Baaghi TV

Category: کراچی

  • دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری،پاکستان کونسی فہرست میں شامل؟

    دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری،پاکستان کونسی فہرست میں شامل؟

    دنیا بھر کے ممالک کے بڑے شہروں میں بڑھتی قیمت، کاروبار اور مالی مسائل پر نظر رکھنے والے عالمی جریدے ‘ دی اکانامسٹ‘ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے اکانومسٹ میگزین کے سالانہ سروے کے مطابق تل ابیب دنیا کا مہنگا ترین شہر ہے۔

    باغی ٹی وی : چونکہ تمام شہروں کا نیویارک کی قیمتوں سے موازنہ کرکے انڈیکس کا حساب لگایا جاتا ہے، اس لیے امریکی ڈالر کی شرح مبادلہ میں تبدیلی ان کی درجہ بندی کو بھی متاثر کرے گی رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں دنیا کے 10 مہنگے ترین شہروں میں تل ایب پہلے نمبر پر ہے، جبکہ پیرس اور سنگاپور ایک ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں زیورخ چوتھے ، ہانگ کانگ پانچویں، نیویارک چھٹے، جنیوا ساتویں، کوپن ہیگن 8 ویں، لاس اینجلس 9 ویں اور اوساکا 10 ویں نمبر پر مہنگے ترین شہر رہے۔

    ے الیکٹرک کی کراچی کے شہریوں کیلئےبجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری


    جبکہ سستے شہروں کی فہرست میں پاکستان کا شہر کراچی چھٹے نمبر پر موجود ہے، جبکہ اس فہرست میں پہلے نمبر پر شام کا دارلحکومت دمشق ہے اس کی انڈیکس کی قدر گر گئی کیونکہ ملک کے دس سالہ تنازعہ نے اس کی کرنسی کو متاثر کیا ہے۔

    دوسرا سستا ترین شہر لیبیا کا شہر تریپولی اور ازبکستان کا دارالحکومت تاشقند تیسرے نمبر پر رہا بھارت کا شہر احمد آباد 7ویں، الجزائر 8 ویں، بیونس آئرس 9 ویں اور زیمبیا کا دارالحکومت لوساکا 10 ویں نمبر پر سستے ترین شہر ہیں۔

    پاکستان میں کورونا سے 8 افراد جاں بحق، 904 مریضوں کی حالت تشویشناک

    2021 کے اس مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست میں 173 شہروں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ عالمی معیشت پر کورونا کے اثرات کو بھی مدنظر رکھا گیا جس کے بعد ان شہروں سے 50 ہزار اشیا اور سروسز کی قیمتوں کا ڈیٹا اگست اور ستمبر کے دوران جمع کیا گیا۔ 40 نئے شہروں کو بھی اس فہرست کا حصہ بنایا گیا۔

  • کے الیکٹرک کی کراچی کے شہریوں کیلئےبجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری

    کے الیکٹرک کی کراچی کے شہریوں کیلئےبجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری

    کے الیکٹرک نے کراچی کے شہریوں کے لئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے نیپرا نے کراچی کے لئے بجلی29پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرا دی درخواست اکتوبرکی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

    نیپرا میں کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی سماعت آج ہوگی نیپرا کی طرف سے کے الیکٹرک کی بجلی 29پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست منظورہونے کی صورت میں کراچی کے بجلی صارفین پر51 کروڑ60 لاکھ روپے اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

    بجلی 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان، فیصلہ محفوظ

    اس سےقبل اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں سماعت ہوئی تھی چیئرمین نیپرا نے کہا تھا کہ جتنی زیادہ لوڈشیڈنگ کریں گے اتنی بجلی مہنگی ہو گی اور ہمارے لیے یہ بہت ہی مشکل مرحلہ ہے ایل این جی کی طلب و رسد کا معاملہ حل کرانے کے لیے پیش رفت جاری ہے جبکہ فیول پرائس کی مد میں بجلی 4 روپے 74 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    نیپرا نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جبکہ نیپرا اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی اور کہا تھا فیصلے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

