Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی میں ٹک ٹاکر لڑکی کے اغوا کا ڈراپ سین

    کراچی میں ٹک ٹاکر لڑکی کے اغوا کا ڈراپ سین

    کراچی: سچل کے علاقے سے ٹک ٹاکر لڑکی کے اغوا کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا، ملیر کورٹ نے لڑکی کے بیان کے بعد ٹک ٹاکر مبین کے خلاف اغوا کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملیر کورٹ میں عدالت کے روبرو 16 سالہ ٹک ٹاکر لڑکی کے اغوا کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ لڑکی نے بیان دیا کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا، ٹک ٹاکر ہدیٰ بتول مبین کے ساتھ اپنی مرضی سے گئی تھی تاہم والد نے غلط فہمی کی بنا پر مقدمہ درج کروایا۔
    16 سال ٹک ٹاکر ہدی بتول کے اغوا کا مقدمہ سچل تھانے میں درج تھا۔ پولیس نے ٹک ٹاکر کے اغوا کے مقدمے میں ہدی بتول کو کورنگی قیوم آباد سے بازیاب کروایا تھا۔ پولیس نے اغوا کے مقدمے میں مبین نامی ٹک ٹاکر کو گرفتار کیا تھا۔ لڑکی کے بیان کے بعد عدالت نے ٹک ٹاکر مبین کے خلاف اغوا کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا ۔

  • کورونا کی نئی لہر کا خدشہ، سندھ حکومت نے نئی پابندیاں عائد کردیں

    کورونا کی نئی لہر کا خدشہ، سندھ حکومت نے نئی پابندیاں عائد کردیں

    کراچی : سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی نئی لہر ’’ایمی کرون‘‘ کے پیش نظر صوبے بھر میں نئی پابندیاں عائد کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے افریقا سے پھیلنے والی سارس کووٹو کی نئی لہر ’’ایمی کرون‘‘ کے خدشے اور کورونا ویکسی نیشن مہم میں سست روی پر سی کیٹگری میں شامل اضلاع میں پابندیاں بڑھادی ہیں۔

    محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردی حکم نامے کے تحت سی کیٹگری میں شامل اضلاع کے ہوٹلز میں 50 فیصد نشستیں خالی رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے اس طرح کراچی میں ان ڈور ڈائننگ کے لیے 30 فیصد نشستیں خالی رکھنے کی پابندی عائد کی گئی ہے ۔ اب کراچی میں ہوٹلز 70 فیصد سے زائد نشستوں پر گاہکوں کو نہیں بٹھا سکیں گے۔
    کورونا ایس او پیز سے متعلق نئے حکم نامے کے تحت لاڑکانہ، میرپور خاص، حیدرآباد ڈویژن، خیرپور اور گھوٹکی میں 300 افراد سے زائد کے شادی بیاہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    سانگھڑ اور سکھر کے اضلاع اور کراچی ڈویژن میں 500 افراد کے ان ڈور اجتماعات کی اجازت دی گئی ہے۔ سیاحت، تفریح پارکس، سوئمنگ پولز اور فلائٹ میں سفر کورونا ویکسین سے مشروط ہوگا۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں سنیما ہالز میں ویکسی نیٹڈ افراد کے داخلے کی اجازت ہے، کاروباری مراکز رات 10 بجے تک کھلے رکھے جاسکتے ہیں جب کہ تمام تعلیمی ادارے بدستور کھلے رہیں گے۔ سندھ میں وبائی امراض ایکٹ کے تحت نئی پابندیاں 15 دسمبر تک نافذالعمل ہوں گی۔

    دریں اثنا کہا گیا ہے کہ کراچی ڈویژن، سانگھڑ اور سکھر اضلاع میں ویکسی نیشن مہم بہتر ہے اس لیے انہیں بی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔

    حیدرآباد ڈویژن کے تمام اضلاع میں وبائی امراض ایکٹ کےتحت پابندیوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ شہید بے نظیرآباد، نوشہرو فیروز، خیرپور، گھوٹکی اضلاع بھی سی کیٹگری میں شامل ہیں۔

    لااڑکانہ اور میرپور خاص ڈویژن میں بھی کورونا ویکسی نیشن مہم سست روی کا شکار ہے اس لیے انہیں بھی سی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے

  • لکی ون مال میں بیروزگار نوجوان نے کود کر خودکشی کرلی

    لکی ون مال میں بیروزگار نوجوان نے کود کر خودکشی کرلی

    کراچی : لکی ون مال میں بیروزگار نوجوان نے کود کر خودکشی کرلی ۔

    لکی ون مال میں بیروزگار نوجوان نے کود کر خودکشی کرلی، مال کی تیسری منزل سے نوجوان نے چھلانگ لگائی ،اسپتال میں دم توڑ گیا،کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نجی مال کی تیسری منزل سے نوجوان نے چھلانگ لگادی ۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے لکی ون مال کی تیسری منزل سے نوجوان کود گیا، 29 سال کا زخمی نوجوان زہیر الحسن عابدی نجی اسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے مسلسل بے روزگاری کے باعث خودکشی کی گئی تمام اہلخانہ کے بیان ایک ہے ، نوجوان کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیاگیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق نوجوان نے خودکشی کی ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ لڑکے سے متعلق دو ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان تیسری منزل سے چھلانگ لگا رہا ہے جبکہ دوسری ویڈیو اسے نیچے پڑا دیکھا جاسکتا ہے، لکی ون مال میں 29 سالہ زوہیر الحسن عابدی ولد ہاشم نے بے روزگاری سے تنگ آکر لکی ون مال میں تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی، متوفی زوہیر الحسن عابدی چار بچوں کا باپ اور انچولی کا رہائشی تھا،متوفی کی والدہ اسکول ٹیچر ہے،متوفی دو بار پہلے بھی خودکشی کی کوشش کرچکا تھا۔

  • مذاکرات ہوں یا عدالت جانا پڑے،سارے راستے اپنائیں گے، مصطفیٰ کمال کا بڑا اعلان

    مذاکرات ہوں یا عدالت جانا پڑے،سارے راستے اپنائیں گے، مصطفیٰ کمال کا بڑا اعلان

    مذاکرات ہوں یا عدالت جانا پڑے،سارے راستے اپنائیں گے، مصطفیٰ کمال کا بڑا اعلان

    پی ایس پی نے پیپلز پارٹی کے 2013 اور 2021 کے بلدیاتی ترمیمی بل کو مسترد کردیا

    پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ چاہے وہ عدالت کا راستہ ہو ، احتجاج کا ہو وہ ہم اپنائیں گے ،یہ قانون اور پی ایس پی کی سیاست نہیں چل سکتی اس قانون کے خلاف لڑنا ہے ،یہ کام اس لئے کرنا ہے یہ قانون اس ملک کے خلاف سازش ہے پاکستان چلانے والے ریاستی اداروں سے کہتا ہوں یہ بل بنانے سے روکو ،جس ملک میں سینیٹرایم این اے ایم پی ایزبکتے ہوں اس میں سب کچھ ممکن ہیں۔دس سے پندرہ فیصد ٹھیکیدار کو دیکر اسی فیصد رقم ہڑپ کر لی جاتی ہے۔ سندھ حکومت تو سول اسپتال بھی نہیں چلا پا رہی، لاقانونیت کا سلسلہ رکنے والا نہیں، محکمہ ماسٹرپلاننگ ایس بی سی اے کی چوری روکتا تھا اب اسے ہی اس کے ماتحت کر دیا گیا،اس قانون کو نہیں مانتے،مذاکرات ہوں یا عدالت میں جانا پڑے،سارے راستے اپنائیں گے، سندھ حکومت کرپشن میں ملوث ہے، فائلوں پر دستخط کروا کر تمام رقم لے لی جاتی ہے، سندھ میں تعلیم کا نظام تباہ ہو گیا

