Baaghi TV

Category: کراچی

  • پاکستان پیپلزپارٹی سیاسی جماعت نہیں بلکہ وڈیروں کا گینگ ہے ،عامر خان

    پاکستان پیپلزپارٹی سیاسی جماعت نہیں بلکہ وڈیروں کا گینگ ہے ،عامر خان

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی سیاسی جماعت نہیں بلکہ وڈیروں کا گینگ ہےسندھ کے غریب کسان ان کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے الزام عائد کیا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی والے اپنے مفادات کے لیے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں سندھ کے غریب کسان ان کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں یہ مظلوموں اور ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی بات کرتے ہیں جب کہ یہاں غریبوں کو دو وقت کا کھانا نہیں ملتا ہے۔

    پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف شان دار بیٹنگ اور باؤلنگ،پہلا ٹی ٹوئنٹی 65 رنز سےجیت…

    ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ وڈیرہ گینگ پورے سندھ پر مسلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناظم جوکھیوکے واقعے کی مثال سب کے سامنے ہے کہ یہ اپنے وڈیروں کا دفاع کر رہے ہیں تھر کے معصوم بچوں کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے عملاً صورتحال بہت مختلف ہے کالا قانون سندھ کے عوام کی حق تلفی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاو بھٹو کی بوکھلاہٹ صاف نظر آرہی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل 5 دسمبر کو انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ حکومت سندھ بلدیات کے بھی سارے اختیارات اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے این ایف سی کے ذریعے پیپلزپارٹی فنڈز لیتی ہے لیکن تقسیم نہیں کرتی اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سابق میئر کراچی وسیم اختر، ن لیگ کے محمد زبیر اور مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے۔

    وزیراعظم کے امیدوار شہباز شریف یا مریم نواز؟ شاہد خاقان عباسی نے بتا دیا

    عامر خان نے الزام عائد کیا کہ حکومت سندھ نے جعلی اور جھوٹی اکثریت سے بل پاس کرایا اور پیپلزپارٹی نے اس حوالے سے کسی بھی جماعت سے مشاورت نہیں کی ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے مقامی حکومت سے اختیارات چھین لیے ہیں پیپلزپارٹی والے جھوٹ سے کام لے رہے ہیں پیپلزپارٹی نے گزشتہ 13 سال میں سندھ کو تباہ کردیا ہے سندھ کے نئے ترمیمی بلدیاتی بل سے متعلق تمام جماعتوں سے رابطے کررہے ہیں۔ انہوں نے واضح طورپر کہا کہ ضرورت پڑی تو بل کے خلاف سڑکوں پر بھی نکلیں گے کے ایم سی کے اختیارات دوبارہ اس کو ملنے چاہئیں۔

    خاتون سے بدتمیزی،عاطف اسلم نے کنسرٹ ادھورا چھوڑ دیا

    جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی سبسڈی دینے کے بجائے صرف لہو پیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کرتی ہے تمام صوبوں میں صوبائی حکومتیں سبسڈی دیتی ہیں ہ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بھی منصوبے متعلقہ حکومتوں نے بنائے ہیں لیکن پیپلزپارٹی کی حکومت میں اخلاق نام کی کوئی چیز نہیں ہےموجودہ حکومت سے جو شرائط رکھیں اس پر کام ہورہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کے فور منصوبے پر جلد کام شروع ہونے والا ہے۔

    خالد مقبول صدیقی نے دعویٰ کیاتھا کہ آئندہ سال اورنج لائن منصوبے پر بھی کام شروع ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد یہ ذمہ داری وزیراعلیٰ سندھ کی تھی پیپلزپارٹی نے پینے کے پانی کے منصوبے کو ناکام کرنے کی کوشش کی جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کا مطالبہ تھا کہ کے فور منصوبہ مکمل کیا جائے اور کے سی آر پر بھی جنوری سے کام شروع ہو جائے گا۔