    کراچی: تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں آگ کیسے لگی؟ پولیس معاملے کی تہہ تک پہنچ گئی

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مشیرخزانہ شوکت ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ چند ماہ بعد بجلی کی قیمت بڑھانا پڑ سکتی ہے کرنٹ اکاوَنٹ خسارے میں کمی آئی ہے، جومستقل بنیادوں پر200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں صرف ان کیلئے ٹیرف نہیں بڑھایا۔

  • جے یو آئی اور پاک سرزمین پارٹی کا ایک ہو کر چلنے کا فیصلہ

    جے یو آئی اور پاک سرزمین پارٹی کا ایک ہو کر چلنے کا فیصلہ

    جے یو آئی اور پاک سرزمین پارٹی کا ایک ہو کر چلنے کا فیصلہ

    پاک سر زمین پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد کی وائس چیئرمین ڈاکٹر ارشد وہرہ اور شبیر قائم خانی کی قیادت میں جمعیت علمائے اسلام کراچی کے دفتر الجمعیت سیکٹریٹ آمد  ، جے یوآئی کے صوبائی نائب امیر مولانا عبد الکریم عابد نے وفد کے ہمراہ ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر جے یوآئی کی صوبائی مجلس عاملہ کے اراکین مولانا محمد غیاث، مولانا سمیع الحق سواتی، مولانا امین اللہ، شرف الدین اندھڑ، ضلعی امراء ونظما عمومی مولانا احسان اللہ ٹکروی ، سید اکبر شاہ ہاشمی، مولانا سید حماد اللہ شاہ، مفتی محمد خالد ، انجینئر محمد سلیم ،مولانا سلطان محمود جبکہ پی ایس پی کے عمران ترین ایڈوکیٹ ودیگر بھی موجود تھے۔

    جے یوآئی اور پی ایس پی رہنماؤں نے اس موقع پر سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے ترمیمی آرڈیننس پر تفصیلی مشاورت کی ، ان کا کہنا تھا کہ نیا بلدیاتی نظام شہری علاقوں کو محکوم کرنے کے مترادف ہے، بلدیاتی اداروں پر سندھ کی حکمران جماعت کی ہٹ دھرمی قابل مذمت ہے، شہری اور دیہی علاقوں میں وسائل کی سنگین تفریق سے صوبے میں نیا بحران جنم لے سکتا ہے۔

    بعد ازاں الجمعیۃ سیکریٹریٹ بنوری ٹاؤن میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالکریم عابد اور ڈاکٹر ارشد وہرہ کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت تمام شہری اور دیہی علاقوں کا درد رکھنے والی جماعتوں کو یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشترکہ پلیٹ فارم پر آنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی انانیت کی وجہ سے کراچی مسائل کے دلدل میں دھنستا چلا جارہا ہے ، تمام محکموں کے دفاتر کسی سیاسی جماعت کے اکھاڑے کا منظر پیش کررہے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے ، اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں نے کراچی کے مسائل کے حل کیلئے آنے والے دنوں میں دوبارہ بیٹھک کا اعادہ بھی کیا ۔

