پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے صدر ورکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کا محور P ہے، P فار پیسہ،وفاقی حکومت پر تنقید کے علاوہ سندھ حکومت کی اور کوئی حکمت نہیں ہے، پیپلز پارٹی کے منیجرز زرداری کی حرام کی دولت کے چوکیدار ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ہفتہ کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ پی پی چاہتی ہے کہ کراچی کیساتھ گناہ خود کریں اور کفارہ عمران خان ادا کرے،پی پی کی سرپرستی میں کراچی کے نالوں پر تجاوزات قائم کی گئیں، متاثرین کو چھت دینا بھی پیپلز پارٹی کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب آرڈیننس کی منظوری کیلئے فیٹیف بل کی تاریخ دوہرانے کی سازش کی جارہی ہے، پی ٹی آئی اپنوں اور پرایوں کے احتساب میں کوئی امتیاز نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ مرتضی وہاب اپنی توانائی کراچی پر توجہ دینے پر مرکوز کریں،پی ٹی آئی حکومت میں احتساب کے پر نہ پہلے کٹے تھے نہ آئیندہ کٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا میں پاکستان کے سب شہروں میں کاروبار کھلا تھا سوائے کراچی کے، سندھ حکومت عوام دشمن تو ہے ہی، کاروباری برادری کی دشمن بھی ہے۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ پی پی پی والے اپنی آخری حکومت سندھ میں بنا چکے، 2023 کے انتخابات میں سندھ میں پی پی کو بدترین شکست دیں گے۔
Category: کراچی
-

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کی پریس کانفرنس پر ردعمل
-

ائیرپورٹ پر ہراسگی کا نشانہ بننے والی لڑکی منظر عام پر آ گئی
کراچی ایئرپورٹ پر لڑکی کو ہراساں کرنے کے واقعے کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 15برس کی لڑکی کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے والوں نے اسے روکا اور پاسپورٹ سمیت سارے دستاویزات لے لیے اور ایک فورم دیا کہ اس کو بھرو۔میں نے ابھی آدھا بھرا تھا تو افسر نے کہا کہ آدھا میں خود بھر دوں گا۔ اس میں لکھا تھا کہ آپ نمبر دیں جس میں میں نے والد کا نمبر دے دیا۔
وہ کہنے لگا کہ بحرین کا نمبر دو میں نے والد کو فون کیا تو انہوں نے کہا کہ میرا نمبر دے دو ۔میں نے والد کا نمبر دے دیا۔افسر نے کہا کہ آپ کا نمبر چاہیے ،میں نے کہا کہ یہی نمبر ٹھیک ہے اس نے کہا کہ نہیں اگر میں بحرین میں آپ کے ساتھ رابطہ کرنا چاہوں گا تو کیسے رابطہ کروں گا ۔
لڑکی کی شکایت کے مطابق وہ سرکاری افسر اس کے بعد بھی نمبر مانگتا رہا۔ایئرپورٹ کے باہر لڑکی کے چچا ان سے فون پر رابطے میں رہے، افسر نے لڑکی کو کہا کہ فون بند کرو۔لڑکی نے اپنے چچا کو بتایا کہ اس کو ڈر لگ رہا ہے جس پر انہوں نے کہا کہ کوئی ایشو نہیں ہے تم اندر محفوظ ہو۔لڑکی کے چچا کے مطابق مذکورہ افسر نے لڑکی سے یہ بھی کہا کہ باہر سے جو بھی آتا ہے وہ ہمارے لئے مٹھائی لاتا ہے تم مجھے کیا دو گی۔انہوں نے ایئرپورٹ پر احتجاج کیا جس کے بعد شور مچ گیا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ افسر کو باہر نکالو جس نے یہ باتیں کی ہیں نہیں تو ہم نہیں جائیں گے جس کے بعد اس افسر کو بلایا گیا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز کراچی ایئرپورٹ پر فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی ای) افسر کی جانب سے بحرین سے آئی لڑکی کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سب انسپکٹر سنجے نے لڑکی سے موبائل نمبر اور مٹھائی مانگی۔
لڑکی کے نمبر نہ دینے پر ایف آئی اے افسر نے اسے ہراساں کیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر فاروقی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر سنجے کو معطل کردیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے عامرفاروقی نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیگی اور ملوث افسر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، الزامات درست ثابت ہونے پر افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی . -

ایک ہی برانڈ کی 24 سے زائد قیمتی گاڑیاں چھیننے والا ملزم پکڑا گیا
صوبہ سندھ کے دارلحکومت کراچی سے ایک ہی برانڈ کی 24 سے زائد قیمتی گاڑیاں چھیننے والا ملزم پکڑا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل ( اے وی ایل سی ) کی جانب سے شہر قائد کی شاہراہ نور جہاں میں کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی برانڈ کی 24 سے زائد قیمتی اور مہنگی گاڑیاں چھیننے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا ، ملزم علی حسن 2 ارب سے زائد کی گاڑیاں چھین چکا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ملزم سے ہینڈ گرنیڈ ، جیمر ، گاڑی اور پستول بھی برآمد ہوئیں ، ملزم گاڑیاں چھیننے کے بعد صوبہ بلوچستان لے جاتا تھا ، جہاں 20 سے 25 لاکھ میں گاڑی فروخت کی جاتی تھی جس کے بعد ملزمان گرنیڈ اور پستول ساتھ رکھتے تھے۔
دوسری جانب کراچی میں نجی بینک کے پیسوں سے بھری گاڑی لوٹنے والے ملزمان کو پشاور سے گرفتار کر لیا گیا ، تین ملزمان کو تھانا تہکال کی حدود سے گرفتارکیا گیا ، ملزمان سے ستر لاکھ روپے اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے ، ملزمان نے اگست میں کراچی میں نجی بینک سے رقم لے جانے والی گاڑی روکی تھی اور واردات کے دوران 20 کروڑ 50 لاکھ روپے لوٹے گئے تھے۔پشاور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات سے متعلق کراچی کے تھانہ میٹھادر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ، ملزمان کی گرفتاری سے متعلق کراچی پولیس کو بھی آگاہ کردیا گیا ، بینک کی گاڑی لوٹنے کی واردات میں ڈرائیور بھی شریک تھا ،ملزمان گاڑی کے تعاقب میں تھے، بینک کی گاڑی کے ڈرائیور کو ڈرامائی انداز میں اسلحہ کی نوک پر روکا گیا تھا، بینک کی گاڑی کا ڈرائیور ملزمان کے ساتھ رابطے میں تھا ، نامعلوم مقام پر ملزمان رقم تقسیم کر کے دوسری گاڑی میں روانہ ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ واردات 9 اگست کو صبح ساڑھے 9 بجے پیش آئی جس کا مقدمہ میٹھا در تھانے میں درج کیا گیا ، شہر قائد میں نجی سکیورٹی کمپنی کی وین طارق روڈ سے بینک کی رقم ڈیلیورکرنے کے لیے روانہ ہوئی تھی ، میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی آئی چندریگرروڈ پرگارڈز کچھ رقم لے کرنیچے اترے تو ڈرائیور وین لے کرفرارہو گیا ، وین میں 20 کروڑ روپے کی رقم موجود تھی ، ڈرائیور نے وین مسکین گلی میں چھوڑدی اور رقم لے کر بھاگ گیا ، واردات سے متعلق پولیس کو اطلاع دی گئی، جس کے بعد میٹھادر پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی تھی۔ -

اندرونِ ملک جانے والے مسافروں کی جانب سے مشروبات اور کھانے فراہم نہ کرنے کی شکایات پر سی اے اے کا نوٹس
سول ایوی ایشن (سی اے ای)نے فضائی کمپنی کی جانب سے اندرونِ ملک جانے والے مسافروں کو مشروبات اور کھانے فراہم نہ کرنے کا نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے اندرون ملک فضائی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں سے مسافروں کو مشروبات اور کھانا فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔
ڈومیسٹک پروازوں میں کھانے کی عدم فراہمی اور سی اے اے کے احکامات پر عمل نہ کرنے مسافروں کی شکایات پر سخت نوٹس لے کر ایئرلائنز سے جواب طلب کیا اور انہیں احکامات پر ہر صورت عمل کرنے کی ہدایت کی۔سول ایوی ایشن کی جانب سے فضائی کمپنیوں کو جاری حکم نامے میں کہاگیا ہے کہ یکم اکتوبر سے این سی او سی ہدایت پر پروازوں پر مسافروں کو کھانے کی سروس دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، جس کی روشنی میں ہدایت نامہ جاری کیا گیا تھا۔مسافروں کی طرف سے کھانے کی عدم فراہمی پر سی اے اے کو شکایات موصول ہوئی ہیں۔ سی اے اے نے 12 اکتوبر تک تمام فضائی کمپنیوں کو احکامات پر عمل درآمد رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔
-

