Baaghi TV

Category: کراچی

  • نیب نے نقیب ارشد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

    نیب نے نقیب ارشد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

    کراچی : نیب نے بطور اسٹاف آفیسر ٹو سیکریٹری داخلہ کی خدمات سرانجام دینے والے نقیب ارشد کے خلاف کک بیکس لینے اور بدعنوانی کرنے کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے سرکاری محکموں میں جاری بدعنوانی کے عمل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف بلاتفریق کریک ڈاؤن اور جارحانہ کاروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ میں بدعنوان کارٹیل کا سرغنہ سیکریٹری داخلہ کا اسٹاف آفیسر ہے جو ان تمام افسران سے جنہوں نے این او سی، پرمٹ لائسنس اور سی ڈی اے کے مختلف معاملات کے لیے منظوری کے کیسز سیکریٹری آفس کو بھجوائے ہوئے ہیں ، ہفتہ وار کک بیکس لیتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ اسٹاف آفیسر نقیب ارشد اور سی ڈی اے، ایف آئی اے اور ایڈمن سیکشن کے تمام افسران بشمول ڈپٹی سیکرٹری سی ڈی اے کے اثاثوں اور بینکوں کی تفصیلات سمیت آر بلاک سے لاہور ہفتہ وار کیس منتقلی کی تحقیقات کی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا دائرہ کار وزارت داخلہ کے حکام تک وسیع کیا جائے گا۔

  • بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنے ملازمین کو سہولتیں پہنچانے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے : بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

    بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنے ملازمین کو سہولتیں پہنچانے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے : بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

    کراچی : بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنے ملازمین کو سہولتیں پہنچانے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔

    ایڈمنسٹریٹر کراچی،مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہریوں کو صحت بخش ، صاف ،شفاف پینے کی پانی کی فراہمی کے لئے کراچی کے مختلف مقامات پر آر او پلانٹ لگانے میں کے ایم سی بھرپور تعاون کرے گی، یہ خدمت خلق بھی ہے اور شہریوں کی صحت کے لئے بھی بہتر ہوگا، یہ بات انہوں نے کے ایم سی بلڈنگ میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام آر او پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی، میٹروپولیٹن کمشنر ایس ایم افضل زیدی، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر یوسف لاکھانی، سی ای او محمد غزال، افضل ، آر او پلانٹ کے ڈیزائن انجینئر سید ابو فیصل اور کے ایم سی کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے فیتہ کاٹ کر آر او پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا ، انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنے ملازمین کو سہولتیں پہنچانے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، سماجی اور فلاحی ادارے شہر کی بہتری اور ترقی کے لئے ہمارے ساتھ مل کر کام کریں، انہوں نے کہا کہ کراچی میں سماجی اور فلاحی ادارے قابل قدر خدمات انجام دے رہے ہیں اور کراچی کے لاکھوں شہری ان کی خدمات سے مستفید ہوتے ہیں، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی کو بتایا گیا کہ یہ آر او پلانٹ ترکی کی وزارت ثقافت و سیاحت اور TIKA کے مالی تعاون سے تعمیر کیا گیا ہے اور اس پر 28 لاکھ روپے لاگت آئی ہے، انہوں نے کہا کہ اس آر او پلانٹ سے روزانہ 40 ہزار لیٹر صاف پینے کا پانی فراہم کیا جاسکے گا اور ایک دن میں 20 ہزار افراد کی ضروریات پوری کرے گا، کے ایم سی کے افسران و ملازمین اور اطراف کے مکین بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے، انہوں نے بتایا گیا کہ یہ آر او پلانٹ ایک منٹ میں سات گیلن پانی کو صاف کرنے اور پینے کے قابل بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، انہوں نے کہا کہ جو مشینری یہاں نصب کی گئی ہے وہ انتہائی ایڈوانس ہے اور جتنی بھی پرائیویٹ کمپنیاں پینے کا پانی سپلائی کرتی ہیں اس آر او پلانٹ کا پانی اس سے کہیں زیادہ بہتر اورصحت بخش ہے، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ اب تک صوبائی سندھ میں 55 آر او پلانٹ تعمیر کرچکی ہے اور شہری اس سے بھرپور استفادہ کر رہے ہیں، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو پیشکش کی کہ وہ جہاں بھی ہمیں جگہ فراہم کریں گے وہاں آر او پلانٹ تعمیر کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو صحت بخش پانی مہیا ہو اور آلودہ پانی اور غیر معیاری پانی پینے سے بچ سکیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے آر او پلانٹ سے نکالنے والے پانی کو پی کر اسے تسلی بخش قرار دیا۔

  • رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کا کراچی سفاری پارک کا دورہ

    رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کا کراچی سفاری پارک کا دورہ

    کراچی : سوشل میڈیا میں کراچی سفاری پارک میں موجود ہتھنیوں سے متعلق چلنے والی خبروں کا نوٹس لیتے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کراچی سفاری پارک کا دورہ کیا ۔

    اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کو ہتھنیوں کو فراہم کی جانے والی خوراک اور سہولیات کے بارے میں بریفننگ دی گئی۔ رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کو بتایا گیا کہ سونو اور ملکہ کی صحت اور متوازن خوراک کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے سونو اور ملکہ کو فراہم کی جانے والی خوراک پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان جانوروں کی خدمت پر مامور عملے کو ان کی اچھی دیکھ بھال کی بھی ہدایت کی۔

  • آنٹی پاکستان نے ٹویٹر پر راتوں رات دھوم مچا دی

    آنٹی پاکستان نے ٹویٹر پر راتوں رات دھوم مچا دی

    کراچی : آنٹی پاکستان نے ٹویٹر پر راتوں رات دھوم مچا دی ۔

    پاکستان اور بھارت کے مابین بھارتی فلم فینٹم کو لے کر جس جنگ کا آغاز ہوا تھا اس میں دونوں ممالک بالخصوص پاکستان کی عوام اورڈرامہ و فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس دوران سماجی رابطے کی ایک ویبسائٹ ٹویٹر پر راتوں رات ہی ایک خاتون نے اپنے ٹویٹس کے ذریعے دھوم مچا دی۔

    ٹویٹر پر اس خاتون کا اکاؤنٹ ’آنٹی پاکستان‘ کے نام سے ہے۔

    آنٹی پاکستان نے ماورا حسین کی حمایت میں بولنا کیا شروع کیا سب کی بولتی بند ہو گئی البتہ اس جنگ میں بیشتر خواتین اور لڑکیوں نے بھی آنٹی پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا۔ آنٹی پاکستان نے اپنے ٹویٹس کے ذریعے جنید جمشید، حمزہ علی عباسی اور دیگر کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور تو اور آنٹی پاکستان نے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو بھی نہ بخشا۔

    راتوں رات ٹویٹر پر شہرت کی بلندیوں کو چھُونے والی آنٹی پاکستان کے فالوورز میں بھی حیرت انگیز حد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ ٹویٹر صارفین نے آنٹی پاکستان کے حق اور مزاح سے بھر پور ٹویٹس پر لبیک بھی کہنا شروع کر دیا ہے .

  • ماہرہ خان کی نانی انتقال کرگئیں

    ماہرہ خان کی نانی انتقال کرگئیں

    کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی نانی انتقال کرگئیں۔

    اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نانی کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنی نانی کی چند خوبصورت اور یادگار تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ ان کی نانی رضیہ خانم جمعرات کی سہ پہر ہم سب کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ کر اپنی ابدی آرام گاہ کی طرف لوٹ گئیں۔

    ماہرہ خان نے اپنی نانی کے ساتھ گزارے گئے خوبصورت وقت کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی نانی ایک عظیم کہانی کار، خوبصورت ساڑھی پہننے والی، انتہائی خودمختار، فخر کی حامل خاتون، ایک پیار کرنے والی ماں، ایک اظہار خیال کرنے والی انسان اور سب سے بڑھ کر وہ محبت پر یقین کرنے والی خاتون تھیں۔ جو بھی ان سے ملا وہ اپنے ارد گرد خاص محسوس کرتا تھا۔

    ماہرہ خان نے بتایا کہ ان کے نانا کا انتقال 32 برس قبل ہوا تھا اور ان کی نانی کی پسندیدہ کہانی ہمیشہ ان کے نانا سے متعلق ہوتی تھی .

