کئی میل دور سے دیکھا جا سکتا ہے۔

    تعمیرات اور تزئین و آرائش کے پورے مرحلے میں تقریباً 4لاکھ28ہزار مربع فٹ سنگِ مرمر،4ہزار ٹن سیمنٹ، 565ٹن فولاد،64ہزار فٹ پائپ، 248زیرِ زمیں روشنیاں،69راستوں کی روشنیاں اور چبوترے کے لیے 64فلڈ لائٹس کا استعمال کیا گیا ہے، جس پر33کروڑ روپے لاگت آئی۔ باغ کو مزید خوبصورت بنانے کےلیے36اقسام کے5ہزار درخت،46ہزار749مربع فٹ گھاس اور ڈھائی ہزار بینچ بنوائی گئیں، جس کے سبب آج اسے کراچی کا سب سے پُررونق اور حسین باغ ہونے کا درجہ حاصل ہے۔

    مزار قائد اپنی منفرد عمارت اور اچھوتے طرز تعمیر کی وجہ سے پاکستان کی بہترین عمارتوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ایک اور خاص بات یہ ہے کہ مزار کی تعمیر میں استعمال ہونے والا تمام سامان ملکی ذرائع سے حاصل کیا گیا ہے اور یہ ہمارے ملکی معماروں اور ہنرمندوں کی شبانہ روز محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مزار کی تعمیر میں قائد کی شخصیت، کردار، مرتبے اور اسلامی فن تعمیر کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا گیا ہے۔

    مزار کے ڈیزائنر جناب یحیٰ مرچنٹ نے ڈیزائن میں بہت ساری تشبیہات سے کام لیا ہے۔ انہوں نے خود کہا کہ ’’کراچی ایک ایسا شہر ہے جہاں قائد پیدا ہوئے، زندگی بھر مسلمانانِ ہند کی رہنمائی کے بعد انتقال بھی یہیں کیا،اس مزار کو ڈیزائن کرتے ہوئے میں نے عظیم رہنما کی ذاتی خصوصیات کو بھی پیش نظر رکھا‘‘۔ مزار کے احاطے میں پاکستان کے پہلے وزیر اعظم محترم لیاقت علی خان اورقائدِ محترم کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح بھی مدفون ہیں۔

  • محکمہ موسمیات کی کراچی کا درجہ حرارت بڑھنے کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات کی کراچی کا درجہ حرارت بڑھنے کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات نے منگل سے کراچی کا درجہ حرارت بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق منگل سے کئی روز سے جاری سردی کی لہر میں کمی جبکہ شہر کا درجہ حرارت بڑھنے کی توقع ہے، کم سے کم پارہ 15 سے 17 اور زیادہ سے زیادہ 25 سے 27 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

    بلدیاتی انتخابات نے ثابت کردیا کہ گزشتہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی تھی،مولانا فضل الرحمان

    محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے، اس دوران رات سرد جبکہ صبح کے وقت دھند چھاسکتی ہے۔ اگلے دوروز کے دوران شہر میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

    پیر کو شہر کا کم سے کم پارہ 10 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

    بلدیاتی الیکشن: ساس نے بہو کو شکست دے دی

    چوہدری پرویز الہی اورعثمان بزدارکی بلدیاتی الیکشن میں ملکرحصہ لینےکےحوالے سے…

    بحریہ انکلیو میں گولیاں چل گئیں، سیکورٹی گارڈ جاں بحق

  • اومیکرون، برطانیہ سے پاکستان آنیوالوں کی سخت چیکنگ ہوگی

    اومیکرون، برطانیہ سے پاکستان آنیوالوں کی سخت چیکنگ ہوگی

    کراچی : اومبرطانیہ سے پاکستان آنیوالوں کی سخت چیکنگ ہوگی
    برطانیہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے ویرینٹ اومیکرون کے بڑھتے کیسز کے سبب برطانیہ سے آنے والے مسافروں کی سخت چیکنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کی جانب سے برطانیہ سے آنے والے تمام مسافروں کے لیے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئےتمام مسافروں کا ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق برطانیہ سے بالواسطہ فضائی مسافروں کا بھی ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ ہوگا، بورڈنگ سے 48 گھنٹے قبل مسافروں کی ویکسینیشن اور منفی پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ بھی لازمی ہو گی۔این سی اوسی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سو فیصد ریپڈاینٹی جن ٹیسٹ کے لیے برطانیہ کی براہ راست پروازیں ایڈجسٹ کرے۔دوسری جانب سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ ایک پرواز کے بعد دوسری پرواز میں اتنا وقت رکھا جائے گا کہ پہلے سے آنے والی پرواز کے تمام مسافروں کے ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ مکمل ہوجائیں۔سی اے اے حکام کے مطابق اقدامات برطانیہ میں کوروناوائرس کے اومیکرون ویرینٹ کے کیسز کے باعث کیے جا رہے ہیں۔

