Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی کا بڑا لینڈ گریبنگ ریکٹ متحرک، سیاسی شخصیت کے ڈرائیور نے اپنی ریاست قائم کرلی

    کراچی کا بڑا لینڈ گریبنگ ریکٹ متحرک، سیاسی شخصیت کے ڈرائیور نے اپنی ریاست قائم کرلی

    کراچی : کراچی کا بڑا لینڈ گریبنگ ریکٹ متحرک، سیاسی شخصیت کے ڈرائیور نے اپنی ریاست قائم کرلی۔

    ماضی قریب میں اربوں روپے کی زمینوں پر قبضہ کرنے والے سندھ کی برسر اقتدار سرکار کے اہم رہنماء کے معتمد ڈرائیور ہسٹری شیٹر ہونے کے باوجود دودھ سے دھل گئے۔ کردار علی حسن زھری عرف علی حسن بروھی آج ضلع غربی کی زمینوں کے بے تاج بادشاہ اور بلا شرکت غیرے مالک بن چکے ہیں۔

    سندھ حکومت، تحقیقاتی اداروں اور اعلی عدلیہ کو خاطر میں نہ لانے والے اس طاقتور شخص کے ںارے میں کہا جاتا ہے کہ آپ کو کونسی سرکاری زمیں چاھئیے حکم کریں پیسے رکھیں اور کاغذ حاضر، سپریم کورٹ کی جانب سے الاٹمنٹ پر پابندی کے باوجود جعلی چالان سے لے کر وزیر اعلی کی سمری تک سب جھٹ پٹ پچھلی تاریخوں میں تیار کرلیا جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دو سال قبل تک مبینہ اشتہاری ملزم علی حسن بروہی کو ایک اعلی ترین شخصیت کی جانب سے ضلع غربی کا مالک اور مختار کل بنادیا گیا اور وہ گزشتہ چند ماہ کے دوران دیہہ بند مراد، دیہہ ھلکانی، دیہہ سرجانی، دیہہ منگھوپیر، دیہہ ناگن، دیہہ مکھی وغیرہ کی اربوں روپے مالیت کی ھزاروں ایکڑ اراضی کے ریکارڈز ردبدل کرکے فروخت کرچکے ہیں۔

    حیران کن امر یہ ہے کہ قومی احتساب بیورو، انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ، اینٹی اانکروچمنٹ فورس، ضلع غربی کی پولیس، ایف آئی اے اور یگر تحقیقاتی ادارے سب کے سب علی حسن بروہی کے سنگین جرائم پر پرسرار خاموشی اختیار کئے بیٹھے ہیں۔
    معتبر ذرائع کے مطابق ضلع غربی کے ڈپٹی کمشنر، اسٹنٹ کمشنرز، مختیارکار، پٹواری، سرکاری ملازمین، پولیس اور دیگر تحقیقاتی ادارے اعلی ترین قیادت کے احکامات کے سبب علی حسن بروھی کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہیں۔

    کہا جاتا ہے کہ علی حسن بروہی نے مبینہ طور پر مسلم لیگ (ن)، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی قیادت سمیت سندھ و بلوچستان کی کئی اھم سیاسی شخصیات سے براہ راست تعلقات استوار کر رکھے ہیں، جبکہ سیاسی جماعتوں کو جلسوں، ریلیوں اور تقریبات کے لئے خاموش فنڈنگ کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

    مصدقہ ذارئع کے مطابق مبینہ لینڈ گرببر علی حسن بروہی براہ راست سندھ کی طاقتور سیاسی شخصیت اور ان کی ہمشیرہ کی ایما پر زمینوں پر قبضہ، اغواء برائے تاوان اور دیگر جرائم کا ارتکاب بڑی بے خوفی سے کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر شاھد مسعود نے بھی اپنے ایک ہروگرام میں اس نامور شخصیت کی ایک ریکارڈ شدہ کال نشرکی تھی جس میں وہ کسی تاجر کو مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے تھے۔

    بعض اطلاعات کے مطابق علی حسن بروہی دیگر سنگین جرائم میں بھی ملوث رہا ہے، ذرائع کا کہنا ھے کہ یہ شخص جو پہلے پیپلز پارٹی کے ایک رھنما کا ڈرائیور تھا اور بعد ازاں اس نے گوٹھ وغیرہ بنائے اس طرح دولت کما کر پہلی سیڑھی چڑھتے ہوئے سندھ کی اعلی ترین شخصیت کی اوطاق تک رسائی حاصل کی۔

    یاد رھے ایک سال قبل مسلم لیگ( ن )کی نائب صدر مریم نواز کو دورہ کوئٹہ میں بلوچی چادر پیش کرنے اور ان کے تمام اخراجات کی ادائیگی کرنے والا علی حسن بروہی ھی تھا،

