Baaghi TV

Category: کراچی

  • کل وزیراعظم نے حکومتی 3 سالہ کارکردگی قوم کے سامنے پیش کی

    کل وزیراعظم نے حکومتی 3 سالہ کارکردگی قوم کے سامنے پیش کی

    ‏حلیم عادل شیخ نے اپنی وڈیو بیان میں کہا
    کل وزیراعظم نے حکومتی 3 سالہ کارکردگی قوم کے سامنے پیش کی، 22 سالہ جدوجہد کل پہر پوری قوم نے دیکھی نرسری والے لیڈر نہیں ان کی کامیابیاں شامل ہیں.

    فارین یکسچینج ریزرو میں اضافہ ہوا ٹیکس کلیکشن بڑھ گئےکرنٹ اکؤنٹ خسارہ کم ہوا.
    ‏روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ کے ذرہعے پیسے موصول ہوئے،

    ایکسپورٹ اور سروسز میں اضافہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا 260 ارب روپے کووڈ کے دوران عوام کو دیے گئے

    کامیاب نوجوان پروگرام میں 20 ارب نوجوانوں کو بغیر سود کے جاری ہوچکے.‏پورے ملک میں صوبے صحت کارڈ عوام کو دے رہے ہیں.

    سندھ میں بھٹو زندہ ہے اس لیے عوام کو کچھ نہیں ملے گا کم آمدنی والے افراد کے لیے گھروں کی تعمیر جاری ہے

    کلین اینڈ گرین مہم سے درخت لگائے جارہے ہیں.‏کل ہم نے اپنی 3 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھی،

    اب بلاول میڈیا اپوزیشن سب کو بلاکر اپنی 13 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں

    بلاول اسکرین پر اپنی کارکردگی کیا دکھائیں گے تھر کے مرتے بچے؟‏آر او پلانٹس میں کرپشن کی وجہ سے مرتے لوگ اسکرین پر ہونگے.اسکرین پر لاڑکانہ میں ایڈز سے متاثرہ 5 ہزار لوگ ہوں گے

    ان کی اسکرین پر کچرے اور گٹر کے پانی سے بھرا کراچی ہوگا.بلاول کی اسکرین پر لوگ روڈ رستوں پر ڈبے لیکر پانی کی تلاش میں نظر آئیں گے،

    اسکرین پر بند اسکولیں بھینسوں کے باڑے بنے نظر آئیں گے ایک ایک بیڈ پر چار مریض نظر آئیں گے بلاول زرداری صاحب گھومنے پھرنے سے کچھ نہیں ہوگا.

    ‏اپوزیشن مطالبہ کرتی ہے ہمیں اپنی 13 سالہ کارکردگی بتائیں،8900 ارب کی کرپشن کا جواب عوام کو دیں

    آپ کچھ نہیں دکھائیں گے تو ہم عوام کو آپ کی کرپشن دکھائیں گے.

  • افغانستان سے انخلا،پاکستان امریکہ کی مدد کو تیار، سندھ حکومت کا بھی بڑا فیصلہ

    افغانستان سے انخلا،پاکستان امریکہ کی مدد کو تیار، سندھ حکومت کا بھی بڑا فیصلہ

    افغانستان سے انخلا،پاکستان امریکہ کی مدد کو تیار، سندھ حکومت کا بھی بڑا فیصلہ

    افغانستان سے حتمی انخلاء کیلئے پاکستان نے امریکی مدد کی درخواست قبول کرلی

    درخواست امریکی افواج اور نیٹو اتحاد نے دی تھی،جسے پاکستان نے قبول کرلیا ،افغانستان سے آنے والی پروازیں کراچی پشاور اور اسلام آباد میں اتریں گی،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں رش کے باعث انخلا میں مصروف طیاروں کو کراچی میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے افغانستان میں طالبان سے جنگ کے دوران امریکہ اور اتحادی افواج کی مدد و معاونت کرنے والے افراد کو انخلا کے پہلے مرحلے میں پاکستان کا ویزہ دے کر کراچی لایا جائے گا 5 ابتدائی پروازوں کا رہائش اور خوراک کا انتظام وانتصرام حکومت سندھ کرے گی