  • تجربات کر کے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے : آصف علی زرداری

    تجربات کر کے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے : آصف علی زرداری

    کراچی: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ تجربات کرکر کے ملک کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت ہی ہے جو ملک کو چلا اور سنبھال سکتی ہے، تجربات کرکر کے ملک کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے، اس ملک پر جب بھی کوئی مصیبت آئی پیپلزپارٹی نے ہی اس کو سنبھالا ہے، ہم اب بھی تیار ہیں لیکن بات سیدھی ہے کہ پہلے ان حکمرانوں کی چھٹی کرو، پھر ہم سے بات کرو تو پھر ہم ملک سنبھالیں گے۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے روز ہی کہا تھا کہ یہ حکومت نہیں چلے گی چوں چوں کا جو مربہ بنایا ہے وہ نہیں چل سکتا، اس حکومت نے تو ملک کا خانہ خراب کر دیا ہے، مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے اور منی بجٹ پیش کیا جارہا ہے، غریب عوام سے جینے کا حق چھینا جا رہا ہے، ہم عوام کے مسائل سے آگاہ ہیں۔

    سابق صدر نے کہا کہ پرویز مشرف حکومت میں چینی اورآٹے کا بحران پیدا ہوا اور چینی و آٹا امپورٹ کیا جانے لگا تھا تو ہم نے اقتدار میں آکر ایک سال میں بحران ختم کیا اوران اشیاء کو ایکسپورٹ کرنا شروع کیا، عوامی طاقت کے خلاف جو بھی آئے گا چاہے وہ سردار ہو میر ہو یا پیر، سب یاد رکھیں کہ ووٹ عوامی ووٹ ہمارا اور آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہے۔

  • ‏عوام کی حفاظت کرنے والے عوام کو مار رہے ہیں، زرداری، سرداری نظام قبول نہیں

    ‏عوام کی حفاظت کرنے والے عوام کو مار رہے ہیں، زرداری، سرداری نظام قبول نہیں

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اے ٹی سی سینٹرل جیل کورٹ میں پیش ہوئے۔پیشی کے بعد کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ حکومت کی گٹرگردی سے شیرشاہ میں 17 افراد جان کی بازی ہار گئے سندھ حکومت سندھ کی عوام سے جمہوریت کا انتقام لیتے ہوئے مارنے کے نت نئے طریقے ایجاد کررہی ہے.

    ‏عوام کی حفاظت کرنے والے عوام کو مار رہے ہیں، زرداری، سرداری نظام قبول نہیں، گٹروں پر دھماکوں کے ذمیدار مرتضی وہاب ہیں.‏عالمگیر خان آپ عوام کی جنگ لڑتے اپنے والد کو کھو بیٹھے ہم نے جو نالے صاف کرنے تھے وہ ہم نے کردیے گجر نالے پر کام جاری ہے شیرشاہ نالے کی صفائی سندھ حکومت کی ہے سیپا کے ایڈوائزر بھی مرتضیٰ وہاب ہیں۔

    گزشتہ روز ایک ڈاٹسن ڈرائیور کو ٹنڈوجام پولیس نے قتل کردیا ارسلان محسود کو پولیس گردی میں قتل کیا گیا کورنگی میں کل نوجوان کو مارا گیا۔

    حلیم عادل شیخ کہتے ہے ‏اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی میڈیا سے گفتگو میں کہتے ہیں میرا گناہ ہے کہ میں غریب عوام کی بات کرتا ہوں اس کرپٹ سرداری زرداری باجاری نظام کو چیلنج کرتا ہوں بس یہی میرا گناہ ہے اس لیے دہشتگردی کی عدالتوں میں پیش ہونا پڑتا ہے۔ ‏