Baaghi TV

Category: کراچی

  • مرد ظالم ہوتا ہے یا عورت؟  عتیقہ اوڈھو نے عورت مارچ مباحثے پر کھل کر ردعمل

    مرد ظالم ہوتا ہے یا عورت؟ عتیقہ اوڈھو نے عورت مارچ مباحثے پر کھل کر ردعمل

    پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ نے کہا ہے کہ ہر مرد برا نہیں ہوتا اور مردوں کو مجموعی طور پر منفی انداز میں پیش کرنا درست نہیں۔

    عتیقہ اوڈھو نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں کہا کہ یہ کہنا کہ تمام مرد برے ہیں، ایک غلط بیانیہ ہے وہ اس سوچ سے متفق نہیں ہیں جب لوگ یہ بات کرتے ہیں تو انہیں یوں لگتا ہے جیسے ان کے والد، شوہر یا بھائی کی توہین کی جا رہی ہو، جبکہ وہ سب بہت اچھی شخصیت کے حامل ہیں۔

    عتیقہ اوڈھو نے اس بات پر زور دیا کہ انسان کو جنس نہیں بلکہ کردار کی بنیاد پر جانچا جانا چاہیےمعاشرے میں منفی رویے صرف مردوں تک محدود نہیں، خواتین بھی بعض اوقات ناانصافی یا سخت رویوں کی حامل ہو سکتی ہیں عتیقہ اوڈھو نے مثال دی کہ میرے والد اور بھائی بھی مرد ہیں اور وہ بہترین انسان ہیں اس لیے ہر مرد کو ایک سا سمجھنا بہت بڑی غلطی ہے، میں مانتی ہوں، خواتین کے مسائل حقیقی ہیں اور ان پر مظالم ڈھائے جاتے ہیں لیکن اس کی بنیاد پر تمام مردوں کو ایک سا سمجھنا ناانصافی ہے۔

    کراچی: ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث لیاری یو سی 3 کا کونسلر گرفتار

    اداکارہ نے مزید کہا کہ دنیا میں مسائل صرف پاکستان تک محدود نہیں ہیں خواتین کو درپیش مشکلات عالمی سطح پر بھی موجود ہیں، اس لیے صرف ایک معاشرے کو نشانہ بنانا مناسب نہیں، ہمیں مسئلے کو مجموعی اور متوازن انداز میں دیکھنے کی ضرورت ہے اچھے اور برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں،ایسے مرد بھی ہیں جو رشتوں اور شادیوں میں ذہنی دباؤ اور مشکلات کا شکار ہوتے ہیں، لیکن ان کی بات کم سنی جاتی ہے، معاشر ے کو دونوں پہلوؤں کو سنجیدگی سے سننا چاہیے، خواتین کے حقوق پر بات ضروری ہے، لیکن یہ مکالمہ نفرت یا عمومی الزامات کے بجائے انصاف اور توازن کے ساتھ ہونا چاہیے۔

    عدالت کے حکم پر 4سال سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کو بازیاب کروا لیا گیا

  • کراچی: ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث لیاری یو سی 3 کا کونسلر گرفتار

    کراچی: ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث لیاری یو سی 3 کا کونسلر گرفتار

    کراچی: رینجرز نے گلستان کالونی لیاری میں اسنیپ چیکنگ کے دوران ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث کونسلر کو گرفتار کرلیا۔

    گرفتار ملزم محمد اویس قریشی ولد شفاقت علی قریشی کے قبضے سے موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی، گرفتار ملزم کے مطابق وہ لیاری یو سی 3 کا کونسلر بھی ہے، ملزم گرفتاری کے خوف سے کچھ عرصہ پنجاب میں روپوش رہا گرفتار ملزم گلستان کالونی لیاری میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے گرفتارملزم عادی مجرم ہے اور اس سے قبل بھی رینجرز اور پولیس کے ہا تھوں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، گرفتار ملزم کو بمعہ برآمد شدہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    گل پلازہ متاثرین کیلئے7 ارب روپے معاوضے کی منظوری

    راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم کی کم عمر لڑکی سے شادی،ویڈیو وائرل

