Baaghi TV

Category: کراچی

  • شادی والے دن لاپتا ہونے والے نوجوان کا بیان سامنے آگیا

    شادی والے دن لاپتا ہونے والے نوجوان کا بیان سامنے آگیا

    کراچی کے علاقے کورنگی میں شادی والے دن لاپتا ہونے کے بعد چند روز بعد گھر واپس آنے والے نوجوان کا بیان پولیس کے سامنے آگیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق نوجوان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے گھر سے نکلا تھا کیونکہ وہ اس رشتے پر راضی نہیں تھا جو اس کے والدین طے کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق نوجوان نے بتایا کہ شادی کے دباؤ اور ذہنی پریشانی کے باعث اس نے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور کئی دن تک سڑکوں پر وقت گزارتا رہا۔تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ نوجوان کو کسی نے اغوا نہیں کیا تھا بلکہ وہ خود فرار ہوکر شہر کے مختلف علاقوں میں رہا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان اور اس کے اہلخانہ سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ معاملے کی تمام پہلوؤں سے جانچ کی جا سکے۔

    یاد رہے کہ 11 ستمبر کو شادی والے دن نوجوان دلہا تیار ہونے کے لیے سیلون گیا تھا لیکن کچھ دیر بعد اہلخانہ کو اطلاع ملی کہ وہ سیلون نہیں پہنچا۔ اس واقعے پر دلہا کے والد کی مدعیت میں تھانہ زمان ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں اغوا کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اب صورتحال واضح ہوگئی ہے کہ نوجوان نے اپنی مرضی سے شادی سے انکار کرتے ہوئے گھر چھوڑا تھا، تاہم قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد مقدمے میں مزید پیش رفت سامنے آئے گی۔

  • سی ویو کے قریب گاڑی سے ملنے والی مرد اور خاتون کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل

    سی ویو کے قریب گاڑی سے ملنے والی مرد اور خاتون کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل

    کراچی میں سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں مرد اور خاتون کی لاشیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، جس کی ابتدائی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ موت گاڑی کے اندر گیس بھر جانے سے واقع ہوئی۔

    ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق گاڑی کے اندر آکسیجن کی کمی اور گیس جمع ہونے کے باعث دم گھٹنے سے دونوں افراد کی جان گئی، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ حتمی وجوہات پوسٹ مارٹم کی تفصیلی رپورٹ آنے پر واضح ہوں گی۔ اس ضمن میں فرانزک اور کیمیکل ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ فی الحال درج نہیں کیا گیا، تاہم متاثرہ خاندان سے رابطہ کیا گیا ہے اور ان کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بظاہر واقعہ حادثاتی لگتا ہے لیکن تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات جاری ہیں۔

    لاشوں میں سے مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی ہے جو ایک ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت کے لیے ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے اور ان کے لواحقین کو تلاش کیا جا رہا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور اس کا تکنیکی معائنہ بھی کرایا جائے گا تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ گیس کس وجہ سے جمع ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی یہ طے ہوگا کہ یہ حادثہ ہے یا اس کے پیچھے کوئی اور پہلو موجود ہے۔

  • پی آئی اے اربوں روپے کے  واجبات وصول کرنے میں ناکام، آڈٹ رپورٹ

    پی آئی اے اربوں روپے کے واجبات وصول کرنے میں ناکام، آڈٹ رپورٹ

    قومی ایئرلائن (پی آئی اے) 20 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد کی واجب الادا رقم وصول کرنے میں ناکام رہی ہے، یہ انکشاف آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق دسمبر 2024 میں اس معاملے کی نشاندہی کی گئی تھی، تاہم پی آئی اے نے واجبات کی وصولی کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے۔ 2019-20 سے 20 ارب روپے سے زائد کی عدم وصولی سے متعلق آڈٹ پیراز موجود ہیں لیکن ای سی سی اور ایوی ایشن ڈویژن کے ساتھ متعدد اجلاسوں کے باوجود رقم وصول نہیں ہوسکی۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ 30 جون 2024 کو آڈٹ مکمل ہونے تک بھی واجبات کی وصولی نہ ہو سکی، جبکہ پی آئی اے نے نہ تو کوئی مناسب حکمت عملی اپنائی اور نہ ہی ڈی اے سی میٹنگ بلائی۔آڈیٹرز نے اپنی رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ معاملے کے حل کے لیے براہِ راست ایوی ایشن ڈویژن سے رابطہ کیا جائے تاکہ واجب الادا رقم کی وصولی کو یقینی بنایا جا سکے۔