    قبل ازیں مسلم لیگ ن سندھ کے رہنما قادر بخش کلمتی نے سندھ اسمبلی سے منظور بلدیاتی نظام کے بل اور ناقص کارگردگی پر ضلع کاونسل کراچی کو رد کرتے ہوئے سندھ حکومت کو مسلم لیگ ن کی جانب سے مجوزہ متبادل بلدیاتی نظام دینے کا اعلان کیا ہے گزشتہ روز عوامی پریس کلب ملیر میں اپنے ساتھیوں سلیم بلوچ،خرم عباس بھٹی اور عاشرالبرک کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ سندھ کی بدقسمتی ہے کہ جمہوریت کے نام پر ایسے حکمران مسلط کیے گئے ہیں جو ہر پانچ سال کے بعد اپنی حکمرانی کو طول دینے کے لئے بلدیاتی نظام کو تبدیل کرتے رہے ہیں سندھ کے موجودہ حکمرانوں نے بھی 2013 کے مشرف کے بلدیاتی نظام کو 2021 میں بحال کرکے کے ایم سی پر قبضے اور ملیر کی زمینوں کو ہڑپ کرنے کی سازش تیار کرلی ہے جسے مسلم لیگ ن کبھی بھی قبول نہیں کرے گی

    انہوں نے کہا کہ بل کی منظوری کے وقت ملیر سے منتخب نمائندے نہ صرف موجود تھے لیکن انہوں نے بھرپور تائید بھی کی اب ان کو بیچارہ کہہ کر یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ سندھ حکومت نے بل کی منظوری سے قبل ملیر کے نمائندوں کو اعتماد میں نہیں لیا جو سراسر عوام سے مزاق ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ بل کے ذریعے مسلط کردہ بلدیاتی نظام چوہ چوہ کا مربہ اور حلقہ بندیاں زیگ زیگ کی بنیاد پر کی جائیں گی جس کے بعد ملیر کے مقامی لوگوں کے پاس 30 سالہ زمین کی قانونی حیثیت ختم ہوجائے گی انہوں نے بحریا ٹاون کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ آج بھی انتظامیا صدیوں سے آباد مقامی لوگوں سے زبردستی کوڑیوں کے دام خرید کی جارہی ہے جو انکار کرتا ہے اس کے خلاف انتقامی کاروائی کی جارہی ہے انہوں نے سندھ سمیت ضلع ملیر کے نوجوانوں سیاسی سماجی کارکنان اور سول سوسائٹی کو غیر جانبدار کے لفظ سے باہر آکر اپنے حقوق کے حصول کے لئے کسی سیاسی جماعت کا فریق بننا پڑے گا بصورت دیگر ان کے حقوق حاصل نہیں ہوسکیں گے

    @MumtaazAwan

    خاموشی سے نسلوں کی نسل کشی ہوتے نہیں دیکھ سکتے، مصطفیٰ کمال پھٹ پڑے

    صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

    این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

    کراچی اور سندھ کی تباہی کے ذمے داروں کا کل یوم احتساب ہوگا، مصطفیٰ کمال

    حکومت 5 سال پورے کریگی؟ خالد مقبول صدیقی بھارت کے ایجنٹ، مصطفیٰ کمال کے اہم انکشافات

    پراسیکیوشن کا کمال. مصطفیٰ کمال کے خلاف کرونا پازیٹو مریض بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا

    نواز شریف یہ نہیں کہتے کہ میرے کونسلرز کو کیوں نکالا؟ مصطفیٰ کمال

    مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    سندھ کے شہری علاقوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ،مصطفیٰ کمال

    مصطفیٰ کمال کی نااہلی کی درخواست پر عدالت نے سنایا فیصلہ

    پیپلزپارٹی کو ہنی مون کا زیادہ وقت نہیں ملے گا، مصطفیٰ کمال

    مینڈیٹ کا سودا کر کے ہم وزارتیں نہیں مانگیں گے، مصطفیٰ کمال کی ایم کیو ایم پر تنقید

    دس منٹ میں حکومت کون گرا سکتا ہے؟ مصطفیٰ کمال کا انکشاف

    مذاکرات ہوں یا عدالت جانا پڑے،سارے راستے اپنائیں گے، مصطفیٰ کمال کا بڑا اعلان

  • اب ہماری جنگ سڑکوں پر ہو گی، ایم کیو ایم کا بڑا اعلان

    اب ہماری جنگ سڑکوں پر ہو گی، ایم کیو ایم کا بڑا اعلان

    اب ہماری جنگ سڑکوں پر ہو گی، ایم کیو ایم کا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیوایم رہنما خالد مقبو ل صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ مسلسل ناانصافی ہورہی ہے،