    دلچسپ امریہ کہ دوسال قبل ڈپتی کمشنر غربی کے دستخطوں سے جاری ہونے والے ایک اشتہار میں جو کئی قومی اخبارات میں شائع ہوا، علی حسن بروہی کو لینڈ گرببر قرار دیا گیا تھا، اس اشتہار کے مندجات یہ تھے۔۔۔
    “ایک انتہائی بدنام زمانہ علی حسن زہری عر ف علی حسن بروہی ولد جازہ خان حامل شناختی کارڈ نمبر CNIC-42301-8253107-9 سکنہ مکان نمبر 33/2 این اسٹریٹ DHA فیز 4کراچی، مستقل پتہ بمقام دیہہ محمد رمضان زہری، 65 ڈاکخانہ باندھی، نوابشاہ، ضلع شہید بے نظیرآبادکو 3000 سے ذائد ایکڑز پر پھیلی سرکاری اور نجی اراضی، جس کی مالیت اربوں میں ھے، پر قبضہ کرنے کے حوالے سے جانا جاتا ہے اس کی جعلسازی اور زمینوں پر قبضہ کے بے پناہ جرائم کے لئے علی حسن بروہی، دفتر ہذا کی جانب سے جامع اور غیر جانبدارانہ انکوائری جاری ھے، ضلع غربی کراچی کے ریونیو ریکارد میں علی حسن بروہی کی جانب سے کی گئی جعلی داخلوں کی ایک بڑی تعداد پائی گئی ھے جسکی جانچ پڑتال کی تکمیل کے بعد منسوخی اور تعزایرتی کاروائی کی سفارشات اعلی احکام کو بھیج دی جائیں گی، مذکورہ علی حسن بروہی کے خلاف کسی شخص کو کسی بھی قسم کی باوثوق معلومات یا شکایات ہیں تو وہ فوری طور دفتر ہذا سے لازمی رابط کرے اس حوالے سے دفتر ہذا شکایات کے اذالے کے لئے، حقیقی شکایت کنندگان سے بھر پور تعاون اور معاونت کرنے کی یقین دہانی کراتا ہے اگر درخواست کی گئی تو شکایت کنندہ کی شناخت صغیہ راز رکھی جائیگی، بحکم ڈپٹی کمشنر غربی کراچی”

    علی حسن بروہی پر مبینہ زمینوں پر قبضہ، جعلسازی، دھوکہ دہی، فراڈ، سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل، حب موچھکو پر آئل ٹرمینل کی 50ایکٹر اراضی پر قبضہ کرکے فروخت کرنے کے ساتھ دیہہ موچکو، دیہہ لال بھکر، دیہہ اللہ پیائی، دیہہ جام چاکرو، دیہہ ناراتھر، دیہہ بجاربٹی، دیہہ منگھو پیر، دیہہ سرجانی، دیہہ ناگن، دیہہ ہلکانی، دیہہ تیسر، دیہہ بند مراد سمیت دیگر دیہہ کی سروے اور ناکلاس زمین میں 75000 ایکٹر اراضی پر قبضہ کرکے فروخت کرنے کے الزامات ہیں۔

    موجودہ دپٹی کمشنر غربی کے مطابق ضلع کے 30 دیہہ میں اب تک غیر قانونی قبضہ کا ریکارڈ موجود ہے جو چھے سال قبل سپریم کورٹ میں جمع کرایا گیا تھا، ان میں دیہہ مندرو کی 44.30 ایکٹر، دیہہ ماھو کی 16.20 ایکٹر،دیہہ ماتھا گھر 23.25 ایکٹر، دیہہ لاھاکرلایگا کی 43 ایکڑز، دیہہ اللہ پیائی کی 46 ایکڑز، دیہہ جام چخرو کی 219 ایکڑز، دیہہ۔تیسر کی 270 ایکڑز، دیہہ مکھی 120 ایکڑز، دیہہ اورنگی کی 207 ایخڑز، دیہہ بند مراد کی 563 ایکڑز، دیہہ ماھی گاڑی کی 950 ایکڑز، دیہہ ھلکانی کی 862 ایکڑز، دیہہ لال بھکر کی سیکڑوں ایکڑز، دیہہ حب کی 228 ایکڑز سمیت مجموعی طور ہر 264 مقامات پر 6 ھزار ایکڑز سے زائد اراضی ہر قبضے ہیں لینڈ مافیا نے ان ہر جعلی کاغزات بنا رکھے-

    ذرائع کے مطابق علی حسن بروہی جس پر دو سال قبل 3000 ایکٹر اراضی پر قبضہ کرنے کا الزام تھا وہ اب ضلع غربی کے مختار کل بننے کے بعد اب تک اپنے ھی گزشتہ ریکاڑرز توڑ کر 75,000 ایکٹر اراضی پر ہاتھ صاف کرچکے ہیں۔
    ضلع غربی میں 30 دیہہ کی مجموعی 3 لاکھ 772 ایکٹرز اراضی کا سروے مکمل ہے جبکہ 19ہزار.ایکٹر اراضی پر تجاوزات قائم ہونے کی تحریری شکایت درج ہیں- لیکن سندھ حکومت کی اعلی ترین شخصیات کی آشیرباد سے ان جیسے قابضین سرکاری زمینوں اور عوام کے حقوق ہتھیانے کیلئے تمام حدیں پار کرچکے ہیں۔
    کیا اعلی عدلیہ نسلہ ٹاور اور دیگر عمارتوں کی طرح اس سنگین مسئلے پر سو موٹو لے گی؟؟