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایسا ہی بلدیاتی نظام چلانا ہے اور ملک چلانا ہے تو ہمیں پارٹی بند کردینی چاہیے اور سیاست کو خیرباد کہہ دینا چاہیے سندھ میں کوئی سرکاری افسربغیر پیسے لیے کام نہیں کررہا تھرمیں بچے خوراک اورپانی کی کمی کے باعث مررہے ہیں والدین کو ویکسین نہیں ملتی ،بچوں کو ویکسین نہیں لگائی جا رہی، وفاق سے این ایف سی ایوارڈ کی رقم ملی وہ خرچ کرنے کے باوجود سندھ حکومت عوام کے لئے کچھ نہیں کر رہی، ستر لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، 11 ہزار سکول گھوسٹ ہیں ، پہلے ٹیچر گھوسٹ ہوتا تھا اب سکول گھوسٹ ہیں یہ ہے تعلیمی نظام اور سندھ کی تعلیم، ایسے میں عوام کہاں جائے ،کیا کرے ،تھر میں بچے مر رہے، مائیں مر رہی، دنیا میں ماں بچے کی اموات سب سے زیادہ پاکستان میں ہیں اور پاکستان میں سب سے زیادہ سندھ میں،

    @MumtaazAwan

    خاموشی سے نسلوں کی نسل کشی ہوتے نہیں دیکھ سکتے، مصطفیٰ کمال پھٹ پڑے

    صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

    این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

    کراچی اور سندھ کی تباہی کے ذمے داروں کا کل یوم احتساب ہوگا، مصطفیٰ کمال

    حکومت 5 سال پورے کریگی؟ خالد مقبول صدیقی بھارت کے ایجنٹ، مصطفیٰ کمال کے اہم انکشافات

    پراسیکیوشن کا کمال. مصطفیٰ کمال کے خلاف کرونا پازیٹو مریض بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا

    نواز شریف یہ نہیں کہتے کہ میرے کونسلرز کو کیوں نکالا؟ مصطفیٰ کمال

    مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    سندھ کے شہری علاقوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ،مصطفیٰ کمال

    مصطفیٰ کمال کی نااہلی کی درخواست پر عدالت نے سنایا فیصلہ

    پیپلزپارٹی کو ہنی مون کا زیادہ وقت نہیں ملے گا، مصطفیٰ کمال

    مینڈیٹ کا سودا کر کے ہم وزارتیں نہیں مانگیں گے، مصطفیٰ کمال کی ایم کیو ایم پر تنقید

    دس منٹ میں حکومت کون گرا سکتا ہے؟ مصطفیٰ کمال کا انکشاف

  • کراچی: تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں آگ کیسے لگی؟ پولیس معاملے کی تہہ تک پہنچ گئی

    کراچی: تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں آگ کیسے لگی؟ پولیس معاملے کی تہہ تک پہنچ گئی

    کراچی لیاقت آباد تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں آگ لگی نہیں تھی بلکہ لگائی گئی تھی –

    باغی ٹی وی :سپرمارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے جھگیوں کو آگ لگانے والے ایک ملزم فہد ولد جاوید کو گرفتارکر لیا جبکہ 3 ملزمان کیول، وجے اور ساگر فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں گرفتارومفرورملزمان نے امداد حاصل کرنے کے لیے خود جھگیوں میں آگ لگائی تھی ۔

    کراچی: تین ہٹی پر آتشزدگی سے 35 جھگیاں جل کر راکھ ہو گئیں

    گرفتارملزم نے دوران تفتیش جھگیوں کو آگ لگانے کا اعتراف کر لیا ہے بہت جلد باقی تینوں ملزمان کوبھی گرفتارکرلیا جائے گا ، گرفتارومفرورملزمان خود بھی ان ہی جھگیوں میں مقیم تھے ۔

    ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ گزشتہ سال جھگیوں کو آگ لگی تھی اور رہائشیوں کو بہت زیادہ امداد ملی تھی رواں سال بھی گرفتار و مفرور ملزمان نے امداد کی لاچ میں جھگیوں کو آگ لگانے کا منصوبہ بنایا اور اس پرعمل درآمد کرتے ہوئے جھگیوں کو آگ لگائی ۔

    لاوارث کراچی میں الیاس کوچ ڈرائیور کی خواتین سے بدتمیزی

    انہوں نے بتایا کہ جھگیوں کو آگ لگانے کے واقعہ کامقدمہ الزام نمبر 2021/748 بجرم دفعات436،34/427 کے تحت سپر مارکیٹ تھانے میں درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ 20نومبرکی صبح سپرمارکیٹ تھانے کےعلاقے لیاقت آباد تین ہٹی کے قریب پراسرار طور پرجھگیوں میں ہولناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں درجنوں جھگیوں اوران میں موجود سامان جل کر راکھ ہو گیا تھا، آتشزدگی کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا.

    گھریلو ملازمہ نے مالکن کو قہوہ ملا کر پڑوسی ڈرائیور کے ساتھ ملکر کیا گھناؤنا کام

  • کراچی میں سائبیرن ہواؤں کی وجہ سردی کی شدت میں اضافہ

    کراچی میں سائبیرن ہواؤں کی وجہ سردی کی شدت میں اضافہ

    کراچی میں بھی سائبیرن ہواؤں کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور رات کے وقت شہر میں موسم سرد رہے گا۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق سائبیریا سے آنے والی ہوائیں کراچی میں داخل ہوچکی ہیں جس کے باعث موسم رات کے وقت بھی ٹھنڈا رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

    لاہور: زمین ڈاٹ کام کا ہیڈ آفس سیل کر دیا گیا

    عمران خان کے جھوٹوں کا جواب دینے کا اب دل نہیں کرتا، مریم اورنگزیب

    ماہرین کا کہنا ہے کہ تاحال مغربی ہواؤں کے سسٹم نے پاکستان کو متاثر نہیں کیا۔

    محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان کے شمالی علاقوں میں 4 سے 6 دسمبر کے درمیان ہلکی بارش کی بھی پیشگوئی کی ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

    میں نعیم الرحمن ہوں کراچی کی عوام کے حق کے لئے آیا ہوں

    مستقبل ڈگریوں کا نہیں بلکہ ہنر کا ہے وزیر تعلیم شفقت محمود

    سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان 3ارب ڈالر ڈپازٹ کے معاہدے پر دستخط

    کراچی میں ٹک ٹاکرز جوڑے اسٹریٹ کرمنلز کا آسان ہدف بن گئے

  • سندھ حکومت کا غیرقانونی عمارتوں کو بچانے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا غیرقانونی عمارتوں کو بچانے کا فیصلہ

    کراچی : سندھ حکومت کا غیرقانونی عمارتوں کو بچانے کا فیصلہ

    سندھ حکومت نے خلاف ضابطہ رہائشی تعمیرات کو قانونی تحفظ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آرڈیننس کے ذریعے غیر قانونی عمارت اور رہائشی منصوبوں کو ریگولائز کیا جائے گا تاہم اس میں ملوث بلڈرز پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد آرڈیننس گورنر کو بھیجا جائے گا جبکہ ريٹائرڈ جج کي سربراہی ميں ايک کميشن تشکيل ديا جائے گا جو غیر قانونی رہائشی منصوبوں کو ریگولائز کرنے کا فیصلہ کرے گا۔

    دریں اثناء صوبائی وزير سعيد غنی کا کہنا ہے کہ پنجاب ميں ايسا آرڈيننس لايا جاسکتا ہے تو باقی صوبوں ميں کيوں نہيں لایا جاسکتا۔

