Baaghi TV

Category: کراچی

  • سیف سٹی منصوبہ،کراچی کے مکینوں کیلئے سندھ حکومت کا بڑا اقدام

    سیف سٹی منصوبہ،کراچی کے مکینوں کیلئے سندھ حکومت کا بڑا اقدام

    ملک کے معاشی حب کراچی میں 6 سال سے التوا کے شکار سیف سٹی پروجیکٹ پر سنجیدگی سے کام شروع کردیا گیا ہے، جس پر جنوری2022 میں باقاعدہ کام کا آغاز کردیا جائے گا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف سٹی منصوبہ ایک سال میں مکمل کیا جائے گا، منصوبے پر23ارب روپے لاگت آئے گی، مارچ 2022 سے کیمروں کی تنصیب کا عمل شروع کردیا جائے گا، شہر بھر میں 10سے 12ہزار جدید کیمرے نصب کئے جائیں گے۔

    اس کے علاوہ شہر قائد کے حساس مقامات پر12 میگا پکسل کیمرے لگائے جائیں گے، کیمرے داخلی و خارجی راستوں اورریڈ زونز میں نصب ہوں گے، منصوبے کے تین کیمرے تین مراحل میں لگائے جائیں گے جو شاہراہ فیصل، ائیر پورٹ سے ضلع جنوبی میں لگائیں جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق تین ہزار سے زائد کیمرے ضلع غربی، وسطی اور شرقی میں لگائے جائیں گے، تینوں اضلاع میں لگائے جانے والے کیمرے8 سے9 میگا پکسل ہوں گے، اس منصوبے کی منظوری وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دی تھی۔

    سال 20105میں شروع ہونے والا یہ منصوبہ 6 سال التوا کے بعد شروع ہوگا، کیمروں کی مانیٹرنگ کے لئے سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بھی قائم کئے جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں اس وقت 538 مقامات پردو ہزار 196 کیمرے لگائے گئے ہیں جس میں ایک ہزار201کے ایم سی، 198 محکمہ آئی ٹی اور 155 سندھ پولیس کے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل چھ سال سے منصوبہ محض اجلاسوں تک ہی محدود ہوکر رہ گیا تھا، سیف سٹی منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کے اب تک لاتعداد اجلاس ہوچکے ہیں لیکن منصوبہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچ پا رہا تھا۔

    ذرائع کے مطابق سیف سٹی منصوبے کی لاگت 10 ارب سے بڑھ کر 30 ارب کے قریب پہنچ چکی ہے، ملک کے دیگر شہروں میں سیف سٹی کے منصوبہ کامیابی سے مکمل کرلیے گئے ہیں۔

  • ریاض سے کراچی پہنچنے والا مسافر فرار، کیوں ہوا؟

    ریاض سے کراچی پہنچنے والا مسافر فرار، کیوں ہوا؟

    سعودی دارالحکومت ریاض سے کراچی آنے والا مسافر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریاض سے کراچی پہنچنے والی سعودی ایئرلائن کے مسافروں کے رپیڈ ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک مسافر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

    کورونا کا شکار ہونے پر مسافر کو الگ بٹھایا گیا تھا تاکہ وائرس کا پھیلاؤ نہ ہوسکے۔

    بعد ازاں مسافر ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کاؤنٹر کو چکما دے کر فرار ہوگیا۔ مسافر سعودی ایئرلائن ایس وی708 کے ذریعے شہرقائد پہنچا تھا۔

    دوسری جانب کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے پیش نظر برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں پر سخت چیکنگ کی ہدایت سامنے آئی ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سی اے اے کو برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق نئی ہدایات موصول ہوئی ہیں، پروازوں کے تمام مسافروں کے ایرپورٹس پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    ہدایت میں پابند کیا گیا ہے کہ برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں کو ایڈجسٹ کیا جائے تاکہ ایئرپورٹس پر تمام مسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ مکمل کرلیے جائیں۔

  • کراچی: شیر شاہ کے نجی بینک میں دھماکے کا غیر قانونی تعمیرات،قتل خطا اور دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج

    کراچی: شیر شاہ کے نجی بینک میں دھماکے کا غیر قانونی تعمیرات،قتل خطا اور دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج

    کراچی میں شیر شاہ کے نجی بینک میں دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مقدمہ عمارت کے مالکان اور نالے پر غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف قتل خطا اور دیگر الزامات کے تحت سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

    مقدمہ ضلع کیماڑی کے ’سائٹ بی ‘تھانے میں ایف آئی آر نمبر 449/21 ایس ایچ او انسپکٹر زوار حسین کی مدعیت میں درج کی گیا ہے۔

    افغانستان کے معاملے کو انسانی بنیادوں پر دیکھنا ہو گا،افغان عوام ہماری مدد کے منتظر ہیں ،سعودی وزیر…

    پولیس کے مطابق مقدمہ زیر دفعہ 322، 337، 427، 34 کے تحت درج کیا گیا ہے، دفعہ 322 قتل خطا کی ہے جس کے تحت نالے پر غیر قانونی تعمیرات کرنے والے نامزد ہیں، غیر قانونی تعمیرات کرنے والے ہی دفعہ337 کے تحت شہریوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کے ملزم ہیں۔

    کراچی: ایک اور بینک کیش وین لوٹ لی گئی، مسلح ملزمان ڈیڑھ کروڑ سے زائد رقم لے کر…

    تعزیرات پاکستان کی دفعہ 427 کے تحت ان ملزمان پر شہریوں کا مالی نقصان کرنے کا الزام بھی ہے، مدعی مقدمہ کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے رپورٹ دی ہے کہ دھماکا نالے میں قدرتی گیس کے جمع ہونے پر ہوا۔

    کراچی :کوئٹہ دھماکے: وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی رہنماؤں کا اظہارافسوس

    پولیس ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں بینک انتظامیہ کو مدعی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا مگر چونکہ تحقیقات کے دوران یہ الزامات بینک انتظامیہ پر بھی عائد ہو سکتے ہیں اس لئے ایس ایچ او کو مدعی بنایا گیا ہے، اندراج کے بعد مقدمہ پولیس کے شعبہ تفتیش کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

    کراچی دھماکہ،باغی ٹی وی بیورو آفس کے شیشے ٹوٹ گئے

    واضح رہے کہ واقعہ میں 17 افراد جاں بحق 11 زخمی ہوئے ہیں جبکہ بینک کی عمارت کے انہدام کے علاوہ اس میں دیگر بھاری مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ دھماکے سے باغی ٹی وی کے بیورو آفس کو بھی نقصان پہنچا ہے –

    باغی ٹی وی کراچی کے بیورو چیف ضمیر ملک کا کہنا تھا کہ دفتر کے شیشے ٹوٹے ہیں، ضمیر ملک کا کہنا تھا کہ جہاں دھماکہ ہوا تقریبا تین منٹ قبل میں وہاں سے گزرا اور دفتر کی طرف آیا، دفتر پہنچا تو دھماکہ ہو گیا، ضمیر ملک کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد افرا تفری مچ گئی ، جائے وقوعہ کو پولیس و رینجرز نے سیل کیا ہے،، ضمیر ملک کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچے تو کچھ ایسے افراد بھی تھے جو لوٹ مار کے چکر میں تھے، کئی افراد نقدی لوٹ کرفرار بھی ہو چکے تھے، تا ہم بعد میں پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لیا-

  • کورنگی میں ڈاکو مارنے کا دعویٰ جھوٹا نکلا، پولیس نے شہری کو گولی مار دی

    کورنگی میں ڈاکو مارنے کا دعویٰ جھوٹا نکلا، پولیس نے شہری کو گولی مار دی

    کورنگی مہران ٹاؤن میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنل کو مارنے کا دعویٰ جھوٹا نکلا، جاں بحق شخص کے لواحقین نے احتجاج شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے کورنگی میں پولیس نے مہران ٹاؤن میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا جو جھوٹا نکلا۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ڈاکو نہیں بلکہ شہری کو گولی مار کر جاں بحق کیا، جعلی مقابلے میں ملوث اینٹی اسٹریٹ سیل کے چار اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہران ٹاؤن کی عوام بڑی تعداد میں کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کے باہر جمع ہوگئی ہے تاہم اہلکاروں نے تھانے کے دروازے بند کرکے تمام افراد کو آمد و رفت سے روک دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو اسپتال منتقل نہیں کیا گیا، جاں بحق شخص کے لواحقین اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے احتجاج شروع کردیا۔