    اسپورٹس اینکر زینب عباس کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  • ہمارے پاس ثبوت، اسد عمر جھوٹا ثابت کرے منسٹری چھوڑ دوں گا،اہم شخصیت کا اعلان

    ہمارے پاس ثبوت، اسد عمر جھوٹا ثابت کرے منسٹری چھوڑ دوں گا،اہم شخصیت کا اعلان

    ہمارے پاس ثبوت، اسد عمر جھوٹا ثابت کرے منسٹری چھوڑ دوں گا،اہم شخصیت کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم ایل ون منصوبے کے لیے کے سی آر کو پیچھے رکھا گیا،

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی میں بارش ہوئی تو شہری پریشان ہوئے محمود آباد نالے سے متعلق اچھا کام ہوا ہے،کہا جارہاہے کراچی میں ترقیاتی منصوبے وفاق کے ہیں، ہم نے کراچی میں ترقیاتی کام کیے اسد عمر معقول آدمی ہیں لیکن پارٹی پالیسی پر چل پڑے ہیں اسلام آباد کے ایک جلسے میں اسدعمر نے پھینٹی لگانے کی بات کی قومی اسمبلی میں کہہ دیا کہ مردم شماری سندھ حکومت نے کروائی،گزشتہ روز بھی کہاگیا کہ محمود آباد نالہ وفاق بنا رہی ہے وفاق بیچ میں آیا اور ہماری تعمیرات ختم کرکے نئے سرے سے تعمیرات کروائیں،جزیروں پرکام کی اجازت دی گئی تھی،قبضےکی نہیں،ہم نے آرڈیننس کے ذریعے سندھ جزائر پر قبضے کی اجازت نہیں دی،ہم نے آئی لینڈ پر ترقیاتی کام کرنےکی اجازت دی تھی،کے فور کا پمپنگ اسٹیشن اور لائنیں بچھانے کا کام سندھ حکومت کرے گی گورنر سندھ اور وفاقی وزرا نے کہا سندھ حکومت نے کرپشن کی ہے ہم اپنے حصے کا 50 فیصد دینے کے لیے تیار ہیں،کیا یہ خود جو کام کررہے ہیں؟ گرین لائن منصوبہ ن لیگی حکومت کی تھی،پی ٹی آئی کا کراچی میں ایک بھی منصوبہ نہیں ہے،تین مرتبہ کراچی کےلیے اعلانات کیے گئے،ایک روپے بھی نہیں دیا گیا،ٹھٹھہ اور بدین کے لیے اعلان کرکے گئے کچھ بھی نہیں کیا،

    سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ روز کراچی کے لوگوں کے ساتھ تیسرا مذاق کیا ،کراچی میں ریڈ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب جلد ہوگی،عمران خان کے پاس فنڈز ہیں تو کراچی میں خرچ کریں انہیں کس نے منع کیاہے؟پی ٹی آئی نے کے سی آرمنصوبہ سی پیک سے نکلوا دیا، کہا گیا کہ سندھ حکومت نے اپنے حصے کے پیسے نہیں دیے، سندھ حکومت 58کروڑ روپے کا چیک دے چکی ہے، کہیں تو ثبوت کے پینا فلیکس لگا دیں؟ اسد عمر نے دھڑلے سے غلط بیانی کی ،ہمارے پاس ثبوت ہیں اسد عمر جھوٹا ثابت کرے منسٹری چھوڑ دوں گا،ہم کسی بھلائی میں بھی کام کریں گے تو نیب بلا لے گی، 7دسمبر کو ایس آئی ڈی سی ایل نے ہم سے پیسے مانگے ہیں،

    ہمارے سامنے ماسٹر نہ بنیں، کسی کے لاڈلے ہونگے،ہمارے نہیں،چیف جسٹس کے ریمارکس

    سپریم کورٹ نے دیا شہر قائد میں پارک کی زمین پر بنائے گئے فلیٹ گرانے کا حکم

    ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

    عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

    نہر کنارے درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    ملزم نے دو شادیاں کر رکھی ہیں،وکیل کے بیان پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کیا ریمارکس دیئے؟