  • وزیر اعظم سندھ چند گھنٹوں کے لئے نہیں دنوں کے لئے یہاں آٸیں، پیپلز پارٹی

    وزیر اعظم سندھ چند گھنٹوں کے لئے نہیں دنوں کے لئے یہاں آٸیں، پیپلز پارٹی

    وزیر اعظم سندھ چند گھنٹوں کے لئے نہیں دنوں کے لئے یہاں آٸیں، پیپلز پارٹی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے وزیر اعظم کے دورہ سندھ پر ردعمل میں کہا ہے کہ وزیر اعظم بے شک سندھ کو اپنا صوبہ نہ سمجھیں مگر سندھ پاکستان کک صوبہ ہے۔ گذشتہ ساڑھے تین سال کے دوران وزیر اعظم صرف 4 سے 5 مرتبہ چند گھنٹوں کے لئے ہی سندھ آتے ہیں۔ وزیر اعظم سندھ چند گھنٹوں کے لئے نہیں چند دنوں کے لئے یہاں آٸیں۔ وزیر اعظم خالی اور خیالی اعلانات کرنے کی بجائے عملی طور سندھ کے لئے منصوبے دیں ,وزیر اعظم کو سندھ میں کینسر کے مفت علاج کے اسپتال دیکھ کر تکیلف تو ہوگی ,وزیراعظم تھر جانے والی شاہراہ پر بھی سفر کریں جو پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت نے تعمیر کی ہے , وزیر اعظم این آئی سی وی ڈی بھی دیکھیں جہاں پورے ملک کے عوام کا مفت علاج ہوتا ہے ,فائر بریگیڈ ہوں یا گرین لائیں منصوبہ یہ سابقہ وفاقی حکومت کے منصوبے تھے، جس پر موجودہ نااہل وزیر اعظم اپنی تختیاں لگا رہا ہے۔ گذشتہ ساڑھے تین سالوں میں موجودہ نالائق اور نااہل حکومت نے کراچی کے لئے ایک بھی منصوبہ مکمل نہیں کیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے گرین لائن منصوبے کا افتتاح کر دیا منصوبے پر 35ارب50 کروڑ روپے لاگت آئی ہے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسدعمر اور گورنر سندھ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،ماڈرن سٹی ماڈرن ٹرانسپورٹ کے بغیر نہیں چل سکتی،کراچی خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا،لندن پورے برطانیہ کو چلاتا ہے،کراچی کو خوشحال کرنے کا مقصد ہے کہ ہم پاکستان کو خوشحال کررہے ہیں،ماضی میں کسی نے کراچی کے ٹرانسپورٹ سسٹم پر توجہ نہیں دی،آج خیبر پختونخوا کے تمام شہریوں کے پاس ہیلتھ انشورنس موجود ہے،ہیلتھ انشورنس کے ذریعے 10لاکھ روپے تک کا علاج کرایا جا سکتا ہے، مارچ 2022 تک پنجاب کے ہر شہری کے پاس ہیلتھ انشورنس ہوگی،سندھ حکومت سے کہتا ہوں کہ ہیلتھ انشورنس میں حصہ ڈالیں، بنڈل آئی لینڈ سے سب سےز یادہ فائدہ سندھ کو ہوگا،کراچی کا مینجمنٹ سسٹم ٹھیک ہونے تک ماڈرن شہربننا مشکل ہو گا

    گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ 14سال میں کراچی کے لیے سندھ حکومت نے ایک بس نہیں دیا نوازشریف پاکستان تو آئیں ان سے افتتاح بھی کرالیں گے،اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت بنی تو گرین لائن منصوبے کی ذمہ داری گورنر سندھ نے لی، گرین لائن منصوبے میں گورنر سندھ نے اہم کردار اد ا کیا،فروری 2016میں گرین لائن کا منصوبہ منظور ہوا تھا، حکومت میں ہونے کے باوجود منصوبے کا انفراسٹرکچر بھی نہیں بنا حیدرآباد سکھر موٹروے کا وزیراعظم جلدافتتاح کریں گے یہ صرف سندھ کا نام لیتے ہیں اور عمران خان سندھ کیلئے کام کرتے ہیں، گرین لائن کا 2ہفتے ٹرائل آپریشن ہوگا کراچی کے بڑے نالوں پر قبضے کیے گئے، محمود آباد نالے کا کام مکمل ہوچکا ہے، آئندہ 10روز میں افتتاح ہوگا، نالوں کے ساتھ سڑکیں بھی بنائی جارہی ہیں،آئندہ ایک ماہ کے اندر کے فور منصوبے کی منظوری ہوجائے گی، کے فورمنصوبے کے ذریعے وفاق کراچی کو 26کروڑ گیلن پانی فراہم کرے گا، ٹیکس کا پیسہ دبئی میں ٹاو ر کھڑے کرنے کیلئے استعمال نہیں کررہے،ٹیکس کا پیسہ عوام کے مسائل کے حل پر خرچ کررہے ہیں،

    پپپلز پارٹی کے رہنما اور ایڈ منسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ گرین لائن بس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے ،مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ گرین لائن بس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں کوئی حکومتی وزیر شریک نہیں ہوگا وفاقی حکومت کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہوا ہے پیپلز پارٹی آج مہنگائی کے خلاف احتجاج کر رہی ہے،صوبائی حکومت کے وزرا احتجاج میں شریک ہوں گے، وزیر اعظم کراچی میں جن منصوبوں کا افتتاح کر چکے ہیں وہ کہاں ہیں؟ آج کراچی میں سڑکو ں کی بہتری پر کام ہو رہا ہے، پیپلزپارٹی غریب کی جماعت ہے ہم نے شہریوں کی تفریح کے بھی اقدامات کیے ہیں، ہم بلدیاتی انتخابات کرانے جارہے ہیں،یو سی کے اوپرٹاؤن اورٹاؤن کے اوپرکے ایم سی بنایا جارہا ہے،بلدیاتی اختیارات نچلی سطح پرمنتقل ہونا ضروری ہیں،وزیراعلیٰ سندھ نےنوجوانوں کیلئے کھیلوں کے میدان آباد کیے، ملک میں بے حد مہنگائی ہے، پی ٹی آئی والے بس سروس کوجنگلہ کہتے تھے