    سعید غنی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 6 ہزار سوسائٹيوں کوريگولرائزڈ کرنے کے لیے آرڈيننس جاری کیا تو پھر یہی پيمانہ ديگرصوبوں کے لیے کيوں نہيں ہے ہوسکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سرکاری زمين پربسنے والی پرانی آبادی کوريگولرکرنے کی اجازت ہونی چاہيے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ متاثرين کي تعداد لاکھوں ميں ہو تو انہیں بے گھر ہونے سے بچانا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

  • سندھ ہائی کورٹ بار کے الیکشن میں کامیابی پر صدرسابق جسٹس شہاب سرکی اور دیگر کو مبارکباد

    سندھ ہائی کورٹ بار کے الیکشن میں کامیابی پر صدرسابق جسٹس شہاب سرکی اور دیگر کو مبارکباد

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ بار کے الیکشن میں کامیابی پر صدرسابق جسٹس شہاب سرکی اور دیگر کو مبارکباد

    جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈووکیٹ، جنرل سیکریٹری حارث امین بھٹی، سلیم مائیکل ایڈووکیٹ، سید اسرار علی ایڈووکیٹ، جسٹس (ر) قمرالدین بوہرا، جسٹس لیگل اینڈ لاء اتھارٹی کے ڈی جی ڈاکٹر رحیم اعوان، لیبر ونگ کے سربراہ سید ذوالفقار شاہ، اتحاد بین المذاہب ونگ کے سربراہ رائو ناصر علی جہانگیر اور دیگر نے سندھ ہائی کورٹ بار کے الیکشن میں صدر منتخب ہونے پر جسٹس ہیلپ لائن کے سرپرست اعلیٰ سابق جسٹس و رکن پاکستان بار کونسل شہاب سرکی ایڈووکیٹ، نائب صدر شازیہ تسلیم، جنرل سیکریٹری عمر سومرو، جوائنٹ سیکریٹری درمحمد شاہ، خازن ارشاد شیخ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ شہاب سرکی ایڈووکیٹ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ بار کو ایک بار پھر مثالی بار بنانے میں اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔

  • لاہور میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی کراچی کی لڑکی کا میڈیکل کروانے سے انکار

    لاہور میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی کراچی کی لڑکی کا میڈیکل کروانے سے انکار

    کراچی : لاہور میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی کراچی کی لڑکی کا میڈیکل کروانے سے انکار،

    متاثرہ لڑکی نے کیس کی مزید پیروی سے بھی معذرت کر لی، عدالت سے پولیس کو زبردستی میڈیکل کروانے سے روکنے کی درخواست کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں کراچی سے آئی لڑکی کو ایک ہفتے کے دوران متعدد مرتبہ مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی نے میڈیکل کروانے سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ اس کیس کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتی۔ متاثرہ لڑکی نے عدالت میں درخواست جمع کروائی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس اس کا زبردستی میڈیکل کروانے کی کوشش کر رہے ہے، پولیس کو اس عمل سے روکا جائے۔

    متاثرہ لڑکی نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ وہ اب اس کیس کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں انکشاف ہوا تھا کہ کراچی کی ایک لڑکی کو لاہور آنے کے بعد ایک ہفتے کے دوران کئی مرتبہ مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ متاثرہ لڑکی کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت میں بتایا گیا کہ وہ کراچی شہر کی رہائشی ہے اور آن لائن گیم پب جی کھیلتے ہوئے لاہور کے ایک لڑکے سے دوستی ہو گئی۔ بعد ازاں اس لڑکے نے شادی کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے لاہور آنے کا کہا جس پر میں 23 نومبر کو بذریعہ ریلوے لاہور پہنچی۔
    لاہور پہنچنے کے بعد پب جی کے ذریعے دوست بننے والا لڑکا مجھے ایک ہوٹل میں لے گیا جہاں مجھے 3 دن تک زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ بعد ازاں ملزم مجھے ہوٹل میں چھوڑ کر فرار ہو گیا اور پھر میں ریلوے اسٹیشن پہنچی۔ متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ جب وہ اسٹیشن پر ٹرین کا انتظار کر رہی تھیں تو دو آدمیوں نے انہیں نوکری دلانے کا وعدہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ مشتبہ افراد انہیں سرور روڈ پر واقع ایک گھر میں لے گئے جہاں اس کا کئی مرتبہ ریپ کیا لیکن وہ بالآخر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے ساتھ ریپ کی ایف آئی آر 28 نومبر کو نارتھ کینٹ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی اور اب کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

