Baaghi TV

Category: کراچی

  • میں نعیم الرحمن ہوں کراچی کی عوام کے حق کے لئے آیا ہوں

    میں نعیم الرحمن ہوں کراچی کی عوام کے حق کے لئے آیا ہوں

    کراچی : میں نعیم الرحمن ہوں کراچی کی عوام کے حق کے لئے آیا ہوں ۔
    تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی نعیم الرحمن نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں کئی برس تک کورٹ رپورٹنگ کاتجربہ رہا ۔۔
    ان گنت وزیر اعلی ،وزیروں مشیروں،مئیر کراچی ،بیوروکریٹس حتی کہ ڈی جی رینجرز اور فوجی افسران کوبھی پیش ہوتے دیکھے اور سب کی درگت بنتے دیکھی
    لیکن ان سب کو انکی غفلت لاپرواہی نااہلی اور عوام کو گڈ گورننس نہ دینے اور عوام کو انکے آئینی حقوق سے محروم کرنے پر جھاڑ کھاتے سنا ۔۔۔۔۔لیکن آج پہلی بار کچھ مختلف ہو اور جو صرف عوامی مفاد کیلئے ہوا۔۔۔
    انہون نے کہا کہ کراچی کابیٹا
    پوری جرآت بہادری اور اخلاص کیساتھ
    کراچی کے عوام کیلئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے سامنے انصاف کیلئے کھڑا ہوگیا
    بینچ سے استفسار ہوا آپ کون ہو؟
    جواب دیاگیا: نعیم الرحمن ہوں کراچی کے عوام کے حق کیلئے آیاہوں!!!
    عدالت نے کہا کہ نسلہ ٹاور کا فیصلہ ہوچکا
    نعیم الرحمن بولا مجھے تھوڑا سن لیں!!
    اور پھر چیف صاحب گرجے کہ
    تقریر باہر جاکر کریں ۔۔۔
    نعیم الرحمن کو عدالت سننے سے انکاری رہی
    اور وہ کراچی کے لئے پھر بھی بولتا رہا
    پھر چیف صاحب گرجےاوردھمکی دی کہ کہ عدالت کے سامنے بات کرنے پر توہین عدالت لگادینگے !!!!!
    کراچی کا بیٹا جانتا تھاکہ توہین عدالت کی سزا کیا ہوتی ہے لیکن وہ عدالت کی توہین نہیں عدالت کی وقار میں اضافے کیلئے کھڑا تھا ۔
    انصاف مانگ رہا تھا
    دہرے نظام انصاف کی دہائی دے رہاتھا
    وہ عدالت معاوضے سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کروانے آیا تھا
    پھر وہ بولا ایسے نہیں سنیں گے تو درخواست دائر کرکے فریق بنوں گا
    اس بات پر سید جواد شعیب نے نعرہ بلند کیا ۔
    سلام ہے تم پر نعیم الرحمن
    سلام ہے تم پرنعیم الرحمن
    عوام کے حق کی آواز اٹھانے اور جھاڑ سننے پر
    تمہیں کراچی والوں کا سلام ہو
    کیونکہ تم نے یہ جھاڑ اپنی ذات کیلئے نہیں کراچی والوں کیلئے کھائی ہے
    تم مرجی خلائق ہو عوام کی امید ہو
    کراچی والوں اب تو جاگو کہ تمہارے حقوق کاپاسبان تمہیں اب مل گیاہے
    خدارا کراچی کی حقیقی مخلص ایماندار باصلاحیت نڈر
    اور بے خوف دلیر قیادت کومضبوط کرو
    خدارا جماعت اسلامی کاساتھ دو
    کیونکہ حل صرف جماعت اسلامی ہے

  • امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی پریس کانفرنس

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی پریس کانفرنس

    کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی پریس کانفرنس
    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے سندھ اسمبلی میں متنازعہ بلدیاتی ایکٹ کی منظور ی اورجماعت اسلامی کے لائحہ عمل کے حوالے سے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کر رہے تھے ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سندھ حکومت کے متنازعہ و متعصبانہ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2021 ، جس میں کراچی کے تمام ادارے بشمول صحت، تعلیم کے شعبے اور اختیارات بحق صوبائی حکومت غصب کیے گئے ہیں، کو واپس لینے اور کراچی میگا سٹی گورنمنٹ کے لیے قانون سازی تک ۔۔۔ سندھ حکومت کیخلاف بڑی تحریک کا اعلان کیا اور کہا کہ مطالبات کی منظوری تک تحریک جاری رہے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے دو دن نئے بلدیاتی بل پر قانونی ماہرین سے مشاورت کی ۔ نیا بلدیاتی بل سندھ کے شہری علاقوں کو غلام بنانے کا بل ہے ۔ پیپلز پارٹی کا ایجنڈا نوکریوں کی بندر بانٹ ہے اور ہم ناصر حسین شاہ کی اس بات کو مسترد کرتے ہیں کہ ہم نے جماعت اسلامی کی تجاویز پر بل بنایا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ہم نے میگا سٹی گورنمنٹ کی تجویز دی تھی، یہ تو آدھا، بہرا، گونگا، لولا، لنگڑا بل ہے۔ تمام ادارے سندھ حکومت نے اپنے قبضے میں کر لیے ہیں۔ تمام بڑے صحت کے ادارے بلدیہ سے چھین کر سندھ حکومت کے قبضے میں دے دئیے گئے۔ آبادی بڑھ گئی مگر یونین کمیٹیاں اتنی ہی رہیں گی۔ پیپلز پارٹی پچھلے 35 سال سے کراچی کے ساتھ مذاق کر رہی ہے۔ یہ غیر جمہوری طریقہ ہے۔
    انہوں نے کہا کہ کراچی کے لیے 75000 ہزار آبادی پر یونین کمیٹی اور کراچی کے علاوہ 15000 ہزار آبادی پر یونین کمیٹی بنے گی، یہ گندی تعصب والی سیاست ہے۔ گندی تصعب والی سیاست کو اب ختم کرنا پڑے گا۔
    انہوں نے سندھ کے مجوزہ بلدیاتی ایکٹ کے خلاف جماعت اسلامی کراچی کا لائحہ عمل کا اعلان کیا ۔
    یکم دسمبر، بدھ، شہر کے تمام 11 تنظیمی اضلاع میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ 3 دسمبر ، بروز جمعہ، سندھ حکومت کے معتصبانہ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2021 کی منظوری کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا، اس روز شہر بھر میں سینکڑوں کارنر میٹنگز، مظاہرے اور مارچ ہوں گے۔ 12 دسمبر ، بروز اتوار، عظیم الشان کراچی بچاؤ مارچ کا انعقاد ہو گا۔ سندھ اسمبلی کا گھیراؤ کیا جائے گا۔
    تسلسل سے عوامی رابطہ مہم جاری رکھی جائے گی
    اس موقع پر نائب امراء کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی، راجا عارف سلطان، عبدالوہاب، سکرٹری کراچی منعم ظفرخان، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، انچارج سوشل میڈیا سلمان شیخ موجود تھے ۔

  • اب پاکستان ایسے چلے گا اپنی مدد آپ

    اب پاکستان ایسے چلے گا اپنی مدد آپ

    کراچی : اب پاکستان ایسے چلے گا اپنی مدد آپ

    کراچی شہر میں جو بھی نیا کارنامہ ہو وہ قابل تحسین ہے ۔
    تفصیلات کے مطابق فردوس مارکیٹ کے چوک میں ٹریفک سگنل کافی عرصے سے خراب تھے۔ اُس چوک میں مانگنے والے نسل در نسل بھکاریوں نے آپس میں پیسے ڈال کر فنڈ اکٹھا کیا اور خراب ٹریفک سگنل ٹھیک کروا لئے۔ بھکاریوں کے سربراہ نے انٹرویو میں بتایا کہ بند سگنل کے باعث گاڑیاں چوک میں کھڑی نہیں ھو رھی تھیں اس لئے بھکاریوں کاکاروبار خراب ھو رھا تھا۔ اس معاملے میں کچھ پولیس والوں نے بھی پیسے ڈالے کیوں کہ اُن کو اُن کا حصہ نہیں مل رھا تھا۔
    زندہ باد کراچی کے بھکاری
    زندہ باد وہ تمام پولیس والے جنہوں نے اس کار خیر میں حصہ لیا ۔