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ مردم شماری اور ووٹ شماری میں بھی شہری علاقوں سے امتیاز روا رکھا گیا،پیپلزپارٹی سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندہ جماعت کبھی نہیں رہی نیابلدیاتی نظام سندھ پرمسلط کرنےکی کوشش کی جارہی ہے،کیا پیپلزپارٹی کے آنے سے پہلے سندھ کی یہی حالت تھی؟ کراچی کےخون پسینے کی کمائی سے ملک چلتا ہے، سندھ کےشہری علاقوں کیساتھ مسلسل ناانصافی ہورہی ہے سندھ کےشہری علاقوں کیساتھ ناانصافی بندکی جائے،آج ہم یہاں ریاست کے تمام اداروں سے سوال کر رہے ہیں کیا سندھ کے شہری علاقوں کو دیوار سے لگانے پرعملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے کیا لوگوں کی گنتی سے لیکر ہر شعبہ زندگی میں مہاجروں کو دیوار سے لگانے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے اب کراچی کی سڑکیں فیصلہ کریں گی اور دیواریں بھی بولیں گی ۔ ہماری جنگ سڑکوں پر ہوگی اور یہ جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ 23 اگست کو ہم نے پاکستان کی حرمت کی خاطر لاتعلقی کا اظہار کیا، کیا پیپلزپارٹی کے اقتدار میں آنے سے پہلےشہر کا یہ حال تھا؟ ہمارے پاس سڑکوں پر بسیرا کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے، کراچی کے خون پسینے کی کمائی سے ملک چلتا ہے آج ہم حکومت،ریاست،اداروں، عدلیہ سے سوال کرتے ہیں، یہ کنٹینر نہیں جہاں بجلی اور گیس کے بلز جلائے جائیں،الیکشن اصلاحات غیر آئینی اور آمرانہ طریقے سے نہیں کی جاتیں،11 دسمبرکو آل پارٹیزکانفرنس بلائی ہے،

    سابق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ سارے اختیارات واپس لیے جارہے ہیں،چیف جسٹس کراچی کی بہتری کےلیے احکامات جاری کریں ،چیف جسٹس صاحب کے پاس پٹیشن پڑی ہے اس پر فیصلہ کریں، چیف جسٹس صاحب ریٹائرمنٹ سے پہلے فیصلہ دیں تاکہ سندھ کی عوام کا بھلا ہوجائے رہنما ایم کیو ایم فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ سندھ میں بدعنوانی کی گواہ توپوری دنیا ہے

    @MumtaazAwan

    خاموشی سے نسلوں کی نسل کشی ہوتے نہیں دیکھ سکتے، مصطفیٰ کمال پھٹ پڑے

    صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

    این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

    کراچی اور سندھ کی تباہی کے ذمے داروں کا کل یوم احتساب ہوگا، مصطفیٰ کمال

    حکومت 5 سال پورے کریگی؟ خالد مقبول صدیقی بھارت کے ایجنٹ، مصطفیٰ کمال کے اہم انکشافات

    پراسیکیوشن کا کمال. مصطفیٰ کمال کے خلاف کرونا پازیٹو مریض بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا

    نواز شریف یہ نہیں کہتے کہ میرے کونسلرز کو کیوں نکالا؟ مصطفیٰ کمال

    مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    سندھ کے شہری علاقوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ،مصطفیٰ کمال