گاڑی چوری اور چھیننے کی وارداتوں پر قابو پانے کے لئے اے وی ایل سی کو مددگار 15سے منسلک کردیا گیا
شہر قائد میں موٹرسائیکلوں اور کار لفٹنگ کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا، اے وی ایل سی کو مددگار 15سے منسلک کردیا گیاہے۔کراچی میں موٹرسائیکل اور کار لفٹنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کو 15مددگار سے منسلک کردیا گیا۔ اس حوالے سے ایس ایس پی اے وی ایل سی بشیر بروہی کے مطابق اب گاڑی چوری اور چھیننے کی شکایت پراب فوری ایکشن لیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ15مددگار کی انٹری چلتے ہی ٹیمیں روانہ ہوں گی، مخصوص پوائنٹس پر چوری کی گئی گاڑی یا موٹرسائیکل کی تلاش شروع کردے جائے گی۔ایس ایس پی بشیر بروہی نے کہا کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کردی جائے گی، کراچی سے باہر جانے والے راستوں پر مختلف اوقات میں اسنیپ چیکنگ کی جائے گی۔
اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے ایس ایس پی نے کہاکہ چوری کی گئی موٹر سائیکلوں کا پیچھا بلوچستان میں بھی کیا جائے گا، اندرون سندھ منظم گینگز کارلفٹنگ اور گن پوائنٹ پر چھیننے میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان گینگز کے خلاف ٹارگیٹڈ کارروائیاں کی جائیں گی، فوری ایکشن سے گاڑی، چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں کمی آئے گی۔واضح رہے کہ شہر میں موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ، رواں سال موٹرسائیکلوں کی چوری کی وارداتوں میں 50 فیصد اور موٹر سائیکل چھینے کی وارداتوں میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
-

سندھ میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا
سندھ میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا،سی این جی اسٹیشنز کے بعد نان ایکسپورٹ صنعتوں کوبھی گیس کی فراہمی بند کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق بحران کی وجہ سے سوئی سدرن کو گیس پریشر میں شدید کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سوئی سدرن کو آر ایل این جی سپلائی میں بھی کمی کا سامنا ہے، 3 دن کے لیے نان ایکسپورٹ صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔
نان ایکسپورٹ صنعتوں سمیت نجی بجلی گھروں کو بھی گیس کی سپلائی پیر تک بند کردی گئی ہے، جو پیر کی صبح 8 بجے بحال ہوگی۔ترجمان سوئی سدرن کمپنی کے مطابق سمندر میں تیز لہروں کے باعث ایل این جی کے جہاز کی آمد میں تاخیر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت تقسیم کی جارہی ہے، جبکہ گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔دوسری جانب ایف پی سی سی آئی نے فوری گیس کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں صنعتوں کو 3 دن گیس کی بندش مسترد کرتے ہیں۔واضح رہے کہ سندھ بھر میں موسمِ سرما سے قبل گیس کی قلت کا بہانہ بنا کر سوئی سدرن گیس کمپنی نے گزشتہ روز اچانک 3 دن سی این جی بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ -

وینا ملک کی طبیعت ناساز دعاؤں کی اپیل کردی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی متنازع اداکارہ و میزبان وینا ملک نے اپنی طبیعت ناساز ہونے پر دعاؤں کی اپیل کردی۔وینا ملک نے اپنے مداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کرنے کے لیے ٹوئٹر کا رخ کیا۔
اداکارہ نے ٹوئٹر پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں وہ اسپتال میں موجود ہیں اور ڈاکٹر اٴْن کا بلڈ ٹیسٹ کررہے ہیں۔وینا ملک نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے دٴْعاؤں کی اپیل کی۔اٴْنہوں نے مزید لکھا کہ ’اور جب میں بیمار ہوتی ہوں تو اللہ تعالیٰ مجھے شفا دیتا ہے‘۔وینا ملک کے ٹوئٹ پر صارفین کی بڑی تعداد اٴْن کی جلد صحتیابی کے لیے دٴْعائیہ پیغامات جاری کرتی نظر آرہی ہے۔ -