  • خاتون سے بدتمیزی اور غفلت سے گاڑی چلانے والے ڈرائیور پر فوری کاروائی کا حکم جاری

    خاتون سے بدتمیزی اور غفلت سے گاڑی چلانے والے ڈرائیور پر فوری کاروائی کا حکم جاری

    کراچی : خاتون سے بدتمیزی اور غفلت سے گاڑی چلانے والے ڈرائیور پر فوری کاروائی کا حکم جاری

    مورخہ *27-11-2021* کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ایک نامعلوم بس ڈرائیور خاتون سے بدتمیزی سے پیش آرہا تھا اور غفلت لاپرواہی سے بس چلا رہا تھا جس پر جناب ایڈیشنل آئی جی کراچی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی کا حکم صادر فرمایا.

    ایس ایس پی ٹریفک ویسٹ نورالحق رند صاحب نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کے احکامات پر عمل کرواتے ہوئے ٹریفک ویسٹ کے افسران و ملازمان کو کاروائی کا حکم دیا ۔
    ایس او شیرشاہ معین الدین شیخ اور آر کے شیراز احمد نے بس نمبری *PE-3933* کے ڈرائیور کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایکشن لیا ڈرائیور کو خاتون سے بدتمیزی سے پیش آنے اور غفلت و لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر MVO کی دفعہ 99 کے تحت ڈرائیور کو لاک اپ کیا گیا اور جرمانہ عائد کیا گیا.
    جس پر جناب ایس ایس پی ٹریفک ویسٹ کراچی نورالحق رند صاحب نے ایس او آر کے شیرشاہ اور شہباز پیٹرولنگ-I کے افسران
    کو کاروائی کرنے پر *CC-III* کا اعلان کیا.

  • کورونا کی نئی خطرناک قسم کے پیش نظر نیا سفری ہدایت نامہ جاری

    کورونا کی نئی خطرناک قسم کے پیش نظر نیا سفری ہدایت نامہ جاری

    کراچی : کورونا کی نئی خطرناک قسم کے پیش نظر نیا سفری ہدایت نامہ جاری

    پاکستان نے کورونا کی نئی خطرناک قسم کے پیش نظر نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہانگ کانگ اور جنوبی افریقہ کو بھی کیٹگری سی میں شامل کرلیا ‘ کیٹگری سی کے ممالک سے آنے والے مسافروں کو این سی او سی اجازت نامہ درکار ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے پیش نظر مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کیا ہے ، یہ نیا سفر یدایت نامہ کیٹگری سی میں شامل ممالک سے متعلق ہے ، جس میں اب ہانگ کانگ اور جنوبی افریقہ کو بھی شامل کیا گیا ہے ، جب کہ کیٹگری سی ممالک میں عراق، نمیبیا اور یوکرین سمیت 17ممالک شامل ہیں ۔
    سی اے اے سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کیٹگری سی ممالک سے پاکستان آنے پر پابندی ہے ، پابندی والے ممالک سے آنے والے مسافروں کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) سے اجازت نامہ درکار ہوگا ، اس دوران مکمل کورونا یکسی نیشن کا ثبوت بھی لازمی دکھانا ہوگا تاہم کیٹگری سی ممالک میں موجود پاکستانی 5 دسمبر تک اجازت نامہ کے بغیر واپس آسکیں گے ، سفر سے 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے ، مسافروں کے وطن پہنچنے پر ٹیسٹنگ اور قرنطینہ قوانین کا مکمل اطلاق ہوگا۔
    یاد رہے کہ جنوبی افریقی ممالک میں کورونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم کے پھیلاو کے انکشاف کے بعد عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا ، اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کورونا کی نئی قسم کو "اومیکرون” کا نام دیا گیا ہے، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والی کورونا وائرس کی نئی قسم کو ویرینٹ آف کنسرن یا باعث تشویش قرار دیا ہے۔
    کورونا وائرس کی اس نئی قسم کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ ممکنہ طور پر یہ نئی قسم دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیل سکتی ہے ، ابتدائی شواہد سے عندیہ ملا کہ یہ نئی قسم دوبارہ کووڈ سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھا سکتی ہے ، اس نئی قسم میں بہت زیادہ تعداد میں میوٹیشنز ہوئی ہیں جن میں سے چند باعث تشویش ہیں ، کورونا وائرس کی یہ نئی قسم سابقہ اقسام کے لہروں کے مقابلے میں بہت زیادہ تیزی سے اُبھر کر آئی جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ تیزی سے ہھیلتی ہے ، دنیا کی متعدد حکومتوں کی جانب سے افریقہ کے جنوبی حصے کے ممالک سے سفر کے حوالے سے پابندیوں کو اس نئی قسم کی دریافت کے بعد سخت کیا ہے۔

  • سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں سندھ حکومت کی ترامیم مسترد

    سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں سندھ حکومت کی ترامیم مسترد

    کراچی: سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں سندھ حکومت کی ترامیم مسترد

    ایم کیو ایم پاکستان، پاک سرزمین پارٹی اور جماعت اسلامی نے سندھ اسمبلی سے منظور سندھ لوکل گورنمنٹ ترميمی بل مسترد کردیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ اس نظام کیخلاف ہر طرح کی جدوجہد کیلئے تیار ہیں۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پيپلزپارٹی کا طاقت کے نشے ميں منظور کرایا گیا بل جمہوريت پر سياہ دھبہ ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بل کے ذريعے کراچی کے عوام عوام کی تذليل کی گئی۔

    پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے جمعہ کو سندھ اسمبلی سے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ (ایس ایل جی اے) میں ترامیم کا بل کثرت رائے سے منظور کرایا تھا، بل پیش کرنے کے موقع پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا تھا۔

    کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں پر قبضہ کرنے والے نئے بلدیاتی نظام کو رد کرتے ہیں، ہم نئے بلدیاتی نظام کیخلاف ہر طرح کی جدوجہد کرنے اور باہر نکلنے کو تیار ہیں، غلامی کی جو زنجیر ہمارے گرد بنی جارہی ہے اس کو توڑنے کیلئے گھروں سے نکلنا ہوگا۔

    ان کا کہنا ہے کہ مردم شماری میں 70 سالوں سے مہاجروں کو کم گنا جارہا ہے، ماضی کی مردم شماریوں میں بھی ہمارے ساتھ دھوکہ بازی ہوتی رہی، عدالتوں سے نکل کر ایوانوں تک میں مردم شماری کے حوالے سے جدوجہد کرتے آئے ہیں، تاریخ میں پہلی دفعہ ہماری جدوجہد سے وقت سے پہلے مردم شماری ہونے جارہی ہے۔

    ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ہم صوبے کے نعرے سے پیچھے نہیں ہٹے، ایوان میں صوبے کا مطالبہ لکھ دیا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی کراچی نے بھی سندھ بلدیاتی حکومت ترمیمی بل کو مسترد کردیا۔ حافظ نعیم الرحمان کہتے ہیں سندھ حکومت نے بلدیات کے پاس رہ جانے والے ادارے بھی لے لئے، بل کے ذريعے کراچی کے عوام کی تذليل کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی سے پاس کيا گيا بل لولا لنگڑا ہے، یہ کراچی پر قبضہ چاہتے ہیں، کے ایم سی میڈیکل کالج، عباسی شہید اسپتال پر قبضہ کرلیا گیا۔

    پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ بالخصوص کراچی پيپلز پارٹی کی جمہوری دہشتگردی کا شکار ہے پيپلزپارٹی نے طاقت کے نشے ميں سندھ اسمبلی سے لوکل گورنمنٹ ترميمی بل منظور کرايا، يہ جمہوريت پر سياہ دھبہ ہے، ترميم کرکے سندھ حکومت نے کے ايم سی کے سارے اداروں پر قبضہ کرليا ہے ۔

  • آج نسلہ کونہ ماننے والےکل نکاح نامےسےبھی انکاری ہونگے : فاروق ستار

    آج نسلہ کونہ ماننے والےکل نکاح نامےسےبھی انکاری ہونگے : فاروق ستار

    کراچی : آج نسلہ کونہ ماننے والےکل نکاح نامےسےبھی انکاری ہونگے ۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاؤر کے این او سی کو نہ مانا گیا تو نکاح نامہ بھی نہیں مانا جائے گا۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ اب نسلہ ٹاور کو گرانے کا فیصلہ انسانی المیہ پیدا کر رہا ہے۔ صوبے کو 90فیصد ٹیکس دینے والے شہر کو مفلوج کیا جارہا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ریاست آئین اور قانون کی عملداری کے نئے چیلنجز پیدا ہوچکے ہیں۔ تمام اداروں کے اجازت نامے لے کر نسلہ ٹاور بنایا گیا، اداروں نے نسلہ ٹاور بنانے کے لیے این او سی دیا ان کی ساکھ پر سوال ہے۔ کراچی 70 فیصد ریونیو دیتا ہے، لوگوں کو بےروز گار کیا جا رہا ہے۔ گجر اور محمود آباد نالوں کو گرا کر لوگوں کو بے روزگار کیا گیا۔ ملک میں دو آئین اور دو قانون نہیں ہوسکتے ۔

  • کراچی گرین لائن منصوبے کا آغاز 25 دسمبر سے ہوگا : اسد عمر

    کراچی گرین لائن منصوبے کا آغاز 25 دسمبر سے ہوگا : اسد عمر

    کراچی : وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کا کہنا ہے کہ گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا ہے اور اب 25 دسمبر سے کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔

    وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے ٹوئٹ میں کہا کہ ‏کل کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ انشاءاللہ اگلے 10 دن میں یہ منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لیے تیار ہوگا ۔ تقریباً دو ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعد 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا جب کہ وزیراعظم عمران خان کراچی آکر منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

  • دماغ بچانا ہے تو سائیکل چلائیے اور تیز قدموں سے چلئے

    دماغ بچانا ہے تو سائیکل چلائیے اور تیز قدموں سے چلئے

    کراچی : روزانہ کی ورزش یا سائیکل چلانے کا عمل بالخصوص بزرگوں میں الزائیمر، ڈیمنشیا اور دیگر دماغی امراض سے دور رکھتا ہے۔

    اس سے قبل ورزش کے دماغی اور جسمانی فوائد سامنے آتے رہے ہیں لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ تیزقدمی دماغی زوال کو بھی روک سکتی ہے۔ تحقیق بتاتی ہے کہ جسمانی طور پر متحرک رہنے کا عمل دماغ میں کسی بھی طرح کی اندرونی جلن یا انفلیمیشن کو کم کرتا ہے۔ یہ اندرونی سوزش جسم کے کسی بھی مقام پر ہو وہ غیرمعمولی امراض کی وجہ بنتی ہے جن میں کینسر، امراضِ قلب اور دیگر بیماریاں شامل ہیں۔

    نئی تحقیق کے تحت بزرگوں کےلیے ضروری ہے کہ وہ تیزقدموں سے چلنے اور ممکن ہو تو سائیکل چلانے کو معمول بنائیں کیونکہ اس سے اکتسابی صلاحیت بہتر ہوتی ہے اور دماغ توانا بنتا ہے۔ اس طرح کی غیرمعمولی سرگرمی سے سوزش، اعصابی بیماری اور دماغی سگنل میں خلل ڈالتی ہے۔ ورزش اس غیرمعمولی تحریک کو لگام دیتی ہے۔