    مصطفیٰ کمال کی نااہلی کی درخواست پر عدالت نے سنایا فیصلہ

  • بلدیاتی ملازمین کے تمام جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ

    بلدیاتی ملازمین کے تمام جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ

    کراچی : بلدیاتی ملازمین کے تمام جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے ۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن اور شاہ لطیف لوکل گورنمنٹ ایمپلائز یونین سندھ کے نمائندوں سے وزیر بلدیات ناصر شاہ کے مذاکرات ہوئے اور وزیر بلدیات، دیہی ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سید ناصر حسین شاہ کی یقین دہانی پر آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن اور شاہ لطیف لوکل گورنمنٹ ایمپلائز یونین سندھ کے نمائندوں نے اپنے مطالبات کے لئے کی جانے والی ہڑتال ختم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
    اس مقصد کے لئے وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے آج آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے صدر ذوالفقار شاہ اور شاہ لطیف لوکل گورنمنٹ ایمپلائز یونین سندھ کے صدر حافظ مشتاق کوریجو سمیت دونوں تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کئے اور کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت مزدوروں، کسانوں اور عوام کی حکومت ہے اور سندھ حکومت پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق محنت کشوں کے تمام جائز مطالبات کو پورا کرنے کے لئے محنت کشوں کی نمائندہ تنظیموں کی مشاورت اور تعاون کے ساتھ تمام جائز مطالبات کو ہر صورت پورا کرے گی۔
    سید ناصر حسین شاہ نے بلدیاتی محکموں میں کام کرنے سے محنت کشوں کی تنظیموں کے نمائندوں سے ہڑتال ختم کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس کے موقع پر محنت کشوں کی تنظیموں کو ان کے تمام جائز مطالبات پورا کرنے کے لئے سندھ حکومت پرعزم ہے اور ہم جمہوری تقاضوں کے مطابق معاشرے کے تمام طبقات کے ساتھ باہمی مشاورت سے مسائل کو حل کرنے کی پالیسی پر گامزن رہیں گے۔
    وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی درخواست پر بلدیاتی ملازمین کی تنظیموں نے اپنی ہڑتال ختم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ سندھ حکومت مربوط مذاکرات کے زریعے بلدیاتی ملازمین کے مسائل کو حل کرے گی۔

  • وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی کابینہ کا اجلاس کل وزیراعلیٰ ہاؤس میں طلب کرلیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی کابینہ کا اجلاس کل وزیراعلیٰ ہاؤس میں طلب کرلیا

    کراچی : وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی کابینہ کا اجلاس جمعرات 2 دسمبرکوصبح دس بجے وزیراعلی ہائوس کراچی میں طلب کرلیا ہے۔

    اجلاس میں سندھ کابینہ سندھ اسمبلی میں منظورکی جانے والی قرارداد کی روشنی میں خلاف ضابطہ تعمیرکی گئی رہائشی عمارتوں کو ریگولرائز کرنے سے متعلق آرڈیننس کے اجراء سمیت دیگر آپشنز پر غوراورمشاورت کے بعد لائحہ عمل کی منظوری دے گی۔

    علاوہ ازیں سندھ کابینہ میں محکمہ صحت سندھ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے داخلوں کے لیے پاکستان میڈیکل کمیشن(PMC) کے احکامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے صوبے میں اپنا قانون بنانے کی سفارشات پیش کرے گی سندھ میں میڈیکل اور ڈینٹل کے داخلوں کے معاملے کو قانونی شکل دینے کی تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں۔

    داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ میں کم سے کم 50 فیصد تک میرٹ کو لے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کو سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد قانونی شکل دی جائے گی محمکہ صحت نے سمری تیار کر کے وزیراعلی سندھ کو ارسال کردی ہے جسے کابینہ سے منظور کرایا جائیگا جبکہ کابینہ کے فیصلے کے بعد سندھ کے میڈیکل کالجز میں داخلوں کا مرحلہ شروع ہوگا۔

