Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی کے لئےبجلی 3روپے 75پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگئی

    کراچی کے لئےبجلی 3روپے 75پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگئی

    کراچی : کراچی والوں کے لئے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا۔

    کراچی کے بجلی صارفین کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3روپے 75 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

    بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پرنہیں ہوگا۔

    نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبرکے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جو کہ دسمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

    نیپرا نے کے الیکٹرک کی ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے دائرکی گئی درخواست کی سماعت نومبر میں کی تھی۔

  • معروف مارکیٹ جامع کلاتھ پر کسٹمز انٹیلیجنس کا چھاپہ، تاجروں کی شدید مزاحمت کے باعث علاقہ میدان جنگ بن گیا

    معروف مارکیٹ جامع کلاتھ پر کسٹمز انٹیلیجنس کا چھاپہ، تاجروں کی شدید مزاحمت کے باعث علاقہ میدان جنگ بن گیا

    کراچی : معروف مارکیٹ جامع کلاتھ پر کسٹمز انٹیلیجنس کا چھاپہ، تاجروں کی شدید مزاحمت کے باعث علاقہ میدان جنگ بن گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق جامع کلاتھ مارکیٹ پر کسٹمز انٹیلی جنس ٹیم نے چھاپا مارا اس دوران بڑی مقدار میں غیر قانونی اشیا برآمد کی گئیں۔
    کسٹمز حکام کے مطابق کارروائی کے بعد ٹیم واپس جانے لگی تو بڑی تعداد میں تاجروں نے ٹیم کو گھیرے میں لے لیا اس دوران تلخ کلامی بھی ہوئی اور ٹیم کو وہاں سے نکلنے میں سخت مزاحمت کا سامنا رہا۔
    حکام کے مطابق اس دوران مشتعل افراد نے ٹیم اور پولیس پارٹی پر پتھراؤ کیا، جواب میں پولیس نے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ اور لاٹھی چارج سمیت ہوائی فائرنگ بھی کی۔
    ایس ایس پی ساؤتھ کےمطابق کسٹمز حکام تلاشی کے وارنٹ لےکرجامع کلاتھ مارکیٹ پہنچے تھےجس کی دکانداروں نےسخت مزاحمت کی، فائرنگ اور پتھراؤ سے دوافراد زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • کراچی صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی، نیپرا کا نوٹیفیکیشن جاری

    کراچی صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی، نیپرا کا نوٹیفیکیشن جاری

    مہنگائی کے ہاتھوں پریشان عوام پر حکومت کا ایک اور وار، کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 75 پیسے مہنگی کر دی-

    باغی ٹی وی : نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا نوٹیفکیشن کے مطابق فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 3روپے 75 پیسے فی یونٹ بڑھا دی گئی ہے۔

    کے الیکٹرک کی کراچی کے شہریوں کیلئےبجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری

    کے الیکٹرک کے مطابق بجلی ستمبرکے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔ لاگو کیے گئے چارجز دسمبر کے بلوں میں وصول کیے جائیں گے ۔

    نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا، بجلی ستمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔ فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا، دیگر صارفین کو آئندہ ماہ اضافی ادائیگی کرنا ہو گی ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست پر 29 نومبر کو سماعت کی گئی تھی-

    بجلی 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان، فیصلہ محفوظ

  • آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا سیکیورٹی وفد کراچی پہنچ گیا

    آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا سیکیورٹی وفد کراچی پہنچ گیا

    آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا سیکیورٹی وفد کراچی پہنچ گیا-

    باغی ٹی وی : آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا سیکیورٹی وفد کرکٹ سیریز کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گیا تین رکنی وفد 2روز کراچی میں قیام کرے گا سیکیورٹی وفد کے اراکین کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے وفد کو پی سی بی اور سیکیورٹی آفیشلز کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔

    آسٹریلوی وفد کو ویسٹ انڈیز سیریز کے لئے کئے گئے اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا وفد لاہور اور راولپنڈی کی وینیوز کا بھی دورہ کرے گاسیکیورٹی وفد کی جانب سے سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ہی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کرکٹ شائقین کو خوشخبری سنادی

    یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئندہ سال مارچ اور اپریل میں سیریز شیڈول ہے۔ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 13 دسمبر سے ہو گا اور تمام میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے امپائرز اور ریفری کا اعلان کردیا ہے پی سی بی کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دونوں سیریز میں علیم ڈار، احسن رضا، آصف یعقوب، راشد ریاض اور فیصل آفریدی امپائرنگ کی ذمہ داری سر انجام دیں گے پی سی بی کی جانب سے محمد جاوید ملک کو دونوں سیریز میں میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔

    پی سی بی نے پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا

    علاوہ ازیں پی سی بی نے پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا ہے پی سی بی کے مطابق پاک ویسٹ انڈیز ٹی 20 سیریز کے لیے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ٹی 20 سیریز کی کم سے کم قیمت 200 روپے رکھی گئی ہے پاک ویسٹ انڈیز کے ایک روزہ میچوں کی سیریز کی وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 1000 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ایک روزہ میچوں کی سیریز کی کم سے کم ٹکٹ 100 روپے مقرر رکھی گئی ہے۔

    پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے 100 فیصد شائقین کرکٹ کو میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی لیکن صرف کورونا ویکسینیٹڈ شائقین کرکٹ کو ہی گراؤنڈ میں داخلے کی اجازت ہو گی پی سی بی کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچوں کو کورونا ویکسینیشن کی ضرورت نہیں ہو گی۔

    دورہ پاکستان سے قبل ویسٹ انڈیز ٹیم کو بڑا جھٹکا

  • شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں نجی سیکورٹی کمپنی کے گارڈ سمیت تین افراد زخمی

    شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں نجی سیکورٹی کمپنی کے گارڈ سمیت تین افراد زخمی

    کراچی : شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں نجی سیکورٹی کمپنی کے گارڈ سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے نیو سبزی منڈی چندال ہوٹل کے قریب لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر ملزموں کی فائرنگ سے 55 سالہ اللہ جوڑیا ولد محمد بخش زخمی ہوگیا جسے عباسی اسپتال پہنچایا گیا۔

    پیر آبادتھانے کی حدود بنارس پل پر دو مسلح ملزموں کی فائرنگ سے 35 سالہ شاکرولد نظام الیدین زخمی ہوگیا جسے عباسی اسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان مضروب سے کچھ لوٹ کر نہیں گئے اور زخمی کے بیان کے بعد مزیدواضح ہوگا کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے یا زاتی رنجش کا شاخسانہ ہے۔ بلال کالونی نیو کراچی نمبر 5 میں قائم نجی بینک کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نجی سیکورٹی کمپنی کا گارڈ 35 سالہ امداد ولد رحیم زخمی ہوگیا جسے عباسی اسپتال پہنچایا گیا۔ واقعے کی مزید جانچ جاری ہے۔