    خیال رہے کہ کچھ دیر قبل پولیس نے شہری کو لوٹنے والے دو ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران ایک ملزم کو ہلاک اور ایک کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

    پولیس نے اپنے مؤقف میں کہا تھا کہ ڈکیت عوام سے لوٹ مار کر رہے تھے جیسے ہی ملزمان نے پولیس کو دیکھا تو فائرنگ کردی۔

  • نیوکراچی:نوجوان سماجی کارکن لڑکی کو قتل کرنے والا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

    نیوکراچی:نوجوان سماجی کارکن لڑکی کو قتل کرنے والا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

    پولیس نے نیوکراچی سیکٹر فائیو جے میں چھری کے پے در پے وارکرکے نوجوان لڑکی کو قتل کرنے والے ملزم کوآلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے-

    باغی ٹی وی : 14 دسمبر کو بلال کالونی تھانے کے علاقے نیو کراچی میں اقصیٰ مسجد کے قریب گھر سے سٹی کورٹ جانے کے لیے نکلنے والی نوجوان لڑکی 27 سالہ سماجی کارکن صباء اسلم کو اس کے پڑوسی غضنفر نے گھر سے چند قدم کے فاصلے پر چھری کے پے در پے وارکرکے قتل کردیا تھا اورملزم غضنفر خود فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

    کراچی:کچرا پھینکنے اور گٹر کی صفائی کے مسئلے پر قتل،صبا کو انصاف دو ،مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    پولیس نے سرکاری مدعیت میں مفرور ملزم غضنفرکے خلاف قتل کامقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی تھی گزشتہ روز بلال کالونی پولیس نے نوجوان لڑکی کے قتل میں ملوث ملزم غضنفرکو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل چھری برآمد کر لی۔

    شادی کے جھانسے میں آ کر تعلق قائم کر لیا، اب بلیک میل کیا جا رہا،سٹیج اداکارہ

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ مقتول صباء نے محلے میں ایک ویلفیئر بنائی ہوئی تھی اور وہ لوگوں کے کام کیا کرتی تھی ملزم کا کہنا ہے کہ اسے صباءکا ویلفیئر کا کام کرنا اچھا نہیں لگتا تھا ،لوگ اسکی تعریفیں کرتے تھے مقتولہ صباءکی شہرت سے جلن ہوتی تھی اس وجہ سے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔

    کراچی: ایک اور بینک کیش وین لوٹ لی گئی، مسلح ملزمان ڈیڑھ کروڑ سے زائد رقم لے کر فرار

    واضح رہے کہ ایس ایچ اوبلال کالونی نواز بروھی نے بتایا تھا کہ ماضی میں مقتولہ لڑکی کے بھائی اورمفرورملزم کے درمیان گلی میں کچرا پھینکنے اور گٹر کی صفائی کے معاملے پرتلخ کلامی اورجھگڑا بھی ہوا تھا ملزم نے مقتولہ لڑکی کے ساتھ بھی تلخ کلامی کی تھی اورمحلے کی خواتین نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملزم غضنفر ایک بد تمیزآدمی ہے اور ہرکسی سے برے لہجے میں بات کرتا ہے اوراپنا تعلق بھی مذہبی جماعت سے ظاہر کرتا ہے ۔

    مفرور ملزمان کو وطن واپسی پر حفاظتی ضمانت دی جاسکتی ہے؟

    ایس ایچ او نے بتایا تھا کہ ملزم غضنفر نشے کا عادی اورایک جنونی شخص بھی ہے پولیس نے ملزم کے دو بھائیوں احسن اوردانش کو حراست میں لیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے انھوں نے بتایا کہ ممکنہ طور پرمفور ملزم نے مقتولہ کو گلی میں کچرا پھینکنے اور گٹر کی صفائی کے مسئلے پر حملہ کرکے قتل کیا ہے-

    گلی کے پانچ بچوں سے بدفعلی کرنیوالا ملزم گرفتار

  • کراچی: ایک اور بینک کیش وین لوٹ لی گئی، مسلح ملزمان ڈیڑھ کروڑ سے زائد رقم لے کر فرار

    کراچی: ایک اور بینک کیش وین لوٹ لی گئی، مسلح ملزمان ڈیڑھ کروڑ سے زائد رقم لے کر فرار

    کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایک بار پھرمسلح ملزمان نے کیش وین لوٹ لی –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جمعے کی شب نارتھ ناظم آباد تھانے کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک بی واقع نجی بینک میں ایس اوایس نامی پرائیوٹ سیکورٹی کمپنی کے گارڈز رقم جمع کرانے پہنچے تو اس ہی دوران موٹرسائیکل سوار دو مسلح ملزمان نے دو سیکورٹی گارڈز کو گولیاں مارکر رقم سے بھرا ایک تھیلا چھین کر فرار ہوگئے مسلح ملزمان نے 8 سیکنڈ میں واردات مکمل کی اور آناً فاناً فرار ہو گئے جبکہ مزاحمت پر فائرنگ کر کے 2 سیکیورٹی گارڈز کو زخمی کردیا۔

    شادی کے جھانسے میں آ کر تعلق قائم کر لیا، اب بلیک میل کیا جا رہا،سٹیج اداکارہ

    واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی ہونے والے گارڈز کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی شناخت 45 سالہ حسن علی اور 43سالہ سبیل شاہ کے نام سے کی گئی ۔

    کرسمس پر زہریلی شراب تیار ،فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

    پولیس حکام کے مطابق کیش وین تقریبا 3 کروڑ30 لاکھ روپے کی رقم بینک میں جمع کرانے پہنچی تھی اور مسلح ملزمان تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوئے ہیں ۔

    ڈی ایس پی نارتھ ناظم آباد کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران کیش وین کے سیکیورٹی گارڈزکی غفلت و لاپروائی سامنے آئی ہے،جب بھی کوئی کیش وین رقم جمع کرانے آتی ہے تو نارتھ ناظم آباد بلاک بی میں واقع بینک کےعقب میں بنے کمپاؤنڈ میں چلی جاتی ہے اور کمپاؤنڈ کے دروازے بند کرکے رقم منتقل کی جاتی ہے لیکن ایسا نہیں کیا گیا اورایس او پی کی دوسری خلاف ورزی کیش وین بینک کے سامنے کھڑی کرنا تھی جبکہ وین میں سوار سیکیورٹی گارڈز بے ڈیلیوری سے پہلے وین سے اتر کر پوزیشن بھی نہیں سنبھالی کیش وین میں ہی بیٹھے رہے –

    طویل مدت سے غیر حاضر 265 ملازمین فارغ

    ڈیلیوری کرنے والے سیکیورٹی گارڈز وین سے اترے اور سیکیورٹی گارڈ رقم سے بھرا تھیلا بینک میں لے جانے لگا تو اس ہی دوران موٹر سائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان آئے اور کیش وین کے ساتھ رقم سے بھرے تھیلے کے ساتھ کھڑے ہوئے دوسرے سیکیورٹی گارڈ پر گولیاں برسادیں جس کے باعث گارڈ زخمی ہو کرگر پڑاجبکہ مسلح ملزمان نے بینک جانے والے گارڈ پر بھی گولیاں چلائیں اور آناًفاناً فرار ہو گئے ۔

    انہوں نے بتایا کہ پولیس نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور جائے وقوع سے 30 بور پستول کے 2 خول اور دیگر شواہد اکٹھا کر کے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

    لاہور: لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی کا ڈراپ سین

    واردات کی سی سی ٹی وی کے مطابق شام 6 بجکر 58 منٹ پر ایک موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو عین اس وقت کیش وین کے سامنے رکے جب ایک گارڈ رقم کا تھیلہ لے بینک جارہا تھا جبکہ دوسرا گارڈ رقم کا ایک اور تھیلہ لے کر وین کے ساتھ کھڑا تھا۔

    ایک ڈاکو نےموٹر سائیکل سے اترتے ہی پہلے کیش وین کے ساتھ کھڑے گارڈ کو گولی ماری اور پھر دوسرے گارڈ کو نشانہ بنایا آناً فاناً ڈکیتی کی اس واردات میں فائرنگ کرنے والا ڈاکو رقم کا ایک تھیلہ لے کر موٹر سائیکل پر بیٹھا اور دونوں باآسانی فرار ہوگئے۔