    اداکارہ ماہرہ خان نے تمام لوگوں سے اپنی نانی کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کرتے ہوئے کہا بے شک ہم اللہ کے ہیں اور ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

  • اب کراچی پر ظلم کے خلاف خود احتجاج کرنا ہوگا : کنور نوید جمیل

    اب کراچی پر ظلم کے خلاف خود احتجاج کرنا ہوگا : کنور نوید جمیل

    کراچی: ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان اور پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ عدالتوں سمیت بڑے اداروں کو بھی آزما لیا اب کراچی پر ہونے والے ظلم کے خلاف ہمیں خود احتجاج کرنا ہوگا۔

    کراچی میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کنور نوید جمیل نے کہا کہ کراچی کے با شعور لوگ ٹیکس کی مد میں پیسہ دیتے ہیں، ان پیسوں سے پورا ملک اور دارالخلافہ چلتا ہے، پاکستان بنانے والوں کو سندھ میں پیپلز پارٹی کی متعصب قیادت کے نرغے میں کر دیا ہے، نہ کوئی عدالت، نہ تو کوئی ادارہ اور نہ ہی وفاقی حکومت داد رسی کو آتی ہے، ہر ایک اختیار شہری سندھ کی عوام سے چھین لیا ہے، جعلی ڈومیسائل بنا کر سندھ کے شہری علاقوں کو نوکریوں سے محروم کیا، جس پرایم کیو ایم پاکستان کی پٹیشن آج بھی عدالتوں میں سماعت کی منتظر ہیں، عدلیہ آج بھی شہری سندھ کو انصاف نہ دے سکی سندھ کی متعصب حکومت یہ سمجھنے لگی ہے کہ کراچی کی بربادی ان کا بنیادی فرض ہے۔

    رہنما ایم کیو ایم کاکہنا تھا کہ نیا بلدیاتی قانون تاریخ کا بد ترین کالا قانون ہے، ٹاؤن پلاننگ، اسکول، اسپتال اور شہری ادراے بلدیاتی حکومتوں سے لے کر اپنے قبضے میں لے لئے ہیں،ہمارا تمام اداروں اور فیصلہ سازوں سے یہ سوال ہے کہ 22 کروڑ عوام کو آزادی دلوانے، 70 سال سے پورے پاکستان کو معاشی سہارے دینے کا یہ نتیجہ ہے؟ کیا یہ اس کا انتظار کر رہے ہیں کہ پانی بند کرنے کے بعد کراچی کے لوگوں پر ہوا بھی بند کر دی جائے۔
    کنور نوید جمیل نے کہا کہ اب کراچی کے عوام کے ساتھ ایم کیو ایم پاکستان نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ اس ظالمانہ نظام کی مزید اطاعت نہیں کی جائے گی، اب یہ متعصب حکومت قانون واپس نہیں لیتی تو شہری سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کی متعصب حکومت سے چھٹکارا حاصل کریں گے اور حقوق کی جدوجہد کے ساتھ اب علیحدہ صوبے کی جدوجہد بھی کریں گے۔ وزیر اعظم پاکستان، گورنر سندھ اور چیف جسٹس آف پاکستان اس کالے قانون سمیت تمام سندھ حکومت کے اٹھائے ہوئے غیر قانونی اقدامات پر فوری ایکشن لیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

    اس موقع پر سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے لوگ سندھ حکومت کی نااہلی سے تنگ ہیں، انہوں نے اسکول اور اسپتال واپس لے لئے، اس ظالمانہ نظام کے خلاف جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کریں گے، جب تک ہم کراچی پر مستقل ڈاکہ ذنی کو ختم نہیں کریں گے سکون سے نہیں بیٹھیں گے، کراچی کے لوگ بہت بڑی تحریک چلانے کو تیار ہو جائیں، وزیر اعظم عمران خان سمیت تمام اعلیٰ حکام نے کراچی کے عوام کیلئے فی الفوراقدامات نہیں کئے توعوام کسی کو بھی معاف نہیں کریں گے۔

  • ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کروز لائنر شپ پاکستان پہنچ گیا

    ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کروز لائنر شپ پاکستان پہنچ گیا

    ‏کراچی : کراچی کے شہریوں کے لئے خوشخبری.

    ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کروز لائنر شپ پاکستان پہنچ گیا.