  • نئی موٹرسائیکلیں چوری کرکے انکے پارٹس فروخت کرنیوالے گینگ کے دو ملزم گرفتار

    نئی موٹرسائیکلیں چوری کرکے انکے پارٹس فروخت کرنیوالے گینگ کے دو ملزم گرفتار

    کراچی : کلفٹن پولیس نے ٹارگٹ بناکر نئی موٹرسائیکلیں چوری کرکے انکے پارٹس فروخت کرنیوالے گینگ کے دو ملزم گرفتار کرلئے جبکہ پولیس نے مبینہ مقابلے اور چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران31ملزمان کو گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ ،منشیات،مسروقہ موٹرسائیکلیں، چھالیہ،گٹکا،جواریوں سے برآمد رقم،موبائل فونز ودیگر سامان برآمد کرنے کا دعوی کیاتفصیلات کے مطابقبہادر آباد پولیس نے اسٹریٹ کرمنل ملزمکاشف ولد محمد بخش کوہ شاہ فیصل پولیس نے دو منشیات فروشں اسداللہ اور علی کو گرفتار کیاشارع فیصل پر پولیس نے اسٹریٹ کرمنلحارث کو گرفتار کیاسائیٹ سپرہائی وے پولیس نے گٹکا فروش شعیب ولد محمد رفیق کو گرفتار کرکے 50 کلو سے زیادہ تیار گٹکا ماوا برآمد ہوا۔
    سولجر بازار پولیس نے اسٹریٹ کرمنل نثار احمد کو گرفتار کرلیا آغا خان سکول سولجر بازار 3 نمبر عائشہ منزل کی چھت پر گٹکا بنانے کے کارخانے پر پولیس کا چھاپہ مار کر گٹکا ماوا فروش قا سم گرفتار تین ملزمان کاشف عرف بیچو صاحب شفیق، فراز ولد شفیق اور سہیل ولد انیس فرار ہوگئے ایک اور کاروائی میں سولجر بازار پولیس نے منشیات فروش ملزم محمد اکمل کو گرفتار کیا گیا کلفٹن پولیس نے ای اسٹریٹ فیز 5 کہ توحید کمرشل سے موٹرسائیکل لفٹر علی حسن ولد ممتاز اورعبدالرحمن عرف مانی ولد احسان اللہ کو گرفتار کرکے سرقہ شدہ دو موٹر سائیکل نمبرKOX9543 KLN 6995 اور ایک کلو سے زیادہ چرس برآمد کرلی ملزمان چوری کی موٹرسائیکلوں کے پارٹس نکال کر فروخت کرتے ہیں درخشاں پولیس نے دو ملزم جہانزیب اور سنیل کو گرفتار کرلیا۔
    پاپوشنگر پولیس اور ڈاکس پولیس نے دس جواریوں کو کو گرفتارکرکے داو پر لگی رقم 8 ہزار روپے اور آلات قماربازی کا سامان برآمد کرلیا۔

  • کریم آباد کے قریب دودھ کی دکان میں لوٹ مار

    کریم آباد کے قریب دودھ کی دکان میں لوٹ مار

    کراچی : کراچی کے علاقے کریم آباد کے قریب دودھ کی دکان میں لوٹ مار، واردات کی سی سی ٹوی وی فوٹیج موصول ہوگئی،، ایک ملزم کو اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے، جاتے ہوئے ملزمان دکاندار کی موٹرسائیکل بھی چھین کر لے گئے ۔
    کریم آباد کے قریب دودھ کی دکان میں ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے،موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر دودھ کی دکان سے نقد رقم اور موبائل فون چھین لیا ، مسلح ملزمان فرار ہوتے ہوئے دودھ کی دکان کے مالک کی موٹر سائیکل بھی چھین کر فرار ہو گئے،فوٹیج میں مسلح ملزم کو اسلحہ کے زور پر دکاندار سے اس کا پرس ، موبائل فون اور دراز سے رقم لوٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔

  • سکول اور کالج میں طلبہ کو منشیات فروخت کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

    سکول اور کالج میں طلبہ کو منشیات فروخت کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

    کراچی : سکول اور کالج میں طلبہ کو منشیات فروخت کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

    تفصیلات کے مطابق سچل پولس نیاسکول اور کالج میں اسٹوڈنٹ کو منشیات فروخت کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق پولیس نے کارروای کرتے ہوئے ملزم اعجاز علی کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے 1120گرام چرس برآمد کرلی۔
    پولیس کے مطابق ملزم عادی مجرم ہے جو اس سے قبل بھی کراچی کے مختلف تھانہ جات میں گرفتار ہو چکا ہے۔ ملزمان اسکول کے طالبعلموں کو بھی منشیات فروخت کرنے میں ملوچ ہے اور اس سلسے یں اس کے گینگ کے کارندے انہتائی مہارت کم عمر بچوں کو منشیات کی سپائی کرتے ہیںاسکے ساتھ ساتھ ملزم کے ساتھی آن لائن منشیات فراہم کرنے کی وارداتوںمیں بھی ملوث ہیں جن کے خلاف چھاپہ مار کارروئی کی جارہی ہے۔