    صوبائی کابینہ ایگراہم امورپربھی غورکے بعد ان کی منظوری دے گی ۔

  • حافظ نعیم الرحمن نے بلدیاتی ترمیمی بل پر وزیر اعلیٰ سندھ کو قانونی نوٹس دے دیا

    حافظ نعیم الرحمن نے بلدیاتی ترمیمی بل پر وزیر اعلیٰ سندھ کو قانونی نوٹس دے دیا

    کراچی : حافظ نعیم الرحمن نے بلدیاتی ترمیمی بل پر وزیر اعلیٰ سندھ کو قانونی نوٹس دے دیا

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے بلدیاتی اداروں کے اختیارات مزید کم کرنے کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی ترمیمی بل 2021کی منظوری پر صوبے کے چیف ایگزیکٹو ،وزیر اعلی سندھ کو قانونی نوٹس بھجوادیاہے اور نوٹس میں منظور کردہ بلدیاتی بل کو آئین سے ہم آہنگ کرنے کے لئے سات دن کا وقت دیا گیا ہے۔
    قانونی نوٹس میں موجودہ بل کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے متنازع شقوں کوتبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئین سے متصادم کسی قانون سازی کی کوئی حیثیت نہیں ہے، اگر سات دن میں نوٹس کے مطابق کاروائی نہ ہوئی تو اعلی عدلیہ کے روبرو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔حافظ نعیم الرحمن نے یہ قانونی نوٹس جماعت اسلامی شہری و بلدیاتی امور کے نگراں و سینئر وکیل سیف الدین ایڈوکیٹ کے توسط سے بھیجا ہے ، نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی حیثیت سے آپ نے آئین پر عمل داری کا حلف اُٹھایا ہے ، آئین کی دفعہ 32کے مطابق ریاست پابند ہے کہ بلدیاتی اداروں کی حوصلہ افزائی کرے ، آرٹیکل 140-Aصوبائی حکومت کی حدود و ذمہ داریوں کو واضح طور پر الگ کر کے بتاتاہے کہ ہر صوبہ بلدیاتی حکومت کا نظام قائم کرے گا اور سیاسی ، انتظامی اور مالی اختیارات ،مقامی و بلدیاتی حکومت کے منتخب نمائندوں کو منتقل کیے جائیں گے ، صوبے کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے آئین کی ان شقوں پر عمل درآمد یقینی بنانا آپ پر لازم ہے ، بلدیاتی ترمیمی بل 2021میں آئین کی ان شقوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کے بجائے جو اختیارات پہلے سے نچلی سطح پر تھے وہ بھی بالائی سطح پر منتقل کیے گئے ہیں اور مقامی حکومتوں و بلدیاتی اداروں کو با اختیار بنانے کے بجائے مزید بے اختیار بنایا گیا ہے ۔
    جس انداز اور طریقے سے یہ بل سندھ اسمبلی میں منظور کروایا گیا ہے وہ بھی غیر جمہوری رویہ اور طرز عمل ہے اور اس بل کو زبردستی مسلط کرنے کے مترادف ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیجے گئے لیگل نوٹس میں جماعت اسلامی کی جانب سے بل منظور کرانے سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیجی گئی تجاویز کا بھی اعادہ کیا گیا جس کو بل کی تیاری میں پیش نظر نہیں رکھا گیا۔

  • این جی اوز دستر خوان کے نام پر نوجوانوں کو بھکاری بنا کر خوکشی پر مجبور کر رہی ہیں : اسحاق شیخ

    این جی اوز دستر خوان کے نام پر نوجوانوں کو بھکاری بنا کر خوکشی پر مجبور کر رہی ہیں : اسحاق شیخ

    کراچی : این جی اوز دستر خوان کے نام پر نوجوانوں کو بھکاری بنا کر خوکشی پر مجبور کر رہی ہیں