    اس ضمن میں کمشنر کراچی کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب شادی ہالز اور ہوٹلز میں انتظامات کیے جائیں گے آئندہ 3 یا 4 روز میں افغانستان سے 2 ہزار افغان شہری اورغیر ملکی کراچی آئیں گے افغان شہری اور غیر ملکی کچھ روز کراچی میں رہیں گے افغان شہریوں اور غیر ملکیوں کی رہائش کے لیے انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے

    افغانستان سے غیر ملکیوں کی ممکنہ آمد،امیگریشن ، ویکسی نیشن،ٹرانسپورٹ انتظامات مکمل کر لئے گئے،غیر ملکیوں کی آمد پر کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا مسافر کے پاس 48 گھنٹے پہلے کی کورونا منفیرپورٹ اورآمد پر پی سی آر ٹیسٹ ضروری قرار دیا گیا ہے ،گڈاپ ٹاون میں افغانستان سے آنے والوں کے لیے رہائشی انتظامات مکمل کئے گئے ہیں افغان شہریوں کو گڈاپ لیبر سٹی میں 3 ہزار8 فلیٹس میں رہائش فراہم کی جائے گی. ڈی سی ملیر کو ضروری انتظامات کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے امریکی سفارتکار، امریکی، افغانستان میں کام کرنے والے افراد رہائش پزیر ہوں گے

    قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے امریکی نئے قونصل جنرل مارک اسٹرا کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی وزیراعلیٰ سندھ نے نئے امریکی قونصل جنرل کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی وزیراعلیٰ سندھ نے امریکی قونصل جنرل کو اجرک، سندھی ٹوپی اور شیلڈ کے تحائف دیئے

    دوسری جانب کابل ایئر پورٹ پر دھماکوں سے اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اب تک کی اطلاعات کے مطابق اموات کی تعداد 90 ہو گئی ہے ,دوسری جانب طالبان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ کابل دھماکوں میں جاں بحق 60 افراد میں28 طالبان تھے،کابل دھماکوں کے باوجود انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی،کابل دھماکوں میں انہوں نے امریکی فوجیوں سے زائد اپنے بندے گنوائیں۔ امریکہ کو اپنے انخلاء مکمل کرنے کے لیے 31 اگست کی آخری تاریخ بڑھانے کی ضرورت نہیں ہے افغانستان کے تمام ایئر پورٹس پر واچ ٹاور قائم کیے جائیں گے

    واضح رہے کہ کابل پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں عالمی دنیا اور افغان قوم کو اہم پیغام دیے، کابل میں حالات زندگی معمول پر ہیں، تعلیمی ادارے، بازار کھلے ہیں، خواتین بھی دفاتر میں کام کر رہی ہیں، طالبان میں اس بار بدلاؤ آیا ہے اور خواتین کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، طالبان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی،کابل سے نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے شہریوں سے گزشتہ روز اسلحہ جمع کیا اور کہا کہ اب حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، طالبان نے ریڈیو ،ٹی وی کے دفاتر سمیت مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اور ملازمین سے بات چیت کی،

    افغان طالبان کی جانب سے شہریوں کو مسلسل پیغامات دیئے جا رہے ہیں کہ وہ اپنے کام معمول کے مطابق جاری رکھیں، دوسری جانب افغان شہریوں کی جانب سے بھی طالبان کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے، افغان شہری طالبان کے ہوتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ تصور کر رہے ہیں

    طالبان کی حمایت میں بولنے پر بھارت میں دو مقدمے درج

    حامد کرزئی،عبداللہ عبداللہ سے طالبان رہنماؤں کی ملاقات، بڑی یقین دہانی کروا دی

    طالبان رہنما متحرک، حامد کرزئی کے بعد گلبدین حکمت یار سے ملاقات

    امریکا اور اس کے حواریوں کی طرح بھارت بھی کشمیر سے بھاگے گا، سید علی گیلانی

    افغان طالبان کا خواتین سمیت سب شہریوں کو اپنی ملازمتوں پر جانے کی ہدایت

    ترکی طالبان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار

    امریکی سیکریٹری خارجہ کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ

    انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان کا اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان

    طالبان اب واقعی بدل گئے، کابل کے شہریوں کی رائے

    افغانستان میں کیسی حکومت ہونی چاہئے؟ شاہ محمود قریشی کی تجویز سامنے آ گئی

    کابل ایئر پورٹ پر ہنگامی صورتحال، طالبان کے کنٹرول کے بعد پہلا نماز جمعہ

    افغانستان سے غیر ملکی صحافیوں کا انخلا ،وزیراعظم کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

    افغان طالبان نے حکومت سازی کے حوالہ سے اہم اعلان کر دیا

    مودی افغان طالبان کے سامنے "جھکنے” کو تیار

    اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ اسامہ بن لادن نائن الیون کے حملوں میں ملوث تھا ،ذبیح اللہ مجاہد

    سابق صدر حامد کرزئی، عبد اللہ عبداللہ کو طالبان نے نظر بند کردیا

    جنہوں نے حملہ کیا وہ اس کی قیمت چکائیں گے، جوبائیڈن کا کابل دھماکوں پر ردعمل

    امریکی فضائیہ کے طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود میں پرواز

    ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے

    کابل ایئر پورٹ، مزید دھماکوں کا خدشہ برقرار،دو ممالک کا انخلا ختم کرنیکا اعلان

  • ہر ماں یہی کہتی ہیں کہ بیٹا بے گنا ہ ہے،عدالت کی پولیس کو آخری مہلت

    ہر ماں یہی کہتی ہیں کہ بیٹا بے گنا ہ ہے،عدالت کی پولیس کو آخری مہلت

    ہر ماں یہی کہتی ہیں کہ بیٹا بے گنا ہ ہے،عدالت کی پولیس کو آخری مہلت
    سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے کہا کہ 7سال سے بندہ لاپتہ ہے ،کہاں گیا اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا؟ لاپتہ افراد کے اہلخانہ عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں،رپورٹ درج ہونے کے بعد اہلخانہ کو آگاہ رکھنے کی پولیس کی ذمہ داری ہے . پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ لاپتہ شہری سنگین جرائم میں ملوث تھا، رپورٹ ریکارڈ پر موجود ہے، عدالت نے کہا کہ رپورٹ پڑھنے کے بعد عدالت حیران ، لاپتہ شخص قتل اور سنگین جرائم میں ملوث تھا،ہر ماں یہی کہتی ہیں کہ بیٹا بے گنا ہ ہے،سنگین جرائم میں ملوث شخص کہاں جا سکتا ہے؟ سب اپنی جگہ مگر ان کو تلاش کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے،

    عدالت نے لاپتہ شہری اور دیگر کو بازیاب کراکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم پولیس اور دیگر اداروں کو آخری مہلت دے رہے ہیں،

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

    عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

    لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

    واضح رہے کہ لاپتہ افراد کیس میں ایک گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیا آپ کو معلوم ہے جبری گمشدگی کیا ہوتی ہے؟ جبری گمشدگی سے مراد ریاست کے کچھ لوگ ہی لوگوں کو زبردستی غائب کرتے ہیں، جس کا پیارا غائب ہو جائے ریاست کہے ہم میں سے کسی نے اٹھایا ہے تو شرمندگی ہوتی ہے، ریاست تسلیم کرچکی کہ یہ جبری گمشدگی کا کیس ہے،انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی جس کے ساتھ ہوتی ہے وہی جانتا ہے، بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے، اگر آپ ان چیزوں کو کھولیں گے تو شرمندگی ہو گی

    لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں،عدالت

  • بلاول بھٹو کا کابل ائیرپورٹ دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس

    بلاول بھٹو کا کابل ائیرپورٹ دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کابل میں قیام امن کی افسوس ناک صورت حال پر اظہار تشویش.

    بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کابل ائیرپورٹ پر دھماکوں میں غیرملکیوں سمیت درجنوں افغان شہریوں کو زندگی سے محروم کرنا انسانیت پر حملہ ہے،

    کابل میں خواتین اور بچوں کو بھی دھماکوں میں نشانہ بناکر دہشت گردوں نے ہر حد پار کردی،

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کابل ائیرپورٹ دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس

    غیرمستحکم افغانستان کسی کے مفاد میں نہیں، اقوامِ عالم کو پرامن حل ہر صورت میں ممکن بنانا ہوگا،

    افغانستان میں دہشت گردوں کے نئے ابھرتے ہوئے گروہ مستقبل میں دنیا میں قیام امن کو سبوتاژ کرسکتے ہیں.

  • افغانستان سے ہزاروں افراد کراچی پہنچیں گے

    افغانستان سے ہزاروں افراد کراچی پہنچیں گے

    آئندہ 3 سے 4 روز میں افغانستان سے ہزاروں افغان اور غیر ملکی باشندے، صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی آئیں گے اور کچھ روز قیام کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی آفس نے ڈی جی رینجرز، آئی جی پولیس اور سیکریٹری ہیلتھ ڈپارٹمنٹ سمیت متعلقہ اداروں کو اہم مراسلہ روانہ کردیا۔

    مراسلے میں کہا گیا کہ کور ہیڈ کوارٹر 5 میں افغانستان سے کراچی آنے والے افغان باشندوں اور غیر ملکیوں کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت چیف آف اسٹاف نے کی ہے۔

    مراسلے کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ آئندہ 3 سے 4 روز میں افغانستان سے 2 ہزار کے قریب افغان باشندے اور غیر ملکی کراچی آئیں گے اور کچھ روز قیام کریں گے۔

    اجلاس میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ملیر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے احاطے میں ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کریں، ڈپٹی کمشنر ملیر پی ڈی ایم اے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے ٹرانزٹ کے طور پر افغانستان سے کراچی آنے والوں کی سیکیورٹی، بورڈنگ، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات کے لیے انتظامات کریں۔

    مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ ایئرپورٹ اور رامادہ ہوٹل سمیت ایئرپورٹ کے قریب ان کی رہائش کے لیے نشاندہی کی گئی ہے، محکمہ صحت موبائل یونٹس، ایمبولینس اور میڈیکل عملے کو نشاندہی کیے گئے مقامات پر ڈپٹی کمشنر ملیر کے ساتھ مل کر تعینات کریں۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک رہائش کے لیے نشاندہی کیے گئے مقامات پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے، جو مسافر نشاندہی کیے گئے ہوٹلز میں قیام کریں گے وہ اپنا خرچہ خود اٹھائیں گے۔

  • سعید غنی ڈینگی کا شکار ہو گئے

    سعید غنی ڈینگی کا شکار ہو گئے

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیراطلاعات و نشریات سعید غنی ڈینگی کا شکار ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری اپنے ایک بیان صوبہ سندھ کے وزیر نے کہا ہے کہ گزشتہ اتوار کے دن سے وہ شدید بخار اور سر درد میں مبتلا ہیں۔


    سعید غنی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ انہیں جسم میں بھی بے پناہ درد اور پٹھوں میں کھنچاؤ محسوس ہورہا تھا جو ڈینگی کا نتیجہ تھا۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل کا ’مجھے کیوں نکالا‘ نیا گانا بنا نے کا اعلان

    صوبائی وزیر سعید غنی نے ان افراد سے معذرت کی ہے جن کی فون کالوں کا جواب نہیں دے سکے ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں دوست احباب سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    یاد رہے کہ صوبائی وزیر سندھ سعید غنی اس سے قبل عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کا بھی شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ کرلیا تھا بعد ازاں ان کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی تھی۔

  • کورنگی میں نوجوان لڑکے نے پھندا لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی

    کورنگی میں نوجوان لڑکے نے پھندا لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی

    کورنگی میں نوجوان لڑکے نے پھندا لگاکر مبینہ طور پر خودکشی کرلی ،تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے کورنگی ضیاء کالونی گلی نمبر چھ میں قائم گھر کے اندر پھندا لگی نوجوان لڑکے کی لاش ملی اس اطلاع پرپولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے لئے لاش جناح اسپتال پہنچائی جہاں ایس ایچ او اعظم گوپانگ نے بتایا کہ متوفی کے اہلخانہ کا ابتدائی بیان ہے کہ انکے بچے نے گھریلوں پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کی ہے تاہم اہلخانہ نے قانونی کارروائی سے انکارکردیا اور لاش لیکر چلے گئے ، پولیس واقعے کی مزید جانچ کررہی ہے .