    ایرانی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چار افراد ہلاک

  • گل پلازہ متاثرین کیلئے7 ارب روپے معاوضے کی منظوری

    گل پلازہ متاثرین کیلئے7 ارب روپے معاوضے کی منظوری

    سندھ کابینہ نے سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کیلئے7 ارب روپے معاوضے کی منظوری دیدی۔

    ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ کابینہ نے ضروری اشیاء کی قیمتیں کنٹرول کرنےکیلئے اختیارات منظورکرلیے جس بعد ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو خصوصی مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کردیے گئے ہیں،اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت فوری جرمانہ اور کارروائی کے اختیارات بھی دیے گئے ہیں۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے، عوام کو ریلیف دینا ہماری ذمہ داری ہے، سخت نگرانی جاری رکھیں گے اور ماہ رمضان میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،مزید براں سندھ کابینہ نے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی فنانس کمیٹی کی سفارشات منظور کرلیں،ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق شہرکی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ گل پلازہ کے متاثرین کیلئے7 ارب روپے معاوضے کی منظوری دی گئی،ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئی آئی چندریگرروڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کے لیے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے لیے 5 ارب 20 کروڑ روپے کی گرانٹ اور کچے کے علاقوں میں آپریشن کیلئے سندھ پولیس کو 56 کروڑ روپے فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے،ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے مزید بتایا کہ اجلاس میں نوجوانوں کی تربیت کیلئے پیپلز آئی ٹی پروگرام فیز 2 کے تحت 90 کروڑ روپےکی منظوری بھی دی گئی۔

  • کراچی: ننھی بچی ٹینکر کی زد میں آ کر جابحق

    کراچی: ننھی بچی ٹینکر کی زد میں آ کر جابحق

    ‎شہر قائد کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پر ایک المناک حادثہ پیش آ گیا جہاں تیز رفتار آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں کورنگی اللہ والا ٹاؤن کی رہائشی 3 سالہ معصوم بچی سائرہ موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ بچی اپنے 18 سالہ چچا راج محمد اور 1 سالہ بھائی سبحان کے ساتھ جوس خریدنے جا رہی تھی کہ ٹینکر نے زوردار ٹکر مار دی، جس سے سائرہ زخموں کی تاب نہ لاتی ہوئی دم توڑ گئی جبکہ چچا اور بھائی شدید زخمی ہو گئے۔
    ‎ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی ابتدائی طبی امداد کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق ٹینکر ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے، جبکہ جاں بحق بچی کا خاندان محنت مزدوری کے لیے کراچی منتقل ہوا تھا اور ان کا آبائی تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔ اسپتال میں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد بچی کی لاش غمزدہ لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔
    ‎حادثے نے کراچی کی سڑکوں پر تیز رفتاری اور بھاری گاڑیوں کے خدشات کو ایک بار پھر اجاگر کر دیا ہے، جہاں روزانہ ایسے سانحات مسافروں کی جانیں لے رہے ہیں۔

  • کراچی: شہری نے ڈاکو کو گولی مار دی

    کراچی: شہری نے ڈاکو کو گولی مار دی

    کراچی کے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے رشید آباد میں ایک شہری نے بینک سے دو لاکھ روپے نکالنے کے بعد لوٹ مار کی کوشش کرنے والے تین ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی، جس سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ دو فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق شہری پر حملہ آور ڈاکو موقع پر گولی لگنے سے دم توڑ گیا اور اس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی زخمی ڈاکوؤں کی تلاش اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
    واقعہ نے کراچی میں مسلح لوٹ مار کے بڑھتے رجحان کو اجاگر کیا، جہاں شہری خود دفاع کے لیے ہتھیار استعمال کر رہے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور فراری ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

    اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

    ‎پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی نے تاریخ کی چوتھی سب سے بڑی اور رواں سال کی تیسری سب سے بڑی گراوٹ کا ریکارڈ قائم کر دیا، جہاں ہنڈریڈ انڈیکس 5 ہزار 478 پوائنٹس کمی کے بعد ایک لاکھ 67 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوا—ٹریڈنگ کے دوران 6 ہزار 283 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی اور انڈیکس ایک لاکھ 73 ہزار سے ایک لاکھ 68 ہزار تک پہنچا۔
    ‎بینکنگ، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس، انرجی اور سیمنٹ کمپنیوں کے شیئرز میں شدید فروخت کا دباؤ رہا، جس سے مارکیٹ کی مالیت میں بھاری نقصان ہوا ایک ہی دن میں 25 ارب روپے مالیت کے 45 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا، جو ایران-امریکا تناؤ اور عالمی عدم استحکام کی وجہ سے پیدا ہونے والے خوف کی عکاسی کرتا ہے۔

  • کاش مریم نواز کراچی آجائیں تو یہاں بھی بہتری ہوسکے،مومنہ اقبال

    کاش مریم نواز کراچی آجائیں تو یہاں بھی بہتری ہوسکے،مومنہ اقبال

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نےکہا ہے کہ پنجاب میں حالات بہت اچھے ہوگئے ہیں کاش مریم نواز کراچی آجائیں تو یہاں بھی بہتری ہوسکے۔

    مومنہ اقبال نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی، اس موقع پر اداکارہ نے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ مریم نواز کراچی میں بھی آئیں،جس کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہےوائرل کلپ میں مومنہ اقبال نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت بہت اچھا کام ہورہا ہے مریم نوازشریف کام کر رہی ہیں، خدمت کر رہی ہیں اپنی محنت اور خدمت سے کارکردگی سے پنجاب کو سنوار رہی ہیں-

    ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، گنڈاپور گروپ کے 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

    پروگرام کے میزبان فیصل قریشی نے کہا کہ کراچی والوں کے لیے بھی کچھ کہہ دیں؟،اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ میں نے تو اس حوالے سے لکھا ہے کہ کراچی والوں کا کوئی ہے تو ہمیں بتادیں کیونکہ میں زیادہ تر کراچی میں رہتی ہوں تو کراچی بھی میرا ہی ہوا، مجھے یہاں پر تھوڑے سے مسائل ہوجاتے ہیں۔

    فیصل قریشی نے کہا کہ ان کو بھی سمجھائیں ہماری تو کوئی سن نہیں رہا، شاید آپ کی کوئی سن لے اس پر مومنہ اقبال نے کہا بس پھر ایک مریم نواز ادھر بھی آجائے۔

    سوشل میڈیا پر ٹرولنگ جھوٹے کیپشنز استعمال کرناشرعی طور پر ناجائز قرار

    واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ جب کراچی والوں نے شہر کے ھالات کی بہتری کے لئے مریم نواز جیسی رہنما کی خواہش کی ہو اس سے قبل اداکارہ سونیا حسین نے لاہور میں بسنت کے انتظامات پر کھل کر تعریف کی تھی اور لاہور کی سڑکوں کا موازنہ کراچی کی سڑکوں سے کیا تھا اس کے علاوہ گزشتہ سال کراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے کہا تھا کہ کچھ عرصے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہمیں دے دیں اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔

  • سوشل میڈیا پر ٹرولنگ جھوٹے کیپشنز استعمال کرناشرعی طور پر ناجائز قرار

    سوشل میڈیا پر ٹرولنگ جھوٹے کیپشنز استعمال کرناشرعی طور پر ناجائز قرار

    علمائے کرام نے سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ، گالم گلوچ، فحش زبان اور ویوز کے لیے جھوٹے کیپشنز استعمال کرنے کو شرعی طور پر ناجائز قرار دیا ہے۔

    ی نجی ٹی وی شو کی رمضان ٹرانسمیشن میں اینکر وسیم بادامی نے فقہی نقطہ نظر سے ٹرولنگ کی اجازت کے بارے میں سوال کیا کہ پہلے اسے گالی دینا کہا جاتا تھا لیکن اب اس عمل کو ’ٹرولنگ‘ کا نام دے دیا گیا ہے اس بارے میں اسلام کیا کہتا ہے؟اس پر علمائے کرام کا کہنا تھا کہ عنوان بدلنے سے حقیقت نہیں بدل جاتی،جو شخص گالم گلوچ کرتا ہے اور فحش زبان استعمال کرتا ہے اس کے اثرا ت معا شرے پر بھی پڑتے ہیں اور یہ عمل کسی صورت جائز نہیں ہو سکتا۔