    ڈی آئی خان : پولیس مقابلے میں دہشت گرد ہلاک ، 2 عام شہری جاں بحق

    ایس ایس پی سینٹرل غلام مرتضی تبسم کے مطابق پولیس کو معلوم ہوا کہ ملزمان ایک کروڑ 80لاکھ روپے لوٹ کر فرارہوئے لیکن ایس او ایس سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ کنفرم نہیں کررہے ہیں اس حوالے سے مزید جانچ کا عمل جاری ہے ۔

    یاد رہے کہ چند ماہ قبل بفرزون میں بھی ملزمان کیش وین لوٹ کر فرارہوگئے تھے۔ ملزمان نے دن دیہاڑے دو سکیورٹی گارڈکو ہلاک اورایک کو زخمی کردیا تھا اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ تاحال انویسٹی گیشن پولیس ان ملزمان کو بھی گرفتار نہیں کرسکی۔

    سانحہ سیالکوٹ،سری لنکن باشندے کو قتل کرنے کے مقدمے میں اہم پیشرفت

  • کراچی میں 8 سیکنڈ میں کیش وین لوٹ لی گئی، مسلح ملزمان ڈیڑھ کروڑ روپے لے کر فرار

    کراچی میں 8 سیکنڈ میں کیش وین لوٹ لی گئی، مسلح ملزمان ڈیڑھ کروڑ روپے لے کر فرار

    ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایک بار پھرمسلح ملزمان نے باآسانی کیش وین لوٹ لی اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے 2 سیکیورٹی گارڈز کو زخمی کردیا۔

    مسلح ملزمان نے 8 سیکنڈ میں واردات مکمل کی اور آناً فاناً فرار ہو گئے ، پولیس حکام کے مطابق کیش وین تقریبا 3 کروڑ30 لاکھ روپے کی رقم بینک میں جمع کرانے پہنچی تھی اور مسلح ملزمان تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوئے ہیں ۔

    جمعے کی شب نارتھ ناظم آباد تھانے کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک بی واقع نجی بینک میں ایس اوایس نامی پرائیوٹ سیکورٹی کمپنی کے گارڈز رقم جمع کرانے پہنچے تو اس ہی دوران موٹرسائیکل سوار دو مسلح ملزمان نے دو سیکورٹی گارڈز کو گولیاں مارکر رقم سے بھرا کا ایک تھیلا چھین کر فرار ہوگئے ۔

    ملزمان اتنے شاطر تھے کہ انھوں نے سیکورٹی گارڈ کو فائرنگ کرنے تک کا موقع فراہم نہیں کیا ۔ ملزمان نے 8 سیکنڈ میں واردات مکمل کی اور فرارہوگئے ۔

    واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی ہونے والے گارڈز کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی شناخت 45 سالہ حسن علی اور 43سالہ سبیل شاہ کے نام سے کی گئی ۔

    ڈی ایس پی نارتھ ناظم آباد ظفر حسین نے ایکسپریس کو بتایا کہ کیشن وین میں مجموعی طور پر3 تھیلوں میں 3 کروڑ 30 لاکھ روپے کی رقم موجود تھی اورمسلح ملزمان رقم سے بھرا ایک تھیلا چھین کر فرار ہوئے جس میں تقریبا ایک ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی رقم موجود تھی .

    ڈی ایس پی نارتھ ناظم آباد کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران کیشن وین کے سیکیورٹی گارڈزکی غفلت و لاپروائی سامنے آئی ہے، نارتھ ناظم آباد بلاک بی میں واقع بینک کےعقب میں ایک کمپاؤنڈ بنا ہوا ہے اورعام طور پر جب بھی کوئی کیشن وین رقم جمع کرانے آتی ہے تو وہ کیشن وین کمپاؤنڈ میں چلی جاتی ہے اور کمپاؤنڈ کے دروازے بند کرکے رقم منتقل کی جاتی ہے لیکن ایسا نہیں کیا گیا اورایس او پی کی دوسری خلاف ورزی کیش وین بینک کے سامنے کھڑی کرنا تھی۔

  • ارسلان محسود کے قتل کا مقدمہ،گواہوں نے تینوں ملزمان کو شناخت کر لیا

    ارسلان محسود کے قتل کا مقدمہ،گواہوں نے تینوں ملزمان کو شناخت کر لیا

    جعلی پولیس مقابلے میں ارسلان محسود کے قتل کا مقدمہ.پولیس نے سخت سیکیورٹی میں سابق ایس ایچ او سمیت تین ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا.