    سرکلرریلوے کی بحالی ،چیف جسٹس نے کی سماعت،سندھ حکومت نے دیا جواب

    اتنے بے بس ہیں تو میئر بننے کی کیا ضرورت تھی، جائیں اور یہ کام کریں، عدالت کا میئر کراچی کو بڑا حکم

    اربوں کی ریلوے کی زمین کروڑوں میں دینے پر چیف جسٹس نے کیا جواب طلب

    عمارت میں ہسپتال کیسے بند ہو گیا؟ کیسے معاملات ہمارے سامنے آ رہے ہیں؟ چیف جسٹس کے ریمارکس

  • وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ کی کراچی پریس کلب کے صحافیوں کے 211 پلاٹوں کی قرعہ اندازی کی تقریب میں شرکت

    وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ کی کراچی پریس کلب کے صحافیوں کے 211 پلاٹوں کی قرعہ اندازی کی تقریب میں شرکت

    کراچی : وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ کی کراچی پریس کلب کے صحافیوں کے 211 پلاٹوں

    سندھ کے وزیرِ بلدیات، دیہی ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سید ناصر حسین شاہ نے کراچی پریس کلب کے 211 صحافیوں کو پلاٹوں کی دوبارہ قرعہ اندازی کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور 211 اراکین کو ہاکس بے اسکیم میں پلاٹ کے نمبروں کا قرعہ اٹھا کر اعلان کیا۔اس موقع پر اراکین پریس کلب کی بڑی تعداد کے ساتھ صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی ، سیکریٹری رضوان بھٹی ، دیگر کابینہ اراکین اور لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اسحق کھوڑو بھی موجود تھے۔
    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرِ بلدیات نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات ہیں کہ صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر کئے جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو نے پہلی مرتبہ کراچی کے صحافیوں کو گلشن اقبال میں پلاٹ دیئے تھے۔ ان کے بعد شہید بی بی نے بھی اس روایت کو پروان چڑھایا اور اب موجودہ قیادت بھی اس طرز عمل پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور سندھ کابینہ صحافیوں کے مسائل کے حل کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔اور اب ہم پیپلز میڈیا سپورٹ پروگرام شروع کررہے ہیں۔ کراچی پریس کلب کی گرانٹ بھی دگنی کرکے 5 کروڑ روپے کردی گئی ہے اور آج وزیرِ اطلاعات سعید غنی یہ چیک بھی پریس کلب کے حوالے کر کے گئے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، ان کے وزراء اور ترجمان سب غلط بیانی کرتے ہیں۔
    یہ لوگ سوائے غلط بیانی کے اور کوئی کام نہیں کرتے۔پاکستان نے 70 سال میں جو قرضے لئے انہوں نے صرف 3 سال میں اتنے قرضے لے لئے۔وفاقی حکومت نے 3 سال میں 25 ہزار ارب کے قرضے کو 45۔ 46 ہزار ارب کردیا۔یہ پاکستان کو سستا ترین ملک قرار دینے کا سفید جھوٹ بول رہے ہیں۔یہ صرف بنگلہ دیش، انڈیا اور پڑوسی ملکوں سے اپنا موازنہ کرلیں تو شرمندگی ہوگی۔2018 میں الیکشن سے پہلے پاکستان کو مہنگا ترین ملک کہتے تھے۔
    یہ اب بتائیں مہنگائی کا کیا عالم ہی ان کی نااہلی سے ڈالر آج 180 روپے کو چھو رہا ہے۔بجلی کی فی یونٹ قیمت آج کس سطح پر ہے اپنا مواخذہ خود کریں وزیراعظم سمیت ان کے وزراء اور ترجمانوں کی فوج سب جھوٹ بولتے ہیں۔وفاقی حکومت میں بیٹھے حکمرانوں نے پاکستان کو تنہا کردیا ہے۔انہوں نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔موجودہ وزیرِ اعظم کہتا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جاو ں گا تو خودکشی کرلوں گا۔
    پہلے آئی ایم ایف کو چڑیل سمجھتے تھے اور اب مس ورلڈ سمجھتے ہیں۔انہوں نے اسٹیٹ بینک کو بھی ائی ایم ایف پاس گروی رکھ دیا ہے۔پاکستانی قوم اب ان کی نااہلی نالائقی اور عزائم کو سمجھ گئی ہے۔وفاقی حکومت کی پالیسیوں پر سارے پاکستانی احتجاج کررہے ہیں۔گورنر سندھ، اسمبلی کے پاس کردہ بل کو صرف ایک بار واپس بھیج سکتے ہیں۔اگلی دفعہ ہم پاس کرکے بھیجیں گے تو بل قانونی طور پر پاس ہوجائے گا۔سندھ حکومت ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کررہی ہے ۔