    کراچی میں ریپڈ ٹرانزٹ بس منصوبے کے تحت پانچ روٹس کی منصوبہ بندی 2014 میں شروع کی گئی تھی پہلی گرین لائن کا تعمیراتی کام 2016 میں شروع ہوا تھا گرین لائن بس منصوبےکا باقاعدہ آغاز 25 دسمبر سے ہوگا، 15 دن ٹیسٹ رن جاری رہے گا گرین لائن کا کرایہ 15 سے 55 روپے تک ہوگا 80 بسیں ٹریک پر دوڑیں گی، یومیہ ایک لاکھ 35ہزار مسافر سفر کر سکیں گے گرین لائن منصوبے کا پہلا مرحلہ سرجانی ٹاون سے نمائش چورنگی تک کا روٹ ہے جو 22 کلو میٹر طویل ہے۔ سرجانی ٹاون سے نکلنے والی بس فور کے چورنگی سے ہوتی ہوئی یوپی موڑ پہنچے گی۔ جہاں سے بس ناگن چورنگی سے ہوتی ہوئے، نارتھ ناظم آباد اور ناظم آباد سے گلبہار سینٹری مارکیٹ تک پہنچے گی۔ یہاں سے بس کی اگلی منزل لسبیلہ سے گرومندر ہو گی۔ جہاں سے بس مزار قائد کے سامنے بنائے گئے انڈرپاس سے ہوتی ہوئی نمائش چورنگی پر پہنچے گی

    گرین لائن بس منصوبے کے لیے چین سے منگوائی گئی بسیں 18 میٹر لمبی ہیں اور ان بسوں کے اندر ڈرائیور کے لیے کاک پٹ کیبن بنایا گیا ہے سیٹوں کے لحاظ سے ایک بس میں 44 افراد کے بیٹھنے کی سہولت موجود ہے جبکہ 180 افراد بس میں سفر کر سکتے ہیں

    ہمارے سامنے ماسٹر نہ بنیں، کسی کے لاڈلے ہونگے،ہمارے نہیں،چیف جسٹس کے ریمارکس

    سپریم کورٹ نے دیا شہر قائد میں پارک کی زمین پر بنائے گئے فلیٹ گرانے کا حکم

    ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

    عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

    نہر کنارے درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    ملزم نے دو شادیاں کر رکھی ہیں،وکیل کے بیان پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کیا ریمارکس دیئے؟

    سرکلرریلوے کی بحالی ،چیف جسٹس نے کی سماعت،سندھ حکومت نے دیا جواب

    اتنے بے بس ہیں تو میئر بننے کی کیا ضرورت تھی، جائیں اور یہ کام کریں، عدالت کا میئر کراچی کو بڑا حکم

    اربوں کی ریلوے کی زمین کروڑوں میں دینے پر چیف جسٹس نے کیا جواب طلب

    عمارت میں ہسپتال کیسے بند ہو گیا؟ کیسے معاملات ہمارے سامنے آ رہے ہیں؟ چیف جسٹس کے ریمارکس

  • ملک کے حالات دن بدن پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں : شازیہ عطا مری

    ملک کے حالات دن بدن پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں : شازیہ عطا مری

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ ملک کے حالات دن بدن پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں سیالکوٹ میں ایک سری لنکن شہری کو بہت ہی بربریت کا نشانہ بنا کر ہلاک کیا گیا اس واقع نے پاکستانیوں کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ ہم اس واقعے پر گہرے دکھ اور شدید افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور اسکی پرزور مذمت بھی کرتے ہیں۔
    سانحہ سیالکوٹ پرایک وفاقی کابینہ کے سینئر وزیر نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ہم انکے اس بیان کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ ذہنیت پاکستان پر مسلط رہی تو پاکستان کو نقصان ہوگا اب اس ٹولے کو گھر جانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نی126 دن کا دھرنا دیا وہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹس لہراتے تھے۔

    آج کی بھی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ عمران نیازی دیکھ لے کیونکہ رپورٹ کے مطابق لوگوں کا کہنا ہے کہ پچھلے تین حکومتوں کے دور کے مناسبت سے آج ملک میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔

    عوام کے 85.9 فیصد اکثریت نے وفاقی حکومت کی خود احتسابی کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کی 66.8 فیصد پاکستانیوں کا ماننا ہے کہ موجودا پی ٹی آئی حکومت کی احتساب مہم یک طرفہ ہے۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ کلفٹن کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
    شازیہ مری کا کہنا تھا کہ حکومت کا نعرہ احتساب ڈھونگ ہے‘ چیئرمین نیب دو برس سے 821ارب روپے کی ریکوی کا ثبوت نہیں دے سکے‘ وہ پبلک اکا?نٹس کمیٹی میں پیش نہیں ہوتے‘ جب پی اے سی ان کی گرفتاری کا حکم دیتی ہے تو تب جا کر وہ سامنے پیش ہوتے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کو دو سال سے قید کررکھا گیالیکن ایک پائی کی بھی وصولی کے ثبوت نہ فراہم کرسکے‘ سپریم کورٹ بھی نیب کے احتساب کو یکطرفہ قرار دے چکی ہے۔
    نیب کو پولیٹیکل انجینئرنگ کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کاامتحان ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو سمجھتے ہیں یا نہیں جس کے مطابق 93 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ پچھلے تین حکومتوں کے مناسبت سے آج مہنگائی سب سے زیادہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کل عمران نیازی نے کہا ہے کہ ملک اب بھی دنیا میں سب سے سستا ترین ہے۔
    یقینا عمران خان کیلئے سستا ترین ملک ہو سکتا ہے۔ ملک کے 6 ارب ڈالرز آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھوا دیے گئے ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ نیب حکومت کا آلہ کار بن چکا ہے جس کی ترجمانی کے فرائض نیب کی بجائے حکومتی وزرائ کررہے ہیں اور وہ اسے آزاد ادارہ قرار دیتے ہیں جبکہ حقیقت میں یہ ایک انتقامی ادارہ بن گیا ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان آج ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ دیکھ لیں رپورٹ میں ہے کہ عوام احتساب کے عمل سے مطمئن نہیں ہے۔
    اس موقع پر ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ?تحریک انصاف سندھ کے ساتھ دوہرا معیاربند کرے، بنی گالا ریگولرائز ہوجائے باقی املاک ریگولرائز نہ ہوں ایسا نہیں ہوگا ?وقت آگیا ہے لوگ دو نہیں ایک پاکستان کی بات کریں۔ مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ ?پی ٹی آئی کیلوگ بڑی بڑی باتیں کرتیہیں سندھ میں گیس پیدا ہوتی ہے مگر عوام کو میسر نہیں ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان (کل)ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

    وزیراعظم عمران خان (کل)ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

    کراچی : وزیراعظم عمران خان کل جمعہ کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔وزیراعظم ٹرانسپورٹ کے میگا پروجیکٹ گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

    امکان ہے کہ وزیراعظم بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری بھی دیں گے۔وزیراعظم گورنر ہائوس میں وفود سے ملاقات اور اجلاس کی صدارت بھی کرسکتے ہیں۔

  • محمد ثروت اعجاز قادری وفد کے ہمراہ پی ایس پی کے آفس پاکستان ہاؤس پہنچ گئے

    محمد ثروت اعجاز قادری وفد کے ہمراہ پی ایس پی کے آفس پاکستان ہاؤس پہنچ گئے

    کراچی : محمد ثروت اعجاز قادری وفد کے ہمراہ پی ایس پی کے آفس پاکستان ہاؤس پہنچ گئے ۔

    سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال کے چھوٹے بھائی مصطفی جمال کے انتقال پر تعزیت کیلئے وفد کے ہمراہ پاکستان ہائوس پہنچ گئے، ثروت اعجاز قادری نے پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کے بعد دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بے حساب مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین، اس موقع پر ان کے ہمراہ اراکین رابطہ کمیٹی فہیم الدین شیخ، محمد آفتاب قادری، محمد طیب قادری، علامہ عنصر قادری، علامہ محمود قادری بھی موجود تھے، جبکہ اس موقع پر پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی ،وائس چیئرمین ارشد وہرہ، شمشاد صدیقی، فرحان انصاری و دیگر موجود تھے ، اس موقع پر پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی کے ساتھ ظلم کے خلاف سب کو کام کرنا ہوگا اور موجودہ بلدیاتی بل ایکٹ کے سلسلے میں سب جماعتوں سے رابطوں کاسلسلہ شروع کرینگے، اس موقع پر سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں بلاتفریق نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے سندھ دھرتی ہماری ماں ہے اس کی تعمیر و ترقی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرینگے، کراچی سندھ کا ہی نہیں پاکستان کا معاشی حب ہے ، لوکل گورنمنٹ کے اداروں کے پاس ذرائع آمدنی نہیں ہوگی تو پھر گلی محلوں میں صفائی ستھرائی ، سڑکوں کی تعمیر وغیرہ کے کام کیسے کرینگے، 18ویں ترمیم کی آڑ میں کسی کو بھی شہری حکومت کے حقوق غصب کرنے نہیں دینگے ، کیونکہ اس سے براہ راست عوام متاثر ہوتی ہے۔

  • بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک سے مہنگائی کا خاتمہ اور خوشحالی لائیں گے : جاوید شیخ

    بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک سے مہنگائی کا خاتمہ اور خوشحالی لائیں گے : جاوید شیخ

    کراچی : بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک سے مہنگائی کا خاتمہ اور خوشحالی لائیں گے : جاوید شیخ