    تفصیلات کے مطابق ہیومن رائٹس کے چیئرمین اسحاق شیخ نے کہا کہ این جی اوز دستر خوان کے نام پر نوجوانوں کو بھکاری بنا کر خوکشی پر مجبور کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کراچی ھمارا ھے اور ہم اس کے پاسبان ہیں ۔
    انہوں نے کراچی انچولی کے ایک نوجوان کی خودکشی پر سخت افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ افسوس حکمرانوں کی بےحسی اور ان بڑی این جی اوز پر جو دسترخوان کے نام پر اربوں روپے فنڈ لیکر کراچی کے نوجوانوں کو مستحکم کرنے کے بجائے مستحق بنانے پر عمل پیرا ھے اب اگر سفید پوش نوجوان کو روزگار سے لگایا جاتا تو مزید بھتر ھوتا مگر یہ تنظیمیں مزید چندہ لینے کے چکر میں فوٹو سیشن کرکے نوجوان نسل کو بھکاری اور نفسیاتی بنا کر خودکشی کا ماحول پیدا کرکے ان پر مزید سیاست کرتے ہیں۔
    انہون نے کہا کہ کراچی کے حقوق کا نعرہ لگانے والے آگے آئیں تا کہ نوجوان نسل کو خود کشی سی بچایا جائے ۔

  • موجودہ حکومت کی اسمبلی میں قانون سازی ایک مذاق ہے : سردار بابر علی عباسی

    موجودہ حکومت کی اسمبلی میں قانون سازی ایک مذاق ہے : سردار بابر علی عباسی

    کراچی : موجودہ حکومت کی اسمبلی میں قانون سازی ایک مذاق ہے : سردار بابر علی عباسی

    فرسٹ ڈیموکریٹک فرنٹ پارٹی کے صوبہ سندھ کے صدر سردار بابر علی عباسی نے ایک نجی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ایسے حقائق سے پردہ اٹھایا جو ملک کو کمزور کر رہے ہیں ان کے ساتھ کراچی ڈویزن کے صدر محمد اسحق عباسی بھی موجود تھے ۔ سردار بابر علی عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اسمبلی میں قانون سازی ایک مذاق ہے ۔ خان صاحب کی حکومت میں ملک کے غریبوں کے لئے کوئی قانون نہیں ہے ۔ لوگ بےروزگاری اور بھوک کا شکار ہو رہے ہیں اور دوسرے ملک کے ایک دہشت گرد کے لئے قانون پاس کیا جا رہا ہے جو کہ پاکستانی اور کشمیری عوام کے ساتھ ایک زیادتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی ایک کشمیری ہوں اور مجھے فخر ہے اور جو ظلم و ستم وہاں ہو رہا ہے پاکستانی حکومت اور میڈیا نے تو آنکھیں بند کی ہوئی ہیں روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کو شہید کیا جاتا ہے اور عورتوں کی عزتوں کو پامال کیا جاتا ہے ۔ پاکستان کی گورنمنٹ کو کشمیریوں سے کوئی سروکار نہیں سال میں ایک بار کشمیر ڈے مناتے ہیں اور اس دن تقریریں کی جاتی ہے علاوہ اس کے کشمیر کا نام بھی نہیں لیا جاتا ۔
    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اس وقت جس مشکل میں ہیں مہنگائی کے طوفان نے غریب آدمی سے جینے کا حق چھین لیا ہے اس کے علاوہ بے روزگاری نے نوجوانوں کی کمر توڑ دی ہے ۔ ہمارا منشور ہے کہ فرسٹ ڈیموکریٹک فرنٹ پارٹی غریبوں کو انصاف دلائے گی مہنگائی سے ، رشوت سے ، ظلم سے ، جبر سے ،زیادتی سے ۔
    مستقبل میں ہماری پارٹی ایسے محب وطن پاکستانی سامنے لائے گی جن کی جڑوں مین پاکستان ہے یہ ہماری بد قسمتی ہے کہ امریکا اور یورپ سے امپورٹ ہوئے لوگ اقتدار مین آتے ہیں اور حکومت کے مزے لوٹتے ہیں ۔ انہیں معلوم ہی نہیں کی غریب عوام کے مسائل کیا ہیں ۔ خان صاحب کے ارد گرد بڑے مافیا کے لوگ بیٹھے ہیں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سے قرضے لئے جا رہے ہیں اور ملک کو اندر ہی اندر کھوکھلا کیا جا رہا ہے ۔
    فرسٹ ڈیموکریٹک فرنٹ پارٹی کا منشور ہی یہی ہے کہ ملک میں قانون کی بالا دستی ہو