  • صحت کا شعبہ صوبے کے تمام افراد پر اثر انداز ہوتا ہے : عذرا پیچوہو

    صحت کا شعبہ صوبے کے تمام افراد پر اثر انداز ہوتا ہے : عذرا پیچوہو

    کراچی : وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ صحت کا شعبہ صوبے کے تمام افراد پر اثر انداز ہوتا ہے، اے ڈی پی میں شامل 36 اسکیمیں اس سال مکمل ہوجائیں گی، پائلٹ پروجیکٹ کے تحت تھرپارکر میں 10 ڈسپنسریاں قائم کی جارہی ہیں۔اس موقع پر عذرا پیچوہو نے کہا کہ جس طرح سہولتیں بڑھتی جائیں گی، فرق نظر آتا جائے گا، خواتین کو دور دراز علاقوں میں جانے سے مسائل ہوتے ہیں، اس سال 93 ہیلتھ سینٹرز پبلک پرائیوٹ پارٹر شپ سے بحال کررہے ہیں، ان ہیلتھ سینٹرز میں ماں اور بچے کو سہولیات دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ان سینٹر میں ٹیکے لگانے اور منصوبہ بندی کی سہولیات بھی ہوں گی، کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ سہولتیں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ سے چلیں۔

    وزیر صحت سندھ نے کہاکہ ڈاو سینٹر میں بھی ڈرگز کے کلینکل ٹرائل کی لیبارٹری کھولی گئی ہے، ڈاو سینٹر میں لیور ٹرانسپلانٹ اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کی سہولت شروع کی ہے۔انہوںنے کہا کہ گاما نائف سہولت گمبٹ اور ڈاو یونیورسٹی میں ہے، ڈاکٹرز، نرسوں، پیرامیڈیکل اسٹاف اور مڈوائفس کو بھرتی کررہے ہیں، اسپتالوں کی لیبارٹریز کو بہتر کرنیکیلئے دو بی ایس ایل لیبس بنارہے ہیں۔

    عذراپیچوہو نے کہا کہ مانٹرنگ اور ایولیوشن سینٹر قائم کررہے ہیں ،اسپتالوں کو بہتر کیا جاسکیگا، یونیورسٹی اسپتالوں کا ایک بورڈ بنادیا گیا ہے، ڈاکٹرز، نرسوں، پیرامیڈیکل اسٹاف اور مڈوائفس کو بھرتی کررہے ہیں، اسپتالوں کی لیبارٹریز کو بہتر کرنے کیلئے دو بی ایس ایل لیبس بنارہے ہیں۔سندھ کے وزیر صحت نے یہ بھی کہا کہ ضلع سطح پر 50 اسپیشل کیڈر بنا رہے ہیں، کڈنی، ای این ٹی، آنکھ سمیت دیگر ماہرین کو عارضی طور پر تعینات کیا ہے، وفاق کے ساتھ یونیورسل ہیلتھ پیکج تیار کرلیا ہے، ڈیش بورڈ بنایا ہے جس میں 32 بیماریوں کی رپورٹنگ ہوسکے گی ۔

  • ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے ووٹروں کو عزت دینا بھی سیکھیں : شازیہ مری

    ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے ووٹروں کو عزت دینا بھی سیکھیں : شازیہ مری

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے حلقہ 133 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاھور کے بہادروں نے بہادروں اور شہیدوں کی پارٹی کو ووٹ دیکر عزت دی ، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے ووٹروں کو عزت دینا بھی سیکھیں۔
    انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی طرف سے پیپلزپارٹی پر ووٹ خریدنے کا الزام لگانا خفت مٹانے کی کوشش ہے۔

    ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا۔ شازیہ مری نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی رہنمائی اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت فتح عوام کی ہوگی اوراین اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی سیاسی اور اخلاقی برتری حاصل کرچکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی شکست کے خوف سے میدان چھوڑ کر بھاگ گئی اور آئیندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں بلکہ عوام کی بد دعائیں ملیں گی۔ہماری قیادت مشکل حالات کا مقابلہ کرتی ہے مشکلات سے ڈر کر ملک چھوڑ کر نہیں بھاگتی۔