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر جاوید شیخ نے کہاکہ مہنگائی ،بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج ہے ،نا اہل عمران خان اور اُس کے ٹولے نے عوام کو بھوک ،غربت اور مشکلات سے دو چار کردیا ،آج کھانے پینے سمیت ہر اشیاء عوام کی قوت خرید سے دور ہے اس حکومت کے 3سالوں کے دوران غربت کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا جس کا پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتا ،چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں عوام کو نا اہل عمران نیازی سے نجات اور ملک سے مہنگائی کا خاتمہ کرکے عوام کو خوشحالی دلا ئینگے ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیپلز پارٹی کراچی کے تحت مہنگائی کے خلاف امپریس مارکیٹ میں ہونے والے عوامی احتجاجی مظاہرے کے حوالے سے پی پی پی ڈسٹرکٹ کورنگی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سٹی ایریاز کے صدور ،جنرل سیکریٹریز ،سیکریٹری اطلاعات نے شرکت کی اس موقع پر پی پی پی ڈسٹرکٹ کورنگی کے سیکریٹری اطلاعات جانی میمن اور الیکشن سیل انچارج سید وقار شاہ بھی موجود تھے جاوید شیخ نے کہا کہ چیئر مین بلاول بھٹو کی ہدایت پر ذمہ دران و کارکنان آج مظاہرے میں بھر پور شرکت کریں اور عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ تیز کریں اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات جانی میمن اور سید وقار شاہ نے کہا کہ عوام عمران خان اور اُس کے نا اہل ٹولے سے بیزار آچکے ہیں عوام وفاقی حکومت کی نا اہلی اور عوام دشمن اقدامات کے خلاف سڑکوں پر آچکے ہیں اب عمران نیازی کو استعفیٰ دیکر گھر جانا ہوگا ۔
    انہوں نے کہا کہ آج پی پی پی کراچی کے تحت ایمپریس مارکیٹ کراچی میں ہونے والے مظاہرے میں پی پی پی ڈسٹرکٹ کورنگی کے عہدیداران ،کارکنان اور عوام بھر پور شرکت کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔

  • پیپلزپارٹی کا کل جمعہ کو ملک بھر میں مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کرنےکا اعلان

    پیپلزپارٹی کا کل جمعہ کو ملک بھر میں مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کرنےکا اعلان