  • تبدیلی کا اصل چہرہ تاریخی مہنگائی اور بےروزگاری ہے : بلاول بھٹو زرداری

    تبدیلی کا اصل چہرہ تاریخی مہنگائی اور بےروزگاری ہے : بلاول بھٹو زرداری

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تبدیلی کا اصل چہرہ تاریخی مہنگائی اوربےروزگاری ہے۔

    بلاول بھٹو نے پشاور میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ نے پیپلزپارٹی کوپشاور میں جلسےکی اجازت نہیں دی، کاغذی وزیراعلیٰ نے جلسہ رکوانے کی کوشش کی، عمران خان اتنا ظلم کریں جتنا برداشت کر سکتے ہیں، آج لوگوں کاجم غفیردیکھ لیں،لوگ پیپلزپارٹی کیساتھ ہیں، پی ڈی ایم کا پشاورجلسہ بھی ناکام رہا۔
    بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ حکومت امیروں کوریلیف غریبوں کوتکلیف دیتی ہے، پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کابوجھ عام آدمی پرڈالاگیا، جس کی ہم پچھلے3سال سے مخالفت کررہےہیں، یہ ڈیل غیر قانونی ہے، سلیکٹڈ کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان ہے، موجودہ حکومت ہرشعبےمیں ناکام رہی ہے، یہ حکومت آئی ایم ایف کی غلامی میں مصروف ہے، نئے پاکستان میں جمہوری ،انسانی اور معاشی حقوق پر ڈا کہ ڈالا جارہا ہے، ہرپاکستانی کومعلوم ہےکہ تبدیلی کا اصل چہرہ تاریخی مہنگائی اوربےروزگاری ہے۔
    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں کےنام پرگیم کھیلا جارہا ہے، ہم صاف اورشفاف الیکشن چاہتےہیں، ای وی ایم آر ٹی ایس ٹو ہے، اوورسیزپاکستانیوں کیلئےالگ الیکٹورل کالج ہوناچاہیے، ہم نےکہاکہ اوورسیزپاکستانیوں کاپارلیمنٹ میں اپنانمائندہ ہوناچاہیے، یہ کیسےہوسکتاہےکہ پیرس میں ووٹ ڈالاجائےاورنتیجہ پشاورمیں نکلے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت دہشتگردوں کےسامنےجھک چکی ہے، یہ لوگ کون ہوتےہیں قاتلوں سےمذاکرات کرنےوالے؟ جو سنگین جرائم میں ملوث ہیں ان کوسزاملنی چاہیے، جنہوں نےاےپی ایس کےبچوں کوشہیدکیاان کیساتھ حکومت مذاکرات کررہی ہے۔

    بلاول بھٹوزرداری نے مزید کہا کہ سازش کرنےوالوں کوسازش کرنےدیں،ٹیپ نکالنےوالےٹیپ نکالتےرہیں، ہم عوامی طاقت سےحکومت بنائیں گے، ہمیں اس پرخوشی نہیں ہورہی کہ آج ان کےخلاف ٹیپس نکل رہی ہیں، اب رات کے اندھیروں میں سعودی عرب سے طیارے نہیں آئینگے، خان صاحب تم سے پہلے جو حکومت تھی وہ بھی امپائر کی انگلی پر ڈانس کرتے تھے، جو بھٹو کی بیٹی کو چور کہتے تھے وہ خود سرٹیفائیڈ ہوچکے، ماضی میں عدالت پردباؤ ڈالتےرہےکہ زرداری کو20سال قیدکی سزاسناؤ۔