    ریسرچ کے لیے پاکستان آنے والا کینیڈین شہری لاہور سے اغوا، مقدمہ درج

    میزبان کے سوال پر کہ مس لیڈنگ کیپشنز جو زیادہ ویوز حاصل کرنے کے لیے لگائی جاتی ہیں اس کے بارے علمائے کرام نے بتایا کہ جھوٹ پر مبنی کیپشنز لگانا اور لوگوں کو دھوکہ دینا ذہنی اذیت کا سبب بنتا ہے۔جب کوئی شخص کسی ویڈیو کو کلک کرتا ہے اور اسے توقع کے مطابق مواد نہیں ملتا تو یہ شدید نارا ضگی اور تکلیف پیدا کرتا ہےایسا عمل نہ صرف غیر مناسب ہے بلکہ گناہ بھی ہے اور اس کی وجہ سے متاثر ہونے والے شخص پر بھی اثرات مرتب ہوتے ہیں جس کا گناہ بھی اس شخص کے اعمال میں شامل ہوگا۔

    افغان طالبان کی منافقانہ پالیسی اور دہشتگردوں کی پشت پناہی بے نقاب

  • غیر فعال بینک اکاؤنٹس کی رقم کیسے حاصل کریں؟

    غیر فعال بینک اکاؤنٹس کی رقم کیسے حاصل کریں؟

    کراچی: اسٹیٹ بینک نے غیر فعال بینک اکاؤنٹس سے رقم حاصل کر نے کا طریقہ کار جاری کر دیا ہے-

    بینکوں میں موجود وہ رقوم جن پر گزشتہ 10 سال سے کوئی لین دین نہیں ہوا، انہیں غیر دعویٰ شدہ ڈپازٹس قرار دیا جاتا ہے ایسے اکاؤنٹس جن میں نہ کوئی ٹرانزیکشن ہوئی ہو اور نہ ہی اکاؤنٹ ہولڈر نے اسٹیٹمنٹ حاصل کی ہو، قانون کے مطابق اسٹیٹ بینک کے حوالے کر دیے جاتے ہیں۔

    بینکنگ کمپنیز آرڈیننس 1962 کے سیکشن 31 کے تحت تمام بینکوں اور ڈی ایف آئیز پر لازم ہے کہ وہ ایسے فکسڈ ڈپازٹس، دیگر رقوم، چیکس، ڈرافٹس اور بلز آف ایکسچینج جو 10 سال تک غیر فعال رہیں، انہیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حوالے کریں تاہم کم عمر افراد، حکومتی اداروں یا عدالتوں کے نام پر موجود اکاؤنٹس اس میں شامل نہیں ہوتے۔

    شادی کے بعد عورت بدل جاتی ہے، گوہر رشید کا کبریٰ خان سے متعلق دلچسپ بیان

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شہریوں کی سہولت کے لیے غیر دعویٰ شدہ رقوم کی فہرست جاری کر رکھی ہے، جسے متعلقہ سال اور بینک کے مطابق دیکھا جا سکتا ہے اس فہرست میں برانچ کا نام، صوبہ، اکاؤنٹ ہولڈر کا نام، شناختی کارڈ نمبر، پتہ اور رقم کی تفصیلات شامل ہوتی ہیں شہری اپنی مطلوبہ معلومات کمپیوٹر پر Ctrl+F کے ذریعے تلاش کر سکتے ہیں۔

    اگر کوئی شہری اپنی یا اپنے مرحوم عزیز کی غیر دعویٰ شدہ رقم حاصل کرنا چاہتا ہے تو اسے متعلقہ بینک برانچ سے رابطہ کرنا ہوگا جہاں اکاؤنٹ کھولا گیا تھا یا جہاں سے متعلقہ مالی دستاویز قابلِ ادائیگی تھی اگر وہ برانچ بند یا منتقل ہو چکی ہو تو اسی بینک کی قریبی برانچ سے رجوع کیا جا سکتا ہے،رقم کی واپسی کے لیے درخواست گزار کو دستخط شدہ درخواست، شناختی کارڈ کی کاپی اور دیگر ضروری دستاویزات جمع کرانا ہوں گی۔