    دیگر ملزمان میں پولیس کانسٹیبل توحید اور عمیر شامل ہیں چشم دید گواہوں نے تینوں ملزمان کو شناخت کر لیا

    چشم دید گواہ میں زخمی نوجوان بھی شامل
    ملزمان کو دس بندوں کے درمیان کھڑا کیا گیا تھا
    گواہوں دس افراد میں سے ملزمان کی شناخت کرلی
    ایڈووکیٹ قادر مندوخیل نے کہا جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت حسین سولنگی نے تینوں گواہوں کے بیان بھی قلمبند کر لیے گواہوں نے ملزمان کو پہچان کیا، اب عدالت پر امید ہے کہ وہ کیس جلدی ختم کرے۔

  • ایس ایس پی ویسٹ کی زیر صدارت ضلع ویسٹ آفس میں کرسمس میٹنگ کا انعقاد

    ایس ایس پی ویسٹ کی زیر صدارت ضلع ویسٹ آفس میں کرسمس میٹنگ کا انعقاد

    امروز ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز صاحبہ کی زیر صدارت ضلع ویسٹ آفس میں بسلسلہ کرسمس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

    میٹنگ میں ڈی آئی بی انچارج ڈسٹرکٹ ویسٹ اور چرچز کے متظمین نے شرکت کی۔

    جس میں آنے والی کرسمس کے موقع پر چرچوں پر سیکیورٹی اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ایس ایس پی صاحبہ ویسٹ نے احکامات جاری کئے کہ ڈی ایس پی صاحبان اپنے سب ڈویژن کے چرچز پر والنٹیئر کو سیکیورٹی اور موجودہ حالات کی مناسبت سے مکمل ہدایات دیں گے۔

    کرسمس کی ڈیوٹی کے دوران چرچوں پرتعینات والنٹیئر کو بتائیں کہ اپنے ارد گرد مشکوک افراد و مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں اگر کوئی مشکوک شخص یا اشیاء نظر آئے تو فوری طور پر اپنے قریبی پولیس اہلکار، ایس ایچ او یا ایس ڈی پی او صاحب کو آگاہ کریں.

    تمام ہیڈ محرران و انٹیلیجنس آفیسر کو ہدایات دیں کہ کرسمس کے دن چرچوں کی مکمل نگرانی کی جائے اور انتظامیہ کے ساتھ ملکر سیکیورٹی کو مؤثر بنایا جائے.

    تاکہ کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے.

  • ڈی جی رینجرز میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے اقراء یونیورسٹی نارتھ کراچی کیمپس کادورہ کیا

    ڈی جی رینجرز میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے اقراء یونیورسٹی نارتھ کراچی کیمپس کادورہ کیا

    ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے اقراء یونیورسٹی نارتھ کراچی کیمپس کادورہ کیا۔اس موقع پر یونیورسٹی کے چیئر مین حنید حسین لا کھانی، وائس چا نسلرڈاکٹروسیم قا ضی،انتظامیہ اور طلباء نے ڈی جی رینجرز کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پر ڈی جی رینجرز (سندھ) کو یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا گیا۔

    ڈی جی رینجرز (سندھ) نے تعلیم کے میدان میں چیئر مین حنید حسین لا کھا نی اور اقراء یونیورسٹی کی خد مات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بہت ساری کمزوریوں اور وسا ئل کی کمی کے با وجود تعلیم و صحت کے میدان میں کراچی کے شہر یوں کا تعاون اور جذبہ مثا لی ہے۔ ڈی جی رینجرز (سندھ) نے مز ید کہا کہ تیزی سے تبد یل ہو تے ہو ئے ٹیکنا لو جی کے عوامل، انفار میشن ایج اور منشیات جیسے بڑے ایشوز کا تقا ضا ہے کہ طلباء و طا لبات نہ صر ف تعلیم حا صل کریں بلکہ اسکے ساتھ سا تھ اپنے آپ کو جدید سوچ، رویوں اور چیلنجز کے ساتھ ہم آہنگ بھی رکھیں۔ ہمارے درست معا شر تی رویے اور اقدار ہی ہمیں ان حالات میں کا میا بی کی طر ف لے جا سکتے ہیں۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے چیئر مین، وائس چانسلر، انتظامیہ اور طلباء نے قیام امن میں رینجرز کی کوششوں کو سراہا۔