  • غیر ملکی طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

    غیر ملکی طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

    کراچی : غیر ملکی طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

    تفصیلات کے مطابق غیر ملکی طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔فلپائن کے چارٹرڈ طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔یہ طیارہ فلپائن سے اڑان بھر کے خلیجی ممالک جا رہا تھا۔
    ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ ری فیولنگ کے لیے کراچی ائیرپورٹ پر اترا۔ری فیولنگ پر فلپائنی چارٹرڈ طیارہ خلیجی ممالک کے لیے روانہ ہو گا۔شہر قائد کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ری فیولنگ کا عمل جاری ہے۔اس سے قبل اسلام آباد سے لندن جانے والی برٹش ایئرویز کی پرواز کی تاشقند میں ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی، مسافر کے انتقال کے بعد طیارے میں فلنگ کے دوران خرابی پیدا ہوگئی۔

    برٹش ایئرویز نے تاشقند ایئرپورٹ پر مسافروں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا جس کے باعث مسافر رُل گئے۔ برٹش ایئرویز کے متاثرہ مسافر چوہدری رضا نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسافر 8 گھنٹے تک جہاز میں رہے، تین گھنٹے سے ایئرپورٹ پر بھی انتظار کررہے ہیں۔ مسافر نے کہا کہ ہمیں کہا گیا ہے دوسرا طیارہآئے گا لیکن ہمیں مزید 13 گھنٹے انتظار کا کہا گیا۔
    واضح رہے کہ برٹش ائیرویز کی پرواز میں ایک پاکستانی نژاد خاتون مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر موت واقع ہو گئی تھی۔پرواز بی اے 260 اسلام آباد سے لندن کے لیے روانہ ہوئی تھی، طیارہ تاشقند کے قریب تھا، کہ اچانک خاتون مسافر کو دل کا دورہ پڑا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔ جہاز کے کپتان نے تاشقند کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے تاشقند ایئر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اجازت ملنے پر طیارے کو تاشقند ایئر پورٹ پر اتارا گیا۔

  • کراچی میں بیوی شوہر کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے بعد آرام سے سو گئی

    کراچی میں بیوی شوہر کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے بعد آرام سے سو گئی

    کراچی : کراچی میں بیوی شوہر کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے بعد آرام سے سو گئی

    کراچی میں ایک انتہائی دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں صدر میں شوہر کی لاش کے ٹکڑے کرکے بیوی آرام سے سو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے ہاتھوں شوہر کا قتل ہوا ہے جس کے بعد ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ گھر کی تلاشی کے دوران پولیس کو مختلف کمروں سے مقتول کے جسمانی اعضاء ملے۔
    سفاک بیوی نے واردات کے بعد شوہر کی لاش کے ٹکڑے مختلف کمروں میں پھینک دئیے تھے۔خاتون کے قبضے سے مختلف اوزار بھی ملے ہیں۔پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کی باقیات اور شواہد کو جمع کیا۔کرائم سین یونٹ کی ٹیم کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کی جا ری ہیں۔

    پولیس نے مزید بتایا ہے کہ مقتول کے بیٹے کے مطابق مزکورہ خاتون 7 سال سے والد کے ساتھ رہ رہی تھی اور بظاہر یہ بھی بتایا جا رہا کہ ملزمہ اس کی دوسری بیوی تھی۔