    معلوم ہوا کہ ورزش سے گلیئل خلیات کی غیرمعمولی بلکہ مضر سرگرمی میں کمی واقع ہوئی۔ پھر یہ بھی پتا چلا کہ اگر کوئی ڈینمشیا یا الزائیمر کا مریض ہے تو ورزش نے اس ک دماغ کو بہت فائدہ پہنچایا اور اعصابی انحطاط کم ہوگیا۔

    یہی وجہ ہے کہ اب ڈاکٹر بزرگوں کو بھی ہفتے میں 120 سے 150 منٹ تک تیز قدموں سے پیدل چلنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

  • برطانیہ میں پاکستانی نوجوان نے نوکری کی تلاش کیلیے انوکھا طریقہ اپنا لیا

    برطانیہ میں پاکستانی نوجوان نے نوکری کی تلاش کیلیے انوکھا طریقہ اپنا لیا

    لندن: برطانیہ میں وبا کے دوران نوکری نہ ملنے سے پریشان پاکستانی نژاد نوجوان نے ایک بورڈ پر اپنی تعلیم اور سی وی کے کیو آر کوڈ چسپاں کرکے زیر زمین ریلوے اسٹیشن پر کھڑا ہوگیا اور تین گھنٹے میں ہی انٹرویو کال آگئی جب کہ ایک ہفتے میں اچھی نوکری بھی مل گئی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وبا کے دوران برطانیہ میں ملازمتوں کا حصول مشکل ہوگیا ہے اور ایسی ہی صورت حال کا سامنا پاکستانی نژاد برطانوی نوجوان حیدر ملک کو بھی تھا تاہم 24 سالہ نوجوان نے اس کا دلچسپ حل نکال لیا۔

    اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان حیدر ملک نے زیر زمین ریلوے اسٹیشن پر ایک اسٹینڈ رکھا جس پراپنی تعلیمی معلومات چسپاں کرکے کھڑا ہوگیا جس میں اس کی سی وی اور سوشل میڈیا ایپ لنکڈ ان کا کیو آر کوڈ بھی تھا۔
    حیدر ملک کا کہنا ہے کہ پہلے دس منت تو میں اجنبیوں کی طرح کھڑا رہا اور یہی سوچتا رہا کہ شاید یہ میرا قدم غلط ثابت ہوا ہے اور مجھے شرمندگی کا سامان کرنا پڑے گا تاہم میں نے یہ خیال جھٹک دیا اور آتے جاتے لوگوں سے علیک سلیک کرنے لگا۔

    نوجوان کا کہنا ہے کہ اس طرح چند لوگوں نے مجھ سے گفتگو کی اور اپنے موبائل نمبرز اور وزٹنگ کارڈ بھی دیئے جس سے مجھے کچھ حوصلہ ملا۔ میرے بیگ میں سی ویز بھری ہوئی تھی اور میں اچھے موقع کی تلاش میں تھا۔

    حیدر ملک کے مطابق صرف تین گھنٹے بعد میرا موبائل فون بجنا شروع ہوا اور لگاتار انٹرویو کال آتی رہیں میں اگلے تین روز تک مختلف جگہوں پر انٹرویو بھی دیتا رہا اور ایک ہفتے میں میری ایک اچھی جگہ ملازمت بھی ہوگئی۔

    پاکستانی نژاد نوجوان نے یہ بھی بتایا کہ پہلے تین دن تک میرا فون نان اسٹاپ بجتا رہا اور LinkedIn پر اتنی آفرز ہوئیں کہ میں پاگل ہوگیا کہ کس کو جواب دوں اور کس کو نہ دوں۔ یہاں تک میرے اہل خانہ کو سب کو فرداً فرداً جواب دینے کے لیے میری مدد کرنا پڑی۔