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کا کل جمعہ کو مہنگائی کیخلاف سندھ اور بلوچستان میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کردیا ہے، پیپلزپارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ احتجاجی مظاہروں میں لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکلیں گے، مہنگائی، بےروزگاری، لاقانونیت، گیس لوڈشیڈنگ اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی نااہلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر پیپلزپارٹی کی جانب سے احتجاجی شیڈول کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت پیپلز پارٹی سندھ نے سندھ بھر میں قومی شاہراہوں اور ہائی ویز پر دھرنوں کے مقام کا شیڈول جاری کردیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کیجانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مھنگائی کے خلاف کل 10 دسمبر کو نماز جمعہ کے بعد سندھ بھر میں بھرپور احتجاج کرکے قومی شاہراہوں اور ھائی ویز پر دھرنے دئے جائینگے۔
    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر احتجاجی دھرنوں میں پارٹی کے تمام ایم این ایز, ایم پی ایز، سینیٹرز، سی سی سی اراکین ذیلی تنظیموں کے رھنما اپنے اپنے اضلاع میں شرکت کو یقینی بنائیں۔ صدر پی پی سندھ نثار کھوڑوکل کے احتجاجی دھرنوں میں لاکھوں عوام شرکت کرکے وفاقی حکومت کے عوام دشمن فیصلوں کو رد کرینگے۔عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے کے عوام دشمن وفاقی حکومت سے نجات چاھئیے۔
    ۔ٹنڈو الھیار میں لطیف گیٹ روڈ پر ضیاء عباس شاہ، ذوالفقار بچانی اور امداد پتافی کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ جامشورو میں جامشورو بائی پاس پر ملک اسد سکندر، آصف شاہ اور لالہ رحمان کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ ٹنڈو محمد خان میں بدین ٹنڈو محمد خان روڈ پر سید علی نواز شاہ رضوی اور اعجاز شاہ کی قیادت میں احتجاجی دھرنا ہوگا۔
    عمرکوٹ میں تین تلوار چوک پر نواب یوسف تالپور ، سید سردار شاہ اور سودی محمد نواز کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ سجاول میں پبلک پارک بدین روڈ پر ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری ، ھیر سوھو ، ارباب کامران ایاز شاہ شیرازی کی قیادت میں دھرنا دیا جائے گا۔ سانگھڑ میں ٹنڈو آدم روڈ پر پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری، سرفراز راجڑ اور علی حسن ھنگورجو دھرنے کی قیادت کرینگے۔
    میٹھی میں کشمیر چوک پر انجنیئر گیان چند ، مھیش مکانی قاسم سراج سومرو اور ارباب لطف اللہ دھرنے کی قیادت کرینگے۔ گھوٹکی میں میرپورماتھیلو بائی پاس پر جام اکرام اللہ دھاریجو، عبدالباری پتافی اور میر بابر لونڈ دھرنے کی قیادت کرینگے۔ نوشھروفیروز میں اللہ والہ چوک پر ضیاء الحسن لنجار، فیروز جمالی اور ایم این اے ذوالفقار بھن کی قیادت میں دھرنا دیا جائے گا۔
    دادو میں دادو بائی پاس پر ایم این اے رفیق جمالی اور فیاض بٹ کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ بدین میں پیر چوک بدین بائی پاس پر سینیٹر سسئی پلیجو ، اسماعیل راھو رمضان چانڈیو کی قیادت میں احتجاجی مظاھرہ اور دھرنا ہوگا۔شکار پور میں تاج سی این جی جیکب آباد روڈ بائی پاس پر امتیاز شیخ اور عابد بھیو کی قیادت میں دھرنا دیا جائے گا۔
    خیرپور میں نیشنل ھائی وے پر سندھ کے سینیئر نائب صدر منظور وسان، نفیسہ شاہ کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ کشمور میں کندھکوٹ بائی پاس پر گل محمد جاکھرانی اور الطاف کھوسو کی قیادت میں دھرنا دیا جائے گا۔ قمبر میں انڈس ھائی وے نصیر آباد پر میر نادر مگسی سردار خان چانڈیو اور قمر الدین گوپانگ کی قیادت میں احتجاجی مظاھرہ اور دھرنا دیا جائے گا۔
    اسی طرح پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کیجانب سے ضلعے کے چاروں تحصیلوں لاڑکانہ، ڈوکری باقرانی، رتودیرو میں بھی مین روڈوں پر احتجاجی دھرنے دئے جائینگے۔ جیکب آباد میں زیرو پوائنٹ پر اعجاز جاکھرانی لیاقت لاشاری کی قیادت میں دھرنا ہوگا۔ کراچی میں کل 10 دسمبر جمعے کو دوپہر دو بجے ایمپریس مارکیٹ روڈ پر سید قائم علی شاہ، شیری رحمان، سعید غنی، وقار مھدی، سید ناصر شاہ، سلیم مانڈی والہ اور جاوید ناگوری کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔
    اسی طرح پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پی پی پی بلوچستان کے زیر اہتمام مختلف اضلاع میں مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت اور گیس لوڈشیڈنگ و پیٹرول قیمتوں میں اضافے کے خلاف درج ذیل مقامات پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ احتجاجی شیڈول کے تحت ضلع جعفر آباد میں صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، ضلعی صدر سید عبداللہ شاہ کے زیر قیادت صبح دس بجے کو جعفر آباد پریس کلب کے مقام پر احتجاج ہوگا۔
    ضلع کوئٹہ میں کوئٹہ پریس کلب کے مقام پر سہ پہر تین بجے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی، ضلع کوئٹہ صدر میر نصیب اللہ شاہوانی اور کوئٹہ سٹی صدر نورالدین کاکڑ کے زیر قیادت احتجاج ہوگا، ضلع ژوب میں ضلعی صدر عبدالقیوم مردانزئی کی قیادت میں دن 12 بجے کو ژوب میں احتجاجی ہوگا۔ ضلع ہرنائی میں پریس کلب ہرنائی کے مقام پر دن 12 بجے کو ضلعی صدر یاسین ترین کی قیادت میں احتجاجی ہوگا۔
    ضلع پشین میں دن 12 بجے کو مین چوک پشین کے مقام پر ضلعی صدر شیر محمد ترین کی قیادت میں احتجاج ہوگا، ضلع لورالائی میں سہ پہر تین بجے کو لورالائی پریس کلب کے مقام پر احتجاج ہوگا، ضلع مستونگ میں پریس کلب مستونگ کے مقام پر صبح 11:30 بجے کو ضلعی صدر محمد قاسم علیزئی کی قیادت میں احتجاج ہوگا۔ ضلع خضدار میں پریس کلب خضدار کے مقام پر دن 11 بجے ضلعی صدر سجاد زیب کی قیادت احتجاج ہوگا، ضلع لسبیلہ میں ضلعی صدر شریف پالاری اور جنرل سیکرٹری حاجی انور رونجو کی قیادت میں سہ پہر تین بجے کو لسبیلہ پریس کلب کے مقام پر احتجاج ہوگا۔
    ضلع بولان میں ڈھاڈر کے مقام پر سہ پہر 3 بجے کو ضلعی صدر وڈیرہ عبدالرشید ابڑو کی قیادت میں احتجاج ہوگا۔ ضلع سبی میں شام 4 بجے کو پریس کلب سبی کے مقام پت ضلعی صدر حاجی غلام رسول سیلاچی کی قیادت میں احتجاج ہوگا، ضلع موسی خیل میں بعد از نماز جمعہ موسی خیل پریس کلب کے مقام پر احتجاج ہوگا، اسی طرح ضلع صحبت پور میں ضلعی جنرل سیکرٹری بشیر داجلی اور سیکرٹری اطلاعات ذوالفقار کاکڑ کی قیادت میں صبح دس بجے کو احتجاج ہوگا۔

  • سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

    سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

    کراچی : سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ جمعرات کو کمیٹی کا اجلاس غلام اکبر لغاری سکریٹری تعلیم کی زیر صدارت ہوا جس میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا،صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز 20 دسمبر سے ہو گا۔

    محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹئرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے طے کیا ہے کہ صوبے بھر میں موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی۔تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر سے شروع ہونے والی تعطیلات کے بعد اسکول 3 جنوری تک کھولے جائیں گے۔واضح رہے کہ حکومت بلو چستان صوبے کے سر د اور گرم علا قوں کے اسکولوں میں مو سم سر ماکی تعطیلات کا اعلان کر چکا ہے۔