    کراچی ریڈ لائن بس منصوبہ تاخیر کا شکار، شہری مشکلات میں گھِر گئے

    پنجاب اسمبلی، اسکولوں میں طلبا کے موبائل فون پر مکمل پابندی کی قرارداد منظور

    لالچی مالکن کی وجہ سے 5.3 بلین ڈالرز کا منصوبہ تاخیر کا شکار

  • کراچی ریڈ لائن بس منصوبہ تاخیر کا شکار، شہری مشکلات میں گھِر گئے

    کراچی ریڈ لائن بس منصوبہ تاخیر کا شکار، شہری مشکلات میں گھِر گئے

    سندھ حکومت کا ریڈ لائن بس منصوبہ غیر معمولی تاخیر کے باعث شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا۔

    ذرائع کے مطابق تعمیراتی کمپنی نے منصوبے پر احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر کام جاری رکھا ہوا ہے، جس کے باعث سیوریج لائنیں بند اور گندا پانی سڑکوں پر پھیل گیا۔حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی جانے والی شاہراہ پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہونا معمول بن چکا ہے۔ماضی میں بھی منصوبے کی تعمیر کے دوران پانی اور سیوریج کی لائنیں متاثر ہو چکی ہیں۔

    کام کی سست رفتاری کے باعث عوام کئی سالوں سے اذیت میں مبتلا ہیں اور ریڈ لائن منصوبے کا مکمل ہونا اب تک ممکن نہیں ہو سکا۔

    پنجاب اسمبلی، اسکولوں میں طلبا کے موبائل فون پر مکمل پابندی کی قرارداد منظور

    لالچی مالکن کی وجہ سے 5.3 بلین ڈالرز کا منصوبہ تاخیر کا شکار

    جعلی فٹبال ٹیم بنا کر 17 نوجوانوں کو جاپان بھجوانے کا انکشاف، اسمگلر گرفتار

  • 70سےزائد بچوں، بچیوں سے زیادتی  کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ

    70سےزائد بچوں، بچیوں سے زیادتی کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ

    کراچی:قیوم آباد میں کمسن بچیوں اوربچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے اورنازیبا ویڈیوز بنانے والے درندہ صفت ملزم کےخلاف ایک اورمقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق ساتواں مقدمہ سندھ عارضی رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی پرملزم اورمالک مکان کےخلاف درج کیا گیا ہے، جس کے بعد مرکزی ملزم کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 7 ہو گئی ،ملزم شبیر احمد تنولی ولد محمد شفیق کے خلاف مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں مکان مالک اعجاز اعوان کو بھی نامزد کیا گیا ہے ملزم شبیر شربت والے اورمالک مکان اعجاز اعوان کی جانب سے کرایہ داری ایگریمنٹ تھانے میں جمع نہیں کروایا گیا جب کہ ملزم شبیرکمرے میں بچے اوربچیوں کو لاکر نازیبا حرکات کرتا تھا۔

    ماحولیاتی تبدیلی کجھور کی صعنت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے،سعید غنی

    پولیس تفتیش کے مطابق ملزم نے 60 سے 70 بچوں اور بچیوں کو بدفعلی کا نشانہ بنایا گرفتار ملزم سے برآمد ہونےو الا موبائل فون فرانزک کے لیے اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے تفتیشی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی جانب سے ویڈیوز جمع کرنے اور انہیں فروخت کرنے کا شبہہ ہے گرفتار ملزم کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بھی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔

    پاکستان نے بھارت کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا، عطا اللہ تارڑ

  • ماحولیاتی تبدیلی کجھور کی صعنت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے،سعید غنی

    ماحولیاتی تبدیلی کجھور کی صعنت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے،سعید غنی

    وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ دنیا بھر کو درپیش ہے، ماحولیاتی تبدیلی کجھور کی صعنت کے لیے کافی نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے-

    وزیر بلدیات سندھ سعید غنی،نے ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہونے والے دوسرے پاکستان انٹرنیشنل کجھور فیسٹول سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کیا اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کی،تقریب سے سی سی او ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی محمد فیض احمد، قونصل جنرل یو اے ای ڈاکٹر بخیت العتیق و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ کجھور فیسٹول کا افتتاح کرنا میرے لیے باعث افتخار ہے، کجھور فیسٹول ہمارے خلیجی ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کا ثبوت بھی ہے،سندھ کے کئی علاقوں میں بہترین کجھور پیدا کی جاتی ہے اور ہمارے یہاں کجھور سے بے شمار چیزیں بنائی جا رہی ہیں۔

    سعید غنی نے کہا کہ کجھور کی صعنت کو کئی مسائل کا سامنا ہے، ماحولیاتی تبدیلی کجھور کی صعنت کے لیے کافی نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے، حکومت نے کجھور سے دیگر مصنوعات کے ریسرچ سینٹر بنائے ہیں کجھور فیسٹول کا مقصد دیگر ممالک میں کجھور کی ایکسپورٹ کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہو رہا ہے۔

    پاکستان نے بھارت کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا، عطا اللہ تارڑ

    سعید غنی نے کہا کہ میں متحدہ عرب امارات حکومت، سفیر اور قونصل جنرل کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس فیسٹیول کے انعقاد سے سندھ اور پاکستان بھر کے کسانوں کو رابطے بڑھانے کے موقع فراہم کئے ہیں، جس سے پاکستان کے نہ صرف کاشتکاروں کو فائدہ ہو گا بلکہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بھی بڑھیں گے، سندھ حکومت اس ایکسپو کی معاونت کیلئے موجود ہے۔

    بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ دنیا بھر کو درپیش ہے مختلف بین الاقوامی ریسرچرز یہاں آئے ہوئے ہیں بین الاقوامی ماہرین سے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے طریقہ ہائے کار سیکھیں گےپوری دنیا نے قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے اقوامِ متحدہ نے بھی اس کی مذمت کی ہے آج اسرائیل پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا ہے اب تمام مسلمان ممالک ممکنہ طور پر کوئی پالیسی مرتب کریں گے۔

    جرمنی:اسلام مخالف ریلی میں چاقو سے حملہ کرنے والے افغان شخص کو عمر قید کی سزا

  • سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

    آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایش کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 91 ہزار پر پہنچ گئی،10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 30 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 35 ہزار 219 روپے ہو گئی،جبکہ، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 49ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 692ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

    گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تھا اور قیمتوں میں استحکام رہاگزشتہ ہفتے کے کاروبار کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ہوئی تھی اور فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہوا۔ جبکہ اس سے ایک روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

    کھلاڑیوں کے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے کا تنازع، بھارتی بورڈ عہدیدارکا انوکھا جواز

    بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، اسحاق ڈار

    آسام، خاتون سول سروس افسر بھاری دولت کے ساتھ گرفتار

  • شادی کے روز لاپتہ ہونے والے دولہا کی پانچ دن بعد گھر واپسی

    شادی کے روز لاپتہ ہونے والے دولہا کی پانچ دن بعد گھر واپسی

    کراچی: کورنگی مدینہ کالونی سے شادی والے دن پراسرار طور پر لاپتا ہونے والا دلہا جہانزیب واپس اپنے گھر پہنچ گیا۔ اہلخانہ اور پولیس کے مطابق جہانزیب کی صحت اس وقت ایسی نہیں کہ وہ تفصیلات بیان کر سکے، تاہم ابتدائی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانزیب سے اس کی گمشدگی اور واپسی کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔ اہلخانہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فی الحال جہانزیب کی حالت ایسی نہیں کہ وہ کچھ بتا سکے، اسی لیے مزید تفصیلات بعد میں سامنے لائی جائیں گی۔