    پولیس کے مطابق مقتول اور ملزمہ کی شادی کے فی الحال شواہد نہیں ملے۔حالیہ شواہد اور بیان کے مطابق ملزمہ رباب نے اکیلے ہی قتل کی خوفناک واردات سرانجام دی۔پولیس حکام کے مطابق واردات کے بعد ملزمہ نے آرام سے کپڑے تبدیل کیے اور سکون سے سو گئی،جائے وقوعہ سے اوزار برآمد کر لیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق خاتون ابھی بھی نشے میں ہے اور اس کا میڈیکل کرا لیا گیا جس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔
    ملزمہ نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ مجھے انصاف نہیں ملا اس لیے میں نے یہ کام کیا۔دوسری جانب تھانہ کورال کے علاقے غوری فائیو میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کورال کے علاقے غوری فائیو میں رات کے اندھیرے میں لطیف نامی شخص کے گھر میں گھس کر گھر کے دونوں افراد کو رسیوں سے باندھ کر نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر لطیف کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
    بعدازں ملزمان فرار ہو گئے۔ تھانہ کورال پولیس نے مقتول کے بھائی محمد افتخار کی مدعیت میں بجرم زیر دفعہ 302/34 مقدمہ 1026 درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ اس مقدمے کے تفتیشی محمد اکرم کا کہنا تھا تفتیش کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے انشاء اللہ بہت جلد ملزمان پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔

  • گرین لائن کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج، دھرنا

    گرین لائن کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج، دھرنا

    کراچی : کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے روکنے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا۔

    بس کے افتتاح سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں اور سیکیورٹی عملے میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔ تحریک انصاف کے کارکنان نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اجازت نہ ملنے پر دھرنا دے دیا۔

    پی ٹی آئی کارکنوں نے مجھے کیوں نکالا کے نعرے لگادیے۔ احتجاجی کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی نفری منگوالی گئی۔ پولیس کی نفری بڑھانے پر کارکنوں میں اشتعال پھیل گیا اور ان کا احتجاج شدت اختیار کرگیا۔
    کارکنوں نے ایم این اے سیف الرحمان سے شکایت کی کہ ہمیں روکا جارہاہے، تقریب کھلے میدان میں رکھنی چاہیے تھی۔ ایم پی اے جمال صدیقی نے ناراض کارکنوں کو منانے کی کوشش کی۔

  • وزیراعظم نے کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم نے کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کردیا

    کراچی: وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے پہلے جدید ٹرانسپورٹ نظام گرین لائن منصوبے کا افتتاح کردیا۔

    انہوں نے اس موقع پر منصوبے کی تختی کی نقاب کشائی کی۔ یہ منصوبہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے عوام خصوصا اہلیان کراچی کے لیے ایک تحفہ ہے.

    ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم 35.5 ارب روپے کی خطیر رقم سے مکمل ہوا، یہ منصوبہ کراچی کے مغربی اور وسطی اضلاع کے 135,000 مسافروں کو سہولت فراہم کرے گا، اس میں 80 بسیں، 21 اسٹیشنز، ٹکٹنگ رومز، برقی زینے اور سیڑھیاں شامل ہیں۔ افتتاح کے بعد تقریباً دو ہفتے ٹرائل آپریشن ہوگا جس کے بعد 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔

    گرین لائن بس سروس میں مرد، خواتین اور بزرگوں کے لیے الگ دروازے مختص ہیں۔بس کے دونوں اطراف میں دروازے نصب ہیں پہلا دروازہ خواتین کے لیے ، دوسرا فیملی اور تیسرا مردوں اور لڑکوں کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔ ہر بس میں معذور افراد کے لیے بورڈنگ برج اور بیٹھنے کا خصوصی انتظام ہے۔