  • کراچی میں ٹک ٹاکرز جوڑے اسٹریٹ کرمنلز کا آسان ہدف بن گئے

    کراچی میں ٹک ٹاکرز جوڑے اسٹریٹ کرمنلز کا آسان ہدف بن گئے

    کراچی: شہر میں ٹک ٹاکرز کو اسٹریٹ کرمنلز باآسانی لوٹ لیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، اور اب ٹک ٹاکرز جوڑے اور اکیلی لڑکیاں ملزمان کا آسان ہدف بن چکے ہیں، ایسے ہی شارع نور جہاں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ایک اسٹریٹ کرمنل نے اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ لاتعداد واردتوں میں سب سے آسان اور منافع بخش ہدف ٹک ٹاکرز ہوتے ہیں جو مہنگے موبائل اور نقدی آسانی سے ہمارے حوالے کردیتے ہیں۔
    ملزم نے اپنے بیان میں بتایا کہ ٹک ٹاکرز مہنگے موبائل فون رکھتے ہیں اور چھیننے پر مزاحمت نہیں کرتے، مختلف پارکس میں ٹک ٹاکرز ویڈیوز بنانے کے لئے آتے ہیں، اس لئے انہیں لوٹنا بہت آسان ہوتا ہے، جب کہ ان سے چھینے گئے موبائل فون مہنگے داموں میں فروخت ہوتے ہیں۔
    ملزم نے بتایا کہ وہ اور اس کے ساتھی اب تک 25 سے زائد ٹک ٹاکر جوڑوں اور سنگل لڑکیوں کو لوٹ چکے ہیں، اس کے علاوہ ہم فوڈ ڈیلوری بوائز اور آن لائن کار سروس کو سنسان جگہ پر بلاتے ہیں اور جب ڈیلوری بوائے ہماری بتائی ہوئی جگہ پر آتا ہے تو ہم اسے لوٹ لیتے ہیں اور اس سے منگوایا گیا کھانا بھی چھین لیتے ہیں، جب کہ آن لائن کار سروس والوں کو بھی لوٹ لیا کرتے ہیں۔
    ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ چھینے گئے موبائل فون، سونا اور موٹرسائیکل بنارس میں عزیز نامی شخص کو فروخت کرتے ہیں، جہاں ایک لاکھ والا موبائل فون 20 ہزار اور 70 ہزار روپے والا موبائل 15 ہزار میں فروخت ہوتا ہے، جب کہ سونے کی انگوٹھی 5 ہزار اور موٹرسائیکل 10 ہزار میں بیچتے ہیں۔
    ملزم نے بتایا کہ وہ اس کے ساتھی بینک سے نکلنے والے شہریوں کو بھی نشانہ بناتے رہے ہیں، بینک کے اندر موجود ساتھی کیش نکلوانے والے کو دیکھ لیتا ہے، اور شہری کے نکلتے ہی اشارہ کیا جاتا ہے اور نشانی بتائی جاتی ہے، جس کے بعد شہریوں سے نقدی لے کر باآسانی فرار ہوجاتے ہیں، اور ان جرائم میں متعدد بار جیل بھی جا چکا ہوں