    کروزشپ میں 14 منزلیں اور 1411 کمرے موجود ہیں.

    کروز شپ میں 7 اسٹار ہوٹل،شاپنگ مالز اور،گیمنگ زون ، تین بڑے ہالز موجود ہیں.

    ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کروز لائنر شپ پاکستان پہنچ گیا.

    پاکستانی کمپنی نیو چوائس انٹرپرائزز نے اس جہاز کو شپ بریکنگ کے لئے خریدا تھا

    کروز شپ کی بہترین صورت حال کو دیکھ کر کروز شپ کواب ہوٹل یا کروز کے لئے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا جارہا ہے ۔

  • مصطفیٰ کمال اہم ہوگئے، اہم شخصیات کے رابطے

    مصطفیٰ کمال اہم ہوگئے، اہم شخصیات کے رابطے

    مصطفیٰ کمال اہم ہوگئے، اہم شخصیات کے رابطے

    اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے درمیان رابطہ ہوا ہے

    دونوں رہنماوں نے ٹیلی فون پر قومی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا دونوں رہنماوں نے ملک میں مہنگائی کی بدترین صورتحال پراظہار تشویش کیا،ای وی ایم اور انتخابی اصلاحات سے متعلق حکومتی اقدامات پر بھی مشاورت کی گئی ، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کے مفاد میں جمہوری قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا ،حکومت چل نہیں رہی، عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں،تبدیلی سرکار نے عوام کا جینا تو درکنار مرنا بھی دشوار بنادیا ہے، پاکستان کی مالیاتی شہہ رگ آئی ایم ایف کے کنٹرول میں دے دی گئی

    پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ عوام کے حق کیلئے عوام دوست قوتوں کے مل کر چلنے سے اتفاق کرتے ہیں،عوام مطالبہ کررہی ہے کہ مہنگائی ،بے روزگاری سے انہیں نجات دلائی جائے، دونوں رہنماوں نے مستقبل میں رابطے جاری رکھنے اور قومی امور پر مل کر چلنے پر اتفاق کیا

    قبل ازیں چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال اورامیر جماعت اسلامی سراج الحق کے مابین گزشتہ روز ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا سندھ حکومت کےمنظورکردہ بلدیاتی نظام پر مصطفیٰ کمال اور سراج الحق نے گفتگو کی تھی،پاک سر زمین پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد کی وائس چیئرمین ڈاکٹر ارشد وہرہ اور شبیر قائم خانی کی قیادت میں جمعیت علمائے اسلام کراچی کے دفتر الجمعیت سیکٹریٹ آمد ہوئی تھی جے یوآئی کے صوبائی نائب امیر مولانا عبد الکریم عابد نے وفد کے ہمراہ ان کا استقبال کیا ۔جے یوآئی اور پی ایس پی رہنماؤں نے اس موقع پر سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے ترمیمی آرڈیننس پر تفصیلی مشاورت کی ، ان کا کہنا تھا کہ نیا بلدیاتی نظام شہری علاقوں کو محکوم کرنے کے مترادف ہے، بلدیاتی اداروں پر سندھ کی حکمران جماعت کی ہٹ دھرمی قابل مذمت ہے، شہری اور دیہی علاقوں میں وسائل کی سنگین تفریق سے صوبے میں نیا بحران جنم لے سکتا ہے۔

    @MumtaazAwan

    خاموشی سے نسلوں کی نسل کشی ہوتے نہیں دیکھ سکتے، مصطفیٰ کمال پھٹ پڑے

    صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

    این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

    کراچی اور سندھ کی تباہی کے ذمے داروں کا کل یوم احتساب ہوگا، مصطفیٰ کمال

    حکومت 5 سال پورے کریگی؟ خالد مقبول صدیقی بھارت کے ایجنٹ، مصطفیٰ کمال کے اہم انکشافات

    پراسیکیوشن کا کمال. مصطفیٰ کمال کے خلاف کرونا پازیٹو مریض بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا

    نواز شریف یہ نہیں کہتے کہ میرے کونسلرز کو کیوں نکالا؟ مصطفیٰ کمال

    مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    سندھ کے شہری علاقوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ،مصطفیٰ کمال