    بس سروس سرجانی سے میونسپل پارک تک 22 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔ہر بس میں معلومات اور تشہیر کے لیے ڈیجیٹل اسکرینز، سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں جبکہ بس سٹیشن پر موجود سہولیات میں ایسکیلیٹرز،لفٹ سروس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مسافروں کی سہولت کے لیے ٹکٹ وینڈنگ مشینز بھی نصب کی گئی ہیں ،بس میں سیل فون چارجنگ پورٹ کی سہولت بھی موجود ہے ۔

    اس منصوبے کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی خصوصی دلچسپی پر وفاقی وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات نے سندھ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی کے ذریعے تعمیر کیا ۔

    کراچی گرین لائن منصوبے کے لیے بسیں فراہم کرنے والی کمپنی کے مطابق کراچی کی بسیں لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں چلنے والی بسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ جدید ہیں، یہ بسیں یورو تھری معیار کی اور ہائبرڈ ہیں ، ان میں ڈیزل کے ساتھ خودکار طریقے سے چارج ہونے والی بیٹری بھی استعمال ہوگی جس سے ایندھن کی بچت کے ساتھ ماحول کو بھی فائدہ ہوگا۔ بسوں میں خصوصی سسٹم نصب ہے جو انجن میں آگ لگنے کی صورت میں خودکار طریقے سے آگ بجھائے گا۔

    18 میٹر لمبی بسوں میں 40 نشستیں ہیں۔ کھڑے ہوکر اور نشستوں پر بیک وقت 150 افراد سفر کرسکیں گے، زیادہ رش کی صورت میں 190 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔

  • لندن اور تہران کی طرح کراچی کا بلدیاتی نظام بھی خودمختار ہونا چاہیئے : وزیراعظم

    لندن اور تہران کی طرح کراچی کا بلدیاتی نظام بھی خودمختار ہونا چاہیئے : وزیراعظم

    کراچی: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لندن اور تہران کی طرح کراچی کا بلدیاتی نظام بھی خودمختار ہونا چاہیے۔

    کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی بھی جدید شہر جدید ذرائع آمد ورفت کے بغیر مکمل نہیں، ماضی میں کسی نے کراچی کے ٹرانسپورٹ سسٹم پر توجہ نہیں دی۔

    وزیر اعظم نے کہا ہر ملک میں ایک شہر ایسا ہوتا جو ملک کو چلاتا ہے، کراچی جب خوش حال ہوتا ہے تو پاکستان خوشحال ہوتا ہے، پاکستان کے لیے کراچی کو خوش ھال کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ہم پاکستان کو خوشحال کررہے ہیں، سب سے زیادہ ٹیکس کراچی سے ملتا ہے لیکن اسے کچھ نہیں ملا ، کراچی کو 60 سال سے دیکھ رہا ہوں ، اس روشنیوں کے شہر کو ہم نے کھنڈر بنتے دیکھا ہے کیونکہ کبھی بھی کراچی کے انتظامی نظام پر توجہ نہیں دی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ تمام تحقیق ایک بات ہی کرتی ہے کہ ایک بیماری پورے گھر کو مقروض کردیتی ہے، اسی لئے میں نے فیصلہ کیا تھا کہ جب بھی اللہ نے موقع دیا میں صحت کا جامع منصوبہ شروع کروں گا۔ خیبر پختونخوا کے تمام خاندانوں کو ہیلتھ انشورنمس مل چکی ہے، جس کے تحت ہر سال 10 لاکھ روپے تک کا خرچہ برداشت کیا جائے گا۔ مارچ2022تک پنجاب کے ہر شہری کے پاس ہیلتھ انشورنس ہوگی، سندھ کے لوگوں کو بھی ہیلتھ انشورنس ہونی چاہیے، سندھ حکومت سے کہتا ہوں کہ ہیلتھ انشورنس میں حصہ ڈالیں۔

  • الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ پرجرمانہ عائد کردیا

    الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ پرجرمانہ عائد کردیا

    کراچی : الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹو زرداری سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں پر جرمانہ کردیا۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے بنائے گئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو 50 ہزار جرمانہ کردیا۔
    الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، سید خورشید شاہ، صوبائی وزیر سعید غنی، نثار کھوڑو اور رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل پر بھی فی کس 50 ہزار روپے جرمانہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ نگہت اورکزئی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تنبیہ کی گئی ہے۔
    الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی دوبارہ خلاف ورزی پر کیس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا۔
    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 19 دسمبر کو ہوں گے۔

  • 65 گز پر 8 منزلہ عمارتیں کھڑی ہیں،کوئی پوچھنے والا نہیں،عدالت برہم

    65 گز پر 8 منزلہ عمارتیں کھڑی ہیں،کوئی پوچھنے والا نہیں،عدالت برہم

    65 گز پر 8 منزلہ عمارتیں کھڑی ہیں،کوئی پوچھنے والا نہیں،عدالت برہم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں تعمیرات کے طریقہ کار سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں جو تعمیرات ہورہی ہیں وہ انتہائی خطرناک ہیں، لیاری میں عمارت گرنے سے 40 لوگوں کی جان گئی،دہلی کالونی میں 65 گز پر 8 منزلہ عمارتیں کھڑی ہیں،بہت اہم اشو ہے، فریقین 18 جنوری کو تیاری کرکے آئیں، تعمیرات کا جو معیار ہم دیکھ رہے ہیں وہ انتہائی ناقص ہے،نقشہ تو پارٹی کی مرضی سے بن جاتا ہے 2 منزلہ نقشے پر پانچ منزلہ بن جاتی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں عدالت نے 18 جنوری کو فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا

    سندھ ہائی کورٹ میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،وکیل نے کہا کہ شو مارکیٹ، رامسوامی ای نائن الیو ن سی پر ایک عمارت موجود ہے سندھ ہائی کورٹ نے بلڈرز کو پورشن فروخت کرنے سے روک دیا عدالت نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو بھی نوٹس جاری کردیئے،وکیل نے کہا کہ پرانی عمارت کی چھت پر تعمیرات جاری ہیں،تعمیرات کے ساتھ پورشن فروخت کرنے سے بھی روکا جائے،

    قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ میں ملیر ندی کے اطراف تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،سندھ ہائیکورٹ نے مختیار کار کورنگی کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا،عدالت نے تنبیہ کی کہ مختیار کار کورنگی کے وارنٹ جاری کر دیتے ہیں،سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی تعمیرات سے متعلق حکم جاری کردیا سندھ ہائیکورٹ نے ڈیفنس ولاز کے سامنے تعمیرات پر حکم امتناع جاری کردیا ،سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ تعمیرات غیر قانونی ہے تو فوری کارروائی کی جائے، جسٹس فیصل کمال عالم نے کہا کہ ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کا جواب کہاں ہیں؟ معاملے پرڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کیوں خاموش ہیں ؟عدالت نے مختیار کار کورنگی محمد ابراہیم جونیجو کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بھی 19 جنوری کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا

    ہمارے سامنے ماسٹر نہ بنیں، کسی کے لاڈلے ہونگے،ہمارے نہیں،چیف جسٹس کے ریمارکس

    سپریم کورٹ نے دیا شہر قائد میں پارک کی زمین پر بنائے گئے فلیٹ گرانے کا حکم

    ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

    عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

    نہر کنارے درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    ملزم نے دو شادیاں کر رکھی ہیں،وکیل کے بیان پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کیا ریمارکس دیئے؟

    سرکلرریلوے کی بحالی ،چیف جسٹس نے کی سماعت،سندھ حکومت نے دیا جواب

    اتنے بے بس ہیں تو میئر بننے کی کیا ضرورت تھی، جائیں اور یہ کام کریں، عدالت کا میئر کراچی کو بڑا حکم

    اربوں کی ریلوے کی زمین کروڑوں میں دینے پر چیف جسٹس نے کیا جواب طلب

    عمارت میں ہسپتال کیسے بند ہو گیا؟ کیسے معاملات ہمارے سامنے آ رہے ہیں؟ چیف جسٹس کے ریمارکس