والد کا ہسپتال بنانے کے خواب کو پورا کرنا چاہتا ہوں، بیٹا عمر شریف
پاکستان کے لیجنڈری کامیڈین عمر شریف مرحوم کے صاحبزادے جواد عمر نے کہا ہے کہ وہ اپنے والد کے اسپتال بنانے کے خواب کو پورا کرنا چاہتے ہیں، حکومت اس معاملے میں مدد کرے۔
عمر شریف مرحوم کا سوئم کراچی میں ہواجس میں اٴْن کے عزیز و اقارب، دوست احباب، رشتے دار، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر نے کہا کہ میرے والد کو جس اعزاز کے ساتھ سب نے رخصت کیا اس پر شکرگزار ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے والد کے ہسپتال بنانے کے خواب کو پورا کرنا چاہتے ہیں، حکومت اس سلسلے میں مدد کرے۔ -

کراچی میں کلفٹن، ڈیفنس میں افغان ڈکیت گینگ سرگرم
کراچی کا پوش علاقہ کلفٹن اور ڈیفنس ڈاکوئوں کے رحم و کرم پر ہے، ایک کے بعد ایک واردات پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سب سے زیادہ واردتیں افغان گینگ کرکرے کر رہا ہے جو کہ 100 سے زائد ملزمان پر مشتمل ہے۔کلفٹن اور ڈیفنس میں گھروں میں لوٹ مار کی پے در پے وارداتیں جاری ہیں، شہری بھاری مالیت کے طلائی زیورات اور نقد رقم سے محروم ہو چکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے کیونکہ پولیس واقعے میں ملوث ڈاکوئوں کے گروہوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق وارداتوں میں 2 گینگ اگست سے سرگرم ہیں، پوش علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ایک افغان گینگ بھی ہے جس کے 100 سے زائد کارندے سرگرم ہیں۔
افغان گینگ کرکرے واردات میں سفید اور سلور کرولا گاڑی استعمال کر رہا ہے۔گینگ ہر واردات کے لیے کار کی مختلف جعلی نمبر پلیٹیں استعمال کرتا ہے، ڈیفنس اور کلفٹن میں 60 فیصد سے زائد وارداتوں میں یہی افغان گینگ ملوث ہے۔ایس ایس پی سائوتھ کے مطابق ڈیفنس کلفٹن میں ڈاکوئوں کے گروہ اگست سے سرگرم ہیں، جن میں سے ایک افغانی کرکرے گینگ بھی شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال ضلع جنوبی میں لوٹ مار کی 29 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، افغان گینگ کرکرے اور دوسرے ڈکیت گینگ کو جلد گرفتار کر لیں گے۔کلفٹن اور ڈیفنس میں لوٹ مار کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو روکنے میں پولیس کی ناکامی پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔پوش علاقے کو پر امن بنانے کے لیے پولیس کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
-

کراچی میں لوٹ مار کی کوشش ناکام ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار
پولیس نے لوٹ مار کی کوشش ناکام بنا کر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔کراچی کے کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کارروائی کے دوران دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزمان شہری سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے دونوں ملزمان کو دھر لیا۔
ملزمان کے قبضے سے موبائل فون، موٹر سائیکل اور نقدی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔محمود آباد ریلوے کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر زخمی ہونے والے کو علاج کے لیئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمی کی شناخت اٹھارہ سالہ عبداللہ ولد امتیاز کے نام سے ہوئی ہے، جسے ٹانگ میں گولی لگی ہے۔شریف آباد میں جھگڑے کے دوران خنجر کے وار سے بچہ زخمی ہوگیا۔ زخمی بچے کی شناخت 12 سالہ ارسلان کے نام سے ہوئی۔