    زارا نور عباس اور سجل علی کی دوستی ختم؟

    اگر اکاؤنٹ ہولڈر کا انتقال ہو چکا ہو تو جانشینی سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا، جبکہ ایک لاکھ روپے سے کم رقم کی صورت میں تمام ورثاء کا حلف نامہ اور دیگر دستاویزات بھی درکار ہوں گی،بینک برانچ درخواست اور متعلقہ ریکارڈ اسٹیٹ بینک کو بھجوائے گی، جہاں تصدیق کے بعد رقم متعلقہ بینک کو واپس کی جائے گی اور پھر درخواست گزار کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی۔

  • شادی کے بعد عورت بدل جاتی ہے، گوہر رشید کا کبریٰ خان سے متعلق دلچسپ بیان

    شادی کے بعد عورت بدل جاتی ہے، گوہر رشید کا کبریٰ خان سے متعلق دلچسپ بیان

    پاکستان کے معروف اداکار گوہر رشید نے کہا ہے کہ شادی کے بعد لوگ واقعی بدل جاتے ہیں۔

    اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے گزشتہ سال فروری 2025 میں مکہ مکرمہ میں نکاح کیا تھا جس میں ان کے قریبی اہلِ خانہ اور دوستوں نے شرکت کی،جوڑے کی شادی کو ایک سال سے زائد ہوچکا ہے اور دونوں نے نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن ’محفلِ رمضان‘ میں شرکت کی۔

    میزبان رابعہ انعم اور دانش تیمور کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر گوہر رشید اور کبریٰ خان نے شادی کے بعد کی زندگی اور مکہ مکرمہ میں اپنے نکاح کے بارے میں کھل کر گفتگو کی،شادی کے بعد خواتین میں تبدیلی کے حوالے سے گوہر رشید کا کہنا تھا کہ جی ہاں، ہم قریبی دوست تھے اور ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے تھے، لیکن سچ پوچھیں تو شادی کے بعد لوگ بدل جاتے ہیں۔

    زارا نور عباس اور سجل علی کی دوستی ختم؟

    اداکار نے کہا کہ کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ کو محسوس ہوتا ہے جیسے آپ نے کسی نئی شخصیت کے ساتھ زندگی شروع کی ہو انہوں نے اس تبدیلی کو نکاح کی خوبصورتی قرار دیا اور کہا کہ شادی کے بعد ایک دوسرے کے بارے میں ہر روز نئی باتیں سامنے آتی ہیں۔

    اداکارہ کبریٰ خان نے بھی اس موقع پر کہا کہ شروع میں ہمارے درمیان اس موضوع پر بحث ہوتی تھی، جب گوہر کہتے تھے کہ تم بدل گئی ہو اور روایتی بیوی بن گئی ہو۔ تو اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ہاں، کیونکہ میں تمہاری بیوی ہوں۔

    روس اور ایران کے درمیان خفیہ اسلحہ معاہدہ طے ہو گیا،برطانوی اخبار کا دعویٰ</a،

    مکہ میں نکاح کے بارے میں بات کرتے ہوئے کبریٰ خان نے کہا کہ ہم دوست تھے اور شادی کے حوالے سے ہر بات پر گفتگو کرتے تھے جب کہ پہلے دن سے میں نے انہیں کہا تھا کہ میں اپنا نکاح مکہ میں کرنا چاہتی ہوں گوہر نے کہا کہ وہ بھی یہی چاہتے ہیں، آخرکار ہماری شادی ہوگئی اور تو یہ طے تھا کہ ہمارا نکاح مکہ میں ہی ہوگا جس پر بہت سے دوستوں نے خواہش ظاہر کی کہ وہ بھی تقریب میں شامل ہونا چاہتے ہیں، جس سے یہ لمحہ اور بھی خاص بن گیا۔