  • کراچی میں آئی ٹی ماہر کروڑ پتی شخص کے قتل میں اہلیہ ملوث نکلی

    کراچی میں آئی ٹی ماہر کروڑ پتی شخص کے قتل میں اہلیہ ملوث نکلی

    کراچی : کراچی میں آئی ٹی ماہر کروڑ پتی شخص کے قتل میں اہلیہ ملوث نکلی۔

    تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس نے 6 ماہ قبل آئی ٹی کے کاروبار سے وابستہ شہباز نتھوانی کے قتل کا معاملہ حل کر لیا۔پولیس نے مقتول کی اہلیہ اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔ مدعی مقدمہ نے شک و شبہے کا اظہار کرتے ہوئے تحریر کرایا تھا کہ میرے بیٹے کو نامعلوم ملزم یا ملزمان نے ملی بھگت سے کسی دشمنی یا رنجش کی بنا پر قتل کرایا ہے اور اس واقعے کی اطلاع شہباز کے سالے شاہ رخ نے میرے بیٹے سیف کو موبائل فون پر صبح پونے چھ بجے کے قریب دی تھی۔
    شبیر نتھوانی کا کہنا تھا کہ میری بہو ایک ہفتے قبل میکے صفورہ گئی تھی جسے لینے کے لیے بیٹا 6 جون کی شب گیا اور 7 جون کی صبح واپسی پر اسے فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

    انویسٹی گیشن پولیس نے 6 ماہ بعد قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے واردات میں ملوث مقتول کی اہلیہ اور اس کے ساتھی جمشید کو گرفتار کر لیا۔مقتول شہباز نتھوانی کی ملزمہ سے 7 سال قبل شادی ہوئی تھی۔

    مقتول کے والد شبیر کے مطابق ان کا بیٹا انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ماہر تھا جو 3 کمپنیاں چلاتا تھا، اواضح رہے کہ کراچی کے ضلع شرقی میں آئی ٹی کے ماہر ایک نوجوان کو بیوی اور کم سن بچی کے سامنے کار میں جاتے ہوئے ڈکیتی مزاحمت طرز کی واردات میں قتل کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق کریم آباد کے رہائشی شہباز نتھوانی کی اہلیہ نجی تنازع پر شوہر سے ناراض ہو کر والدین کے گھر چلی گئی تھیں۔
    شہباز کے کاروباری پارٹنر اور برادرِ نسبتی شاہ رخ نے دونوں کے مابین صلح کرانے کیلئے اسے صفورا گوٹھ میں واقع اپنے گھر بلوایا۔شہباز کے والد شبیر کے مطابق ان کا بیٹا رات ساڑھے 11 بجے بیوی اور بچی کو لینے کیلئے اسکیم 33 گلزار ہجری صفورا گوٹھ گیا تھا۔ دونوں میاں بیوی 6 سالہ بچی کے ساتھ صبح سوا 5 بجے شاہ رخ کے گھر سے اپنے گھر کیلئے روانہ ہوئے تھے۔
    پولیس کے مطابق کار مقتول کی اہلیہ دانیہ چلا رہی تھیں، ان کا شوہر برابر کی نشست پر جبکہ 6 سالہ بچی عقبی نشست پر بیٹھی تھی کہ مرکزی شاہراہ کے ویران مقام پر کھڑے ایک مسلح ملزم نے اسلحے کے زور پر کار روک کر مبینہ طور پر ان سے لوٹ مار کی اور مزاحمت پر گولی چلا دی۔ فائرنگ سے شہباز زخمی ہوا جسے اس کی اہلیہ ایک کار سوار کی مدد سے لے کر نجی اسپتال پہنچی جہاں شہباز کی موت واقع ہو گئی۔لیس کے تفتیشی افسر کے مطابق ملزم ماہر نشانہ باز تھاجس نے شہباز پر 9 ایم ایم پستول سے 2 گولیاں فائر کیں۔ایم ایل او کے مطابق شہباز نتھوانی کو انتہائی قریب سے ایک گولی کنپٹی پر جبکہ دوسری عین دل پر ماری گئی۔

  • وزیراعظم کل کراچی گرین لائن کا افتتاح کریں گے

    وزیراعظم کل کراچی گرین لائن کا افتتاح کریں گے

    کراچی: وزیراعظم عمران خان 10 دسمبر کو کراچی کے پہلے جدید ٹرانسپورٹ نظام گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

    تقریباً دو ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعد 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔ کراچی میں آنے والی گرین بسوں کی تعداد 80 ہے۔

    کراچی گرین لائن منصوبے کے لیے بسیں فراہم کرنے والی کمپنی کے مطابق کراچی کی بسیں لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں چلنے والی بسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ جدید ہیں، یہ بسیں یورو تھری معیار کی اور ہائبرڈ ہیں ، ان میں ڈیزل کے ساتھ خودکار طریقے سے چارج ہونے والی بیٹری بھی استعمال ہوگی جس سے ایندھن کی بچت کے ساتھ ماحول کو بھی فائدہ ہوگا۔ بسوں میں خصوصی سسٹم نصب ہے جو انجن میں آگ لگنے کی صورت میں خودکار طریقے سے آگ بجھائے گا۔

    18 میٹر لمبی بسوں میں 40 نشستیں ہیں۔ کھڑے ہوکر اور نشستوں پر بیک وقت 150 افراد سفر کرسکیں گے، زیادہ رش کی صورت میں 190 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔ بسوں میں معذور افراد کے لیے جگہ خصوصی ہے اور خودکار ریمپ نصب ہے۔ ہر بس میں دو وہیل چیئرز کی جگہ مخصوص ہے۔