    یاد رہے کہ یہ واقعہ 11 ستمبر کو پیش آیا تھا جب جہانزیب شادی کے روز شام 6 بجے سیلون جانے کے لیے نکلا، تاہم وہ وہاں نہ پہنچ سکا۔ بعد ازاں سیلون والوں نے ساڑھے 7 بجے فون کرکے اہلخانہ کو اطلاع دی کہ جہانزیب سیلون نہیں آیا۔اس واقعے پر جہانزیب کے والد نے تھانہ زمان ٹاؤن میں مقدمہ درج کرایا اور الزام عائد کیا تھا کہ ان کے بیٹے کو اغوا کیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ابتدائی طور پر پولیس کا مؤقف تھا کہ گمشدگی کے معاملے میں اغوا سمیت تمام پہلوؤں کو دیکھا جا رہا ہے۔ اب جبکہ جہانزیب بحفاظت واپس آگیا ہے، پولیس مزید تحقیقات کے بعد اصل صورتحال سے پردہ اٹھائے گی۔

  • پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے مہنگا

    پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے مہنگا

    حکومت نے مسلسل تیسری بار پیٹرول کی قیمت برقرار رکھتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔

    فنانس ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ بڑھ کر 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کیے گئے ہیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے 30 ستمبر تک ہوگا۔یاد رہے کہ یکم ستمبر کو وزارت خزانہ نے ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے فی لیٹر سستا کیا تھا، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 46 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل میں 2 روپے 40 پیسے کمی کی گئی تھی۔

    اس کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 269 روپے 99 پیسے، مٹی کے تیل کی 176 روپے 81 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی 159 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی تھی۔

    سندھ ،کمرشل گاڑیوں کے روٹ پرمٹس اور رجسٹریشن کے لیے آن لائن پورٹل کا آغاز

    امریکا اور چین کے درمیان ٹک ٹاک کی فروخت سمیت تجارتی معاملات پر اتفاق

    اسرائیلی حملہ دہشت گردی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ایرانی صدر

  • سندھ ،کمرشل گاڑیوں کے روٹ پرمٹس اور رجسٹریشن کے لیے آن لائن پورٹل کا آغاز

    سندھ ،کمرشل گاڑیوں کے روٹ پرمٹس اور رجسٹریشن کے لیے آن لائن پورٹل کا آغاز

    محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے کمرشل گاڑیوں کے روٹ پرمٹس کے اجرا اور رجسٹریشن کے لیے آن لائن پورٹل باقاعدہ فعال کر دیا۔

    محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق سینیئر وزیر و وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ روٹ پرمٹس اور سرٹیفکیٹس کی فراہمی کا عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے، مینول سسٹم ختم ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ منتقلی کو شفاف اور ہموار بنانے کے لیے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو آگاہ کیا جا چکا ہے۔شرجیل میمن کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے 2024 میں صوبائی ٹرانسپورٹ نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے "آٹومیشن آف پی ٹی اے، آر ٹی ایز اور ایم وی آئیز” منصوبہ شروع کیا تھا۔

    پہلے مرحلے میں مارچ 2025 میں گاڑیوں کی رجسٹریشن، فزیکل انسپیکشن اور فٹنس سرٹیفکیٹس کے اجرا کے لیے آن لائن پورٹل لانچ کیا گیا تھا۔

    امریکا اور چین کے درمیان ٹک ٹاک کی فروخت سمیت تجارتی معاملات پر اتفاق

    اسرائیلی حملہ دہشت گردی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ایرانی صدر

    امریکی وزیر خارجہ کا اسرائیل کی غیر متزلزل حمایت کا اعلان