  • گورنر سندھ عمران اسماعیل کا اپنا نیا گانا’مجھے کیوں نکالا‘ ریلیز کرنے کا اعلان، نیا گانا نواز شریف کے نام

    گورنر سندھ عمران اسماعیل کا اپنا نیا گانا’مجھے کیوں نکالا‘ ریلیز کرنے کا اعلان، نیا گانا نواز شریف کے نام

    ’تبدیلی آئی رے‘گانے کے بعد پیش خدمت ہے، ’مجھے کیوں نکالا؟‘ ، حکومت کی 3سالہ کارکردگی کے حوالے سےتقریب سے خطاب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا اپنا نیا گانا’مجھے کیوں نکالا‘ ریلیز کرنے کا اعلان، نیا گانا نواز شریف کے نام کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ ’مجھے کیوں نکالا‘ کے نام سے نیا گانا بنانے جا رہے ہیں۔
    تحریک انصاف حکومت کی تین سالہ کارکردگی پیش کرنے کے حوالے سے خصوصی تقریب کے دوران عمران اسماعیل نے گلوکار شاہ زمان کے ساتھ اپنا مقبول گانا ’تبدیلی آئے رے‘ گایا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس گانے کو چار سال مکمل ہو چکے ہیں اور یہ ایک سپر ہٹ گانا ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ اب میں شاہ زمان کے ساتھ مل کر نئے گانے پر کام کر رہا ہوں جس کا نام ہے مجھے کیوں نکالا۔

    میں یہ گانا نواز شریف کے نام کروں گا۔عمران اسماعیل نے اس موقع پر نئے گانے کی کچھ لائنیں اور دھن گن گنا کر بھی سنائیں جسے سن کر تقریب میں موجود لوگ ہنس پڑے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے 3 سال مکمل ہوچکے ہیں ، اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان آج قوم سے اہم خطاب کریں گے جس میں حکومت کی 3 سالہ کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں گے ، وزیراعظم کا خطاب ملک بھرمیں عوامی مقامات پربراہِ راست دکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    وزیراعظم کا خطاب ملک بھر میں دکھانے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں ، انصاف یوتھ ونگ کے نوجوان خطاب عوام کودکھانےکےانتظامات کریں گے ، خطاب نشر کرنے کیلئے لاہور ، کراچی ، پشاور ، کوئٹہ سمیت گلگت ، ملتان اور حیدرآباد میں بڑی اسکرینیں نصب ہوں گی .

  • پی ڈی ایم کو کراچی جلسے کی اجازت مل گئی

    پی ڈی ایم کو کراچی جلسے کی اجازت مل گئی

    پی ڈی ایم کو کراچی میں جلسے کی اجازت مل گئی ہے۔

    ترفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے جلسے کی اجازت دے دی، ڈی سی شرقی کراچی نے جلسے کا اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ پی ڈی ایم کا جلسہ 29 اگست کو مزار قائد سے متصل باغ جناح میں ہوگا۔

  • محکمہ صحت سندھ کا 9 کلاس تا 12 کلاس تک کے طلبہ کی ویکسینیشن کا فیصلہ

    محکمہ صحت سندھ کا 9 کلاس تا 12 کلاس تک کے طلبہ کی ویکسینیشن کا فیصلہ

    محکمہ صحت سندھ نے 9 کلاس تا 12 کلاس تک کے طلبہ کی ویکسینیشن کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی ہیلتھ سندھ نے ضلعی افسران کو 6 روزہ پلان بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹر ارشاد میمن نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت سندھ کا عملہ تمام نجی و سرکاری اسکول و کالجز میں جا کر طلبہ کی ویکسینیشن کرے گا۔

    واضع رہے کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے 30 اگست سے اسکول کھولنے کا کہا گیا ہے۔