    مصطفیٰ کمال کی نااہلی کی درخواست پر عدالت نے سنایا فیصلہ

    پیپلزپارٹی کو ہنی مون کا زیادہ وقت نہیں ملے گا، مصطفیٰ کمال

    مینڈیٹ کا سودا کر کے ہم وزارتیں نہیں مانگیں گے، مصطفیٰ کمال کی ایم کیو ایم پر تنقید

    دس منٹ میں حکومت کون گرا سکتا ہے؟ مصطفیٰ کمال کا انکشاف

    مذاکرات ہوں یا عدالت جانا پڑے،سارے راستے اپنائیں گے، مصطفیٰ کمال کا بڑا اعلان

    جے یو آئی اور پاک سرزمین پارٹی کا ایک ہو کر چلنے کا فیصلہ

  • بلدیاتی ملازمین کی ہڑتال کے باعث شہر قائد میں کچرے کے ڈھیر

    بلدیاتی ملازمین کی ہڑتال کے باعث شہر قائد میں کچرے کے ڈھیر

    کراچی: بلدیاتی ملازمین کی ہڑتال کے باعث کچرا اٹھانے کا کام رکنے سے شہر میں کچرے کے ڈھیر لگنے لگے۔ بلدیاتی عملے نے کچرا اٹھانے اور سیوریج کا کام چھوڑ رکھا ہے ۔

    کراچی سمیت سندھ بھر میں بلدیاتی ملازمین نے تنخواہوں کے معاملے پر ہڑتال کررکھی ہے جس سے شہر کے مختلف علاقوں میں کچرے کے انبار لگنا شروع ہوگئے ہیں بلدیاتی عملے نے کچرا اٹھانے اور سیوریج کا کام احتجاجاً چھوڑ رکھا ہے جس سے شہر کے گلی محلوں میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں ۔

    شہریوں کا کہنا ہےکہ دو تین روز سے بلدیاتی عملہ کچرا اٹھانے نہیں آرہا جس سے گلی محلوں میں بدبو پھیل رہی ہے اور بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے دوسری جانب بلدیاتی ملازمین کا کہنا ہے کہ او زیڈ ٹی کی کمی کے باعث کٹوتی سے ہر ماہ 35 فیصد تنخواہوں سے محروم ہورہے ہیں ۔

    ورکرز فیڈریشن اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔

    بلدیاتی ملازمین کی ہڑتال کےباعث جہاں کراچی میں صورتحال انتہائی خراب ہے وہیں حیدرآباد ، سکھر ،لاڑکانہ، نواب شاہ اور سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی صفائی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ بلدیاتی ملازمین کی جانب سے آڈیٹر جنرل آف سندھ کےذریعے ٹریژری سےتنخواہیں دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

  • کراچی میں دن دیہاڑے ٹارگٹ کلنگ فوٹیج منظر عام پر آگئی

    کراچی میں دن دیہاڑے ٹارگٹ کلنگ فوٹیج منظر عام پر آگئی

    کراچی : کراچی میں دن دیہاڑے ٹارگٹ کلنگ ، فوٹیج منظر عام پر آ گئی

    سندھ بار کونسل کے سیکرٹری عرفان مہر کے قتل کی فوٹیج منظرعام پر آ گئی ۔ ٹارگٹ کلرز نے دیدہ دلیری سے گاڑی کو روکا اور گولیاں برسادیں، کار میں موجود بچہ محفوظ رہا
    تفصیلات کے مطابق ژکراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بچی کو اسکول چھوڑنے جانے والے سیکریٹری سندھ بار کونسل کو موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے کار پر فائرنگ کرکے قتل کردیا ریسکیو ذرائع کے مطابق عرفان مہر کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ گلستان جوہر بلاک 13 میں پیش آیا، عرفان علی مہر کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے پولیس کے مطابق ملزمان نے عرفان پر پے در پے کئی گولیاں ماریں اور فرار ہو گئے جبکہ وکیل رہنما نعیم قریشی ایڈووکیٹ کے مطابق 45 سالہ عرفان مہر گلستان جوہر کے رہائشی تھے اور اپنی بچی کو کار میں اسکول چھوڑنے کے لیے بلاک 13 میں پہنچے تو واپسی پر موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے انہیں کار میں ہی نشانہ بنایا ۔